Baaghi TV

Category: کھیل

  • کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    کراچی اور لاہور کے درمیان بعض فضائی راستے آج اور کل بند رہیں گے

    کراچی:آج اور کل کراچی اور لاہور کی فضائی حدود کے درمیان بعض فضائی راستے پروازوں کے لیے بند رہیں گے۔

    پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) جاری کردہ نوٹم کے مطابق کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے درمیان بعض فضائی راستوں کی عارضی بندش آپریشنل وجوہات کی بنا پر ہے، 14 اور 15 جنوری بدھ اور جمعرات ان دو دنوں کے دوران عارضی بندش کا دورانیہ شام سات سے رات دس بجے تک ہوگا، مسافر حضرات سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے شیڈول کی تصدیق متعلقہ ایئرلائنز سے ضرور کریں۔

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ٹیکنالوجی کو ترجیح دے رہی ہیں،عظمیٰ بخاری

  • پاکستان، آسٹریلیا  ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان، آسٹریلیا ٹی 20 سیریز کا شیڈول جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آسٹریلیا کے آئندہ دورۂ پاکستان کے دوران کھیلی جانے والی 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

    پی سی بی کے مطابق یہ سیریز 29 اور 31 جنوری یکم فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی آسٹریلوی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ بدھ 28 جنوری کو لاہور پہنچے گا،تینوں میچز میں ٹاس شام 5:30 بجے ہوگا جبکہ پہلی گیند شام 6 بجے (پاکستانی وقت) کرائی جائے گی۔

    یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل اہم تیاری کا موقع ہوگی،ٹورنامنٹ میں پاکستان گروپ اے جبکہ آسٹریلیا گروپ بی میں شامل ہے، جس کے باعث یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم قرار دی جا رہی ہے۔

    اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    یہ مارچ، اپریل 2022 کے بعد آسٹریلیا کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلا تھا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے 3 میچز بھی پاکستان میں کھیلے گئے تھے۔

    پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد سید نے کہا کہ ہم لاہور میں آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پُرجوش ہیں۔ یہ سیریز پاکستانی شائقین کے لیے سال کا شاندار آغاز ثابت ہوگی،قذافی اسٹیڈیم اب آسٹریلوی ٹیم کے لیے ایک جانا پہچانا میدان بن چکا ہے جہاں وہ مارچ 2022 کے بعد ایک ٹیسٹ، 5ون ڈے اور ایک ٹی 20میچ کھیل چکے ہیں۔

    بھارتی قومی سلامتی کے مشیر کے بیان پر پاکستان کا سخت ردِعمل

  • ٹی20 ورلڈکپ :انڈیا کا پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

    ٹی20 ورلڈکپ :انڈیا کا پاکستانی نژاد غیرملکی کھلاڑیوں کو ویزا دینے سے انکار

    ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل امریکی اسکواڈ میں شامل 4 پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر علی خان، شایان جہانگیر، احسان عادل اور محمد محسن شامل ہیں علی خان نے سوشل میڈیا پر ویزا مسترد ہونے کی تصدیق کی ہے، جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے حوالے سے بھی ایسے ہی مسائل کی اطلاعات ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت ویزا درخواستوں پر اضافی جانچ پڑتال کر رہا ہے، جس کے سبب پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو ویزہ حصول میں مشکلات کا سامنا ہے آئی سی سی نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باقاعدہ بیان جاری نہیں کیا، تاہم سمجھا جاتا ہے کہ وہ مسئلے کے حل کے لیے کوشاں ہے،امریکی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی کولمبو میں جاری تربیتی کیمپ میں شریک ہیں اور ویزا مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں اسکواڈ میں آخری لمحے پر تبدیلیاں کرنا پڑ سکتی ہیں، جو ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہیں۔

