Baaghi TV

Category: شوبز

  • عامر خان کی بیٹی کی شادی، تصاویر سامنے آ گئیں

    عامر خان کی بیٹی کی شادی، تصاویر سامنے آ گئیں

    بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی آئرہ خان شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

    آئرہ خان کی شادی نوپور شکھرے سے ہوئی ہے، شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ روز ہوا، دولہا دلہن کی تصویریں وائرل ہو چکی ہیں، آئرہ خان کی ماں عامر خان کی سابقہ اہلیہ رینا دتا ہیں،ممبئی کے معروف تاج ہوٹل میں تقریب ہوئی، نئے سال کے آغاز میں عامر خان کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئی

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی تقریب میں شوبز ستاروں کے ساتھ ساتھ بھارت کی دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا،عامر خان کی بیٹی کی شادی کی بڑی تقریب 5 جنوری کو بھارتی شہر ادے پور میں ہوگی اور ریسیپشن ممبئی میں ہوگا،گزشتہ روز شادی کی تقریب ممبئی کے تاج ہوٹل میں ہوئی، جس میں عامر خان ،انکے دونوں بیٹے بھی شریک تھے، عامر خان نے اپنے بیٹوں، بیٹی دلہن آئرہ اور داماد کے ساتھ تصویریں بنوائیں

    عامر خان کی بیٹی آئرہ اور دولہا نوپور پچھلے کچھ برسوں سے ریلیشن شپ میں تھے اور تین جنوری کو دونوں نے شادی کر کے اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا ،ستمبر 2022 میں نوپور نے آئرہ خان کو شادی کیلئے پرپوز کیا تھا، جس پر آئرہ خان نے ہاں کردی تھی، آئرہ خان کی نوپور شکھرے سے دوستی ٹریننگ کے دوران ہوئی تھی، نوپور شکھرے آئرہ خان کو ڈپریشن سے نکلنے کے لئے ٹریننگ دیتے رہے ہیں،

  • دریچے فلمز اور ظہیر الدین کی کرائم تھرلر فلم ’چکڑ‘  کا کراچی میں شاندار پریمیئر

    دریچے فلمز اور ظہیر الدین کی کرائم تھرلر فلم ’چکڑ‘ کا کراچی میں شاندار پریمیئر

    سسپنس، ڈرامے اور حقیقت پسندی سے بھرپور دریچے فلمز کی شاہکار ‘چکڑ’ کا کراچی میں ستاروں سے سجی شام میں شاندار پریمیئر منعقد ہوا۔ ظہیر الدین کی ہدایت کاری کا یہ پہلا شاہکار بلاشبہ سال 2023 میں لالی وڈ کی سب سے جاندار اور قابلِ ستائش کرائم تھرلر فلم ہے۔

    پریمیئر کے موقع پر ناقدین اور آڈیئنس نے فلم کو قابل ستائش قرار دیا اور عثمان مختار، اشنا شاہ، فریال محمود، نوشین شاہ، سلیم معراج، علی شیخ، عدنان شاہ ٹیپو، ڈیبیو کاسٹ اور سپورٹنگ کاسٹ کی شاندار اداکاری کو دل کھول کر سراہا۔ظہیر الدین نے پریمیئر میں شرکت کرنے پر فلم اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، اور چکڑ کے لیے ان کی محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کیا۔

    ظہیرالدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ، ” پہلی فلم ہونے کے ناطے ‘چکڑ’میرے دل میں ایک خاص مقام رکھتی ہے، اور مجھے یقین ہے کہ اس کا یہ مقام ہمیشہ برقرار رہے گا۔ میں فلم کا تمام کریڈٹ کاسٹ کو دوں گا جنہوں نے میرے نظریے اور سوچ کو سحر انگیز طریقے سے پیش کیا۔ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم لوگوں کو ضرور پسند آئے گی ۔ انڈسٹری کے ساتھیوں کا مجموعی ردعمل دیکھ کر مجھے بے حد خوشی ہوئی ہے اور اب مجھے گرینڈ پبلک پریمیئر کا بے صبری سےانتظار ہے”۔

    ‘چکڑ’ میں حساس موضوعات اور حقیقی مناظر کی دلکش تصویر پیش کی گئی ہے ،جو مقامی فلمی انڈسٹری کےروشن مستقبل کی ضمانت ہے اور نوجوان اداکاروں کو اپنے فن کا مظاہر ہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ۔”‘چکڑ’22 دسمبر 2023 سے پاکستان بھر کے سینما گھروں کی زینت بنے گی

  • اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    اداکارہ میرا کے گھر سے 1 کروڑ مالیت کا سامان چوری

    لاہور: لاہور میں اداکارہ میرا کے گھر سے چور ایک کروڑ مالیت کا سامان لے اڑے۔

    باغی ٹی وی :اداکارہ کے گھر میں چوری کا واقعہ پیش آیا ہےتفصیلات کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے اداکارہ میرا کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے ایف آئی آر کے مطابق میرا کے ڈرائیور نےگھر سے 80 لاکھ کا ڈائمنڈ اور 20 لاکھ کی گھڑی چوری کی، اداکارہ میرا کے مطابق چوری کی گئی گھڑی میں ہیرے جڑے ہوئے تھے، چوری کی واردات کے وقت گھر پر موجود نہیں تھی۔پولیس کا کہنا ہےکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں-

     

    چیک جمہوریہ کی یونیورسٹی میں فائرنگ،15 افراد ہلاک 30 زخمی

    بیرونی قوتوں سے ملی بھگت کی تو بھر پور جواب دیں گے،چین کی فلپائن کو …

    ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد ،خشک اور سموگ چھائے رہنے کا امکان

  • انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر  ایف بی آر کی عاطف اسلم کو  ڈیڈ لائن

    انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کی عاطف اسلم کو ڈیڈ لائن

    لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ معروف گلوکار عاطف اسلم فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ریڈار پر آ گئے-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق عاطف اسلم ایڈوانس ٹیکس کی عدم ادائیگی سال 2023 کے گوشوارے اور آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر ایف بی آر کے ریڈار پر آ گئے ایف بی آر نے عاطف اسلم کو انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 دسمبر کی ڈیڈلائن دے دی۔

    ذرائع کے مطابق گلوکار عاطف اسلم نے متعدد نوٹسز کے باوجود سال 2020 کے آڈٹ کے لیے بھی ایف بی آر کو ریکارڈ بھی جمع نہیں کرایا تھا ایف بی آر نے نوٹسز کے باوجود آڈٹ کے لیے ریکارڈ جمع نہ کرانے پر گلوکار عاطف اسلم کو جرمانہ عائد کیا تھاگلوکار عاطف اسلم نے ڈیڈلائن گزرنے کے باوجود تاحال دوسرے کوارٹرز کا ایڈوانس ٹیکس بھی جمع نہیں کرایا۔

    جلی مزید مہنگی کرنے کی تیار

    خیال رہے کہ روں ماہ جون میں ایف بی آر ذرائع نے بتایا تھا کہ گلوکار نے سال 2020 میں آمدن 7 کروڑ 80 لاکھ روپے ظاہر کی اور انہوں نے 4 کروڑ روپے کے ذاتی اخراجات جبکہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے واجبات ظاہر کئے ہیں ریکارڈ موصول ہونے کے بعد گلوکار عاطف اسلم کے ٹیکس معاملات کی چھان بین کی جائے گی۔

    مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا،محکمہ موسمیات

  • روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

    روبینہ دلیک کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش

    ممبئی: معروف بھارتی ٹی وی اداکارہ اور ریئلیٹی شو بگ باس سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا کے ہاں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ڈرامہ انڈسٹری کی معروف جوڑی روبینہ دلیک اور ابھینو شکلا جڑواں بیٹیوں کے والدین بن گئے ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کی جِم ٹرینر نے کی ہے،روبینہ دلیک نے پہلے ہی یوٹیوب پر اس خوشخبری کا اعلان کردیا تھا کہ اُن کے ہاں جلد جڑواں بچوں کی آمد متوقع ہے، تاہم اداکارہ نے بچوں کی جنس راز ہی رکھی تھی۔اب گزشتہ روز روبینہ دلیک کی جِم ٹرینر نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اداکارہ کے ہمراہ لی گئی تصویر پوسٹ کی جس کے کیپشن میں اُنہوں نے روبینہ دلیک کو مبارکباد دی۔

    معروف بھارتی گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    showbiz

    واضح رہے کہ روبینہ دلیک بھارتی ڈراما سیریل "چھوٹی بہو” میں اپنے شاندار اداکاری کی وجہ سے مشہور ہوئی تھیں، وہ بھارتی شوز "بگ باس 14″، “جھلک دِکھلا جا 10″ اور “خطروں کے کھلاڑی 12″ میں بھی پرفارم کرچکی ہیں، روبینہ دلیک بھارت کے مقبول ترین ریئلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح بھی تھیں، اُنہوں نے سال 2018 میں اداکار ابھینو شکلا سے شادی کی تھی۔

    فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی

  • معروف بھارتی گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    معروف بھارتی گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    ممبئی: بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول گلوکار 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئے-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے مقبول ترین گیت ’تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘ کو اپنی آواز دینے والے انوپ گھوسل کولکتا میں چل بسے، ان کی عمر 77 برس تھی،وہ گزشتہ کئی دنوں سے کولکتہ کے پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج تھے، متعدد جسمانی اعضا کا ناکارہ ہونا اُن کی موت کی وجہ بنا، انہوں نے پسماندگان میں 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں-

    انوپ گھوسل بنگالی گلوکار تھے، انہیں 1983 کی فلم معصوم کے گانے ’ تجھ سے ناراض نہیں زندگی حیران ہوں میں‘سے شہرت پائیانہیں ستیہ جیت رائے کی موسیقی پر مبنی گانوں نے بھی امر کیا، انوپ گھوسل نے 2011 میں مغربی بنگال کی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور ترمول کانگریس کے ٹکٹ پر کامیاب قرار پائے تھے۔

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی نے اُن کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ انوپ گھوسل نے بنگالی، ہندی اور دیگر زبانوں میں کئی گانے گائے ہیں۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

  • فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی

    فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دیدی

    ممبئی: بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کی نئی کامیڈی ڈراما فلم ’ڈنکی‘ کو انڈین سینسر بورڈ نے نمائش کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سینسر بورڈ نے فلم میں بہت معمولی کٹ لگائے ہیں جس سے فلم کی کہانی پر کوئی اثر نہیں پڑتا، سینسر بورڈ کی جانب سے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ کے مطابق فلم کا مجموعی دورانیہ دو گھنٹے 41 منٹ اور 24 سیکنڈ ہے –

    ’ڈنکی‘ محبت اور دوستی کی ایک ایسی کہانی ہے جسے جذباتی کہانی اور کامیڈی مناظر کے ساتھ لوگوں کے سامنے پیش کیا جائے گا،فلم ایک کامیڈی ڈراما ہے جس میں غیرقانونی طور پر بیرون ملک جانے والے لوگوں کے مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے اور اسے 21 دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا جائے گافلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ تاپسی پنوں، بومن ایرانی، وکی کوشل، وکرم کوچھر اور انیل گروور جیسے بہترین اداکار موجود ہیں۔

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

    تبصرہ کتب: بچوں کےلئے سنہری سیرت سے منتخب واقعات

  • وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل

    لاہور:معروف اداکار وہاج علی ایشیا کی 10 مقبول ترین شوبز شخصیات میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی:برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘نے 2023کی’ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز‘ کی فہرست جاری کردی، یہ فہرست ہر سال کے آخر میں شائع جاری ہوتی ہے، فہرست میں ان لوگوں کو شامل کیا جاتا ہے جنہوں نے فلم، ٹیلی ویژن، موسیقی، ادب اور دیگر مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے،فہرست میں وہاج علی کے علاوہ دیگر پاکستانی فنکار بھی شامل ہیں جبکہ ٹاپ 50 ایشین سیلیبریٹیز کی فہرست میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پہلے نمبر پر موجود ہیں،وہاج علی فہرست میں نویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔

    ٹاپ گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست کو مرتب کرنے والے برطانوی اخبار ایسٹرن آئی انٹرٹینمنٹ کے ایڈیٹر اسجد نذیر نے وہاج علی کے سُپر ہٹ ڈراما سیریل "تیرے بن” میں ان کی شاندار پرفارمنس کی تعریف کی-

    گلوبل ایشین سلیبریٹی 2023 کی فہرست میں شامل ہونے پر وہاج علی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں پہچان بنانا اچھا لگتا ہے لیکن ہر بار میری توجہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے پر مرکوز ہوتی ہے، میں اپنے مداحوں کی محبت کا بے حد مشکور ہوں جنہوں نے مجھے سپورٹ کیا، میں مزید محنت اور بہترین کام کرتا رہوں گا۔

