Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں،ہارنے سے مایوسی ہوئی،شان مسعود

    ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں،ہارنے سے مایوسی ہوئی،شان مسعود

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ انگلینڈ نے راستہ نکالا اور 20 آؤٹ کئے، ہم 20 کیا اچھے انداز سے 10 وکٹیں بھی نہیں لے رہے جو بہت ہی مایوس کن بات ہے۔

    انگلینڈ سے بدترین شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ 20 آؤٹ کئے بغیر ٹیسٹ میچ نہیں جیت سکتے، اس پر کام کرنا پڑے گا، میچ کا وننگ ریزلٹ کیسے نکالنا ہے اس کو دیکھنا ہوگا،انگلینڈ، پاکستان کے لئے ایک ہی پچ تھی، ہمیں انگلینڈ نے راستہ نکالنا سکھایا ہے، انگلینڈ نے اچھے عزم کا مظاہرہ کیا اور کامیابی حاصل کی،پہلی اننگز میں ٹیم نے اچھا اسکوربنایا تھا، ہمیں دوسری اننگز اچھی کھیلنی چاہیے تھی، ہم میچ سیٹ کر کے ہار رہے ہیں ہمیں طریقہ نکالنا ہے کہ پہلی اننگز اچھی کھیلنے کے بعد میچ پراپنی گرفت برقرار کیسے رکھی جائے،پانچ دن کا ٹیسٹ میچ ہے اس میں کنڈیشن بدلتی رہیں گی،میچ ہارنا اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ہارنا، کھلاڑی اور کپتان دونوں کے لئے مایوسی ہوتی ہے، چھ میچز میں ہم نے غلطیاں کیں، میچ سیٹ اپ کیا اور پھر جانے دیا، ٹیسٹ کرکٹ آسان نہیں، ہم پچز کے لیے اپنی ضرورت اور اسکواڈ بتاتے ہیں، دوسرے ٹیسٹ کے لیے بیٹھیں گے اور اچھا کمبی نیشن بنانے کی کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں ہی کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ شان مسعود ایک اور ورلڈ ریکارڈ قائم کرنے کےقریب پہنچ گئے ،بطور کپتان لگاتار6ٹیسٹ میچز ہارنے والے دنیا کے پہلے کپتان بن جائیں گے،اس سے قبل یہ شرمناک ریکارڈ زمبابوے کے سابق کپتان ٹیٹینڈا ٹیبو کے پاس تھا ٹیبو نے اپنی کپتانی کے آغازمیں لگاتار 5ٹیسٹ میچ ہارے تھے

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

    پی سی بی نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے

  • پی سی بی کا ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

    پی سی بی کا ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان

    پی سی بی نے ایک بار پھر نئی قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا ہے

    پی سی بی نے قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کی تشکیل نو کر دی ہے،نئی سلیکشن کمیٹی میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید، اسد شفیق، اظہر علی کو شامل کیا گیا ہے،پی سی بی نے سابق ایمپائر علیم ڈار اور حسن چیمہ کو بھی سلیکشن کمیٹی میں شامل کرلیا ہے جبکہ کمیٹی میں شامل تمام اراکین کو ووٹنگ کا حق حاصل ہوگا۔

    قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور محمد یوسف کے سلیکٹرز سے مستعفی ہونے کے بعد پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا تھا، آج تبدیلیاں کر دی گئی ہیں،دریں اثناء گرین شرٹس کے دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان نئی سلیکشن کمیٹی کرے گی۔

  • ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی

    ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگز اور 47 رنز سے شکست دے دی۔

    انگلینڈ نے پاکستان کو سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اننگز اور 47 رنز سے شکست دیکر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے،ملتان ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز 6 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز کیا، آغا سلمان اور آل راؤنڈر عامر جمال کی مزاحمت جاری ہے، دونوں نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 109 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی،مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان 63 کے انفرادی اسکور پر وکٹ گنوابیٹھے، بعدازاں شاہین شاہ آفریدی 8 نسیم شاہ 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، عامر جمال 55 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی،پاکستان کی ٹیم دوسری اننگزمیں 220 رنزبناکرآوٹ ہوگئی،کپتان شان مسعود 11 ، محمد رضوان 10 اور بابراعظم 5 رنزبناکر آؤٹ ہوئے، اوپنر عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ ، بخار میں مبتلا ابراراحمد بیٹنگ کےلیے نہیں آئے

    گزشتہ روز پاکستان نے دوسری اننگز میں انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور صرف 82 رنز پر 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے تھے،پاکستان نے پہلی اننگز میں شان مسعود، عبد اللہ شفیق اور سلمان علی آغا کی سنچریوں کی بدولت 556 رنز اسکور کیے تھے جبکہ جواب میں انگلینڈ نے پہلی اننگز میں ہیری بروک کی ٹرپل سنچری اور جو روٹ کی ڈبل سنچری کی بدولت 823 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

