پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بحیثیت کپتان وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا سیمی فائنل اور فائنل کھیل چکے ہیں، اب وہ ٹرافی جیتنا چاہتے ہیں۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ یہ ہم سب کی ٹیم ہے اور اس وقت ہمارا مقصد صرف ایک ہے اور وہ ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا جس کے لیے ہم سب کو ایک ہوکر کھیلنا ہوگا۔بابر اعظم جو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ میچز جیتنے والے کپتان بن گئے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بارے میں کہتے ہیں کہ انڈیا پاکستان میچ کی بات ہی کچھ اور ہوتی ہے جس میں صرف کھلاڑی ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے شائقین میں زبردست جوش وخروش پایا جاتا ہے، یہ ایک پریشر گیم ہوتا ہے، اگر آپ اس میچ میں خود کو جتنا فوکس اور بنیادی باتوں پرتوجہ رکھیں گے چیزیں آسان رہیں گی لیکن آئی سی سی ایونٹ میں آپ کو صرف اس ایک میچ پر توجہ نہیں دینی ہوتی بلکہ اس میں دوسری ٹیمیں بھی ہوتی ہیں اور اگر آپ کو چیمپئن بننا ہے تو تمام ٹیموں کو ہرانا پڑتا ہے۔
قومی کپتان کا کہنا ہے کہ یہ بحیثیت کپتان ان کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہے، ان کی کپتانی میں پاکستان ٹیم نے سیمی فائنل اور فائنل کھیل لیا ہے، اب وہ ٹرافی جیت کر وطن واپس آنا چاہتے ہیں لیکن اس کے لیے ہمیں ہر ٹیم کے خلاف بہترین کرکٹ کھیلنی ہوگی، بدقسمتی سے پچھلے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فنشنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہم فاتح نہ بن سکے، اس بار وہی غلطیاں نہیں دہرانا چاہتے۔بابراعظم نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول اچھا ہے، امریکا میں چونکہ پہلی بار یہ ایونٹ ہو رہا ہے اس لیے وہاں ڈراپ ان پچز ہوں گی، مختلف گراؤنڈز ہونگے، مختلف ماحول ہوگا، ایک نیا تجربہ ہوگا، نیا چیلنج ہوگا، ہمیں کنڈیشنز کا زیادہ پتہ نہیں لیکن ہم ایونٹ سے پہلے معلومات حاصل کرکے خود کو مقابلے کے لیے تیار کرلیں گے۔
اس خصوصی انٹرویو میں بابر اعظم نے اپنی بیٹنگ کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ ان کے اسٹرائیک ریٹ پر بہت زیادہ بات ہوتی رہی ہے، جب انہیں یہ احساس ہوا کہ اسٹرائیک ریٹ بہتر ہونا چاہیے تو انہوں نے اس پر کافی کام کیا، اس نکتے پر کام کیا کہ انہیں کہاں مشکل ہو رہی ہے، اصل میں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ صورتحال کیا ڈیمانڈ کر رہی ہے، آپ ہر وقت ایک ہی اسٹرائیک ریٹ سے نہیں کھیل سکتے۔بابر اعظم نے کہا کہ اس وقت ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، پچھلے دنوں جو چیزیں چلتی رہی تھیں ان میں کچھ بنائی گئی تھیں، انہیں اس طرح پیش کیا گیا کہ نہ جانے کیا ہوگیا ہے، جب ایسی چیزیں ہوتی ہیں تو ہماری کوشش یہ نہیں ہوتی کہ اسے دنیا کو دکھایا جائے، آپ کے اپنے گھر میں بھی جب کوئی بات ہوتی ہے تو اسے پبلک میں نہیں لایا جاتا، ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اگر کوئی مسئلہ ہے تو اسے سنا جائے اور اسے فوراً حل کیا جائے۔بابر اعظم کا کہنا تھا ان کا کھیل مختلف ہے، وہ کریز پر جاکر کچھ وقت لیتے ہیں ان کا گیم وہ نہیں ہے کہ جاتے ہی چھکے ماریں، وہ صائم اور فخر نہیں بن سکتے لیکن انہیں یہ پتہ ہے کہ اپنے کھیل کو کیسے اوپر لے جاسکتے ہیں، وہ اپنی بیٹنگ کی بنیادی باتوں پر توجہ رکھتے ہیں، ان کے کرکٹنگ شاٹس ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا بحیثیت کرکٹر اور کوچ تجربہ بہت وسیع ہے، ان کا تجربہ ٹیم کے کام آئے گا۔