Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کا   مشروط شیڈول جاری

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سیمی فائنل کا مشروط شیڈول جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنلز کے وینیوز سے متعلق نیا اور مشروط شیڈول جاری کر دیا۔

    آئی سی سی کی جانب سے سپر ایٹ مرحلے کے اختتام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ پہلا سیمی فائنل مخصوص شرائط کے تحت سری لنکا کے شہر کولمبو یا بھارت کے شہر کولکتہ میں منعقد کیا جا سکتا ہے اگر سری لنکا سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر جاتا ہے تو پہلا سیمی فائنل کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا، چاہے اس کا مقابلہ بھارت سے ہو یا کسی اور ٹیم سے اسی طرح اگر پاکستان سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو وہ 4 مارچ کو کولمبو میں اپنا سیمی فائنل کھیلے گا۔

    عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہتا ہے لیکن سری لنکا کوالیفائی کر جاتا ہے تو اس صورت میں بھی اس کا سیمی فائنل کولمبو میں ہی ہو گاتاہم اگر پاکستان اور سری لنکا دونوں سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے تو دونوں سیمی فائنلز بھارت میں منعقد ہوں گے جن میں ایک کولکتہ جبکہ دوسرا ممبئی میں کھیلا جائے گا۔

    کرکٹ ماہرین کے مطابق آئی سی سی کا یہ فیصلہ انتظامی اور لاجسٹک معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ ٹورنامنٹ کے شیڈول کو بہتر انداز میں منظم رکھا جا سکے۔

    کمرہ عدالت میں خاتون جج کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال،وکیل کو قید اور جرمانہ

  • سابق اہلیہ کے الزامات: عماد وسیم  نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    سابق اہلیہ کے الزامات: عماد وسیم نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کی قانونی ٹیم نے ان پر عائد الزامات کے حوالے سے باضابطہ مؤقف جاری کر دیا ہے۔

    لیگل ٹیم کے بیان کے مطابق عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے قتل اور جبری اسقاطِ حمل کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دفاع کے لیے تمام متعلقہ ریکارڈ اکٹھا کر لیا گیا ہے، جن میں میڈیکل رپورٹس بھی شامل ہیں بیان کے مطابق یہ میڈیکل شواہد اسقاطِ حمل سے متعلق الزامات کو بے بنیاد ثابت کرتے ہیں۔

    لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ثانیہ اشفاق کو قانونی نوٹس بھی ارسال کر دیا گیا ہے مزید کہا گیا کہ نومبر 2023 میں انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت کے حوالے سے کیے گئے فیصلے باہمی رضامندی سے ہوئے لہٰذا ان معاملات میں عماد وسیم کو موردِ الزام نہیں ٹھہرایا جا سکتا ، بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ متعلقہ ڈاکٹرز اس مؤقف کی گواہی دینے کے لیے تیار ہیں۔

    لیگل ٹیم کے مطابق دسمبر 2023 میں جبری اسقاطِ حمل کا دعویٰ کیا گیا تاہم نومبر 2023 کے اختتام پر سفر کے ریکارڈ سمیت دیگر شواہد ان الزامات کی تردید کے لیے کافی ہیں مزید بتایا گیا کہ عدالت میں جمع کرانے کے لیے تمام دستاویزی ریکارڈ اور گواہان کے بیانات حاصل کر لیے گئے ہیں، اگر کسی کے پاس اس مؤقف کے برعکس کوئی ثبوت موجود ہیں تو وہ متعلقہ عدالت میں پیش کیے جا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عماد وسیم کی سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے شادی کے بعد ان کی سابق اہلیہ ثانیہ اشفاق کی جانب سے شدید نوعیت کے الزامات عائد کیے گئے ہیں اپنے بیانات میں ثانیہ اشفاق نے عماد وسیم پر سنگین دعوے کرتے ہوئے انہیں اپنے بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار قرار دیا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ دسمبر 2023 میں ان کا زبردستی اسقاطِ حمل کرایا گیا، جس کے شواہد ان کے پاس موجود ہیں،جب انہوں نے اس معاملے پر آواز اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں خاموش کرانے کی کوشش کی گئی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہم بھی چلائی گئی، ثانیہ اشفاق نے جولائی 2025ء کی واٹس ایپ چیٹس کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جن میں انہوں نے لکھا کہ انہیں اسپتال میں مقررہ وقت سے پہلے داخل کر کے زچگی کرنی پڑ رہی ہے کیونکہ ذہنی دباؤ بچے پر اثر انداز ہو رہا ہے انہوں نے اپیل کی کہ ذاتی اختلافات ایک طرف رکھے جائیں، چار زندگیاں خطرے میں ہیں لہذا معاملہ ختم کیا جائے۔

