Baaghi TV

Category: کھیل

  • 
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار سیمی فائنل سے قبل تمام ایشیائی ٹیموں کےباہر ہونے کا خطرہ

    
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پہلی بار سیمی فائنل سے قبل تمام ایشیائی ٹیموں کےباہر ہونے کا خطرہ

    ‎ایشیائی سرزمین پر جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں ایک غیر معمولی صورتحال سامنے آ گئی ہے جہاں پہلی بار امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ سیمی فائنل مرحلے سے پہلے ہی تمام ایشیائی ٹیمیں ٹورنامنٹ سے باہر ہو سکتی ہیں۔
    ‎بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس ایونٹ میں جنوبی ایشیا کی چھ ٹیمیں شریک تھیں جن میں میزبان بھارت، سری لنکا کے علاوہ پاکستان، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال شامل تھیں۔
    ‎بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ہی آئی سی سی نے متنازع فیصلے کے تحت ایونٹ سے باہر کر دیا تھا، جبکہ نیپال توقعات کے مطابق ابتدائی مرحلے میں ہی ناک آؤٹ ہو گیا۔ افغانستان، جو حالیہ برسوں میں بڑی ٹیموں کو شکست دے کر توجہ کا مرکز بنتا رہا ہے، اس بار پہلے مرحلے سے آگے نہ بڑھ سکا۔
    ‎گزشتہ روز میزبان سری لنکا کو انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد سپر ایٹ مرحلے میں مسلسل دو میچ ہارنے کے باعث وہ بھی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔
    ‎اب سابق عالمی چیمپئن پاکستان اور دفاعی چیمپئن بھارت ہی ایشیا کی آخری امیدیں رہ گئی ہیں، تاہم دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل دکھائی دے رہی ہے۔ انگلینڈ کی نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی جیت نے پاکستان کے لیے صورتحال مزید پیچیدہ بنا دی ہے۔ اگر انگلینڈ اگلا میچ بھی جیت جاتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے سری لنکا کے خلاف بڑی فتح درکار ہوگی، جبکہ نیوزی لینڈ کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کی مہم ختم ہو جائے گی۔
    ‎دوسری جانب بھارت کو سپر ایٹ کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد منفی رن ریٹ کا سامنا ہے۔ سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے اسے اپنے باقی دونوں میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گے تاکہ رن ریٹ بہتر ہو سکے۔
    ‎بھارت آج زمبابوے کے خلاف جبکہ اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اترے گا۔ اگر وہ ان میں سے ایک بھی میچ ہار گیا یا مطلوبہ رن ریٹ حاصل نہ کر سکا تو ٹی 20 ورلڈ کپ کی 19 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی بھی ایشیائی ٹیم سیمی فائنل تک نہیں پہنچ سکے گی۔

  • بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی :  زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    بھارت کی سیمی فائنل تک رسائی : زمبابوے کیخلاف میچ میں ’خاص اسپرے‘ کیا جائے گا،بھارتی اخبار

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں بھارت جمعرات کے روز چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم، چیپوک میں زمبابوے کے خلاف ایک اہم میچ کھیلے گی تاہم سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے بھارت کی نئی چال سامنے آگئی۔

    سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے بھارت کو زمبابوے اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے باقی دونوں میچز جیتنا ہوں گے یہ مقابلہ چیپوک میں رات کے وقت کھیلا جائے گا اس دوران گراؤنڈ میں دوسری اننگز کے دوران خاصی اوس پڑتی ہے، جس کے باعث بیٹنگ نسبتاً آسان جبکہ بولنگ مشکل ہوجاتی ہے۔ ایسی صورتحال میں گیند بازوں کو گیند پر گرفت برقرار رکھنے میں دشواری پیش آتی ہے۔

    بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق میچ میں برابری برقرار رکھنے کے لیے چیپوک اسٹیڈیم میں پہلی بار ایک نیا درآمد شدہ کیمیکل ’ڈیو کیور‘ استعمال کیا جارہا ہے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کیمیکل امریکا سے منگوایا گیا ہے ’ڈیو کیور‘ کو منگل اور بدھ کے روز میدان پر اسپرے کیا گیا، جبکہ جمعرا ت کی سہ پہر بھی اس کا استعمال دہرانے کا منصوبہ ہے تاکہ بھارت اور زمبابوے کے درمیان رات کے میچ میں اوس کے اثرات کو کم کیا جاسکے۔

    کراچی کے حالات پر اہم اجلاس: صدر زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ اور میئر کراچی کو محسن نقوی کی مثال دیدی

