Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    پاکستان ہائبرڈ ماڈل پر راضی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کےلیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط رضامندی ظاہر کردی۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر مشروط طور پر مان گیا ہے، پاکستان کی شرط ہے کہ آئندہ انڈیا میں ہونے والے آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان کے لیے بھی ہائبرڈ ماڈل ہوگا،اگر انڈیا پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان کے لیے بھی وہی فارمولا ہونا چاہیے۔

    رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی شرط ہےکہ اگر انڈیا چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل اور فائنل میں نہ پہنچا تو یہ میچز پاکستان میں ہی ہوں گے یو اے ای میں ہونے والے میچز کی گیٹ منی سے اماراتی بورڈ پی سی بی کو حصہ دےگا،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر حتمی فیصلہ اگلے ایک دو روز میں متوقع ہے۔

    دوسری جانب دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ کچھ کریں گے جس سے ملک اور کرکٹ کی جیت ہو ، ایسا فیصلہ ہوگا کہ آئی سی سی کے مستقبل کے ایونٹس بھی اسی فارمولالے کے تحت ہوں گے، ون سائیڈ فیصلے نہیں کرنے دیں گے، جیت ہم نے کرکٹ کی کرنی ہے، فیصلے برابری کی بنیاد پر ہونے چاہئیں، ہم بھارت جائیں اور وہ پاکستان نہ آئیں، ایسا نہیں ہوسکتا ہے، لانگ ٹرم بات کرنا ہوگی، فیصلے صرف چیمپئنز ٹرافی تک محدود نہیں کیے جاسکتے، طویل مدت پر ٹورنامنٹس کے لیے فارمولا طےکرنا ہوگا۔

    ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ پاکستان کی شرائط نہ مانی گئیں تو پاکستان چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل بھی نہیں مانےگا۔

  • پاکستان زمبابوے  پہلا ٹی 20، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    پاکستان زمبابوے پہلا ٹی 20، پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

    بلاوائیو:زمبابوے کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : سلمان علی آغا قومی ٹیم کی قیادت کریں گے دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب،عمیربن یوسف اورعثمان خان، طیب طاہر، محمدعرفان خان، جہانداد خان ، محمدعباس آفریدی،حارث رؤف، ابرار احمد اور سفیان مقیم ٹیم میں شامل ہیں۔

    بلاوایئو میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان سلمان علی آغانے کہا ہے کہ ہدف ون ڈے کی طرح یہ سیریز بھی جتنا ہے، سب سے پہلی ترجیح تو سیریز جیتنا ہے، ہم اپنی بینچ اسٹرینتھ کو دیکھنا چاہتے ہیں،اس سیریز میں ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا ہے، ہم نے ون ڈے سیریز جیتی اب بھی ہدف ٹی20 سیریز جیتنا ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نئے چہرے نظر آئیں گے، یہ بھی وائٹ بال سیریز ہے ہمیں کچھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اپنا مومینٹم برقرار رکھیں گے، اسکواڈ میں ہمارے پاس اچھے اسپنر ہیں، ہم جارحانہ انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

  • انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ : پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    دبئی: پاکستان نے انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ میں بھارت کو 43 رنز سے شکست دیدی-

    باغی ٹی وی : دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے7 وکٹوں کے نقصان پر281 رنز اسکور کیے، بلے باز شاہ زیب خان نے 10چھکوں کی مدد سے 159رنز کی فاتحانہ اور جارحانہ اننگ کھیلی، اوپنرز عثمان خان اور شاہ زیب خان کی پہلی وکٹ پر 160 رنز کی شراکت قائم کی۔

    282 رنز ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 47.1 اوورزمیں 238رنزپرڈھیر ہوگئی اور بھارت کو 43 رنز سے شکست ہوئی،بھارت انڈر-19 کے نکھل کمار 67 اور محمد عنان نے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کے علی رضا نے36رنزدےکرتین وکٹیں حاصل کیں، عبدالسبحان اور فہم الحق نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کی نوید احمد اور عثمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ محسن نقوی

    ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ محسن نقوی

    دئبی۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈ کے سابق سیکرٹری و آئی سی سی ایسوسی ایٹس ممبر کمیٹی کے چیئرمین مبشر عثمانی سے ملاقات ہوئی

