Baaghi TV

Category: شوبز

  • طوبیٰ عامر کا ڈرامہ سیریل بھڑاس کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو

    طوبیٰ عامر کا ڈرامہ سیریل بھڑاس کے ذریعے اداکاری میں ڈیبیو

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور میزبان عامر لیاقت کی اہلیہ طوبیٰ عامر نے میزبانی کے بعد اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا۔

    باغی ٹی وی :طوبیٰ عامر نجی چینل کے ڈرامے ’بھڑاس‘ کے ذریعے اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روزانسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے ڈرامے کی کچھ جھلکیاں شیئر کیں۔


    اس کے علاوہ ان کی ڈراما ’بھڑاس‘ کے سیٹ سے لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں وہ ڈرامے کے اداکاروں سلمان سعید اور زباب رانا کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔


    واضح رہے کہ سیدہ طوبیٰ عامر اس سے قبل اپنے شوہر کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔

  • مہوش حیات کا بہن بھائیوں کے لئے معنی خیز پیغام

    مہوش حیات کا بہن بھائیوں کے لئے معنی خیز پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ، ماڈل و گلوکارہ مہوش حیات نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کے ذریعے انہوں نے گھر میں ہر وقت لڑنے والے بہن بھائیوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔

    باغی ٹی وی :تمغہ امتیاز مہوش حیات بھی اپنے مداحوں کے ساتھ آئے روز اپنے نئے پروجیکٹس اور اپنے خیالات شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند بھی کیا جاتا ہے۔

    حال ہی میں مہوش حیات کی جانب سے ایک ویڈیو انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ اپنی بہن افشین حیات کے ہمراہ نظر آرہی ہیں۔

    مہوش حیات کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ دونوں گھر میں موجود عام بہن بھائیوں کی طرح لڑائی میں مصروف ہیں اور اس لڑائی کو بہت انجوائے بھی کر رہی ہیں، مہوش حیات کی ویڈیو میں ایک انگریزی گانا بھی سنائی دے رہا ہے۔

    مہوش کی جانب سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ گھر میں بہن بھائیوں کے کام انہوں نے اپنی ویڈیو میں دوسروں کو خبر دار کرتے ہوئے ساتھ میں مزید لکھا ہے کہ براہ کرم گھر میں اسے نہ آزمائیں۔

  • ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان

    ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر سوشل میڈیا کی وجہ سے پریشان اور رونے پر مجبور ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی : ہانیہ عامر نے اپنی غمگین تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ کچھ کمنٹس پڑھ کر ان کو رونا آگیا انہوں نے مداحوں پر زور دیا کہ وہ صحیح اور دانشمندانہ الفاظ استعمال کیا کریں۔

    ہانیہ عامر نے تصویر کے ساتھ پیغام میں لکھا کہ لفظوں میں طاقت ہوتی ہے وہ بنا بھی سکتے ہیں اور تباہ بھی کرسکتے ہیں لفظوں کو کیوں لوگوں کو گرانے کے لئے استعمال کیا جائے جبکہ انہی لفظوں سے آپ ایک دوسرے کو اوپر اٹھا سکتے ہیں۔

    ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ مطلبی ہونا آسان اور کمزوری ہے یہ آپ کے اپنے خوف اور عدم تحفظ کی تصویر ہوتا ہے جبکہ مہربان اور اچھا ہونا خوبصورت اور طاقت ہوتا ہے۔

    انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے لفظوں کا سمجھداری سے انتخاب کریں۔

    واضح رہے کہ رواں ماہ 3 دسمبر کو ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی تھی جس پر کمنٹ سیکشن میں ایک شخص نے لکھا تھا کہ وہ چائنا کی انجلینا جولی لگتی ہیں۔

  • گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والی طالبہ گرفتار

    گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والی طالبہ گرفتار

    گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی کو دھمکیاں دینے والی طالبہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان کو بھارت میں سوشل میڈیا پر دھمکیوں بھرے پیغام دینے والی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی :حال ہی میں پاکستانی نژاد بھارتی اداکارہ سلمیٰ آغا کی بیٹی زارا خان کو ریپ کا نشانہ بنانے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ سلمیٰ آغا اور اسکوائش پلیئر رحمت خان بیٹی زارا خان کو ان کے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ریپ کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کا انہوں نے مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

