Baaghi TV

Category: کھیل

  • آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے آفیشلز کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چمپئینز ٹرافی کے گروپ میچز کیلیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے میچ میں ریچرڈ کیٹل برو اور شرف الدولہ ابن شاہد فیلڈ امپائر مقرر کئے گئے۔ جول ولسن ٹی وی امپائر اور انڈریو پائیکرافٹ میچ ریفری ہوں گے۔پاک بھارت میچ میں پال رائفل اور ریچرڈ النگورتھ آن فیلڈ امپائر مقرر کئے گئے جب کہ مائیکل گاف ٹی وی امپائر اور ڈیوڈ بون میچ ریفری کے فرائض سرانجام دیں گے۔پاک بنگلہ دیش ٹاکرے کے لیے مائیکل گاف اور اینڈرین ہولڈسٹوک آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ پال رائفل ٹی وی امپائر جب کہ ڈیوڈ بون میچ ریفری تعینات کیے گئے ہیں۔

    یاد رہے کہ میگا ایونٹ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا جو9مارچ تک جاری رہے گا،چیمپئنز ٹرافی میں 8ممالک کے درمیان 15میچز کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی جنوبی افریقا،آسٹریلیا،افغانستان اور انگلینڈ پر مشتمل ہے۔

    افتتاحی میچ 19فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا،پاک بھارت میچ 23فروری کو دبئی میں ہوگا،پاکستان گروپ کا تیسرا میچ 27فروری کو راولپنڈی میں کھیلے گا۔چیمپئنز ٹرافی کے میچ کراچی، لاہور،راولپنڈی اور دبئی میں ہوں گے،چمپئینز ٹرافی کے میچز کا انعقاد پارٹنر شپ فارمولا کے تحت پاکستان اور دبئی میں ہوگا۔چیمپئنز ٹرافی کےسیمی فائنل4اور5مارچ کو کھیلے جائیں گے، فائنل9مارچ کو ہوگا،آئی سی سی کے مطابق اگر بھارت فائنل میں نہ پہنچا تو فیصلہ کن معرکہ لاہور میں ہوگا۔

    کراچی والوں نے ہیوی ٹریفک کے خلاف ازخود محاذ سنبھال لیا

    اسرائیل کی معاہدے کی خلاف ورزیاں ، حماس نے یرغمالیوں کی رہائی روک دی

    انسٹاگرام پر پرانے فیچر واپس آنے شروع

    پاکستان میں دہشتگردی بیرونی سازش کے تحت کروائی جا رہی ہے، وزیراعلی سندھ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: تین ججز سے ذمہ داری واپس لے لی گئی

  • پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع بنگلہ دیش میں پھنس گئے

    پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع بنگلہ دیش میں پھنس گئے

    محمد حارث کے بعد پاکستانی کرکٹر خواجہ محمد نافع بھی بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کھیلنے کے لیے بنگلادیش گئے تھے، لیکن وہ بھی اسی پریشانی کا شکار ہو گئے ہیں۔ خواجہ نافع اس وقت بنگلادیش میں پھنسے ہوئے ہیں اور ان کے واپس پاکستان جانے کے انتظامات میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق، بی پی ایل کی فرنچائز نے ابھی تک خواجہ نافع کو ان کی مکمل رقم ادا نہیں کی۔ مزید برآں، انہیں جو واپسی کا ٹکٹ فراہم کیا گیا تھا وہ جعلی نکلا، جس کی وجہ سے وہ ڈھاکا ائیرپورٹ پر پھنس گئے ہیں۔ خواجہ نافع نے اس معاملے پر فرنچائز سے کئی بار رابطہ کیا، لیکن انہیں مناسب جواب نہیں مل رہا۔ فرنچائز کی جانب سے انہیں نہ تو رقم کی ادائیگی کی گئی ہے اور نہ ہی ان کے واپسی کے سفر کے لئے کسی درست ٹکٹ کا انتظام کیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل محمد حارث بھی بنگلادیش میں ایسی ہی مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں۔ ان کی ٹیم دربار راج شاہی نے کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ فراہم نہیں کیے تھے اور ٹیم انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو معاوضے کی ادائیگی بھی نہیں کی تھی۔ حارث نے اس صورتحال کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سامنے اٹھایا تھا، جس کے بعد پی سی بی نے بنگلادیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر کے مسئلہ حل کروا دیا تھا۔

    اب سوال یہ ہے کہ کیا پی سی بی اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ خواجہ نافع کی صورتحال کو بھی حل کر پائیں گے اور انہیں ان کے حقوق ملیں گے یا نہیں؟

  • سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے دی شکست

    سہ ملکی سیریز، نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے دی شکست

    قذافی اسٹیڈیم لاہور میں سہ ملکی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 304 رنز کا ہدف 8 گیندوں پہلے ہی حاصل کر کے فائنل میں اپنی جگہ پکی کرلی۔ نیوزی لینڈ نے 4 وکٹوں پر 308 رنز بنائے اور یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔

    میچ کی خاص بات نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن کی شاندار سنچری تھی، جنہوں نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 133 رنز کی باری کھیلی۔ ان کے ساتھ ساتھ ڈیوان کانوے نے 97 رنز بنائے، جبکہ مچل 10، لیتھم صفر اور ینگ 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    اس سے قبل جنوبی افریقا نے اپنے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو بریٹز نے اپنے ڈیبیو پر شاندار سنچری اسکور کی، اور 150 رنز کی اننگز کھیلی، جس نے ٹیم کو ایک مضبوط اسکور دینے میں مدد کی۔

    سہ ملکی سیریز کے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس کے دوران کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا گیا ہے۔

    جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ٹاس جیتتے تو وہ بھی پہلے فیلڈنگ ہی کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی ہیں اور وہ کھیلنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

    سیریز کی موجودہ صورتحال

    سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، تاہم قومی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    اب نیوزی لینڈ فائنل میں پہنچ چکا ہے، اور دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقا کے میچ کے بعد ہوگا۔

  • جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف

    جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف

    سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کو 305 رنز کا ہدف دیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا یہ میچ دلچسپی سے بھرپور رہا۔

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا، اور پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز اسکور کیے۔ میچ میں جنوبی افریقا کے بیٹر میتھیو برٹز نے شاندار ڈیبیو کیا اور 150 رنز کی اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ اس کے علاوہ ویان ملڈر نے 64 اور جیسن اسمتھ نے 41 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں جنوبی افریقا کا مجموعہ 304 رنز تک پہنچا۔

    کیوی بولرز میں میٹ ہینری اور ول او رورکی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تاہم وہ پروٹیز کے بیٹرز کو روکنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

    ٹاس کے بعد نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، اور راچن رویندرا کی جگہ کونوے کو شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ تبدیلی ٹیم کے بہترین مفاد میں کی گئی ہے۔

    اس موقع پر جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم میں نئے کھلاڑی شامل ہیں اور وہ اس میچ کے لیے بہت پرجوش ہیں۔

    واضح رہے کہ 3 ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 331 رنز کا ہدف دیا تھا، جس کے جواب میں پاکستانی ٹیم 252 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔اب جنوبی افریقا کی جانب سے دیا گیا 305 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ کے لیے چیلنج بن چکا ہے، اور دونوں ٹیموں کے درمیان آنے والے اوورز میں دلچسپی مزید بڑھنے کی توقع ہے۔

  • پاکستان پر تنقید کرنے والے بھارت کو فلڈلائٹس کے بند ہونے پر تنقید کا سامنا

    پاکستان پر تنقید کرنے والے بھارت کو فلڈلائٹس کے بند ہونے پر تنقید کا سامنا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے دوران نیوزی لینڈ کے کھلاڑی راچن راونڈرا کو ایک کیچ پکڑتے ہوئے چوٹ آئی۔ اس موقع پر بھارتی میڈیا نے پاکستان کے اسٹیڈیم کو تنقید کا نشانہ بنایا، اور الزام عائد کیا کہ اسٹیڈیم کی روشنی (فلاڈ لائٹس) خراب تھی جس کی وجہ سے راچن کو چوٹ آئی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ کمزور روشنی نے کھلاڑی کی حفاظت کو خطرے میں ڈال دیا۔

    تاہم، اس کے صرف ایک دن بعد بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ کے دوران بھارتی اسٹیڈیم میں مکمل بجلی کی فراہمی میں خرابی آ گئی اور اسٹیڈیم میں بجلی کا بریک ڈاؤن ہو گیا۔ یہ واقعہ بھارتی میڈیا کی خاموشی کو واضح کرتا ہے، کیونکہ جب بھارت میں خود اسی طرح کے مسائل پیش آئے تو کوئی الزام نہیں عائد کیا گیا۔یہ واقعہ پاکستان کے اسٹیڈیم پر کیے گئے الزامات کی حقیقت کو مزید مشکوک بناتا ہے، اور اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کبھی کبھار اسٹیڈیم کی ٹیکنیکل خرابیاں یا حادثات کہیں بھی ہو سکتے ہیں، اور ان کا الزام کسی ایک ملک یا اسٹیڈیم پر ڈالنا درست نہیں ہوتا۔

