Baaghi TV

Category: کھیل

  • سمیر احمد سید   آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر

    سمیر احمد سید آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید کو پاکستان میں شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر کردیا ہے

    پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمیراحمد ایک غیر معمولی منظم پروفیشنل ہیں جن میں انتظامی مہارت کے ساتھ ساتھ کرکٹ کے لیے غیر متزلزل جذبہ بھی موجود ہے اور مجھے یقین ہے کہ وہ کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے ناقابل فراموش آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پیش کریں گے، آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پاکستان کی عالمی معیار کی کرکٹ کی میزبانی کی صلاحیت کو ظاہر کرنے کا وعدہ کرتی ہے،دنیا بھر سے کھلاڑیوں اور شائقین کا خیرمقدم کرتے ہوئے یہ ان کے لیے ایک خوبصورت تجربہ ہوگا کہ وہ کھیل کے لیے اس ملک کے جذبے اور مشہور مہمان نوازی کو دیکھ سکیں گے۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کی حالیہ تاریخ میں کھیلوں کے سب سے بڑے ایونٹ کے طور پر ایک تاریخی سنگ میل ہے اور عالمی کرکٹ برادری اس بات کا یقین کرسکتی ہے کہ سمیراحمد کی قیادت میں یہ ایونٹ پاکستان کے شاندار معیار کے مطابق ہوگا۔

    ٹورنامنٹ ڈائریکٹر سمیر احمد سید کا کہنا ہے کہ میں اس ٹورنامنٹ کے لیے یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے کے لیے پرجوش ہوں اور اعزاز سمجھتا ہوں جو پاکستان کرکٹ بورڈ، ہمارے مداحوں اور سپورٹرز کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے،تیاریاں پہلے سے ہی اچھی ہیں، اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن تکمیل کے قریب ہے اور آئی سی سی کے ساتھ اہم بات چیت جاری ہے۔ ہماری تجربہ کار ایونٹس ٹیم، جس نے کامیابی کے ساتھ نو ملٹی ٹیم ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کیا ہے جن میں سے آخری پانچ پاکستان میں ہوئی ہیں اور مجھے امید ہے کہ یہ چیمپئنز ٹرافی کی کامیابی میں بھی اہم کردار ادا کرے گی،میں ان کے ساتھ ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ُپرعزم ہوں اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پچھلے ایڈیشنز میں جو معیار مقرر کیے گئے تھے ان معیار کو مزید بہتر کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا۔

    پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،احتجاج کیلئے سرکاری مشینری،افراد،وسائل پر پابندی

    پی ٹی آئی احتجاج، انٹرنیٹ،موبائل سروس بند کرنے کا فیصلہ

    پولیس چھاپے کے دوران چھت سے گرنے والے پی ٹی آئی کارکن کی موت

    احتجاج کی کال،پی ٹی آئی کی گرفتاریوں کی حقیقت فرمائشی گرفتاری نے کی بے نقاب

    دہشتگردی کی نئی لہر،ذمہ دار کون؟فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت

    ضمانت تو مل گئی پر عمران کی رہائی کا دور دور تک امکان نہیں

  • پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر وفات پا گئے

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر وفات پا گئے

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیرجونیئر وفات پا گئے

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کے اہلخانہ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کی موت کی تصدیق کی ہے، انکے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ نذیر جونیئر کئی دنوں سے شدید بیمار تھے، گزشتہ روز ان کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم آج ان کی موت ہو گئی ہے

    نذیر جونیئر پانچ برس قبل ٹریفک حادثے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد ان کی طبیعت خراب رہنے لگی تھی۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر نے پاکستان کیلئے 14 ٹیسٹ اور 4 ون ڈے میچز کھیل رکھے ہیں،انہوں نے مجموعی طور پر 37 وکٹیں حاصل کی تھیں،وہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 7 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بھی ہیں جو آج تک ایک ریکارڈ ہے،نذیر جونیئر نے کرکٹ کے میدان میں اپنی خدمات جاری رکھتے ہوئے 15 ون ڈے اور 5 ٹیسٹ میچز میں امپائرنگ کے فرائض بھی انجام دیے۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونیئر کی وفات، وزیراعظم،چیئرمین پی سی بی کا اظہار افسوس
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےسابق پاکستانی کرکٹر اور امپائر محمد نذیر جونئیر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،وزیراعظم نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور ان کے اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے اور کہا کہ محمد نذیر جونئیر نے کرکٹ کی دنیا میں بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی کے ذریعے ملک کا نام روشن کیا، محمد نذیر جونئیر کی بطور کرکٹر اور امپائر کامیابیاں پوری قوم کے لیے باعث فخر ہیں، وزیراعظم

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے سابق قومی کرکٹر و ایمپائر نذیر جونیئر کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی وتعزیت کااظہار کیا ہے،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےنذیر جونیئر کی کرکٹ کے کھیل کے حوالے سے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ اللہ تعالٰی مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔ آمین۔

    نذیر جونیئر کمزوری کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر تھے، شدید علالت کے باعث پیٹ میں پانی بھرنے لگا، چھاتی میں بھی انفیکشن ہوگیا تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال پہلے ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔انکے بیٹے نے چند روز قبل علاج کے لئے پی سی بی سے اپیل کی تھی اور کہا تھا کہ نذیر جونیئر کو فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، اپنی طرف سے ان کے علاج معالجے کی کوشش کررہا ہوں، پی سی بی نے ابتدائی طور پر بہت ساتھ دیا تھا، پچھلے تین چار سال سے ان کا علاج خود کروا رہا ہوں پی سی بی اعلی ٰحکام سے اپیل ہے کہ وہ والد کے علاج معالجے کیلئے فوری اقدامات کریں،

  • فخر زمان فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا،عاقب جاوید

    فخر زمان فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا،عاقب جاوید

    پاکستان کے عبوری وائٹ بال کے ہیڈ کوچ اور سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ فخر زمان میچ ونر ہے ، فٹ ہوا تو موقع دیا جائے گا

    عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ فخر زمان کی پاکستان کے لئے اچھی پرفارمننس ہے، اسکے فٹنس کے مسائل ہیں، اسکے ساتھ رابطے میں ہیں، وہ فٹ ہو گا وہ اسکو سلیکشن کمیٹی موقع دے گی،ملتان سے لے کر اب تک کوئی ایسا پوائنٹ نہیں آیا، ملتان میں جو ٹیم تھی وہی پنڈی میں کھیلی، جو کھلاڑی موجود ہیں،ان سے بیسٹ الیون بنا کر پاکستان کے لئے میچ جیتنے کی کوشش کرتے ہیں ، کوچ کا ایک حد تک رول ہوتا ہے،جو میسجز ہیں وہ بڑے کلیئر ہونے چاہئے کہ کس طرح کی کرکٹ کھیلنی ہے، ریزلٹ تو ٹیم اور کپتان لے کر آتے ہیں،میرے لئے کوچنگ کوئی نئی چیز نہیں، 20 سال سے کر رہا ہوں، ابھی جو مجھے ٹاسک دیا گیا ہے، اس پر فوکس کر رہا ہوں، کوچنگ میرا پروفیشن ہے، پھر آگے جو نظرآئے گا اسکے مطابق فیصلہ ہو گا،اسد شفیق آسٹریلیا ٹور پر تھے، انکا کام یہ تھا کہ وہ کپتان سے بات چیت کریں اور ایک فائنل الیون پر بات ہو جو سلیکشن کمیٹی میں ہو، ابھی وہاں اسد شفیق نہیں بلکہ میں ہوں گا، کوچ کی جو سوچ ہو گی اسکو سلیکشن کمیٹی میں لایا جائے گا، سیلیکٹر ملکر فیصلہ کرتے ہیں،

    عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ آنےوالےدنوں میں ٹیم میں تبدیلی نظرآئےگی،آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم میں ایک تسلسل نظر آئےگا،آسٹریلیا کا ٹور کبھی بھی پاکستان کے لئے آسان نہیں آ رہا، ون ڈے سیریز اگر کہتے تو جیتنےجا رہے تو آسان نہیں تھا، ایک تو بہت ہی شارٹ میچ ہو گیا، دوسرے میچ میں بھی پاکستان کے چانس تھے،ہمارا اس وقت مین فوکس چیمپئنز ٹرافی ہے، ٹی ٹوئنٹی میں ایک سال سے زیادہ کافی تبدیلیاں نظر آئیں گی،ہماری کوشش ہے جو کھلاڑی ٹور پر جاتا ہے جہاں سیریز ہا ر گئے تو نئے کھلاڑی کو موقع دیا جائے، زمبابوے میں کھلاڑیوں کو ریسٹ بھی دیا گیا، آپشن رکھنا ضروری ہوتا ہے، کوچ اور کپتان کی سوچ کو ایک پلیٹ فارم پر لایا جائے گا، کوچ، کپتان اور پی سی بی سلیکشن کمیٹی ملکر فیصلہ کریں گے، ٹی 20 میچ میں واپس آنے کے کم چانسز ہوتے ہیں۔

  • چیمپئنر ٹرافی،بھارت نے ذاکر نائیک کی وجہ سے انکار کیا،بھارتی صحافی کا دعویٰ

    چیمپئنر ٹرافی،بھارت نے ذاکر نائیک کی وجہ سے انکار کیا،بھارتی صحافی کا دعویٰ

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر بھارت کے مشہور اسپورٹس صحافی وکرانت گپتا نے حیران کن اور متنازع منطق پیش کی ہے۔

    وکرانت گپتا نے ایک بھارتی کرکٹ ویب سائٹ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ جانے کے فیصلے کو معروف اسلامی اسکالر ذاکر نائیک کے پاکستان کے دورے سے جوڑا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا، "بھارت نے پاکستان کو دہشت گرد تنظیموں اور افراد کی ایک فہرست فراہم کی ہے۔ اگر پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرتا تو شاید بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو بھیجنے پر راضی ہو جاتی۔”مزید وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، "پاکستانی حکومت نے ذاکر نائیک کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ دیا۔ یہ فیصلہ دراصل پاکستان کی اپنی پوزیشن کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔” وکرانت گپتا نے یہاں تک کہہ دیا کہ، "پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی اور ذاکر نائیک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔”

    وکرانت گپتا کے اس بیان کا کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، اور صارفین اس پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "وکرانت محض ہندو انتہا پسند بھارت کے موقف کو چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہیں بی سی سی آئی کی طرف سے حکم دیا گیا ہے کہ ٹیم کے پاکستان نہ جانے کا کوئی بھی بہانہ گھڑا جائے۔”

    اس ساری صورتحال پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ "چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی منعقد ہوگی۔” انہوں نے بھارت کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں کوئی تحفظات ہیں تو وہ براہ راست پاکستان کے ساتھ بات چیت کریں۔محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ کھیلوں کو سیاست سے الگ رکھنا ضروری ہے کیونکہ کرکٹ جیسے کھیل خطے میں امن اور تعلقات کو بہتر کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے ٹیم نہ بھیجنے کے غیر منطقی بہانوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور ہم کسی بھی قسم کی بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔”یہ معاملہ نہ صرف کرکٹ کے شائقین بلکہ دونوں ممالک کے تعلقات پر بھی اثر ڈال رہا ہے، اور دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ تنازع کس سمت میں بڑھتا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ‌کی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلئے ایک اور چال