بابراعظم نے اپنے پرستاروں کے نام پیغام میں کہا کہ وہ ٹیم کی کامیابی کے لیے دعا کریں، ہماری طرف سے پوری کوشش ہوگی کہ ہم 100 فیصد پرفارمنس دیں، آپ ٹیم کو سپورٹ کریں کیونکہ یہ آپ سب کی ٹیم ہے یہ پاکستان کی ٹیم ہے۔بابراعظم نے اس تاثر کو بھی یکسر مسترد کردیا کہ وہ اپنے لیے کھیلتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اکثر یہ بات ہوتی ہے کہ وہ اپنے لیے کھیلتے ہیں، ایسا بالکل نہیں ہے، اگر وہ اپنے لیے کھیلنے لگیں تو پھر یہ مختلف گیم ہو جائے گی، وہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھیلتے ہیں، جب سے وہ کپتان بنے ہیں انہوں نے اپنے ذاتی اہداف پیچھے رکھ دیے ہیں، وہ ٹیم کے لیے کھیلتے ہیں کیونکہ ان کے نزدیک ٹیم پہلے ہے اور باقی چیزیں بعد میں ہیں۔
Category: کھیل
-

بدقسمتی سے پچھلے دو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فنشنگ نہ ہونے کی وجہ سے ہم فاتح نہ بن سکے، بابر اعظم
-

ٹی 20 ورلڈ کپ کا آج سے آغاز،پاکستان کا پہلا میچ چھ جون کو
ٹی 20 ورلڈ کپ آج سے امریکہ میں شروع ہو رہا ہے، ایونٹ کے میچز امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہوں گے
پاکستان میں امریکی سفیر نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے جس میں امریکی سفیر نے پاکستانی عوام کو مبارک باد دی ہے،اور پاکستانی ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا ایک ویڈیو پیٍام میں کہنا تھا کہ "پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے میری نیک خواہشات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کے لیے بے انتہا محبت اور جنون دیکھا ہے،موسم گرما میں ہر کھلی جگہ پر پاکستان میں کرکٹ کھیلی جاتی ہے، پاکستان اور امریکا دونوں ہی کھیلوں کے لیے محبت رکھنے والے ملک ہیں،امریکا پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا، امید ہے میچز دلچسپ ہوں گے، حال ہی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ملاقات کی، پاکستان کرکٹ ٹیم سے چند بولنگ اور بیٹنگ کی ٹپس سیکھیں”۔
پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ٹیم امریکہ کے خلاف ڈلاس میں کھیلے گی، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ اے میں بھارت، امریکہ، کینیڈا اور آئرلینڈ کے ساتھ ہے۔پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لندن سے امریکہ پہنچ گئی ہے،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت اور مینجمنٹ کمیٹی اراکین کے ہمراہ برطانوی دارالحکومت لندن سے امریکہ کے شہر ڈلاس پہنچی ہے
ٹی 20 کا پہلا میچ امریکہ اور کینیڈا کے درمیان کھیلا جائے گا جو ڈیلاس میں ہو گا، ٹورنامنٹ میں کل 55 میچز کھیلے جائیں گے جو 29 دنوں میں مکمل ہوں گے۔ بھارت کا پہلا میچ 5 جون کو ہو گا
ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء ،پاکستانی 15 رکنی اسکواڈ
حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،پاکستان ورلڈکپ کے لیے کوچ اور معاونین کو لے کر جا رہا ہے ان میں سینئیر ٹیم منیجر وہاب ریاض،ٹیم مینجر منصور رانا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں ، فیلڈنگ کوچ سیمون ہیلمٹ،مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ .ہائی پرفارمنس کوچ آفتاب خان،فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکون بھی ساتھ جائیں گے،جبکہ ٹیم میں چیف سیکیورٹی آفیسر ارتضیٰ کمیل، محمد عمران ،ٹیم ڈاکٹر محمد خرم سرور، اینالسٹ طلحہٰ اعجاز ،میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر رضا کیچلیو ،اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن شامل ہیں-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ امریکا میں ہو رہا، پاکستان اور امریکا کے وقت میں تقریبا نو گھنٹے کا فرق ہے،ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل 29 جون کو بارباڈوس کے ، برج ٹاؤن کے کینسنگٹن اوول میں کھیلا جائے گا۔ 