    میچ کے دوران نمی کا تناسب 80 سے 90 فیصد کے درمیان رہنے کی پیشگوئی ہے، جس کے باعث دوسری اننگز کے نصف حصے تک آؤٹ فیلڈ ہموار اور گیند نم ہوسکتی ہےروایتی طور پر چیپوک کی وکٹ اسپنرز کے لیے سازگار سمجھی جاتی ہے جبکہ ٹاس کی اہمیت رسمی کارروائی سے کہیں زیادہ ہوجاتی ہےچنئی میں فلڈ لائٹس کے نیچے جب زیادہ اوس متوقع ہو تو کپتان عموماً ہدف کے تعاقب کو ترجیح دیتے ہیں۔

    بھارت اور زمبابوے دونوں اپنے اپنے سپر ایٹ مقابلوں میں شکست کے بعد چیپوک پہنچے ہیں دفاعی چیمپئن بھارت کو جنوبی افریقہ نے بری طرح زیر کیا تھا دوسری جانب زمبابوے کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 107 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا-

    امریکی خفیہ ایجنسی نے ایرانی جاسوس بھرتی کرنے کے لیے اشتہار دے دیا

  • نیوزی لینڈ کی بڑی جیت، پاکستان کیلئے سیمی فائنل کی راہ مزید دشوار

    نیوزی لینڈ کی بڑی جیت، پاکستان کیلئے سیمی فائنل کی راہ مزید دشوار

    ‎آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 61 رنز سے شکست دے کر گروپ کی صورتحال یکسر بدل دی، جس کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی مزید مشکل ہوگئی ہے۔
    ‎کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کیے۔ کیوی ٹیم کی جانب سے مچل سینٹنر نے 47 جبکہ میکونچی نے 31 رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔
    ‎ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بیٹنگ لائن دباؤ برداشت نہ کرسکی اور ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 107 رنز بنا سکی۔ اس طرح نیوزی لینڈ نے باآسانی 61 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔
    ‎مسلسل دو شکستوں کے بعد سری لنکا سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، جبکہ اس نتیجے نے پاکستان کی پوزیشن بھی کمزور کر دی ہے۔ نیوزی لینڈ کا نیٹ رن ریٹ بڑھ کر پلس 3.05 ہوگیا ہے جبکہ پاکستان کا نیٹ رن ریٹ منفی 0.46 ہے۔
    ‎گروپ مرحلے میں نیوزی لینڈ اپنا آخری میچ جمعہ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گا، جبکہ پاکستان ہفتے کو سری لنکا کے مدمقابل ہوگا۔ پاکستان کی امیدیں اب اس بات سے جڑی ہیں کہ نیوزی لینڈ اپنے اگلے میچ میں شکست کھائے، تب ہی قومی ٹیم کیلئے سیمی فائنل کا راستہ کسی حد تک کھل سکتا ہے۔

  • ٹی20 ورلڈ کپ: شکست کے بعد سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا

    ٹی20 ورلڈ کپ: شکست کے بعد سلمان علی آغا کے اہل خانہ کو آن لائن ہراسانی کا سامنا

    پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ نے انگلینڈ کے خلاف آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں پاکستان کی شکست کے بعد آن لائن ہراسانی کے خلاف سخت بیان جاری کیا ہے۔

    انہوں نے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ اپنے غصے کا نشانہ کھلاڑیوں کے خاندان خاص طور پر بچوں کو نہ بنائیں،انگلینڈ کی فتح کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے انسٹاگرام پر پاکستانی مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے یا میرے معصوم بیٹے کو گالم گلوچ کرنے سے آپ ورلڈ کپ نہیں جیتیں گے۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے، انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف 19.1 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ہے۔

    محمد اورنگزیب سے ورلڈ بینک حکام کی ملاقات

    عدالت کے حکم پربزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے شوہر کے حوالے کردیاگیا

    ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

  • جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا  کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات، خواتین کرکٹ ٹیم کا کوآرڈینیٹر معطل،تحقیقات شروع

    ٹی20 ورلڈ کپ میں تاریخی ڈیبیو کے چند روز بعد اٹلی کی کرکٹ ایک سنگین تنازع کی زد میں آ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خواتین ٹیم کی ایک کھلاڑی نے خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں، جس کے بعد متعلقہ اہلکار کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ اطالوی کرکٹ بورڈ (ایف سی آر آئی) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ الزامات کی تحقیقات فیڈرل پراسیکیوٹر کے زیرِ نگرانی جاری ہیں۔

