Baaghi TV

Category: کھیل

  • نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی

    نیوزی لینڈ نے نیدر لینڈز کو 99 رنز سے شکست دے دی

    حیدر آباد : نیوزی لینڈ کے ہاتھوں نیدر لینڈ کو 99 رنز کی شکست ہوئی. حیدر آباد دکن میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کی ٹیم 323 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 223 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔کولن ایکرمن کے 69 رنز کی شاندار اننگز کی بدولت نیدرلینڈز کی ٹیم 46 اعشاریہ 3 اوورز میں 223 رنز ہی بناسکی۔
    نیدر لینڈ کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے وکرم جیت سنگھ نے 12،میکس او ڈوڈ نے 16، کولن ایکرمین نے 69، بیس ڈی لیڈز نے 18، تیجا نیدا مانیورو18، سکاٹ ایڈورڈ نے 30 ، سے برینڈ اینگل بریچٹ نے 29،رولوف وئب ڈیر مروا نے 1، ریان کلین نے 8 ، آریان دت نے 11، پال وین میکران نے چار سکور بنائے۔

    نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 322 رنز بنائے اور نیدرلینڈز کے خلاف 323 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔کیویز کی طرف سے اوپنر ڈیون کانوے 32، ول ینگ 70، رچن رویندرا 51، ٹام لیتھم 53 اور ڈیرل مچل 48 رنز بنائے۔
    نیوزی لینڈ کے گیلن فلپ 4 اور مارک چیمپ مین 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مچل سینٹر 36 اور میٹ ہنری 10 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
    نیدرلینڈز کے آریان دت، وین میکیرن اور وین ڈرمروے نے 2، 2 جبکہ باسڈی لیڈا نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔ایونٹ میں یہ دونوں ہی ٹیموں کا دوسرا میچ ہے۔

    ٹاس
    حیدر آباد ،دکن: نیدرلینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب کیوی ہیڈ کوچ گیرے اسٹیڈ نے انجرڈ تین پلیئرز کی انجری سے متعلق اپڈیٹ میں کہا ہے کہ ٹم سائودی اور لوکی فرگوسن کی ڈچ الیون کیخلاف واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ہیڈ کوچ کے مطابق کین ولیمسن کو ابھی مزید کچھ وقت گراؤنڈ سے باہر گزارنا پڑیگا۔

    کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ لوکی فرگوسن نے عمدگی سے ٹریننگ کی ہے اور وہ اب ہمیں اگلے میچ میں دستیاب ہوسکتے ہیں، ٹم سائودی بھی بہتر ہوگئے ہیں، ان کا حتمی ایکسرے بھی کلیئر آگیا ہے، ہم صورتحال بہتر رہنے پر انھیں میچ میں طلب کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ دوسرا میچ ہے، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا،کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

    نیدرلینڈز کی ٹیم میں وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈ، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (وکٹ کیپر)، سائبرانڈ اینجلبریچٹ، رولوف وان ڈر مروے، ریان کلائن، آریان دت اور پال وان میکرن شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔

  • دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ، انگلینڈ کے کپتان بھی  مایوس

    دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ، انگلینڈ کے کپتان بھی مایوس

    ورلڈ کپ کے وینیو دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے، ورلڈ کپ کے وینیو دھرم شالہ کی آؤٹ فیلڈ پر انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ بہت خراب ہے۔جوز بٹلر نے کہا کہ آؤٹ فیلڈ ورلڈ کپ کے لی بلکل بھی موضوع نہیں ہے،
    انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو فیلڈنگ کے دوران محتاط رہنا پڑے گا ، اگر یہ میری نظر میں خراب آؤٹ فیلڈ ہے تو پھر تھوڑا احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ، جب آپ ملک کے لیے کھیل رہے ہو تے ہیں تو پھر احتیاط نہیں کر سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو ہر صورت میں احتیاط کرنا پڑے گی۔
    واضح رہے کہ افغانستان ٹیم کے انگلش کوچ جوناتھن ٹراٹ نے بھی افغانستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد انگلینڈ کو خبردار کردیا تھا۔

  • بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی کا سیکرٹری خارجہ سے رابطہ

    بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر چیئرمین پی سی بی کا سیکرٹری خارجہ سے رابطہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکاء اشرف نے پاکستانیوں کو کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارتی ویزے جاری نہ ہونے پر سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی سے رابطہ کیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف اور سیکرٹری خارجہ کے درمیان پاکستانی صحافیوں اور مداحوں کو ویزے جاری ہونے میں تاخیر کے معاملے پر بات ہوئی، چیئرمین پی سی بی نے ویزوں کے اجراء میں تاخیر پر تشویش اور تحفظات کا اظہار کیا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ذکاء اشرف نے اس معاملے پر پاکستان ایمبیسی کے ذریعے بھارتی وزارت داخلہ سے رابطہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی پریزینٹر زینب عباس بھارت سے ڈی پورٹ؟وجہ بھی سامنے آگئی پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق چیئرمین نے بھارت میں پاکستان ٹیم کی سیکیورٹی پر بھی بات کی اور بھارتی میڈیا میں سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا۔ پی سی بی کے مطابق ذکاء اشرف نے بھارت میں ٹیم کی سیکیورٹی پر حکومت سے اقدامات کی درخواست کی ہے۔

  • سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کوچ کی  ٹاپ آرڈر   کی حمایت

    سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پاکستانی کوچ کی ٹاپ آرڈر کی حمایت

    پاکستان کے ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے حالیہ کھیلوں میں غیر متاثر کن رنز کے باوجود سری لنکا کے خلاف گرین شرٹس کے آئی سی سی ورلڈ کپ کے مقابلے سے قبل ٹیم کی ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی حمایت کی ہے۔حیدرآباد میں سری لنکا کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بریڈ برن نے روشنی ڈالی کہ ٹیم کی توجہ مسلسل بہتری پر ہے۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ "ہم ایک گروپ اور کوچنگ سٹاف کے طور پر پراعتماد ہو رہے ہیں۔ ہم اپنی کارکردگی پر تنقید کرنے کے بہت شوقین ہیں، خاص طور پر جب ہم جیت جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ نہ صرف جب ہم ہارتے ہیں، جو ظاہر ہے کہ عام بات ہے، بلکہ ہم واقعی اپنے فارمولے کی تلاش کر رہے ہیں اور جب پاکستان کرکٹ کے کھیل جیتتا ہے تو مسلسل کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ پاور پلے میں ٹیم کی بیٹنگ توقعات پر پوری نہیں اتری لیکن بریڈ برن نے اپنے ٹاپ آرڈر بلے بازوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔
    ہمیں اپنے ٹاپ آرڈر پر پورا بھروسہ ہے۔ وہ کسی نہ کسی مرحلے پر کلک کریں گے۔ اور ہم یہ کہنے کے لیے کھلے اور ایماندار ہیں کہ ہمیں ابھی تک پاور پلے سے وہ نہیں مل رہا ہے جو ہم چاہتے ہیں۔ہمارا پورا اعتماد اپنے ان تمام کھلاڑیوں پر ہے جو اس پوزیشن کو سنبھال سکتے ہیں۔ ہمارے پاس چار سے پانچ آپشنز ہیں جنہیں ہم آرڈر میں سب سے اوپر رکھ سکتے ہیں اور ہمیں بہت یقین ہے کہ وہ نہ صرف یہ کہ یہ پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔ چلتا ہے لیکن وہ ٹیمپو جس پر ہم کھیلنا چاہتے ہیں۔