20 ٹیموں کو 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چاروں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ اس کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ پر آنے والی ٹیم سیمی فائنل میں چوتھے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیم سے ٹکرائے گی۔ سیمی فائنل کی فاتح ٹیمیں 29 جون کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ،پاک بھارت میچ 9 جون کی شام ساڑھے سات بجے
پاکستان کے اسٹینڈرڈ وقت کے مطابق 6 جون کو پاکستان اورامریکا کا میچ رات 8.30 بجے کھیلا جائے گا،ٹی 20 ورلڈ کپ میں شائقین کی نظریں پاک بھارت کے میچ پر ہیں، پاکستان اور بھارت کے مابین میچ نو جون کو شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا،پاکستان اور کینیڈا کے مابین میچ 11 جون کو رات 7.30 بجے شروع ہوگا۔ٹی20 ورلڈکپ،پی سی بی نے ترانہ جاری کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے خصوصی ترانہ ریلیز کردیا ہے، پی سی بی نے قومی ٹیم کا ترانہ ´ساڈی واری اوئے ´ جاری کردیا ،ترانہ علی عظمت، عارف لوہار اور نہال نسیم نے گایا ہے،پی سی بی کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے یہ ترانہ پاکستانی شائقین کے جذبے کو خراج تحسین ہے جو ہر وقت پاکستان ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں اور اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ بھی اس جیت کا جشن منائیںSadi Vari Oye | Pakistan Cricket Team Official Anthem 2024
This anthem is a tribute to our fans who cheer for the Pakistan team through every triumph and challenge. Let's unite, celebrate, and fuel our team's journey to conquer the world. Pakistan Zindabad!
#SadiVariOye pic.twitter.com/4T3KxNm3ML
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 1, 2024
-

پاکستان چوتھا میچ ہار گیا ،انگلینڈ سیریز دو صفر سے جیت گیا
پاکستان چوتھا میچ ہار گیا ،انگلینڈ سیریز دو صفر سے جیت گیا
چوتھے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سات وکٹ سے شکست دی ہے،چار میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی آخری میچ کھیلا گیا جس میں پاکستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم کو فتح کے لئے 158 رنز کا ہدف دیا،انگلش ٹیم نے 158رنز کا ہدف16ویں اوور میں حاصل کرلیا اور سیریز میں دو صفر سے کامیابی حاصل کر لی،انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 45، جوز بٹلر نے 39 اور ول جیکس نے 20 رنز اسکور کی،انگلش بلے باز جونی بیئرسٹو 28 رنز اور بروک 17رنز پر ناقابل شکست رہے،انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان چوتھے میچ میں حارث رؤف نے 38رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان نے 38، کپتان بابر اعظم نے 36 اور محمد رضوان نے 23 رنز ،افتخار احمد نے 21 رنز ، نسیم شاہ نے 16 رنز ، فخر زمان کے 9، حارث رؤف نے آٹھ رنز بنائے، شاداب خان، اعظم خان ، شاہین آفریدی اور محمد عامر کوئی رن نہ بناسکے۔
خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا اور تیسرا میچ بارش کی نذر ہوا تھا جب کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں انگلش ٹیم نے گرین شرٹس کو شکست دی تھی
-