    بیان کے مطابق 2025 کے دوران فیڈریشن کی صدر نے اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے، کھلاڑیوں اور دیگر متعلقہ افراد کے تحفظ کو مدِنظر رکھتے ہوئے ، مذکورہ شخص کو تمام وفاقی ذمہ داریوں اور سرگرمیوں سے فوری اور احتیاطی طور پر معطل کرنے کا حکم دیا، یہ اقدام حتمی اور مکمل جانچ پڑتال تک احتیاطاً اٹھایا گیا ہے تاکہ کھیل کے ماحول کی سالمیت برقرار رہے اور تمام حقائق مناسب فورمز پر، شخصی وقار، ضابطۂ کار اور بے گناہی کے اصول کے احترام کے ساتھ سامنے آ سکیں۔

    سفارتکاری ناکام ہوئی تو ایران کے خلاف طاقت کا آپشن موجود ہے، ترجمان وائٹ ہاؤس

    رپورٹس کے مطابق خواتین کرکٹ کے کوآرڈینیٹر پرباتھ اکنلی گوڈا کے وکیل نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل کے خلاف لگائے گئے الزامات کے پیچھے ’مذموم مقاصد‘ کارفرما ہیں۔

    ایف سی آر آئی کے میڈیا منیجر رقبیر حسن نے بتایا کہ اکنلی گوڈا بورڈ کی صدر ماریہ لورینا کے ہمراہ بھارت اور سری لنکا میں منعقدہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران سفر پر تھے، تاہم ان کے پاس کوئی باضابطہ ذمہ داری نہیں تھی فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ اس وقت معاملہ فیڈرل پراسیکیوٹر کے دفتر میں زیرِ سماعت ہے، جو کھیلوں کے ضوابط کے تحت جائزہ اور تحقیقات کرنے کا مجاز ادارہ ہے، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی حتمی فیصلہ سامنے آئے گا۔

    ایران چین سے سپرسونک اینٹی شپ میزائل خریدنے کے قریب

    اطالوی کرکٹ کے لیے یہ معاملہ ایک اہم آزمائش قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ حالیہ عالمی ایونٹ میں شرکت کے بعد کھیل کو ملک میں نئی توجہ ملی تھی، تاہم اس تنازع نے انتظامی ڈھانچے اور نظم و ضبط پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

  • 
ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں ہیں، فوکس اگلا میچ جیتنے پر ہے، شاہین آفریدی


    
ہم اب بھی ٹورنامنٹ میں ہیں، فوکس اگلا میچ جیتنے پر ہے، شاہین آفریدی


    ‎قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم ابھی بھی ٹورنامنٹ سے باہر نہیں ہوئی اور پوری توجہ اگلا میچ جیتنے پر مرکوز ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے نتائج بھی صورتحال پر اثر انداز ہوں گے۔
    ‎پالیکیلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم کی نظریں اپنی کارکردگی پر ہیں اور یہ بھی دیکھا جا رہا ہے کہ نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم اپنے آئندہ میچز میں کیا نتائج حاصل کرتی ہے۔
    ‎شاہین آفریدی نے انگلینڈ کے بیٹر ہیری بروک کی بیٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی زندگی کی بہترین اننگز کھیلی اور مکمل کرکٹنگ شاٹس کھیلتے ہوئے میچ کا رخ بدل دیا، اس کارکردگی کا کریڈٹ انہیں ہی جاتا ہے۔
    ‎میچ میں اپنی بولنگ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ان کی توجہ ہمیشہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر رہتی ہے۔ انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 30 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ ایک مرحلے پر ٹیم 180 رنز تک پہنچنے کی پوزیشن میں تھی، تاہم اہم شراکت داریوں کی کمی کے باعث بڑا اسکور بنانے میں کامیابی نہ مل سکی۔

  • 
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی سیمی فائنل امیدیں نیوزی لینڈ کے نتائج سے مشروط


    
ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی سیمی فائنل امیدیں نیوزی لینڈ کے نتائج سے مشروط


    ‎ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی اب دیگر ٹیموں کے نتائج، خاص طور پر نیوزی لینڈ قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی سے جڑ گئی ہے۔
    ‎پاکستان کا ٹورنامنٹ میں پہلا میچ بارش کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف بغیر نتیجہ ختم ہوگیا تھا، جبکہ سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ قومی کرکٹ ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اسے 2 وکٹوں سے شکست دے دی، جس کے بعد قومی ٹیم کی پوزیشن مشکل ہوگئی ہے۔
    ‎موجودہ صورتحال میں پاکستان کی سیمی فائنل امیدیں مختلف ممکنہ نتائج پر منحصر ہیں۔ اگر نیوزی لینڈ اپنی باقی دونوں میچز میں سری لنکا قومی کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کے خلاف شکست کھا جاتا ہے تو پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے صرف سری لنکا کے خلاف فتح درکار ہوگی۔
    ‎ایک اور ممکنہ صورتحال یہ ہے کہ اگر نیوزی لینڈ ایک میچ جیتتا اور ایک ہارتا ہے تو پھر پاکستان کو سری لنکا کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی تاکہ نیٹ رن ریٹ بہتر بنایا جا سکے۔
    ‎تاہم اگر نیوزی لینڈ یا سری لنکا میں سے کوئی ایک ٹیم اپنے باقی دونوں میچز جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کا راستہ مکمل طور پر بند ہوجائے گا۔

