Baaghi TV

Category: کھیل

  • آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف  کر دی

    آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی مہمان نوازی کی تعریف کر دی

    کپتان آسٹریلوی کرکٹ ٹیم اسٹیو اسمتھ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مہمان نوازی شاندار ہے،یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کھیل پیش کریں گے،یہ بڑا ٹورنامنٹ ہے جس کیلئے بھرپور تیاری کی ہے،بڑے میچز میں فاسٹ بالر کی کارکردگی اچھی ہوگی،امید ہے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نتیجہ سامنے آئے گا،فارمیٹ کے لیے اپنا مائنڈ سیٹ کیا ہوا ہے،ہمارے پاس نوجوان فاسٹ بالرز ہیں، پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے؟پلیئنگ الیون کااعلان ٹاس کے وقت کریں گے،چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیمیں اچھی ہیں،قذافی اسٹیڈیم اب اچھا ہوگیا،امید ہے کل شائقین میچ انجوائے کریں گے،بابراعظم کوالٹی کھلاڑی ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال سے آسٹریلیا بڑے ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرتا ہے،ہماری ٹیم میں کچھ بڑے کھلاڑی شامل نہیں۔علاوہ ازیں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم میں پہلا پریکٹس سیشن کیا،آسٹریلوی کھلاڑی بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ ڈرلز میں مصروف رہے۔واضح رہے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی،روایتی حریفوں کے درمیان میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔

    نیپال کے نائب وزیراعظم پر قاتلانہ حملہ،بھارتی شہری گرفتار

    ملکی خام تیل کی پیداوار میں اضافہ ہو گیا

    جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقوں کو تکلیف ہے،ترجمان

  • چیمپئنز ٹرافی،جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی،جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو شکست دیدی۔

    کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا نے جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دیا جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 43.3اوورز میں 208 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔افغانستان کے رحمت شاہ 90رنز بنا کر نمایاں رہے،راشد خان اورعظمت اللہ عمرزئی نے18،18رنز بنائے،ابراہیم زدران17،رحمان اللہ گرباز10،گلبدین نائب 13،نور احمد 9 اورمحمد نبی نے 8 رنز کی اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کے رباڈا نے 3وکٹیں حاصل کیں،لنگی نگیڈی اورویان ملڈر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.

    اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو جیت کیلئے 316رنز کا ہدف دیا ۔ریان ریکلٹن103رنز بنا کر نمایاں رہے،ٹمبا باووما58 اوروین ڈر ڈوسن نے52رنز کی اننگز کھیلی،ایڈین مارکرم52،ڈیوڈ ملر14اورٹونی ڈی زورزی نے 11رنز بنائے۔افغانستان کے محمد نبی نے 2وکٹیں حاصل کیں،فضل الحق فاروقی،عظمت اللہ عمرزئی اورنور احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا. اس سے قبل افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔حشمت اللہ نے کہا کہ ، اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہو گی ، جنوبی افریقا کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

    سیالکوٹ: مراکش کے سفیر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ، تجارتی تعلقات کے فروغ پر زور

    سیالکوٹ: پنجاب اربن لینڈ سسٹمز پراجیکٹ کے تحت زمین کی تقسیم کا آغاز

    شہری ہوشیار! کراچی میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا

    لاہور میں پاکستان کی پہلی انڈرگراؤنڈ بلیولائن میٹرو ٹرین شروع کرنے کا فیصلہ

  • بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ حارث رؤف

    بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ حارث رؤف

    پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں انہیں کسی قسم کا دباؤ محسوس نہیں ہو رہا ہے۔ حارث رؤف نے کہا کہ وہ اس میچ کو صرف ایک کرکٹ میچ کے طور پر ہی دیکھ رہے ہیں اور اس پر زیادہ دباؤ لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کو اس دفعہ بھی ایک عام کرکٹ میچ کی طرح کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کو پہلے بھی دو میچوں میں شکست دی ہے اور اس بار بھی وہ بھارت کو شکست دینے کی کوشش کریں گے۔ حارث نے دبئی کی کنڈیشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے میچ کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا۔پاکستانی کرکٹر کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ اب گزر چکا ہے اور اب ان کا فوکس بھارت کے خلاف آنے والے میچ پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی کوشش ہے کہ گزشتہ میچز میں جو غلطیاں کی گئیں، انہیں دہرا کر آگے نہ بڑھیں، تاکہ ٹورنامنٹ میں کامیابی حاصل کی جا سکے اور سیمی فائنل میں پہنچا جا سکے۔

    حارث رؤف کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی 100 فیصد پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنی فٹنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں 10 اوورز مکمل کیے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ انجری کسی بھی وقت ہو سکتی ہے، کیونکہ کھیل کے دوران کوئی بھی کھلاڑی چلتے ہوئے بھی زخمی ہو سکتا ہے، اور کچھ چیزیں انسان کے اختیار میں نہیں ہوتیں، اس لیے ان کے بارے میں زیادہ نہ سوچنا بہتر ہے۔پاکستانی فاسٹ بولر نے فخر زمان اور صائم ایوب کے ٹیم میں نہ ہونے پر کہا کہ ان دونوں کھلاڑیوں کی کمی سے ٹیم کا کمبینیشن متاثر ہوا ہے، تاہم ان کا ماننا ہے کہ کچھ اچھے کھلاڑی موجود ہیں جو بہترین پرفارمنس دیں گے۔

    جب حارث رؤف سے پاکستان اور بھارت کے میچ کے لیے دبئی میں ٹکٹس کی آسمان کو چھوتی ڈیمانڈ کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں اور انہیں یہ نہیں معلوم کہ ٹکٹس پاس کیا ہوتے ہیں۔حارث رؤف کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں اپنا بہترین کھیل پیش کرے گی اور کسی قسم کے دباؤ کے بغیر اس میچ کو ایک معمولی کرکٹ میچ سمجھ کر کھیلے گی۔ ان کا یقین ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس بہت بہتر ہو گی اور وہ اس میچ میں کامیابی حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے سخت قواعد و ضوابط
    دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے میچز کے دوران سخت قواعد و ضوابط جاری کیے گئے ہیں تاکہ اس میگا ایونٹ کا کامیاب انعقاد ہو سکے۔ ان ضوابط میں شائقین کی سیکیورٹی اور کھیل کے دوران نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں۔

  • بھارتی کرکٹر کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

    بھارتی کرکٹر کی اہلیہ سے علیحدگی کی وجوہات سامنے آگئیں

    بھارتی کرکٹر یزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنا شری ورما کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے اہم معلومات منظر عام پر آئی ہیں۔ گزشتہ کچھ مہینوں سے ان کی طلاق کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، تاہم دونوں میں سے کسی نے بھی اس معاملے پر کھل کر بات نہیں کی۔ حالیہ رپورٹس کے مطابق، دونوں باضابطہ طور پر علیحدہ ہو چکے ہیں اور اس فیصلے کے پیچھے مختلف وجوہات سامنے آئی ہیں۔

    یزویندر چہل اور دھنا شری ورما کی علیحدگی کی کارروائی کی آخری سماعت اور تمام ضروری قانونی مراحل باندرہ فیملی کورٹ میں طے پائے، جہاں دونوں افراد ذاتی طور پر موجود تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جج کی ہدایت پر دونوں کے درمیان تقریباً 45 منٹ تک مشاورت کا سلسلہ جاری رہا، جس کے بعد جج کو آگاہ کیا گیا کہ دونوں فریقین باہمی رضامندی سے علیحدگی چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق، چہل اور دھنا شری گزشتہ 18 ماہ سے الگ رہ رہے تھے۔ جب دونوں سے طلاق کی وجوہات پوچھی گئیں تو انہوں نے کہا کہ ان کے درمیان ہم آہنگی کے مسائل تھے، جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان رشتہ قائم رکھنا مشکل ہو گیا تھا۔

    دونوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا تھا۔ یزویندر چہل نے چند روز قبل ایک پوسٹ شیئر کی جس میں لکھا تھا، "خدا نے مجھے بے شمار بار بچایا ہے، میں تصور بھی نہیں کر سکتا کہ کتنی بار مجھے ایسی مشکلات سے نکالا گیا ہوگا جن کا مجھے علم بھی نہیں تھا۔” اس کے ساتھ ہی دھنا شری نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پیغام شیئر کیا جس میں کہا، "کیا یہ حیرت انگیز نہیں کہ خدا کس طرح ہماری فکروں اور آزمائشوں کو برکت میں بدل سکتا ہے؟ اگر آج آپ کسی چیز کے بارے میں پریشان ہیں، تو جان لیں کہ آپ کے پاس ایک انتخاب ہے، یا تو آپ پریشان رہ سکتے ہیں یا پھر سب کچھ خدا کے سپرد کر کے ہر چیز کے لیے دعا کا انتخاب کر سکتے ہیں۔”

    یہ واقعہ دونوں کی زندگی میں ایک نیا باب شروع ہونے کی علامت ہو سکتا ہے، اور دونوں کے علیحدہ ہونے کے فیصلے نے ان کے مداحوں کو حیرانی میں ڈال دیا ہے۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

    نیوزی لینڈ کیخلاف میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم پھینکا تھا جس کی وجہ سے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔آئی سی سی قوانین کے تحت فی اوور کھلاڑیوں پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی مان کر جرمانہ تسلیم کرلیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں 29 سال بعد ہونے والے آئی سی سی ایونٹ کے افتتاحی پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 60 رنز سے شکست دی تھی۔

    ویرات کوہلی بڑے اعزاز سےمحروم

    دوسری جانب چیمپئنز ٹرافی گروپ اے گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 229 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شبھ من گل نے شاندار سنچری بنائی ، وہ 101 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،کے ایل راہول نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے ،روہت شرما نے 41 رنز کی اننگز کھیلی،ویرات کوہلی22،اکثر پٹیل 8،شریاس آئیر15 رنز بناپائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین 2،تسکین احمد اورمستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،شبھ من گل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار ہائے۔

    سونے کی قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچی

    کوئٹہ میں دھماکہ،ایک شخص جاں بحق

    ایران کا دارالحکومت تہران سے منتقل کرنے کا فیصلہ

    بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سےشکست دیدی

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

  • ویرات کوہلی بڑے اعزاز سےمحروم

    ویرات کوہلی بڑے اعزاز سےمحروم

    بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی ایک روزہ فارمیٹ میں 14 ہزار رنز سکور کرنے والے تیسرے کھلاڑی بنتے بنتے رہ گئے۔

    ویرات کوہلی نے یہ سنگِ میل دبئی میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں عبور کرنےکیلئے15 رنز درکار تھے جب رشاد حسین کی گیند پر سومیا سرکار کو 22 رنز پر کیچ دے بیٹھے۔ سٹار بیٹراگر 14 ہزار رنز مکمل کر جاتے تو یہ کارنامہ انجام دینے والے تیز ترین بلے باز بھی بن جاتے۔ واضح رہے اب صرف دو کھلاڑی یہ کارنامہ انجام دے سکے ہیں جن میں سچن ٹنڈولکر (350 میچز) اور سری لنکا کے کمار سنگاکارا (378 میچز) شامل ہیں۔

    بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سےشکست دیدی

  • بھارت نے بنگلہ دیش کو  6 وکٹوں سےشکست دیدی

    بھارت نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سےشکست دیدی

    چیمپئنز ٹرافی گروپ اے گروپ اے کے دوسرے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دیدی۔

    دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے 229 رنز کا ہدف دیا جو بھارت نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔شبھ من گل نے شاندار سنچری بنائی ، وہ 101 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے،کے ایل راہول نے ناقابل شکست 41 رنز بنائے ،روہت شرما نے 41 رنز کی اننگز کھیلی،ویرات کوہلی22،اکثر پٹیل 8،شریاس آئیر15 رنز بناپائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین 2،تسکین احمد اورمستفیض الرحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی،شبھ من گل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار ہائے۔

