Baaghi TV

Category: کھیل

  • دنیا امید پر قائم ہے اب بھی سیمی فائنل میں جا سکتے ہے،فخر زمان

    دنیا امید پر قائم ہے اب بھی سیمی فائنل میں جا سکتے ہے،فخر زمان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ رن اوسط پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں امید تھی کہ اچھا آغاز ملا تو جیتیں گے۔انہوں نے کہا کہ امید پر دنیا قائم ہے، ابھی سیمی فائنل سے باہر نہیں ہوئے، اس اسٹیج پر میچ جیتنا ہی بڑی بات ہوگی۔

    اوپننگ بیٹر نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ جیتے تو ہمارے اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس برابر ہوں گے، صرف رن اوسط پر باہر ہونے کا افسوس رہے گا۔
    اُن کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف محمد رضوان، عبداللّٰہ شفیق، بابراعظم یا افتخار کا دن ہوسکتا ہے، بھارت میں وکٹیں سپورٹنگ ہوتی ہیں۔
    فخر زمان نے یہ بھی کہا کہ اگر بھارت کے خلاف نہ کھیل رہے ہوں تو بھارتی کراؤڈ سپورٹ کرتا ہے، بھارت کی پچز زبردست ہیں، یہاں کرکٹ کھیل کر بڑا مزہ آتا ہے۔

  • جنوبی افریقا  کے ہاتھوں  افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست

    جنوبی افریقا کے ہاتھوں افغانستان کو 5 وکٹ سے شکست

    آئی سی سی ورلڈکپ کے 42ویں میچ میں جنوبی افریقہ نے افغانستان کوپانچ وکٹوں سے شکت دے دی۔ جنوبی افریقہ نے 245رنز کاٹارگٹ47.3 اوروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ جنوبی افریقہ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے ۔
    جنوبی افریقہ کی طر ف سے کوئنٹن ڈی کوک نے 41 ، ٹمبا باووما نے 23 ، ریسی وین ڈر ڈوسن نے 76، ایڈن مرکرم25، ہنرچ کلاسن نے 10 ، ڈیوڈ ملر24، اینڈلی فیلوک وائیا نے39 رنز بنائے۔ افغانستان کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے مجیب الرحمان نے ایک، محمد نبی نے دو، راشد خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

    پہلی اننگز
    افغانستان نے جنوبی افریقا کو 245 رنز کا ہدف دے دیا. احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اوپنر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں پھر ناکام رہے، تاہم افگانستان کی ٹیم 244 رنز بنا کر آل آوٹ ہوئیں.افغانستان کی طرف سے رحمان اللہ گرباز 25 جبکہ ابراہیم زادران 15 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں رحمت شاہ 26، کپتان حشمت اللہ شاہدی 2، ابراہیم علی خیل 12، راشد خان 16 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ عظمت عمرزئی 97 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے
    جنوبی افریقا کی جانب سے کیشو مہاراج اور جیرالڈ کوئٹزی اور لنگی نگیڈی نے 2، 2 جبکہ فیہلوکوایو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ٹاس
    افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی اچھا ٹارگٹ سیٹ کرکے میچ میں کامیابی سمیٹیں۔اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم کے کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ لیگ راؤنڈ کے آخری میچ میں کامیابی سیمٹ کر سیمی فائنل میں پراعتماد آغاز کرنا چاہتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، مارکو جانسن اور تبریز شمسی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ جیرالڈ کوئٹزی اور فیہلوکوایو کو ہلئینگ الیون میں موقع دیا گیا ہے۔

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ

    کپتان ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، جیرالڈ کوئٹزی، کاگیسو ربادا، فیہلوکوایو اور لنگی نگیڈی

    افغانستان کا اسکواڈ

    کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گربز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، عظمت اللہ عمر زئی، رحمت شاہ، وکٹ کیپر اکرام علی خیل، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی۔

  • سہواگ کی  پاکستان کرکٹ ٹیم پر عجیب و غریب تنقید

    سہواگ کی پاکستان کرکٹ ٹیم پر عجیب و غریب تنقید

    سابق ہندوستانی کرکٹر وریندر سہواگ نے جاری آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ان کی غیر یقینی قسمت کے درمیان پاکستان کرکٹ ٹیم پر طنز کیا۔جیسا کہ مین ان گرین اپنے آپ کو خاتمے کے دہانے پر ہیں، سہواگ نے X (سابقہ ٹویٹر) پر مین ان گرین کی ہندوستان سے روانگی کے بارے میں ایک عجیب پوسٹ کیا۔
    سہواگ نے لکھا، "پاکستان زندہ باد! گھر واپسی پر محفوظ پرواز کریں۔”