    گزشتہ روز بھارت اور انگلینڈ کے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس پر بھارتی بورڈ کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. اڈیسہ کے شہر کٹک میں کھیلے جارہے دوسرے ون ڈے میں اُس وقت فلڈلائٹس بند ہوگئیں جب بھارت 305 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کررہا تھا،7 ویں اوور کے آغاز سے قبل ہی ایک پول کی متعدد لائٹس بند ہوئیں اور پھر پہلی گیند کے بعد پول کی ساری لائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث میچ روکنا پڑا،لائٹس بند ہونے کے بعد کئی منٹ تک کھلاڑی فیلڈ میں انتظار کرتے رہے اور لائٹس ٹھیک نہ ہونے پر ڈریسنگ روم چلے گئے،تقریباً آدھے گھنٹے تک میچ رکا رہا اور فلڈلائٹس آن ہونے پر کھلاڑی فیلڈ میں واپس آئے،
    دوسری جانب میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہونے پر بھارت کرکٹ بورڈ کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کرکٹ صارفین نے بھی لائٹس بند ہونے پر اپنے بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیا۔

  • انجری ،حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

    انجری ،حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر

    قومی فاسٹ بالر حارث رؤف جنوبی افریقا کیخلاف اہم میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    حارث رؤف کی ایم آر آئی اور ایکسرے اسکین کی رپورٹ آگئی، پی سی بی کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر کے پیش نظر جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں حارث رؤف ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔توقع ہے حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل صحت یاب ہو جائیں گے، حارث رؤف کونیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے دوران پٹھوں میں کھنچاؤ کا سامنا کرنا پڑا۔انکی یہ انجری سنگین نہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقہ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہونگے ، یہ میچ پاکستان کیلئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے ، جیت کی صورت میں پاکستان کے سہ ملکی ٹورنامنٹ کا فائنل کھیلنے کا امکان ہے۔شکست کی صورت میں پاکستان ایونٹ سے باہر ہو جائیگا۔

    امریکا ، جاپان سمیت 16ممالک سے مزید 118پاکستانی بے دخل

    وزیراعلیٰ سندھ سے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی ملاقات

    صدر ذرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر تعزیت کے لیے لزبن روانہ

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    فلسطین کے مسئلہ پر عرب ممالک کا ہنگامی سربراہی اجلاس طلب

  • سندھ حکومت کا  30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    سندھ حکومت کا 30اضلاع میں سندھ پنک گیمزکرانے کا اعلان

    سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کے 30 اضلاع میں سندھ پنک گیمز 2025 کرانے کا اعلان کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق گمیز کا آغاز پیرکو 10 فروری سے ہوگا جو کہ 15 فروری تک پورا ہفتہ صوبہ بھر میں جاری رہیں گی.ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق سندھ پنک گیمز کا افتتاح 10 فروری بروز پیر دوپہر کو کراچی گلشن اقبال میں وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر اور سیکریٹری کھیل کریں گے، جبکہ سندھ پنک گیمز میں سندھ کے تمام اضلاع سے 6 ہزار سے زائد خواتین حصہ لیں گی.ترجمان محکمہ کھیل سندھ کے مطابق سندھ پنک گیمز 2025 میں تمام اضلاع میں 15 کھیل کے مختلف مقابلے ہونگے، جن میں ایتھیلیٹکس، ٹیبل ٹینس، بیڈ منٹن،فٹبال، کرکٹ، ہاکی، مارشل آرٹ، ونجھ وٹی، رنگ بال،والی بال،باکسنگ،تھرو بال اور کھوکھو گیمز شامل ہیں.

    لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

    جوڈیشل کمیشن رکن سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط

  • نیوزی لینڈ کے کھلاڑی  رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    نیوزی لینڈ کے کھلاڑی رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی رچن رویندرا جنوبی افریقا کیخلاف میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کےمطابق رچن رویندرا کا کل جنوبی افریقا کیخلاف کھیلنے کا امکان نہیں،ان کے ماتھے پر ٹانکے آئے ہیں،ابتدائی طور پر ہیڈ انجری اسسمنٹ پاس کی تھی۔رچن ر ویندرا بہتر محسوس کر رہے ہیں،وہ ایچ آئی اے کے عمل کے تحت زیر نگرانی رہیں گے،دوسری جانب جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔جنوبی افریقا کے تمام کھلاڑی پریکٹس میں مصروف رہے،نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں نے آج آپشنل ٹریننگ کی۔نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کل قذافی اسٹیڈیم میں میچ کھیلا جائےگا۔

    ٹرمپ،پیوٹن ٹیلیفونک رابطہ، یوکرین جنگ خاتمے پر آمادگی

    لاہور پولیس کا اہلکاربھکاری خاتون سےزیادتی کرتے پکڑا گیا

  • یاسر عرفات  سہ ملکی سیریز کیلیے جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل

    یاسر عرفات سہ ملکی سیریز کیلیے جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل

    سابق پاکستانی آل راؤنڈر یاسر عرفات کو پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے لیے جنوبی افریقا کے سپورٹ اسٹاف میں شامل کرلیا گیا ہے۔

    یاسر عرفات کو جنوبی افریقا کے بولنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سپورٹ اسٹاف میں شامل کیا گیا ہے، جہاں وہ اپنی کرکٹ کی مہارت کو جنوبی افریقی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ شیئر کریں گے۔یاسر عرفات نے لندن سے لاہور پہنچ کر جنوبی افریقی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے اور قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقی ٹیم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک بہت اچھا موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ سہ ملکی سیریز کے دوران مقامی کنڈیشنز سے اچھی طرح واقف ہیں، جس کی وجہ سے انہیں یہ موقع ملا ہے۔یاسر عرفات کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ اور کھلاڑیوں کی انجری کے باعث کچھ کھلاڑی دستیاب نہیں ہیں، لیکن نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجربہ کار کھلاڑیوں کا نہ ہونا فرق تو ڈالتا ہے لیکن نوجوان کھلاڑی بھی انتہائی ٹیلنٹڈ ہیں اور وہ اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

    انہوں نے جنوبی افریقہ کے ڈریسنگ روم کی ایک خاص بات بھی شیئر کی، جس کے مطابق وہاں کا ماحول بہت ہی ریلیکس اور دوستانہ ہوتا ہے، جس کی بدولت کھلاڑیوں کو بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملتا ہے۔ یاسر عرفات نے کہا کہ سہ ملکی سیریز کے دوران چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لیے یہ ایک بھرپور موقع ثابت ہوگا۔یاسر عرفات کا یہ کہنا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے یہ تجربہ بھرپور فائدے کا باعث بنے گا، اس سے جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے لیے نئی توانائی اور جوش پیدا ہو گا۔

    صوابی احتجاج اور پی ٹی آئی کی رسوائی. تحریر: حنا سرور

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا سعودی عرب میں فلسطینی ریاست بنانے کا بیان

  • سہ ملکی سیریز،پہلا میچ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

    سہ ملکی سیریز،پہلا میچ،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے شکست دی۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے 331 رنز کا ہدف دیا، جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 اوورز میں 252 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز: نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا، تاہم شاہین آفریدی نے ابتدائی اوورز میں ہی ول ینگ کو آؤٹ کر کے پاکستان کو پہلی کامیابی دلا دی۔ اس کے بعد 39 رنز کے مجموعی اسکور پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر کے پاکستان کی پوزیشن مزید مستحکم کی۔

    کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور اسکور کو آگے بڑھایا، لیکن 134 رنز پر شاہین آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد ٹوم لیتھن بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور نیوزی لینڈ کو 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز تک پہنچایا۔ گلین فلپس نے 72 گیندوں پر 106 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، جبکہ ڈیرل مچل نے 81 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

    پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے 2 اور حارث رؤف نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کی شکایت کے باعث میدان سے باہر چلے گئے۔

    پاکستان کی اننگز: 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے جارحانہ آغاز کیا، لیکن اس کے بعد بابر اعظم (10)، کامران (18) اور محمد رضوان (3) جلد ہی پویلین لوٹ گئے۔ فخر زمان نے 69 گیندوں پر 84 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، لیکن اس کے بعد ان کا ساتھ دینے والا کوئی نہ تھا۔سلمان آغا 40 اور طیب طاہر 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، لیکن پاکستان کی ٹیم 252 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ حارث رؤف بیٹنگ کے لیے نہ آ سکے، اور یوں پاکستان کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیوزی لینڈ کی بولنگ: نیوزی لینڈ کی طرف سے میٹ ہینری اور مچل سینٹنر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ بریسویل نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    اب اس سہ ملکی سیریز کا اگلا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