    قبل ازیں بنگلہ دیش نے بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف دیا ۔دبئی میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس بنگلہ دیش نے جیتا اورپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 49.4اوورز میں 228 رنز بنا کرآئوٹ ہوگئی۔توحید ہردوئے نے شاندارسنچری سکور کی،ذاکر علی 68اور تنزید حسن نے 25رنز بنائے،محمد شامی نے 5کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ہرشت رانا 3اور اکشر پٹیل نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

    زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 3 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی کمی

  • یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی  شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے،واپسی شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی،فخرزمان

    لاہور:چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوکر ایونٹ سے آؤٹ ہونے والے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کا بیان سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فخر زمان نے لکھا کہ سب سے بڑے اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنا ہر قومی کرکٹر کیلئے ایک اعزاز اور خواب ہے، مجھے فخرہے کہ مجھے بھی پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہوا ،بدقسمتی سے میں اب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہوں لیکن یقیناً اللہ بہترین منصوبہ ساز ہے، میں گھر سے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کروں گا، یہ تو صرف آغاز ہے، واپسی اس شکست سے زیادہ مضبوط ہوگی ‘۔

    x tweet

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ‌کے ساتھ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے-

    حماس نے اسرائیلی بمباری میں ہلاک 4 یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے حوالے کردیں

  • چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    چیمپئینز ٹرافی: فخر کی جگہ کونسا کھلاڑی کھیلے گا؟نام سامنے آ گیا

    لاہور: چیمپئینز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں انجری کا شکار ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی: پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پاکستانی اسکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد وہ بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلے میں پلئینگ الیون کا حصہ ہوسکتے ہیں۔

    امام الحق کو اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث ان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان فیلڈنگ کے دوران باؤنڈری لائن زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں میدان سے کچھ دیر کیلئے باہر ہونا پڑا تھا۔

    بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فخر زمان کو پٹھوں میں موچ آئی ہے تاہم رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے تاہم وہ بھارت کیخلاف میچ میں اسکواڈ کے ہمراہ سفر نہیں کریں گے،دوسری جانب قومی ٹیم روایتی حریف بھارت کیخلاف ہائی وولٹیج مقابلےکیلئے دبئی روانہ ہوگئی ہے۔

  • چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ:  بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    چیمپئنز ٹرافی دوسرا میچ: بنگلادیش کا بھارت کو جیت کیلئے 229 رنز کا ہدف

    دبئی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جارہے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیش کا آغاز نہایت مایوس کُن رہا، اوپنر سومیا سرکار اور کپتان نجم الحسن شانتو بغیر کوئی رن بنائے جبکہ مہدی حسن 5 رنز کے مہمان ثابت ہوئے تنزید حسن واحد بیٹر تھے جنہوں نے 25 رنز بنائے تاہم وہ بھی وکٹ گنوا بیٹھے-

    چھٹی وکٹ کیلئے توحید ہردوئے اور ذاکر علی نے 88 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی ہے، دونوں بالترتیب 45 اور 43 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں 189 کے مجموعی اسکور پر ذاکر علی 68 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، توحید ہردوئے نے شاندار 100 رنز مکمل کیے اور آخری اوور میں آؤٹ ہوئے، ان کے علاوہ تنزید حسن نے 25 اور رشاد حسین نے 18 رنز بنائے، سومیا سرکار اور نجم الحسین صفر پر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم اور تنظیم حسن بھی کوئی رنز بنائے بغیر آؤٹ ہوئے۔

    بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا ہر ٹیم گیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، ٹاس ہوگیا اب ہمیں فوکس کرنا ہے کہ گیند کے ساتھ کس طرح کھیلنا ہے۔

    بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نےکہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔

    بنگلادیش کا اسکواڈ:

    کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن

    بھارت کا اسکواڈ:

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، ہرشیت رانا اور محمد شامی