Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل 11 : آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

    پی ایس ایل 11 : آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کردی گئی ہے-

    منگل بروز 17 مارچ سے پی ایس ایل کے 11 ویں سیزن کے ٹکٹوں کی فروخت کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، پہلے مرحلے میں ٹکٹیں دوپہر 12 بجے سے آن لائن دستیاب کی گئی ہیں جب کہ شائقین نجی کوریئر کمپنی کی ویب سائٹ سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں، فزیکل ٹکٹس 24 مارچ سے ملک بھر میں نجی کوریئر کمپنی کے سینٹرز پر دستیاب ہوں گے، ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 8 ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔

    ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور اور کراچی اسٹیڈیمز میں جنرل ٹکٹ 250 روپے سے شروع ہوں گے، فیصل آباد میں جنرل اسٹینڈز کا ٹکٹ 300 روپے جب کہ ملتان اور راولپنڈی میں جنرل ٹکٹ 400 روپے سے دستیاب ہوگا کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں محدود تعداد میں ای ٹکٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی اور ان شہروں میں کارپوریٹ باکسز بھی دستیاب ہوں گے جب کہ تمام اسٹیڈیمز میں مختلف گیلری کے ٹکٹ بھی فروخت کے لیے رکھے گئے ہیں،پشاور اسٹیڈیم میں 28 مارچ کو پشاور زلمی اور راولپنڈی پنڈیز کے درمیان ہونے والے میچ کے لیے خصوصی فیملی انکلوژر مختص کیا گیا ہے جب کہ وی آئی پی فیملی زون کا ٹکٹ 2000 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد کردیں

    اس حوالے سے چیف ایگزیکٹو پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے ٹکٹوں کی فروخت ایک نئے دور کا آغاز ہے، انہوں نے کہا کہ ٹکٹ کی قیمتیں کم رکھنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شائقین اسٹیڈیم آ کر میچز سے لطف اندوز ہو سکیں۔

    واضح رہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جب کہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 44 میچز کھیلے جائیں گے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں منعقد ہوں گے، جہاں فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے-

    کروڑوں کا فراڈ، اداکارہ دیدار روپوش، شوہر گرفتار

  • آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی  پلئیرزبھی شامل

    آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان، 2 پاکستانی پلئیرزبھی شامل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے فروری 2026 کے لیے پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کردیا ہے-

    پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں میں پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان، انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس اور امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین شالکوک کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے جب کہ آئی سی سی ویمنز پلیئر آف دی منتھ کے ناموں میں پاکستان کی فاطمہ ثنا، سری لنکا کی ہرشیتھا سمارا وکرما اور بھارت کی ارون دہاتی ریڈی شامل ہیں۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال فروری میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے دوران نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مینز پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا ہے،پاکستان کے اوپنر صاحبزادہ فرحان اس فہرست میں شامل ہیں، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور وہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر رہے۔

    صاحبزادہ فرحان نے ٹورنامنٹ میں 383 رنز اسکور کیے اور اس طرح ایک ہی ایڈیشن میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ 2014 کے ایڈیشن میں ویرات کوہلی کے 319 رنز تھا صاحبزادہ فرحان نے 160.25 کے اسٹرائیک ریٹ اور 76.60 کی اوسط سے رنز بنائے اور ٹورنامنٹ میں 2 سنچریاں بھی اسکور کیں مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں دو سنچریاں بنانے والے وہ پہلے بیٹر بھی بن گئے، ان کی سنچریاں نمیبیا اور سری لنکا کے خلاف آئیں۔

    ول جیکس

    انگلینڈ کے آل راؤنڈر ول جیکس بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھائی جب کہ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 173.21 کے اسٹرائیک ریٹ سے 194 رنز اسکور کیے اور 11 وکٹیں بھی حاصل کیں ول چیکس ٹی20 ورلڈ کپ کے ایک ہی ایڈیشن میں چار مرتبہ پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی بنے۔

    شیڈلے وین شالکوک

    امریکا کے فاسٹ بولر شیڈلے وین شالکوک نے بھی اپنی بولنگ سے ٹی 20 ورلڈ کپ میں سب کو متاثر کیا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ میں 13 وکٹیں حاصل کیں اور ٹاپ وکٹ ٹیکرز میں شامل رہے انہوں نے ایونٹ کے ابتدائی میچ میں بھارت کے خلاف 4 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کے خلاف بھی گروپ مرحلے میں 4 وکٹیں لے کر نمایاں کارکردگی دکھائی جب کہ ان کی اکانومی ریٹ 7.76 رہی۔

    آئی سی سی کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے اختتام پر اعلان کردہ آئی سی سی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں بھی شامل کیا گیا تھا جب کہ شیڈلے وین شالکوک کو 12ویں کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا تھا۔

    ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے فروری 2026 کے لیے ویمنز پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے، جس میں مینز کے ساتھ ویمنز کیٹیگری میں بھی تین کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے خواتین کی فہرست میں سری لنکا کی ہرشیتھا سماراوکرما، پاکستان کی کپتان فاطمہ ثنا اور بھارت کی اروندھتی ریڈی شامل ہیں۔

    ہرشیتھا سمارا وکرما
    آئی سی سی کے مطابق سری لنکا کی بیٹر ہرشیتھا سمارا وکرما نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے ٹیم کی 2-1 سے فتح میں اہم کردار ادا کیاانہوں نے تین ون ڈے میچز میں 57 کی اوسط اور 60.85 کے اسٹرائیک ریٹ سے مجموعی طور پر 171 رنز اسکور کیے اور سیریز میں ان کی اننگز 66، 35 اور 70 رنز پر مشتمل تھیں اور وہ سیریز کی سب سے زیادہ رنز بنانے والی بیٹر رہیں۔

    فاطمہ ثنا

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھی نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف 3 ون ڈے میچز میں 117 رنز بنائے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں اس کے علاوہ ٹی 20 سیریز میں بھی وہ نمایاں رہیں جہاں انہوں نے پہلے میچ میں 90 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ تیسرے میچ میں ناقابل شکست 47 رنز اسکور کیے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    اروندھتی ریڈی

    بھارت کی فاسٹ بولر اروندھتی ریڈی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والی بولر رہیں۔ بھارت نے یہ سیریز 2-1 سے جیتی،ریڈی نے سیریز کے تین میچز میں بالترتیب 4 وکٹیں دے کر 22 رنز، 2 وکٹیں دے کر 30 رنز اور 2 وکٹیں دے کر 35 رنز حاصل کیے، جس کے ساتھ ان کی اوسط 10.87 اور اکانومی ریٹ 7.25 رہی۔

    آئی سی سی کے مطابق پلیئر آف دی منت ایوارڈ کے فاتح کا فیصلہ آزاد آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی اور دنیا بھر کے شائقین کی ووٹنگ سے کیا جائے گا، شائقین آئی سی سی کی ویب سائٹ پر اپنے پسندیدہ کھلاڑی کو ووٹ دے سکتے ہیں، ووٹنگ میں آئی سی سی ووٹنگ اکیڈمی کے ارکان کے ووٹوں کا حصہ 90 فیصد جب کہ شائقین کے ووٹوں کا حصہ 10 فیصد ہوتا ہے۔ پلیئر آف دی منت ایوارڈ کے فاتح کا اعلان ہر ماہ کے دوسرے ہفتے میں آئی سی سی کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر کیا جاتا ہے۔

  • 
بنگلادیش نے فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    
بنگلادیش نے فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز جیت لی

    
بنگلادیش نے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔
    ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 291 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 9 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز تک محدود رہی اور یوں جیت میزبان ٹیم کے نام رہی۔
    ‎پاکستان کی جانب سے مڈل آرڈر بیٹر سلمان علی آغا نے شاندار مزاحمت کرتے ہوئے سنچری اسکور کی۔ انہوں نے 107 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جو ان کے ون ڈے کیریئر کی تیسری سنچری تھی۔ تاہم ان کی انفرادی کارکردگی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی۔
    ‎قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے بھی 37 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی لیکن دیگر بیٹرز کی ناکامی کے باعث پاکستان ہدف حاصل نہ کر سکا۔
    ‎اس فتح کے ساتھ بنگلادیش نے تین میچوں کی سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔

  • ورلڈ کپ کیلئے بہت پرامید تھے، افسوس ہے نتائج نہیں آئے، سلیکشن کمیٹی پی سی بی

    ورلڈ کپ کیلئے بہت پرامید تھے، افسوس ہے نتائج نہیں آئے، سلیکشن کمیٹی پی سی بی

    پی سی بی کی نیشنل سلیکشن کمیٹی نے لاہور میں پریس کانفرنس کی، عاقب جاوید نے کہا کہ ورلڈ کپ میں توقعات کے مطابق نتائج نہیں آئے، ٹیم کو کم سے کم سیمی فائنل میں جانا چاہیے تھا، ورلڈ کپ کیلئے بہت پرامید تھے، افسوس ہے نتائج نہیں آئے، پاکستان کرکٹ ٹیم کسی کی ضد نہیں، سابق کرکٹرز ٹی وی پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر کوچ فیصلہ کرتے تھے، پلئینگ الیون سلیکشن کمیٹی کے ساتھ مل کر ہوتی تھی، ہم نے پروفیشنل کوچ لانا تھا، ٹیم بنانے کیلئے آزادی ملنی چاہیے، ہمیشہ کوچ کو ساتھ بٹھاتے ہیں تاکہ مشاورت شامل ہو، مقصد ہے بہترین ٹیم کی سلیکشن ہو۔عاقب جاوید نے کہا کہ ہیڈ کوچ سے مل کر مستقبل کا پلان بنائیں گے، ٹیمیں متفقہ طور پر تشکیل دی جاتی ہیں، نوجوان کھلاڑی پرفارمنس کے بعد ٹیم میں آئے، کسی ایک پرفارمنس پر کسی کو کھلاسکتے ہیں نہ ہی نکال سکتے ہیں۔سلیکشن کمیٹی کے رکن کا کہنا ہے کہ بابراعظم فٹ نہ ہونے کی وجہ سے بنگلادیش سیریز، نیشنل ٹی 20 نہیں کھیل رہے، ورلڈکپ ختم ہونے کے بعد بابراعظم اور فخرزمان کی انجریز سامنے آئیں، بابراعظم اور فخرزمان کی انجریز کی انکوائری کرائیں گے، فخر زمان ابتدائی میچز کیوں نہیں کھیلے؟ یہ کوچ بتاسکتے ہیں۔

    سرفراز احمد نے کہا کہ تین سے چار وکٹ کیپر لائن میں ہیں، غازی غوری کو محمد رضوان کا متبادل دیکھ رہے ہیں، شامل حسین سے متعلق بہت لوگ بات کررہے ہیں، شامل حسین کی قائداعظم ٹرافی سمیت دیگر ٹورنامنٹس میں پرفامنس اچھی ہے۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی نے ملاقات کی، چیئرمین نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا۔محسن نقوی نے کہا کہ بغیر کسی دباؤ ایمانداری سے فرائض سرانجام دیں، سلیکشن کمیٹی کسی کی تنقید کی پرواہ نہ کرے، میری مکمل سپورٹ سلیکشن کمیٹی کے ساتھ ہے۔سلیکشن کمیٹی کے ممبران مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے اعتماد کرنے پر چیئرمین پی سی بی سے اظہار تشکر کیا۔

  • 
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

    
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو 128 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی

    
پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 128 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
    میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48ویں اوور میں 274 رنز بنا کر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔
    ‎پاکستان کی جانب سے نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 46 گیندوں پر 75 رنز بنائے جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ سلمان علی آغا نے بھی عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 64 رنز اسکور کیے جبکہ محمد رضوان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 31 اور فہیم اشرف نے 14 رنز بنائے۔
    ‎بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 جبکہ مہدی حسن میراز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
    ‎میچ کے دوران بارش کے باعث کھیل متاثر ہوا جس کے بعد ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت بنگلادیش کو 32 اوورز میں 243 رنز کا ہدف دیا گیا۔
    ‎ہدف کے تعاقب میں بنگلادیشی ٹیم 24ویں اوور میں 114 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلادیش کی جانب سے لٹن داس 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ توحید نے 28 اور سیف حسن نے 12 رنز اسکور کیے۔
    ‎پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
    ‎اس کامیابی کے بعد تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے۔ پہلے میچ میں بنگلادیش نے پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • ‎بنگلادیش کے خلاف میچ میں حسین طلعت زخمی، اسپتال منتقل

    ‎بنگلادیش کے خلاف میچ میں حسین طلعت زخمی، اسپتال منتقل

    
پاکستان کے آل راؤنڈر حسین طلعت بنگلادیش کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    ‎بنگلادیش کی اننگز کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے حسین طلعت کندھے کی انجری کا شکار ہوئے۔ طبی عملے نے فوری طور پر میدان میں آ کر انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد انہیں اسٹریچر کے ذریعے میدان سے باہر لے جایا گیا۔
    ‎پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کے میڈیکل اسٹاف نے ابتدائی معائنہ کیا تاہم مزید تفصیلی جانچ کے لیے کھلاڑی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مکمل طبی معائنے کے بعد ہی انجری کی نوعیت اور شدت کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
    ‎میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.3 اوورز میں 274 رنز بنائے اور بنگلادیش کو جیت کے لیے 275 رنز کا ہدف دیا۔ نوجوان بیٹر معاذ صداقت نے 46 گیندوں پر 75 رنز کی تیز رفتار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
    ‎سلمان علی آغا 64 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ صاحبزادہ فرحان نے 31 رنز بنائے جبکہ شامل حسین 6، حسین طلعت 9 اور عبدالصمد 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    ‎بنگلادیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن نے 2 اور مستفیض الرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • 
پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    
پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے 115 رنز کا ہدف صرف 16ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
    ‎بنگلہ دیش کی جانب سے تنزید حسن نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 67 رنز بنائے جبکہ نجم الحسین شنتو 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    ‎میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ بنگلہ دیشی بولرز نے پاکستانی بیٹنگ لائن کو ابتدا ہی میں مشکلات سے دوچار کر دیا اور پوری ٹیم کو 114 رنز پر آؤٹ کر دیا۔
    ‎پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف نے سب سے زیادہ 37 رنز اسکور کیے جبکہ صاحبزادہ فرحان نے 27 رنز بنائے۔ ایک موقع پر پاکستان کی 9 وکٹیں صرف 82 رنز پر گر چکی تھیں۔

  • پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    پی ایس ایل 11: ڈیوڈ وارنر دوبارہ کراچی کنگز کے کپتان مقرر

    کراچی کنگز نے پی ایس ایل 11 کے لئے ڈیوڈ وارنرکو کپتان مقررکر لیا-

    کراچی کنگز نے اعلان کیا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر اگلے پاکستان سپر لیگ سیزن کے لیے دوبارہ ٹیم کے کپتان کے طور پر ذمہ دار ہوں گے۔

    گزشتہ سیزن میں وارنر کی قیادت میں ٹیم نے اپنی حکمت عملی اور کارکردگی میں بہتری دکھائی اور 3 سال بعد پہلی مرتبہ پلے آف میں جگہ بنائی فرنچائز نے انہیں دوبارہ مقرر کرکے ٹیم میں استحکام اور حکمت عملی کے تسلسل کو یقینی بنایا ہے،39 سالہ وارنر نے پی ایس ایل 10میں 11 میچز میں 368 رنز بنائے اور ٹیم کے دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر نمایاں کارکردگی دکھائی، جس میں 3 نصف سینچریاں بھی شامل ہیں۔

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں وسیع پیمانے پر کفایت شعاری اقدامات نافذ

    کراچی کنگز پی ایس ایل 11 کا آغاز 27 مارچ کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف قذافی اسٹیڈیم میں کرے گی-

    کراچی کنگز کا اسکواڈ:

    حسن علی، عباس آفریدی، خوشدل شاہ، سعد بیگ، معین علی، ڈیوڈ وارنر (کپتان)، اعظم خان، سلمان علی آغا، شاہد عزیز، میر حمزہ، ایڈم زمپا، محمد حمزہ سہیل، عقیب الیاس، خذیمہ بن تنویر، جانسن چارلس، محمد وسیم، احسان اللہ اور رضوان اللہ۔

    ایران کے اربیل، تل ابیب اور بحرین میں امریکی و اسرائیلی مراکز پر حملے

  • پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے-

    پاکستان سپر لیگ کا یہ ایڈیشن اب روایتی وینیوز کراچی، لاہور، راولپنڈی کے بعد فیصل آباد اور پشاور کی میزبانی میں کھیلا جائے گا لیگ میں 26 مارچ سے 3 مئی تک 44 میچز کھیلے جائیں گے ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں 2 نئی ٹیموں کے شامل ہونے کے بعد کل 8 ٹیمیں مقابلہ کریں گی،2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز اور راولپنڈی بھی ٹائٹل کے حصول کے لیے پہلی بار میدان میں اتریں گی۔

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے فیصل آباد اور پشاور پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، اور ہر ٹیم لیگ کے مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی،پلے آف کا آغاز 28 اپریل سے ہوگا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کل 11 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں ایک کوالیفائر بھی شامل ہے۔

    sports

    توانائی بحران:ہفتے میں دفاتر کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز کے شیڈول کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کل 15 میچز کھیلے جائیں گے، جبکہ فیصل آباد پہلی بار لیگ کے 7 میچز کی میزبانی کرے گاپشاور کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم بھی پہلی بار پی ایس ایل میچ کی میزبانی کرےگا جہاں ایک مقابلہ شیڈول ہے، اس کے علاوہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 4 میچز طے ہیں، جن میں ملتان سلطانز کی ٹیم ہر میچ میں حصہ لے گی، جبکہ کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں 6 میچز شیڈول ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کے بعد ایل پی جی کے دو جہاز پورٹ قاسم بندرگاہ پہنچ گئے

  • پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل 11 کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا

    پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن کا مجوزہ شیڈول سامنے آ گیا جس کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

    باخبر ذرائع کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا قذافی اسٹیڈیم لاہور 3 مئی کو فائنل سمیت دو پلے آف میچز کی میزبانی بھی کرے گا، راولپنڈی کو پہلے کوالیفائر میچ کی میزبانی دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق تمام آٹھ ٹیمیں پہلے مرحلے میں سات سات میچز کھیلیں گی جبکہ دوسرے مرحلے میں تمام ٹیمیں دو گروپوں میں تین تین میچز کھیلیں گی لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز اور حیدرآباد کنگزمین ایک گروپ میں ہوں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ، پنڈیز، پشاور زلمی اور ملتان سلطانز دوسرے گروپ میں ہوں گے،پہلا کوالیفائر 28 اپریل کو راولپنڈی، پہلا ایلیمینیٹر 29 اپریل کو لاہور اور تیسرا ایلیمینیٹر یکم مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    ٹرمپ نے تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو عالمی امن اور سلامتی کی معمولی قیمت قرار دیا

    تل ابیب میں مبینہ طور پر اسرائیلی قیادت کے زیر استعمال سب سے بڑی زیر زمین پناہ گاہ تباہ

    ایران کیساتھ جنگ: ایک اور امریکی فوجی ہلاک، امریکا نے تصدیق کردی