Baaghi TV

Category: شوبز

  • ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو گئی؟

    ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو گئی؟

    لاہور: پاکستان کی معروف اداکارہ ثناء جاوید اور اُن کے شوہر گلوکار عمیر جسوال کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں۔

    باغی ٹی وی : ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی علیحدگی کی خبروں نے اُس وقت زور پکڑا جب سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی کہ اس جوڑی نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹس سے وہ تمام تصاویر اور ویڈیوز کو ڈیلیٹ کردیا ہے جن میں یہ دونوں میاں بیوی ساتھ تھے،فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا ہے۔

    اس کے ساتھ ہی سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر بھی غور کیا کہ اب اس جوڑے نے ایک دوسرے کے ساتھ نئی تصاویر بھی اپ لوڈ کرنا بند کر دی ہیں،ان تصویروں میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں، اس سے قبل جوڑے نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جو کہ اب ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں جبکہ اداکارہ اور گلوکار دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے جس کا اندازہ اس اسکرین شاٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

    بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    دوسری جانب عمیر جسوال نے حال ہی میں سعودی عرب کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے اپنے دوست کی شادی میں بھی تنہا شرکت کی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کی تھیں،عمیر جسوال نے دوست کی شادی کے بعد عُمر بھی ادا کیا تھا، عمرے کی ادائیگی کے دوران بھی اُن کے ساتھ اہلیہ ثناء جاوید نہیں تھیں۔

    سوشل میڈیا پر ناقدین اور مداح دونوں ہی اداکار جوڑے کی ازدواجی زندگی اور تعلق کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں البتہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تاحال ان افواہوں کو سچ یا جھوٹ قرار نہیں دیا گیا۔

    پاکستانی ثقافت کے رنگ ریاض سیزن میں گلوکار اور فنکارپرفام کرینگے

    واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی، ثناء جاوید اور عمیر جسوال نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا، پوسٹ کے کیپشن میں دونوں نے الحمد اللہ بھی لکھا تھا۔

  • بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

    چنڈی گڑھ: بالی و وڈ کے نامور پنجابی گلوکار اور اداکار گپی گریوال کے گھر کےباہر فائرنگ ہوئی ہےجس کی ذمہ داری بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی گروپ نے قبول کرلی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈ یا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری ایک پیغام میں گینگسٹر کی طرف سے گلوکار کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سلمان خان کی دوستی بھی ان کو نہیں بچا سکے گی،لارنس بشنوئی کی طرف سے سلمان خان کو بھی یہ پیغام دیا گیا ہے کہ داؤد ابراہم بھی ان کو گینگسٹر کی پہنچ سے بچا نہیں سکتا۔

    گپی گریوال کے سدھو موسے والا کی موت پر تبصرے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لارنس بشنوئی نے لکھا کہ گپی گریوال سدھو موسے والا کے کریمنل کردار کو جانتا تھا لیکن پھر بھی وہ انجان بن گیا،پوسٹ میں پنجابی گلوکار کو دھمکی دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ صرف ایک ٹریلر تھا اور اس کی فلم جلد ریلیز کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ سلمان خان اور ان کے والد کو اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہو چکی ہیں، حال ہی میں پولیس کو ایک کال موصول ہوئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی ریلیز کے دن وہ سلمان خان کو قتل کر دے گا۔

  • پاکستانی ثقافت کے رنگ ریاض سیزن میں گلوکار اور فنکارپرفام کرینگے

    پاکستانی ثقافت کے رنگ ریاض سیزن میں گلوکار اور فنکارپرفام کرینگے

    پاکستانی ثقافت کے رنگ ریاض سیزن میں گلوکار اور فنکارپرفام کرینگے
    سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریاض سیزن کی رنگارنگ تقریبات جاری ہیں جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک کے ثقافتی ویک منانے کا بھی اہتمام کیا جارہا ہے۔ پاکستانی گلوکار اور فنکار 26 نومبر سے پرفارم کرینگے۔ ان خیالات کا اظہار سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کی مشیر نوشین وسیم نے پاکستانی صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سویدی پارک میں ریاض سیزن پاکستانی ثقافت کے ہفتے کا آغاز 26 نومبر سے ہوگا ۔ جس میں پاکستانی علاقائی رنگ نمایاں ہونگے۔ پاکستانی ثقافتی ویک میں پاکستان نامور گلوکار اور فنکار پرفارم کرینگے۔ سعودی حکومت کی جانب سے ریاض میں بسے پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے افرادکے لئے تفریح سے بھرپور پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا

  • الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری،”کیہہ جانا میں کون“  ڈارمہ پیش

    الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری،”کیہہ جانا میں کون“ ڈارمہ پیش

    الحمراء میں فیسٹیول لہور لہوراے جاری ہے۔
    فیسٹیول میں آزاد تھیٹر نے اپنا ڈرامہ ”کیہہ جانا میں کون“ پیش کیا۔
    ڈرامہ میں عالمی شہرہ آفاق صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کی سوچ وفکر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔
    ڈرامہ میں دیکھنے والوں کو بابابلھے شاہ ؒ کی شاعری میں موجود آفاقی پیغام بارے بتا یا گیا۔

    بابا بلھے شاہؒ کی شاعری پیار و محبت، امن وسلامتی اور رواداری کے پیغام پر مبنی ہے۔ سربراہ الحمراء طارق محمود چوہدری ڈرامہ ڈاکٹر ریاض بابر نے تحریر کیا جبکہ ملک اسلم ڈرامہ کے ہدایت کار تھے۔  آرٹس کونسل الحمراء میں بسلسلہ فیسٹیول لہور لہور میں لازوال کہانیوں پر مبنی تھیٹر ڈرامے عوامی توجہ کو مرکز بنے ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز آزاد تھیٹر گروپ نے اپنا شہکار ڈرامہ ”کیہہ جانا میں کون“ پیش کیا۔ڈرامہ میں عالمی شہرہ آفاق صوفی شاعر بابا بلھے شاہؒ کی سوچ وفکر کو اُجاگر کیا گیا ہے۔ڈرامہ میں دیکھنے والوں کو بابابلھے شاہ ؒ کی شاعری میں موجود آفاقی پیغام بارے بتا یا گیا۔

    ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراء طارق محمود چوہدری نے اس حوالے سے اپنے تاثرات میں کہا کہ بابا بلھے شاہؒ کی شاعری پیار و محبت، امن وسلامتی اور رواداری کے پیغام پر مبنی ہے، الحمراء صوفیاء کرام کے فن و شخصیت سے نوجوان نسل کو روشناس کروا رہا ہے۔ڈرامہ”کیہہ جانا میں ڈاکٹر ریاض بابر نے تحریر کیا جبکہ ملک اسلم ڈرامہ کے ہدایت کار تھے۔

    حوثی باغیوں کے حملے، امریکا کا جنگی بحری جہاز اور لڑاکا طیارے یو اے ای بھجوانے کا اعلان

    ہیلی کاپٹر حادثہ، امریکی ڈرون کے چرچے،جعلی ٹویٹ،سازشی پکڑے گئے

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

  • نامناسب کپڑے،بھارتی اداکارہ عرفی جاوید گرفتار

    نامناسب کپڑے،بھارتی اداکارہ عرفی جاوید گرفتار

    بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید کو نامناسب کپڑےپہننے پر گرفتار کر لیا گیا

    عرفی جاوید میڈیا کی زینت بنی رہتی ہیں، آئے روز وہ کوئی نہ کوئی ایسا کام کرتی ہیں کہ میڈیا میں انکی انٹری رہے،اب عرفی جاوید نامناسب لباس پہن کر ریسٹورینٹ پہنچیں تو انہیں پولیس نے گرفتار کر لیا،عرفی جاوید کو کئی بار دھمکیاں بھی مل چکی ہیں، عرفی جاوید کو جب پولیس نے گرفتار کیا تو ان سے پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے، جس پر خاتون پولیس افسر غصے سے بولیں، اتنے چھوٹے کپڑے پہن کر کون گھومتا ہے؟ عرفی جاوید کو جب پولیس نے گرفتار کیا اس وقت انہوں نے ٹوٹا ہوا دل والا بیک لیس ٹاپ اور جینز پہن رکھی تھی،

    عرفی جاوید کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،عرفی جاوید سے جب سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ میری مرضی،عرفی نے مزاحمت کی تو پولیس نے انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھایا،