با بر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ 29 سالہ اعظم مختصر فارمیٹ میں بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں کیونکہ ان کے نام متعدد ریکارڈز ہیں۔ دائیں ہاتھ کے کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی میں بطور کپتان 2500 رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔اس سے قبل آج انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔چار میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم 1-0 سے برتری رکھتی ہے کیونکہ لیڈز اور کارڈف میں مسلسل بارش کی وجہ سے بالترتیب پہلا اور تیسرا T20I بغیر کسی گیند کے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بارش کی وجہ سے دو میچ ضائع ہونے کے بعد صرف ایک میچ کھیلا گیا ہے جہاں انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے فتح حاصل کی۔یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے اور T20 ورلڈ کپ سے قبل اپنے امتزاج کو حتمی شکل دیتے ہے،
دوسیری جانب سے بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 4 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی ہیں۔ بھارت کے مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی نے 109 اننگز میں 4037 رنز بنائے ہیں جو اس فہرست میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ بابر اعظم نے چار ہزار رنز کا سنگ میل اپنی 112ویں اننگز میں عبور کیا۔
علاوہ ازیں بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔ بابر اعظم نے اپنی اننگز کے دوران 639 رنز بنانے والے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑا۔ -

قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے، محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کو اس وقت قوم کی سپورٹ کی ضرورت ہے، قومی ٹیم کے کھلاڑی پُراعتماد ہیں اور یقینا اچھا پرفارم کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر داخلہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہر پاکستانی کو یہ بتانا ہے کہ ہار جیت سے قطع نظر وہ ٹیم کے ساتھ ہیں، اس اپروچ کے ساتھ کھلاڑی یقینا امریکہ سے ورلڈ کپ جیت کر وطن لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کھلاڑیوں پر بھروسہ رکھیں، وہ اچھا پرفارم کرینگے اور پر امید رہیں کہ وہ ورلڈ کپ جیتں گے۔
مئیر لندن صادق خان، پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ، سابق وزیراعظم سینیٹر انوارالحق کاکڑ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ بعد ازاں تقریب سے میئر لندن صادق خان اور برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب کے اختتام پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےتقریب میں شرکت پر میئر لندن صادق خان اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا شکریہ ادا کیا۔شرکاء تقریب نے کھلاڑیوں سے آٹوگراف لئے اور تصویریں و سیلفیاں بنوائیں۔
-

ویرات کوہلی پر تنقید پر قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں، سائمن ڈول
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سائمن ڈول انکشاف کیا ہے کہ بھارتی بیٹر ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر انہیں قتل کرنے کی دھمکیاں دی گئیں۔
باغی ٹی وی : کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کیوی کرکٹر سائمن ڈول نے بتایا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ایڈیشن کے آغاز میں ویرات کوہلی کو اسٹرائیک ریٹ پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا تاہم بعدازاں بھارتی بیٹر نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹورنامنٹ کے اختتام پر ان کا اسٹرائیک ریٹ 154.70 رہا، ویرات کوہلی کے بارے میں ہزار اچھی باتیں کروں لیکن جب ایک منفی بات کرتا ہوں تو مجھے لوگ جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہیں، جو ایک منفی پہلو ہے! یہ شرم کی بات ہے۔
