Baaghi TV

Category: کھیل

  • کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرادیا

    لاہور: پاکستان سپر لیگ 9 کے چھٹے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، پشاور نے 19.5 اوورز میں 154 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

    شعیب ملک نے صفر پر صائم ایوب کو آؤٹ کیا، بعدازاں محمد حارث 6 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم 72 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ ٹام کوہلر کیڈمور 2، رومن پاؤل 39، آصف علی 23، عامر جمال ایک، لوک ووڈ 8 رنز بناکر پویلین لوٹے، محمد ذیشان، سلمان ارشاد اور وقار سلام کوئی رن نہ بناسکے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور حسن علی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

    کراچی کنگز نے پشاور زلمی کا 155 رنز کا ہدف 17 ویں اوور میں با آسانی حاصل کرلیا، کیرون پولارڈ 49 اور جیمز ونس 38 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، اور اپنی ٹیم کو 7 وکٹوں سے کامیابی دلوادی پشاور زلمی کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کپتان شان مسعود 12 اور محمد اخلاق 24 رنز بناکر آؤٹ ہوئے اس کے علاوہ شعیب ملک نے 29 رنز بنائے –

    کراچی کنگز نے 155 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 49رنز بنائے، ان کی 21 گیندوں پرمشتمل اننگز میں 4 چھکے اور 4 چوکے شامل تھے جبکہ جیمز ونس 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے پشاورزلمی کےلیوک ووڈ 2،وقار سلامت خیل نےایک وکٹ حاصل کی۔

    واضح رہے کہ یہ پشاور زلمی کی مسلسل دوسری شکست ہے جبکہ کراچی کنگز نے 2 میچز میں یہ پہلی کامیابی حاصل کی ہے۔

    کراچی کنگز کا اسکواڈ

    کپتان شان مسعود، محمد اخلاق، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، محمد نواز، عرفان خان نیازی، ڈینیئل سمس، حسن علی، میر حمزہ، تبریز شمسی

    پشاور زلمی کا اسکواڈ

    کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، وقار سلام خیل، سلمان ارشاد

  • پی ایس ایل 9:ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان  میچ جار ی

    پی ایس ایل 9:ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ جار ی

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن نائن کا پانچواں میچ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ 145 رنز کے ہدف میں ملتان سلطانز ا 10 اوورز میں77 رنز سکور کر سکی ہے

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے پانچویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو جیت کےلیے 145 رنز کا ہدف دے دیا۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ یونائیٹڈ کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا۔
    اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے سلمان علی آغا نے 52 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ جارڈن کوکس 41 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کولن منرو 8، ایلکس ہیلز 2، اعظم خان 13، شاداب خان 11، نسیم شاہ 2، فہیم اشرف نے ایک جبکہ عماد وسیم، ٹائمل ملز اور عبید شاہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی اور محمد علی نے 3، 3 وکٹیں لیں۔ اسامہ میر نے دو جبکہ ڈیوڈ ویلی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ کےلیے دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

    ملتان سلطانز میں جہاں شاہنواز دہانی کی گہ اولی اسٹون کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدر علی کو آرام کروا کر جارڈن کوز کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔محمد رضوان سلطانز کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ڈیوڈ ملاتن، ریزا ہینڈرکس، یاسر خان، افتخار احمد، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد علی اور اولی اسٹون شامل ہیں۔شاداب خان کی قیادت میں میدان میں اترنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ میں ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، اعظم خان، جارڈن کوز، عماد وسیم، فہیم اشرف، نسیم شاہ، عبید شاہ اور ٹائمل ملز شامل ہیں۔ٹاس کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ ٹاس پر آپکا کنٹرول نہیں ہوتا۔یاد رہے کہ ایونٹ میں دونوں ٹیمیں آج اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے مات دی تھی۔

  • بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی کر کٹر ویرات کوہلی کے ہاں بیٹے کی پیدائش

    بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر بیٹے کے والدین بننے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے پیغام میں ویرات کوہلی نے بتایا کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں لڑکے کی پیدائش ہوئی۔ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے تحریر کیا کہ وامیکا کے چھوٹے بھائی ’اکے‘ کی پیدائش پر ہم بہت خوش ہیں۔ اس خوبصورت وقت میں آپکی نیک خواہشات کی امید کرتے ہیں۔ ویرات کوہلی نے چاہنے والوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی بھی درخواست کی ہے۔

  • لاہور قلندرز کے جہانداد خان  اپنی شاندار کاردگی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا

    لاہور قلندرز کے جہانداد خان اپنی شاندار کاردگی کی وجہ سے توجہ کا مرکز بن گیا

    لاہور قلندرز کے ابھرتے ہوئے اسٹار جہانداد خان نے پیر کو پاکستان سپر لیگ سیزن نو کے چوتھے میچ میں اپنی بیٹںگ سے سب کو حیران کر دیا، اپنی پہلی پی ایس ایل اننگز میں، بائیں ہاتھ کے کھلاڑی نے 17 گیندوں پر تین چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 45 رنز بنائے۔ اس نے 264.70 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بیٹنگ کی۔
    جہانداد خان نے پی ایس ایل ڈیبیو میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ بھی برابر کیا۔
    جہانداد نے 2023/24 کے سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹ میں راولپنڈی ریجن کے لیے ڈیبیو کیا جہاں اس نے اپنی آل راؤنڈ مہارت سے بہت سے لوگوں کو متاثر کیا۔
    اس کی شناخت قومی T20 کپ میں شاندار کارکردگی کی مہارت کی وجہ سے ہوئی جہاں وہ 188.57 [کم از کم 29 گیندوں] کے بہترین اسٹرائیک ریٹ بنایا،
    بیٹنگ اور فیلڈنگ کے لحاظ سے، ان کے فرسٹ کلاس ریکارڈ میں 15.70 کی اوسط سے 157 رنز کی مجموعی 10 اننگز کے ساتھ پانچ میچ شامل ہیں۔ ان کا سب سے زیادہ سکور 67 ہے اور وہ 10 چوکے اور 11 چھکے لگانے میں کامیاب رہے ہیں۔

  • پشاور نے قومی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

    پشاور نے قومی انڈر 13 کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

    پیر کے روز بورانوالی گراؤنڈ فیصل آباد میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور نے کراچی کو40 رنز سے شکست دیدی۔ پشاور نے قومی انڈر 13کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔پشاور نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں7 وکٹوں کے نقصان پر165 رنز بنائے۔مرسلین خان نے آؤٹ ہوئے بغیر 51 رنز اسکور کیے جس میں تین چوکے شامل تھے۔فاروق اکبر نے دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رنز اور محمد سعد نے32 رنز بنائے۔
    کراچی کی طرف سے حسن احمد نے 23 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کی ٹیم جواب میں 125 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔فیصل قربان چھ چوکوں کی مدد سے 38 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ثناء اللہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے17 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔ ہمدان فیصل نے 15 رنز کے عوض 3کھلاڑی آؤٹ کیے۔

  • چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی  آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز  سمیت قذافی سٹیڈیم آمد

    چئیر مین پی سی بی محسن نقوی کی آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سمیت قذافی سٹیڈیم آمد

    چیئرمین پی سی بی اور وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے،محسن نقوی کی دعوت پر آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز بھی میچ دیکھنے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئے ، محسن نقوی نے آسٹریلین ہائی کمشنر کا پرتپاک خیر مقدم کیا . آسٹریلین ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
    آسٹریلین ہائی کمشنر ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے کامیاب انعقاد پر محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا قذافی سٹیڈیم میں زبردست ماحول میں میچ کا لطف دوبالا ہو جاتا ہے ۔ محسن نقوی نے پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے قذافی سٹیڈیم آنے پر آسٹریلین ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا دونوں ملکوں کے عوام کرکٹ سے محبت کرتے ہیں۔ پی سی بی چئیر مین محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ امن کا کھیل ہے۔ اور چاہتے ہیں کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم پاکستان آکر سیریز کھیلے۔ اس موقع پر صوبائی وزراء منصور قادر۔ عامر میر۔ اظفر علی ناصر۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر۔ پولیٹیکل سیکرٹری آسٹریلین ہائی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • کپتان ریلی روسو بھی سعود شکیل کے معترف

    کپتان ریلی روسو بھی سعود شکیل کے معترف

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ریلی روسو نے سعود شکیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن نو کے دوران پشاور زلمی کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت میں انکا ا اہم کردار رہا ، ریلی روسو نے کہا کہ جیسن رائے اور سعود شکیل نےاس وقت اپنے ہنر کا بھر پور استعمال کیا جب انہوں نے زلمی کے گیند بازوں کو پورے گراؤنڈ میں مارا اور 157 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ سعود شکیل 47 گیندوں پر شاندار 74 رنز بنانے کے بعد پولین لوٹ گئے ہ، دس چوکوں کی مدد سے جس میں چار چھکے بھی شامل تھے۔
    روسو نے کہا کہ “سعود نے ایسا کھیلا جیسے وہ برسوں سے پی ایس ایل میں کھیل رہا ہے اور اس نے آج اتنا اچھا کیا۔ بے خوف کرکٹ اور اس نے جو شاٹس کھیلے، یہ دیکھنا شاندار تھا۔ خاص طور پر، جیسن رائے اور سعود شکیل نے آج غیرمعمولی طور پر اچھا کھیلا اور اس کا کریڈٹ ان کو جانا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ہمیں ایک پلیٹ فارم دیا تاکہ ہم آگے بڑھ سکیں اور رنز بنا سکیں،” جنوبی افریقہ نے بھی اپنے کیریئر میں پہلی بار کسی ٹیم کی قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ بطور کپتان اپنے پہلے میچ میں ٹاپ پر آنا مجھے اور ٹیم کو بہت زیادہ اعتماد دینے والا ہے۔ یہ کام اچھی طرح سے کیا گیا تھا،

  • پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈ یٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈ یٹرز نے لاہور قلندرز کو 5 وکٹ سے شکست دے دی

    لاہور پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے خواجہ نافع نے 60 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے 31 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔
    اوپنر سعود شکیل 40، جیسن روئے 24، کپتان رائیلی روسو 18، شرفانے ردرفورد 14 اور سرفراز احمد 11 رنز بناکر پویلین لوٹے۔لاہور قلندرز کی طرف سے شاہین آفریدی، حارث روف، زمان خان، فیاض سلمان اور سکندر رضا نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی۔پی ایس ایل 9 میں لاہور قلندرز کی یہ مسلسل دوسری شکست ہے، پہلے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے دفاعی چیمپئن کو 8 وکٹ سے ہرایا تھا۔

    لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 187 رنز بنا دئے، صاحبزادہ فرحان 62 رنز بنا کر نمایاں رہے انہوں نے 43 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔لاہور قلندرز کے جہاں داد خان نے 45 رنز کی ناقابل شکست اور برق رفتار اننگز کھیلی، انہوں نے 17 گیندیں کھیلی اور 4 چھکے اور 3 چوکے لگائے۔قلندرز کے سکندر رضا نے 18، وین ڈر ڈیوسن نے 15، شاہین آفریدی نے 12 اور عبداللّٰہ شفیق نے 11 رنز کی باری کھیلی جبکہ فخر زمان اور کارلوس براتھ ویٹ نے 6، 6 رنز بنائے۔جبکہ محمد حسنین اور عقیل نے دو دو وکٹ حاصل کئے،

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں دفاع چیمپئن لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ کی ٹاس کےلیے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے قائد رائیلی روسو میدان میں اترے۔لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ لاہورقلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں،لورکان ٹکر اور ڈیوڈ ویساکی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندررضا ٹیم میں شامل ہیں۔رائیلی روسو نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
    لاہور قلندرز کی ٹیم مینجمنٹ نے آل راونڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا ہے اور کہا ہے کہ ڈیوڈ ویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، فخر زمان، صاحبزادہ فرحان، رسی وان ڈر ڈیوسن، عبداللّٰہ شفیق اور سکندررضا بھی شامل ہیں۔ٹیم مینجمنٹ نے فائنل الیوان میں سلمان فیاض، کارلوس براتھویٹ، جہاں داد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل کیا ہے۔لاہور قلندرز کو ایونٹ کے پہلے میچ میں شاداب خان کی اسلام آباد یونائیٹڈ نے 8 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے گزشتہ روز پشاور زلمی کو 16 رنز سے ہرایا تھا۔شاہین آفریدی الیون پی ایس ایل کے آخری 5 میں سے 3 میچز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آخری 5 میں سے 3 میچز میں فتح اپنے نام کی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے آخری 5 میچز میں سے 3 میں شاہین کی ٹیم فاتح رہی ہے۔