    کیا عرفی جاوید نے منگنی کر لی ؟‌

    بولڈ مناظر شوٹ کروانے کےلئے میرے کپڑے تک پھاڑ دئیے گئے عرفی جاوید کا دعوی

    ارسلان خان نے عرفی جاوید کے بارے کر دی حیران کن بات

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    مری میں‌ہوٹل مالکان نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے فضا علی

    ہیروئنز سیٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ تصاویر نہیں لیتیں آمنہ ملک

    کپڑوں پر تبصرہ کرنا ہے تو اپنی گرل فرینڈ اور ماں بہن کے گھر پر جا کر کرو، عرفی جاوید میڈیا پر برس پڑی

  • راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے امریکی عدالت میں 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا

    راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے امریکی عدالت میں 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا

    کیلی فورنیا : پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر نے کیلیفورنیا کی عدالت سے 22 لاکھ ڈالر کا کیس جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹس کے مطابق کیلی فورنیا کے مقامی پروموٹر نے راحت فتح علی خان اور ان کے پروموٹر پر بھتہ وصول کرنے، مالی دباؤ ڈالنے اور ہتک عزت کے الزمات عائد کیے تھے بالی ووڈ ایونٹس کے بکرم جیت سنگھ نے کارل کالرا جیون ساتھی کے ساتھ مل کر راحت اور پروموٹر سلمان احمد سے معاہدہ کیا تھا راحت فتح علی خان کا شو 5 اکتوبر 2019 کو کیلی فورنیا میں ہونا تھا۔

    عدالتی دستاویز کے مطابق بکرم جیت سنگھ نے شو سے قبل راحت اور سلمان احمد پر 30 ہزار ڈالر بھتہ مانگنے اور دیگر الزامات لگائے تھے ابتدائی طور پر وکلا پر 50 ہزار ڈالر خرچ کرنے کے باوجود سلمان احمد نے کیلی فورنیا سپریم کورٹ میں اپنی نمائندگی خود کی جبکہ راحت فتح علی خان عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    آئندہ عام انتخابات میں بیلپٹ پیپر پر بلے کا نشان بھی ہوگا،چیف الیکشن کمشنر

    ذرائع کے مطابق بکرم جیت سنگھ اور کارل کالرا کا راحت کے کنسرٹ کیلئے سلمان احمد سے ڈھائی لاکھ ڈالر کا معاہدہ ہوا تھا بکرم جیت سنگھ نے عدالت میں تسلیم کیا کہ انہوں نے کنسرٹ سے پہلے ڈیڑھ لاکھ ڈالر ادا کیےعدالت کو بتایا گیا کہ سلمان احمد نے شو، کارل کالرا کو فروخت کیا تھا لیکن انہوں نے شو مسٹر سنگھ کو فروخت کردیا۔

    ذرائع کے مطابق بکرم جیت سنگھ نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ سلمان احمد نے شو کی قیمت کم کرکے ڈیڑھ لاکھ ڈالر کر دی تھی، سلمان احمد کی طرف سے شو کی قیمت کم کرنے کے سبب وہ مقررہ رقم ہی ادا کرنے کے پابند تھے۔

    شو کی شام معاہدے کے مطابق سنگھ اور ساتھی پر ایک لاکھ ڈالر کے بقایاجات تھے تاہم کارل کالرا کی جانب سے ایک لاکھ کی بقیہ رقم میں سے 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی پر شو دو گھنٹے تاخیر سے شروع ہوا،سلمان احمد نے شائقین کو شو میں تاخیر کی وجہ فنکار کو پوری قیمت ادا نہ کرنے کی وجہ بھی بتائی تھی۔

    آئی ایم ایف کے جائزہ مشن چیف کا پاکستان کے پہلے کوارٹر میں اقدامات پر …

    بکرم جیت سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ وہ سلمان احمد کی طرف سے رعایت پر راضی ہونے کے سبب 30 ہزار یا ایک لاکھ ڈالر دینے کے پابند نہیں رہے، شو سے قبل 30 ہزار ڈالر بھتہ کی شکل میں لے کر میری ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا تاہم سلمان احمد نے عدالت میں الزامات کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ سنگھ اور ساتھی کے درمیان معاہدے میں ترمیم نہیں کرسکتے تھے۔

    جج نے بکرم جیت سنگھ کی جانب سے عدالت میں پیش نصف درجن گواہوں کو بھی رد کردیا جبکہ راحت اور سلمان احمد نے صرف حقائق پر بھروسہ کرتے ہوئے عدالت میں کوئی گواہ پیش نہیں کیا، جج نے سلمان احمد کی طرف سے معاملات میں ایمان داری سے کام لینے پر ان کے حق میں فیصلہ سنایا۔

    عدالتی فیصلے کے بعد سلمان احمد کاکہناتھاکہ یہ کیس راحت فتح علی خان کے خلاف سازش تھی، سازش کا مقصد راحت فتح علی خان کی ساکھ اور انھیں 2.2 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچانا تھا

    کراچی کے ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25  فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا

    غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 25 عرب فنکاروں نے مل کر نیا ترانہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : مغربی ایشیا اور شمالی افریقا نے 25 باصلاحیت فنکاروں نے ’راجعین‘ کی طرف سے ایک دل کو چھولینے والا ترانہ پیش کیا جس میں غزہ میں جاری مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا ہےراجعین ترانے کے اندر فلسطینیوں کی اسرائیلی مظالم کے خلاف تاریخی مزاحمت کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی قربانیوں کو بیان کیا ہے۔

    نیتن یاہو کو 7 برس قبل خفیہ دستاویز میں حماس کے ممکنہ حملے سے خبردار …

    اس ترانے سے حاصل ہونے والی تمام آمدنی فلسطین کے چلڈرن ریلیف فنڈ کیلئے جائے گی اور ترانے کا مقصد عالمی برادری کو غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی طرف متوجہ کرنا ہےسوشل میڈیا پر عرب فنکاروں کی اس منفرد کاوش کو سراہا جا رہا ہے اور دیگر آرٹسٹوں سے بھی یہ توقع کی جارہی ہے کہ وہ فلسطینیوں کیلئے آواز بلند کریں گے۔

    اے آئی ٹیکنالوجی انسانیت کی بقا کو لاحق بڑے خطرات میں سے ایک ہے،ایلون مسک

  • مشہور شخصات کے مہنگے ترین طلاق

    مشہور شخصات کے مہنگے ترین طلاق

    مہنگی مشہور شخصیات جنہوں نے طلاق کے بھاری معاوضے ادا کئے تھے. یہ مضمون ننجا جرنلسٹ میں شائع ہوا جس میں مشہور شخصیات کے زندگی کے احوال بیان ہویئں ہیں.

    ان شخصیات میں سے پہلے ٹائیگر ووڈس اور ایلن نورڈیگرین کی جوڑی آتی ہے .
    ٹائیگر ووڈ کی شہرت تب ٹوٹ گئی جب درجنوں خواتین کے ساتھ اس کے نا جائز تعلقات کا پتہ چلا۔ ووڈس اور ان کی سابقہ بیوی ایلن نورڈیگرین چھ سال کے بعد باضابطہ طور پر 2010 میں الگ ہو گئے۔ مبینہ طور پر ٹائیگر کو ان کی طلاق میں 750 ملین ڈالر دینے پر مجبور کیا گیا تھا.

    انجلینا جولی اور بریڈ پٹ – 400 ملین ڈالر
    جب سے انجیلینا جولی نے بریڈ پٹ سے طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے، یہ جوڑا ایک نجی جج کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ اس نے اپنے بچوں کی مکمل جسمانی اور مشترکہ قانونی تحویل کا مطالبہ کیا۔ یہ بتانا قبل از وقت ہے ، لیکن افواہ یہ ہے کہ طلاق پر $400 ملین لاگت آئے گی۔

    کیون کوسٹنر اور سنڈی سلوا – $80 ملین
    شادی کے 16 سال اور تین بچوں کے بعد، ہالی ووڈ جوڑے نے کوسٹنر کی مبینہ بے وفائی کے نتیجے میں اسے چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ ہالی ووڈ اداکار کو طلاق میں سلوا کو 80 ملین ڈالر ادا کرنے پڑے اور بعد میں اعتراف کیا کہ ان کا ایک بچہ سوشلائٹ بریجٹ رونی کے ساتھ ہے۔

