Baaghi TV

Category: کھیل

  • ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر   آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کا دوسرا روز: قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ،انگلش ٹیم کی بیٹنگ جاری

    ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی-

    باغی ٹی وی :انگلش کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے انگلش ٹیم نے پاکستان کے خلاف مایوس کن آغاز کیا اور 4 رنز پر پہلی وکٹ گنوادی ہے انگلش بیٹر اولی پاپ صفر پر نسیم شاہ کا شکار ہوئے۔

    گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، میچ کے پہلے دن کے اختتام پر پاکستان نے شان مسعود اور عبداللہ شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت 4 وکٹ کے نقصان پر 328 رنز بنالیے تھے۔

    میچ کے دوسرے روز سعود شکیل اور نسیم شاہ نے کھیل کا آغاز کیا تو نسیم شاہ 388 کے اسکور پر 33 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جب کہ ان کے بعد آنے والے محمد رضوان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے قومی ٹیم کی ساتویں وکٹ 450 کے مجموعی اسکور پر سعود شکیل کی صورت گرگئی سعود شکیل 177 گیندوں پر 82 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ، سعود کے بعد آنے والے عامر جمال 7 رنز اور پھر شاہین شاہ آفریدی 26 رنز اور ابرار احمد 3 بناکر پویلین لوٹ گئے۔

    قومی کرکٹر سلمان آغا نے ٹیسٹ کرکٹ میں 1 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، سلمان آغانے 15 ویں ٹیسٹ کی 28ویں اننگز میں ایک ہزاررنز مکمل کیے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

    انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ کا پہلا دن

    پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 86 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 328 رنز بنائے تھےکپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے عبداللہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، انہوں نے ٹیسٹ میں اپنی پانچویں سنچری بنائی، کپتان شان مسعود 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری اسکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے بعد ازاں بابراعظم 30 رنز بناکر ایل بی ڈبلیو ہوگئے پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 35 اور نسیم شاہ بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود تھے۔

    پاکستان کی پلیئنگ الیون

    کپتان شان مسعود، سعود شکیل، بابر اعظم، صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق ٹیم میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد بھی ٹیم میں شامل ہیں۔

    انگلینڈ پلیئنگ الیون

    زیک کرالے، بین ڈکٹ، کپتان اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، وکٹ کیپر جیمی اسمتھ، کرس ووکس، گس ایٹکنسن، بریڈن کرس (ڈیبیو)، جیک لیچ اور شعیب بشیر۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے دو ٹیسٹ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

  • ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ، بھارت نے پاکستان کو شکست دیدی

    آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 7ویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا، دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی قیادت فاطمہ ثنا کررہی ہیں جب کہ بھارتی ٹیم کو ہرمن پریت کور لیڈ کر رہی ہیں۔پاکستان کا ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کا فیصلہ سود مند ثابت نہ ہوا،پاکستان کو پہلا نقصان اس وقت ہوا جب گل فیروزہ ایک رن پر آؤٹ ہو گئیں، پاکستان کی دوسری وکٹ 25 کے مجموعی سکور پر گری ،سدرہ امین 8رنز بنا کرآؤٹ ہوئیں، پاکستان کی تیسری وکٹ 33 رنز پر گری۔ بھارت کیخلاف پاکستان کی چوتھی وکٹ 41 رنز پر گر گئی، منیبہ علی 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔

    پاکستان کی 52 کے مجموعی سکور پر پانچویں وکٹ گری، عالیہ ریاض 12 ویں اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ فاطمہ ثنا 13 جب کہ طوبہ حسن صفر رن پر آوٹ ہوئیں۔ گرین شرٹس کی جانب سے صرف چار کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل ہوسکیں۔ ندا ڈار 28 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ منیبہ علی نے 17 اور سیدہ عروبہ شاہ نے ناٹ آؤٹ رہتے ہوئے 14 رنز بنائے جب کہ کپتان فاطمہ ثنا صرف 13 رنز بنا سکیں۔

    بھارت کی جانب سے سب سے کامیاب بولر ارُندھتی ریڈی رہیں جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ شریانکا پٹیل نے دو جب کہ رینوکا، آشا، دپتی کے ہاتھ ایک، ایک وکٹ آئی۔ پاکستان ویمنز سکواڈ میں منیبہ علی، گل فیروزہ، سدرہ امین، عمائمہ سہیل، ندا ڈار، طوبیٰ حسن، فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، ناشرہ سندھو، سعدیہ اقبال، سیدہ عروبہ شاہ شامل ہیں۔ بھارتی ویمنز سکواڈ سمرتی مندھانا، شفالی ورما، ہرمن پری کور، جمائمہ روجرز، رچا گوش، دیپتی شرما، سجیون سجانا، ارون دھتی ریڈی، شریانکا پٹیل، عاشا صوبانہ، رینوکا سنگھ پر مشتمل ہے۔

  • پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو  برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پاکستانی ٹیم کا بدترین شکست کا باعث بننے والی بیٹنگ لائن کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کےلیے بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہارنے والی بیٹنگ لائن کو ہی کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سے دو دن قبل انگلینڈ نے اولی پاپ کی قیادت میں کھیلنے والی 11 ارکان پر مشتمل ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔البتہ شان مسعود کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستان ٹیم کے 11 کھلاڑیوں کے نام ٹاس سے پہلے سامنے آئیں گے۔ملتان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور کپتان شان مسعود نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کھیلنے والی بیٹنگ لائن اپ کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میں پاکستان نے 13 کھلاڑیوں کو موقع دیا تھا، البتہ دونوں ٹیسٹ میں ایک سے نمبر سات تک بیٹنگ لائن اپ میں تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ کی 4 اننگز میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان 98.00 کی اوسط سے 294 رنز بنا کر سر فہرست رہے تھے۔

    نائب کپتان سعود شکیل نے سیریز میں محمد رضوان کے علاوہ قومی ٹیم کے لیے دوسری سنچری بنائی تھی، تاہم راولپنڈی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 141 رنز کی اننگز کھیلنے والے بائیں ہاتھ کے بیٹر اگلی تین اننگز میں صرف 18 رنز بنا سکے تھے۔سابق کپتان اور تجربے کار بلے باز بابر اعظم چار اننگز میں صرف 64 رنز اسکور کر سکے تھے۔کپتان شان مسعود نے ایک نصف سنچری کے ساتھ 105، آغا سلمان نے 120 اور بائیں ہاتھ کے جارح مزاج اوپنر صائم ایوب نے 2 نصف سنچریوں کیساتھ 135 رنز اسکور کیے تھے۔سب سے مایوس کن پرفارمنس 24 سال کے عبداللّٰہ شفیق کی رہی تھی، جنہوں نے 2، 37، 0، 3 کی چار باریوں کیساتھ سیریز میں صرف 42 رنز بنائے تھے۔مینجمنٹ نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ابتدائی سات نمبروں کےلیے عبداللّٰہ شفیق، صائم ایوب، شان مسعود، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان اور آغا سلمان کیساتھ جانے کا ہی فیصلہ کیا ہے۔

    جے شنکر نے دورہ پاکستان کے دوران بات چیت کے امکان کو مسترد کردیا

    مرکزی مسلم لیگ کراچی کے تحت بچوں کی غزہ کانفرنس 7 اکتوبر کو ہوگی

  • سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن  کو  شکست  دیدی

    سندھ پولیس کے باکسر شہیر آفریدی نے عالمی چیمپیئن کو شکست دیدی

    بنکاک میں عالمی باکسنگ کے مقابلے میں سندھ پولیس سے وابستہ ایشین باکسنگ کے چیمپیئن شہیر آفریدی نے افریقہ سے تعلق رکھنے والے باکسنگ کے عالمی چیمپیئن پیٹرک الوئیٹے کو چھٹے راؤنڈ میں شکست دیکر عالمی باکسنگ کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    باغٰ ٹٰی وی کی رپورٹ کے مطابق آج کے اس مقابلے سے قبل شہیر آفریدی نے مجموعی طور پر باکسنگ کے 14 جبکہ پیٹرک الوئیٹے نے 50 مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔اس مقابلے میں کامیابی کے بعد شہیر آفریدی دنیا کے 100 بہترین پروفیشنل باکسر کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں اور یہ ابتک کی 16 ویں پروفیشنل فائٹ تھی۔علاوہ اذیں شہیر آفریدی مڈل ویٹ کیٹیگری میں عالمی باکسنگ کونسل اور ایسوسی ایشن جبکہ ایشین باکسنگ فیڈریشن کے ٹائٹل ہولڈر بھی ہیں۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے باکسر شہیر آفریدی کے عالمی چیمپیئن بننے پر مبارکباد دی اور باکسنگ کے میدان میں انکی یادگار جیت کو پاکستان اور سندھ پولیس کے لیئے ایک اعزاز قرار دیا ہے۔

    وزیراعلی پنجاب نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا

    لاہور میں قیام امن کیلئے رینجرز طلب

  • افغان کرکٹر  راشد خان نے  شادی کرلی

    افغان کرکٹر راشد خان نے شادی کرلی

    کابل: افغان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان نے کابل میں شادی کرلی –