  • انگلینڈ کی سنسنی خیز فتح، پاکستان کے سیمی فائنل امکانات خطرے میں

    انگلینڈ کی سنسنی خیز فتح، پاکستان کے سیمی فائنل امکانات خطرے میں

    ‎ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 2 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی، جبکہ پاکستان کے اگلے مرحلے میں پہنچنے کے امکانات انتہائی محدود ہوگئے ہیں۔
    ‎میچ میں انگلینڈ نے 165 رنز کا ہدف 5 گیندیں باقی رہتے حاصل کیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کو ابتدا میں مشکلات کا سامنا رہا، تاہم ہیری بروک کی شاندار بیٹنگ نے میچ کا رخ بدل دیا۔
    ‎ہیری بروک نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے صرف 51 گیندوں پر 100 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جو فتح کی بنیاد ثابت ہوئی۔
    ‎پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی۔ اسپنر عثمان طارق نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں، لیکن آخری اوورز میں انگلینڈ نے ہدف مکمل کرلیا۔
    ‎اس سے قبل پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ صاحبزادہ فرحان 63 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، تاہم دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے جس کے باعث ٹیم بڑا اسکور کرنے سے محروم رہی۔
    ‎اس شکست کے بعد پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی اب دیگر ٹیموں کے نتائج سے مشروط ہوگئی ہے، جبکہ انگلینڈ مضبوط پوزیشن کے ساتھ اگلے مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔

  • پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف

    پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف

    ‎ٹی 20 ورلڈ کپ سپر 8 مرحلے کے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 ریت دے دیا۔ پالی کیلے میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے اور انگلینڈ کو جیت کے لیے 165 رنز کا ہدف دیا ہے۔
    صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 63 رنز کی دلکش اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ فخر زمان اور بابر اعظم 25، 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 11 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ عثمان خان 8، صائم ایوب 7 اور کپتان سلمان علی آغا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، شاہین آفریدی 2 اور محمد نواز کوئی رن نہ بناسکے.
    انگلینڈ کی جانب سے لیام ڈوسن نے 24 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جیمی اوورٹن اور جوفرا آرچر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
    اس سے قبل کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بولنگ کی دعوت دی تھی۔ سلمان علی آغا نے کہا کہ فہیم اشرف کی جگہ شاہین آفریدی کو شامل کیا ہے، پچ بیٹنگ کے لیے اچھی لگ رہی ہے، کوشش کریں گے اچھا ہدف دے کر اس کا دفاع کریں۔

  • پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

    پی ایس ایل سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کا ابتدائی شیڈول تیار کر لیا گیا ہے-

    اس سیزن کے میچز پاکستان کے 6 شہروں میں شیڈول کیے گئے ہیں جن میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور پشاور شامل ہیں قابل ذکر ہے کہ پہلی بار پی ایس ایل کے میچز پشاور اور فیصل آباد میں بھی ہوں گے

    شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 26 مارچ کو لاہور قلندرز اور حیدرآباد کے درمیان ہوگا جبکہ فائنل میچ 10 مئی کو لاہور میں ہونے کا امکان ہے لاہور میں سب سے زیادہ 12 میچز ہوں گے راولپنڈی میں 10، فیصل آباد میں 7، کراچی میں 6، ملتان میں 5 اور پشاور میں 2 میچز شیڈول کیے گئے ہیں۔

    سینیٹ اجلاس میں اسرائیل کیخلاف قرارداد منظور

    واضح رہے کہ پی ایس ایل کا 11واں ایڈیشن 26 مارچ سے 3 مئی تک کھیلا جائے گا، جس میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اس دوران 2 نئی فرنچائزز بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں ’حیدرآباد ہیوسٹن کنگزمین‘ اور ’سیالکوٹ اسٹالینز‘ شامل ہیں، جبکہ ملتان سلطانز کی جگہ پنڈیز ٹیم شامل ہوگی۔

    لاہور: نہر سے نومولود بچے کی لاش برآمد