    ثانیہ اشفاق نے مزید کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ بچے کی پیدائش کے وقت عماد وسیم اسپتال میں موجود ہوں تاکہ سب سے پہلے اپنے بیٹے کو گود میں لے سکیں، جو نہ صرف ان کا حق ہے بلکہ بطور باپ ان کی ذمہ داری بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معصوم بچے کا کوئی قصور نہیں، اگر آپ آنے کا فیصلہ کریں تو براہِ کرم مجھے آگاہ کر دیں، میرے ساتھ صرف ایک ہی شخص کو اجازت ہوگی اور وہ آپ ہوں گے کوئی اور نہیں، اگر نہیں تو میں اسپتال میں بالکل اکیلی جاؤں گی۔

    اس حوالے سے عماد وسیم نے ثانیہ اشفاق کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ان کے اہلِخانہ سے دوبارہ رابطہ کیا تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • بھارت کو ایک اور رسوائی کا سامنا،میچ سے قبل طنزیہ اشتہار شکست کے بعد ڈیلیٹ

    بھارت کو ایک اور رسوائی کا سامنا،میچ سے قبل طنزیہ اشتہار شکست کے بعد ڈیلیٹ

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد بھارتی غرور خاک میں مل گیا۔

    آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر 8 مرحلے میں جنوبی افریقا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے بھارت کو 76 رنز سے شکست دے دی، جس کے بعد میچ سے پہلے جاری کیا گیا بھارتی براڈکاسٹر کا طنزیہ پرومو الٹا اس کے گلے پڑ گیا، اس اشتہار میں بھارتی فتح کے بارے دعویٰ کیا گیا تھا۔

    یہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں رنز کے اعتبار سے بھارت کی سب سے بڑی شکست تھی، بھارتی براڈ کاسٹر نے ایک پرومو جاری کیا جس میں کپ کیک کے ذریعے جنوبی افریقی ٹیم کو کمزور اور بھارتی ٹیم کو مضبوط دکھایاگیا، اس اشتہار میں بھارتی اور جنوبی افریقی کرکٹ فین کو ریسٹورنٹ میں میز پر رکھے کپ کیک کی جانب جاتے دکھایا گیا، اس موقع پر جنوبی افریقہ کا فین یہ کپ کیک اٹھا لیتا ہے اور بھارتی فین سے سوری کہتا ہے۔

    اس موقع پر بھارتی فین نے طنزیہ انداز میں جنوبی افریقی فین کو نیچا دکھاتے ہوئے کہا کہ کوئی بات نہیں لیکن سوری 2024 کا ورلڈ کپ ہم جیتے تھے اور آنے والا سپر ایٹ کا میچ بھی ہم جیتیں گے، یہ کپ کیک آپ ہی رکھ لو۔

    میچ کی مشہوری کے لئے بنائے گئے پرومو میں کہا گیا کہ ہم 2024 کی تاریخ پھر دہرائیں گے اور جنوبی افریقہ کو پھر شکست دیں گے تاہم میدان میں صورتحال یکسر مختلف رہی جنوبی افریقا نے نہ صرف بھارت کو بڑے مارجن سے ہرایا بلکہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں رنز کے اعتبار سے ٹیم انڈیا کو اس کی بدترین شکست بھی دے دی۔

    میچ کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے بھارتی براڈکاسٹر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متنازع پرومو خاموشی سے ڈیلیٹ کر دیا گیاکرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ قبل از وقت دعوے اور طنزیہ مہمات اکثر ٹیموں کے لیے دباؤ کا باعث بنتی ہیں، جبکہ جنوبی افریقا نے اپنی کارکردگی سے ثابت کر دیا کہ میدان میں نتیجہ صرف کھیل ہی طے کرتا ہے،ایک نے کہا کہ اس ذلت کا براڈ کاسٹر پوری طرح مستحق ہےصارف کا کہنا تھا کہ اگر ان میں ذرا سی بھی دیانت ہوتی تو وہ جنوبی افریقہ سے اس معاملے پر باقاعدہ معافی مانگتے۔

  • ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی کو فروخت کرنے پر اتفاق

    ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی کو فروخت کرنے پر اتفاق

    ٹیم سیالکوٹ کے 90 فیصد شیئرز نئی پارٹی خریدنے پر آمادہ ہوگئی، او زی گروپ کو سابقہ پارٹنرز کی دستبرداری کے سبب مالی ذمہ داریاں سرانجام دینے میں مشکلات کا سامنا تھا۔

    پی سی بی نے گزشتہ ماہ پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم کنگز مین کو ایک ارب 75 کروڑ جبکہ آٹھویں ٹیم او زی گروپ کو ایک ارب 85کروڑ روپے میں فروخت کی تھی، امریکی کمپنی نے تو وقت پر واجبات ادا کر دیے، البتہ آسٹریلوی گروپ کو مالی مشکلات کا سامنا رہا نیلامی کے وقت ہی جب بڈز بڑھتی رہیں تو اوز ی کے پارٹنرز کو تشویش ہوئی، درمیان میں وقفہ لے کر فون پر دونوں کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا، جب بڈ جیت لی تو سیالکوٹ اور سوئٹزر لینڈ سے تعلق رکھنے والے دونوں پارٹنرز نے رقم زیادہ ہونے کا جواز دے کر دستبرداری اختیار کر لی۔

    او زی گروپ نے خاصی تاخیر سے بینک گارنٹی جمع کرائی جس سے معاہدہ ختم ہونے سے بچ گیا، البتہ فیس کی ادائیگی میں اسے مشکلات کا سامنا رہا، ایسے میں ایک نئی پارٹی کو 75 فیصد شیئرز فروخت کرنے پر اتفاق ہوا، اس کے اونر محمد شاہد سے رقم لیے بغیر ہی لاہور اور کراچی میں پریس کانفرنس کا انعقاد بھی کر لیا گیا لیکن کچھ بھی نہ ملنے پر پھر نئے پارٹنر کی تلاش شروع ہوئی، اس پر جس پارٹی سے پہلے بات ہوئی تھی اس نے سنگین الزامات بھی عائد کیے، صور تحال میں پی سی بی کے پاس بینک گارنٹی کیش کراتے ہوئے معاہدہ منسوخ کرنے کا آپشن موجود تھا، البتہ درمیانی راہ نکالنے کی کوشش جاری رہی۔

    ذرائع نے بتایا کہ بڈنگ میں ناکام رہنے والی ایک پارٹی 90 فیصد سے زائد شیئرز لینے پر آمادہ ہو چکی، اس سے اوزی گروپ کا انتظامی معاملات پر کنٹرول ختم ہو جائے گا قوانین کے تحت تین سال سے قبل 100 فیصد شیئرز کی منتقلی ممکن نہیں ہے، اسٹریٹیجک پارٹنر کی صورت میں نئی پارٹی آ سکے گی، جب پی سی بی نے اپنے طور پر مزید تحقیقات کیں تو ایک اونر کے ماضی میں دیوالیہ ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا، البتہ نئی پارٹی مالی طور پر مستحکم نظر آتی ہے، آئندہ ہفتے اس حوالے سے کوئی اعلان متوقع ہوگا-

    دوسری جانب، وسیم اکرم نے تصدیق کی کہ وہ سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر نہیں رہے، ان کے مطابق کوئی معاہدہ نہیں ہوا صرف زبانی بات چیت ہوئی تھی۔

  • پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو مصر روانہ ہوگی

    پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو مصر روانہ ہوگی

    لاہور:نئے کوچز کی نگرانی میں پاکستان ہاکی ٹیم 24 فروری کو اسلام اباد سے مصر کیلئے روانہ ہوگی۔

    8سال بعد پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ میں جگہ پانے کے روشن امکانات ہیں کپتان عماد بٹ نے مطالبات پورے ہونے پر خوشی کا اظہارکیا ہے ان کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے چئیرمین محسن نقوی اوروزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکرٹری عبوری صدر ہاکی فیڈریشن محی الدین وانی معاملات کو بہتر کرنے کی کو شش کررہے ہیں، اس پر ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

    عماد بٹ نے کہا کہ پرانے کوچز کی جگہ نئی ٹیم انتظامیہ کا تقررہونے پر اب ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے، رمضان میں رات کو ٹریننگ سیشن جاری ہے، سب کھلاڑی بہت محنت کررہے ہیں، مصر میں یکم مارچ سے سات مارچ تک ورلڈکپ کوالیفائرز میں بہترین پرفارمنس دینا ہدف ہے ایک لمبے وقفے کے بعد پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں کوالیفائی کرنے کا یہ سنہری موقع ہے، قوم کو خوشیاں دینے کی پوری کوشش کریں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں لاہور میں جاری ہے ماہ رمضان کی وجہ سے کھلاڑی رات کو 12 سے سحری تک ٹریننگ کررہے ہیں محی الدین وانی عبوری صدر ہاکی فیڈریشن کی حییثت سے ٹیم کے تمام معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔

    مصرمیں پاکستان کو ملائیشیا، آسٹریا، چین کا چیلنج درپیش ہوگا، سیمی فائنل میں رسائی پانے کی صورت میں پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل بن سکتی ہے ہاکی ورلڈ کپ اگست کے دوسرے ہفتے ہالینڈ اور بیلجیم میں کھیلا جائے گا۔

  • سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    سُپر 8 مرحلہ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کے باعث منسوخ

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول ٹی ٹوئٹنی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

    کولمبو میں شیڈول ایونٹ کے 41 ویں میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم، بارش کے باعث میچ بغیر کوئی گیند کرائے منسوخ کردیا گیا۔

    میچ واش آؤٹ ہونے کے سبب پاکستان اور نیوزی لینڈ کو 1، 1 پوائنٹ دے دیا گیا مرحلے کا دوسرا میچ سری لنکا اور انگلینڈ جبکہ تیسرا میچ بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان بالترتیب پالیکیلے اور احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

  • پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان

    پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔

    پاکستان مینز کرکٹ ٹیم مارچ میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم 9 مارچ کو بنگلادیش پہنچے گی جبکہ 10 مارچ کو کھلاڑی پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے۔

    تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 11 مارچ کو، دوسرا 13 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام مقابلے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    معاہدہ نہ ہونے پر ٹرمپ کا ایران کے خلاف خفیہ منصوبہ سامنے آگیا

    ہاکی کے انتظامی اور کھیل سے متعلق امور الگ الگ کرنے کا فیصلہ

  • سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹرنے اپنی گرل فرینڈ سے دوسری شادی کرلی

    سابق بھارتی کرکٹر شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے دوسری شادی کرلی ہے –

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکھر دھون نے ہفتے کے روز دہلی این سی آر میں ایک نجی تقریب کے دوران صوفی شائن کے ساتھ شادی کی اس تقر یب میں صرف قریبی اہلِ خانہ اور چند دوستوں نے شرکت کی۔

    شادی کی خبر بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی انہوں نے شادی کی چند تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اس خوشخبری سے آگاہ کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر مبارکبادوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    واضح رہے کہ جنوری میں شیکھر دھون نے اپنی گرل فرینڈ صوفی شائن سے منگنی کا باضابطہ اعلان کیا تھا،جبکہ شیکھر دھون اور ان کی سابقہ اہلیہ عائشہ مکھرجی کی اکتوبر 2023 میں باقاعدہ طلاق ہوئی تھی، جس کے ساتھ ان کی 11 سالہ شادی کا اختتام ہوا۔