    بالی وڈ انڈسٹری کی اداکارہ و گلوکارہ زارا خان نے مقدمہ درج کروانے کے دوان بتا یا کہ انھیں کسی نامعلوم شخص نے مذکورہ بالا جرم کی دھمکی دی ہے۔

    پولیس کی جانب اس معاملے کی جب جانچ کی گئی تو پولیس کو معلوم ہوا کہ یہ دھمکی حیدر آباد کی ایم بی اے کی ایک 23 سالہ طالبہ نے دی ہے جس نے کہ ایک جعلی پروفائل انسٹا گرام پر بنائی تاکہ زارا خان کو پیغام بھیجے جاسکیں۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ ذہنی طور پر غیر مستحکم ہے اور پولیس اب تک اس دھمکی آمیز پیغامات کی وجہ نہیں جان سکی ہے۔

    تاہم پولیس نے کارروائی کرکے 23 سالہ ایم بی اے کی طالبہ گرفتار کرلیا ہے-

  • بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کریتی سینن بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئی ہیں۔

    باغی ٹی وی :ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کریتی سینن بھی بالی وڈ کی ان شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں جن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے قریبی ذرائع نے بالی ووڈ اداکارہ کے وبائی مرض میں مبتلاہونے کی تصدیق کی ہے۔

    لیکن کریتی سینن کو کورونا وائرس کہاں سے اور کب لگا؟ اس بارے میں ذرائع نے کہا کہ وہ حال ہی میں چندی گڑھ سے اپنے گھر لوٹی ہیں۔

    وہ چندی گڑھ میں راج کمار راؤ کے ساتھ اپنے نئی فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہیں وہاں سے واپسی پر فلائٹ کی ایک تصویر پر کریتی سینن نے لکھا تھا کہ چندی گڑھ میں اپنا کام ختم کرنے کے بعد گھر لوٹ رہی ہوں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ نے اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کو شیئر نہیں کیا تھا۔

    خیال رہے کہ کریتی سینن سے قبل چندی گڑھ میں ہی اپنی فلم ’جُگ جُگ جیو‘ کی شوٹنگ میں مصروف ورون دھون، نیتو کپور، منیش پال اور ہدایتکار راج مہتا کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

    اس فلم کی شوٹنگ میں انیل کپور اور کیارا ایڈوانی بھی مصروف رہیں تاہم ان دونوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے۔

    انیل کپور نے ممبئی واپسی پر اس حوالے سے ایک بیان بھی جاری کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ ’میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ منفی آیا ہے یہ بیان میں ہر طرح کی افواہ سے بچنے کے لیے دے رہا ہوں تشویش اور نیک تمناؤں کے اظہار پر آپ کا ممنون ہوں۔

    دوسری طرف ورن دھون نے بھی اس حوالے سے ایک بیان جاری کیا تھا جس میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کی گئی تھی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ پروڈکشن کی طرف سے تمام اٹھائی گئی احتیاطی تدابیر کے باوجود میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ساتھی اداکار کورونا وائرس کا شکار،انیل کپور شوٹنگ چھوڑ کر ممبئی واپس آگئے

  • روحانی سفر آسان نہیں استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے    زینب جمیل

    روحانی سفر آسان نہیں استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے زینب جمیل

    گزشتہ دنوں اسلام کی خاطر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل کا کہنا ہے کہ اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں کیونکہ یہ آسان سفر نہیں ہے شیطان آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

    باغی ٹی وی :جیو انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خدا اور محبت‘ کے پہلے سیزن سے شہرت پانے والی سابقہ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ اپنی روحانی نشوونما کے لیے عہد کریں یہ آسان سفر نہیں ہے کیونکہ شیطان آپ کو آپ کے مقصد سے ہٹانے کے لیے بھرپور کوشش کرے گا۔

    زینب جمیل نے کہا کہ اگر آپ اس کا ارتکاب نہیں کرتے ہیں تو آہستہ آہستہ آپ اپنا نقطہ نظر کھو دیں گے اور ان لوگوں کی طرح بات کرنا اور سلوک کرنا شروع کردیں گے جو اپنے خالق کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔

    زینب جمیل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے فیصلے پر آپ لوگوں نے جو ردعمل ظاہر کیا ہے اس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہے۔‘

    اُنہوں نے لکھا کہ میں الفاظ میں یہ بیان نہیں کرسکتی ہوں کہ آپ کے پیغامات کو پڑھنے کے بعد میں آپ کی طرف سے ملنے والی محبت اور حمایت کے لیے کس قدر خوش ہوں۔