  • شاہد آفریدی سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈرمقرر

    شاہد آفریدی سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈرمقرر

    شاہد آفریدی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں بوم بوم آفریدی کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے سب ہی فین ہیں ۔ دنیا بھر کی طرح یواے ای میں شاہد آفریدی کے بہت چاہنے والے ہیں جن کے لئے خوشی کی خبر ہے کہ وہ جلد دبئی آرہے ہیں کیونکہ انہیں سپرفکس انٹرنیشنل ٹیپ بال لیگ سیزن 2 کے لئے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کردیا ہے۔
    چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے کراچی میں شاہد آفریدی سپر فکس انٹرنیشل ٹیپ بال لیگ سیزن ٹو کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے کراچی میں شاہد آفریدی سے ملاقات اور انہیں سپرفکس انٹرنیشل ٹیپ بال کرکٹ لیگ بارے بریفنگ دی ۔
    بوم بوم آفریدی نے ٹیپ بال میں اس طرح کے ایونٹ کی بھر پور تعریف کی ۔ سپرفکس چئمپئن شپ یکم دسمبر کو شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگی اس 3 روزہ ایونٹ میں 8 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گیں جس میں انڈیا اور پاکستان بھی شامل ہیں چئیرمین سپر فکس نوید احمد نے شاہد خان آفریدی کو ٹورنامنٹ کا برانڈ ایمبسڈر بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں یو اے ای کے علاوہ پاکستان میں بھی کرکٹ کے فروغ کے لیے بہت سے اقدامات کیے اور ہمارےپاس ایک منظم ٹیم ہے جو سپر فکس کے پلیٹ فارم سے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے۔
    نوید احمد نے کہا کہ داؤد بوچھ پاکستان بھر میں کرکٹ کے فروغ کے لیے ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں اسی طرح وہ سپرفکس انٹر نیشنل ٹیپ بال ایونٹ میں بھی متحرک ہیں اور پاکستان میں انہوں نے سپرفکس چئمپئن شپ کے لیے بہت زبردست کام کیا۔ نوید احمد نے مزید کہا کہ شاہد خان آفریدی جو کرکٹ کا ایک بڑا نام ہے، ان کا ہمارے ساتھ بطور برانڈ ایمبیسڈر دستخط کرنا ہماری بہت بڑی کامیابی ہے اور انشاءاللہ یہ ایونٹ تاریخ ساز ایونٹ ہو گا۔

  • کھٹمنڈو: پاکستان نے دوسری بار ٹی ٹونٹی وہیل چیئر ایشیا چیمپئن شپ اپنے نام کر دیا

    کھٹمنڈو: پاکستان نے دوسری بار ٹی ٹونٹی وہیل چیئر ایشیا چیمپئن شپ اپنے نام کر دیا

    سری لنکا216رنز کے تعاقب میں 17.2اوورز میں 113رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عمر گل نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 95رنز بنائے۔ گرین شرٹس نے یکطرفہ مقابلے میں سری لنکا کیخلاف 130رنز سے فتح اپنے نام کی۔ نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں کھیلے گئے ٹی ٹونٹی وہیل چیئر ایشیا کپ کے فیصلہ کن معرکے میں دفاعی چیمئپن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان اوپنرز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے میچ کا اسکور 140تک پہنچایا۔ پاکستان کو پہلا نقصان 140کے اسکور پر محمد عدنان کے رن آؤٹ ہونے کی صورت میں ہوا۔
    محمد عدنان اور عمرگل کے درمیان 140رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی۔ محمد عدنان نے 66رنز بنائے۔ اس کے فورا بعدمحمد لطیف 4رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ 150رنز پاکستان کو دوسرا نقصان ہوا۔ ساجد علی عباسی 8رنز بناکر پویلین لوٹے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 196رنز پر گری۔ عمر گل 95رنز بناکر بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 53گیندوں کی مدد سے 95رنز کی اننگز کھیلی۔ مثل خان 14رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔ پاکستان نے 5وکٹوں کے نقصان پر 215رنز بنائے۔ فیض11 اور احمد یار 8رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ جبکہ سوجیوا نے دو وکٹیں لیں۔

  • ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کی پرستار توجہ کا مرکز

    ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کی پرستار توجہ کا مرکز

    قومی کپتان بابر اعظم کے مداحوں کی تعداد صرف پاکستان تک ہی محدود نہیں بلکہ ان کی بیٹنگ کی صلاحیت اور کھیل کی تعریف سرحدوں کو عبور کرتی ہے۔ کپتان کی ایسی ہی ایک مداح، جس نے جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوران بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے، وہ بھی ہندوستان میں ہی مقیم ہے۔ 15 سالہ علیشا بھارتی شہر بھوپال سے بابر اعظم کی بڑی مداح ہیں۔ یہ لڑکی صرف اپنے پسندیدہ کرکٹرز میں سے بابر اعظم کو کھیلتا دیکھنے کے لیے حیدرآباد پہنچی،
    راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ان چند تماشائیوں میں سے ایک تھی، جسے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
    علیشا نے آخر کار اپنے آبائی شہر واپس پرواز کرنے کا ارادہ کیا، لیکن اسے بہت کم معلوم تھا کہ وہ سبز رنگ کے اسکارف سے سر ڈھانپنے اور پاکستان کا جھنڈا لہرانے کے بعد حیدرآباد کے گرینڈ اسٹینڈ میں ایک نمایاں اضافے کے لیے مشہور ہو جائے گی۔

  • فاسٹ بولرز نسیم شاہ ، محمد حسنین اور احسان اللہ کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ

    فاسٹ بولرز نسیم شاہ ، محمد حسنین اور احسان اللہ کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے فاسٹ بولرز نسیم شاہ ، محمد حسنین اور احسان اللہ کی فٹنس کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کیا ہے۔

    ستمبر کے پہلے ہفتے میں احسان اللہ کی لاہور کے ایک نجی اسپتال میں سرجری ہوئی تھی،انگلینڈ کے ڈاکٹر نےلاہورمیں آکر احسان اللہ کی سرجری کی تھی،احسان اللہ کی کہنی کو چار ہفتے کے لیے براس کے ذریعے محفوظ رکھا گیا،ڈاکٹر اور فزیو روزانہ انہیں دیکھ رہے ہیں ان کی حالت بہتر ہے،احسان اللہ کا براس پانچویں ہفتے میں ہٹادیا جائے گا، براس ہٹائےجانے کےبعداحسان اللہ این سی اے میں ری ہبلیٹیشن کریں گے، محمد حسنین اگست میں ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے تھے، تیرہ ستمبر سے انگلینڈ میں محمد حسنین کا ری ہیب جاری ہےایشیا کپ کے دوران انجرڈ ہونےوالی نسیم شاہ کی بھی انگلینڈ میں سرجری ہوگئی،نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری ہوئی ہے،ابتدائی طور پر دو فزیو تھراپسٹ نسیم شاہ کی ری ہیب کے لئے موجود رہیں گے، پنسیم شاہ کی کنڈیشن کو مسلسل مانیٹر کیا جاتا رہے گا ،رواں ماہ ڈاکٹر نسیم شاہ کا معائنہ کریں گے،

  • قتل کی دھمکی ، پاکستانی سپورٹس پریزینٹر زینب عباس ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی  پہنچ گئیں

    قتل کی دھمکی ، پاکستانی سپورٹس پریزینٹر زینب عباس ورلڈ کپ چھوڑ کر دبئی پہنچ گئیں

    پاکستان دشمنی میں اندھا بھارت کھیل میں سیاست کو گھسیٹ لایا

    آئی سی سی ورلڈکپ میں پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کوبھارت سےواپس بھیج دیا گیا،انٹرنینشل کرکٹ کونسل بھی بھارت کے آگے بےبس نظر آئی,زینب عباس نے اپنی جان کو محفوظ بنانے کے لئے بھارت چھوڑ دیا ہے اور وہ دبئی پہنچ چکی ہیں، زینب عباس کو بھارت میں انتہا پسندوں کی جانب سے قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی تھی،وہیں انکے خلاف مقدمہ بھی درج کیا گیا تھا جس کے بعد زینب عباس بھارت سےواپسی کے بعد دبئی میں موجود ہیں،