    اپوزیشن صرف ایک قیدی کی رہائی کے پیچھے پڑی ہے،شازیہ مری

    اس صورتحال میں دیگر ٹیمیں بھی دلچسپی لے رہی ہیں، کیونکہ عمان، یو اے ای اور اٹلی کے اسکواڈز میں بھی پاکستانی نژاد یا پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والے کھلاڑی شامل ہو سکتے ہیں انگلش اسکواڈ میں عادل راشد اور ریحان احمد شامل ہیں آئی سی سی نے گزشتہ ستمبر میں تمام ٹیموں کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت اور سری لنکا کے ویزے حاصل کرنا متعلقہ بورڈز کی ذمہ داری ہوگی، تاہم ضرورت پڑنے پر آئی سی سی سہولت فراہم کرے گا امریکا کے کیس میں یہ ذمہ داری آئی سی سی پر ہوگی۔

    اڈیالہ جیل میں بااثرقیدی کا دوسرے پر تشدد،ناک کی ہڈی توڑ دی

  • ٹک ٹاک فیفا ورلڈ کپ 2026 کو شائقین کے مزید قریب لانے کیلیے ترجیحی پلیٹ فارم

    ٹک ٹاک فیفا ورلڈ کپ 2026 کو شائقین کے مزید قریب لانے کیلیے ترجیحی پلیٹ فارم

    ٹک ٹاک فیفا ورلڈ کپ 2026 کو شائقین کے مزید قریب لانے کے لیے فیفا کا پہلا پریفرڈ پلیٹ فارم بن گیا

    دنیا کے مقبول ترین شارٹ ویڈیو پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے فیفا کے ساتھ ایک عالمی شراکت داری کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ٹک ٹاک کو فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے فیفا کا پہلا Preferred Platform قرار دیا گیا ہے۔ اس شراکت داری کے ذریعے ٹک ٹاک پر ورلڈ کپ کی سرکاری اور جامع کوریج، پسِ پردہ مناظر تک رسائی اور شائقین کے لیے انٹرایکٹو ڈیجیٹل تجربات فراہم کیے جائیں گے۔

    یہ معاہدہ 2026 کے اختتام تک مؤثر رہے گا اور اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فٹبال کے سب سے بڑے ایونٹ کو ڈیجیٹل دنیا میں کس طرح ایک نئے انداز سے پیش کیا جائے گا۔ ٹک ٹاک اس دوران لائیو میچز کے علاوہ بھی شائقین، کانٹینٹ کریئیٹرز اور فٹبال کمیونٹی کو ورلڈ کپ سے جوڑنے میں مرکزی کردار ادا کرے گا۔اس تعاون کے تحت ٹک ٹاک پر فیفا ورلڈ کپ 2026 کی کوریج کو مزید وسعت دی جائے گی، جس میں خصوصی اور اصل کانٹینٹ شامل ہوگا۔ ٹک ٹاک کو شائقین اور کریئیٹرز کے لیے ورلڈ کپ کے دوران مرکزی پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا جائے گا، جہاں کمیونٹی پر مبنی اور انٹرایکٹو فٹبال تجربات میسر ہوں گے۔

    یہ شراکت داری ٹک ٹاک اور فیفا کے درمیان پہلے سے کامیاب تعاون کا تسلسل ہے، جس کی مثال فیفا ویمنز ورلڈ کپ 2023 ہے۔ اس ایونٹ کے دوران ٹک ٹاک پر دنیا بھر میں دسیوں ارب ویوز ریکارڈ کیے گئے، جس سے اسپورٹس کانٹینٹ کی کھپت میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے بڑھتے ہوئے کردار کو اجاگر کیا گیا۔

    Preferred Platform شراکت داری کا مرکز ٹک ٹاک کا جامع FIFA World Cup 2026 Hub ہوگا، جو TikTok GamePlan کے تحت چلایا جائے گا۔ اس ہب کے ذریعے شائقین 48 ٹیموں پر مشتمل ورلڈ کپ ٹورنامنٹ سے متعلق دلچسپ اور متحرک کانٹینٹ دریافت کر سکیں گے۔ اس کے ساتھ میچ ٹکٹس، میچ دیکھنے کی معلومات، خصوصی اسٹیکرز، فلٹرز اور گیمیفیکیشن فیچرز کے ذریعے شائقین کی شمولیت کو مزید بڑھایا جائے گا۔

    فیفا کے سیکریٹری جنرل میتھیاس گراف اسٹروم نے اس موقع پر کہا کہ،“فیفا کا مقصد یہ ہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2026 کا جوش و خروش دنیا بھر کے زیادہ سے زیادہ شائقین تک پہنچایا جائے، اور اس مقصد کے لیے ٹک ٹاک کو پہلا Preferred Platform بنانا اس سے بہتر کوئی طریقہ نہیں ہو سکتا۔ یہ شراکت داری عالمی سطح پر شائقین کو ورلڈ کپ سے جوڑنے کے نئے اور بے مثال مواقع فراہم کرے گی۔”

    ٹک ٹاک کے گلوبل ہیڈ آف کانٹینٹ جیمز اسٹافورڈ کا کہنا تھا،“گزشتہ چند برسوں میں ٹک ٹاک پر فٹبال کی مقبولیت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ فیفا کے پہلے Preferred Platform کے طور پر ہم شائقین کو 90 منٹ کے میچ سے آگے بڑھ کر خصوصی کانٹینٹ اور کریئیٹرز تک بے مثال رسائی فراہم کرنے پر پرجوش ہیں۔ TikTok GamePlan اسپورٹس پارٹنرز کے لیے فین ڈم کو قابلِ پیمائش کاروباری نتائج میں تبدیل کرتا ہے۔”

    اس شراکت داری کے تحت پہلی مرتبہ ٹک ٹاک اور فیفا ایک منظم عالمی کریئیٹر پروگرام بھی متعارف کرائیں گے۔ منتخب کریئیٹرز کو پریس کانفرنسز، ٹریننگ سیشنز اور دیگر خصوصی پسِ پردہ لمحات تک رسائی دی جائے گی، جبکہ وسیع تر کریئیٹر کمیونٹی کو فیفا کے آرکائیول فوٹیج کے ذریعے مشترکہ کانٹینٹ تخلیق کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ اس اقدام سے شائقین کو ورلڈ کپ کے منفرد اور نئے زاویوں سے تجربات دیکھنے کو ملیں گے۔

  • ملتان سلطانز کی نیلامی ،پی سی بی نے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا

    ملتان سلطانز کی نیلامی ،پی سی بی نے باقاعدہ اشتہار جاری کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے پی ایس ایل کی ٹیم ملتان سلطانز کی نیلامی کا بھی باضابطہ اعلان کردیا۔

    اس سلسلے میں باقاعدہ اشتہار جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت ملتان سلطانز خریدنے کے خواہشمند 30 جنوری تک بڈز جمع کراسکتے ہیں، اسی روز ٹیکنیکل جانچ پڑتال کے بعد فائنل بڈرز کی لسٹ جاری ہوگی،پی سی بی کو ٹیم حیدر آباد اور سیالکوٹ کی نیلامی کی طرح ٹیم ملتان کی فروخت سے بھی بہت بڑی رقم ملنے کی توقع ہے۔

    حیدرآباد ایک ارب 75 کروڑ روپے میں نیلام ہوئی تھی جبکہ سیالکوٹ ٹیم کو ایک ارب 85 کروڑ روپے میں بیچا گیا،پی سی بی نے پہلے ملتان سلطانز کو رواں سیزن میں خود چلانے کا اعلان کیا تھا تاہم بڈرز کی دلچسپی دیکھنے کے بعد اب اسے بھی نیلام کرنے کا اعلان کیا ہے، اس بار پی ایس ایل 11 میں 8 ٹیمیں ہوں گی جس میں حیدر آباد اور سیالکوٹ کی ٹیم بھی شامل ہے۔

  • بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے ویزہ مسائل، پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

    بھارت میں ٹی 20 ورلڈکپ کے ویزہ مسائل، پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا گیا

    بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات اور ویزہ مسائل برقرار ہیں، جس سے آئی سی سی کے لیے مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بھارت نے چار پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کے ویزے مسترد کر دیے ہیں۔
    ‎ذرائع نے بتایا کہ علی خان، شایان جہانگیر، محمد محسن اور احسان عادل کو ویزے جاری نہیں کیے گئے۔ اس کے علاوہ دیگر ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑیوں کو بھی ویزے حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔
    ‎یو اے ای، اٹلی اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک کی ٹیموں میں شامل پاکستانی نژاد کھلاڑی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس سے ایونٹ کے انعقاد پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

  • 
بنگلہ دیش کا بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کا مؤقف برقرار، آئی سی سی کو آگاہ

    
بنگلہ دیش کا بھارت میں ورلڈ کپ میچز نہ کھیلنے کا مؤقف برقرار، آئی سی سی کو آگاہ

    
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو مطلع کر دیا ہے کہ وہ بھارت میں جا کر ورلڈ کپ کے میچز نہیں کھیلے گا۔ بی سی بی کے مطابق یہ مؤقف ویڈیو کانفرنس کے ذریعے آئی سی سی کے سامنے دہرایا گیا۔
    بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ بھارت میں میچز کھیلنے کے حوالے سے سنگین سیکیورٹی خدشات موجود ہیں، جس کے باعث ٹیم کے لیے وہاں جانا ممکن نہیں۔ بورڈ نے واضح کیا کہ کھلاڑیوں اور آفیشلز کی سلامتی اولین ترجیح ہے۔
    ‎بی سی بی نے آئی سی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ بنگلہ دیش کے میچز بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک میں منتقل کیے جائیں تاکہ سیکیورٹی خدشات سے بچا جا سکے۔
    ‎دوسری جانب آئی سی سی نے مؤقف اختیار کیا کہ ورلڈ کپ کا شیڈول پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے، اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ سے اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنے کو کہا گیا ہے۔ تاہم بی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا ہے کہ اس کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

  • آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

    آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر بلے باز ایلیسا ہیلی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔

    35 سالہ ایلیسا ہیلی نے معروف پوڈ کاسٹ ولو کاٹ پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز کے اختتام پر کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گی، آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 سے پہلے فروری تا مارچ بھارت کے خلاف ہونے والی سیریز ان کے کیریئر کی آخری بین الاقوامی سیریز ہوگی، وہ گزشتہ کئی مہینوں سے اس بارے میں سنجیدگی سے غور کر رہی تھیں یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، مگر کافی عرصے سے ذہنی تھکن اور مسلسل انجریز کے باعث وہ اس نتیجے پر پہنچی ہیں۔

    ایلیسا ہیلی بھارت کے خلاف ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ نہیں لیں گی ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاری کے لیے کم وقت دستیاب ہے، اسی وجہ سے انہوں نے اس فارمیٹ سے خود کو الگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم وہ ون ڈے سیریز اور پرتھ میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی قیادت کریں گی۔

    2010 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 19 برس کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے والی ایلیسا ہیلی نے آسٹریلیا کے لیے طویل اور شاندار سفر طے کیا وہ اب تک 162 ٹی20 انٹرنیشنل، 126 ون ڈے اور 11 ٹیسٹ میچز کھیل چکی ہیں۔

    میگ لیننگ کی ریٹائرمنٹ کے بعد 2023 میں ایلیسا ہیلی کو مستقل کپتان مقرر کیا گیا تھا ان کی قیادت میں آسٹریلیا نے انگلینڈ میں کھیلی گئی ملٹی فار میٹ ایشز سیریز میں 16-0 سے تاریخی کامیابی حاصل کی ان کے دورِ کپتانی میں ٹیم 2024 ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ اور 2025 ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک بھی پہنچی۔

    ایلیسا ہیلی کو خواتین کرکٹ کی خطرناک ترین وکٹ کیپر میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ آٹھ آئی سی سی ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیموں کا حصہ رہ چکی ہیں، جن میں چھ ٹی20 اور دو ون ڈے ورلڈ کپ شامل ہیں۔ 2022 کامن ویلتھ گیمز میں آسٹریلیا کو گولڈ میڈل دلانے میں بھی انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

    ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے ایلیسا ہیلی نے کہا کہ یہ فیصلہ جذباتی ضرور ہے، لیکن انہیں لگا کہ اب صحیح وقت آ گیا ہےآخری بین الاقوامی میچ بھارت کے خلاف پرتھ میں 6 سے 9 مارچ کے درمیان کھیلا جانے والا واحد ٹیسٹ میچ ہوگا وہ ہوم گراؤنڈ پر اپنے کیریئر کا اختتام کر نے پر مطمئن اور پُرجوش ہیں۔

  • 
افغان کرکٹر محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر کرکٹ کی تاریخ رقم کردی

    
افغان کرکٹر محمد نبی اور بیٹے نے ایک ہی ٹیم میں کھیل کر کرکٹ کی تاریخ رقم کردی

    
افغان کرکٹر محمد نبی اور ان کے بیٹے حسن عیسیٰ خیل نے بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں ایک ہی ٹیم کی نمائندگی کر کے کرکٹ کی تاریخ میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
    تفصیلات کے مطابق، نوکھالی ایکسپریس کی جانب سے کھیلتے ہوئے حسن عیسیٰ خیل نے اپنے والد محمد نبی کے ساتھ چوتھی وکٹ کے لیے 53 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ اس دوران 19 سالہ حسن عیسیٰ خیل نے 60 گیندوں پر 92 رنز بنائے۔
    ‎یہ باپ بیٹے کی جوڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں ایک ٹیم سے کھیلنے والی پہلی جوڑی بن گئی ہے۔
    ‎اس موقع پر محمد نبی نے کہا کہ اپنے بیٹے کے ساتھ کھیل کر انہیں بہت خوشی ہوئی، وہ کافی عرصے سے اس لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹے کو پروفیشنل کرکٹر بنایا اور ڈیبیو پر اچھی پرفارمنس دکھائی۔ میچ سے ایک دن قبل انہوں نے 90 منٹ کی تیاری کی اور بیٹے کو مختلف بولز کے مقابلے کی رہنمائی بھی دی۔
    ‎حسن عیسیٰ خیل نے کہا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ کھیل کر خوش ہیں، والد سخت مزاج نہیں ہیں لیکن ٹریننگ میں سختی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان نیشنل ٹیم کی جانب سے کھیلنا ان کا خواب ہے۔
    ‎اس میچ میں نوکھالی ایکسپریس نے ڈھاکا کیپیٹلز کو 41 رنز سے شکست دی۔

  • وزیراعلیٰ مریم نواز  کا سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد الیاس کے انتقال پر اظہار افسوس

    وزیراعلیٰ مریم نواز کا سابق ٹیسٹ کرکٹرمحمد الیاس کے انتقال پر اظہار افسوس

    لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد الیاس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہا رکیا ہے،وزیراعلیٰ ے مرحوم کرکٹرمحمد الیاس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، محمد الیاس گزشتہ چند روز سے کینسر میں مبتلا تھے اور لاہور کے ایک مقامی اسپتال میں زیر علاج تھےمحمد الیاس دائیں ہاتھ کے بلے باز تھے اور انہوں نے 1964 سے 1969 کے دوران پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 10 ٹیسٹ میچز کھیلے، جن میں 441 رنز اسکور کیے فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 82 میچز میں 4,607 رنز بنا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

    محمد الیاس کے انتقال پر چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے مرحوم کی کرکٹ کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیامحسن نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