    صوفی شائن کون ہیں؟

    لنکڈ اِن پروفائل کے مطابق صوفی شائن آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والی ایک پروڈکٹ کنسلٹنٹ ہیں اور اس وقت امریکی کمپنی نادرن ٹرسٹ کارپوریشن میں سیکنڈ وائس پریذیڈنٹ ، پروڈکٹ کنسلٹنٹ کے طور پر کام کر رہی ہیں۔

  • 
پی ایچ ایف تنازع کے بعد عماد بٹ پر لگائی گئی پابندی ایک روز میں ختم

    
پی ایچ ایف تنازع کے بعد عماد بٹ پر لگائی گئی پابندی ایک روز میں ختم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن (پاکستان ہاکی فیڈریشن) کے تنازع کے بعد قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر عائد دو سالہ پابندی صرف ایک روز میں ختم کر دی گئی۔ یہ فیصلہ ہاکی پرو لیگ کے لیے آسٹریلیا کے دورے کے دوران کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات کے تناظر میں سامنے آیا۔
    پابندی کے خاتمے کا اعلان فیڈریشن کے نئے ایڈہاک صدر محی الدین احمد وانی نے کیا۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پابندی فوری طور پر ختم کی گئی ہے اور پی ایچ ایف میں اعتماد کی بحالی، ٹیم منیجمنٹ کی ازسرنو تشکیل اور شفاف، جمہوری انتخابات کرائے جائیں گے۔
    ‎محی الدین وانی نے کہا کہ تمام ادارے قومی ہاکی کی بحالی کے لیے یکسو ہیں اور کھلاڑی اپنی تربیت اور میچز پر توجہ مرکوز کریں گے، جبکہ انتظامیہ فیڈریشن کے امور سنبھالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گورننس میں بہتری، شفافیت اور وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جائے گا اور نجی شعبے کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے کھلاڑیوں کی معاونت بھی کی جائے گی۔
    ‎واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دینے سے قبل کپتان عماد بٹ پر دو سالہ پابندی عائد کی تھی، جس کے تحت انہیں بین الاقوامی اور مقامی ہاکی مقابلوں میں شرکت سے روک دیا گیا تھا۔ طارق بگٹی نے الزام لگایا تھا کہ عماد بٹ اور چند کھلاڑی پی ایچ ایف کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور "سیاست” کر رہے ہیں۔

  • کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر  عائد پابندی ختم

    کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر عائد پابندی ختم

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہیں کپتان قومی ہاکی ٹیم عماد بٹ پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈہاک صدر محی الدین وانی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ابھی جو بھی اقدام کروں گا وہ شارٹ ٹرم بنیادوں پر کروں گا، ہاکی کے فروغ اور بحالی کے لیےہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیےہیں، اعتماد کی بحالی اور ٹیم مینجمنٹ کی ازسرِ نو تشکیل نو پرکام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کوچنگ اور ٹریننگ کے نظام میں بہتری اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانا جائے گا، کھلاڑی صرف ٹریننگ اورمیچز پرتوجہ دیں، انتظامی امور فیڈریشن سنبھالےگی، تمام فیصلے شفافیت اور میرٹ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔

    چارج سنبھالنے کے بعد ایک بیان میں محی الدین وانی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے وقت بہت کم رہ گیا ہے، اس لیے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، آج یا کل سے تربیتی کیمپ کا آغاز کر دیا جائے گا،کپتان عماد بٹ پر عائد پابندی ہٹانے کا اعلان کرتا ہوں، کھلاڑیوں سے ملاقات کر کے ہاکی کی بہتری کے لیے اہم فیصلے کروں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سابق صدر طارق بگٹی نے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ پر پابندی عائد کرکے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سرپرست اعلیٰ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی کا استعفیٰ منظور کیا تھا،حکومتی فیصلے کے تحت محی الدین احمد وانی سیکرٹری وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فیڈریشن کا ایڈہاک صدر مقرر کیا گیا تھا