یاد رہے کہ کوہلی نے 61.75 کی اوسط سے پانچ سنچریوں اور ایک سنچری سمیت 741 رنز بنانے کے بعد اورنج کیپ حاصل کی۔ انہوں نے 38 چھکے مار کر 2016ء میں اپنے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ برابر کیا ان کے اگلے ایک سیزن میں سب سے زیادہ چھکوں کی تعداد 23 ہے اور اس سیزن میں ان کے چھکوں کی تعداد اس سے زیادہ ہے جو اس نے پچھلے تین سیزن میں ملا کر حاصل کیا تھا۔
پاکستان دوسرا کمیونیکیشن سیٹلائٹ آج خلا میں بھیجے گا
واضح رہے کہ پی ایس ایل کے رواں ایڈیشن میں کیوی کمنٹیٹر نے بابراعظم کے بھی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے ان کے اسٹرائیک ریٹ کی بھی تعریف کی تھی جبکہ گزشتہ ایڈیشن میں انہوں نے قومی ٹیم کے کپتان پر تنقید کی تھی جس پر بابر کے فینز نے سابق کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے …
-

ٹی 20 ورلڈکپ 2024کیلئے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا
لاہور: ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا-
باغی ٹی وی:حال ہی میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق قومی ٹیم کے 15 رکنی ورلڈکپ اسکواڈ کی قیادت بابراعظم کررہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں صائم ایوب، محمد رضوان، فخرزمان، اعظم خان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان، محمد عامر، عباس آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور ابرار احمد شامل ہیں۔
پی سی بی نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے اسکواڈ کا اعلان بلکل منفرد انداز میں کیا، جس پر شائقین بھی داد دیئے بغیر نہ رہے سکے، قومی ٹیم کے منفرد انداز میں اعلان نے شائقین کے دل جیت لیے تھے،پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے افراد نے ٹیم کے ممبرز کی تصویر کے ہمراہ نام بتائے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔
آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے …
تاہم اب ٹی 20 ورلڈکپ 2024ء کے لیے قومی ٹیم کے آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے،پاکستان ورلڈکپ کے لیے کوچ اور معاونین کو لے کر جا رہا ہے ان میں سینئیر ٹیم منیجر وہاب ریاض،ٹیم مینجر منصور رانا،ہیڈ کوچ گیری کرسٹن،اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود شامل ہیں –
اسی طرح فیلڈنگ کوچ سیمون ہیلمٹ،مینٹل پرفارمنس کوچ ڈیوڈ ریڈ .ہائی پرفارمنس کوچ آفتاب خان،فزیو تھراپسٹ کلف ڈیکون بھی ساتھ جائیں گے،جبکہ ٹیم میں چیف سیکیورٹی آفیسر ارتضیٰ کمیل، محمد عمران ،ٹیم ڈاکٹر محمد خرم سرور، اینالسٹ طلحہٰ اعجاز ،میڈیا اور ڈیجیٹل مینیجر رضا کیچلیو ،اسٹرینتھ اور کنڈیشنگ کوچ ڈریکوس سائمن شامل ہیں-
پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی
-

آئی پی ایل 2024 فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو شکست دے کر تیسری بار ٹرافی جیت لی
چنئی میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے فائنل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔کولکتہ نے حیدرآباد کو آئی پی ایل کے فائنل میں سب سے کم مجموعے پر آؤٹ کیا، صرف 113، آسٹریلیا کے بائیں ہاتھ کے تیز اسٹارک نے 2-14 کے اعداد و شمار کی واپسی کی۔اسٹارک نے آئی پی ایل کا اختتام دو شاندار پرفارمنس کے ساتھ کیا، جس میں انہی مخالفین کے خلاف پہلے کوالیفائر میں 3-34 سے میچ جیتنا بھی شامل ہے۔ کولکتہ کے بلے بازوں کو تھوڑی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اور سنیل نارائن کی جلد روانگی کے باوجود، رحمن اللہ گرباز، جنہوں نے 39 رنز بنائے، اور وینکٹیش آئیر، 52 رنز بنا کر ناقابل شکست، 91 کی شراکت کے بعد 9.3 اوورز کے ساتھ ٹیم کو گھر پہنچا دیا۔بائیں ہاتھ کے بلے باز آئیر نے 24 گیندوں میں اپنے 50 رنز تک پہنچائے اور کولکتہ کے لیے جشن منانے کے لیے فاتحانہ رنز بنائے۔کپتان شریاس آئر چھ رنز پر ناقابل شکست رہے۔اس نے 2012 میں اپنی ابتدائی فتح کے بعد، اس مقام پر کولکتہ کی دوسری ٹائٹل جیت کا نشان لگایا۔
