Baaghi TV

Category: کھیل

  • بھارت ،  آسٹریلیا  میچ؛  مداح گراؤنڈ گھس گیا

    بھارت ، آسٹریلیا میچ؛ مداح گراؤنڈ گھس گیا

    آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ میں بھارت اور آسٹریلیا کے میچ میں متنازعہ فین گراؤنڈ میں آگیا جس کے بعد ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوالات اٹھ گئے جبکہ اتوار کو آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں چنئی میں مدمقابل ہیں اور اس میچ کے دوران برطانوی شخص ‘جاروو’ گراؤنڈ میں گھس گیا، جاروو بھارتی ٹیم کی جرسی پہنے ٹاس سے قبل پلیئرز کے پاس میدان میں آیا۔

    تاہم سکیورٹی افسران نے جاروو کو روک کر اسے گراؤ نڈ سے باہر نکالا، جبکہ غیر متعلقہ شخص کے پلیئرز اینڈ آفیشل ایریا میں گھس جانے نے ورلڈکپ کی سکیورٹی پر سوال اٹھا دیے ہیں جبکہ دوسری جانب جاروو کے میدان میں گھس جانے پر بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بھی ناراض دکھائی دیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نوازشریف نے اپنے دور میں مہنگائی بڑھنے نہیں دی. مریم نواز شریف

    پرویز خٹک نے غیرقانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو نکالنے کی حمایت کردی

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت
    تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے برطانوی کرکٹ فین کے ورلڈ کپ میچز میں آنے پر پابندی لگا دی ہے جبکہ واضح رہے کہ جاروو اس سے قبل انگلینڈ میں بھی اس طرح کی حرکتیں کر چکا ہے، اس پر انگلینڈ کے میدانوں میں بھی داخلے پر پابندی عائد ہے۔

  • ورلڈکپ؛   سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

    ورلڈکپ؛ سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

    ورلڈکپ؛ سلو اوور ریٹ پر سری لنکن ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر سری لنکن کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور ہفتے کو ورلڈکپ کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 102 رن سے شکست دی تھی تاہم نئی دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے سری لنکا کے خلاف رن کا پہاڑ کھڑا کردیا اور 429 رن کا ہدف دیا۔

    جبکہ واضح رہے کہ جنوبی افریقا کے خلاف اننگز کے دوران سری لنکن ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کی جانب سے جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور آئی سی سی کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں سری لنکن بولرز مقررہ وقت پر دو اوورز پیچھے تھے جس کی وجہ سے سری لنکن پلیئرز پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت

    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ

    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    واضح رہے آئی سی سی کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق فی اوور پلیئرز پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ ہوتا ہے اور آئی سی سی کے مطابق سری لنکن کپتان نے غلطی تسلیم اور جرمانے کو قبول کیا ہے۔

  • آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل مینز ورلڈکپ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے سابق لیجنڈری بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا ہے اور اتوار کو چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے جانے والے ورلڈکپ میچ میں آسٹریلوی بیٹر ڈیوڈ وارنر نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے ورلڈکپ میں ایک ہزار رنز پورے کیے تاہم انہوں نے یہ کارنامہ ورلڈکپ کی 19 ویں اننگز میں پورا کیا جس کے بعد وہ ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز بنانے والے بیٹر بن گئے ہیں۔

    جبکہ اس سے قبل ورلڈکپ میں تیز ترین ایک ہزار رنز مکمل کرنے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے یہ کارنامہ 20 ورلڈکپ اننگز میں سر انجام دیا تھا، اس کے علاوہ جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرز نے بھی ورلڈکپ کی 20 اننگز میں ایک ہزار رنز مکمل کیے تھے، تاہم ویسٹ انڈیز کے ویوون ریچرڈز اور بھارت کے سارو گنگولی نے 21، 21 ورلڈکپ اننگز میں ایک ہزار رنز بنائے تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ہے. قومی ادارہ صحت
    ‎‎مارینا ایوانوونا تسوتایوا م کو بیسویں صدی کے روسی ادب میں نمایاں مقام حاصل

