Baaghi TV

Category: کھیل

  • ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز   آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    ملتان: ساجد خان اور نعمان کی شاندار بولنگ،ویسٹ انڈیز آل آؤٹ، پاکستان کو 93 رنز کی برتری

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگ میں 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،ویسٹ انڈیز کے 91 اسکورز پر 9 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے-

    باغی ٹی وی: ملتان ٹیسٹ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے دن کے کھیل کا آغاز پاکستان نے چار وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز سے کیاچار کھلاڑیوں کے آؤٹ کے ہونے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے بیٹنگ کو سہارا دیا، پاکستان کی پانچویں وکٹ سعود شکیل کی گری، انہوں نے 84 رنز بنائے۔

    197 کے اسکور پر سلمان آغا بھی دو رنز بنا کر بولڈ ہو گئے، 200 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی ساتویں وکٹ نعمان علی کی گری، وہ رن آؤٹ ہوئے، محمد رضوان بھی 71 رنز بنا کر ایل بھی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔پاکستان کا اسکور 225 پر پہنچا تو خرم شہزاد سات رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    کراچی میں کرونا نے پھر سر اٹھا لیا

    پاکستان کی آخری وکٹ ساجد خان کی 230 کے اسکور پر گری، انہوں نے 18 رنز بنائے، ابرار احمد بغیر کوئی رنز بنائے ناٹ آئوٹ رہے۔

    ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز اور جومیل وریکین نے تین تین ، کیون سنکلیئر نے 2 اور گداکیش موتی نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

    پاکستان کی طرح ویسٹ انڈیز بھی آغاز میں ہی مشکلات کا شکار ہے، ساجد خان کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کے پہلے چار کھلاڑی 22 رنز کے مجموعی اسکور پر ہی پویلین لوٹ گئے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کا تقرر کردیا

    ساجد خان نے میکائیل لوئس کو ایک رنز، کیاسی کارٹی کو صفر،کریک براتھویٹ کو 11 اور کیون ہوج کو 4 رنز پر آئوٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کا مجموعی اسکور 34 ہوا تو نعمان علی نے ان کا پانچواں کھلاڑی بھی پویلین بھیج دیا۔

    42 کے مجموعی اسکور پر نعمان علی نے چھٹا کھلاڑی بھی آئوٹ کر دیا، ویسٹ انڈیز کا اسکور 51 ہوا تو نعمان علی نے ساتواں کھلاڑی بھی آؤٹ کر دیا ویسٹ انڈیز کی آٹھویں وکٹ بھی نعمان علی نے لی، ویسٹ انڈیز کے ن نویں کھلاڑی کو بھی نعمان علی نے آؤٹ کیا، گداکیش موتی 19 رنز بنا سکے۔

    ویسٹ انڈیز کی آخری وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی انہوں نے جیڈن سیلز کو 22 رنز پر آئوٹ کیا، اس طرح ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 137 رنز پر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو پہلی اننگز پر 93 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔

    بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں آندھی، شدید بارش و برفباری، سفر میں رکاوٹ کا خدشہ

    واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے تھے۔

  • سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

    سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

    قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے محمد یوسف کا 18 سالہ ریکارڈ برابر کردیا ۔

    ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنالیے۔ پہلے ٹیسٹ میچ کا ٹاس (دھند) خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوا تاہم امپائرز نے گراؤنڈ فیلڈ کا جائزہ لینے بعد دوپہر 1 بجے ٹاس کوانے اور ڈیڑھ بجے میچ کے آغاز کا اعلان کیا تھا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پہلی اننگز میں ڈیبیو کرنیوالے محمد ہریرہ 6، کپتان شان مسعود 11 اور کامران غلام 5، بابر اعظم 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پانچویں وکٹ پر سعود شکیل اور محمد رضوان نے 97 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرلی ہے، دونوں کھلاڑی اس دوران اپنی نصف سنچریاں مکمل کرنے میں بھی کامیاب رہے۔

    پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 56 اور محمد رضوان 51 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز نے 3 جبکہ گداکیش موتی نے 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ سعود شکیل اب ملتان سٹیڈیم میں زیادہ ففٹی پلس سکور بنانے والے پاکستانی بیٹرز کی فہرست میں محمد یوسف کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، سعود شکیل اب تک ملتان سٹیڈیم میں 4 ففٹی پلس سکورز بنا چکے ہیں ۔ انضمام الحق اس میدان پر 5 ففٹی پلس سکورز (2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں) کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں ۔ محمد یوسف 4 ففٹی پلس سکورز (3 سنچریاں اور ایک ففٹی ) سکور کرکے سعود شکیل کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے جب کہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں ۔

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    14سالہ لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

    ڈونلڈٹرمپ کی حلف برداری کامقام تبدیل

    بشریٰ بی بی کی چوری کی وجہ سے بانی رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، مصطفی کمال

  • چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان

    چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی کیلئے روہت شرما کو بھارتی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے،شبھ من گل، یشسوی جیسوال،ویرات کوہلی، شری یاس ایر، کے ایل راہل،رشبھ پنت، ہاردِک پانڈیا، اکشر پٹیل سکواڈ میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ روندرا جدیجہ،واشنگٹن سندر، ارشدیپ سنگھ، محمد شامی، محمد سراج، ورون چکراوتی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔جسپریت بمرا کو انجری کے سبب سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ، یاد رہے انہوں نے گزشتہ روز زیر گردش خبروں کی تردید کی تھی.

    چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو روایتی حریف پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے ساتھ گروپ اے میں رکھا گیا ہے۔ مین ان بلیو اپنا پہلا میچ 20 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گا اور پھر 23 فروری کو پاکستان کا مقابلہ کرے گا۔بھارت کا گروپ مرحلے کا آخری میچ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوگا۔ ٹیم انڈیا اپنے تمام میچ دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں میزبان پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔ پہلا سیمی فائنل 4 مارچ کو دبئی میں ہوگا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

    کراچی میں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ

    چین میں مسلسل کئی سال سے شرح پیدائش میں کمی

  • جسپریت بمرا  کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کی تردید

    جسپریت بمرا کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کی تردید

    بھارتی بالر جسپریت بمرا نے اپنے مکمل بیڈ ریسٹ پر جانے اور چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہونے کی تمام خبروں کو مسترد کردیا ہے۔

    مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بمرا نے ان خبروں کو فیک نیوز قرار دیا،کرکٹر نے لکھا’’ مجھے معلوم ہے کہ جعلی خبر پھیلانا کتنا آسان ہے لیکن واقعی اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا‘‘۔ساتھ ہی بھارتی بولر نے ہنسنے والے متعدد ایموجیز کا بھی استعمال کیا۔قبل ازیں بھارتی میڈیا نے یہ رپورٹس دی تھیں کہ آسٹریلیا کے خلاف 5 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پانے والے جسپریت بمرا کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔جسپریت بمرا تکلیف کے باعث بیڈ ریسٹ پر چلے گئے ہیں، فاسٹ بولر کرکٹ میں واپسی کےلیے جلد بازی نہیں کریں گے،جسپریت بمرا کی کمر کی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں، وہ بورڈر، گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

    امریکا میں ٹک ٹاک بند ہونے کا امکان

    صدر، وزیر اعظم ، بلاول بھٹو سمیت قیادت کا کشتی حادثہ پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

    یواےای کی 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

  • سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    سندھ اسپیشل گیمز 2025 اختتام پذیر،چلڈرن اسکول کار ساز سرفہرست

    سندھ حکومت کے محکمہ کھیل سندھ کی جانب سیمنعقد کردہ سندھ اسپیشل گیمز 2025 کا ایونٹ اختتام پذیرہوگیا، اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان اسپورٹس بورڈ کوچنگ گرانڈ میں کیا گیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق اس موقع پر سیکریٹری کھیل امور نوجوانان عبدالعلیم لاشاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی. تقریب میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے جبکہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے اسپیشل چلڈرن اسکول کار ساز نے 18 گولڈ مڈلز کے ساتھ جنرل ٹرافی جیت کر اپنے نام کرلی.اس موقع پر سیکریٹری کھیل سندھ عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ سندھ میں مختلف کھیلوں کا انعقاد شروع کردیا گیا ہے، اسپیشل گیمز کے ایونٹ میں کراچی کے 12 سو سے زائد خصوصی بچوں نے شرکت کی، ہماری کوشش ہے کہ اس سندھ اسپیشل گیمز کو ڈویژنل سطح پر لے جائیں،تاکہ خصوصی بچے گیمز میں حصہ لیں سکیں اور ان کی حوصلہ افزائی کی جاسکی.

