Baaghi TV

Category: کھیل

  • نیوزی لینڈ جیت گیا، بھارت کو 12 برس بعد ہوم سیریز میں شکست

    نیوزی لینڈ جیت گیا، بھارت کو 12 برس بعد ہوم سیریز میں شکست

    نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹیسٹ میں بھارت کو 113 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔

    پونے میں کھیلے گئے اس میچ میں، نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 259 رنز بنائے، جبکہ بھارت کی ٹیم صرف 156 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں مزید 255 رنز بنا کر بھارت کے سامنے 359 رنز کا ہدف رکھا۔ بھارتی ٹیم تیسرے روز اس ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 245 رنز بنائے اور آؤٹ ہوگئی۔ یہ بھارت کی ہوم گراؤنڈ پر 12 سال بعد ٹیسٹ سیریز میں پہلی شکست ہے۔

    پہلے ٹیسٹ میں بھی بنگلورو میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جہاں بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں صرف 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔نیوزی لینڈ کی اس شاندار کارکردگی نے ثابت کیا کہ وہ بھارت کے خلاف اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتری ہے۔ بھارت کے لیے یہ شکست ایک بڑی خبر ہے، خاص طور پر ہوم گراؤنڈ پر، جو ان کی کمزوریوں کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر ہوم سیریز میں، تاکہ وہ مستقبل میں ایسی ناکامیوں سے بچ سکیں۔

  • جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

    پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ
    جیت کا کریڈٹ پاکستانیوں کو دینا چاہتا ہوں

    شان مسعود کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہوتا ہے تب ہمیں ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہئے، اس وقت پاکستان کے لیے اچھا نتیجہ ملا ہم سیریز جیتے،ٹیسٹ میچ ایک دن میں ختم ہو یا زیادہ دن میں ہمیں جیتنا چاہئے،میری ذمہ داری ہے کیونکہ میں کپتان تھا، صحیح سلیکشن ہونی چاہئے، ہر چیز ایمانداری سے ہونی چاہئے کیونکہ یہ پاکستان کی ٹیم ہے،سمجھتا ہوں جیت بہت بڑا اعزاز ہے مزید ذمہ داری کا احساس دکھانا ہوگا، جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔

    شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ کرکٹ ایک کھیل ہے اور ان کے ساتھ ساتھ رضوان نے اپنی قدرتی صلاحیتوں کے برعکس کھیلنے کی کوشش کی۔ انہوں نے صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی پرفارمنس ٹیم کے لیے اہم ہے، انفرادی کارکردگی کی بجائے ٹیم کی کامیابی زیادہ اہم ہے۔وہ اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے کھلاڑیوں کی تیاری ضروری ہے اور سلیکشن میں تسلسل کی ضرورت ہے۔ یہ بات افسوسناک لگتی ہے جب پاکستان میچ ہارتا ہے،

    انگلینڈ کے خلاف میچ میں چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کوئی معمولی ٹیم نہیں ہے، اور کنڈیشنز کا صحیح تجزیہ ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اسپنرز کے لیے یہ پہلی بار اسپن کنڈیشنز میں بولنگ کرنا تھا، اور ان کا ہدف ہمیشہ مثبت نتائج نکالنا ہے چاہے کنڈیشنز جیسی بھی ہوں۔ہمیں اس بات پر داد دینی چاہئے کہ ہمارے لئے نئی چیز تھی لیکن ہم نے کیا، ہماری ٹیم ایسی ہو جہاں بھی کھیلے جیسے بھی کھیلے پاکستان کے لئے فتح ہونی چاہئے

  • پاکستان پنڈی ٹیسٹ  جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    پاکستان پنڈی ٹیسٹ جیت گیا، ساڑھے تین سال بعد سیریز میں فاتح

    پنڈی ٹیسٹ ،پاکستان انگلینڈ سے جیت گیا

    پنڈی ٹیسٹ میں پاکستان نے شاندار بولنگ اور عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی اور اس طرح سیریز کے تیسرے اور آخری فیصلہ کن میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کر لی۔پاکستانی اسپنرز نے پنڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن اُکھاڑ کر رکھ دی، تیسرے روز پوری انگلش ٹیم آؤٹ ، شاہینوں کو جیت کےلئے صرف 36 رنز کا ہدف دیا گیا تھا، یہ فیصلہ کن ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا،سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ نے 24 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جہاں زیک کرالی 2، بین ڈکٹ 12 اور اولی پوپ صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، ہیری بروک نے کچھ مزاحمت کی، لیکن وہ 26 رنز پر آؤٹ ہو گئے،کپتان بین سٹوکس بھی صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جب کہ جمی سمتھ نے 3 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دیا اور انہیں بھی ساجد خان نے آؤٹ کیا، تجربہ کار بلے باز جو روٹ نے 33 رنز بنائے، مگر نعمان علی نے انہیں بھی آؤٹ کر دیا گُس ایٹکنسن 97 کے مجموعے پر ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوئے، پاکستان کے سپنرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، نعمان علی نے 6 اور ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 267 رنز بنائے تھے، جبکہ پاکستان نے 344 رنز بنا کر اپنی اننگز کا اختتام کیا۔

    پاکستان تقریباً ساڑھے 3 سال بعد اپنی سرزمین پر ایک ٹیسٹ سیریز جیتنے میں کامیاب ہوا ہے۔ آخری بار انہوں نے جنوری 2021 میں جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز جیتی تھی۔ اس دوران پاکستان کو 2022 میں آسٹریلیا، انگلینڈ، اور 2024 میں بنگلادیش کے خلاف اپنے میدان پر شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ حالیہ سیریز میں، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف اپنی سرزمین پر چوتھی بار ٹیسٹ سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے، جبکہ آخری بار 2005 میں یہ کامیابی ملی تھی۔ یہ جیت پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے، خاص طور پر 8 سال بعد انگلینڈ کے خلاف اپنی زمین پر سیریز جیتنے پر۔

    آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے پہلی مرتبہ انگلینڈ کو شکست دی ہے، اسی اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے 2022ء میں پاکستان کو شکست دی تھی،آج راولپنڈی ٹیسٹ میچ کا فیصلہ تیسرے دن کے پہلے سیشن میں ہوگیا تھا، پاکستان نے انگلینڈ کو 9 وکٹ سے ہرا کر 3 میچز کی سیریز 1-2 سے جیت لی ہے

    پاکستانی بولرز نے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو دباؤ میں رکھا، جس کی بدولت انگلینڈ کی ٹیم کم اسکور پر آؤٹ ہوگئی۔ اس کے بعد پاکستانی بیٹسمینوں نے سنبھل کر کھیلتے ہوئے مطلوبہ ہدف کو حاصل کیا۔ اس فتح نے پاکستان کے کرکٹ کیمپ میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے اور یہ ان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

    کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ سیریز میں فتح پر قوم کو مبارکباد دی ہے،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل پیش کیا ، کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے جذبے اور ٹیم ورک نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے ،پوری قوم کرکٹ ٹیم کی اس کامیابی پر خوش ہے ،انشاء اللہ کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

    انگلینڈ کیخلاف سیریز میں کامیابی، وزیراعلیٰ پنجاب،سندھ،خیبر پختونخوا کی ٹیم کو مبارکباد
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا،سعود شکیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، پاک انگلینڈ سیریز میں بہترین ٹیم ورک دیکھنے کو ملا۔

    دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے،امید ہے آئندہ بھی قومی کرکٹ ٹیم اس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی، پاکستانی ٹیم کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیریز میں کامیابی پر کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کا انگلینڈ کو شکست دینا خوشی کی بات ہے،ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں،لگن اور جذبہ منزل کو حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے،ہم متحد ہوکر کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں،سندھ اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے جدوجہد جاری رہےگی

    اسپیکر سردار ایاز صادق نے پاکستانی کرکٹ ٹیم اور قوم کو شاندار کامیابی پر مبارکباددی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتنے پر مبارک باد دیتا ہوں،پاکستانی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا ہے، پاکستانی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ کھلاڑی آئندہ بھی اسی طرح پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں گے،

    پاکستان کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شاندار فتح پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جیت اپنے نام کی۔

  • کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    کوشش ہے اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں کرائیں : فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کوشش ہے کہ اس بار پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی ہمارے صوبے کا نام آتا ہے لوگ دہشتگری کی بات کرتے ہیں۔ کوشش ہے کہ اس بار پی ایس ایل کا ایک میچ پشاور میں بھی کرائیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی ٹی اسٹیڈیم میں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے سربراہ کے ہمراہ شجر کاری مہم کے لیے پودا لگایا اور نیشنل مینز سافٹ بال چیمپئن شپ کا میچ بھی دیکھا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاست الیکشن میں کریں گے لیکن قیام امن اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ دنیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ میں سے ایک ہے جس میں دنیا بھر سے شہرت یافتہ کرکٹرز کھیلتے اور لیگ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کے خواہشمند رہتے ہیں۔پی ایس ایل کا سفر 9 سال سے کامیابی سے جاری ہے اور ہر گزرتے ایڈیشن کے ساتھ اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ 2025ء میں اس کا دسواں ایڈیشن کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل میں 6 ٹیمیں کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز حصہ لیتی ہیں جب کہ 2026ء میں 11 ویں ایڈیشن سے اس میں مزید دو ٹیموں کے اضافے کا امکان ہے۔

    عمران خان اسرائیل ایجنٹ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کا حصہ ہے، شرجیل میمن

    ڈاکٹر شاہنواز قتل: آئی جی سندھ کی انکوائری کمیٹی کے اہم انکشافات

    ٌسندھ فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی، 10 ہزار کلو گرام غیر معیاری مصالحہ برآمد

  • سری لنکن اے کی پاکستان شاہینز کو شکست، فائنل میں رسائی

    سری لنکن اے کی پاکستان شاہینز کو شکست، فائنل میں رسائی

    ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ عمان کے العامرات کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکن ٹیم کی بہترین بیٹنگ کارکردگی نے پاکستان کی بولنگ کو چیلنجنگ ہدف حاصل کرنے سے روک دیا۔پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ اوپنر عمیر بن یوسف نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 68 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں ان کی 6 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔ عمیر کے علاوہ کوئی اور بلے باز سری لنکن بولنگ لائن کا مقابلہ نہیں کرسکا۔ حیدر علی نے 14، محمد عمران نے 13 اور عرفات منہاس نے 10 رنز بنائے، مگر کسی بھی کھلاڑی نے دوہرا ہندسہ عبور نہیں کیا۔ سری لنکن گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹنگ کو دباؤ میں رکھا۔
    136 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اے ٹیم نے پراعتماد آغاز فراہم کیا اور مضبوط بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 اوورز میں ہدف حاصل کرلیا۔ سری لنکن بلے باز اہان وکرما سنگھے نے ناقابل شکست 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ان کے ساتھی لہیرو اوڈاارا نے 43 رنز بنائے۔ اس جوڑی کی بیٹنگ نے سری لنکن ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پاکستان شاہینز کے بولر سفیان مقیم اور عباس آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، مگر سری لنکا کی بیٹنگ لائن کے سامنے پاکستانی بولنگ لائن بے اثر ثابت ہوئی۔ایمرجنگ ٹیمز ٹی20 ایشیا کپ میں دوسرا سیمی فائنل آج شام 6 بجے افغانستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ یہ دیکھنا ہوگا کہ کونسی ٹیم سری لنکا اے کا فائنل میں مقابلہ کرے گی۔ اس بڑے مقابلے کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا، جس میں ایشیا کپ کی فاتح ٹیم کا فیصلہ ہوگا۔

  • پنجاب پولیس کے 2 جوان لاہور قلندرز کی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں منتخب

    پنجاب پولیس کے 2 جوان لاہور قلندرز کی ٹیم کے دورہ زمبابوے میں منتخب

    پنجاب پولیس کا ایک اور اعزاز، 2 جوان لاہور قلندرز کی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئے منتخب ہو گئے

    ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل عمران عارف اور اینٹی رائٹ فورس کے محمد شعیب لاہور قلندرز کے پلئیر ڈویلپمنٹ پروگرام کا حصہ بن گئے۔ دونوں کھلاڑی زمبابوے میں منعقدہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے دونوں کھلاڑیوں، کوچ ندیم عباس اور لائزون افسر سلیم جٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے موقع پر پیٹرن کرکٹ پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی عمران محمود بھی موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل دوروں کیلئے منتخب ہونا قابلِ فخر ہے، ایسے با صلاحیت اتھلیٹس کی بہترین تربیت اور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

  • پی سی بی نے میر حمزہ کو قومی  اسکواڈ سے ریلیز کردیا

    پی سی بی نے میر حمزہ کو قومی اسکواڈ سے ریلیز کردیا

    لاہور: انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل انجری کا شکار ہونے والے فاسٹ بولر میر حمزہ کو اسکواڈ سے ریلیز کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: راولپنڈی میں انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل فاسٹ بولر میر حمزہ فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے تھے جس کے باعث وہ سلیکشن کیلئے دستیاب نہیں تھے، فاسٹ بولر میر حمزہ کی کمر کے نچلے حصے میں سوزش کی نشاندہی ہوئی ہے اور وہ دائیں ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے سبب ٹریننگ سیشن میں بھی شامل نہیں ہوسکے تھے،اب احتیاطی تدابیرکےطورپر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی اور بحالی کاعمل مکمل کریں گے۔

    احتیاطی تدابیرکےطورپر میر حمزہ میڈیکل ٹیم کے ساتھ کراچی میں صحتیابی اور بحالی کاعمل مکمل کریں گے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے ہرایا تھا۔

    میکڈونلڈز کے برگرز سے جان لیوا وائرس پھیلنے لگا

     

    جاپانی ڈش رامین عام انتخابات میں ووٹروں کے لیے اولین مسئلہ بن گئی

    شفقت چیمہ کے بیٹے کی والد کے کومہ میں جانے کی خبروں کی تردید

  • پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    پنڈی ٹیسٹ :پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 3 وکٹیں گر گئیں

    راولپنڈی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے،انگلینڈ کے 8 بیٹرز نعمان خان اور ساجد خان کی بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے 241 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 276 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : راولپنڈی میں کھیلے جارہے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، زیک کرولی 29 اور اوپنر بین ڈکٹ 52 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، مڈل آرڈر بیٹر اولی پوپ 3، جو روٹ اور ہیری بروک 5، 5، کپتان بین اسٹوکس نے 12 رنز بنائے-

    انگلش ٹیم کیلئے 7ویں وکٹ کی شراکت میں گس اٹکنسن اور جیمی اسمتھ نے 107 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی تاہم اٹکنسن 39 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے بعدازاں 91 رنز بناکر جیمی اسمتھ بھی پویلین لوٹ گئے،اسپنر ساجد خان نے چار جب کہ نعمان علی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اور زاہد محمود نے ایک پلئیر کو آؤٹ کیا-

    دوسری جانب راولپنڈی ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 66 رنز بنالیے-

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس ہر مرتبہ آپ کے حق میں نہیں جاتا، ٹاس ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے لیکن ہم اچھی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں اور تسلسل کے ساتھ پرفارمنس دکھانا چاہتے ہیں ہماری تیاری ہے اور اس کے مطابق کھیلیں گے، انگلینڈ کے خلاف کھیلنا اچھا تجربہ ہے۔

    انگلینڈ نے اپنی گزشتہ میچ میں شکست کھانے والی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی ہیں، فاسٹ بولر بریڈن کارس اور میتھیو پوٹس کی جگہ گس ایٹکنسن اور اسپنر ریحان احمد کو ٹیم میں شامل کیا ہے جبکہ تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان نے دوسرے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھتے ہوئے کوئی تبدیلی نہیں کی۔

    پاکستان پلیئنگ الیون

    پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شان مسعود (کپتان)، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں بین اسٹوکس (کپتان)، زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، جیمی اسمتھ، گس ایٹکنسن، ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، ابتدائی دونوں میچز ملتان میں کھیلے گئے تھے، پہلے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

  • ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ، پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

    پاکستان شاہینز نے اے سی سی ٹی20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں یو اے ای کو ایک یکطرفہ مقابلے میں شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے۔
    عمان کے شہر العامرات میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنائے۔ کپتان محمد حارث نے شاندار 71 رنز بنائے جبکہ حیدر علی نے 32 رنز کی اننگز کھیل کر انہیں سپورٹ کیا۔ یاسر خان نے 25، قاسم اکرم نے 23 اور عمیر یوسف نے 21 رنز کی شاندار شراکتیں کیں۔
    یو اے ای کی ٹیم نے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انتہائی مایوس کن کارکردگی دکھائی اور 17ویں اوور میں صرف 65 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ان کے کپتان راہول چوپڑا 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کے شاہنواز داہانی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں، جو کہ اس اہم جیت میں ان کا کلیدی کردار تھا۔ اس کے علاوہ، سفیان مقیم نے 2، جبکہ احمد دانیال، عباس آفریدی اور عرفات منہاس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    یہ میچ پاکستان کے لیے ایک شاندار فتح ثابت ہوا ہے اور اس کی کارکردگی اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیم میں گہرائی اور ہنر موجود ہے۔ خاص طور پر محمد حارث اور شاہنواز داہانی کی کارکردگی نے ان کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اگر یہ ٹیم اسی طرح کی کارکردگی جاری رکھے، تو وہ ٹورنامنٹ میں مزید کامیابیاں حاصل کر سکتی ہے۔

    بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ڈراپ یا آرام دیا ؟

    بابر اعظم: پاکستانی ٹیم پر بوجھ، اوقات یاد دلا دی گئی

    بابر اعظم ضدی،بات نہیں مانتے تھے،محمد وسیم کا انکشاف

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے

  • برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان،انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ کے اعزاز میں تقریب

    برطانوی ہائی کمشنر کی جانب سے پاکستان،انگلینڈ ٹیم منیجمنٹ کے اعزاز میں تقریب

    اسلام آباد .برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی جانب سے پاکستان اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے،

    تقریب میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے پاکستانی ٹیم کے کپتان کی شرٹ برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو تحفہ کی،برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ کے لئے دونوں ٹیمز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،اور کہا کہ خواہش تھی کہ دوسرا ٹیسٹ انگلینڈ جیتے مگر پاکستان کی فتح سے خوشی ہوئی ۔امید ہے تیسرے ٹیسٹ میں اچھا کھیل دیکھنے کو ملے گا۔پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز دلچسپ موڑ پر آگئی ہے۔

    دوسری جانب پاکستان کی قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا ہے،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ کل جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگا،تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، راولپنڈی ٹیسٹ میں قومی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترےگی جب کہ صائم ایوب اور عبداللہ شفیق اوپننگ کریں گے،پلیئنگ الیون میں شان مسعود، کامران غلام، سعودشکیل، محمدرضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

    بابر اعظم ،شاہین آفریدی اور نسیم شاہ ڈراپ یا آرام دیا ؟

    بابر اعظم: پاکستانی ٹیم پر بوجھ، اوقات یاد دلا دی گئی

    بابر اعظم ضدی،بات نہیں مانتے تھے،محمد وسیم کا انکشاف

    احساس ہو تو کچھ شرم ہوناں،احمد علی بٹ بابر اعظم پر پھٹ پڑے

    بڑا فیصلہ،مبشر لقمان سپریم کورٹ، نیب جانے کو تیار،پی سی بی ،کرکٹرزپر جوڈیشل کمیشن بنے گا؟

    پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

    بابراعظم کے بھائی کا ذریعہ آمدن بتا دیں میں چپ ہو جاؤں گا، مبشر لقمان

    ہم نے سچ بولا،شوق پورا کرنا ہے تو کر لیں، احمد شہزادبابر اعظم پر پھر برس پڑے