Baaghi TV

Category: شوبز

  • کورونا وائرس:مالی بحران کے باعث کپڑوں کامعروف برانڈ  بند کرنے کا اعلان

    کورونا وائرس:مالی بحران کے باعث کپڑوں کامعروف برانڈ بند کرنے کا اعلان

    دنیا بھر میں پھیلی عالمی وبا کورونا وائرس سے ہونے والی مالی بحران کے باعث پاکستان میں کپڑوں کا مقامی برانڈ ‘دامن’ بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : کورونا وائرس کی وجہ سے نافذ رہنے والے لاک ڈاؤن کے بعد کئی کاروبار بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس کے نتیجے مارکیٹس، یومیہ اجرت پر کمانے والوں کے، کپڑوں کے برانڈز بھی شدید مالی بحران کا شکار ہیں یہاں تک کہ کئی کاروبار اور برانڈز بند ہوگئے ہیں جن میں ایک فیشن برانڈ ‘دامن’ بھی شامل ہے۔

    سوشل میڈیا پر دامن کی کریٹیو ڈائریکٹر ملیحہ چوہدری نے یہ اعلان کیا کہ یہ سال ختم ہونے کے ساتھ دامن برانڈ کے اسٹورز بھی بند ہوجائیں گے۔

    ملیحہ چوہدری نے پوسٹ میں لکھا کہ میں آج انتہائی دکھ کے ساتھ آپ کو یہ بتارہی ہوں کہ برانڈ 31 دسمبر 2020 کو بند ہوجائے گا۔

    پوسٹ میں لکھا کہ کوویڈ-19 نے ممالک، خاندانوں اور کاروبار کو یکساں طور پر تباہ کیا ہے اور بدقسمتی سے دامن بھی ان میں شامل ہے۔

    پوسٹ میں کسٹمرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا گیا کہ سالوں تک محبت اور تعریف کا شکریہ، اُمید کرتے ہیں کہ مستقبل میں کسی موقع پر کسی نئے انداز میں آپ کو دیکھیں۔

    دامن کی پوسٹ میں واضح کیا گیا کہ ہماری کلیئرنس سیل آج (22 دسمبر ) سے شروع ہورہی ہے اور آخری دن تک جاری رہے گی۔

  • بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

    بھارتی عوام نےآسٹریلیا سے شرمناک شکست کا ذمہ دار ویرات کی اہلیہ انوشکا کو قرار دیا

    بھارت عوام نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دیا-

    باغی ٹی وی :بھارتی شائقین نے آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کا ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کو قرار دینا شروع کردیا۔

    کچھ شائقین کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا سے پہلے ٹیسٹ میں شرمناک شکست کی ذمہ دار بھی کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما ہیں انوشکا نے کوہلی کی توجہ منتشر کی اور ان پر ٹیسٹ میچ کے دوران ہی گھر واپس لوٹنے کیلیے دباؤ ڈالا-

    یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہے کہ بھارتی عوام نے انوشکا کو ویرات کی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے اس سے قبل بھی بھارتی ٹیم کی ناکامیوں کا ملبہ انوشکا پر ڈالا جاتا رہا ہے۔

    نہیا ککڑ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے؟

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کے ہاں جنوری میں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے کوہلی کو پہلے ٹیسٹ کے بعد گھر واپس لوٹنا تھا۔

    خیال رہے کہ 19 دسمبر کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بالرزنے بھارتی بلے بازوں کے پرخچے اڑا دئیے ،محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے،کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلےبازڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا-

    بھار ت کا ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ،36 پر ساری ٹیم ڈھیر

    آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اورپیٹ کمنزنے تباہ کن باؤلنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے،ہیزل ووڈ نے صرف8 رنز دے کر 5اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں ،اس سے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت کا کم ترین اسکور42 ہے

    بھار ت نے ٹیسٹ میں کم ترین اسکور پر آوَٹ ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کر لیا ،بھارتی ٹیم 1974 میں انگلینڈ کیخلاف 42 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی-

    پی ٹی آئی نےٹویٹرپیج پربھارت آسٹریلیا میچ کے شراب کی مشہوری والی پوسٹ کیوں ڈیلیٹ کی؟اہم خبرآگئی

  • اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے   نعمان اعجاز

    اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے نعمان اعجاز

    پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے اپنی فیملی کو اپنی کُل کائنات قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی :: اداکار نعمان اعجاز سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اکثر اوقات معنی خیز اور دلوں کو چُھو لینے والے سبق آ موز پیغامات جاری کرتے رہتے ہیں جنہیں ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کافی سراہا جاتا ہے –

    تاہم اب اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی فیملی کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے جس میں تمام لوگ ایک ساتھ خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

    مذکورہ تصویر میں نعمان اعجاز کے ساتھ اُن کی اہلیہ اور تینوں بیٹے شاہ میر، زاویار اور ریان موجود ہیں.

    نعمان اعجاز نے فیملی فوٹو پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ اُن لمحوں کو ہمیشہ زندہ رکھیں جنہیں آپ الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے ہیں۔

    اداکار نے اپنے اہلخانہ سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری دُنیا اور میری زندگی ہے۔

    انسٹاگرام صارفین کی جانب سے نعمان اعجاز اور اُن کے اہلخانہ کی تصویر کو بہت پسندکیا جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نعمان اعجاز نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ مشکل وقت میں کوئی آپ کو بچانے نہیں آئے گا کیونکہ یہ زندگی سو فیصد صرف آپ کی ذمہ داری ہے لہٰذا براہِ کرم خود اپنے آپ کی دیکھ بھال کریں-

    ایک اور تصویر شئیر کرتے ہوئے اداکار نے لکھا تھا کہ اپنے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ وقت پرجاگنا ہے جبکہ ایک انسٹا پوسٹ میں نعمان اعجاز کا کہنا تھا کہ سب لوگ دل کے برے نہیں ہوتے کچھ کا دماغ بھی خراب ہوتا ہے-

    نعمان اعجاز نے خوابوں کو سچ کرنے کا بہترین طریقہ بتادیا

  • سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کا ماہرہ خان کے لئے خصوصی پیغام

    سوشل میڈیا پر ہمایوں سعید کا ماہرہ خان کے لئے خصوصی پیغام

    پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے کورونا میں مبتلا ماہرہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے سوشل میڈیا پر دُعائیہ پیغام جاری کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :گزشتہ روز عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان کی 36ویں سالگرہ تھی اس موقع پر جہاں دُنیا بھر سے ماہرہ خان کے لیے محبت بھرے پیغامات آئے تو وہیں سوشل میڈیا پر ساتھی اداکاراؤں نے بھی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیہ پیغامات جاری کئے-

    اداکار ہمایوں سعید نے بھی ماہرہ خان کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

    ہمایوں سعید نے فلم ’بن روئے‘ کے ایک سین کی خوبصورت تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی جس میں دونوں اداکار ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں.


    اداکار نے تصویر کے کیپشن میں شیئر کرتے ہوئے ماہرہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ گُڈی جی جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ۔

    اُنہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہمیشہ خوش اور صحت و تندرست رکھے آمین۔

    ماہرہ خان کی سالگرہ ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    دوسری جانب ماہرہ خان نے اپنی حالیہ انسٹا گرام اسٹوری میں اپنے تمام چاہنے والوں کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے سالگرہ پر پیغام بھیجنے والوں کا شکریہ ادا کیا کہا کہ مجھے میری سالگرہ کے موقع پر ڈھیر سارے محبت بھرے پیغامات ، خطوط اور ویڈیو پیغام موصول ہوئے ہیں جنہیں دیکھ کر میں واقعی بہت خوش ہوئی ہوں۔

    اداکارہ نے اپنی طبیعت کے حوالے سے کہا کہ الحمداللہ میری طبیعت بہتری کی طرف جارہی ہے یہ آپ سب کی دُعاؤں کا نتیجہ ہے کہ اب میرے دل میں کورونا وائرس کے حوالے سے کوئی شک نہیں ہے اور مجھے اُمید ہے کہ میں بہت جلد مکمل طور پر ٹھیک ہوجاؤں گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ماہرہ خان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا تھا کہ اُن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد اُنہوں نے خود کو گھر میں ہی آئسولیٹ کرلیا ہے-

    امید ہے بہت جلد ٹھیک ہو جاؤں گی ماہرہ خان

  • بہن کی شادی پر نیمل خاور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    بہن کی شادی پر نیمل خاور کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور عباسی کی اپنی بہن فضا خاور کی مہندی کی تقریب میں ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ اور اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کی چھوٹی بہن فضا خاور کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز اُن کی بہن فضا خاور کی مہندی کی تقریب ہوئی جس کی تصویریں اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیمل خاور نے اپنی بہن کی مہندی کی تقریب میں سُرخ رنگ کا خوبصورت لہنگا زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے ساتھ ہی دلکش جیولری بھی پہنی ہوئی ہے۔

    جن میں نیمل خاور کی ڈانس کی ویڈیوز بھی خوب مقبول ہورہی ہے جس میں وہ اپنی بہن فضا خاور اور دیگر کے ہمراہ بھارتی گانے پر ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔

    نیمل خاور کے ڈانس کی اس ویڈیو کو صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے-

    بہن کی شادی پر نیمل ہر تقریب خوبصورت ملبوسات زیب تن کئے دلکش نظر آ رہی ہیں-

  • شیخ رشید میرے بھائی ہیں   ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ

    شیخ رشید میرے بھائی ہیں ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ

    پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ’ بھائی‘ قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : حال ہی میں ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے وفاقی وزیر داخلہ سے متعلق کہا کہ شیخ رشید میرے بھائی ہیں۔ بہن ہونے کے ناتے میں انہیں یہ مشورہ دینا چاہوں گی کہ اب انہیں جلد شادی کر لینی چاہئے جوکہ اُن کے لئے بہتر بھی ہے ورنہ کہیں یہ نہ ہو کہ ان کی مزید ویڈیوز ہی سامنے آجائیں۔

    حریم شاہ نے اپنی شادی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک مجھے کوئی ایسا نہین ملا جس کے ساتھ شادی کے بارے سوچ سکوں جیسے ہی مجھے ایسا کوئی لڑکا سمجھ آئے گا میں فوری طور پر اس سے شادی کرلوں گی لیکن فی الحال میرا کسی اور سے شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

    پریس کانفرنس کے دوران ،حریم شاہ نے بنیادی طور پر کراچی میں جائداد غیر منقولہ پراجیکٹ تیار کرنے کے بارے میں بات کی جو لوگوں کو سستی رہائش فراہم کرے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال شیخ رشید کے ساتھ حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیو کال سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جو کہ خود حریم شاہ نے اپنے اکاؤنٹ سے جاری کی تھی۔ بعدازاں انہوں نے مزید ویڈیوز بھی جاری کرنے کا کہا تھا۔

    زلفی بخاری سال 2020 کے ‘100 پاکستانی پرکشش افراد‘ کی فہرست میں شامل

    علی ظفر میشا شفیع کیس: ایف آئی اے کے پاس کسی کو مجرم یا معصوم قرار دینے کا کوئی اختیار نہیں وومن…

  • امریکی اداکارہ ایمیلیا ہیملن تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

    امریکی اداکارہ ایمیلیا ہیملن تنقید کرنے والوں پر پھٹ پڑیں

    امریکی ماڈل اور اداکارہ ایمیلیا ہیملن نے 19 سالہ خوبرو امریکی اداکارہ اور ماڈل نے اپنے آپ سے 18 سالہ بڑے شخص سے معاشقے پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کردیا۔

    باغی ٹی وی : پیج سکس کی رپورٹ کے مطابق ایمیلیا ہیملن نے ایک بیان میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ آج کل لوگ پتا نہیں کیوں عجیب اور فیصلہ ساز ہوگئے ہیں؟

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ لوگو آگے بڑھوں اور خود سے زیادہ سے زیادہ پیار کرنا سیکھوں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہر شخص اُس کے ساتھ جڑ سکتا ہے جو اُس کی پسند کے مطابق ہو پتا نہیں ہم اس معاملے میں عجیب اور فیصلہ ساز کیوں ہوجاتے ہیں۔

    19سالہ ایمیلیا ہیلمن کے آج کل اُن سے 18 سال بڑے اداکار اسکاٹ ڈیسک کے ساتھ دوستی اور تعلقات کے چرچے ہیں۔

    اسکاٹ ڈیسک 3 بچوں کے باپ ہیں اور وہ اپنے سے 18سال چھوٹی اداکارہ کے ساتھ معاشقے میں مبتلا ہیں، جس پر انہیں ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔

  • گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    گوہر خان اور زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا

    معروف بھارتی اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز بالی وڈ اداکارہ اور بگ باس 7 کی فاتح گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار کی مہندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی تصویریں جہاں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں-

    اداکارہ گوہر خان نے بھی اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی مہندی کی تقریب کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

    گوہر خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویروں میں وہ خوبصورت پیلے رنگ کے عروسی لباس میں ملبوس ہیں جبکہ اُن کے ہونے والے شوہر زید نے پیلے رنگ کا کُرتا زیب تن کیا ہوا ہے۔

    گوہر خان نے انسٹاگرام پر تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ جب ہم دونوں ایک ساتھ ملتے ہیں تو خاص لمحات تشکیل دیتے ہیں۔

    بالی وڈ اداکارہ نے اس خوشی کے موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ’الحمداللہ‘ بھی لکھا۔

    اداکارہ کی اس پوسٹ پر معروف شخصیات اور مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور اور دونوں کی نئی زندگی کے لئے نیک خواہشوں کو اظہار کیا جا رہا ہے-

    واضح رہے کہ گوہر خان اور زید دربار رواں ماہ 25 دسمبر کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

    گوہر خان اور ٹک ٹاکر زید دربار نے شادی کے کارڈ میں اپنی لواسٹوری بیان کر دی

  • میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    میشا شفیع علی ظفرکیس: میشا شفیع نے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی گلوکارہ میشا شفیع نے ہتک عزت کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ بتا دی –

    باغی ٹی وی : کوک اسٹوڈیو 2020 اور ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے میوزک شو کا حصہ بننے والی پاکستانی گلوکارہ میشا شفیع کی گلوکاری کے آج کل کافی چرچے ہیں اور ان کے گائے گئے گیتوں کو کافی پسند کیا جا رہا ہے-

    کوک اسٹوڈیو اور ویلو ساؤنڈ اسٹیشن کے میوزک شو میں مجموعی طور پر میشا شفیع کے 4 گانے ریلیز ہوچکے ہیں۔انہوں نے کوک اسٹوڈیو میں ‘نہ ٹٹیا وے’ اور ‘گل سن’ گایا جبکہ ویلو میوزک شو میں انہوں نے ‘بوم بوم’ اور ‘امرت’ گایا تھا۔

    تاہم مداحوں کی جانب سے جہاں میشا شفیع کی گلوکاری کو پسند کیا جارہا ہے وہیں لوگوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا بھی سامنا ہے۔

    میشا شفیع کے گانے پاکستان میں ریکارڈ ہوئے ہیں جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا ہے کہ وہ علی ظفر کی جانب سے ان کے خلاف دائر ہتک عزت کے کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں اور اپنے گانے ریکارڈ کروانے کے لئے فوراً پاکستان پہنچ گئیں-

    یاد رہے کہ میشا شفیع نے اپریل 2018 میں گلوکار علی ظفر پر ٹوئٹ پر کی جانے والی پوسٹ میں جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے۔

    میشا شفیع عدالت آتی نہیں ، گانا ریکارڈ کرانے پاکستان فورا پہنچ گئیں

    علی ظفر نے میشا شفیع کے الزامات کو مسترد کیا تھا اور بعد ازاں انہوں نے گلوکارہ کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے پر لاہور کی سیشن کورٹ میں ایک ارب روپے کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا جس پر درجنوں سماعتیں ہو چکی ہیں۔

    سیشن کورٹ میں علی ظفر اور ان کے 11 گواہوں کے بیانات مکمل ہوچکے ہیں اور اب میشا شفیع کے گواہوں کے بیانات قلم بند ہوں گے اسی کیس میں میشا شفیع اور ان کی والدہ اداکارہ صبا حمید بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا چکی ہیں۔

    تاہم عدالت کی جانب سے مذکورہ کیس میں بارہا میشا شفیع کو طلب کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں 28 ستمبر کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئی تھیں۔

    جس کی وجہ سے کچھ صارفین کی جانب سے عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ سے گلوکارہ پر تنقید کی جا رہی ہے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا پر بحث بھی جاری تھی۔


    احمد نامی ٹوئٹر صارف نے سوال کیا تھا کہ میشا شفیع کوک اسٹوڈیو میں آسکتی ہیں لیکن عدالت میں نہیں آسکتیں، ایسا کیوں ہے۔
    https://twitter.com/AbdulRe35062366/status/1337791278499721216?s=20
    عبدالرحیم نامی صارف نے کہا کہ عدالت نے میشا شفیع کو علی ظفر کے خلاف مبینہ ردعمل پر طلب کیا تھا، وہ آئیں، گانا ریکارڈ کرایا لیکن وہ عدالت نہیں آئیں یہاں تک انہیں عدالت نے طلب کیا تھا۔ سنجیدگی سے ہمیں اس طرح کے توجہ پسند متلاشیوں کا بائیکاٹ کرنے کی ضرورت ہے-


    وکیل اور حقوق نسواں کی کارکن وردہ نے کہا کہ مجھے یاد آرہا ہے کہ جب میں اور عورت مارچ کے کارکنان، میشا شفیع کے کیس کی سماعت کے لیے سیشن کورٹ پہنچے تھے تو ہم نے میشا شفیع کی آنکھوں میں جو قوت دیکھی وہ بہت زیادہ تھی۔

    انہوں نے مزید لکھا تھا کہ صرف چند ایک لوگ ہی ہراساں کرنے والوں کے خلاف اتنی طاقت سے کھڑے ہوسکتے ہیں۔

    وردہ کی اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ میشا شفیع نے ٹوئٹ کیا کہ جب میں عدالت گئی، دوبارہ جانے سے پہلے اور اس سے پہلے۔

    میشا شفیع نے اپنی ٹوئٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں میں ڈسپوزیبل پلاسٹک کے برتن اور دیگر چیزیں شامل ہیں تصویر شئیر کرتے ہوئے میشا شفیع نے ٹوئٹس میں عدالت میں پیش نہ ہونے کی وجہ ان پر پھینکا جانے والا سامان بتایا۔

    انہوں نے لکھا کہ جب میرے ایک صبح عدالت جانے کے بعد یہ سب شروع ہوا انہوں نے مزید لکھا کہ یہ لاہور سیشنز کورٹ کی تصویر ہے۔

    جنسی ہراساں کیس: میشا شفیع،اعلٰی عدلیہ کوبھی فریب دینے لگیں:اس باربھی گواہان عدالت میں پیش نہ کرسکیں

  • کورونا وائرس : شاہ رخ کے بعد سلمان خان بھی سالگرہ نہیں منائیں گے

    کورونا وائرس : شاہ رخ کے بعد سلمان خان بھی سالگرہ نہیں منائیں گے

    دنیا بھر میں پھیلی موذی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے تمام قسم کی اجتماعی سرگرمیوں پر پابندی عائد ہے کورونا کے بعث ان پابندیوں کی وجہ سے بالی وڈ میں کئی سپراسٹارز نے اپنی سالگرہ کی تقریبات بھی منسوخ کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : بھارتی شوبز ویب سائٹ بالی وڈ ہنگامہ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال بالی وڈ سپراسٹار شاہ رخ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ کورونا وبا کے پیش نظرہر سال کی طرح اس بار ان کے گھر کے باہر رش نہ لگایا جائے اور اب اطلاعات ہیں کہ بالی وڈ کے سپُر اسٹار سلمان خان بھی کچھ دنوں میں ایسی ہی اپیل اپنے مداحوں سے کرنے والے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان 27 دسمبر کو 55سال کے ہوجائیں گے۔ ہر سال ان کے مداح ان کے گھر کے باہر اس موقع پر جمع ہوتے ہیں لیکن اس بار ایسا نہیں ہوسکے گا کیونکہ سلمان خان اپنی فلم کی شوٹنگ میں بھی مصروف ہیں اور کورونا کی وجہ سے وہ لوگوں سے گھر کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل بھی کریں گے۔

    بھارتی میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ سلمان خان اس سال اپنی سالگرہ اور نئے سال کا جشن اپنے فارم ہاؤس پر بھی نہیں منائیں گے البتہ فلم کے سیٹ پر ہی معمولی سیسلمان تقریب کا انعقاد ہوسکتا ہے۔