    باغی ٹی وی : میڈیا رپورٹس کے مطابق راشد خان کی شادی 3 اکتوبر کو افغان دارالحکومت کابل میں ہوئی، کرکٹر کی شادی پشتون روایات کے مطابق ہوئی جس میں محمد نبی سمیت افغان ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی،افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئےدولہا کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں.
    sports
    سابق افغان کپتان محمد نبی کی جانب سے راشد خان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہیں مبارکباد بھی دی گئی ہے،ویڈیو وائرل ہوتے ہی انہیں دنیا بھرسے مبارک باد اور نیک خواہشات کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں۔
    sports
    دوسری جانب افغان کرکٹ ایسوسی ایشن کےایکس اکاؤنٹ سے راشد خان کے شاندار شادی ہال کی تصاویر بھی شیئر کی گئی ہیں ،تصاویر میں شادی ہال کے باہر اور اندر کے خوبصورت وینیو کو دیکھا جاسکتا ہے،تاہم راشد خان کی اہلیہ کے حوالے سے فی الحال کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔

  • پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری، کھلاڑیوں کی شمولیت کا جائزہ

    پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں اکھاڑ پچھاڑ کی تیاری، کھلاڑیوں کی شمولیت کا جائزہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2023-24 کے سیزن کے لیے چار کیٹیگریز میں 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ فراہم کیا تھا، جن کے معاہدے 30 جون 2024ء کو ختم ہو چکے ہیں۔ تاہم، پی سی بی نے ابھی تک 2024-25 کے سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے، جس سے کرکٹ حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق، نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی توقع کی جا رہی ہے، اور متعدد کھلاڑیوں کی پوزیشنز کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

    کیٹیگری اے
    میں کوئی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے، اور پچھلے سال کی طرح اس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی شامل رہیں گے۔
    کیٹگری بی
    ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو کیٹیگری "بی” تک محدود رکھا جائے گا، ان کے ساتھ نسیم شاہ، فخر زمان، اور شاداب خان کی موجودگی بھی کنفرم سمجھی جا رہی ہے۔ تاہم، پچھلے سال کیٹیگری "بی” کا حصہ بننے والے سابق کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد حارث کے اس کیٹیگری میں رہنے کے امکانات معدوم دکھائی دیتے ہیں۔ اسی طرح محمد نواز، جو ایک نمایاں آل راؤنڈر کے طور پر جانے جاتے ہیں، اس سال کیٹیگری "بی” میں شامل نہیں ہوں گے، جس سے اس کیٹیگری میں ان کی جگہ خالی رہ سکتی ہے۔
    کیٹیگری سی میں نئے نام شامل
    کیٹیگری "سی” میں عبداللہ شفیق کی موجودگی برقرار رکھی گئی ہے، لیکن اس کے ساتھ نئے ناموں کی شمولیت متوقع ہے۔ صائم ایوب، سعود شکیل، اسامہ میر، اور میر حمزہ جیسے کھلاڑیوں کو اس کیٹیگری میں شامل کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جو کہ پاکستان کرکٹ کی نئی نسل کی نمائندگی کرتے ہیں۔
    مراعات میں کمی کی خبریں
    ایک اہم پہلو جو سامنے آیا ہے وہ یہ ہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء سے قبل کھلاڑیوں کی جانب سے چیئرمین پی سی بی چوہدری ذکاء اشرف سے مراعات میں اضافے کے مطالبات تو تسلیم کر لیے گئے تھے، لیکن نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مالی فوائد میں اضافے کا امکان کم ہے۔ اس کی بڑی وجہ قومی ٹیم کی گزشتہ 12 ماہ کے دوران کارکردگی میں واضح کمی ہے۔کرکٹ کے حلقوں میں یہ خبریں گرم ہیں کہ پی سی بی کی انتظامیہ کھلاڑیوں کے کنٹریکٹس اور مراعات پر نظرثانی کر رہی ہے، اور اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ کن کھلاڑیوں کو اگلے سیزن کے لیے برقرار رکھا جائے اور کس کو فارغ کیا جائے۔

  • پاکستان کی فتح: ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست

    پاکستان کی فتح: ٹی 20 ورلڈ کپ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست

    پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 31 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 20 اوورز میں 116 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی اننگز میں کوئی بھی کھلاڑی لمبی اننگز کھیلنے میں کامیاب نہ ہوسکی، تاہم ٹیم کی مجموعی کوششوں سے وہ 116 رنز کا ہدف سیٹ کرنے میں کامیاب ہوئی۔ سری لنکا کے خلاف 117 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 85 رنز بنا سکی۔ سری لنکا کی جانب سے نیلکشیکا سلوا 22 رنز اور وشمی گونارتنے 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، لیکن دیگر کھلاڑی ڈبل فگر تک نہیں پہنچ سکیں۔
    پاکستان کی باؤلنگ میں سعدیہ اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے فاطمہ ثناء، عمائمہ سہیل اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں لے کر سری لنکا کی بیٹنگ لائن کو پریشان رکھا۔میچ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ انجری کا شکار ہو گئیں۔ ڈیانا بیگ کی دائیں ٹانگ کے پٹھے میں کچھاؤ پیدا ہوا جس کے باعث وہ صرف ایک گیند ہی کر سکیں۔ پاکستانی ڈاکٹر اور فزیو نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں آرام کا مشورہ دیا گیا، جس کے بعد وہ میچ میں مزید حصہ نہ لے سکیں۔پاکستان کی اس فتح نے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے اور ان کی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کامیابی کے ساتھ ہوا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تلاش : بابر اعظم کی قیادت کا دور اختتام پذیر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تلاش : بابر اعظم کی قیادت کا دور اختتام پذیر

    سابق کپتان بابر اعظم کے اچانک وائٹ بال ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے مستقبل کے کپتان کے انتخاب کا سوال اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب بابر اعظم نے کپتانی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا، جس نے کرکٹ کے حلقوں میں بے پناہ بحث و مباحثہ کا آغاز کر دیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق وکٹ کیپر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے کپتان بننے کے امکانات بہت کم ہیں۔ حالیہ سیزن کے دوران، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے شاہین آفریدی کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے قیادت سے ہٹا دیا تھا، جبکہ محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی علیحدہ کر دیا گیا۔ اس کے نتیجے میں سعود شکیل کو شان مسعود کا نائب مقرر کیا گیا۔
    آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی ناکامی کے بعد یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ قومی ٹیم میں کھلاڑیوں کے تین گروپس موجود ہیں۔ اس صورتحال نے پی سی بی کے سامنے ایک نئے کپتان کی تلاش کا چیلنج کھڑا کر دیا ہے۔ بورڈ اب کسی ایسے کھلاڑی کو قیادت کے لیے سامنے لانے پر غور کر رہا ہے جس کا نام کسی تنازعے میں نہ ہو، تاکہ ٹیم کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں کپتانی کا عہدہ ہمیشہ اہمیت کا حامل رہا ہے، اور اس وقت پی سی بی کو ایک ایسے قائد کی ضرورت ہے جو کھلاڑیوں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کر سکے۔ نئے کپتان کے لیے ممکنہ امیدواروں میں ایسے کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں جو نہ صرف اپنے کھیل میں بہترین ہوں بلکہ ٹیم کے اتحاد کو بھی فروغ دے سکیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے آئندہ کپتان کا انتخاب نہ صرف قومی کرکٹ کی سمت کا تعین کرے گا بلکہ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ نئے قائد کے آنے سے ٹیم کی کارکردگی میں کیا بہتری آتی ہے۔ پی سی بی کی کوشش ہے کہ وہ ایک مضبوط اور متفقہ قیادت فراہم کرے، تاکہ ٹیم کو مستقبل میں کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جا سکے۔

  • بابراعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    بابراعظم نے کپتانی کیوں چھوڑی اندرونی کہانی سامنے آگئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک بار پھر کپتانی چھوڑنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی.

    باغی ٹی وی کو موصول اطلعات کے مطابق بابر اعظم نے صرف ون ڈے کی قیادت تک محدود رکھنے پر استعفیٰ دیا۔ذرائع کے مطابق بابراعظم کو صرف ون ڈے ٹیم کی کپتانی جاری رکھنے کا کہا گیا، وائٹ . بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن ٹی ٹونٹی کا نیا کپتان لانے کے خواہش مند ہیں۔کنکشن کیمپ کے دوران کوچ گیری کرسٹن انہیں قائل کرتے رہے لیکن بابر اعظم نے پیشکش قبول نہیں کی اور انہوں نے پاکستان ٹیم کی کپتانی سے استعفی دے دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ٹیم کی قیادت کیلیے محمد رضوان مضبوط امیدوار ہیں۔دوسری جانب شائقین کرکٹ نے پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کے کپتانی چھوڑنے کو اچھا فیصلہ دیا۔شائقین نے کہا کہ بابر اعظم نے بہت دیر کی، انہیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد ہی کپتانی چھوڑ دینی چاہیئے تھی، امید ہے ان کی بیٹنگ میں پرفارمنس اب بہتر ہوجائے گی۔

    حکومت سندھ نے کتے کی قبر کو محفوظ ورثہ قرار دینے کی منظوری دیدی

  • ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ  کرکٹ ٹیم  پاکستان پہنچ گئی

    ٹیسٹ سیریز :انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    ملتان: انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : پاکستان کے خلاف 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی، انگلش آل راؤنڈر اور کپتان بین اسٹوکس کی قیادت میں انگلینڈ ٹیم ملتان ایئرپورٹ پہنچی،ملتان میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے شروع ہوگا جبکہ تیسرا ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