Baaghi TV

Category: کھیل

  • فیفا ورلڈ کپ ، اسپین کے شاہی خاندان نے قومی ٹیم کے ساتھ تاریخی فتح کا جشن منایا

    فیفا ورلڈ کپ ، اسپین کے شاہی خاندان نے قومی ٹیم کے ساتھ تاریخی فتح کا جشن منایا

    نیویارک، اسپین کے شاہی خاندان نے فیفا ورلڈ کپ 2026ء میں قومی فٹبال ٹیم کی تاریخی کامیابی کا جشن کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں منایا۔

    اسپین کے شاہ فیلپ ششم، ملکہ لیٹیزیا، شہزادی لیونور اور انفینٹا صوفیہ فائنل میچ دیکھنے کے لیے نیویارک نیو جرسی اسٹیڈیم پہنچے، جہاں انہوں نے اسپین کی شاندار فتح کا مشاہدہ کیا۔ کامیابی کے بعد شاہی خاندان نے میدان میں جا کر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا اور یادگار لمحات میں شریک رہے۔فتح کے بعد شاہ فیلپ نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی، انہیں مبارکباد دی اور ورلڈ کپ ٹرافی کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں، جنہیں شائقین کی جانب سے سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی حاصل ہوئی۔

    دوسری جانب اسپین کے شاہی خاندان کے انسٹاگرام پر موجود سرکاری اکاؤنٹ سے قومی ٹیم کے نام ایک خصوصی اور جذباتی پیغام بھی جاری کیا گیا۔پیغام میں کہا گیا کہ "یہ ٹرافی اس طویل سفر کا انعام ہے جس میں ٹیم نے ہر میچ کے دوران محنت، قربانی، استقامت اور غیر معمولی لگن کا مظاہرہ کیا۔”مزید کہا گیا کہ "آپ نے ایک عظیم ٹیم کی طرح ہر چیلنج کا عزم اور حوصلے سے سامنا کیا اور اپنی کارکردگی سے اسپین کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔”

    شاہی خاندان نے اپنے پیغام کے اختتام پر قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں، کوچنگ اسٹاف اور اسپین کے شائقین کو تاریخی کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس فتح کو پورے ملک کے لیے باعثِ فخر قرار دیا۔

  • فیفا ورلڈکپ، اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

    فیفا ورلڈکپ، اسپین نے ارجنٹینا کو شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا

    نیویارک: فیفا فٹبال ورلڈکپ 2026 کے سنسنی خیز فائنل میں اسپین نے دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو اضافی وقت میں 0-1 سے شکست دے کر 16 برس بعد دوسری مرتبہ عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ نیوجرسی میں کھیلے گئے فیصلہ کن مقابلے میں اسپین نے ابتدا سے ہی کھیل پر مکمل گرفت برقرار رکھی اور ارجنٹینا کو پورے میچ میں ایک بھی شاٹ ہدف پر لگانے کا موقع نہ دیا۔

    پہلے ہاف میں اسپین نے مسلسل جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹینا کے گول پر متعدد حملے کیے، تاہم کوئی بھی کوشش گول میں تبدیل نہ ہو سکی۔ دوسری جانب اسپین کی مضبوط دفاعی لائن نے ارجنٹینا کے تمام حملے ناکام بنائے، جس کے باعث وقفے تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔دوسرے ہاف میں بھی اسپین کا دباؤ برقرار رہا۔ مقررہ وقت کے اختتام سے کچھ دیر قبل اسپین کے کھلاڑی پر فاؤل کرنے پر ارجنٹینا کے فرنانڈس کو ریفری نے ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا، جس کے بعد ارجنٹینا کو باقی وقت دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔مقررہ 90 منٹ تک کوئی ٹیم گول نہ کر سکی، جس کے بعد میچ اضافی وقت میں داخل ہوا۔ اضافی وقت کے پہلے ہاف میں بھی مقابلہ برابر رہا، تاہم دوسرے ہاف کے آغاز میں اسپین کے فارورڈ فیرن ٹوریس نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو فیصلہ کن برتری دلا دی۔

    گول کے بعد ارجنٹینا نے واپسی کی بھرپور کوشش کی، لیکن اسپین کے مضبوط دفاع کے سامنے تمام حملے ناکام ثابت ہوئے اور یوں اسپین نے ایک صفر سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی چیمپئن کا تاج اپنے سر سجا لیا، جبکہ ارجنٹینا اپنے اعزاز کا دفاع نہ کر سکا۔فائنل کے اختتام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسپین کے کپتان کو ورلڈکپ ٹرافی پیش کی جبکہ کھلاڑیوں میں انفرادی ایوارڈز بھی تقسیم کیے گئے۔

    اسپین کے روڈری کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیتے ہوئے گولڈن بال ایوارڈ دیا گیا۔ارجنٹینا کے کپتان لیونل میسی نے سلور بال حاصل کی۔اسپین کے پاؤل کوبارسی کو بہترین نوجوان کھلاڑی (ینگ پلیئر آف دی ٹورنامنٹ) کا ایوارڈ ملا۔اسپین کے گول کیپر اُنائی سائمن بہترین گول کیپر قرار پائے۔فرانس کے اسٹار کیلیان ایمباپے نے 10 گولز کے ساتھ گولڈن بوٹ اپنے نام کی، جبکہ میسی نے ٹورنامنٹ میں 8 گول اسکور کیے۔

    ورلڈکپ جیتنے کے ساتھ ہی اسپین فٹبال کی تاریخ میں بیک وقت مینز اور ویمنز ورلڈ چیمپئن بننے والا پہلا ملک بن گیا۔ اسپین نے 2023 میں فیفا ویمنز ورلڈکپ بھی اپنے نام کیا تھا۔مزید یہ کہ اسپین نے پورے ٹورنامنٹ میں صرف ایک گول کھایا اور آٹھ میچز میں کوئی بھی ٹیم اس کے خلاف برتری حاصل نہ کر سکی، جو دفاعی اعتبار سے ایک تاریخی کارکردگی تصور کی جا رہی ہے۔

    فائنل میں ارجنٹینا کی ٹیم مقررہ 90 منٹ کے دوران گول پر ایک بھی شاٹ نہ لگا سکی، جس کے ساتھ وہ فیفا ورلڈکپ فائنل کی تاریخ میں مقررہ وقت کے دوران ہدف پر ایک بھی شاٹ نہ لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ دوسری جانب اسپین نے پورے میچ میں 15 شاٹس لیے جن میں سے 9 ہدف پر تھے، جس سے اس کی مکمل برتری واضح رہی۔

  • ورلڈ کپ فائنل سے قبل پیرو کے جادوگر بھی ارجنٹینا کی حمایت میں متحرک

    ورلڈ کپ فائنل سے قبل پیرو کے جادوگر بھی ارجنٹینا کی حمایت میں متحرک

    ‎فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل سے قبل فٹبال کے جوش و خروش کے ساتھ دلچسپ روایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ پیرو میں لیونل میسی کے مداحوں میں شامل بعض روحانی پیشوا اور جادوگر ارجنٹینا کی کامیابی کے لیے اپنی مخصوص رسومات ادا کر رہے ہیں۔
    ‎ورلڈ کپ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا اور یورپی چیمپئن اسپین آمنے سامنے ہیں۔ اس بڑے مقابلے سے قبل پیرو کے مختلف علاقوں میں ایسے روحانی پیشوا دیکھے گئے جنہوں نے اپنی روایتی رسومات کے ذریعے ارجنٹینا کی فتح کے لیے دعائیں اور مخصوص مذہبی و ثقافتی اعمال انجام دیے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق ان روحانی پیشواؤں نے لیونل میسی کی تصاویر اور پوسٹرز کے سامنے خوشبو اور دھونی جلائی، جبکہ ان کا کہنا تھا کہ یہ رسومات ارجنٹینا کی کامیابی اور میسی کو ہر قسم کی نظرِ بد سے محفوظ رکھنے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
    ‎پیرو میں لیونل میسی کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے اور ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر ان کی حمایت میں مختلف تقریبات اور دعائیہ اجتماعات بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ ان روحانی رسومات کو بعض افراد ثقافتی روایت قرار دیتے ہیں، تاہم ان کی کامیابی یا میچ کے نتائج پر کسی اثر کی کوئی سائنسی یا عملی شہادت موجود نہیں ہے۔
    ‎ادھر دنیا بھر کے کروڑوں فٹبال شائقین کی نظریں ورلڈ کپ کے فائنل پر مرکوز ہیں، جہاں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیمیں عالمی فٹبال کا سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کرنے کے لیے میدان میں اتری ہیں۔
    ‎فٹبال ماہرین کے مطابق میچ کا فیصلہ کھلاڑیوں کی کارکردگی، حکمت عملی اور میدان میں کھیل پر ہوگا، جبکہ شائقین اپنی اپنی ٹیموں کی کامیابی کے لیے مختلف انداز میں جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی کو خراج تحسین

    فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی کو خراج تحسین

    وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پاکستان میں کامیاب اور خصوصی نشریات پر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اسپورٹس کی پوری ٹیم اور انتظامیہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’پر جاری اپنے ایک خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ’الحمدللہ، پی ٹی وی اسپورٹس پاکستان میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کا واحد باضابطہ براڈکاسٹر رہا ہے اور اس نے ملک بھر کے فٹ بال شائقین کے دل جیت لیے ہیں،پی ٹی وی اسپورٹس کی انتظامیہ اور ٹیم نے انتہائی شاندار کام کا مظاہرہ کیا ہے، یہ عالمی ایونٹ نہ صرف عوامی سطح پر بے حد پسند کیا گیا بلکہ یہ ادارہ جاتی سطح پر بھی ایک انتہائی ’منافع بخش منصوبہ‘ ثا بت ہوا ہے،فٹ بال کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان کے قومی کھیلوں کے چینل نے پریمیم نشریات کے ذریعے ٹی وی ریٹنگز کے تمام پرانے ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور اشتہارات کی مد میں بھاری ریونیو حاصل کیا ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی وی اسپورٹس کی آن اسکرین ٹیم، اینکرز اور تبصرہ نگاروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک شاندار شو پیش کرنے پر آن اسکرین ٹیم کو داد دیتا ہوں، مجھے آپ سب پر فخر ہے! پاکستان کے عوام تک اس ورلڈ کپ کو اس خوبصورت انداز میں پہنچانے پر آپ کا شکریہ،ٹی وی اسکرینز کے ساتھ ساتھ اس بار پی ٹی وی اسپورٹس نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی ‘ڈیجیٹل انگیجمنٹ’ کے نئے اور جدید ترین بینچ مارکس (معیار) قائم کیے ہیں، جس کی وجہ سے کروڑوں نوجوانوں نے لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے میچز سے لطف اٹھایا، امید ہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس مستقبل میں بھی اسی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کو برقرار رکھے گا-

    واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کی پاکستان میں خصوصی لائیو کوریج قومی اسپورٹس چینل کے لیے ایک بہت بڑا تاریخی سنگ میل بن چکی ہےملک میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ فٹ بال کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی وی نے اس بار جدید ترین ایچ ڈی ٹیکنالوجی، بین الاقوامی معیار کے اسٹوڈیو سیٹ اپ اور ماہرانہ تجزیوں کا اہتمام کیا تھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ2026 : فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    فیفا ورلڈ کپ2026 : فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

    فیفا ورلڈ کپ2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو3 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر کی انعامی رقم ملے گی۔

    امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مشترکہ طور پر منعقد ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 میں تیسری پوزیشن کے میچ میں انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دی اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملے گی، جبکہ چوتھی پوزیشن پر رہنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔

    فیفا کی جانب سے دسمبر 2025 میں اعلان کیا گیا تھا کہ 48 ٹیموں پر مشتمل تاریخ کے سب سے بڑے ورلڈ کپ کے لیے انعامی رقم کا مجموعی فنڈ بھی ریکارڈ 65 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رکھا گیا ہے، اس رقم کو تمام شریک 48 ٹیموں میں ان کی کارکردگی کے مطابق تقسیم کیا جائے گا، اب ٹورنامنٹ میں صرف فائنل میچ باقی ہے، جہاں اسپین اور دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو 5 کروڑ ڈالر جبکہ رنر اپ کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی انعا می رقم ملے گی۔

    sports

    کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ناروے، بیلجیئم، مراکش اور سوئٹزرلینڈ کو ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر فی ٹیم دیے جائیں گے9ویں سے 16ویں نمبر تک رہنے والی ٹیموں، جن میں میکسیکو، کولمبیا، برازیل، امریکا، پرتگال، کینیڈا، مصر اور پیراگوئے شامل ہیں، کو ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر فی ٹیم ملیں گے،17ویں سے 32ویں پوزیشن تک رہنے والی ٹیموں کو ایک کروڑ 10 لاکھ ڈالر جبکہ33ویں سے 48ویں نمبر تک رہنے والی ٹیموں کو 90 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا،جبکہ ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کو مقابلوں کے آغاز سے قبل تیاریوں کے اخراجات کے لیے اضافی 15 لاکھ ڈالر بھی فراہم کیے گئے۔

    واضح رہے کہ 2022 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے چیمپئن بننے پر 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر حاصل کیے تھے، جبکہ 2018 میں فرانس کو عالمی چیمپئن بننے پر 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم ملی تھی، 2026 میں فاتح ٹیم کے لیے مقرر کردہ 5 کروڑ ڈالر ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم ہے، جو فیفا کی بڑ ھتی ہوئی مالی استعداد اور ٹورنامنٹ کی عالمی مقبولیت کی عکاسی کرتی ہے-

  • فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹینا جیتے گایا اسپین؟5 سال پرانی پیشگوئی وائرل

    فٹبال ورلڈ کپ ارجنٹینا جیتے گایا اسپین؟5 سال پرانی پیشگوئی وائرل

    فیفا ورلڈکپ 2026 کے دونوں سیمی فائنلز کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر پانچ سال پرانی ایک پوسٹ دوبارہ وائرل ہوگئی ،جس میں فاتح ٹیم کی پیشگوئی کی گئی ہے-

    ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنائی، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا نے انگلینڈ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا کر مسلسل دوسری مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی۔

    دونوں ٹیموں کے فائنل میں پہنچنے کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جولائی 2021 میں کی گئی ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہونے لگی، جس میں ایک صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ فیفا ورلڈکپ 2026 کا فائنل ارجنٹائن اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا اور ارجنٹائن سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسپین کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے کر عالمی ٹائٹل اپنے نام کرے گا۔

    سیمی فائنلز کے نتائج سامنے آنے کے بعد صارفین نے اس پرانی پوسٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کرنا شروع کر دیے، جس کے بعد یہ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوگئی کئی صارفین نےاسے حیران کن قرار دیا، جبکہ بعض نے اسے محض اتفاق یا اندازہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل فیصلہ تو فائنل کے میدان میں ہوگا کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ اگر فائنل کا نتیجہ بھی اسی پیشگوئی کے مطابق آیا تو یہ سوشل میڈیا کی تاریخ کی یادگار پیشگوئیوں میں شمار ہوگی، جبکہ دیگر کا مؤقف ہے کہ فٹبال میں آخری لمحے تک کچھ بھی یقینی نہیں ہوتا۔

    دوسری جانب فٹبال ماہرین کا کہنا ہے کہ ارجنٹینا اور اسپین دونوں اس وقت شاندار فارم میں ہیں ارجنٹینا اپنی عالمی چیمپئن شپ کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے، جبکہ اسپین کئی برس بعد دوبارہ عالمی اعزاز حاصل کرنے کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی کوشش کرے گا۔

  • فیفا ورلڈ کپ فائنل: نیتن یاہو کا ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان

    فیفا ورلڈ کپ فائنل: نیتن یاہو کا ارجنٹینا کی حمایت کا اعلان

    اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل سے قبل ارجنٹینا کے لیے اپنی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق اسرائیل میں تعینات ارجنٹینا کے سفیر نے ورلڈ کپ فائنل کے موقع پر نیتن یاہو کو ارجنٹینا کی فٹبال جرسی پیش کی، جس پر اسرائیلی وز یراعظم نے ارجنٹینا کی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا کہا کہ وہ ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کو سپورٹ کر رہے ہیں اور ان کے ارجنٹینا کے صدر جاو یئر میلی کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں انہوں نے ارجنٹینا اور اسرائیل کے درمیان دوستانہ تعلقات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط موجود ہیں۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان مقابلے کو دنیا بھر میں فٹبال کے شائقین بڑی دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں، جبکہ لاطینی امریکا میں بھی ارجنٹینا کی حمایت اور مخالفت دونوں طرح کے جذبات سامنے آ رہے ہیں۔

  • ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر او ر عظیم آل راؤنڈر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر او ر عظیم آل راؤنڈر 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

    ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری کرکٹر اور دنیا کے عظیم ترین آل راؤنڈرز میں شمار ہونے والے سر گارفیلڈ سوبرز 89 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں کھیل کی تاریخ کا غیر معمولی کھلاڑی قرار دیا، کرکٹ ویسٹ انڈیز نے جمعہ کو ان کے انتقال کی تصدیق کی، تاہم موت کی وجہ نہیں بتائی گئی،کرکٹ ویسٹ انڈیز کے صدر کشور شیلو نے کہا کہ سر گارفیلڈ سوبرز صرف ایک عظیم کرکٹر نہیں بلکہ وہ شخصیت تھے جنہوں نے عظمت کے مفہوم کو نئی تعریف دی سوبرز کی بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں مہارت بے مثال تھی اور انہوں نے کیریبین کرکٹ کو عالمی سطح پر منفرد شناخت دی۔

    28 جولائی 1936 کو بارباڈوس کے شہر برج ٹاؤن میں پیدا ہونے والے سوبرز نے صرف 17 سال کی عمر میں ٹیسٹ کرکٹ میں قدم رکھا انہوں نے 1954 سے1974 تک ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتےہوئے93 ٹیسٹ میچز میں 8 ہزار 32 رنز، 235 وکٹیں اور 109 کیچز حاصل کیےجبکہ ان کا بیٹنگ اوسط 57.78 رہا انہوں نے 26 ٹیسٹ سنچریاں بھی اسکور کیں اور 39 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی قیادت کی۔

    1958 میں پاکستان کے خلاف ناٹ آؤٹ 365 رنز کی تاریخی اننگز نے انہیں عالمی شہرت دلائی، یہ اس وقت ٹیسٹ کرکٹ کا عالمی ریکارڈ تھا جو 36 برس تک برقرار رہا، بعد ازاں برائن لارا نے اسے توڑا سوبرز ٹیسٹ کرکٹ میں 8 ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے کھلاڑی بھی تھے، جبکہ 1968 میں انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں ایک اوور میں مسلسل 6 چھکے لگانے والے دنیا کے پہلے فرسٹ کلاس کرکٹر بھی بنے۔

    سر گارفیلڈ سوبرز کے انتقال پر انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ، بھارتی کرکٹ بورڈ ،آئی سی سی اور دنیا بھر کی کرکٹ شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کھیل کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب قرار دیا۔

  • ورلڈ کپ 2026:فیفا کا فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان

    ورلڈ کپ 2026:فیفا کا فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان

    فیفا نے اتوار کو ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہونے والے ورلڈکپ فائنل کی فاتح ٹیم کو پہلی مرتبہ خصوصی چیمپئن رنگز دینے کا اعلان کیا ہےیہ روایت امریکی کھیلوں، خصوصاً این ایف ایل کے سپر باؤل میں برسوں سے رائج ہے جسے اب ورلڈکپ کا بھی حصہ بنایا جا رہا ہے۔

    فیفا کے مطابق عالمی چیمپئن ٹیم کے لیے 30 خصوصی رنگز تیار کی جائیں گی جبکہ 1996 یادگاری رنگز شائقین کی خریداری کے لیے فروخت کی جائیں گی ہر رنگ میں چھوٹی ورلڈکپ ٹرافی ڈیزائن کا حصہ ہوگی اور اس پر خصوصی کندہ کاری بھی کی جائے گی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فائنل میں شرکت کریں گے اور فاتح ٹیم کو ٹرافی بھی پیش کریں گے۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ وہ اس سے قبل ٹورنامنٹ کے کسی بھی میچ میں شریک نہیں ہوئے حتیٰ کہ امریکا کے میچز بھی نہیں دیکھے،ٹرمپ اور فیفا صدر جیانی انفانٹینو کے قریبی تعلقات پہلے ہی زیر بحث رہے ہیں، خاص طور پر امریکی فارورڈ فولارن بالوگن کے ریڈ کارڈ پر نظرثانی کے معاملے کے بعد، جس پر ٹورنامنٹ کی شفافیت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے گئے تھے۔

  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    فیفا ورلڈ کپ 2026 کا فائنل، ٹکٹوں کی قیمتوں نے امریکا میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

    ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹ امریکا کی تاریخ کے مہنگے ترین کھیلوں کے ٹکٹ بن گئے ہیں۔

    ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان اتوار کو نیویارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کے ٹکٹوں نے امریکا میں کھیلوں کے مقابلوں کی قیمتوں کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،ٹکٹوں کی خرید و فروخت کے پلیٹ فارم ٹک پک (ٹک پک) کے مطابق فائنل کے ٹکٹ کی اوسط ری سیل قیمت 11 ہزار 327 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، جو 2024 کے سپر باؤل کے 9 ہزار 411 ڈالر کے سابقہ امریکی ریکارڈ سے بھی زیادہ ہے۔

    رپورٹ کے مطابق فائنل کے لیے دستیاب سب سے سستا ٹکٹ 7 ہزار 451 ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ دو نشستیں 28 ہزار 479 ڈالر فی ٹکٹ کے حساب سے مجموعی طور پر 56 ہزار 958 ڈالر میں فروخت کی گئیں ورلڈ کپ فائنل کا سب سے مہنگا ٹکٹ ایک لاکھ 16 ہزار 462 ڈالر میں فروخت ہوا، جو امریکی کھیلوں کی تاریخ کے مہنگے ترین ٹکٹوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک اور نیو جرسی کی ریاستی حکام نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے ٹکٹوں کی فروخت، بڑھتی ہوئی قیمتوں اور فروخت کے طریقہ کار سے متعلق شکایات پر تحقیقات بھی شروع کر رکھی ہیں۔