    زینب جمیل نے کہا کہ استقامت کے ساتھ اس راستے پر چلتے رہنے کے لیے دعاؤں کی ضرورت ہے۔

    یاد رہے کہ زینب جمیل نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ ’میں فخر سے اس بات کا اعلان کر رہی ہوں کہ میں نے اداکاری اور ماڈلنگ چھوڑ دی ہے۔

    سابقہ اداکارہ نے اللّہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’الحمدللہ، الله پاک نے مجھے قرآن و حدیث کی تعلیم حاصل کرنے کا شرف بخشا ہے۔

    اُنہوں نے کہا تھا کہ میں اب اپنی زندگی اسلامی تعلیمات کے مطابق بسر کرتے ہوئے دین اسلام کی زیادہ سے زیادہ تعلیم حاصل کروں گی۔‘

    واضح رہے کہ زینب جمیل نے جیو انٹرٹینمنٹ کے متعدد ڈراموں میں کام کیا ہے جن میں خدا اور محبت، سدا سکھی رہو،سُسرال میری بہن کا، منچلی، مل کے بھی ہم نہ ملے اور آپ کی کنیز سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

    حمزہ علی عباسی خدا کے بارے میں کتاب لکھنے میں مصروف

    رابی پیر زادہ نے چہرے پر نور لانے کا روحانی طریقہ بتادیا

  • معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو بچھڑے چار برس بیت گئے

    معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو بچھڑے چار برس بیت گئے

    معروف مبلغ و اسکالر مولانا طارق جمیل کے ساتھ ملاقات کے بعد جنید جمشید کا رحجان مذہب کی طرف ہوا تو انہوں نے موسیقی کو خیرباد کہہ دیا۔ نئی پہچان میں انہیں معروف تاجر، نعت خواں، اسکالر اور ٹی وی میزبان کے روپ میں دیکھا گیا۔ ان کے کپڑوں کے برانڈ جے ڈاٹ کی شاخیں پورے ملک میں موجود ہیں۔

    جنید جمشید سات دسمبر 2016ء کو چترال سےاسلام آباد پی آئی اے فلائیٹ 661 کے حادثے میں وفات پا گئے۔
    واضح رہے کہ پی آئی کی چترال سے اسلام آباد جانے والی پرواز حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس میں عملے کے پانچ ارکان سمیت تمام 47 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    جنید جمشید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے فارغ التحصیل تھے، انہوں نے پاپ موسیقی گروپ وائٹل سائنز کے نمائندہ گلوکار کی حیثیت سے کریئر کا آغاز کیا اور شہرت حاصل کی۔1987 میں دل دل پاکستان کی ریلیز نے انہیں شہرت کی لازوال بلندیوں پر پہنچا دیا، 14 اگست کے موقع پر ریلیز کئے گئے گانے نے ملی نغموں کو نئی شناخت بخش دی۔ان کے میوزک البم جنید آف وائٹل سائنز، اس راہ پر اور دل کی بات بے پناہ مقبول ہوئے۔

  • عزیز میاں قوال کو ہم سے  بچھڑے کتنے  برس ہو گئے،ان کا اصل نام کیا تھا

    عزیز میاں قوال کو ہم سے بچھڑے کتنے برس ہو گئے،ان کا اصل نام کیا تھا

    عزیز میاں 1942 کو بھارت کے شہر دہلی میں پیدا ہوئے، انہیں پاکستان کے چند مقبول ترین قوالوں میں شمار کیا جاتا ہے۔بارعب اور طاقتور آواز کے مالک عزیز میاں نہ صرف ایک عظیم قوال تھے بلکہ ایک عظیم فلسفی بھی تھے، جو اکثر اپنے لیے شاعری خود کرتے تھے۔ عزیز میاں نے پنجاب یونیورسٹی، لاہور سے اردو اور عربی میں ایم اے کیا ہوا تھا۔ان کا اصل نام عبد ا لعزیز تھا۔ “میاں” ان کا تکیہ کلام تھا، جو وہ اکثر اپنی قوالیوں میں بھی استعمال کرتے تھے، جو بعد میں ان کے نام کا حصہ بن گیا۔