    پاکستانی پریزینٹر زینب عباس کے خلاف جھوٹا پروپیگینڈا بنایا گیا ،ورلڈکپ کےدوران زینب عباس کے خلاف بھارت میں ایک وکیل نے کیس دائر کیاتھا.بھارتی وکیل نے سائبر کرائم میں زینب عباس کے خلاف شکایت درج کروارکھی تھی ،بھارتی وکیل نے دعویٰ کیا کہ زینب نے ہندو مذہب اور بھارت کے خلاف ٹویٹ کیے,زینب عباس نے آٹھ سال قبل بھارت اور بھارتی مذہب کے خلاف ٹویٹس کئے تھے.زینب عباس متعدد انٹرنیشنل سیریز اور ایونٹس میں بطور پریزینٹر کام کرتی ہیں.

    بھارتی سپریم کورٹ کے اٹارنی جنرل ونیت جندال کا کہنا تھا کہ انہوں نے پاکستانی ٹیم کی اناؤنسر زینب کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، یہ مقدمہ بھارت مخالف جزبات کی وجہ سے درج کروایا گیا ہے، اس نے سوشل میڈیا پر جو دعوے کئے وہ بھارت کے لئے ناگوار تھے اور ہندو دشمنی کا عکاس تھے،

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

  • ورلڈ کپ 2023: نیدرلینڈز کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    ورلڈ کپ 2023: نیدرلینڈز کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    حیدر آباد ،دکن: نیدرلینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : میچ بھارتی حیدرآباد کے راجیو گاندھی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں نیدرلینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا کیوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرے گی، نیوزی لینڈ کے 32 اوورز مکمل ہوچکے ہیں اور ٹیم کا اسکور دو وکٹوں کے نقصان پر 183 ہے۔

    دوسری جانب کیوی ہیڈ کوچ گیرے اسٹیڈ نے انجرڈ تین پلیئرز کی انجری سے متعلق اپڈیٹ میں کہا ہے کہ ٹم سائودی اور لوکی فرگوسن کی ڈچ الیون کیخلاف واپسی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، ہیڈ کوچ کے مطابق کین ولیمسن کو ابھی مزید کچھ وقت گراؤنڈ سے باہر گزارنا پڑیگا۔

    کیوی کوچ کا کہنا ہے کہ لوکی فرگوسن نے عمدگی سے ٹریننگ کی ہے اور وہ اب ہمیں اگلے میچ میں دستیاب ہوسکتے ہیں، ٹم سائودی بھی بہتر ہوگئے ہیں، ان کا حتمی ایکسرے بھی کلیئر آگیا ہے، ہم صورتحال بہتر رہنے پر انھیں میچ میں طلب کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا ورلڈکپ میں یہ دوسرا میچ ہے، نیدرلینڈز کو پہلے میچ میں پاکستان سے شکست ہوئی تھی جب کہ نیوزی لینڈ نے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے ہرایا تھا،کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

    نیدرلینڈز کی ٹیم میں وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ، کولن ایکرمین، باس ڈی لیڈ، تیجا ندامانورو، اسکاٹ ایڈورڈز (وکٹ کیپر)، سائبرانڈ اینجلبریچٹ، رولوف وان ڈر مروے، ریان کلائن، آریان دت اور پال وان میکرن شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی ٹیم ڈیون کونوے، ول ینگ، راچن رویندر، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مارک چیپمین، مچل سینٹنر، میٹ ہنری، لوکی فرگوسن اور ٹرینٹ بولٹ پر مشتمل ہے۔