Baaghi TV

Category: کھیل

  • جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے  وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    جیسن گلیسپی دورہ آسٹریلیا کیلئے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کےہیڈکوچ مقرر

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کردیا، اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی :پی سی بی کے مطابق گیری کرسٹن کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اب جیسن گلیسپی کو دورہ آسٹریلیا کے لیے وائٹ بال کرکٹ ٹیم کاہیڈکوچ مقرر کردیا گیا ہے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا استعفیٰ بھی قبول کر لیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گیری کرسٹن کے رویےکو دیکھتے ہوئے نئےکوچ کا ٹاسک دے دیا تھا آسٹریلیا سیریز میں عبوری ہیڈ کوچ کے لیے جیسن گلیسپی پہلی چوائس ہیں،گلیسپی کو آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچزکی اضافی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے جبکہ ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کی رائے دی ہے۔

    واضح رہے کہ گیری کرسٹن کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے،معاہدے کے مطابق گیری کرسٹن نے پاکستان میں قیام پر انکار بھی کیا، ہیڈ کوچ سال میں ایک مہینہ چھٹیاں کر سکتے تھے لیکن گیری کرسٹن چیمپیئنز کپ کے بعد پاکستان نہیں آئے گیری کرسٹن کے ساتھ پی سی بی نے مئی میں 2 سال کا معاہدہ کیا تھا تاہم چھ ماہ بعد ہی اختلافات کی وجہ سے اب انہوں نے پی سی بی کے ساتھ اپنی راہیں جدا کرلی ہیں، گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی 2024 سے دس روز قبل قومی ٹیم کو امریکا میں جوائن کیا تھا-

    نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل …

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے اسکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے،گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

  • پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

    پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن مستعفیٰ

    لاہور: پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پی سی بی سے اختلافات کے باعث عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن بغیر اختیارکےکوچنگ کے حق میں نہیں، تعیناتی کے وقت گیری کرسٹن کو مضبوط اختیارات کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، گیری کرسٹن کو سلیکشن معاملات میں مضبوط اختیارات کا کہا گیاتھا اسکواڈسلیکشن میں ووٹنگ اختیار واپس لینے سے گیری کرسٹن خوش نہیں تھے، گیری کرسٹن نے چیمپئنز ون ڈےکپ کےدوران ہوم روک کیا تھا، گیری کرسٹن نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیےاسکواڈ پر بھی ہوم ورک کر لیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق سلیکشن کمیٹی کی گیری کرسٹن سے اسکواڈز پر مشاورت بھی ہوئی، دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے اسکواڈ پر گیری کرسٹن اور موجودہ سلیکشن کمیٹی ایک پیج پرنہیں تھے،گیری کرسٹن نے مطالبات نہ ماننے کی صورت میں دورہ آسٹریلیا میں ٹیم کے ساتھ نہ جانے کی دھمکی دی تھی۔

    محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن اورپی سی بی کے درمیان اختلافات کی وجہ گیری کرسٹن کی من مانیاں اور معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنا بنا، گیری کرسٹن وائٹ بال ٹیم اور سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگریز میں اپنی پسند نا پسند منوانے پر زور دے رہے تھے اور اسپورٹ اسٹاف میں بھی اپنی پسند کے غیر ملکیوں کو شامل کرنےکا مطالبہ کیا تھا۔

    گیری کرسٹن اور جیسن گلسپی کھلاڑیوں سے متعلق مسلسل رابطے میں ہوتے ہیں، گیری کرسٹن، جیسن گلسپی بابراعظم کو آرام کروانے کے حق میں نہیں تھے، دورہ زمبابوے کے لیے گیری کرسٹن کی تجویز میں بابراعظم اسکواڈ کا حصہ تھے، گیری کرسٹن سمجھتے ہیں دورہ جنوبی افریقا سے قبل بابراعظم کو زمبابوے میں کھیلناچاہیے۔

    نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل …

  • افغانستان نے پہلی بار ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

    افغانستان نے پہلی بار ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

    افغانستان اے نے سری لنکا اے کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی بار ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا۔