  • پی ایس ایل 9:لاہور   نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر  بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    پی ایس ایل 9:لاہور نےکوئٹہ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

    لاہور: ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 9 کے چوتھے میچ میں لاہور قلندرز نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہےلاہور قلندرز کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، لور کان ٹکر اور ڈیوڈ ویسا کی جگہ کارلوس براتھویٹ اور سکندر رضا ٹیم میں شامل کیےگئے ہیں،لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر ڈیوڈ ویسا کو آج کے میچ میں آرام دیا گیا ہے، ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہےکہ ڈیوڈویسا کو ٹانگ میں ہلکی تکلیف کے باعث احتیاطی طور پر آرام دیا گیا ہے۔

    گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں اپنے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دی تھی جب کہ ایک روز قبل اپنے پہلے میچ میں قلندرز کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    بیرون ملک سے آںیوالے 10 مسافر ویزوں کی جعلسازی پر گرفتار

    نوٹ کیا کہ پاکستان میں انتخابات عام طور پر مستحکم اور ہموار طریقے سے ہوئے،چین

    پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟

  • ہمیں ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنی تھی اس لئے بابر کو نمبر تین پہ آنا پڑا،محمد حفیظ

    ہمیں ٹیم کی کارکردگی بہتر کرنی تھی اس لئے بابر کو نمبر تین پہ آنا پڑا،محمد حفیظ

    قومی ٹیم کے سابق ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی T20I سیریز کے دوران بابر اعظم کو ٹیم کی ضروریات کے مطابق اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ ایک مقامی اسپورٹس چینل پر بات کرتے ہوئے، حفیظ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے بابر اور محمد رضوان کو یاد دلایا کہ وہ صرف کھیلنے والے نہیں ہیں۔ بلکہ انہوں نے پوری ٹیم کو آگے لے کے جانا ہے،محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو یہ سمجھانے میں مجھے تقریباً دو ماہ لگے پاکستان ٹیم کو بہتر بنانے کے لئے اپکی بہت اہمیت ہے ۔ آپ ایک عظیم کھلاڑی ہیں، آپ ایک شاندار کھلاڑی ہیں اور آپ بہت اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ محمد حفیظ نے کہا کہ انہوں نے اپنی گفتگو میں بابر اعظم کو بتایا کہ آپ اور رضوان بہت اچھے کھلاڑی ہیں، بہترین کھلاڑی ہیں لیکن آپ پوری ٹیم نہیں ہیں، ہمیں ایک ٹیم تیار کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لیے میں چاہتا ہوں کہ آپ تیسرے نمبر پر آئیں کیونکہ آپ ون ڈے میں یہ کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ چھ سالوں سے کرکٹ، اس لیے اس کا آپ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا.انہوں نے مزید کہا کہ "ان کا بہت شکریہ کہ اس نے اسے قبول کیا اور وہ پاکستان کے لیے نمبر 3 پر کھیلا جو ظاہر ہے کہ میرے خیال میں آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ ہے۔
    غور طلب ہے کہ بابر دو سال سے زائد عرصے سے رضوان کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی میچز کی شروعات کر رہے تھے لیکن حفیظ نے تبدیلی کا مشورہ دیا۔ اس نے بابر کو اس کے بجائے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے کو کہا، اس پوزیشن پر وہ ایک روزہ میچوں میں اچھے ہیں۔ بابر نے اپنے ہی اعدادوشمار پر ٹیم کی کامیابی کے لیے عزم ظاہر کرتے ہوئے اتفاق کیا۔