    واضح رہے کہ پاکستانی اداکار وہاج علی نے ڈرامہ انڈسٹری سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا ہے، وہاج کے مقبول ڈراموں میں ‘تیرے بن’، ‘عہد وفا’، ‘فتور’ سمیت دیگر ڈرامے شامل ہیں۔

  • اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو  کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا بیان وائرل

    اگرکسی خاتون کو 4 شادیوں کی اجازت ہوتی تو کیاہوتا؟خلیل الرحمان قمر کا نیا بیان وائرل

    لاہور: پاکستان کے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر نے شادی کیلئے لڑکے اورلڑکی کی رضامندی کو لازمی قراردیا ہے، اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی: سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان قمر کا ایک پوڈکاسٹ انٹرویو ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے مرد و خواتین کی فطرت اور شادی سے متعلق اپنا نکتہ نظر پیش کیا ،خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ مردوں کی ایک فطرت ہوتی ہے جہاں وہ ایک یا دو بار محبت کرسکتے ہیں اسلام میں مرد کو چار شادیاں کرنے کی اجازت دی گئی ہے،مردوں میں یہ ایک مینوفیکچرنگ ڈیفالٹ ہے، لیکن اگرکسی خاتون کو بھی ایسا کرنے کی اجازت دی گئی ہوتی تو ہم گلیوں میں ڈی این اے میچنگ کلینک کھول کے بیٹھے ہوتے۔

    سیاسی ایلیٹ کے ہاتھوں نہیں کھیلا اس لیے سب بھگت رہا ہوں،جسٹس مظاہر علی اکبر …

    نامورمصنف نے خواتین سے متعلق کہا کہ ہاں ایک عورت دھوکہ ملنے پرمرد کو چھوڑسکتی ہے لیکن آخرمیں اسے دوبارہ کسی دوسرے مرد کے پاس جانا پڑے گا اور تمام مردوں کی فطرت ایک جیسی ہوتی ہے،انہوں نے شادی پررضامندی سے متعلق والدین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ شادی اگر لڑکے اور لڑکی کی مرضی سے ہو تو وہ خراب نہیں ہوتی۔

    پاکستان نے افغانستان سے ڈی آئی خان واقعہ پر احتجاج کیا ہے

  • ‘بائیکاٹ زارا’، فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پر انٹرنیشنل فیشن برانڈ پر شدید تنقید

    ‘بائیکاٹ زارا’، فلسطینیوں کا مذاق اڑانے پر انٹرنیشنل فیشن برانڈ پر شدید تنقید

    غزہ میں حملے روکنے کے لیے بین الاقوامی دباؤ کے باوجود اسرائیل کی خون ریزی جاری ہے، ایسے میں معروف ہسپانوی فیشن برانڈ زارا (zara) نے تازہ ترین تشہیری مہم ’دی جیکٹ‘ سے سوشل میڈیا پرایک نئے تنازع کا آغاز کردیا۔

    باغی ٹی وی: زارا کی تشہیری مہم میں امریکی اداکارہ کرسٹین میک مینامی کو اپنے ارد گرد کفن میں ملبوس پُتلوں کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے اس مہم نے غزہ جنگ کی یاد دلانے والی متنازع تصاویر کی وجہ سے عوامی غم و غصے کو جنم دیا اور سوشل میڈیا پر اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے زارا کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا اس شوٹ میں مبینہ طور پر مسلمانوں کے کفن دفن کی طرح سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی چھوٹی لاشوں کو دکھایا گیا ہے، اس کے علاوہ اس فوٹو شوٹ میں فلسطینیوں کی بے بسی کی صورتحال کو دکھایا گیا ہے۔

    اس میں ملبے کا ڈھیر، گمشدہ اعضاء کے مجسمے وغیرہ دکھائے گئے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کردیا ہے، لوگ اسے دیکھ کر شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں، تاہم اس کے بعد سے برانڈ نے بظاہر اس تصویر کو حذف کردیا ہے جس میں ایک ماڈل کو اپنے کندھوں پر ایک لاش نما پتلا اٹھائے ہوئے دکھایا گیا تھا، سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش، جس طرح فلسطینی ماؤں کو کفن میں لپیٹ کر دفن کرنے سے پہلے اپنے مردہ بچوں کو گلے لگاتے دکھایا گیا تھا۔

     