    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    واضح رہے کہ ورلڈکپ میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارت کے سچن ٹنڈولکر کے پاس ہی ہے، جنہوں نے 45 میچز میں 2 ہزار 278 رنز اسکور کیے تھے۔

  • ورلڈ کپ؛ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ

    ورلڈ کپ؛ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ

    ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کینگروز نے بھارت کو جیت کیلئے 200 رنز کا ہدف دے دیا اور چنئی میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کی تھا اجبکہ آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف پورے میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، بھارتی بولرز کے سامنے آسٹریلوی بیٹرز کھل کر نہ کھیل سکے ۔ کینگروز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 199 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ تاہم بھارت نے ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں ویرات کوہلی اور کے ایل راہول کی ذمہ درانہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو با آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    بھارتی بیٹرز نے آسٹریلیا کا 200 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں پورا کر لیا، 2 رنز پر 3 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور کے ایل راہول نے ٹیم کو سنبھالا، ویرات کوہلی نے 85 اور کے ایل راہول نے ناقابل شکست 97 رنز بنائے اور ٹیم کو جیت دلوائی۔

    خیال رہے کہ ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں، آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں اور اچھی پوزیشن میں ہیں، میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔بھارت کے خلاف آسٹریلیا کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا، صرف 5 کے مجموعی اسکور پر اوپنر مچل مارش بمراہ کی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔

    جبکہ دوسری وکٹ پر ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ نے 69 رنز کی شراکت داری بنائی پر وہ بھی ٹیم کو بڑا اسکور کرنے میں زیادہ مدد نہیں دے سکے۔وارنر 41 اور اسمتھ 46 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے اور آسٹریلیا کی ٹیم پوری اننگزکے دوران بھارتی بولرز کے سامنے کھل کر نہ کھیل سکی اور میچ میں سست روی سے بیٹنگ کی، اس دوران ان کی یکے بعد دیگر وکٹیں بھی گرتی رہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نیب کا انٹیلی جنس ماہرین بھرتی کرنے کا فیصلہ
    سولرپینلز کی مزید 6 فرضی کمپنیاں بے نقاب،13 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا انکشاف
    آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری،8 کھلاڑی آؤٹ
    علاوہ ازیں مچل اسٹارک نے 28 ، مارنس لبوشین نے27 رنز بنائے جبکہ پیٹ کمنز اور گلین میکسویل نے 15، 15 رنز اسکور کیے اور اس کے علاوہ کیمرون گرین 8 اور ایڈم زیمپا نے 6 رنز بنائے جبکہ الیکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئے، پوری آسٹریلوی ٹیم 49.3 اوورز میں آؤٹ ہوگئی، بھارت کے روینڈرا جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلدیپ یادیو اور جسپریت بمرا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاہ محمد سراج ، روی چندرن ایشون اور ہردیک پانڈیا کے حصے میں ایک ، ایک وکٹ آئی۔

  • ورلڈکپ 2023 : آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈکپ 2023 : آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    چنئی: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی:ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں آسٹریلیا کی بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 8 وکٹوں کے نقصان پر 44 اوورز میں 168 رنز بنالیے جسپریت بمراہ نے مچیل مارش کو صفر پر پویلین لوٹایا، جب کہ کلدیپ یادیو نے ڈیوڈ وارنر کو 41 رنز پر آؤٹ کیا ،اسٹیو اسمتھ 46، مارنوس لیبوشین 27، ایلکس کیری صفر پر آؤٹ ہوئےبھارت کی جانب سے ابھی تک روندرا جڈیجا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں-

    آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی، یہ میچ چنئی میں کھیلا جارہا ہے، ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارت کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ یہاں کی کنڈیشنز بولرز کے لیے سازگار لگ رہی ہیں، جبکہ پیٹ کمنز نے اس حوالے سے کہا کہ ہماری ٹیم متوازن ہے ، ہم تازہ دم ہیں اور اچھی پوزیشن میں ہیں میچ سے قبل کھلاڑیوں کو تیاریوں کے لیے کافی وقت ملا ہے ۔

    دوسری جانب آج کے میچ میں بارش کا بھی امکان ہے، چنئی میں گزشتہ شام موسلا دھار بارش ہوئی تھی، شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے موسم میں خاصی تبدیلی آئی ہے، آج میچ کے روز بادل چھائے رہیں گے،بھارتی میڈیا کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے مسلسل بارش کی پیشگوئی نہیں کی گئی، چنئی کے موسم پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، مختلف اوقات میں بارش کا امکان بھی رد نہیں کیا جا سکتا۔

    ورلڈ کپ 2023: آج آسٹریلیا اور بھارت کے میچ کے دوران بارش کا …

    کیوی کپتان کین ولیمسن انجری سے صحتیاب ہو رہے ہیں، تیسرے میچ کے لیے دستیاب …

    شکاگو میں ایک ہی دن ایک ہی عمارت سے ٹکرانے سے ایک ہزار پرندے …

  • احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

    احسان مانی کا پاکستانیوں کو ویزے جاری نہ کرنے پر ٹیم بھارت سے واپس بلانےکا مطالبہ

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے سابق صدر اور سابق پی سی بی چیئرمین احسان مانی نےکہا ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ لیڈر شپ دکھائے، اگر پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کو بھارت کے ویزے جاری نہیں کیے جاتے تو بھارت کے میچ سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم کو واپس بلایا جائے۔
    جیو نیوز کو انٹر ویو میں احسان مانی نے کہا کہ ان حالات میں جہاں بھارت پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے نو گو ایریا بنا ہوا ہے، پاکستانی کرکٹ ٹیم کا بھارت میں ورلڈکپ میں کھیلنےکا کوئی جواز نہیں ہے، پی سی بی اس بارے میں فیصلہ کرے اور بھارتی سازش کا بھانڈا پھوڑا جائے۔
    احسان مانی نےکہا کہ کرکٹ میں سیاست کو منسلک کرنا درست نہیں ہے بھارت یہ حالات پیدا کرکے آئی سی سی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، دنیا میں کوئی ٹورنامنٹ تماشائیوں اور صحافیوں کے بغیر نہیں ہوسکتا، موجودہ حالات میں اگر پاکستان اپنی ٹیم کو بھارت سے واپس بلاتا ہے تو پی سی بی کو مالی نقصان نہیں ہوگا۔
    ان کا کہنا تھا کہ میں جب پی سی بی چیئرمین تھا تو میں نے تین بار آئی سی سی میٹنگ میں یہی نکتہ اٹھایا تھا کہ پاکستانی تماشائیوں اور صحافیوں کے لیے کیا پالیسی ہوگی؟ مجھے تینوں بار اس وقت کے بھارتی بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ پاکستانیوں کے ویزے پر کوئی مسلہ نہیں ہو گا لیکن اب جب کہ ٹورنامنٹ شروع ہوچکا ہے تو پاکستانیوں کو بھارت میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا۔

  • ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں  سریلنکا  کو 102 رنز سے شکست

    ورلڈ کپ 2023، جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں سریلنکا کو 102 رنز سے شکست

    نئی دہلی: جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 102 رنز سے شکست دے دی، 428 رنز کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 44.5 اوورز میں 326 رنز بناسکی۔
    کوشل مینڈس، اسالانکا اور کپتان دسن شناکا کی نصف سنچریاں بھی سری لنکا کو شکست کے اندھیروں سے نہ بچا سکی
    کوشل مینڈس نے 42 گیندوں پر برق رفتار 76 رنز کی اننگز کھیلی، چرتھ اسالانکا 79 اور دسن شناکا 68 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اسکے بعد نسانکا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، کوشل پریرا صرف 7 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے، دھنن جیا ڈی سلوا کو 11 رنز پر کیشو مہاراج نے آؤٹ کیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج، کوئٹزی اور مارکو جینسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں.