    ایلک اور جوسلین وائلڈنسٹین – $2.5 بلین
    جوسلین اپنے سابق شوہر ایلک وائلڈنسٹین، فرانسیسی تاجر اور ارب پتی سے 2.5 بلین ڈالر حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔ اپنی پلاسٹک سرجری کے لیے جانی جاتی ہے، جس پر اس کی کل $2 ملین لاگت آئی، جوسلین نے سوچا کہ اس کی شکل بدلنا اس کے شوہر کو اپنے ارد گرد رکھے گا۔لیکن افسوس اسکا یہ گر بھی ناکام رہا اور دونوں میں جدائی ہو گئی.

    مائیکل اور ڈینڈرا ڈگلس – $45 ملین
    مائیکل ڈگلس نے 1977 میں ڈینڈرا سے شادی کی، اور ایک سال بعد ان کے ہاں ایک بیٹا پیدا ہوا۔ 1995 میں، ڈیان نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔ ان کی طلاق کے اختتام تک، ڈینڈرا کو $45 ملین کا تصفیہ ملا، جو اس وقت اداکار کی مجموعی مالیت کا نصف تھا۔

    رابرٹ اور شیلا جانسن – $400 ملین
    اپنے ساتھی سے شادی کے 33 سال بعد، بی ای ٹی رابرٹ جانسن کی شریک بانی شیلا جانسن نے 2002 میں علیحدگی اختیار کر لی۔ ان کی طلاق سے دو سال پہلے، 2000 میں، جانسن نے بی ای ٹی کو وائیاکوم کو 3 بلین ڈالر میں فروخت کیا۔ جس میں سے شیلا کو 400 ملین ڈالر مل گئے۔

    ڈاکٹر فل میک گرا اور ڈیبی ہیگنس – تقریبا $1 ملین
    ڈاکٹر فل کی اپنی ہائی اسکول کی پیاری ڈیبی ہگنس کے ساتھ ناکام شادی ہوئی تھی، جسے میک گرا نے تین سال بعد طلاق دے دی۔ اس تقسیم کی لاگت تقریبا$ 1 ملین تھی کیونکہ اس وقت اس کے پاس زیادہ نہیں تھا۔ ہیگنس خود کو "ڈاکٹر فل کی خفیہ پہلی بیوی” کہتی ہیں۔

    برنی اور سلاویکا ایکلیسٹون – $1 بلین
    برنی اور سلاویکا ایکلیسٹون نے ناقابل یقین $1 بلین کی طلاق کے تصفیے کے بعد تمام غلط وجوہات کی بنا پر سرخیاں بنائیں! کوئی وقت ضائع نہ کرتے ہوئے، سلاویکا نے اس رقم کو سرمایہ کاری سے 1.6 بلین ڈالر میں بدل دیا۔اور اپنی زندگی آگے جاری رکھی.

    اریبا میک اینٹائر اور نارول بلیک اسٹاک – $47.5 ملین
    Reba McEntire اور Narvel Blackstock نے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے 2015 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ اس کے باوجود، دونوں دوست بنے ہوئے ہیں اور ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ قبل از وقت کوئی معاہدہ نہیں تھا، ہم یہ فرض کر سکتے ہیں کہ جوڑے نے اپنے اثاثوں کو یکساں طور پر تقسیم کیا ہے۔

    مائیکل اسٹراہن اور جین موگلی – 15 ملین ڈالر
    مائیکل اسٹراہن نے 1994 میں مگلی سے ملاقات کی اور انہوں نے 1999 میں شادی کی۔ "میں کرتا ہوں” کہنے کے بعد سے دونوں کے تعلقات کافی ہنگامہ خیز ہیں۔ طلاق کے لیے فائل کرنے کے بعد، مگلی کو ہر ماہ 15 ملین ڈالر اور چائلڈ سپورٹ میں 18,000 ڈالر دیئے گئے۔

    مائیکل اور جوانیٹا جارڈن – $168 ملین
    شادی کو کام کرنے کی برسوں کی کوشش کے بعد، مائیکل اور جوانیٹا جارڈن نے باہمی طور پر طلاق پر اتفاق کیا۔ تصفیہ کے ایک حصے کے طور پر، جوانیتا کو جوڑے کی سات ایکڑ شکاگو مینشن اور ان کے بچوں جیفری، مارکس اور جیسمین کی تحویل میں، 168 ملین ڈالر ملے۔