    اس تشہیری مہم کو معصوم فلسطینیوں پرمظالم اور ان کی نسل کشی کیلئے استعمال کیے جانے پر فیشن برانڈ کو شدید تنقید کا سامنا ہے صار فین کے مطابق یہ اقدام فلسطینیوں پر مظالم سے مماثلت رکھتا ہے، تاہم برانڈ کی جانب سے اس حوالے سے تردید یا تصدیق نہیں کی گئی،صارفین نے زارا کی اس تشہیری مہم کو غزہ کے لوگوں کے مصائب سے منافع خوری قراردیتے ہوئے تبصروں میں کڑی تنقید کی۔
    https://x.com/aMrazing/status/1733772813411192863?s=20
    الیگزینڈر نامی صارف نے اس فوٹو شوٹ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ‘میں انتہائی حیران ہوں کہ فلسطین میں لوگوں کی نسل کشی کو یہ لوگ اپنی مہم کے لیے استعمال کر رہے ہیں؟ میں کبھی بھی زارا سے کچھ نہیں خریدوں گا، یہ ظالمانہ، سنگدل اور بری بات ہے، 20 ہزار سے زائد فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا مذاق اڑانے والی مہم جوئی؟
    https://x.com/weird_mystery_/status/1733841217836990632?s=20
    اقرا نامی صارف نے کہا کہ یہ مہم انسانیت کے خلاف ہے اتنا بڑا برانڈ پبلسٹی اسٹنٹ کے لیے ایسا کیسے کرسکتا ہے، یہ انسانیت کے خلاف ہے-
    https://x.com/jibrankhan78634/status/1733697312814477341?s=20
    جبران خان نے اسے ’قابل نفرت‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ زارا فلسطینیوں کی ہلاکتوں کا مذاق اڑا رہا ہے اور بے گناہ شہریوں کے خلاف اسرائیلی نسل کشی کو فروغ دے رہا ہے۔
    https://x.com/KufiyyaPS/status/1733853507164254488?s=20
    غزہ سے تعلق رکھنے والی مریم نے بھی اس طرح کی مہم دیکھ کر شدید حیرت کا اظہارکیا،کہا کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اپنی پوری زندگی میں ایسا کچھ دیکھوں گی، آپ جتنا چاہیں لالچی ہو سکتے ہیں لیکن اپنے منافع کے لیے نسل کشی کا فائدہ نہ اٹھائیں-

    جہاں صارفین نے مذمت کی وہیں اداکارہ اشنا شاہ سمیت بھارتی اداکارہ گوہر خان اور متعدد سوشل میڈیا صارفین نے مشہور انٹرنیشنل فیشن برانڈ ‘زارا’ کو اس کے غیر حساس فوٹو شوٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے،ہر معاملے میں آواز اٹھانے والی اشنا شاہ نے زارا کے حالیہ فوٹو شوٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ ان افراد کو جن کے پاس زارا برانڈ کے کپڑے ہیں، کیا انہیں تمام کپڑے پھینک دینے چاہئیں؟
    https://x.com/ushnashah/status/1733732835658232308?s=20
    اداکارہ کی جانب سے برانڈ کی حالیہ مہم کی مذمت کی گئی اور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ٹوئٹ کی،اشنا شاہ نے لکھا ‘کیا ہمیں زارا کے پہلے سے موجود کپڑے پھینک دینے چاہئیں یا نئے نہیں خریدنے چاہئیں؟’چونکہ ان کے کپڑوں پر ان کے برانڈ کا نام نہیں ہوتا، تو میرا نہیں خیال ان کے جو کپڑے ہمارے پاس پہلے سے موجود ہیں انہیں پھینک دینا چاہیے،’ظاہر ہے، ان کے برانڈ سے دوبارہ کپڑے قطعاً نہیں خریدوں گی’۔

    اداکارہ مشی خان نے بھی زارا برانڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور ان کے کپڑے دوبارہ تاحیات نا خریدنے کا عہد کیا،اس کے علاوہ اس فوٹو شوٹ پر بھارتی اداکارہ گوہر خان جو کہ گزشتہ کئی روز سے فلسطین کے لیے آواز اٹھا رہی ہیں، انہوں نے بھی ردعمل دیا اور زارا کے مصدقہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصاویر کے نیچے کمنٹ کیا،گوہر نے لکھا ‘آپ کو شرم آنی چاہیے’، ساتھ ہی اداکارہ نے ‘فری فلسطین’ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا،علاوہ ازیں پاکستانی ماڈل و اداکارہ رحمت اجمل نے بھی اس کیمپین کو بدترین، اور پاگل پن قرار دیا۔