    انہوں نے اپنے فنی دور کا آغاز “عزیز میاں میرٹھی” کی حیثیت سے کیا۔ میرٹھی کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ قیام پاکستان کے بعد عزیز میاں نے بھارت کے شہر میرٹھ سے اپنے وطن کی طرف ہجرت کی تھی۔عزیز میاں کی مقبول ترین قوالیاں میں شرابی میں شرابی، تیری صورت اور اللہ ہی جانے کون بشر ہے شامل ہیں۔عزیز میاں کا انتقال چھ دسمبر 2000 کو تہران (ایران) میں یرقان کی وجہ سے ہوا۔ انہیں حضرت علی کرم اللہ وجہ کی برسی کے موقع پر ایرانی حکومت نے قوالی کے لیے مدعو کیا تھا۔عزیز میاں کے دو بیٹے، عمران اور تبریز اپنے والد کے فن کو سنبھالے ہوئے ہیں۔انہیں اپنے ابتدائی دور میں “فوجی قوال” کا لقب ملا کیونکہ ان کی شروع کی سٹیج کی بیشتر قوالیاں فوجی بیرکوں میں فوجی جوانوں کے لیے تھیں۔ مختلف قسم کے معمولی الزامات پر انہیں کئی دفعہ گرفتار کیا گیا لیکن بعد ازاں بری کر دیا گیا۔

  • میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

    میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

    لاہور :میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں،اطلاعات کے مطابق پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعوے پر گزشتہ دوسال سے عدالت میں سماعت جاری ہے تاہم میشا شفیع طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے پچھلے دنوں کینیڈا سے پاکستان آئیں اور عدالت میں پیش ہونے کے بجائے لاہور اور کراچی کے دو میوزک اسٹوڈیوز میں گانے ریکارڈ کرواکر دو رز قبل واپس کینیڈا چلی روانہ ہوگئیں۔

    یاد رہے کہ لاہور کی سیشن عدالت نے علی ظفر ہتک کیس میں27 اکتوبر کو اداکارہ کو گواہان سمیت کو طلب کیا تھا۔اس کے بعد سات نومبر14 نومبر16نومبر 23اور 30نومبر کو بھی ان کو سمن جاری کیے گئے مگر میشا شفیع پیش نہ ہوئیں۔ گلوکارہ نے پچھلے سال دسمبر میں عدالت میں آخری بیان ریکارڈ کروایا تھا۔

    گزشتہ ایک سال مقدمے کی سماعت ان کی غیرحاضری کی وجہ سے التوا کا شکار ہے، میشا شفیع کے وکیل نے استدعا کی تھی کہ ان کی مؤکلہ کی گواہی کینیڈا سے موبائل فون کے ذریعے لی جائے جس پر عدالت اس کو مسترد کردیا۔

  • پبلک میں ماسک اتارنے پر فیصل قریشی تنقید کی زد میں

    پبلک میں ماسک اتارنے پر فیصل قریشی تنقید کی زد میں

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار فیصل قریشی کو پبلک میں ماسک اتارنے پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانا بنا ڈالا۔

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ کل میں نے اداکار فیصل قریشی کو ایک مال میں دیکھا جہاں انہوں نے ماسک نہیں لگایا ہوا تھا اور وہ مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچوانے میں مصروف تھے، حکومت جتنی ہدایات جاری کردے لیکن اداکاروں کی وجہ سے عوام نے بھی عمل نہیں کرنا۔


    صارف کی جانب سے ٹوئٹ پر اداکار فیصل قریشی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں نے ماسک پہنا ہوا تھا تاہم کچھ مداحوں کی جانب سے سیلفی لینے کے لیے ماسک اتارنے کی درخواست کی گئی جس پر میں نے ایسا کیا تاہم اگر میں ماسک اتار کر مداحوں کی خواہش پوری نہ کرتا تو لوگ مجھے مغرور کہتے۔


    فیصل قریشی کے جواب پر سوشل میڈیا پر لوگوں نے اداکار کو شدید تنقید کا نشانا بنایا، ایک صارف نے کہا کہ آپ ٹرینڈ بنانے والے ہیں لہذا آپ کو ماسک نہیں اتارنا چاہیے تھا تاکہ آپ کے مداحوں کے لیے مثال بنے اور دوسرے لوگ بھی آپ کو فالو کریں۔


    ایک اور صارف نے کہا کہ ایس او پیز کے معاملے پر کوئی بہانہ نہیں چلے گا چاہے وزیراعظم ہو یا مداح۔