    یہ بات قابل غور ہے کہ مین ان گرین اس وقت 2023 ورلڈ کپ پوائنٹس ٹیبل میں آٹھ پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ +0.036 کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے اور میگا ایونٹ کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچنے کے لیے انہیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو تقریباً 287 رنز سے شکست دینا یا ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے تقریباً 284 گیندیں باقی رہ گئیں۔

  • ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا بہت آسان ہے،بابراعظم

    ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا بہت آسان ہے،بابراعظم

    پاکستان کی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ ہم نے انگلینڈ کے خلاف نیٹ رن ریٹ کے حوالے سے منصوبہ بندی کی ہے،ہم ہٹ کرنا چاہتےہیں لیکن ہمارے پاس پاور پلے کھیلنے اور پارٹنرشپ بنانے کا منصوبہ ہے۔ فخر زمان اگر 20سے30اوورز کریز پررہتے ہیں توہم اپناہدف پورا کرسکتے ہیں

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابراعظم کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر بیٹھ کر مشورے دینا بہت آسان ہے، مجھ پر کوئی دبائو نہیں،پچھلے ڈھائی تین سال سے میں ہی پرفارم کر رہا تھا، مشورہ ٹی وی کی بجائے میسیج میں بھی دیا جاسکتا ہے، انگلینڈ کیخلاف پلیننگ مکمل ہے، افغانستان اور جنوبی افریقا والا میچ جیتنا چاہیے تھا امید تو ہر موقع پر مثبت رکھنی چاہیے ،کسی ایک شعبے کو نہیں، بطور ٹیم ہم اچھا نہیں کھیل پائے کوشش کریں گے کہ غلطیوں سے سیکھیں اس لیول پر غلطی کی گنجائش بہت کم ہوتی ہے،کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے ہم اچھے نوٹ پر کوشش کریں گے ہم فنش اچھا نہیں کر پارہے ہیں، ہم ون ڈے میں نمبر ون بھی رہے ہیں،مڈل اوورز اور اینڈ میں رنز ملتے ہیں میچ کیلئے افتخار احمد کا کردار بھی اہم ہو گا،ہم سے عوام نے کافی امیدیں لگائی ہوئی تھیں، اہم بہترین پرفارمنس نہیں دے سکے جس کا اعتراف کرتا ہوں

    بابراعظم کی کولکتہ میں شاپنگ، ساڑھیاں خریدیں
    دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اوپننگ بیٹر امام الحق نے بھارتی شہر کولکتہ میں شاپنگ کی ہے،دونوں کولکتہ کی مارکیٹ میں گئے، پاکستانی کھلاڑیوں نے ساؤتھ سٹی مال سے شاپنگ کی، پاکستانی ٹیم کے کپتان نے فیملی کے لئے ساڑھیاں خریدیں، اس دوران بابر اعظم نے گھر والوں‌سے ویڈیو پر بات چیت کی اور گھر والوں‌کی پسند اور اجازت کے بعد ساڑھیاں خریدیں، دونوں کھلاڑیوں نے سن گلاسز اور اپنے لئے بھی کپڑے خریدے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کے لئے بھارت میں موجود ہے،

  • نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

    بنگلورو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    باغی ٹی وی: بنگلورو کے ایم چنا سوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 172 رنز کا ہدف دیا تھا جسے کیوی ٹیم نے 23.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

    سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، اوپنر پاتھم نسانکا 2، کپتان کوشل مینڈس 6 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں چارتھ اسالنکا 8، اینجلو میتھیوز 16، دھننجایا ڈی سلوا 19، چمیکا کرونارتنے 6 اور سدیرا سمارا وکرما اور چمیرا ایک ایک رنز بناکر آؤٹ ہوئےآئی لینڈرز کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز بناکر نمایاں رہے دسویں وکٹ کی شراکت میں مہیش تھیکشنا اور دلشان مدھوشانکا نے 43 رنز کی شراکت قائم کی تاہم مدھوشانکا وکٹ گنوا بیٹھے۔