اس سے قبل، حیدرآباد کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا، اس سال کے ایڈیشن میں آئی پی ایل کے ریکارڈ 277 اور 287 کے مجموعی اسکور کو حاصل کرنے کے بعد، زیادہ اسکور کرنے میں اپنی ٹیم کی طاقت پر بھروسہ کیا۔تاہم، سٹارک نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کر کے اسپاٹ لائٹ کو چرایا، فارم میں موجود ہندوستانی بلے باز ابھیشیک شرما کو ایک ایسی ڈلیوری کے ساتھ دو رنز پر آؤٹ کر دیا جو درمیان میں لگی اور آف سٹمپ کے اوپری حصے کو کلپ کر گئی۔ٹریوس ہیڈ نے بھی اس کی پیروی کی، تین میچوں میں اپنی دوسری صفر پر روانہ ہوئے، فاسٹ باؤلر ویبھو اروڑہ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اسٹارک نے ایک بار پھر حملہ کیا، سات اوورز کے اندر 47-4 پر اپوزیشن کے ٹاپ آرڈر کو بے ترتیبی میں ڈال دیا۔آندرے رسل نے ایڈن مارکرم کو 20 رنز پر آؤٹ کیا اور ساتھی جنوبی افریقی ہینرک کلاسن 16 رنز بنا کر وکٹیں گرتی رہیں۔کمنز، جنہیں سٹارک نے 10 کے سکور پر ڈراپ کر دیا، ٹیم کو 100 کے اسکور سے آگے بڑھایا، اس سے پہلے رسل نے 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جنہوں نے 3-19 کے اسکور کے ساتھ اختتام کیا۔ -

پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی
پاکستان کرکٹ ٹیم برمنگھم سے کارڈف پہنچ گئی ہے۔ ٹیم پیر کی صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل منگل کو کارڈف میں کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کو اسوقت سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔واضح رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جبکہ برمنگھم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رنز سے شکست دے دی تھی۔
-

پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے،میتھیو ہیڈن
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے۔
باغی ٹی وی: سابق آسٹریلوی بلے باز میتھیو ہیڈن نےغیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی 20 اسکواڈ ہمیشہ کی طرح ورلڈ کپ میں ڈارک ہارس کی طرح ہے پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہترین ہے شاہین شاہ، حارث روف ، محمد عامر اور نسیم شاہ کی اس ورلڈکپ میں واپسی بہت اہم ہے۔
میتھیو ہیڈن نے کہا کہ کہ شاداب خان مڈل اوور میں اچھے اسپنر ہیں اور پاور ہٹر بھی ہیں، بابر اعظم ایک اچھے لیڈر ہیں ان کو ہی کپتان ہونا چاہیے، محمد رضوان کے ساتھ فخر زمان بہت ہی خطرناک بیٹر ہیں، پاکستان کی فیلڈنگ اچھی نہیں رہتی، امید ہے اس مرتبہ اچھی پرفارمنس نظر آئے گی، پاکستان کی ٹیم اس ورلڈکپ کی خطرناک اور بہترین ٹیم ہے-
یونان میں قید پاکستانی صحافی مونا خان کو رہائی مل گئی
دوسری جانب انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں ہمارے باؤلرز نے بہت اچھی بولنگ کی، اگر کوئی بلے باز 40 یا 50 رنز بناتا تو مجھے لگتا ہے کہ ہم یہ میچ ضرور جیت چکے ہوتے، ابتد ائی وکٹیں گرنے کے بعد جس طرح فخر زمان نےبیٹنگ کی، مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اور فخر نے چار یا پانچ اوورز مزید بیٹنگ کی ہوتی تو ہم جیت سکتے تھے،عماد وسیم بہت ہوشیار باؤلر ہے اور اس کی بیٹنگ میں بہتری آئی ہے اس لیے یہ ہمارے لیے بہت اچھا ہے۔
سری لنکا کے سابق کرکٹر کمار سنگاکارا نے بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار …