چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے مقامی ہوٹل میں ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شریک پاکستانی کھلاڑیوں کی ملاقات کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی فردا فردا ہر کھلاڑی کی نشت پر گئے اور کھلاڑیوں سے مصافحہ کیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پاکستانی کھلاڑیوں سے اہم خطاب کیا اور کہا کہ کسی نے غلط کیا ہے یا صحیح۔ تنقید نہیں کرنا چاہتا۔ ہم سب کا ایک ہی مشن ہے اور وہ ہے جیتنا۔ پی سی بی چئیر مین محسن نقوی نے کہا ہم جیت سکتے ہیں اور جیت اس وقت ممکن ہے جب سب اکٹھے ہوں۔ اب ٹیم میں تمام کھلاڑی میرٹ پر آئیں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اچھے کھلاڑیوں کو ٹیم میں آنے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر میدان میں نشیب و فراز آتے ہیں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں اس بات پر بارہا زور دیا کہ ٹیم سلیکشن میرٹ پر ہو گی۔ کھلاڑیوں کی فٹنس پر فوکس کیا جائیگا۔ محسن نقوی نے کہا نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان آرہی ہے، ہم نے انگلینڈ، آئر لینڈ اورامریکہ جانا ہے۔ ٹریننگ کے لئے وقت نکالنا مشکل تھا تاہم 25سے 8 تک کاکول میں کیمپ لگے گا۔ میں آپ سب کے لئے ہر وقت حاضر ہوں۔
پی سی بی چئیر مین نے کہا کرکٹ بورڈ کے پاس جتنے پیسے ہیں کھلاڑیوں پر لگائے جائیں گے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور اور نیشنل سٹیڈیم کراچی کے قریب 5سٹار ہوٹل کے حوالے سے تیاری کی جارہی ہیں۔ اور کوچنگ اسٹاف کی تقرری کے لیے رابطے میں ہیں اور بہترین دستیاب افراد کو کوچنگ اسٹاف میں تعینات کیا جائے گا۔ اس موقع پر چیف سلیکٹر وہاب ریاض۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
Category: کھیل
-

پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ہمارے سٹارز ہیں،محسن نقوی
-

سنسنی خیز مقابلے کے بعد پشاور زلمی نے ہاتھوں ملتان سلطان کو 4 رنز سے شکست
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) 9 میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 رنز سے شکست دے دی۔205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹ پر 200 رنز بناسکی، محمد رضوان 32، ریزا ہینڈریکس 5، ڈیوڈ ملان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔طیب طاہر 26، خوشدل شاہ 11 رنز بنا سکے۔ تاہم افتخار احمد اور کرس جارڈن نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی نہ دلواسکے۔افتخار احمد 27 گیندوں پر 60 اور کرس جارڈن 12 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2 ، نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ لی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 21ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 205 رنز کا ہدف دے دیا۔
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 204 رنز بنائے۔زلمی کی جانب سے بابر اعظم 64 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صائم ایوب نے 46 رنز کی اننگز کھیلی۔ حسیب اللہ خان 31 اور آصف علی 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ رومین پاول 23 اور عامر جمال 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کرس جارڈن نے دو وکٹیں لیں۔پی ایس ایل کے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، حسیب اللہ خان، رومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، نوین الحق، مہران ممتاز اور سلمان ارشاد پر مشمل ہے۔ملتان سلطانز کی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، ریزا ہینڈرکس، ڈیوڈ ملان، طیب طاہر، افتخار احمد، خوشدل شاہ، کرس جورڈن، ڈیوڈ ویلے، اسامہ میر، آفتاب ابراہیم اور محمد علی شامل ہیں۔ایونٹ کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، اسلام آباد اور پشاور 7، 7 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں ۔کراچی کنگز کاپانچواں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔ -

پشاور زلمی کے فاسٹ بالر سلمان ارشاد کس کے ساتھ میچ کھیلنے کی خواہش مند ہے؟
پشاور زلمی کے فاسٹ بولر سلمان ارشاد نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی کہ ٹورنامنٹ کے اختتام تک ٹاپ بولر بن جاؤں، پی ایس ایل، آئی پی ایل کے بعد سب سے بڑا ٹورنامنٹ ہے، بہت لیگز کھیل لیں لیکن جو پی ایس ایل کا مزہ ہے وہ الگ ہے۔پشاور زلمی کے فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ لیگ تو کھیل رہا لیکن پاکستان کھیلنا میرا ہدف ہے، سینے پر جب تک اسٹار نہیں لگ جاتا اس وقت تک خواب پورا نہیں ہو گا، فاسٹ بولرز میں مقابلہ سخت ہے لیکن میں محنت کر رہا ہوں، اُمید ہے موقع ملے گا۔ سلمان ارشاد نے کہا کہ بابر اور رضوان، سی پی ایل میں پولارڈ اور رسل کو آؤٹ کر چکا ہوں، اب خواہش ہے کہ ویرات کوہلی کو بالنگ کروں، سلمان ارشاد نے کہا کہ آج کل کی ٹی ٹوئنٹی میں بولرز کے پاس آپشن کم ہیں، بولرز کو اب بیٹرز سے ایک قدم آگے سوچنا پڑتا ہے، بابر اعظم مجھے بہت اچھے طرح سمجھاتے ہیں، ان جیسے بیٹر کو بولنگ کرنا چیلنج ہوتا ہے، ان کے ساتھ کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پشاور زلمی واحد ٹیم ہے جو ہر سال پلے آف کھیلی ہے، اُمید ہے اس سال بھی فائنل کھیلیں گے۔
-

انڈر13 اسکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا آغاز ہو گیا
ملتان کے انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر میں پیر سے شروع ہونے والے انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ میں 46 کھلاڑیوں نے حصہ لیا ،کیمپ 4 سے 11 مارچ تک چلے گا۔سہیل تنویر کی سربراہی میں قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی نے حال ہی میں ختم ہونے والے قومی انڈر 13 ون ڈے ٹورنامنٹ 24-2023 میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا ہے۔ کھلاڑیوں میں 18 بیٹرز، 16 اسپنرز، نو فاسٹ بولرز اور تین وکٹ کیپر شامل ہیں۔کیمپ میں نوجوان کھلاڑیوں میں کھیل سے متعلق آگاہی اور مہارت کی نشوونما پر توجہ دی جائے گی ۔ حافظ سجاد اکبر 12 رکنی سپورٹ اسٹاف کی قیادت کریں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر اعزاز چیمہ اسسٹنٹ کوچ جبکہ سعید بن ناصر بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔
سابق پاکستانی خواتین انٹرنیشنل ناہیدہ خان اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گی۔ سابق ٹیسٹ فاسٹ بولر شبیر احمد فاسٹ بولنگ کوچ ہوں گے۔ہیڈ کوچ این سی اے، شاہد انور: "یہ انڈر 13 سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ ملک میں نوجوان ٹیلنٹ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ اس کیمپ میں کھلاڑیوں کو ان کے کھیل کے احساس سے آگاہ کیا جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ انہیں بے خوف کرکٹ کھیلنا سکھایا جا رہا ہے. -

پی سی بی کا چھاتی اور بچوں میں کینسر سے آگاہی کا دن منانے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے پلیٹ فارم کو اپنی کارپوریٹ سماجی ذمہ داری کے حصے کے طور پر چھاتی کے کینسر اور بچوں میں کینسر کے بارے میں آگاہی پیدا کرے گا۔اس سلسلے میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان 5 مارچ کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ہونے والا میچ پنک ربن ڈے کے ذریعے منایا جائے گا جس میں چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کی جائے گی۔ٹیمیں گلابی ربن اور پنک کیپ پہنیں گی جبکہ کمنٹیٹرز بھی گلابی ربن لگائیں گے جبکہ بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے پیغامات بڑی اسکرین پر دکھائے جائیں گے اور کمنٹری کے دوران اعلان بھی کیا جائے گا۔
12 مارچ کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ میں بچوں میں کینسر کے حوالے سے آگاہی کے لیے گولڈ ربن ڈے منایا جائے گا۔ وینیو گولڈ کا منظر پیش کرے گا اس موقع پر کھلاڑی اور کمنٹیٹرز گولڈ ربن اور کیپ پہنیں گے۔پی سی بی نے اس موقع پر کینسر کے چار مریضوں کو کراچی میں گولڈ ربن ڈے میں شرکت کی دعوت بھی دی ہے اور انہیں دونوں ٹیموں کی جانب سے دستخط شدہ شرٹس بھی پیش کی جائیں گی۔ -

پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے، فاسٹ بالر سہیل خان
وکٹیں فلیٹ بن رہی ہے جسکی وجہ سے با لرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، انکے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر سہیل خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کےلیے پی ایس ایل بہترین موقع ہے۔ پی ایس ایل میں نوجوان کھلاڑیوں کو سینئر سے سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا چاہئے ،ملک کے ہر کھونے سے سب کو برابر موقع ملنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ بولرز کےلیے بہت مشکلات پیدا ہوگئی ہیں، باؤنڈریز بھی چھوٹی ہوگئی ہیں، پچز فلیٹ ہوگئیں، بولرز کے لیے کچھ سپورٹ کرکٹ میں ضرور ہونی چاہیے۔انکا کہنا تھا کہ باؤنڈریز کم سے کم 70 میٹر کی ہونی چاہیے۔سہیل خان نے کہا کہ 2015 ورلڈکپ میں اے بی ڈیویلیئرز کی وکٹ سب سے یادگار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھلاڑیوں کو بہترین ماحول دیا ہے۔ اعظم خان منیجر ہیں، مذاق مستی کرتے ہیں، سپورٹ کرتے ہیں۔
-

اسلام آباد یونائیٹڈ کا پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دے دی۔ پشاور زلمی کی ٹیم شروع سے ہی مشکلات کا شکار ہوئی اور صرف 18 رنز پر ہی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ پتان بابر اعظم صرف پر رن آؤٹ ہوئے۔ صائم ایوب اور محمد حارث نے ایک ایک رن بنایا جبکہ ٹام کوہلر کیڈمور 12 اور رومین پاول کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔چھٹی وکٹ پر پال والٹر اور عامر جمال نے 107 رنز کی شراکت بنا کر اپنی ٹیم کو بچانے کی کوشش کی۔ عامر جمال نے 87 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جس میں 6 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ پال والٹر نے 33 رنز بنائے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے کپتان شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رومان رئیس کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔ حنین شاہ نے بھی دو آؤٹ کیے جبکہ ایک وکٹ نسیم شاہ نے لی۔پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب دیے گئے 197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کےلیے 197 رنز کا ہدف دے دیا۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20ویں میچ میں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کو پہلی ہی گیند پر ایلکس ہیلز کی صورت میں نقصان اٹھانا پڑا جنہیں صائم ایوب نے کلین بولڈ کیا۔ تیسرے اوور میں 28 کے مجموعے پر 15 رنز بنا کر کولن منرو بھی پویلین لوٹ گئے، انہیں بھی صائم نے میدان بدر کیا۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 51 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچایا۔شاداب خان کے ساتھ پہلے 37 رنز بنانے والے سلمان علی آغا نے 65 رنز کی پارٹنرشپ بنائی جبکہ سلمان کے آؤٹ ہونے کے بعد شاداب اور جارڈن کاکس کے درمیان 68 رنز کی پارٹنر شپ بنی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان کے آؤٹ ہونے کے بعد اعظم خان اور جارڈن کاکس نے 39 رنز جوڑے۔ کاکس 30 جبکہ اعظم 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ لیوک ووڈ اور سلمان ارشاد نے ایک ایک وکٹ لی۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے 20 ویں میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو پہلے بیٹںگ کی دعوت دی۔رواں ایڈیشن میں دونوں ٹیمیں ایک بار پہلے بھی مدمقابل آچکی ہیں، جب اسلام آباد کی ٹیم کو زلمی کے ہاتھوں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کی ٹیم تیسرے نمبر پر موجود ہے، اس نے اب تک 6 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اور 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ ایک روز قبل اس کا پنڈی میں ہی شیڈول میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس کے حصے میں ایک پوائنٹ آیا، زلمی کے مجموعی پوائنٹس کی تعداد 7 ہوچکی ہے۔پشاور زلمی: صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث (وکٹ کیپر)، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، پال والٹر، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، عارف یعقوب، سلمان ارشاد
اسلام آباد یونائیٹڈ: کولن منرو، ایلکس ہیلز، سلمان علی آغا، رومان رئیس، نسیم شاہ، فہیم اشرف، عماد وسیم، جورڈن کاکس، اعظم خان (وکٹ کیپر)، شاداب خان (کپتان)، حنین شاہ
-

منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے شائقین کرکٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔ اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے۔
-

بارش کے باعث یونائیٹڈ اور گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ منسوخ
راولپنڈی:ا یچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا آج راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان ہونے والا میچ مسلسل بارش کے باعث ختم کردیا گیا۔
باغی ٹی وی : بارش کی وجہ سے دونوں ٹیمیں گراؤنڈ ہی نہ پہنچ سکیں، دونوں ٹیموں کو ساڑھے چار بجے ہوٹل سے اسٹیڈیم روانہ ہونا تھا، دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آج شیڈول ڈبل ہیڈر مکمل واش آؤٹ ہوگیا، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے پانی کھڑا ہوچکا ہے اس سے قبل تیزبارش کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ بھی ختم کردیا گیا تھا اور دونوں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔
-

راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ
پی ایس ایل9 ، راولپنڈی میں بارش،لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ منسوخ کر دیا گیا
راولپنڈی میں مسلسل بارش ہو رہی ہے جس کی وجہ سے پی ایس ایل کا یہ 17واں میچ ختم کر دیا گیا ہے،مسلسل بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا،میچ ختم کیے جانے کے بعد لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے
دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے امکانات بھی معدوم ہوگئے ہیں،دوسرے میچ کا وقت شام سات بجے کا ہے،دونوں میچز کیلئے ایک ہی ٹکٹ جاری کیا گیا ہے، اگر دونوں میچز نہ ہوئے تو شائقین کو مکمل ٹکٹ ری فنڈ ہوگا اور اگر ایک بھی میچ ہوگیا تو ری فنڈ نہیں ملے گا
دوسری جانب کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کے زیر صدارت پی ایس ایل کے ختمی انتظامت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 02 تا 10 مارچ 2024 تک پی ایس ایل میچز ہوں گے، راولپنڈی پی ایس ایل کے 09 میچز کی میزبانی کرے گا۔ان میں سے 03 ڈے اور 06 نائٹ میچز ہوں گے۔سکیورٹی کے پیش نظر فوڈ سٹریٹ ڈبل روڈ 28 فروری سے بند، 11 مارچ 2024 کودوبارہ کھول دی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کا کہنا ہے کہ میچزمیں سکیورٹی و دیگر انتظامات کو بہترین بنانا ہے تا کہ مہمان کھلاڑیوں کو ہماری مہمان نوازی و امن پسندی کا ادراک ہو۔ عوام قومی مفاد کی خاطرقانون نافذ کر نے والے اداروں سے بھر پور تعاون اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں۔پی ایس ایل کے انتظامات میں کوئی کمپرومائز نہ کیا جائے۔ڈبل روڈ اور کرکٹ سٹیڈیم کے اردگرد موجود سڑک کا پیچ روک مکمل کیا جاچکا ہے۔روٹس پر موجود تمام سٹریٹ لائٹس کی مرمت بھی کی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔ دوران میچز ساڑھے پانچ ہزار سکیورٹی اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ واک تھرو گیٹس، سی سی ٹی وی کیمرہ، انٹری گیٹ پر نادرہ و یری فیکیشن کاؤنٹر کا قیام اور راستے میں سے تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا گیا ہے۔ تمام تر انتظامات کی مانیٹرنگ کے لیے شہباز شریف سپورٹس جمنازیم میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لئے کار پارکنگ راول پارک کے اوپن ایریا اور سیٹلائٹ ٹاون کالج میں کی جائے گی۔ پارکنگ ایریاز سے تماشائیوں کو شٹل سروس کے ذریعے کرکٹ گراونڈ کے داخلی راستہ تک پہنچایا جائے گا۔ میچ کے دوران سول ڈیفنس کی جانب سے بم ڈسپوزل سکواڈ سٹیڈیم میں موجودہوں گے۔ آئیسکو کی جانب سے میچ کے دوران بجلی کی لگاتار فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ سٹیڈیم کے پاس فرسٹ ایڈ ایمبولینس اور فائر برگیڈ گاڑی ہمہ وقت موجود رہیں گی۔ کرکٹ سٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کے لیے آر ڈیبلیو ایم سی کے 100 اہلکار اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