    اومان میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا کے کپتان نوانیڈوفرنینڈو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔سری لنکا کی ٹیم ابتدا میں ہی مشکلات کا شکار نظر آئی جب میچ کے پہلے دو اوورز میں ہی اوپنرز یشودھا لنکا 1 اور لاہیرو اودارا 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہی اور محض 65 رنز کے اسکور پر ہی سری لنکا کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔سری لنکن کپتان نوانیڈوفرنینڈو 4، اہان وکرما سنگھے 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 15 رنز پر 4 کھلاڑیوں کے پویلین لوٹ جانے کے بعد پانچویں وکٹ پر سہان آراچیگے اور پون رتنائکے نے 50 رنز کی شراکت داری قائم کرکے اننگز کو سنبھالا اور اسکور کو 65 رنز تک پہنچایا، پون رتنائکے 20 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔مشکلات میں گری سری لنکن ٹیم کو سیہان ارکیچگے نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ایک مستحکم ٹوٹل تک پہنچایا، انہوں نے 47 گیندوں پر 64 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 6 چوکے شامل تھے۔افغانستان کی نپی تلی باؤلنگ کے سامنے سری لنکا مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز ہی بنا سکی، افغانستان کی جانب سے بلال سمی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے چار اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اللہ محمد غضنفر نے 2 شکارکیے۔134 رنز کے ہدف کے تعاقف میں افغانستان اے کا آغاز اچھا نہ تھا اور دوسری اننگز کی پہلی ہی گیند پر اوپنر زبید اکبری بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری وکٹ پر درویش رسولی اور صدیق اللہ عطل کی 43 رن کی شراکت داری نے اسکور کو 43 رنز تک پہنچایا، درویش رسولی 24 رنز بنا کر دوشن ہیمانتھا کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔اس کے بعد وکٹ پر صدیق اللہ عطل کا ساتھ دینے کریم جنت آئے اور انہوں نے تیسری وکٹ پر 52 رنز کی شراکت داری قائم کرکے ٹیم کا اسکور 95 رنز تک پہنچایا اور میچ کو افغانستان کی جھولی میں ڈال دیا، کریم جنت 33 رنز بنا کر ایشان ملنگا کا شکار بنے، ان کی اننگز میں 3 چھکے شامل تھے۔افغانستان ٹیم نے 134 رنز کا ہدف با آسانی 18.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے ایونٹ کا ٹائٹل پہلی بار اپنے نام کیا، صدیق اللہ اتل 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 3 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔فائنل میں 14 رنز کے عوض 2 وکٹیں لینے پر اللہ محمد غضنفر میچ کے بہترین اور ایونٹ میں مجموعی طور پر 318 رنز اسکور کرنے پر صدیق اللہ عطل ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

    افغانستان نے پہلی بار ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ جیت لیا

    مزدوری کیلئے پاکستان سے تھائی لینڈ جانے والا شہری اغوا

    کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار

    پی ٹی آئی نے بھارتی نوازی میں حریت ریلی کے خلاف سازش کی، وقار مہدی

  • رضوان قومی ٹیم کے کپتان، سلمان علی آغا وائٹ بال کے نائب کپتان مقرر

    رضوان قومی ٹیم کے کپتان، سلمان علی آغا وائٹ بال کے نائب کپتان مقرر

    لاہور: چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے محمد رضوان کو قومی کرکٹ ٹیم کا کپتان اور سلمان علی آغا کو وائٹ بال ٹیم کا نائب کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان لاہور میں پی سی بی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا، جس میں سلیکٹر عاقب جاوید اور محمد رضوان بھی موجود تھے۔محسن نقوی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ رضوان کو کپتان بنانے کا فیصلہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کیا گیا ہے اور ینگ ٹیلنٹ کو ٹیم میں شامل کرنے پر زور دیا گیا۔ بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق سوال پر محسن نقوی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے استعفے کے بعد نئے کپتان کی تعیناتی کیلئے تمام سے مشاورت کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم نے اپنی مرضی سے عہدہ چھوڑا، اور یہ فیصلہ ان پر کسی قسم کا دباؤ ڈالے بغیر کیا گیا۔
    چیئرمین پی سی بی نے عاقب جاوید کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی محنت نے ٹیسٹ سیریز میں کامیابی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "عاقب جاوید کی محنت کو سراہتا ہوں، انہیں بورڈ میں شامل کرنے میں کچھ تاخیر ہوئی لیکن وہ ایک بہترین انتخاب ثابت ہوئے ہیں۔پریس کانفرنس میں فخر زمان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ فخر زمان کا مسئلہ فٹنس کا ہے اور اگر سلیکشن کمیٹی کسی کھلاڑی کو منتخب نہیں کرتی تو اس پر سوشل میڈیا پر بیانات دینا مناسب نہیں۔
    سلیکٹر عاقب جاوید نے اس موقع پر کہا کہ ملتان اور پنڈی کے گراؤنڈ اسٹاف نے پچ کی بہتری کے لیے بھرپور محنت کی ہے اور ہمیں اپنی ہوم سیریز میں اس کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی بیٹنگ اور باؤلنگ میں مزید بہتری لا سکتے ہیں۔نئے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ان کا فوکس لانگ ٹرم کامیابی پر ہے اور سلمان علی آغا کے ساتھ ان کا کمبی نیشن بہترین ثابت ہوگا۔

  • محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    محمد رضوان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان مقرر

    لاہور: چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے محمد رضوان کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیئرمین محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ محمد رضوان وائٹ بال ٹیم کے کپتان جبکہ سلمان علی آغا نائب کپتان ہوں گے،سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ جاری کر دی گئی ہے، سلیکٹرز نے بڑی محنت کی، بابر اعظم نے خود کہا کہ بیٹنگ میں بہتری کے لئے وہ مزید کپتانی نہیں کرنا چاہتے، بابر اعظم پاکستان کا اثاثہ ہے، ایسے کھلاڑی بار بار نہیں آتے،ہ سب مینٹور اور سلیکٹرز کی رائے تھی کہ رضوان کو کپتان اور سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنایا جائے، ینگ ٹیلنٹ اور ڈومیسٹک کرکڑز کو عزت دینا ہو گی-

    محسن نقوی نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی دو سو سے چار سو کرکٹرز کی کھیپ پر ہماری ساری توجہ ہونی چاہیے، جو سپورٹ چاہیے وہ ہم دیں گے، آخری دو ٹیسٹ میں عاقب جاوید سمیت سلیکٹرز اور ٹیم نے بڑی محنت کی، امید ہے کہ آسٹریلیا اور زمبابوے میں بھی ٹیم عمدہ پرفارم کرے گی، مجھے امید ہے کہ موجودہ کمبی نیشن بہترین رزلٹ دے گا، ٹیم کے تمام گیارہ کھلاڑیوں کو کپتان نہیں بنا سکتے، کسی کھلاڑی کو اجازت نہیں دی جا سکتی اگر سلیکٹرز نہ کھلائیں تو وہ اس کے خلاف ہوجائے۔

    پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے رکن عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان کا وائٹ بال میں مستقبل روشن ہے، کوئی بھی کرکٹ ہو، وائٹ بال میں فٹنس اولین ترجیح ہونی چاہیے، جس طرح گراؤنڈ اسٹاف نے ملتان اور پنڈی میں محنت کی، نتائج آپ کے سامنے ہیں۔

    کپتان محمد رضوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ینگ ٹینلٹ کو عالمی سطح پر لے کر جانا اولین ہدف ہے، ہمارا فوکس لانگ ٹرم پر ہے، کارکردگی میں کوئی کمی نہیں ہو گی، نتائج اللہ پر چھوڑتے ہیں، پورا پاکستان ہمارا گروپ ہے، یہ جانتا ہوں میں اکیلا نہیں بلکہ ٹیم کے سارے 15کھلاڑی میرے کپتان ہیں۔

  • نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل دیا

    نیوزی لینڈ سے مسلسل شکست:ویرات کوہلی آگ بگولہ ہو گئے،غصہ آئس باکس پر نکا ل دیا

    پونے: بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دے دی-

    باغی ٹی وی : بھارتی شہر پونے میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں بھی نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی،دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو ہوم گراؤنڈ میں 113رنز سے شکست دی اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کرلی۔

    نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک بار پھرمچل سینٹنر کا شکار بننے کے بعد ویرات کوہلی اپنی مایوسی اور غصے پر قابو نہ پا سکے اور ڈریسنگ روم جاتے ہوئے سیڑھیوں پر رکھے آئس باکس پر بلا دے مارا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی،ویڈیو میں 12 رنز پر وکٹ گنواکر ڈریسنگ روم جاتے ویرات کوہلی کو بلا آئس باکس پر مارتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

    ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین بھی جہاں نیوزی لینڈ کیخلاف بھارتی ٹیم کی بدترین کارکردگی کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں کوہلی کے جارحانہ رویے پر بھی تنقید کر رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارت کو 12 برس بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، بنگلورو میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی، اس ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے …

  • ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی

    ریڈ اور وائٹ بال سیریز: سری لنکا اے ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی

    اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان کے درمیان 5 میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا-

    باغی ٹی وی : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا اے کے دورۂ پاکستان کے وینیو کی تصدیق کردی،بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں تصدیق کی گئی ہے کہ اسلام آباد کلب آئندہ ماہ سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان 5 میچوں کی ریڈ اور وائٹ بال سیریز کی میزبانی کرے گا۔

    اعلامیے کے مطابق سری لنکا اے کی ٹیم 7 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی اور تین روز کی پریکٹس کے بعد وہ 11 سے 21 نومبر تک دو چار روزہ میچ کھیلے گی اس کے بعد 25، 27 اور 29 نومبر کو 50 اوورز کے 3 ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی، دونوں چار روزہ میچ صبح ساڑھے 9 بجے شروع ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز دوپہر 2 بجے کھیلے جائیں گے۔

    بلاول بھٹو ،شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیر اعظم ہاؤس پہنچ گئے

    اعلامیے کے مطابق پی سی بی اپنے نوجوان کرکٹرز کی صلاحیتوں پر توجہ جاری رکھے ہوئے ہے اور 3 ماہ میں اپنی دوسری ہوم سیریز کھیلے گی اگست میں بنگلادیش اے نے اسلام آباد میں دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی تھی، اس سال ہوم سیریز کے علاوہ پاکستان شاہینز نے ڈارون آسٹریلیا میں بنگلادیش اے کے خلاف دو چار روزہ میچوں کے علاوہ دو ون ڈے میچز اور پھر ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں بھی حصہ لیا تھا۔

    دورہ آسٹریلیا اور زمبابوے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ

    لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کو ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد رضوان نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کی ، اس دوران قومی ٹیم کے مستقبل کے حوا لے سے تفصیلی گفتگو کی گئی، اس موقع پر سلمان علی آغا کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا جبکہ سلیکٹرز کی جانب سے بھی محمد رضوان اور سلمان علی آغا کو ذمہ داریاں سونپنے کی حمایت کی گئی،محمد رضوان کو کپتان مقرر کرنے کی تجویز ہیڈکوچ گیری کرسٹن نے دی تھی، چئیرمین پی سی بی اور محمد رضوان کے درمیان میٹنگ خوشگوار اور اچھے ماحول میں ہوئی، محمد رضوان مسکراتے ہوئے میٹنگ روم سے باہر آئے۔

    قبل ازیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔

    رانا ثناء اللہ نے ممکنہ 27 ویں آئینی ترمیم کی تفصیلات بتادیں

    قومی ٹیم سے ملاقات میں محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور منیجمنٹ کو مبارک باد دی اور کہا کہ ’دیر آید درست آید‘ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے، شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج نتیجہ سب کے سامنے ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹیم اور قوم کو اس جیت کی بہت ضرورت تھی، سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا، ٹیم نے محنت کی، فائٹ کی اور جیت ملی، اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، سینٹر ل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے، آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے، نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑی دونوں کی ضرورت ہے۔