    ویڈیو لیک کا خطرہ،بچاؤ کیسے؟آپ کی حفاظت آپ کے اپنے ہاتھ میں

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

    10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل موٹرسائیکلیں برآمد

    پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے صدر اور ڈی ایچ اے فیز ون کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ ہیوی موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی نے حساس ادارہ کی طرف سے دی گئی معلومات پر ایڈیشنل کلکٹر انفورسمنٹ باسط حسین اور ڈپٹی کلکٹر اینٹی اسمگلنگ محمد رضا نقوی کی قیادت میں صدر اور ڈی ایچ اے فیزون میں قائم دو گوداموں میں چھاپہ مار کر 10کروڑ 76لاکھ روپے مالیت کی 37اسمگل شدہ ہیوی موٹر سائیکلیں برآمدکرلی ہیں جبکہ ایک دوسری کارروائی میں ملیر کینٹ کے علاقے سے 21اسمگل شدہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں برآمد کی گئیں جن کی مالیت 44کروڑ 51لاکھ روپے ہے ۔برآمد شدہ موٹرسائیکلوںاور گاڑیوں کو تحویل میں لے کر اے ایس او کے گودام میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ کسٹم ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

    بشریٰ بی بی کیا سالن بنانے کا طریقہ بتا رہی ہے؟ عظمیٰ بخاری

  • بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

    بھارت پاکستان میں ہونیوالے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار

    نئی دہلی: بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 23 نومبر سے پاکستان میں شروع ہونا ہے لیکن بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کرنے کے لیے این او سی دینے سے انکار کر دیا ،جس کے بعد بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگیا-

    بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خارجہ نے این او سی دینے سے انکار کیا ہے،بھارتی بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ ہمیں ابھی لیٹر ملنا ہے لیکن اب ہم نے گفتگو کی بنیاد پر پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ہم 25 روز حکومتی اجازت کا انتظار کر رہے تھے ، ہم اب مزید انتظار نہیں کر سکتے کیونکہ اب ٹورنامنٹ شروع ہو رہا ہے، جب وزارت خارجہ سے فون پر بات تو انہوں نے این او سی نہ دینے کا بتایا، ہمیں کہا گیاہے کہ ہم انکار کا باضابطہ لیٹر بھی دیں گے۔

    واضح رہے کہ بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل نے این او سی جاری کیا تھا جس کے بعد ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ نے این او سی جاری کرنا تھا۔

    دوسری جانب بھارت کرکٹ بورڈ نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چمپئنز ٹرافی میں بھی شرکت کے حوالے سے بھی کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، بھارت کی جانب سے کی جانے والی اس ہٹ دھرمی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میں یہ سلسلہ پچھلے کئی سالوں سے چل رہا ہے۔

  • ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

    ہوٹل میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی

    کراچی کے مقامی ہوٹل مہران میں آتشزدگی کے باعث ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ویمن نیشنل ون ڈے کپ کی تمام ٹیمیں آگ سے متاثرہ ہوٹل میں ٹھہری ہوئی تھیں۔ جنہیں باحفاظت نکال لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواتین کھلاڑیوں کی حفاظت اور صحت کے لیے نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کیا جارہا ہے۔
    ذرائع کے مطابق کراچی کے دوسرے کسی ہوٹل میں بیک وقت اتنے کمرے دستیاب نہیں تھے، اس لیے ویمنز نیشنل ون ڈے کپ ملتوی کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ویمن ٹیموں کی تمام کھلاڑیوں کو ایونٹ ملتوی کیے جانے کے بعد گھر جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ کراچی کی شاہراہ فیصل پر واقع ہوٹل کی تیسری منزل پر پیر کو لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 سندھ کے حکام نے ایک بیان میں بتایا کہ شاہراہ فیصل پر مہران ہوٹل کے قریب آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد ریسکیو ٹیم، ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 نے کہا کہ ابتدائی طور پر اس کے عملے کو ہوٹل کی تیسری منزل میں دھوئیں کی شدت کی وجہ سے داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جہاں آگ لگنے کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔بعد ازاں ریسکیو 1122 کا عملہ کھڑکیوں کے شیشے توڑ کر وہاں پہنچنے میں کامیاب رہا۔دوپہر 2 بجے کے قریب ریسکیو 1122 نے اپ ڈیٹ جاری کی کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔بیان کے مطابق آگ لگنے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، ریسکیو سروس کے مطابق آگ پر قابو پانے میں 4 فائر بریگیڈ اور 2 واٹر بازر نے حصہ لیا۔ہوٹل میں موجود افراد کوبھی بحفاظت نکالاگیا، فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات اب تک سامنے نہیں آسکیں

  • بھارتی کرکٹ بورڈ‌کی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلئے  ایک اور چال

    بھارتی کرکٹ بورڈ‌کی چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلئے ایک اور چال

    لاہور:پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کو ناکام بنانے کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایونٹ میں شریک ممالک کو لاکھوں ڈالرز کی پیش کش کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شریک ممالک کے بورڈز کو اپنی آمدن میں سے بھاری رقم دینے کی پیش کش کی ہے تاکہ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر قائل کیا جاسکے یا پھر میچز کو بھارت منتقل کروایا جائے، ٹرافی میں شریک ٹیموں کو یہ یقین دہانی کرائی جا رہی کہ چیمپئنزٹرافی کی آمدن میں سے انڈین بورڈ دیگر ممالک کے بورڈز کو اپنے ساتھ منافع میں شریک کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیریز کے اضافی میچز کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ پہلے ہی ہائبرڈ ماڈل کومسترد کرچکاہے جبکہ پی سی بی ذرائع کا مؤقف ہے کہ اگر بھارت پاکستان آکر کھیلنے سے انکاری ہے تو بہتر ہے کسی دوسری ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شامل کرکے شیڈول کا اعلان کردیاجائے گا، ایونٹ کسی دوسرے ملک منتقلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہےکہ چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی اور اگر بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے پاکستان کی عزت سب سے پہلے، باقی باتیں بعد میں ہیں، چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی کرائیں گے، ہمارا رابطہ صرف آئی سی سی سے ہے، ان کے جواب کا انتظار ہے جب کہ بھارت کو تحفظات ہیں تو ہم سے بات کرے ،ہم بھارت کے تحفظات دور کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ مجھے سب اچھے کی امید ہے، کھیل اور سیاست علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ہم اپنے مؤقف پر قائم ہیں اور رہیں گے، آئی سی سی جلد چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کرے گا، ہمیں اپنا کام مکمل کرنا ہے اس لیے شیڈول کا اعلان جلد کیا جائے۔

  • زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    زمبابوے کا پاکستان کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان

    زمبابوے نے پاکستان کےخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : زمبابوے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 15،15 رکنی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کیا ہےون ڈے اسکواڈ کی قیادت ارون کریگ اور ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سکندر رضاکریں گے،گرین شرٹس اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی-

    پاکستان ٹیم آسٹریلیا سے براہ راست زمبابوےجائے گی،دونوں ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ 24 نومبر کو بولاوایو میں کھیلا جائےگا جبکہ دوسرا ون ڈے 26 اور آخری میچ 28 نومبر کو ہوگا، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم دسمبر، دوسرا 3 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 5 دسمبر کو کھیلاجائےگا،سیریز کےتمام میچز بولاوایو میں کھیلے جائیں گے۔

  • عاقب جاوید  قومی کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    عاقب جاوید قومی کرکٹ ٹیم کےعبوری ہیڈ کوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے عاقب جاوید کو وائٹ بال فارمیٹ میں قومی کرکٹ ٹیم کاعبوری ہیڈ کوچ مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی: عاقب جاوید قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سینئر رکن کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں تاہم اب وہ چیمپئنز ٹرافی کے اختتام تک وائٹ بال ہیڈ کوچ کی اضافی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سابق جنوبی افریقی بیٹر گیری کرسٹن نے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد پاکستان کے حالیہ دورہ آسٹریلیا کے دوران ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے عارضی طور پر وائٹ بال کوچ کی ذمہ داری بھی انجام دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے مستقل وائٹ بال ہیڈ کوچ کی تلاش کا عمل بھی شروع کردیا ہے۔