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3، مچل سینٹنر، راچن رویندرا اور لوکی فرگوسن نے 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں کیوی اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا ڈیون کانوائے اور رچن رویندرا 45،45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ڈیرل مچل 43 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،کین ولیمسن 14 اور مارک چپمین 7 رنز بناسکے، گلین فلپس نے 17 اور تام لیتھم نے 2 رنز کے ساتھ میچ کو اختتام تک پہنچایا،سری لنکا کی طرف سے اینجلو میتھیوز نے 2، دشمانتھا چمیرا اور مہیش تیکھشانا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست

    سری لنکا کا اسکواڈ

    کپتان کوشل مینڈس، ڈیموتھ کرونارتنے، پاتھم نسانکا، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دشن ہیمنتھا، اینجلو میتھیوز، مہیش تھیکشنا، چمیکا کرونارتنے
    اور دلشان مدھوشانکا

    نیوزی لینڈ کا اسکواڈ

    کپتان کین ولیمسن، ڈیون کونوے، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، لوکی فرگوسن، ٹم ساؤتھی، ٹرینٹ بولٹ

    پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    واضح رہے کہ کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں جبکہ پاکستان کیلئے صورتحال تقریباً ناممکن ہوگئی ہے پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 10 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر برقرار ہے جبکہ میچ کے بعد کیویز کا نیٹ رن ریٹ بھی مزید بہتر ہونے کے بعد 0.398 سے بڑھ کر 0.743 ہوگیا ہے۔

  • سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ، آج 41 واں میچ جاری ہے، میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے

    بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی، اس کے بعد ستر رنز پر نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھویں وکٹ 113 رنز پر گرگئی، چمیکا کورونا رتنے 6 رنز بناکر لوکی فرگیوسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا، سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز اور مہیش تھیکشنا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 ، مچل سینٹنر ، لوکی فرگوسن ، راچن رویندرا نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی

    خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    نیوزی لینڈ اور سری لنکا دونوں ٹیموں اس ورلڈ کپ میں آٹھ آٹھ میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ ہے.نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں

  • پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست

    پاکستانی کر کٹ شائقین کے لئے ایک اور امتحان،بارش یا نیوزی لینڈ کی شکست

    پاکستانی مداحوں کے لیے ایک مرتبہ پھر دعائیں کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔ اس وقت پاکستان کو یا تو نیوزی لینڈ کی شکست یا پھر بارش سے امید لگانی ہو گی۔انڈیا میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ اب ایک ایسے مرحلے پر پہنچ چکا ہے جہاں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے ایک جگہ بچی ہے اور تین ٹیمیں اسے پانے کی کوشش میں لگی ہیں۔ یہ تین ٹیمیں نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان ہیں اور اس وقت تینوں ٹیموں کے نیٹ رن ریٹ بھی بالترتیب اسی درجہ بندی کے تحت ہیں۔
    اس صورتحال میں آج کھیلے جانے والا سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔آئی سی سی ورلڈ کپ کا 41 واں میچ اور نیوزی لینڈکے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق صبح دوپہر ڈیڑھ بجے ایم چناسوامی اسٹیڈیم، بنگلورو میں کھیلا جائے گا۔
    آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں دونوں ٹیموں کا یہ نواں میچ ہو گا۔ نیوزی لینڈنے اب تک 8میچز میں سے4میں جیت حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر8پوائنٹس کے ساتھ چوتھےنمبر پر ہے جبکہ سری لنکاکی ٹیم نے 8میچز میں سے 2میں کامیابی حاصل کی ہے، جس کے بعد وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر نویں نمبر پر ہیں۔
    پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں برقرار رہنے کیلئے آج کا میچ انتہائی اہم ہے۔ آج نیوزی لینڈ کو خود کو سیمی فائنل میں جگہ بنانے کیلئے یہ میچ جیتنا ضروری ہے جبکہ پاکستان کے حق میں سری لنکا کی جیت بہتر ہے۔اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتا ہے تو پاکستان کو انگلینڈ سے بہت زیادہ رنز کے مارجن جیتنا ہو گا۔
    دوسری جانب بنگلورو کا موسم نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے لیے میچ میں ایک بار پھر پریشانی کا باعث بن سکتا ہے۔
    موسم کی پیش گوئی کے مطابق میچ کے دوران درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے قریب رہے گا۔ تاہم، بارش کا زیادہ امکان ہے، خاص طور پر دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان۔ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 1:30 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان کی توقع ہے جو اس وقت ہے جب کھیل شروع ہوتا ہے اور بارش کا امکان 66فیصد ہے۔ بارش کا یہ امکان شام 7:30 بجے تک زیادہ رہے گا۔موسم بتانے والی ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دوپہر 3 بجے اور شام 7 بجے گرج چمک کے ساتھ طوفان ہو سکتا ہے، جس کی وجہ سے بنگلورو کے چنناسوامی اسٹیڈیم میں کھیل مختصر ہو سکتا ہے۔
    نیوزی لینڈ کو سیمی فائنل کے مقابلے میں رہنے کے لیے سری لنکا کے خلاف جیتنا ضروری ہے۔ لیکن اگر بارش کی وجہ سے کھیل منسوخ ہو جاتا ہے تو بلیک کیپس کو سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو انگلینڈ سے ہارنا پڑے گا۔سری لنکا دو سال میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی امیدیں زندہ رکھنے کے لیے کھیلے گا۔

  • کیا ٹائم آؤٹ کا قانون پہلے سے موجود ہے؟

    کیا ٹائم آؤٹ کا قانون پہلے سے موجود ہے؟

    سری لنکن کھلاڑی انجلو میتھیوز کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ جب وہ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے تو ان کو ٹائم آؤٹ کا خطرہ تھا، ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق انجلو میتھیوز میدان میں اترے تو انہیں آن فیلڈ امپائر رچرڈ ایلنگ ورتھ نے بتایا کہ انہیں 30 سیکنڈ کے اندر گیند باز کا سامنا کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کریس پر آکر ہیلمٹ کی پٹی ٹوٹنے کے باعث میتھیوز مقررہ دو منٹ کے اندر بالر کا سامنا کرنے کے لئے تیار نہیں ہوسکے جس کے نتیجے میں وہ ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے بین الاقوامی بلے باز بن گئے۔
    ورلڈ کپ کے لیے آئی سی سی کے پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق نئے بلے باز کو پچھلی وکٹ گرنے کے دو منٹ کے اندر بولر کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہونا چاہیے۔
    آئی سی سی پروٹوکول کے مطابق ٹی وی امپائر پچھلی وکٹ گرنے پر فوری طور پر گھڑی شروع کر دیتا ہے۔ کرک انفو کے مطابق انجلو میتھیوز سماراوکرما کے آؤٹ ہونے کے ایک منٹ 10 سیکنڈ بعد بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ وہ کریز پر آئے اور نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑےاپنے ساتھی سے ملے جس کے بعد انہوں نے فوری دستانے کا تبادلہ کیا اور اسی وقت انہیں بتایا گیا کہ ان کے پاس بولر کا سامنا کرنے کے لئے صرف 30 سیکنڈ باقی ہیں۔
    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ آؤٹ ہونے کے تقریبا ایک منٹ اور 55 سیکنڈ گزرنے کے باوجود میتھیوز حفاظتی اقدامات نہ کر سکے، جیسے ہی وہ ہیلمٹ اسٹریپ کو ایڈجسٹ کر رہے تھے تو وہ ٹوٹ گئی تھی۔ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق جب میتھیوز کو نیا ہیلمٹ ملا تب تک وکٹ گرے تقریباً ڈھائی منٹ ہو چکے تھے۔ اس موقع پر بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کی جانب سے ایرسمس سے اپیل کی۔
    پروٹوکول کے مطابق ایرسمس نے میتھیوز کو باہر کرنے کا فیصلہ کیا، حالانکہ انہوں نے شکیب سے پوچھا تھا کہ آیا وہ اپیل پر آگے بڑھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

  • پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا

    لاہور: پی سی بی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا-

    باغی ٹی وی : کچھ روز قبل انضمام الحق کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم انضمام الحق کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھےپی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کےٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی لیکن انضمام الحق کا استعفیٰ قبول نہیں کیا تھاتاہم اب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انضمام الحق کا استعفیٰ قبول کرلیا گیا ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے ٹی وی پروگرام میں بورڈ قوانین کے منافی گفتگو کی، پاکستان کرکٹ بورڈ ان سے متعلق تحقیقات جاری رکھے گا، انضمام الحق نے ٹی وی انٹر ویو میں کہا کہ وہ مزیدکام نہیں کرنا چاہتے، ان کے استعفے کے بعد ان کی سلیکشن کمیٹی کا برقرار رہنا بھی مشکل ہے پاکستان کرکٹ بورڈ انضمام الحق کے رویے سے شدید ناخوش ہے۔

    انضمام الحق نے کہا کہ بورڈ کو میرے وکیل نے ای میل کی کہ ہمیں کہ بلایاجائے،ہمیں بلایا جا رہا ہے،نہ ای میل کا جواب دیا جا رہا ہے ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا،استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، بورڈ والے اب بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    سابق چیف سلیکٹر نے ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ 4 ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے، توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں، انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے،ٹیم برا کھیلتی ہے تو میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، بچنے کو نہیں، ایک بیان آیا کہ تمام ذمہ داری انضمام اور بابر کو دی گئی تھی،ا گر لڑکوں کو یہ پیغام جاتا کہ چیف سلیکٹر بھی ہمارا ہے، ٹیم اور کپتان بھی ہمارا ہے تو ان کے دل بڑے ہوجاتے۔

    انضمام الحق کے انٹرویو پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انضمام الحق کی ای میل کل موصول ہوئی ، یقینی جواب دیں گے، تحقیقات مفادات کے تصادم کی ہو رہی ہیں اور یہ انضمام کوپتہ ہے، تمام تحقیقات مکمل ہونے پر ان کو بتایا جائے گا اور انہیں بلایا بھی جائے گا انضمام کا استعفیٰ قبول کیا ہوتا تو وہ عہدے سے فارغ ہوتے اور کہانی ختم ہوتی، وہ بہت بڑے کرکٹر ہیں، پی سی بی ان کی عزت کرتا ہے۔

  • چئیر مین بی سی بی  توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں،انضمام الحق

    چئیر مین بی سی بی توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں،انضمام الحق

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف کل کر بول پڑے.سابق کر کٹر اور پی سی بی کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا ایک کمپنی کے ساتھ شیئرہولڈرہونےکا معاملہ سامنے آیا تھا تاہم انضمام الحق کمیٹی کی تشکیل سے پہلے ہی چیف سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔
    بعد ازاں پی سی بی نے ٹیم کے انتخاب کے عمل اور مفادات کےٹکراؤ کے حوالے سے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف سلیکٹر قومی کرکٹ ٹیم انضمام الحق نے کہا ہے کہ بورڈ کو میرے وکیل نے ای میل کی کہ ہمیں کہ بلایاجائے،ہمیں بلایا جا رہا ہے،نہ ای میل کا جواب دیا جا رہا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ ٹی وی سے پتا چلا کہ میرا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا،استعفیٰ قبول نہ ہونے کا بورڈ والوں نے نہیں بتایا، بورڈ والے اب بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق چیف سلیکٹر نے ذکا اشرف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین بورڈ 4 ماہ کے لیے آئے تھے، اب مزید 3 ماہ توسیع ملی ہے، توسیع لے رہے ہوتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ اپنی چیزیں دوسروں پرڈال دیں، انسان بچنے کی کوشش کرتا ہے کہ یہ میری غلطی نہیں اس کی ہے۔انضمام الحق نے مزید کہا کہ ٹیم برا کھیلتی ہے تو میں ذمہ داری لینے کو تیار ہوں، بچنے کو نہیں، ایک بیان آیا کہ تمام ذمہ داری انضمام اور بابر کو دی گئی تھی،ا گر لڑکوں کو یہ پیغام جاتا کہ چیف سلیکٹر بھی ہمارا ہے، ٹیم اور کپتان بھی ہمارا ہے تو ان کے دل بڑے ہوجاتے۔اس سے قبل چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ لوگ بغیر تحقیق کے باتیں کرتے ہیں، مجھ پر سوال اٹھے تو استعفیٰ دینا بہتر سمجھا، پاکستان کرکٹ بورڈ انکوائری کرے میں دستیاب ہوں، بغیر تحقیق کے باتیں کر رہے ہیں جس نے بھی کہا ثبوت دیں، جو بھی مجھ پر الزام لگے ثبوت بھی دینا چاہیے۔انضمام الحق کا کہنا تھا کہ میرا پلیئرز ایجنٹ کمپنی سے کسی قسم کا تعلق نہیں، اس طرح کے الزامات سے دکھ ہوتا ہے۔
    انہوں نے کہا تھا کہ مجھ پر الزامات لگنے پر میں نے بورڈ سے بات کی تھی، بورڈ کوکہا کہ آپ کو کوئی شک ہے تو انکوائری کرلیں، مجھے فون آیا اور بتایا گیا کہ 5 لوگوں کی کمیٹی بنائی گئی ہے، اس پر بورڈ کو کہا جب تک کمیٹی تحقیقات کرلے عہدہ چھوڑ دیتا ہوں