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت …

  • انگلینڈ ٹیم کے کپتان پاکستانی اسپنرز کی جوڑی کے معترف

    انگلینڈ ٹیم کے کپتان پاکستانی اسپنرز کی جوڑی کے معترف

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے تسلیم کیا کہ پاکستان کے اسپنرز، نعمان علی اور ساجد خان، ان کی ٹیم کے لیے بہت مضبوط ثابت ہوئے، خاص طور پر حالیہ ٹیسٹ سیریز میں جہاں پاکستان نے 2-1 سے کامیابی سمیٹی ہے،اس جوڑی نے آخری دو ٹیسٹ میچز میں مل کر 39 وکٹیں حاصل کیں، جس کی بدولت پاکستان نے آخری ٹیسٹ میں فتح حاصل کی۔

    انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ان دو اسپنرز کی باؤلنگ انگلینڈ کی شکست کا ایک اہم عنصر تھی۔ ہم جانتے تھے کہ پاکستان کے اسپنرز خطرناک ہیں، لیکن ان کی کارکردگی نے ہمیں حیران کن طور پر متاثر کیا۔بطور بولر اور بیٹر ہم نے اچھا پرفارم نہیں کیا، لمبے عرصے سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں لیکن پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد مسلسل 2 میچز ہارنا تکلیف دہ ہے، غلطیوں پر قابو پاکر نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنے پر فوکس کریں گے، کرکٹ میں اچھے برے دن ہوتے ہیں، میری میچ فٹنس بلکل ٹھیک ہے، اسپنرز کی آپشن موجود تھے تو بالنگ کروانے سے گریز کیا

    یہ بات واضح ہے کہ پاکستان کے اسپنرز نے اپنی بہترین کارکردگی سے نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ بین اسٹوکس جیسے تجربہ کار کھلاڑی کو بھی ان کی صلاحیتوں کا معترف بنا دیا۔ نعمان علی اور ساجد خان کی کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اسپن باؤلنگ کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی یہ کامیابی ان کے کھلاڑیوں کی محنت اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ اگر یہ دونوں اسپنرز اپنی فارم کو برقرار رکھیں، تو مستقبل میں مزید کامیابیاں پاکستان کی منتظر ہوں گی۔

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

    پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ڈراپ یا آرام دیا ؟

    بابر اعظم: پاکستانی ٹیم پر بوجھ، اوقات یاد دلا دی گئی

    بابر اعظم ضدی،بات نہیں مانتے تھے،محمد وسیم کا انکشاف

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

  • نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف فیصلہ کن ٹیسٹ میچ اور سیریز جیتنے پر کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کو مبارکباد دی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آپ متحد ہو کر کھیلے تو کامیابی نے قدم چومے۔ شروع دن سے ہی ٹیم ورک کی ضرورت پر زور دیا اور آج رزلٹ سب کے سامنے ہے۔ تمام کھلاڑیوں اور پوری مینجمنٹ کو مبارک دیتا ہوں۔ اس جیت کی ٹیم اور قوم کو بہت ضرورت تھی ۔ مسائل کا اندازہ تھا۔ ایشوز حل کئے تو رزلٹ آپ کے سامنے ہے ۔ نئے کپتان کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے۔کپتان جو بھی ہو گا ٹیم کے لئے بہترین ہو گا۔سب نے دیکھا کہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔ ٹیم نے فائٹ کی۔ اچھی جیت ملی اور اس ضمن میں بہت محنت کی گئی۔ اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ سنٹرل کنٹریکٹ کے عمل کو جلد حتمی شکل دیں گے۔ آج کی فتح سے قوم بہت خوش ہے اور قوم کی خوشی آئندہ بھی برقرار رہنی چاہیے۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا ہے۔نوجوان اور تجربہ کار کھلاڑیوں دونوں کی ضرورت ہے۔

    کپتان شان مسعود نے چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کو کھلاڑیوں کے دستخط والی شرٹ دی،مینجر ٹیم نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی۔ چیئرمین پی سی بی نے ٹیم اور کھلاڑیوں کے لئے اچھے اقدامات اور فیصلے کیے ۔

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

    پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ڈراپ یا آرام دیا ؟

    بابر اعظم: پاکستانی ٹیم پر بوجھ، اوقات یاد دلا دی گئی

    بابر اعظم ضدی،بات نہیں مانتے تھے،محمد وسیم کا انکشاف

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے