سابق کرکٹر عبدالرزاق نے شعیب ملک پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان حالیہ میچ میں خود غرضی سے کھیلا۔ شعیب ملک کی 35 گیندوں پر 53 رنز کی قابل ذکر اننگز کے باوجود، رزاق نے ایک مقامی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ شعیب ملک نے ٹیم کے مفادات پر اپنی ذاتی کارکردگی کو ترجیح دی۔ انہوں نے کہا کہ شعیب ملک کئی سالوں سے کھیل رہے ہیں۔ ان کی اننگز ٹیم کے لیے نہیں، اپنے لیے اچھی ہو سکتی ہے۔ ایک کھلاڑی وہ ہوتا ہے جو کسی ٹیم کے لیے کھیلتا ہے۔ اس قسم کی کرکٹ میں آپ 42 یا 43 سال کے بعد دباؤ کو برقرار نہیں رکھ سکتے۔
جب کہ کراچی کنگز نے پہلی اننگز میں ملتان سلطانز کے 185 رنز کا زبردست ٹوٹل بنانے کے بعد ایک مشکل تعاقب کا سامنا کیا، رزاق کا خیال تھا کہ اگر وہ اسکورنگ ریٹ کو تیز کرتے تو ملک کی اننگز زیادہ متاثر کن ہوسکتی تھی۔ خیال رہے کہ کراچی کنگز کو ملتان سلطانز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، وہ میچ 55 رنز سے ہار گئی تھی۔ کپتان شان مسعود (30 رنز) اور کیرون پولارڈ (29 گیندوں پر 28 رنز) کی شراکت کے باوجود، کراچی کی مجموعی کارکردگی توقعات سے کم رہی۔
Category: کھیل
-

پی ایس ایل 9: عبدالرزاق نے شعیب ملک کی بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کیا کہا؟
-

پی سی بی اب کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا،لیکن کیوں؟
اسلام آباد: نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کردیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے پی سی بی کے معاملات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے کنٹرول سے نکال کر انہیں کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیا ہے،جس کی نگران وزیراعظم نے منظوری دیدی ،پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا اور کسی بھی وزارت کو جواب دہ نہیں ہوگا۔

اس اقدام سے سیکرٹری آئی پی سی بھی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہیں گے جن کی جگہ وزیراعظم آفس یا کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز میں نمائندگی دی جائے گی، دوسری جانب کابینہ ڈویژن نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، واضح رہے کہ پی سی بی سے متعلق تمام نوٹیفکیشنز پہلے وزارت آئی پی سی جاری کرتی تھی۔پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی
امید ہے محسن نقوی پاکستانی کر کٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے،جاوید میاں داد
پی ایس ایل 2024: آج دو میچیز کھیلے جائے گے
-

پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے پشاور کو 16 رنز سے شکست دے دی
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16 رنز سے شکست دے دی۔
باغی ٹی وی : میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، گلیڈی ایٹڑز کے اوپنرز نے ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے، جیسن رائے 75، سعود شکیل 74 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس کے علاوہ کپتان رائیلی روسو 13، شیرفن ردرفورڈ20 اور محمد وسیم 4 رنز بناسکے، خواجہ نافع 6 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے،پشاور کی جانب سے سلمان ارشاد نے 3 وکٹیں حاصل کیں، لُوک ووڈ اور محمد ذیشان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 190 رنز بنا سکی، بابر 68 رنز بناکر نمایاں رہے،207 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کا آغاز جارحانہ رہا، اوپنر بابر اعظم اور صائم ایوب کے درمیان 91 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی،پھر صائم ایوب 26 گیندوں پر 42 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج دوسرا میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیموں کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
پشاور زلمی
کپتان بابراعظم، صائم ایوب، محمد حارث، ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول، آصف علی، ڈین موسلی، عامر جمال، لیوک ووڈ، محمد ذیشان، سلمان ارشاد
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
کپتان ریلی روسو، جیسن رائے، سعود شکیل، خواجہ نافے، سرفراز احمد، شیرفین رتھرڈورڈ، عقیل حسین، محمد وسیم جونیئر، محمد حسنین، محمد عامر، ابرار احمد
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایونٹ کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
-