    جنوبی افریقہ نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز بنائے اور سری لنکا کو جیت کے لیے 429 رنز کا ہدف دیا تھا۔
    جنوبی افریقا نے ورلڈ کپ کرکٹ کی تاریخ میں نیا کارنامہ اپنے نام کر دیا، سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 428 رنز بنا ڈالے، کوانٹن ڈی کوک، رسی وان ڈوسین اور ایڈن مرکرم نے سنچریاں اسکور کیں۔بھارت میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا نے اپنے پہلے میچ میں سری لنکا کیخلاف 428 رنز بنا ڈالے، میگا ایونٹ کی تاریخ میں یہ سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔جنوبی افریقی بیٹرز کے سامنے سری لنکن بولرز بوکھلا گئے،
    جنوبی افریقا ٹیم کا کپتان ٹیمبا باوما 8 رنز پر آؤٹ ہوئے تو کوانٹن ڈی کوک اور رسی وان ڈوسین نے دوسری وکٹ پر سری لنکا کیخلاف ریکارڈ 204 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں نے سنچری اسکور کیں۔کوانٹن ڈی کوک 84 گیندوں پر 100 اور وان ڈوسین 110 گیندوں پر 108 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دونوں نے مجموعیی طور پر 5 چھکے اور 25 چوکے لگائے۔ایڈن مرکرم نے بھی جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 106 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 3 چھکے اور 14 چوکے شامل تھے، ہینرک کلاسن 20 گیندوں پر 3 چھکوں کی مدد سے 32 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
    اسی طرح ڈیوڈ ملر نے شاندار بیٹنگ کی اور 21 گیندوں پر 2 چھکوں اور تین چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے جبکہ مارکو جیسن 7 گیندوں پر 12 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
    سری لنکا کی جانب سے متھیشا پتھیرانا 10 اوورز میں 95، کاسن رجیتھا 10 اوورز میں 90، دلشان مدوشناکا 10 اوورز میں 86 اور دنیتھ ویلالاگے 10 اوورز میں 81 رنز دے کر مہنگے ترین بولرز رہے، دھننجایا ڈی سلوا نے 4 اوورز میں 39 اور داسن شناکا نے 6 اوورز میں 36 رنز دیئے۔

  • آئی سی سی کا  پاکستانی صحافیوں کے ویزے کے معاملے پر تشویش

    آئی سی سی کا پاکستانی صحافیوں کے ویزے کے معاملے پر تشویش

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلے صحافیوں کو ہندوستانی ویزوں سے انکار پر اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے خدشات کا جواب دیا ، جسکو آئی سی سی کے ترجمان نے صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کیا اور یقین دلایا کہ معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔آئی سی سی کے ترجمان نے کہا کہ یہ ہمارے میزبان کی ذمہ داری ہے اور وہ ہمارے مکمل تعاون کے ساتھ اس پر سخت محنت کر رہے ہیں۔پی سی بی نے، آئی سی سی سے اپنی باضابطہ بات چیت میں، کھیلوں کے مقابلوں کی رونق اور جوش بڑھانے میں صحافیوں اور شائقین کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے، بورڈ نے پاکستانی صحافیوں اور شائقین کو ہندوستانی ویزوں کے حصول میں درپیش چیلنجوں پر زور دیا، جس سے ان کی اہم میچوں میں شرکت اور کور کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔
    پی سی بی نے آئی سی سی کو اپنے سرکاری خط میں آگاہ کیا۔ کہ ہمیں یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی ہے کہ پاکستانی صحافی اور شائقین آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کے افتتاحی میچ کی کوریج کے لیے ہندوستانی ویزوں کے حصول کے بارے میں غیر یقینی کا شکار ہیں۔ یہ غیر یقینی صورتحال ہم پر اہم دباؤ کا باعث بن رہی ہے۔ ہم صحافیوں اور پرجوش شائقین کے اس اہم کردار کو پوری طرح سے تسلیم کرتے ہیں۔ کھیلوں کے مقابلوں کے جذبے اور ماحول کو بڑھانا ہے
    پی سی بی کے خط میں مزید کہا گیا کہ ‘ہم گزشتہ تین سالوں سے شائقین اور صحافیوں کے لیے ویزے جاری کرنے سے متعلق آئی سی سی کو ان کی ذمہ داریوں اور اراکین کے معاہدے کے بارے میں یاد دلاتے رہے ہیں اور تمام متعلقہ حکام کے ساتھ تشویش کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔’

  • پی سی بی کے نئے معاہدوں کے تحت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کتنا معاوضہ ملے گا

    پی سی بی کے نئے معاہدوں کے تحت پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کتنا معاوضہ ملے گا

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کردہ نئے سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے کی تفصیلات سامنے آگئے ہیں، ذرائع کے مطابق سنٹرل کنٹریکٹ لسٹ 2022-23 میں شامل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز اے، بی، سی اور ڈی میں تقسیم کیا گیا ہے جنہیں ان کی متعلقہ کیٹیگریز کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔سینٹرل کنٹریکٹ کے تحت اے کیٹیگری میں شامل تینوں کرکٹرز کو تقریباً 60 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ بی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو 41 لاکھ روپے ماہانہ ملیں گے۔سی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو 1.75 ملین روپے اور ڈی کیٹیگری میں شامل کھلاڑیوں کو ماہانہ 1.13 ملین روپے ملیں گے۔
    ذرائع نے بتایا کہ کھلاڑیوں کے ماہانہ معاوضے میں پی سی بی کو آئی سی سی سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 3 فیصد بھی شامل ہے۔
    ان کیٹیگریز والے کھلاڑیوں کی فہرست دی گئی ہے جنہیں معاہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔
    کیٹیگری اے میں بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی اسی طرح کیٹیگری بی میں فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، محمد نواز، نسیم شاہ اور شاداب خان
    کیٹیگری سی میں عماد وسیم اور عبداللہ شفیق اور کیٹیگری ڈی میں فہیم اشرف، حسن علی، افتخار احمد، احسان اللہ، محمد حارث، محمد وسیم جونیئر، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد، سعود شکیل، شاہنواز دہانی، شان مسعود، اسامہ میر اور زمان خان شامل ہیں،
    سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی جو ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں انہیں انٹرنیشنل میچ فیس کا 50 فیصد ادا کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کھلاڑیوں کو ہر سیزن میں دو غیر ملکی لیگز کھیلنے کی اجازت ہوگی۔
    رابطوں کے تین سالہ دور میں اس کے مالیاتی ماڈل کو مدت کے لیے بند کر دیا جائے گا۔ تاہم کھلاڑیوں کی کارکردگی کا ہر 12 ماہ بعد جائزہ لیا جائے گا۔ پچھلا سینٹرل کنٹریکٹ سائیکل 30 جون کو ختم ہو گیا تھا اور نئی ڈیل 1 جولائی 2023 سے لاگو ہو گئی تھی۔
    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ، پی سی بی نے تصدیق کی کہ اس نے اپنے سینئر کھلاڑیوں کے ساتھ تین سالہ مرکزی رابطوں کے معاہدے پر کامیابی کے ساتھ بات چیت کی ہے جو یکم جولائی 2023 سے 30 جون 2026 تک چلے گا۔ 25 کرکٹرز نے ایک اہم معاہدے کی پیشکش کی جس میں آئی سی سی کا ایک حصہ شامل ہوگا۔ آمدنی.
    پچھلے سال کے برعکس، ریڈ بال اور وائٹ بال کے قومی معاہدوں کو ملا دیا گیا۔ یہ فیصلہ سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے میچ جیتنے کے لحاظ سے کھلاڑیوں کا جائزہ لینے کے طریقے کے طور پر تجویز کیا تھا اور اس کا مقصد منصفانہ اور شفاف انتخاب کے عمل کو فروغ دینا تھا۔

  • ورلڈ کپ 2023: بھارت کو وزیر اعظم اور  احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی ملی

    ورلڈ کپ 2023: بھارت کو وزیر اعظم اور احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی ملی

    ہندوستانی وزیر اعظم مودی کو قتل کرنے اور احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دینے والی ایک ای میل ممبئی پولیس کو موصول ہوئی وہ بھی اس دوران جب آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی میزبانی ہندوستان کر رہا ہے،ہندوستان ٹائمز کے مطابق، ای میل میں ہندوستانی حکومت سے 5 ارب ہندوستانی روپے ادا کرنے اور بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا جو اب دہلی کی منڈولی جیل میں نظر بند ہے۔ ای میل میں یہ انکشاف ہوتا رہا کہ ای میل بھیجنے والے گروپ نے پہلے ہی لوگوں کو حملوں کے لیے منظم کر رکھا تھا۔ پولیس کے مطابق، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)، جسے مبینہ طور پر یورپ سے دھمکی آمیز خط موصول ہوا، بعد میں ممبئی پولیس کو الرٹ کر دیا۔
    ممبئی پولیس افسر کے مطابق ہمیں این آئی اے کی طرف سے ای میل موصول ہوا ہے، جس نے دیگر جگہوں پر بھی تمام متعلقہ ایجنسیوں کو الرٹ کر دیا ہے۔ ہمیں وہ ای میل آئی ڈی بھی ملی ہے جس سے این آئی اے کو ای میل ملا ہے اور اس کا بھی پتہ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں اور پہلی نظر سے ایسا لگتا ہے کہ میل یورپ سے آیا ہے، پولیس افسر نے نوٹ کیا کہ انہوں نے بھیجنے والے کی تلاش شروع کر دی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو وہ کرکٹ کے تمام ایونٹس کا جائزہ لیں گے اور سیکیورٹی میں اضافہ کریں گے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اس نے یہ بھی شبہ ظاہر کیا کہ یہ پیغام کسی غیر ملکی ملک میں بیٹھے کسی کی طرف سے مذاق یا بدنیتی پر مبنی کھیل ہے۔
    پولیس افسر نے مزید کہا کہ بظاہر یہ پیغام ایک دھوکہ دہی یا شرارت ہے جو کسی غیر ملک میں بیٹھا ہے، لیکن انہوں نے ابھی بھی بھیجنے والے کی تلاش شروع کر دی ہے، اور ضرورت پڑنے پر تمام کرکٹ میچوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا اور اسے بڑھایا جائے گا۔
    این آئی اے کو بھیجے گئے ای میل میں لکھا ہے: اگر حکومت ہمیں 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور لارنس بشنوئی کو رہا کرنے میں ناکام رہی تو ہم نریندر مودی اور نریندر مودی اسٹیڈیم کو بھی اڑا دیں گے۔ اور کہا کہ ہندوستان میں سب کچھ بکتا ہے، اس لیے ہم نے بھی کچھ خریدا ہے۔ آپ چاہے کتنے ہی محفوظ رہیں، آپ ہم سے محفوظ نہیں رہ سکیں گے۔ اگر آپ بات کرنا چاہتے ہیں تو اس ای میل پر کریں۔
    عالمی کپ کے میچوں پر حملے کی دھمکی دینے والے خالصتانی رہنما گروپتون سنگھ پنن کے خلاف پہلے ہی مقدمہ درج کیا جا چکا ہے۔ اس نے تین ہفتے قبل شہید نجار کے قتل کا بدلہ لینے کی دھمکی بھی دی تھی۔