Baaghi TV

Category: کھیل

  • پی ایس ایل 9 : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست

    پی ایس ایل 9 : اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست

    151 رنزکا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے با آسانی 19ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان نے 33 رنزکی اننگز کھیلی، الیکس ہیلز 18،کولن منرو اور اعظم خان نے 9 ،9 رنز بنائے۔حیدر علی 26 اور فہیم اشرف 12 رنز کےساتھ ناقابل شکست رہے۔
    کراچی کی جانب سے میر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔موزا ربانی اور زاہد محمود نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
    پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور 9،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے ،تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہے۔کراچی 8 میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور لاہور قلندرز کا 3 پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اہم میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کےلیے 151 رنز کا ہدف دے دیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ نے 39 رنز کی اننگز کھیلی، جیمز وینس نے 29، ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 جبکہ کپتان شان مسعود نے 10 رنز بنائے۔ حسن علی 6 اور میر حمزہ 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3 وکٹیں لیں، فہیم اشرف نے 2 جبکہ عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو میدان بدر کیا۔ایونٹ کے گزشتہ میچ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے زیر کیا تھا۔

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں جبکہ کراچی کنگز نے آج کے میچ کے لیے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ میں 3تبدیلیاں کی گئی ہیں ، پچ اچھی لگ رہی ہے موسم بھی کافی بہتر ہے ، گزستہ روز بھی بچ اچھی تھی لیکن ہم برا کھیلے ، آج کا میچ دونوں ٹیموں کے لیے اہم ہے ،نسیم شاہ ، رومان رئیس اور جارڈن کاکس کو آرام دیا گیا ہے ،میتھیو فورڈ ، حیدر علی اور ٹائمل ملز کو ان کی جگہ اسلام آباد یونائیٹیڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔
    کراچی کنگز کےکپتان شان مسعود کا کہان تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ، ہم پہلے اف مرحلے کے بہت قریب ہیں لیکن اچھا کھیلنا ہوگا ۔

  • اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

    اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 9 میں حصہ لینے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کرکٹ قوانین کے منافی قرار دے دیا گیا ہے اور اسے میچ آفیشلز نے رپورٹ کردیا ہے۔عثمان طارق کا بولنگ ایکشن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے درمیان چھ مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مشکوک قرار دیا گیا اور اسے رپورٹ کیا گیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم منیجمنٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی ہے کہ عثمان طارق کو بولنگ ایکشن ٹیسٹ کی اجازت دی جائے جو مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی فراہم کردہ سہولت کے مطابق ہوگا۔

  • لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو  شکست دیدی

    لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دیدی

    راولپنڈی: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) 9 کے 23ویں میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 163 رنز کا ہدف دیا، لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 17 رنز سے شکست دے دی-

    باغی ٹی وی: پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی، لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ رسی وین ڈیر ڈوسن 64 رنز اور شاہین آفریدی 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔

    لاہور قلندرز کے 163 رنز کے تعاقب میں اسلام آبادیونائیٹڈ کی ٹیم 19 ویں اوور میں 145 رنز پر آؤٹ ہوگئی،فہیم اشرف 41،اعظم خان 29 اور نسیم شاہ 27 رنز بناکر نمایاں رہے، ایلکس ہیلز صفر پر آؤٹ ہوئے، شاداب خان اور جارڈن 7، 7 رنز بناسکے، آغا سلمان ، عماد وسیم کے 4 ،4 اور حنین شاہ نے 3 رنز بنائے۔

    لاہور قلندرز کی جانب سے زمان خان نے 4 کھلاڑیوں کو پویلین روانہ کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں،اس کے علاوہ ڈیوڈ ویزا ، جہانداد خان اور احسن حفیظ نے ایک ایک وکٹ لی۔

    اس سے قبل بدھ کو کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو با آسانی 7 وکٹوں سے ہرا دیا، کراچی کنگزکی کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےخلاف فتح کے بعد لاہور قلندرزپلےآف سے باہر ہوگئی ہےملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو ملتان سلطانز 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پشاور اور کوئٹہ 9 ،9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہے،اسلام آباد کا چوتھا نمبر ہے،کراچی 6 پوائنٹس کے پانچویں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین …

    لاہور قلندرز: فخر زمان، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر)، رسی وین ڈیر ڈوسن، شائی ہوپ، سکندر رضا، احسن حفیظ بھٹی، ڈیوڈ ویز، شاہین آفریدی (کپتان)، جہانداد خان، زمان خان، طیب عباس

    اسلام آباد یونائیٹڈ: شاداب خان (کپتان)، ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان (وکٹ کیپر)، جورڈن کاکس، عماد وسیم، فہیم اشرف، حنین شاہ، نسیم شاہ، رومان رئیس

    کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی

    پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چئیر مین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی

  • چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی  نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین دہانی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین دہانی

    نیوزی لینڈ کے سیکیورٹی وفد جس میں ہیتھ ملز، سی ای او نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن اور سیکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈیکاسن شامل ہیں، نے آج سہ پہر قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کیا۔وفد کو پی سی بی اور سیکیورٹی حکام نے اپریل میں آئندہ پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ مینز ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔
    وفد ایک روز قبل راولپنڈی کے پنڈی سٹیڈیم کا دورہ کرنے کے بعد لاہور پہنچا تھا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں ان کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےنیوزی لینڈ کے سکیورٹی وفد نے ملاقات کی جس دوران نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سکیورٹی وفد میں نیوزی لینڈ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز اور سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے جب کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر کیوی وفد کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا، اس کے علاوہ وفد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی پلان پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے انہیں شاندار قرار دیا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں، ٹیم کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

  • کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی

    کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل فرنچائز مالکان اور نمائندوں کی ملاقات کی ہے ،فرنچائز مالکان نے محسن نقوی کو چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مبارکباد دی، فرنچائزز نے چیئرمین پی سی بی کو ایچ بی ایل پی ایس ایل کے پہلے مرحلے کے لاہور اور ملتان میں میچز کی کامیاب انعقاد پر مبارکباد بھی دی
    چیئرمین پی سی بی نے ایچ بی ایل پی ایس ایل میں مسلسل تعاون اور اس لیگ کو ایک برانڈ بنانے پر فرنچائز مالکان کا شکریہ ادا کیا، اس موقع پر پی سی بی چئیر مین نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی پہچان ہے، پی ایس ایل کو مزید خوب سے خوب تر بنانے میں آپ کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا ، محسن نقوی نے مزید کہا کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے قابل عمل تجویز پر عملدرآمد کریں گے۔ محسن نقوی نے بتایا کہ پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، لیگ کمشنر نائلہ بھٹی، ڈائریکٹر پاکستان سپر لیگ صہیب شیخ موجود تھے، فرنچائزز کی نمائندگی ملتان سلطانز کے مالک علی ترین، لاہور قلندرز کے عاطف رانا اور سمین رانا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ندیم عمر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مالک علی نقوی نے کی.

  • پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چئیر مین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی

    پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چئیر مین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی

    اکرم ساہی نے اپنا استعفیٰ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر کو بھجوا دیا۔ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اتھلیکٹس فیڈریشن کے چئیر مین اکرم ساہی عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ اکرم ساہی دس سال سے زائد عرصہ فیڈریشن سے وابستہ رہے۔اکرم ساہی کے دور میں متعدد قومی اتھلیٹس ڈوپ ٹیسٹ میں پکڑے گئے جنہیں پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔اس کے علاوہ ایران میں منعقدہ ایشین انڈور چیمپین شپ میں بھی ٹاپ پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکا گیا۔شجر عباس اور جعفر اشرف ایران میں موجودگی کے باوجود ایونٹ میں شرکت سے محروم رہے تھے ۔واقعہ پر پاکستان اسپورٹس بورڈ انکوائر ی کمیٹی نے فیڈریشن اور آفیشلز کیخلاف سخت ایکشن کی سفارش کی تھی۔

  • کوئٹہ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ، کراچی کنگز کو 119 رنز کا ہدف

    کوئٹہ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ، کراچی کنگز کو 119 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ 9 میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے جہاں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔
    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے جب کہ پوڑی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔

    کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    پی ایس ایل کےنویں ایڈیشن میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )میں اعصاب شکن مقابلوں کاسلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نےٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کراچی کنگزکی کپتانی شان مسعودکررہےہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی سربراہی رائلی روسوکررہےہیں۔یادرہےکہ ایونٹ میں آج دومیچ کھیلےجائیں گے،پہلےمیچ میں کراچی کنگ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمدمقابل ہونگےجبکہ دوسرےمیچ میں اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہورقلندرزمیں جوڑپڑےگا۔
    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

  • چئیرمین پی سی بی محسن نقوی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ،

    چئیرمین پی سی بی محسن نقوی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ،

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 9۔ راولپنڈی میں کرکٹ کا میلہ جاری ، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئے ،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پی ایس ایل کو 21 واں میچ جاری ہے .چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے حکام نے خیر مقدم کیا ، محسن نقوی نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کو اچھے کھیل پر داد دی.

  • اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کی  ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان آل راؤنڈر شاداب خان کی ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاداب خان نے ٹی 20 کرکٹ میں وکٹوں کی ٹرپل سنچری مکمل کر لی، انہوں نے یہ سنگ میل گزشتہ روز پشاور زلمی کے خلاف میچ میں عامر جمال کو آؤٹ کر کے عبور کیا، اس میچ میں شاداب خان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے کے ساتھ ساتھ 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ 25 سالہ شاداب خان ٹی 20 فارمیٹ میں 300 وکٹیں حاصل کرنے والے چھٹے پاکستانی کرکٹر بن گئے، ان سے قبل وہاب ریاض ، سہیل تنویر ، شاہد آفریدی ، محمد عامر اور عماد وسیم یہ اعزاز اپنے نام کر چکے ہیں۔

  • پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں،محسن نقوی

    پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں،محسن نقوی

    چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فردا فردا ہر کھلاڑی کی نشت پر گئے اور کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پاکستانی کھلاڑیوں سے اہم خطاب کیا اور کہا کہ کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح۔ تنقید نہیں کرنا چاہتا۔ ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا۔ پی سی بی چئیر مین محسن نقوی نے کہا ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔ اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں اس بات پر بارہا زور دیا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس پر فوکس کیا جائیگا۔ محسن نقوی نے کہا نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے۔ ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا۔ میں آپ سب کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔
    پی سی بی چئیر مین نے کہا کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب 5سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جارہی ہیں۔ اور کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