    ملاقات کے دوران چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور یو اے ای میں کرکٹ کے فروغ کیلئے مزید اقدامات پر گفتگو کی گئی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے حوالے سےبات چیت کی،سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں بھی بتایا گیا، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے پوری طرح تیار ہےپاکستان پر امن ملک ہےاور پاکستانی قوم کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے۔ سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ کرکٹ شائقین چیمپئنز ٹرافی کے بڑے مقابلے کے لیے بے تاب ہیں۔ تمام ممالک کو سٹیٹ گیسٹ کا پروٹوکول اور سکیورٹی دی جائے گی۔چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان کے لئے اعزاز ہے اور ہم ہر ٹیم کو کھلے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم نے کرکٹ اور سیاست کو الگ الگ رکھنا ہے ۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد اور ایڈوائزر سلمان نصیر بھی اس موقع پر موجود تھے

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،معاملات مثبت سمت میں بڑھنے کا امکان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ،معاملات مثبت سمت میں بڑھنے کا امکان

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے بارے میں گزشتہ روز دبئی میں ہونے والا آئی سی سی کا ہنگامی اجلاس اہمیت کا حامل تھا، تاہم اس اجلاس میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا تھا۔

    آئی سی سی، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے درمیان اس معاملے کو حل کرنے کے لیے اتفاق رائے پر بات کی گئی تھی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس معاملے کو تینوں اداروں کے مشترکہ اجلاس کے ذریعے حل کیا جائے گا۔ اسی سلسلے میں ایک نیا اجلاس آج دوبارہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔تاہم، اس کے بعد اطلاعات موصول ہوئیں کہ آج ہونے والی آئی سی سی بورڈ میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔ لیکن ذرائع نے بتایا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے وینیو اور شیڈول سے متعلق پس پردہ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، اور جلد ہی اس بارے میں کوئی اہم پیشرفت متوقع ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی بورڈ میٹنگ کسی بھی وقت، ممکنہ طور پر آج رات یا کل بلائی جا سکتی ہے۔ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور جلد ہی اس اہم ٹورنامنٹ کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ متوقع ہے۔چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یہ پیشرفت کرکٹ دنیا میں اہمیت کی حامل ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ بین الاقوامی کرکٹ کے منظرنامے پر ایک اہم مقام رکھتا ہے اور اس کی میزبانی کے لیے مختلف ممالک اور کرکٹ بورڈز کے درمیان مسلسل مشاورت جاری ہے۔

    یہ پیشرفت پاکستان کرکٹ کے لیے بھی ایک بڑی خوشخبری ہو سکتی ہے کیونکہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کی کوششیں مسلسل جاری ہیں، اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان کے کرکٹ شائقین کے لیے ایک تاریخی موقع ہوگا۔آگے آنے والے دنوں میں مزید اطلاعات اور تفصیلات سامنے آئیں گی جس سے اس ٹورنامنٹ کے انعقاد کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جا سکے گا۔

  • پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے پرمنتقلی کی دھمکی

    پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل نہ ماننے پرمنتقلی کی دھمکی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی سے متعلق فیصلے کے لیے اہم اجلاس کل تک کے لیے ملتوی ہوگیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت مکمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر لے جانے کےلیے لابنگ کررہا ہے لیکن پی سی بی نے بھی بھارتی حربے بلاک کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔ ایونٹ کی میزبانی کے فرائض پاکستان کے سپرد ہیں تاہم بھارتی انکار کے بعد آئی سی سی کے پیش کردہ ہائبرڈ ماڈل کو چیئرمین پی سی بی اور حکومت نے ماننے سے صاف انکار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا ہےکہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر ہوگا۔پاکستان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت کو کسی قسم کا فائدہ پہنچایا گیا تو پاکستانی ٹیم آئندہ ایونٹس میں روایتی حریف کے خلاف کسی بھی میدان میں کھیلنے کے لیے نہیں اترے گی۔ اُدھر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اپنے اسپانسرز اور پیسے کا رعب دکھاتے ہوئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ہائبرڈ ماڈل پر ایونٹ کروانے کے لیے مجبور کرے گا۔پاکستان نے بورڈ میٹنگ سے قبل ہی ٹرافی کا قابل قبول فارمولا طلب کیا تھا۔ اس سلسلے میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے۔ پی سی بی چیمپئینز ٹرافی کے تمام انتظامات تقریباً مکمل کرچکا ہے اور حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔دوسری جانب براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے لیے دی گئی ڈیڈلائن بھی ختم ہوچکی ہے، دونوں ممالک کے درمیان ڈیڈلاک کی وجہ سے معاملات بورڈ ممبرز کی ووٹنگ کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔

    ریلوے آمدن میں اضافہ ،بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    سونے کی اونچی اڑان، آج بڑا اضافہ

    جنرل ساحر شمشاد کا نیول آپریشنل بیس اورماڑہ کا دورہ

    پسند کی شادی پر باجوڑ سے علاقہ بدر کیے گئے میاں بیوی کراچی میں قتل

    آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کا دورہ،مشقوں کا مشاہدہ کیا

  • چیمپئنز ٹرافی: زخم  سہہ لیں گے لیکن اس بار توہین برداشت نہیں کریں گے،محسن نقوی

    چیمپئنز ٹرافی: زخم سہہ لیں گے لیکن اس بار توہین برداشت نہیں کریں گے،محسن نقوی

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آئی سی سی کو واضح پیغام بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی نے پاکستانی موقف آئی سی سی آفیشلز کے سامنے رکھ دیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے اہم اجلاس سے قبل آئی سی سی کے عہدیداروں سے بات چیت کی اور اپنے انہیں واضح کردیا۔

    آئی سی سی کے عہدیداروں کو چئیرمین پی سی بی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آگاہ کر دیا اور دوٹوک پیغام دیا کہ پاکستان اپنے مؤقف پر واضح انداز میں کھڑا ہے،انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن اس بار توہین برداشت نہیں کریں گے۔

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے مستقبل پر غور کے لیے 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ بلالی ہے، آئی سی سی کے ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ یہ میٹنگ آن لائن منعقد ہوگی اور تمام بورڈ ممبران کو ایجنڈا بھیج دیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق میٹنگ کے دوران چیمپئنز ٹرافی کے شیڈولنگ اور مستقبل پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی پر مختلف آپشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گاان آپشنز میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائبرڈ ماڈل، پاکستان سے مکمل منتقلی، یا ٹورنامنٹ کا التوا شامل ہیں،بورڈ کی ترجیح چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل کو اپنانا ہے، تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی اس ماڈل کی مخالفت کرچکا ہے بورڈ اراکین کی رائے اور تجاویز کو مدنظر رکھتے ہوئے چیمپئنز ٹرافی کے پر آئی سی سی کوئی حتمی فیصلہ کرے گا۔

  • تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    تیسرا ون ڈے:زمبابوے کو شکست،پاکستان نےسیریز 1-2 سےجیت لی

    بلا وائیو: تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 99 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-2 سےجیت لی۔

    باغی ٹی وی: بلاوائیو میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیےاور میزبان ٹیم کو 304 رنز کا ہدف دیا-

    پاکستان کی جانب سے کامران غلام نے 99 گیندوں پر سنچری اسکور کی، وہ 103 رنز بناکر نمایاں رہے،صائم ایوب نے 31، عبداللہ شفیق نے 50، محمد رضوان نے 37، سلمان علی آغا 30 اور عرفان خان 3 رنز بناکر پویلین لوٹے،طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    304 رنز کے ہدف کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم 204 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، میزبان ٹیم کے کریگ ایروین 51 اور برین بیننٹ 37 رنز بناکر نمایاں رہے، تاڈیواناشے اور سین ولیمز نے 24 ، 24 رنز بنائےپاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور ابرار احمد نے 2 ،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حارث رؤف اور عامر جمال نے بھی 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں، فیصل اکرام اور کامران غلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

  • چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے اپنا مؤقف آئی سی سی کو بتا دیا

    چیمپئنز ٹرافی ،پاکستان نے اپنا مؤقف آئی سی سی کو بتا دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے اپنا موقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سامنے واضح کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی نے آئی سی سی سے اس معاملے پر براہ راست رابطہ کیا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے اپنی درخواست پیش کی ہے۔

    پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو پاکستان میں منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کے لئے کوئی متبادل تجویز یا نیوٹرل وینیو کی بات تسلیم نہیں کی جائے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لئے ایک قابل قبول فارمولا آئی سی سی کی میٹنگ سے پہلے فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی سی سی کو واضح طور پر بتایا کہ اگر بھارت کے ساتھ نیوٹرل وینیو پر میچ کھیلنے کا کوئی فارمولا تیار کیا گیا تو پاکستان کبھی بھی بھارت جا کر کرکٹ نہیں کھیلے گا۔ پی سی بی نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد میں تاخیر ہو رہی ہے اور آئی سی سی کے اس معاملے پر واضح موقف کی ضرورت ہے۔

    اس صورتحال کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے نئے شیڈول کا اعلان نہیں کر پا رہا، جس کے باعث براڈکاسٹرز کو بھی شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تاخیر کے نتیجے میں انہیں کروڑوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ ہے، کیونکہ اس ایونٹ کے بریکنگ نیوز اور نشرنگ کے انتظامات پہلے ہی ہو چکے ہیں۔

    خیال رہے کہ بھارت چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر چکا ہے، جس کے بعد پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی کے کسی اور جگہ منتقلی یا ہائبرڈ ماڈل کے فارمولے کو مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔ اس پس منظر میں اب یہ معاملہ آئی سی سی کے پاس ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اس موقف کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں انعقاد کے لیے پرعزم ہے، اور بھارت کے ساتھ میچز کے معاملے میں نیوٹرل وینیو کی بات کو مکمل طور پر مسترد کر رہا ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آئی سی سی اس معاملے پر کب تک کوئی فیصلہ کرتی ہے اور چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا مستقبل کیا ہو گا۔

  • تیسرا ون ڈے، پاکستان کا زمبابوے کو 304 رنز کا ہدف

    تیسرا ون ڈے، پاکستان کا زمبابوے کو 304 رنز کا ہدف

    پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لیے 304 رنز کا ہدف دے دیا۔ اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 303 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی اننگز کا آغاز مضبوط تھا اور کامران غلام نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ کامران غلام نے 99 گیندوں پر ایک شاندار سنچری اسکور کی اور 103 رنز کے ساتھ ٹیم کے سب سے بڑے اسکورر بنے۔ ان کی اننگز میں 9 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کامران کی یہ سنچری پاکستانی ٹیم کے لیے حوصلے کا باعث بنی اور انہوں نے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔اس کے علاوہ، عبداللہ شفیق نے 50 رنز کی ایک اہم اننگز کھیلی اور صائم ایوب نے 31 رنز بنائے۔ محمد رضوان نے 37 رنز بنائے اور سلمان علی آغا نے 30 رنز کی مدد سے پاکستان کے اسکور کو بڑھایا۔پاکستان کے دیگر کھلاڑیوں میں عرفان خان صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ طیب طاہر اور عامر جمال بالترتیب 29 اور 5 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    پاکستان نے آخری اوورز میں اپنی رفتار تیز کی، جس کی بدولت 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔ اس کے باوجود، زمبابوے کے لیے 304 رنز کا ہدف آسان نہیں ہوگا، اور انہیں اس میچ میں کامیابی کے لیے شاندار بیٹنگ کی ضرورت ہوگی۔

    واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز کا اس وقت ایک ایک سے برابر ہے، اور آج کا میچ فیصلہ کن ہے۔ پاکستان کی ٹیم نے اس میچ میں اچھا مجموعہ اسکور کیا ہے، اور اب زمبابوے کو یہ ہدف حاصل کرنے کے لیے بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

    قبل ازیں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا،تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ میں میزبان ٹیم زمبابوے پہلے بولنگ کرے گی۔ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "ہم ینگ ٹیلنٹ کو موقع دے رہے ہیں تاکہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری میں مدد مل سکے۔ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔”دوسری جانب زمبابوے کے کپتان نے کہا کہ "اگر ہم ٹاس جیتتے تو پہلے بولنگ کرتے، تاہم ہم سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔”

    یہ تین میچز کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے، اور اس میچ کا نتیجہ سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔

    پاکستانی ٹیم میں صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، کامران غلام، محمد رضوان، سلمان آغا، طیب طاہر، عرفان نیازی، عامر جمال، حارث روف، فیصل اکرم اور ابرار احمد شامل ہیں۔