Baaghi TV

Category: شوبز

  • سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

    سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا

    ممبئی: بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے اپنی نئی فلم کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : عیدالفطر کے موقع پر اداکار نے انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی نئی فلم ’سکندر‘ کا پوسٹر شیئر کیا اور مداحوں کو تفصیلات بتائی، اداکار نے لکھا کہ اس عید پر ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ اور ’میدان‘ کو دیکھ لو، اگلی عید میں ’سکندر‘ سے ملو گے،اداکار نے پوسٹ کے ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارکباد پیش کی اور بتایا کہ فلم کو اے آر مروگادوس ڈائریکشن دیں گے’سکندر‘ کی دیگر کاسٹ اور ٹیم کے حوالے سے تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں اور انہیں جلد شیئر کیا جائے گا۔

     

    سویڈن میں اسکارف پہننے پر نوکری سے نکالنےکیخلاف مسلم خاتون نےکیس جیت لیا

    پاکستان نےایک ارب ڈالر کے یورو بانڈز کی ادائیگی کردی

    بلوچستان کی شاہراہوں پر چیک پوسٹس بحال کرنے کا اعلان

  • اداکارہ میرا کا بازو فریکچر

    اداکارہ میرا کا بازو فریکچر

    پاکستان کی معروف اداکارہ میرا کا بازو فریکچر ہوگیا ہے

    پاکستانی فلم انڈسٹری میں منفرد پہچان کی حامل اداکارہ میرا کا بازو فریکچر ہو گیا ہے، دوران شوٹنگ اداکارہ میرا خود کو سنبھال نہ سکیں اور گر گئیں، جس سے انکو بازو پر چوٹ آئی، اداکارہ میرا ڈاکٹر کے پاس گئیں اور بازو کا چیک اپ کروایا، اداکارہ میرا کے بازو فریکچر ہوا ہے جس پر ڈاکٹر نے اداکارہ میرا کو 10 دن کے لئے آرام کا مشورہ دیا ہے، واقعہ کے بعد کی اداکارہ میرا کی تصویر سامنے آئی ہے جس میں ان کے بازو پر پٹی بندھی ہوئی ہے.

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    اداکارہ میرا کو مل گیا دولہا، کون ہے؟ سنیے نوجوانوں کے جذبات

    میرا لٹ گئی،مسلح افراد کا حملہ، میرا کی امی کے ساتھ زیادتی،جانیے اداکارہ میرا کی زبانی

    اداکارہ میرا کی فیملی کی جائیداد پر قبضہ، ملزم نے دھوکہ دہی کی سب حدیں پار کر لیں

    اداکارہ میرا کا جائیداد پر قبضے کے خلاف ہر حد تک جانے کا فیصلہ

  • سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر  پولیس کا لاٹھی چارج

    سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

    ممبئی: بالی ووڈ سُپر اسٹار سلمان خان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے مداحوں پر بھارتی پولیس نے لاٹھی چارج شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی:بھارت اور بنگلادیش میں آج عید الفطر منائی جارہی ہے، ہر سال کی طرح اس سال بھی عید کے موقع پر سلمان خان کے سیکڑوں مداح ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ممبئی میں ان کے بنگلے گلیکسی کے باہر جمع ہوگئےسلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداح صبح سے ہی انتظار کر رہے تھے لیکن یہ انتظار بہت طویل ہو گیا اور ٹریفک میں خلل پڑنے لگا تو پولیس کو مداحوں کے بے قابو ہجوم پر لاٹھی چارج کرنا پڑا،لاٹھی چارج کے نتیجے میں ہجوم میں بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد گر پڑے تاہم کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    دوسری جانب سپر اسٹار شاہ رخ خان سے عید ملنے ہزاروں مداح ان کے گھر کے باہر پہنچ گئےعید کے موقع پر ممبئی میں شاہ رخ خان کے گھر منت کے باہر ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کے منتظر رہے شاہ رخ خان نے گھر کی بالکونی سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے مخصوص انداز میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی،اس موقع پر کنگ خان نے سفید شلوار قیمض زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ ان کے چھوٹے بیٹے ابرام خان بھی بالکونی میں والد کے ساتھ موجود رہے۔

  • امریکی اداکار  76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

    امریکی اداکار 76 برس کی عمر میں کینسر سے چل بسے

    سان فرانسسکو: امریکی اداکار او جے سمپسن 76 برس کی عمر میں کینسر سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

    باغی ٹی وی: او جے سمپسن مختلف قانونی تنازعات کا شکار رہے،اداکار کا اپنی سابقہ بیوی اور اس کے بوائے فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام تھا اور طویل قانونی جنگ کے بعد انہیں بے گناہ قرار دیا گیا تھا،وہ پیشے کے اعتبار سے ایک پروفیشنل فٹبالر بھی رہے جبکہ بطور اداکار انہوں نے متعدد تھیٹرز اور فلموں میں کام کیا، ان کی سابقہ بیوی کی طرف سے ایک بار گھریلو تشدد کا الزام بھی لگایا گیا تھا جس پر انہیں پولیس نے گرفتار کیا تھا۔

    شرجیل میمن کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں کا سیکرٹری انفارمیشن کو آگاہ کرنے …

    صدر مملکت کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، سفارتخانے پر اسرائیلی حملے …

    واٹس ایپ ویب ورژن کا نیا یوزر انٹرفیس متعارف کرانے کیلئے تیار

  • ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری

    ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری

    ممبئی: بالی ووڈ کے معروف فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ کا ٹریلر جاری-

    باغی ٹی وی : نیٹ فلکس کیلئے سنجے لیلیٰ بھنسالی کی بنائی گئی ڈیبیو ویب سیریز یکم مئی کو ریلیز کی جائے گی اور مداح اس کا بے تابی سے انتظار کررہے ہیں،ٹریلر میں تقسیم برصغیر سے قبل زمانے کی منظر کشی کی گئی ہے،جس میں طوائفوں کا ایک کوٹھا آزادی کی جنگ میں شامل ہوجاتا ہے –

    ’ہیرا منڈی‘ کی کہانی کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے،سنجے لیلا بھنسالی کے مطابق ’ہیرا منڈی‘ محبت، طاقت، آزادی اور ایسی خواتین کی کہانی ہے جو اپنی خواہشات اور جدوجہد کیلئے منفرد کردار میں نظر آتی ہیں، ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالا، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

  • تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    تصاویر: شوبز سے وابستہ افراد عید کیسے منا رہے؟

    پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے، عید کے پرمسرت موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جار ی ہے

    پاکستان کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مردو خواتین کیسے عید منا رہے؟ شوبز انڈسٹری سے وابستہ افراد نے اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں اور عید کی مبارکباد دی ہے،اداکار بلال قریشی نے عید کی خوشیاں اپنی فیملی کے ہمراہ مناتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی

    bilal qureshi

    پاکستان کی سینئر گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی نے بھی اپنی عید کی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو عید کی مبارکباد دی.

    haqiqa kiani

    پاکستانی اداکارہ یشما گل نے بھی عید الفطر کے موقع پر عید کی تیاری کے حوالے سے سوشل میڈیا پراپنی تصویر شیئر کی اور مداحوں کو مبارکباد دی.

    pashma

    پاکستانی اداکارہ صبور علی بھی عید کے موقع پر خوش نظر آئیں ، انہوں نے اپنے شوہر اداکار علی انصاری کے ساتھ عید کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی اور مداحوں کو مبارکباد دی.

    saboor ali

    اداکارہ کنزہ ہاشمی نے بھی اپنی تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے عید کے موقع پر پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کر رکھا ہے، کنزہ ہاشمی نے عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی.

    kinza hashmi

    عید پر بھی پی ٹی آئی جھوٹ بولنے سے باز نہ آئی،عمران خان نے نماز عید پڑھی؟

    شاہ محمود قریشی کو نماز عید ادا نہیں کرنے دی گئی، بیٹے کا دعویٰ

    عید الفطر بھائی چارے، روا داری، امن اور پُرامن بقائے باہمی کی علامت ہے،بلاول

    فتنوں کا سامنا ہوجائے تو مردانہ وار مقابلے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مولانا فضل الرحمان

    عید پر اپنے قومی ہیروز کے غیر متزلزل حوصلے کو یاد رکھیں،افواج پاکستان

    واضح رہے کہ آج پاکستان بھر میں عید الفطر منائی جا رہی ہے،پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عید کی نماز کے اجتماعات ہوئے جس میں عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی، نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں،

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    پسند کی شادی، عدالت نے لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی

    شادی شدہ خاتون سے معاشقہ،نوجوان کے ساتھ کی گئی بدفعلی،خاتون نے بنائی ویڈیو

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

  • ڈیرہ غازیخان :عیدالفطر کے بعد بننے والی شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا،عرفان خان بزدار

    ڈیرہ غازیخان :عیدالفطر کے بعد بننے والی شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا،عرفان خان بزدار

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی رپورٹ) عیدالفطر کے بعد بننے والی شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا،عرفان خان بزدار

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی تاریخ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے بہت سے اداکاروں نے بڑے بڑے چینلوں میں اپنا اور اپنے شہر ملک کا نام روشن کیا اسی طرح عرصہ 24 سال سے عرفان خان بزدار بطور اینکر آرٹسٹ رائٹر ڈائریکٹر پروڈیوسر کام کر رہے ہیں جہنوں نے بے شمار کمرشل تھیٹر ٹیلی ویژن ٹیلی فلم پاکستان ٹیلیویژن پر بھی کام کیا ہے

    اب عرفان خان بزدار نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کہکشاں پروفارمنگ آرٹس فلم پروڈکشن اور بخآری پروڈکشن کے بینر سے مشترکہ ویب شارٹ فلم مایا کی حواس عید الفطر کے فوری بعد شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اس شارٹ فلم میں نئے چہروں کو معارف کرایا جاۓ گا

    مزید عرفان خان بزدار آصفہ بخاری نے بتایا کہ اس شارٹ فلم کے پروڈیوسر موسی خان بزدار ، وسیم عرفان خان بزدار اور علی عباس بخاری شامل ہیں جبکہ اس شارٹ فلم کی شوٹنگ ڈیرہ غازی کے علاؤہ مظفرگڑھ ملتان میں بھی شوٹ کی جاۓ گا اور جو مختلف شوشل میڈیا پر ریلیز کی جاۓ گی

  • کنگنا رناوت نے گائے کے گوشت سے متعلق خاموشی توڑ دی

    کنگنا رناوت نے گائے کے گوشت سے متعلق خاموشی توڑ دی

    ممبئی: اداکارہ کنگنا رناوت اپنے اچھے ہندو ہونے کی وضاحتیں دینے لگیں –

    باغی ٹی وی: کنگنا رناوت بھارتی انتہاپسندوں کے نظریات کی طرف جھکاؤ رکھتی دکھائی دیتی ہیں وہ بی جے پی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہی ہیں،اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ پر گائے کے گوشت سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اس دعوے کو شرم ناک قرار دے دیا ہے جو سیاسی مخالف امیدوار نے کیا تھا، کانگریس رہنما وجے وادیتوار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ کنگنا رناوت نے ماضی میں گائے کا گوشت کھایا ہے۔

    اداکارہ نے انسٹاگرام پر کہا کہ لوگ میری امیج کو خراب کرنا چاہ رہے ہیں، میں نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا ہےیہ انتہائی شرم ناک ہے کہ میرے متعلق بےبنیاد خبر کو اچھالا جا رہا ہے میں ہمیشہ یوگک اور ایورویدھک طرز زندگی کو پروموٹ کرتی آئی ہوں، ایسے حربے میری ذات اور امیج کو خراب نہیں کر سکتے ہیں، لوگ مجھے جانتے ہیں اور انہیں اس بات کا علم ہے کہ میں ایک فخریہ ہندو ہوں اور انہیں کچھ بھی بدزن نہیں کر سکتا ہے۔

    حکومت سندھ نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

    واضح رہے اداکارہ نے گزشتہ ماہ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی اور وہ مندی کے علاقے سے بی جے پی کے ٹکٹ پر امیدوار نامزد ہوئی ہیں۔

    نواب اکبر بگٹی کی پُر اسرار شخصیت

    کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد قتل

  • آپ جیسا کوئی، اب کہاں سے آئے:نازیہ حسن

    آپ جیسا کوئی، اب کہاں سے آئے:نازیہ حسن

    شاہد ریاض سیالکوٹ:
    آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے،تو بات بن جائے،ہاں بات بن جائے

    یہ وہ گانا ہے جو آج بھی زبان زد عام ہے۔یہ گانا ایسی سحرانگیز شخصیت نازیہ حسن نے گایا جن کوپاپ موسیقی کی ملکہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ وہ نازیہ حسن جونا صرف پاکستان اور انڈیابلکہ ان ممالک میں بھی پسند کی جاتی تھیں، جہاں لوگ اردو نہیں جانتے تھے لیکن نازیہ کی آواز کا جادو انہیں جھومنے پر مجبور کر دیتا تھا۔نازیہ حسن انتہائی خوبصورت اور پراسرار آواز کی ملکہ تھیں۔ ان کے مداح اور ناقدین یہی فیصلہ نہیں کر پائے کہ وہ خود زیادہ حسین تھیں یا ان کی آواز زیادہ خوبصورت تھی۔ ان کی شخصیت میں پراسراریت زیادہ تھی یا آواز میں؟

    ایک فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بے حد انسان دوست بھی تھیں اور انسانی بھلائی کے کاموں میں بھی شرکت کرتی رہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ موسیقی سے ہونے والی ساری آمدنی کراچی کی پسماندہ بستیوں میں بسنے والے بچوں، محروم نوجوانوں اور غریب خواتین کی بہبود کے پروگراموں پر خرچ کرتی رہیں۔

    نازیہ حسن ،ایک نام، جو سنتے ہی دل لہک لہک کر گانے لگتا ہے ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے‘‘۔

    نازیہ حسن کے بارے میں ایک فقرے میں یہی کہا جا سکتا ہےکہ ’’وہ آئی، اس نے دیکھا اور فتح کر لیا‘‘ ۔دنیا میں ایسی عجوبہ روزگار شخصیت بہت کم ہوتی ہیں اور ان میں سے ایک نازیہ حسن بھی تھیں۔ جنہیں پاکستان میں پاپ میوز ک کی بے تاج ملکہ کہا جا سکتا ہے۔ نازیہ کا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ایسا البم تھا جس نے مقبولیت کے ریکارڈ بنائے۔

    نازیہ حسن3اپریل1965 کوکراچی میں پیدا ہوئیں اور لندن میں پروان چڑھیں۔ لندن کی رچرڈ امریکن یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن اور اکنامکس میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کی۔ان کا پیشہ وارانہ کیریئر15 سال کی عمر میں شروع ہوا جب انہوںنے 1980میں بھارتی فلم’’ قربانی ‘‘ کانغمہ ’’آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے‘‘ گایا ۔ اس نغمے نے بھارت میں بہت بڑی کامیابی حاصل کی اوراس نغمے سے ایک ہی رات میں نازیہ کو مقبولیت حاصل ہو گئی۔

    1981 میں نازیہ نے اس نغمے کے لیے فلم فیئر ایوارڈ جیتا۔ نازیہ حسن کا پہلا البم ’’ڈسکو دیوانے‘‘ 1981ء میں ریلیز ہوا، اس البم نے 14 ممالک میں مقبولیت حاصل کی۔ نازیہ اپنے بھائی زوہیب کے ساتھ مل کر گاتی تھیں، زوہیب اور نازیہ کی جوڑی گائیکی کی دنیا میں بہت مقبول ہوئی۔ ان کا دوسرا البم ’’سٹار/ بوم بوم ‘‘ 1982 میں ریلیز ہوا۔تیسرا البم ’’ینگ ترنگ‘‘ 1984میں ریلیز ہوا۔ یہ پاکستان میں پہلا البم تھا جس میں میوزک ویڈیوز پیش کی گئیں اور اسے ڈیوڈ اور کیتھے روز نے لندن میں بنایا تھا۔ اس البم کو ایشیاء میں کافی مقبولیت حاصل ہوئی۔

    ’’ آنکھیں ملانے والے‘‘ اس البم کا مقبول نغمہ تھا۔ ینگ ترنگ کے ریلیز ہونے کے بعد نازیہ نے بالی وڈ فلموں میں پلے بیک گلوکار کے طور پر گانا شروع کر دیا۔ ان کا چوتھا البم ’’ہاٹ لائن‘‘ 1987 میں ریلیز ہوا۔ 1988 میں نازیہ اور اس کا بھائی زوہیب میوزک ڈائریکٹر سہیل رعنا کے ٹیلی ویژن پروگرام ’’سنگ سنگ‘‘ میں نمودار ہوئے۔ اسی سال نازیہ اور زوہیب نے اولین شو ’’میوزک 89 ‘‘ کی میزبانی کی، شو کے پروڈیوسر شعیب منصور تھے اور یہ پاکستان کے ٹیلی ویژن پر چلنے والا سب سے پہلا پاپ میوزک سٹیج شو تھا۔ نازیہ نے 1989میں شو ’’ دھنک‘‘ میں بھی میزبانی کے فرائض سر انجام دیے۔

    1991 میں نازیہ کا پانچواں البم ’’کیمرہ کیمرہ‘‘ زوہیب حسن کے ساتھ ریلیز ہوا۔ یہ البم پہلے ریلیز ہونے والے البمز کی طرح کامیاب نہ ہو سکا۔ اس البم کے بعد نازیہ نے موسیقی چھوڑ دی اور اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہو گئیں۔اردو نغموں کے علاوہ نازیہ حسن نے پنجابی گانے بھی گائے۔ ان کا گایا ہوا پنجابی گانا

    ٹالی دے تھلے بیہہ کے

    ماہیا وے ماہیا وے

    آکرئیے پیار دیاں گلاں

    تو میرا درد ونڈاویں

    میں تیرادرد ونڈاواں

    آ کرئیے پیار دیاں گلاں

    بہت مقبول ہوا۔

    نازیہ حسن نے 1991میں نیو یارک میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرمیں سیاسی اور سلامتی کونسل کے امور کے سیکشن میں شمولیت اختیار کی اور 2 سال تک یہاں کام کیا۔ انہوں نے اپنی سماجی اور تعلیمی کامیابیوں کی وجہ سے کولمبیا یونیورسٹی کے لیڈر شپ پروگرام میں سکالر شپ بھی حاصل کی تھی۔نازیہ اس وقت وہ آفر قبول نہیں کر سکی کیونکہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی تھیں۔نازیہ نے کئی مقبول کمپنیوں کے لئے اشتہارات میں بھی کام کیا۔

    انہوں نے سماجی وجوہات کو فروغ دینے کے لئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کیا۔موسیقی سے حاصل کی گئی زیادہ تر رقم لوگوں کی فلاح و بہبود پر خرچ کر دیتی تھیں۔ خاص طور پر کراچی کے غریب علاقوں میں رہنے والے بچوں، نوجوانوں اور خواتین کی مدد کیا کرتی تھیں۔ وہ خواتین کی آواز کے طور پر اور پاکستان کے نیشنل یوتھ کونسل کے طور پر تنظیموں کی ایک فعال رکن بن گئیں۔نازیہ نے لندن میں اپنی تعلیم مکمل کر کے قانون کی ڈگری حاصل کی اور پھر سلامتی کونسل میں کام کیا۔ انہوں نے بھارت میں بھی مختلف سماجی تنظیموں کی حمایت کی اور ان کے لئے فنڈز اکٹھے کرنے میں مدد کی۔

    نازیہ نے 30 مارچ 1995کو اشتیاق بیگ سے شادی کی لیکن وفات سے کچھ دن قبل ہی ان کو طلاق ہو گئی تھی۔حیرت اور دْکھ کی بات یہ ہے کہ جس فنکارہ کے فن کی آواز کی دنیا میں دھوم تھی، اس عظیم گلوکارہ کی ازدواجی زندگی تباہی سے دوچار تھی۔ اشتیاق بیگ کے ساتھ ان کا نباہ نہ ہو سکا تھا۔ شاید یہی دکھ اس عظیم گلوکارہ کو اندر ہی اندر سے گھن کی طرح چاٹ رہا تھا جو وہ کینسر میں مبتلا ہوئیں۔ یہ کوئی مرنے کی عمر تو نہ تھی۔ ابھی تو انہوں نے شہرت کی مزید کئی بلندیوں کو چھونا تھا لیکن شاید کاتب تقدیر کو یہی منظور تھا۔

    وہ13 اگست 2000 میں 35 سال کی عمر میں پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث لندن میں وفات پا گئیں۔ ان کی عظیم کامیابیوں اور شراکت کے لئے حکومت پاکستان نے ان کو ’’پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ‘‘ پیش کیا۔ یہ ایوارڈ23 مارچ 2002 میں ان کی والدہ کے حوالے کیا گیا۔ اس کے علاوہ انہیں ’’ ڈبل پلاٹینم‘‘، ’’پلاٹینم‘‘ اور ’’ گولڈن ڈسک ایوارڈ‘‘ سے نوازا گیا تھا۔

    آج نازیہ حسن ہمارے درمیان نہیں ہیں لیکن پاکستان میں میوزک کی تاریخ جب تک زندہ رہے گی، ان کا نام لیا جاتا رہے گا۔وہ پاپ میوزک کی ملکہ کے طور پر جانی جاتی رہیں گی۔

    نازیہ حسن کی ناگہانی موت کے بعد زوہیب حسن نے موسیقی میں دلچسپی لینا چھوڑ دی اور 2003 میں ان کے نغمے ’’خوبصورت‘‘ نے شہرت حاصل کی جبکہ 2006 میں ان کا آخری سولو البم ’’قسمت‘‘ کچھ خاص شہرت حاصل نہ کرسکا۔ پاپ موسیقی پسند کرنے والوں کیلئے خوشخبری ہے کہ زوہیب حسن بہت جلد اپنے نئے میوزک البم ’’سگنیچر‘‘ کے ساتھ10 سال بعد دوبارہ گلوکاری کے میدان قدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زوہیب 21 جولائی کو اپنا نیا البم ریلیز کریں گے۔زوہیب کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے نئے البم کے ذریعے اپنی بہن نازیہ حسن کوٹریبیوٹ پیش کیا ہے اور امید ہے کہ یہ شائقین کو ضرور پسند آئے گا۔ انہوں نے البم میں شامل گانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو سارے گانے ہی بہت اچھے ہیں لیکن ایک گانا ’’سنوسنو‘‘ موسیقی کے دلدادہ افراد کو سب سے زیادہ پسند آئے گا۔

  • عالیہ بھٹ کا شو میں شرکت کیلئے ہوشربا رقم کے مطالبہ، کپل شرما شو انتظامیہ نے معذرت کر لی

    عالیہ بھٹ کا شو میں شرکت کیلئے ہوشربا رقم کے مطالبہ، کپل شرما شو انتظامیہ نے معذرت کر لی

    ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی جانب سے شو میں شرکت کے لیے ہوشربا رقم کے مطالبے پر کپل شرما شو انتظامیہ نے معذر ت کر لی-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کے نیٹ فلکس ورژن میں شرکت کیلئے عالیہ بھٹ کی جانب سے طلب کی گئی فیس انہیں اس شو میں شرکت سے محروم کر گئی، نیٹ فلکس عالیہ بھٹ کی فیس کے مطالبات کو پورا نہیں کر سکا، کمپنی ہر قسط کے لیے ایک مخصوص بجٹ مختص کرتی ہے جس سے تجاوز کرنا ممکن نہیں تھا،چنانچہ جب وہ عالیہ بھٹ کی فیس کو ایڈجسٹ نہیں کر سکے، تو انہوں نے شو میں شرکت سے معذرت کرلی۔

    نیٹ فلکس کی جانب سے 2024 کے شوز کا اعلان کیا گیا تھاکپل شرما کے اس شو میں سنیل گروور کےدوبارہ شو کا حصہ بننے اور کپور خاندان کے ساتھ پہلی قسط نے خوب داد سمیٹی، تاہم، ناظرین نے رنبیر کپور، نیتو کپور، اور ردھیما کپورکے ساتھ بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی غیر موجودگی کو محسوس کیا۔

    اس سے قبل بہت سے فنکاروں نے ایپی سوڈز میں بغیر معاوضہ شرکت کی کیونکہ وہ اپنے پروجیکٹس کی پروموشن کر رہے ہوتے تھےعالیہ بھٹ بھی اس سے قبل اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ اپنے پروجیکٹس کی تشہیر کے لیے کئی بار ٹیلی ویژن پر ’دی کپل شرما شو‘ میں نظر آ چکی ہیں،ایسا لگتا ہے کہ مشہور شخصیات کو اب ‘دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں آنے کے لیے ایک بھاری رقم کی ادائیگی کی جائے گی-