    روپرٹ مرڈوک اور انا ماریا ٹورو – 1.2 بلین ڈالر
    یہ جوڑا جو 32 سال تک رہا اور ان کے تین بچے ایک ساتھ 1999 میں الگ ہوگئے۔ مرڈوک کی مجموعی مالیت $8 بلین تھی۔ ٹورو کو جوڑے کی طلاق کے تصفیے کے حصے کے طور پر 1.2 بلین ڈالر ملے۔

  • 31 اکتوبر : یوم پیدائش سارہ شگفتہ

    31 اکتوبر : یوم پیدائش سارہ شگفتہ

    تمہیں جب بھی کوئی دکھ دے
    اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا

    سارہ شگفتہ

    31 اکتوبر : یوم پیدائش

    سارہ شگفتہ کا شمار اردو کی جدید شاعرات میں ہوتا ہے۔ وہ 31؍اکتوبر 1954ء کو گوجرانوالہ، پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ اردو اور پنجابی میں معتد بہ نظمیں تخلیق کیں۔ نظمیہ شاعری کے لیے انھوں نے نثری نظم کا پیرایہ اختیار کیا۔ غریب اور ان پڑھ خاندانی پس منظر کے باوجود وہ پڑھنا چاہتی تھیں مگر میٹرک بھی مکمل نہ کر سکیں۔ ان کی سوتیلی ماں، کم عمر کی شادی اور پھر مزید تین شادیوں نے انھیں سخت ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔ نتیجتاً انھیں دماغی امراض کے اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انھوں نے خودکشی کی ناکام کوشش کی۔ خود کشی کی یہ کوشش مختلف موقعوں پر چار بار دہرائی گئی۔ ان کی اردو شاعری کے مجموعے ’آنکھیں‘ اور’نیند کا رنگ‘ کے نام سے شائع ہوئے۔
    04؍جون 1984ء کو انھوں نے کراچی میں ٹرین کے نیچے آکر جان دے دی۔ ان کی ناگہانی موت نے ان کی زندگی اور شاعری کے مطالعے کو ایک نئی جہت عطا کی۔ وفات کے بعد ان کی شخصیت پر پنجابی کی مشہور شاعرہ اور ناول نگار امرتا پرتیم نے ’ایک تھی سارہ‘ اور انور سن رائے نے ’ذلتوں کے اسیر‘ کے نام سے کتاب تحریر کی اور پاکستان ٹیلی ویژن نے ایک ڈرامہ سیریل پیش کیا جس کا نام ’آسمان تک دیوار‘ تھا۔

    وکیپیڈیا سے ماخوذ

    منتخب شاعری
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    ہمارے آنسوؤں کی آنکھیں بنائی گئیں
    ہم نے اپنے اپنے تلاطم سے رسہ کشی کی
    اور اپنا اپنا بین ہوئے
    ستاروں کی پکار آسمان سے زیادہ زمین سنتی ہے
    میں نے موت کے بال کھولے
    اور جھوٹ پہ دراز ہوئی
    نیند آنکھوں کے کنچے کھیلتی رہی
    شام دوغلے رنگ سہتی رہی
    آسمانوں پہ میرا چاند قرض ہے
    میں موت کے ہاتھ میں ایک چراغ ہوں
    جنم کے پہیے پر موت کی رتھ دیکھ رہی ہوں
    زمینوں میں میرا انسان دفن ہے
    سجدوں سے سر اٹھا لو
    موت میری گود میں ایک بچہ چھوڑ گئی ہے

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بین کرنے والوں نے
    مجھے ادھ کھلے ہاتھ سے قبول کیا
    انسان کے دو جنم ہیں
    پھر شام کا مقصد کیا ہے
    میں اپنی نگرانی میں رہی اور کم ہوتی چلی گئی
    کتوں نے جب چاند دیکھا
    اپنی پوشاک بھول گئے
    میں ثابت قدم ہی ٹوٹی تھی
    اب تیرے بوجھ سے دھنس رہی ہوں
    تنہائی مجھے شکار کر رہی ہے
    اے میرے سر سبز خدا
    خزاں کے موسم میں بھی میں نے تجھے یاد کیا
    قاتل کی سزا مقتول نہیں
    غیب کی جنگلی بیل کو گھر تک کیسے لاؤں
    پھر آنکھوں کے ٹاٹ پہ میں نے لکھا
    میں آنکھوں سے مرتی
    تو قدموں سے زندہ ہو جاتی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    تجھے جب بھی کوئی دکھ دے
    اس دکھ کا نام بیٹی رکھنا
    جب میرے سفید بال
    تیرے گالوں پہ آن ہنسیں رو لینا
    میرے خواب کے دکھ پہ سو لینا
    جن کھیتوں کو ابھی اگنا ہے
    ان کھیتوں میں
    میں دیکھتی ہوں تیری انگیا بھی
    بس پہلی بار ڈری بیٹی
    میں کتنی بار ڈری بیٹی
    ابھی پیڑوں میں چھپے تیرے کمان ہیں بیٹی
    میرا جنم تو ہے بیٹی
    اور تیرا جنم تیری بیٹی
    تجھے نہلانے کی خواہش میں
    میری پوریں خون تھوکتی ہیں

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    بین کرنے والوں نے
    مجھے ادھ کھلے ہاتھ سے قبول کیا
    انسان کے دو جنم ہیں
    پھر شام کا مقصد کیا ہے
    میں اپنی نگرانی میں رہی اور کم ہوتی چلی گئی
    کتوں نے جب چاند دیکھا
    اپنی پوشاک بھول گئے
    میں ثابت قدم ہی ٹوٹی تھی
    اب تیرے بوجھ سے دھنس رہی ہوں
    تنہائی مجھے شکار کر رہی ہے
    اے میرے سر سبز خدا
    خزاں کے موسم میں بھی میں نے تجھے یاد کیا
    قاتل کی سزا مقتول نہیں
    غیب کی جنگلی بیل کو گھر تک کیسے لاؤں
    پھر آنکھوں کے ٹاٹ پہ میں نے لکھا
    میں آنکھوں سے مرتی
    تو قدموں سے زندہ ہو جاتی

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    خالی آنکھوں کا مکان مہنگا ہے
    مجھے مٹی کی لکیر بن جانے دو
    خدا بہت سے انسان بنانا بھول گیا ہے
    میری سنسان آنکھوں میں آہٹ رہنے دو
    آگ کا ذائقہ چراغ ہے
    اور نیند کا ذائقہ انسان
    مجھے پتھروں جتنا کس دو
    کہ میری بے زبانی مشہور نہ ہو
    میں خدا کی زبان منہ میں رکھے
    کبھی پھول بن جاتی ہوں اور کبھی کانٹا
    زنجیروں کی رہائی دو
    کہ انسان ان سے زیادہ قید ہے
    مجھے تنہا مرنا ہے
    سو یہ آنکھیں یہ دل
    کسی خالی انسان کو دے دینا

  • پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

    پاکستانی فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری انتقال کرگئے

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری رضائے الٰہی سے انتقال کرگئے ہیں اور فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر حسن عسکری شیخ زید اسپتال میں زیر علاج تھے، وہ پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے جبکہ واضح رہے کہ نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا معروف فلم ڈائریکٹر و رائٹر حسن عسکری کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

    وزیر اعلی محسن نقوی کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے، واضح رہے کہ حسن عسکری کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈری ہدایت کاروں میں ہوتا ہے، انہوں نے بے شمار سپرہٹ فلمیں تخلیق کیں، 1975 میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم وحشی جٹ نے جہاں ریکارڈ ساز کامیابی حاصل کی تھی ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سوئس خاتون کو پلاسٹک بیگ میں ڈال کرمبینہ دوست نے کیا قتل
    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کا نماز جنازہ ادا کردیا گیا
    بلاول بھٹو زرداری 15 نومبر سے خیبرپختونخوا کا دورہ کرینگے
    حسن عسکری کی اہم فلموں میں تیرے پیار میں، عبد اللہ دی گریٹ، جنت کی تلاش، دل کسی کا دوست نہیں، اچھا شوکر والا، شیر دل، میلہ، دوریاں، تلاش، اک دوجے کیلیے، طوفان، جٹ دا کھڑاک، ہیرا اور خون پسینہ شامل ہیں۔