امید ہے محسن نقوی پاکستانی کر کٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے،جاوید میاں داد
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے سابق سٹار کرکٹر جاوید میانداد نے ملاقات کی۔سابق کرکٹر جاوید میانداد نے چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی، دونوں کے درمیان کرکٹ کے فروغ اور پاکستانی کرکٹ کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔جاوید میانداد نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب آغاز پر محسن نقوی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ آپ پاکستانی کرکٹ کو نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے، کرکٹ کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کرکٹ لیجنڈ ہیں، آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اصل مقام بحال کرانا ہے، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں، پاکستانی ٹیم کو مضبوط بنانے کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے، ڈومیسٹک کرکٹ کو فروغ دیا جائے گا تاکہ اچھے پلیئرز سامنے آئیں۔
-

پی ایس ایل 2024: آج دو میچیز کھیلے جائے گے
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نائن کا دوسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی 21 میچوں میں آمنے سامنے ہو چکے ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نو اور پشاور زلمی نے بارہ میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لاہور پی ایس ایل 2024ء سیزن 09 کے دوسرے دن آج 02 میچ کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں قذافی سٹیڈیم میں دوپہر آمنے سامنے ہوں گی دوسرے میچ میں ملتان سلطان اور کراچی کنگز کی ٹیمیں ملتان میں آمنے سامنے ہوں گی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کھلاڑیوں، آفیشلز، شائقین کرکٹ کو بھرپور سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ، سی سی پی او لاہور، آر پی او ملتان سکیورٹی اور ٹریفک سمیت تمام انتظامات کا خود جائزہ لیں،انہوں نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس نے پی ایس ایل میچز کی سکیورٹی کے لئے پہلے سے زیادہ بہتر حکمت عملی اپنائی ہے، پی ایس ایل میچز کے پرامن انعقاد کے لئے ضلعی انتظامیہ، سکیورٹی ایجنسیز سمیت تمام اداروں سے کوارڈینیشن میں ہیں، ڈولفن سکواڈ، پولیس ریسپانس یونٹ، ایلیٹ فورس ٹیموں کے روٹس، سٹیڈیم کے اطراف موثر پٹرولنگ کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ ٹیموں کے روٹ، سٹیڈیم، قیام گاہ سمیت اہم مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہمہ وقت مانیٹرنگ کی جائے، ڈیوٹی پوائنٹس پر پولیس جوان انتہائی الرٹ رہیں،مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں، شہریوں کی آگاہی،ٹریفک روانی کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ -

پی ایس ایل 9، مبشر لقمان لاہور قلندرز کے سپورٹر
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل 9 میں ہی نہیں بلکہ میں ہمیشہ لاہور قلندر زکا سپورٹر رہا ہوں،
مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ میں پہلے دن سے آج تک لاہور قلندر کا سپورٹر ہوں،ہماری دعائیں لاہور قلندر کے ساتھ ہیں، لاہور قلندر دو بار چیمپئن بن چکی، میں لاہور ی ہوں، جب وہ مار کھاتے تھے تب بھی میں لاہور قلندر کو سپورٹ کرتا تھا، لاہوری ا سے زیادہ دیکھ اور سوچ نہیں سکتے ہم نے اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے، دو سال انہوں نے جو جیت کر دکھایا وہ کوئی جیت بھی نہیں سکتا، قلندر کی پاکستان ٹیم کو انتہا کی کنٹروبیوشن ہے، اگر لاہور قلندر کے پلیئرنکال دیں تو پاکستان کی ٹیم بنتی ہی نہیں،کسی اور فرنچائز نے اتنا کام نہیں جتنا لاہور قلندر نے کیا
واضح رہے کہ پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا۔ پہلا میچ دفاعی چیمپئین لاہور قلندر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے
-

فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ
ملتان: سوات سے تعلق رکھنے والے فاسٹ بالر فواد علی ایچ بی ایل پی ایل 9 کے لئے کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بن گئے.
فواد علی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کراچی کنگز کھلاڑی کی کھوج میں منتخب ہونے والے 3 فاسٹ باؤلرز میں سے ایک ہیں. فواد علی کراچی اکیڈمی میں گزشتہ کئی ماہ سے کراچی کنگز کے کوچز اور اسٹاف کی نگرانی میں ٹریننگ کر رہے ہیں.فواد علی کو ٹیم میں ٹِم سائفرٹ کی اپنی قومی ٹیم کے ساتھ مصروفیت کے باعث شامل کیا گیا ہے. سائفرٹ ایچ بی ایل پی ایل کے لیے جزوی طور پر عدم دستیاب ہیں. وہ قومی ڈیوٹی کے بعد کنگز اسکواڈ کو جوائن کریں گے.فواد کا کہنا ہے کہ میں سلمان اقبال صاحب کا بہت شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے مجھے ایک بہت بڑا پلیٹ فارم اور موقع فراہم کیا،کراچی کنگز نے جیمی اورٹن کی جگہ زمبابوے کے فاسٹ بالر بلیسنگ مزاربانی کو پک کیا جو مکمل دستیاب ہونگے۔لاہور قلندرز نے بھانوکا رجاپکسا کی جگہ سلمان فیاض کو پک کیا جو کچھ میچز کے لیے دستیاب ہونگے۔ملتان سلطانز نے ریسی ٹاپلی کی جگہ انگلینڈ کے فاسٹ بالر اولی سٹون کو پک جو مکمل دستیاب ہونگے۔کوٸٹہ گلیڈی ایٹرز نے ونندو ہاسارنگا کی جگہ عمر امین کو پک کیا جو کچھ میچز کے لیے دستیاب ہونگے۔
پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے
انتظار ختم پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا





-

شائقین کرکٹ ہو جائیں تیار، پی ایس ایل 9 کاآج سے آغاز
انتظار ختم پی ایس ایل 9 کا میلہ آج سے سجے گا،پی ایس ایل 9 کا پہلا میچ آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا ، میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 8 بجے شروع ہو گا، اور ٹین سپورٹس اور اے سپورٹس پر ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا.
میچ سے قبل رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا جائے گا جس میں ملک کے معروف فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے جبکہ شائقین کے لیے آتش بازی اور لیزر شو کا بھی انعقاد کیا جائے گا،پاکستان سپر لیگ کی افتتاحی تقریب شام06:30 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہو گی۔ شائقین کرکٹ کا داخلہ 03:30 بجے شروع ہوجائے گا۔افتتاحی تقریب میں گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، عارف لوہار اور نوری پرفارم کریں گے
پاکستان سُپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچز 17 فروری سے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے،ایونٹ کا فائنل 18 مارچ کو کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہوگا،
پی ایس ایل،ہوٹل تا قذافی سٹیڈیم سپیشل سیکورٹی سکواڈ تشکیل
ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ڈولفن، پی آر یو کا سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا،ڈولفن،پولیس ریسپانس یونٹ نےنجی ہوٹل تا قذافی سٹیڈیم سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا ،ڈولفن، پولیس ریسپانس یونٹ کا پٹرولنگ دستہ 28 مشترکہ ٹیموں پر مشتمل ہو گا۔نجی ہوٹل و ملحقہ شاہراہوں پر ڈولفن و پی آر یو کی 04 ٹیمیں پٹرولنگ کے فرائض سرانجام دیں گی۔نجی ہوٹل سے لیکر قذافی سٹیڈیم تک سکیورٹی کور فراہم کیا جائے گا۔ایس پی ڈولفن زوہیب رانجھا کا کہنا ہے کہ ڈولفن،پی آر یو ہوٹل سے قذافی روٹ پر 15 ٹیمیں الرٹ ہو کر پٹرولنگ کریں گی۔قذافی سٹیڈیم کے اطراف میں مخصوص سکیورٹی پلان بھی مرتب کیا گیا ہے۔آوٹر موسٹ کارڈن کے لیے ڈولفن،پی آر یو کی 09 ٹیمیں پٹرولنگ کریں گی۔ پی ایس ایل ٹیموں کی قیام گاہ سے قذافی سٹیڈیم روانگی سخت سکیورٹی حصار میں کی جائے گی۔کرکٹ شائقین کے ساتھ خوش گفتاری سے پیش آیا جائے۔پی ایس ایل 9 کیلئے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9“ ٹکٹوں کی پری بکنگ کا اعلان
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے
-

ہالینڈ کا معروف ہاکی کلب اتوار کو لاہور پہنچ رہاہے
بائیس سال بعد یورپین ہاکی کھلاڑی پاکستانی سرزمین پر قدم رکھیں گے، خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کی دعوت پر ہالینڈ کا معروف ہاکی کلب اتوار کو لاہور پہنچ رہاہے، بیس رکنی ڈچ ہاکی کلب اور وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ ٹیم کے درمیان تین میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی،انیس اوراکیس فروری کو پہلے دو میچوں کی میزبانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور کرے گا،تئیس فروری کو تیسرا میچ نصیر بندہ ہاکی اسٹیڈیم اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ چیف آرگنائزر خواجہ جینید کےمطابق تین میچوں پر مشتمل اس دوستانہ سیریز کو یقینی بنانے میں ہائرایجوکیشن کمشن کے چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد، آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹرعثمان انور،ہالینڈ ایمبیسی اسلام آباد، ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ، سپورٹس بورڈ پنجاب حکام نے اہم کردار ادا کیاہے۔
پہلے میچ کو پنجاب پولیس کے شہدا کے نام کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ بائیس سال بعد یورپین کھلاڑیوں کا پاکستان آنا تازہ ہوا کا جھونکا ہے، اس سے ہاکی کی انٹرنیشنل سرگرمیاں بحال ہونے میں مدد ملے گا، ایک طرف پی ایس ایل کے میچز کھیلےجارہےہیں تو دوسری جانب ڈچ ہاکی کلب کا دورہ پوری دنیا میں پاکستان کا مثبت امیج بنانے میں معاون ہوگا۔
کلب ممبران اور ان کی فیمیملز کو پاکستان آنے کے لیے قائل کرنےمیں ڈچ ایمبیسی اسلام آباد کا کراداربھی بہت نمایاں رہا۔ مہمان کلب کے لیے پنجاب پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انوراس معاملے میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں،خواجہ جینید نے واضح کیا کہ وزیر اعظم یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت ملک بھر میں نئے کھلاڑیوں کی تلاش اور مختلف کھیلوں کی لیگز کرانے کا ٹاسک بطور چیئرمین مجھے سونپا گیاتھا،ہائرایجوکیشن کمشن کے پلیٹ فارم سے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز اور لیگز کروانے کا مقصد ہی یہ تھا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے ٹیلنٹ کو دکھانے کا موقع دیاجائے، یہ سیریز بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس سے نہ صرف ہاکی کا بین الاقوامی سطح پر تشخص بحال ہوگا بلکہ پاکستان کے حوالے سے منفی پروپیگنڈا کے خاتمے میں بھی بہت مدد ملے گی۔ ۔
-

ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
ایچ بی ایل پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن کل سے شروع ہونے والا ہے۔ افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اور دو بار کی فاتح لاہور قلندرز اور دو ہی بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔میچ کی پہلی گیند رات 8 بجے کرائی جائے گی۔ ڈبل ہیڈر میں دوپہر کا میچ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جبکہ شام کے میچ کی پہلی گیند رات 7 بجے کی جائے گی۔ رمضان المبارک کے دوران ہونے والے میچز رات 9 بجے شروع ہوں گے۔ پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کی پہلی بار میزبانی کرے گا۔ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہونے والی تقریب میں شائقین نہ صرف شاندار آتش بازی کا نظارہ کریں گے بلکہ عارف لوہار، پاپ بینڈ نوری اور ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کے ترانے کے گلوکار علی ظفر اور آئمہ بیگ سمیت فنکار بھی پرفارم کریں گے۔ اس کے بعد خوبصورت لیزر شو ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں چار شہر کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی ایونٹ کے 34 میچز کی میزبانی کریں گے۔ لاہور کا قذافی سٹیڈیم نو میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں لاہور قلندرز ہوم ٹرف پر پانچ میچ کھیلے گی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا جو تمام ملتان سلطانز کے ہونگے – راولپنڈی کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم نو میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ پانچ میچوں میں حصہ لے گی۔ پشاور زلمی اپنے 10 میں سے چار میچ راولپنڈی میں کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین میچ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جس میں 18 مارچ کو فائنل بھی شامل ہے۔ ہوم سائیڈ کراچی کنگز اس مقام پر پانچ میچز کھیلے گی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں تین میچز کھیلنے کو ملیں گے۔