    ان کا کہنا تھا کہ کراچی ساحل سمندر پر کل جمعہ کو بیچ گیمز کا انعقاد ہونے جارہا ہے جس میں صوبہ بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی، سندھ بیچ گیمز میں 8 مختلف گیمز شامل ہونگی، ہم تھر میں بھی اسپورٹس گیمز کا انعقاد کرانیجارہیہیں،وہاں جو ثقافتی کھیل ختم ہوتے جارہے ہیں ان کو اب پروموٹ کرنے جارہے ہیں تاکہ تھر کی خوبصورتی پوری دینا دیکھی. عبدالعلیم لاشاری کا کہنا تھا کہ خصوصی بچوں کو گیمز میں حصہ لینے پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، صحت مند معاشرہ صحت مند افراد سے پروان چڑھتا ہے، اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے.

    اس موقع پر سندھ اسپشل گیمز میں ایتھیلیٹکس، ٹینس، ٹیبل ٹینس،ٹگ آف وار،تیکوانڈو، فٹبال، آرچری، بیڈ منٹن اور دیگر گیمز میں خصوصی بچوں نے حصہ لیا، حصہ لینے والی ایسوسی ایشن میں سوسائٹی فوب چلڈرن ان نیڈ،آف اسپیشل اٹینشن،کراچی ووکیشنل ٹریننگ سینٹر، یونیورسل ٹیکوانڈو اکیڈمی،بینائی ویلفیئر ایسوسی ایشن، اسپیشل چلڈرن اسکول کار ساز، الشفا ٹرسٹ سمیت 30 ایسوسی ایشن کو مڈلز اور انعامات سے نوازا گیا. اس موقع پر اختتامی تقریب میں سابق انٹرنیشنل اور جنوبی ایشیا کی تیز ترین خاتون کھلاڑی نسیم حمید، پارلیمانی سیکریٹری محکمہ کھیل صائمہ آغا، ڈسٹرکٹ ایسٹ اسپورٹس کے انچارج اسماعیل شاہ اور دیگر بھی موجود تھی.

    لڑکی بن کر دوستی، فحش ویڈیوزبنوانے والاگینگ بے نقاب

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    حکومتی دعوے کھوکھلے،بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے نقصانات میں اضافہ

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

  • ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    ملتان سلطانز نے احسان اللہ کو بڑی آفر کر دی

    فاسٹ بولر احسان اللہ کو پریذیڈنٹ کپ میں ملتان سلطانز کی ڈپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کی پیشکش کردی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر احسان اللہ سے رابطہ کرکے انہیں ملازمت کی پیشکش کی۔فاسٹ بولر احسان اللہ رواں سیزن کے پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی ڈیپارٹمنٹل ٹیم کی نمائندگی کریں گے، اپریل اور مئی میں احسان اللہ پریذیڈنٹ کپ گریڈ ٹو میں جے ڈی ڈبلیو کیلئے کھیلیں گے جبکہ مکمل فٹنس اور فارم دوبارہ حاصل کرنے کیلئے ملتان سلطانز کی سہولیات کا استعمال کریں گے۔

    علی ترین کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز احسان اللہ کو اگلے سال پی ایس ایل میں واپس لانے کیلئے ان کے ساتھ بھرپور تعاون اور کام کرے گی۔حسان اللہ ملتان سلطانز کی فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈیلٹن کی زیر نگرانی لودھراں کی ملتان سلطانز اکیڈمی میں ٹریننگ کریں گے۔علی ترین کا مزید کہنا ہے کہ احسان اللہ ہمارا اور اس ملک کا اثاثہ ہیں، ہم ان کی مکمل فٹنس اور فارم بحال کرنے میں ہر ممکن مدد کریں گے، احسان اللہ جیسے فاسٹ بولر جنریشن میں ایک بار پیدا ہوتے ہیں، ملتان سلطانز عالمی معیار کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے اور پیدا کرنے میں پی سی بی کی مدد کیلئے پرعزم ہے۔فاسٹ بولر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا ہے اور میں ان کی مسلسل سرپرستی کا شکر گزار ہوں۔

  • ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان

    پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈٰیم میں ہونے جارہا ہے۔پہلا میچ 17 سے 21 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔ پاکستان نے شان مسعود کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے جب کہ محمد ہریرہ کل پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے۔علاوہ ازیں ٹیم میں بابراعظم، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان (وکٹ کیپر)، سلمان علی آغا، ساجد خان، نعمان علی، خرم شہزاد اور ابرار احمد کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    کراچی کے نوجوانوں کیلئے ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں، حافظ نعیم

    کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ وفد کے درمیان ملاقات

  • ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی

    ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی

    کراچی: ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ فیلڈنگ کے دوران زخمی ہوگئے-

    باغی ٹی وی: 32سالہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر میر حمزہ پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ میں فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے میر حمزہ غنی گلاس کے لیے ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف کھیل رہے ہیں۔

    ایچ پی سی اوول گراؤنڈ پر میچ کے دوسرے دن میر حمزہ ڈائیو لگا کر کیچ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے، ان کی کہنی زخمی ہوئی جس کے سبب ان کو گراؤنڈ سے باہر آنا پڑا،غنی گلاس کے کوچ ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے میر حمزہ کے زخمی ہونے کو افسوسناک صورتحال قرار دیا،کامران اکمل کا کہنا تھاکہ آؤٹ فیلڈ پر گھاس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، مٹی پر کھلاڑی ڈائیو ماریں گے، تو یہی ہوگا۔

    نومئی مقدمے،عمران خان کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    چند دن قبل اسی گراؤنڈ پر سوئی سدرن گیس کے کوچ محمد حفیظ نے بھی پریذیڈنٹ کپ کے انتظامات پر سوالات اٹھاتے ہوئے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

    واضح رہے کہ میر حمزہ کو کراچی کنگز نے پاکستان سپر لیگ ڈرافٹ میں ’سلور‘ کیٹیگری میں سیزن10 کے لیے منتخب کیا ہے۔

    ٹرمپ حلف برداری تقریب کے 20 دعوت نامے ملے، سلمان اکرم راجہ

  • کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    کرکٹرعثمان قادر بہترمستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے

    سابق پاکستانی اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کے لیے آسٹریلیا چلے گئے۔

    انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

    عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی، اس کے علاوہ وہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بگ بیش لیگ بھی کھیل چکے ہیں، انہیں آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق عثمان قادر کی فیملی بھی جلد آسٹریلیا چلی جائے گی۔عثمان قادر نے کہا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روزگار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں، پُرامید اور پُرعزم ہوں کہ کرکٹ میں ہی مجھے اچھے مواقع ملیں گے۔

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    خیرپور، دریافت تیل و گیس کے ذخائر سے پیداواری عمل شروع

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

  • جنوبی افریقہ کو جھٹکا،  فاسٹ بولر اینرچ نورکیا  چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    جنوبی افریقہ کو جھٹکا، فاسٹ بولر اینرچ نورکیا چیمپئنز ٹرافی سے باہر

    جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر اینرچ نورکیا انجری کا شکار ہوکرچیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئےہیں۔

    اینرچ نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پیر ٹوٹ گیا۔ جنوبی افریقہ جلد ہی چیمپئنز ٹرافی کیلئے ان کے متبادل کا اعلان کریگا۔کرکٹ جنوبی افریقہ کی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اینرچ نورکیا کا پیر کی سہ پہر کو اسکین ہوا تھا اور امید نہیں ہے کہ وہ 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے لیے وقت پر ٹھیک ہو جائیں گے۔آئی سی سی کے پچھلے چھ ایونٹس میں یہ تیسرا موقع ہے جب اینرچ نورکیا انجری کے باعث باہر ہوئے ہیں، اور یہ سبھی ون ڈے ٹورنامنٹ ہیں۔وہ 2019 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے تھے لیکن ان کا انگوٹھا ٹوٹ گیا، پھر کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کے باعث 2023 ورلڈ کپ سے محروم ہونا پڑا اور اب وہ 2025 کی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو گئے ہیں۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

    پولیس نے سندھ اور کراچی میں بہت قربانیاں دی ہیں، غلام نبی میمن

    2024 میں12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری ہوئی

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلا جھٹکا، کوچ نےمعذرت کر لی