Baaghi TV

Category: شوبز

  • پاکستانیوں کی محبت کا قرضدار ہو گیا ہوں انڈین اداکار بنوں ڈھلوں‌

    پاکستانیوں کی محبت کا قرضدار ہو گیا ہوں انڈین اداکار بنوں ڈھلوں‌

    انڈین پنجابی گلوکار بنوں ڈھلوں نے اپنے لاہور کے صحافیوں کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کہا ہے کہ انڈیا سے جو بھی فنکار پاکستان آتا ہے اسکو بہت پیار اور محبت ملتی ہے۔ پاکستانی بہت ہی مہمان نواز ہیں ،پاکستانی دل سے بولتے ہیں اور دل سے ملتے ہیں ، ان کے خلوص کومیں سیلیوٹ پیش کرتا ہوں۔بنوں ڈھلوں نے کہا کہ اینٹرٹینمنٹ کی کوئی زبان نہیں ہوتی اور جو فلم دل کھول کر ہنسائے وہی بہترین فلم ہوتی ہے پھر وہ چاہے پاکستان کی فلم ہو یا ہندوستان کی ۔ بنوں ڈھلوں نے کہا کہ گپی گریوال پنجابی فلم شیراں دی قوم فلم بنا رہے ہیںاسکو خود ہی ڈائریکٹ کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں پاکستانی فنکاروں کی اداکاری ہمیشہ ہی بہت متاثر کرتی ہے میں نے فہد مصطفی کی فلم لوڈ ویڈنگ دیکھی اس میں ایک گانا تھا ” تینوں تیکیا بنا نئیں جی لگدا محلے وچوں کوچ نہ کریں“ گانا بہت پسند آیا تھا۔

    بنوں ڈھلوں نے کہا ک” بہت جلد پاکستان آنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ دونوں ملکوں کو مشترکہ فلمسازی کرنی چاہی”ے اس سے دونوں فلموں کی پنجابی انڈسٹری کو بہت فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور آکر بہت اچھا لگا پاکستانیوں نے جو محبت دی اس کا میں قرضدار ہو گیا ہوں۔

    آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

  • آرنلڈ شوازنیگر  کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    آرنلڈ شوازنیگر کے باڈی گارڈ نے شلپا شیٹی کو دھکا کیوں دیا ؟

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ایک حیران کن انکشاف کیا ہے انہوں نے بتایا ہے کہ وہ ایک بار بیرون ملک تھیں کسی ایونٹ میں‌شرکت کے لئے گئی ہوئی تھیں‌، وہ ایک ہوٹل میں بیٹھی ہوئی تھیں اور ان کا شوہر بھی ان کے ساتھ تھا ، انہوں نے کیا دیکھا کہ ہالی وڈ‌اداکار آرنلڈ شوازنیگر بھی وہاں موجود ہیں، شلپا نے مزید بتایا کہ آرنلڈ شوازنیگر میرے پسندیدہ فنکار ہیں ، میں‌نے ان کو دیکھا تو رہ نہ سکی ، میں ان کی طرف بھاگی میں ہیل پہنی ہوئی تھی وہ ہیل اتار دی اور ننگے پائوں ان کی طرف گئی . میں نے ان کے ساتھ تصویر لینا چاہی.

    لیکن ان کے باڈی گارڈ‌نےمجھےدھکا دیدیا، یہ سب میرے شوہر دور بیٹھے دیکھ رہے تھے ، انکو بہت غصہ آیا انہوں نے باڈی گارڈ‌کو بتایا کہ یہ انڈٰین اداکارہ ہیں‌لیکن انہوں نے تب بھی تصویر نہ لینے دی. اداکارہ کہتی ہیں کہ ”اس چیز سے میرا بہت دل ٹوٹا اس کے بعد فیصلہ کر لیا کہ اب کسی مداح کو تصویر لینے سے منع نہیں کروں گی”. انہوں نے کہا کہ ہم اگلے دن جس تقریب میں‌گئے اسی میں‌آرنلڈ شوازنیگر بھی موجود تھے ان کو سب بتایا کہ کل کیا ہوا انہوں نے معذرت کرتے ہوئے میرے ساتھ تصویر بنائی .

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    اسرائیل کی بربریت پر پاکستانی شوبز سلیبرٹیز سراپا احتجاج

    اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر پوری دنیا میں احتجاج کیا رہا ہے. پاکستانی سلیبرٹیز جم کر تنقید کررہی ہیں اور دنیا بھر کی خاموشی اور بے حسی پر سوال اٹھا رہی ہیں. اشنا شاہ نے ایک ٹویٹ میں‌فلسطینیوں کی حمایت میں‌لکھاکہ ان پر اتنا ظلم ہو رہا ہے ہم کس چیز کا بائیکاٹ کرتے ہیں؟ ہم کہاں ہڑتال کرتے ہیں؟ ہم کیا کرتے ہیں؟ کوئی مجھے بتائے کہ کیا کرنا ہے؟ فی الحال میں صرف اپنے رب سے دعا کر سکتی ہوں، اپنے پیاروں کو قریب رکھ کر اس پلیٹ فارم پر لکھ سکتی ہوں، کوئی ہمیں بتاسکتا ہے کہ کیا کرنا ہے، کہاں سے شروع کرنا ہے۔اداکار عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ‌میں‌لکھا ہے کہ جنگ بندی ہونی چاہیے . فلسطینیوں‌کو جینے کا حق ہے ان سے یہ حق نہیں‌چھینا جانا چاہیے ان کی نسل کشی کی جا رہی ہے جو کہ بہت ہی غلط ہے دنیا کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کو حل کروائے.

    ارمینا رانا خان اورگلوکار عاصم اظہر نے بھی شدید مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دل ہل کر رہ گیا ہے یہ سب دیکھ کر ایک ہی دن میں‌پانچ سو افراد مار دئیے گئے ، ہسپتال پر حملہ کیا گیا.” شرم کریں اسرائیل والے اور شرم کریں ان کو بڑھاوا دینے والے.”

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

    صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں؟ کمال راشد خان کا سوال

    بالی وڈ کے معروف نقاد کے آر کے (کمال راشد خان ) بھی برس پڑے ہیں اسرائیلوں اور ان کے ظلم پر. انہوں نے حال ہی میں فلسطینیوں کے حق میں‌ ایک ٹویٹ کیا ہے اور سوال کیا ہے کہ اسرائیل کے حملے میں 500 فلسطینی شہید ہوئے، اب دنیا میں کوئی بھی درد محسوس نہیں کر رہا کیونکہ صرف اسرائیلی ہی انسان ہیں اور دوسرے لوگ انسان نہیں ہیں’۔ ‘آج کی جدید دنیا میں یہ رویہ ناقابل قبول ہے’۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ کوئی کس مذہب کی پیروی کرتا ہے اس چیز سے ہٹ کر دیکھنا چاہیے کہ انسان تو ہیں نا. انسانیت کی قدر کی جانی چاہیے اور جو اسرائیل کی جانب سے ظلم و ستم کیا جا رہا ہے اسکو بند ہونا چاہیے.

    ”فلسطین میں‌ہسپتالوں پر بم پھینکے جا رہے ہیں شرم کا مقام ہے” اسرائیل کی اس بربریت پر انسانیت کانپ اٹھی ہے لیکن دنیا والے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں. یوں کے آر کے نے اسرائیل کے ظلم و ستم کے خلاف کھل کر تنقید کی ہے اور سوال کیا ہے کہ کیا صرف اسرائیل والے ہی انسان ہیں باقی اور کوئی انسان نہیں.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • غزہ پر بمباری  مزید دہشتگردی لائے گی جمائمہ گولڈ سمتھ

    غزہ پر بمباری مزید دہشتگردی لائے گی جمائمہ گولڈ سمتھ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے بھی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھا دی ہے انوں نے اپنے ایکس اکائونٹ پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں‌انہوں نے لکھا ہے ک مزید ہزاروں معصوم بچوں کو ہلاک یا معذور کرنے سے نہ تو یرغمالی بچائے جاسکتے ہیں، نہ ہی اس سے امن قائم ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ ”غزہ پر بمباری اسی طرح مزید دہشتگردی لائے گی جیسے الیون کے بعد عراق اور افغان جنگوں کی صورت میں سامنے آئی تھی”۔جمائمہ گولڈ سمتھ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر ان کو سراہا جا رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ جمائمہ نے نہایت ہی بیلنس بات کی ہے. ، کچھ صارفین کا کہنا ہےکہ جمائمہ نے ہمت دکھا کر اتنی بات کر دی ہے لیکن دنیا بھر میں بہت ساری سلیبرٹیز ایسی ہیں جو فلسطینیوں کے حق میں بات کرنے سے گریزاں ہیں. یاد رہے کہ جمائمہ گولڈ سمتھ کے بھائی نے فلسطینیوں کے خلاف کچھ روز پہلے ایک ٹویٹ کی تھی جس کے بعد ان پر شدید تنقید کی گئی تھی .

     

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    شادی کا رشتہ میرے لئے پیچیدہ ہو چکا صبا حمید

    سینئر اداکارہ صبا حمید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ شادی دو انسانوں کے درمیان ایک ایسا رشتہ ہے جس کو چلانا اور چلانے کے لئے کوشش کرنا دونوں اطراف کی برابر کی ذمہ داری ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ یہ رشتہ میرے لئے تو پیچیدہ ہو چکا ، میرا شادی کرنے کا تجربہ کوئی بہت زیادہ اچھا نہیں رہا. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں‌کہا کہ ضروری نہیں ہے کہ شوبز کی شادیاں ہی ناکام ہوتی ہیں، شعبہ کوئی بھی ہو ، شادی ویسے ہی ایک مشکل کام ہے . ہم اس رشتے کی ناکامی کا زمہ دار کسی ایک شخص کو قرار نہیں دے سکتے.

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں روایتی تصورات اب نہیں رہے، ”آج کل کے دور میں شادی کرنے والے دونوں شریک حیات پڑھے لکھے ہوتے ہیں”، اس رشتے کو بخوبی کیسے نبھانا اس پر تحقیق کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تو سب سے یہ کہوں‌ گی کہ شادی کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کریں اور یہ سوچ کر کریں کہ اس رشتے کو چلانے کےلئے اپنا بیسٹ دینا ہے. باقی اگر رشتہ نہیں بھی چلتا تو مایوس نہیں‌ہونا چاہیے. یاد رہے کہ صبا حمید کی اذدواجی زندگی کے معاملات بہت خوشگوار نہیں رہے ہیں شاید اسی لئے انہوں نے حالیہ انٹرویو میں اس رشتے کو پیچیدہ قرار دیدیا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • ذاتی زندگی کی مشکلات بتا کر ہمدردی سمیٹنے کا قائل نہیں پنکج ترپاٹھی

    ذاتی زندگی کی مشکلات بتا کر ہمدردی سمیٹنے کا قائل نہیں پنکج ترپاٹھی

    فلم ’گینگز آف واسع پور‘ اور سیزیز ’مرزا پور‘ اور’فقرے 3‘ میں جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے پنکج ترپاٹھی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتا ہوں ، میری پرورش ایک چھوٹے سے گائوں میں ہوئی، میں نے اپنے والد کو پائوں میں‌زخموں کے باوجود کھیتوں میں‌کام کرتے دیکھا. مجھے بہت شہرت ملی ہے میں مانتا ہوں‌لیکن زہنی طور پر آج بھی ایک غریب آدمی ہوں ، انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی کسی ہوٹل میں‌کھانا کھانے جاتا ہوں تو میں ان سے ریکویسٹ‌کرتا ہوں کہ مجھے کھانا زیادہ نہ دینا ورنہ ضائع ہو گا، لیکن کیا کروں کہ وہ زیادہ کھانا دے دیتے ہیں اور مجھے پھر زیادہ کھانا پڑتا ہے.

    انہوں نے کہا کہ” میں اپنی ذاتی زندگی کے مسائل اور میں نے کیسی مشکلارت دیکھیں یہ چیزیں بتانا پسند نہیں کرتا”، کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ ایسی باتیں سن کر سمجھتے ہیں کہ شاید ایسی باتیں بتانے والا ہمدردی سمیٹ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ میں ہر پراجیکٹ سائن کرنے سے پہلے یہ لازمی دیکھتا ہوں کہ کہانی پیغام کیا دے رہی ہے. اور میرا کردار کیسا ہے اس میں‌اداکاری کا کتنا مارجن ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • 100 کروڑ کے کلب میں‌شامل ہوں یہ اعزاز مجھ نہیں چھینا جا سکتا رچا چڈھا

    100 کروڑ کے کلب میں‌شامل ہوں یہ اعزاز مجھ نہیں چھینا جا سکتا رچا چڈھا

    فلم ’گینگز آف واسع پور‘ کی نغمہ، ’فُقرے‘ کی بھولی پنجابن، ’گولیوں کی راس لیلا رام لیلیٰ‘ کی رسیلا دیوی، ’میڈم چیف منسٹر‘ کی تارہ، ’سیکشن 175: مرضی یا زبردستی‘ کی ہِیرل گاندھی جیسی فلموں میں اہم کردار کرکے شائقین کی توجہ سمیٹنے والی رچا چڈھا نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہےکہ میں‌ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوں اور کوئی مجھ سے یہ اعزاز چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک خوش نصیب اداکارہ ہوں ، کہ مجھے بالی وڈ میں آتے ہی ایسے کردار ملے کہ جنکو کر کے میری پہچان بنی .ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک جتنے بھی کردار کئے ہیں ان میں‌سے کوئی بھی کردار میرے دل کے زیادہ قریب نہیں ہے۔ میں جی لگا کر سب کردار نبھاتی رہی اور آپ اگر ان تمام کرداروں کو دیکھیں تو آپ لگے گا کہ یہ سب مختلف اقدار کے حامل ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری فلم ’فُقرے تھری‘ نے دنیا بھر میں ایک سو سات کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا۔”مجھے خود پر بہت زیادہ فخر ہے کہ میں نے زیرو سے شروع کیا اور شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئی”. آج جو کچھ بھی ہوں جس مقام ہوں اس کے لئے بہت خوش ہوں اور اوپر والے کے بعد اپنے مداحوں کی شکر گزار ہوں .

  • شلپا شیٹی کےشوہر راج کندرا کی فلم یو ٹی 69 تین نومبر کو ریلیز ہوگی

    شلپا شیٹی کےشوہر راج کندرا کی فلم یو ٹی 69 تین نومبر کو ریلیز ہوگی

    بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فلم ’یو ٹی 69‘ تین نومبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس میں راج کندرا نے خود اداکاری کی ہے. اس فلم کی کہانی راج کندرا کے جیل کے دنوں‌میں‌گزرے ہوئے دنوں‌پر مبنی ہے. اس فلم کے حوالے سے راج کندرا نے اپنے ایک انٹرویو میں‌بتایا ہے کہ جب میں نے اس فلم کو بنانے کا ارادہ کیا تو میں نے شلپا شیٹی سے بات کی اور کہا کہ میں اس فلم کو بنانا چاہتا ہوں . تمہاری مدد کی ضرورت ہے ، جب میں اس سے یہ سب کچھ کہہ رہا تھا اس وقت میں خود اس سے دور کھڑا تھا کیونکہ مجھے پتہ تھا کہ ری ایکشن کافی سخت آنے والا ہے. وہی ہوا کہ شلپا شیٹی نے اٹھا کر مجھے جوتا مارا.

    ”شلپا نے کہا کہ اس فلم کو بنانا ایک بڑا رسک ہوگا”. راج کندرا نے کہا کہ انہوں نے شلپا شیٹی کو راضی کرنے کے لیے ہدایتکار شاہنواز علی کو بھیجا اور بالآخر وہ انہیں قائل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔یوں‌ہم نے فلم بنائی اور اب شلپا کو لگتا ہے کہ میرا اس فلم کو بنانے کا آئیڈیا اچھا تھا . اسے اور مجھے امید ہے کہ ہماری اس فلم کو ضرور پسند کیا جائیگا. خیال رہے راج کُندرا کو جولائی 2021 میں ممبئی پولیس نے فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا اور اس الزام میں انہیں تقریباً دو مہینوں تک آرتھر جیل میں رکھا گیا تھا۔

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت

  • سجل علی کا نیا شوٹ ، اداکارہ پر سوشل مٰیڈیا صارفین کی شدید تنقید

    سجل علی کا نیا شوٹ ، اداکارہ پر سوشل مٰیڈیا صارفین کی شدید تنقید

    اداکارہ سجل علی جو نہ صرف باصلاحیت اداکارہ ہیں بلکہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں. انہوں‌نے حال ہی میں ایک برینڈ شوٹ کروایا ہے.اس نئے شوٹ میں‌سجل علی نے کالے رنگ کی ساڑھی زیب تن کر رکھی ہے. سجل علی کی اس بولڈ ساڑھی میں‌تصاویر کو نہ صرف سراہا جا رہا ہے بلکہ ان پر جم کر تنقید بھی کی جا رہی ہے. سجل علی کی اس نئے شوٹ میں‌ساڑھی میں‌تصاویر پر زیادہ تر صارفین کو بے باک انداز بالکل بھی پسند نہیں آیا۔ایک شخص نے لکھا کہ جب ڈرامے نہیں ملتے تو یہ لوگ ایسے کپڑے پہننا شروع کر دیتے ہیں۔ایک اور شخص نے سجل کو بکنی پہننے کا مشورہ دیا جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ ان کا بس نہیں چلتا ورنہ کپڑے ہی اتار دیں ۔

    سجل علی کو یوں بے حد تنقید کا سامنا ہے سوشل میڈیا پر. تاہم ”اداکارہ نے اس تنقید کر کسی قسم کا تاحال رد عمل نہیں دیا”. یاد رہے کہ سجل علی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی وہ اداکارہ ہیں جنہوں‌نے بالی وڈ‌کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں‌بھی کام کیا ہے. ان کی اداکاری کو انٹرنیشنل لیول پر بھی سراہا جاتا ہے.

    دنانیر مبین بھی فلسطینیوں کے حق میں‌بول پڑیں

    میری طبیعت اب بہت بہتر ہے مداحوں کا شکریہ سارا خان

    اداکارہ مالا کی گاڑی پر گولیاں چل گئیں، بھائی کی موت