  • انگلینڈ کے خلاف  دوسری اننگز ،قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز ،قومی ٹیم مشکلات کا شکار

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی چھٹی وکٹ 82 رنز پر گرگئی ہے۔

    باغی ٹی وی : عبداللہ شفیق اننگز کی پہلی ہی گیند پر صفر پر پویلین لوٹ گئے، شان مسعود 11، بابر اعظم 5، صائم ایوب 25، محمد رضوان 10 اور سعود شکیل 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے،اس سے قبل انگلینڈ نے ملتان ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن اپنی پہلی اننگ 823 رنز بنا کر ڈیکلیئر کردی۔

    انگلینڈ نے آج پاکستان کے خلاف 7 وکٹ کے نقصان پر 823 رنز بنائے، اس سے قبل پاکستان ٹیم نے پہلی اننگ میں 556 رنز بنائے تھے آج کے دن انگلینڈ کی چوتھی وکٹ 703 رنز پر گری جب جو روٹ 262 رنز بنا کر آؤٹ ہوئےانگلینڈ کی پانچویں وکٹ 779 جبکہ چھٹی وکٹ 797 اور ساتویں وکٹ 799 رنز پر گری انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 317 رنز ہیری بروک نے بنائے۔

    پاکستان کی جانب سے صائم ایوب اور نسیم شاہ نے دو، دو جبکہ سلمان آغا، شاہین آفریدی اور عامر جمال نے ایک، ایک کھلاڑی آؤٹ کیا

    پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے 3 وکٹ پر 492 رنز بنا لیے تھے۔

    اس سے قبل پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں 556 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی پہلی اننگز میں پاکستان کی جانب سے 3 سنچریاں اسکور کی گئیں، کپتان شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سلمان علی آغا 104 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، سعود شکیل 82، نسیم شاہ 33، بابر اعظم 30 اور شاہین شاہ آفریدی 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انگلینڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3، گس ایٹکنسن اور برائیڈن کارس نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ، شعیب بشیر اور کرس ووکس کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

  • ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان ٹیسٹ:انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا ریکارڑ توڑ دیا

    ملتان: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا –

    باغی ٹی وی: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہےاور انگلینڈ پاکستان میں ٹیسٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والی ٹیم بن گئی،کیسویں صدی میں پہلی بار کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف اننگز میں 700 رنز بنالیے۔

    انگلینڈ نے 20 سال قبل بنایا گیا بھارت کا 675 رنز کا ریکارڑ توڑ دیا جس میں بھارت نے 2004 میں ملتان ٹیسٹ میں 5 وکٹ پر 675 رنز بنائے تھے،یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے کہ کسی ٹیم نے پاکستان کے خلاف 700 رنز اسکور کیے ہیں، اس سے قبل 1958 میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 3 وکٹوں کے نقصان پر 790 اسکور بنایا تھا۔

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    دوسری جانب انگلش بلے باز جو روٹ اور ہیری بروک نے انگلینڈ کی پارٹنر شپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، جو روٹ اور ہیری بروک نے 412 رنز بناکر نیا ریکارڈ بنایاملتان ٹیسٹ میں جو روٹ اور ہیری بروک کے درمیان پارٹنر شپ جاری ہے، اس سے قبل انگلینڈ کی جانب سے پیٹر مے اور کولن کاوڈرے نے 1957 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 411 رنز کی شراکت بنائی تھی،ٹیسٹ کرکٹ کی سب سے بڑی شراکت 624 رنز کی قائم ہوئی جو مہیلا جے وردنے اور کمار سنگا کارا نے 2006 میں جنوبی افریقا کے خلاف بنائی تھی۔

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

  • انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں،محمد حفیظ

    ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیونگ سیٹ پر ہے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر محمدحفیظ نے کہا کہ ملتان میں کنڈیشنز خواہ کیسی بھی ہیں، انگلینڈ ٹیم اس وقت ڈرائیو نگ سیٹ پر ہے، انگلینڈ کے پاس جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں، انگلینڈ نے مثبت سوچ کا مظاہرہ کیا اور ان کے پاس بہتر گیم پلان ہے ، انگلینڈ کی ٹیم 175 رنز سے زائد کر کے جیتنے کے لیے جائے گی، پاکستان ٹیم صرف ڈرا کے لیے کھیلے گی یا پھر اسے ہوم گراؤنڈ پر ایک اور شکست کا سامنا ہو گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے روز کا کھیل اس وقت ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے،ملتان ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلیںڈ نے 492 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کا آغاز کیا، کھیل کے دوسرے سیشن میں پاکستان کو جو روٹ کی وکٹ ملی جن کا کیچ بابراعظم نے 186 کے انفرادی اسکور پر ڈراپ کیا تھا۔

    دونوں انگلش بیٹرز نے پاکستان کیخلاف چوتھی وکٹ کی شرکت میں 454 رنز کی ریکارڈ پارنٹرشپ قائم کی جبکہ پاکستانی بالرز تاحال وکٹ کیلئے ترس رہے جوروٹ 262 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں 14 چوکے شامل تھے، ہیری بروک 260 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، کھیل کے چوتھے روز پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ آغا سلمان کے حصے میں آئی۔

  • قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی  کپتان فاطمہ ثنا کے والد   انتقال کرگئے

    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد انتقال کرگئے

    کراچی: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں انتقال کرگئے۔

    باغی ٹی وی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ قومی ویمنز ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کے والد آج کراچی میں قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے جس کے باعث وہ پہلی دستیاب فلائٹ سے کراچی روانہ ہوں گی۔

    دوسری جانب ویمنز کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں او رچئیرمین پی سی بی نے والد کے انتقال پر فاطمہ ثنا سے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے،” محسن نقوی نے فاطمہ ثنا کے والد کے انتقال پر ان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی آپ اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے۔”

    واضح رہے کہ پاکستان کی ویمنز ٹیم آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز کیلئے ان دنوں دبئی میں موجود ہے جہاں ٹیم کا کل آسٹریلیا سے اہم میچ ہے،قومی ٹیم ایونٹ میں 2 میچز کھیل چکی ہے، اسے ایک میں شکست اور ایک میں کامیابی ملی ہے، میگا ایونٹ میں ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی جبکہ بھارت سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

  • شکیب الحسن نے  اسٹوڈنٹس احتجاج کے دوران اختیار کی گئی  خاموشی پرمعافی مانگ لی

    شکیب الحسن نے اسٹوڈنٹس احتجاج کے دوران اختیار کی گئی خاموشی پرمعافی مانگ لی

    ڈھاکا: بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شکیب الحسن نے جولائی میں طالب علموں کے احتجاج کے دوران اختیار کی گئی خاموشی پر بالآخر معافی مانگ لی۔

    باغی ٹی وی : شکیب الحسن عوامی لیگ کے دور حکومت میں ممبر پارلیمنٹ تھے اور انہوں نے جولائی میں ہونے والے احتجاج کے دوران خاموشی اختیار کی تھی،شکیب الحسن احتجاج کے دوران کینیڈا میں لیگ کھیل رہے تھےاب کرکٹر نے سوشل میڈیا پیغام میں طالب علموں کے احتجاج کے دوران اپنائی گئی خاموشی پر معافی مانگتے ہوئے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں ہوم گراؤنڈ میں سپورٹ کی اپیل کی ہے۔

    شکیب الحسن نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں لکھا کہ طلبہ تحریک کے دوران جو شہید اور زخمی ہوئے وہ میرے لیے قابل احترام ہیں، میری خاموشی سے جن کو دکھ ہوا میں ان سب کے احساسات کو عزت دیتا ہوں اور خلوص دل سے معافی مانگتا ہوں، میں بھی آپ کی جگہ ہوتا تو اپ سیٹ ہوتا، میں آخری میچ کھیل رہا ہوں –

    جعلسازی کی شناخت کرنے والا نیا ٹول متعارف

    سیاست میں اپنی مختصر شمولیت کے حوالے سے شکیب الحسن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ماگورا سے ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوا جو میرا آبائی شہر تھا تاکہ ملک کی ترقی میں حصہ ڈال سکوں، الوداع کے وقت میں ان لوگوں سے ہاتھ ملانا چاہتا ہوں جن کی تالیوں نے مجھے بہتر کھیلنے پر اُکسایا اپنے مداحوں سے ملنا چاہتا ہوں، ان لوگوں کی آنکھیں دیکھنا چاہتا ہوں جنہوں نے ہر مشکل میں سپورٹ کیا میرے لیے آنسو نکل آئے! مجھے یقین ہے کہ اس الوداعی میچ کیلئے میرا ساتھ دیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ شکیب الحسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم شکیب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراؤ نڈ پر آخری ٹیسٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے ،جنوبی افریقہ اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ 21 اکتوبر سے ڈھاکا میں شروع ہونا ہے۔

    تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والوں سمیت 6 ملزمان گرفتار

    دوسری جانب سابق وزیراعظم کے تختہ الٹائے جانے کے بعد شکیب الحسن کشیدہ حالات کی وجہ سے تاحال اپنے وطن نہیں لوٹے جبکہ ان کے اوپر قتل کا مقدمہ بھی درج ہے۔

  • آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کی پاکستان میں میزبانی کی تصدیق اور  پی سی بی یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے نئے عہدے کا آغاز

    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کی پاکستان میں میزبانی کی تصدیق اور پی سی بی یوتھ ڈیولپمنٹ کے لیے نئے عہدے کا آغاز

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے بارے میں برطانوی اخبار کی جانب سے کیے گئے دعوے کی سختی سے تردید کی ہے۔ برطانوی اخبار نے خبر دی تھی کہ اگر بھارت فائنل میں پہنچتا ہے تو یہ میچ پاکستان سے باہر کھیلا جائے گا، تاہم پی سی بی نے اس دعوے کی مکمل طور پر نفی کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کا مؤقف فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز کے اپنے ملک میں انعقاد کے بارے میں غیر مبہم ہے۔پی سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، "ہماری واضح پوزیشن ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہوں گے، اور اس حوالے سے کسی بھی طرح کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔” اس بیان کے ذریعے پی سی بی نے یہ پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ وہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لئے پوری طرح پرعزم ہے۔

    دوسری جانب پی سی بی نے یوتھ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں بھی اہم اقدام اٹھایا ہے۔ پی سی بی نے ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کا عہدہ متعارف کرایا ہے اور اس کے لئے امیدواروں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔ ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ کی ذمہ داری انڈر 13 سے انڈر 19 تک کی کرکٹ کی ترقی کو فروغ دینا ہوگی۔
    پی سی بی نے اس عہدے کے لئے اشتہار جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ آف یوتھ ڈیولپمنٹ ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرے گا اور گراس روٹ اسٹرکچر کی تشکیل کے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش کو فروغ دے گا۔ اس عہدے کے لئے پی سی بی نے لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی شرط رکھی ہے۔ امیدواروں کو 24 اکتوبر تک اپنی درخواستیں جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے، اور اس عہدے کے لئے نامور سابق کرکٹرز کی خدمات حاصل کرنے کا ارادہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے حال ہی میں سابق کرکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں کی ہیں، اور اظہر علی اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔یہ واضح ہے کہ پی سی بی نہ صرف چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لئے پرعزم ہے بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کی ترقی اور ان کے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے بھی بھرپور اقدامات کر رہا ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کے سلسلے میں اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے، جس پر پی سی بی اپنی توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔

  • پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا "ٹیسٹ میچ کا رزلٹ   آنے کے لئے پر امید

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا "ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آنے کے لئے پر امید

    ملتان: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ وکٹ پر کافی کریکس کھل رہے ہیں، جس کے باعث انہیں یقین ہے کہ اس ٹیسٹ میچ کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا۔ سلمان علی آغا نے اپنے کھیل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سپنرز پر اٹیک کرنا ان کی گیم کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا، "اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی خاص پلان نہیں تھا، لیکن میں ہمیشہ سپنرز پر اٹیک کرتا ہوں۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہمیں اندازہ تھا کہ انگلش ٹیم تیز کرکٹ کھیلے گی، اور ہم امید کرتے ہیں کہ اٹیکنگ کرکٹ کے دوران مہمان ٹیم غلطیاں کرے گی۔سلمان علی آغا نے اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے کہا، "میں نے باؤنڈری پر خود کو کیچ آؤٹ ہوتے دیکھا، جس نے میرے لیے یہ ثابت کر دیا کہ انگلینڈ کی ٹیم ایک اچھی ٹیم ہے۔ میری کوشش ہمیشہ یہ ہوتی ہے کہ میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں، کیونکہ جب آپ 500 سکورز کرتے ہیں تو آپ کی خود اعتمادی بڑھ جاتی ہے۔”
    سلمان آغا نے مزید کہا کہ "ہم چاہتے ہیں کہ انگلینڈ کل غلطیاں کرے، کیونکہ ایسی غلطیاں کھیل کے نتیجے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔” انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے کھلاڑیوں کو مسلسل محنت کرنی ہوگی تاکہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلائی جا سکے۔یہ بات قابل غور ہے کہ سلمان علی آغا کی اس پریس کانفرنس نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں دلچسپی بڑھا دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اس مقابلے میں جوش و خروش موجود ہے، اور کھلاڑیوں کی کارکردگی پر سب کی نظریں ہیں۔اس موقع پر یہ بھی ذکر کیا گیا کہ انگلش گیند باز وطن واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ سیریز کا نتیجہ کیسے سامنے آسکتا ہے۔ سلمان علی آغا کی گفتگو اور ان کی حکمت عملی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس ٹیسٹ میچ میں بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