Baaghi TV

Category: کھیل

  • مڈل آرڈر میں پاکستان کے لئے اچھا آپشن کونسا ہے؟

    مڈل آرڈر میں پاکستان کے لئے اچھا آپشن کونسا ہے؟

    سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان آئی سی سی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف شاندار بیٹنگ کرنے والے پاکستانی بیٹر سعود شکیل کی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں آج پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں حیدرآباد دکن کے کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
    پاکستان کا نیدرلینڈز کے خلاف آغاز اچھا نہ رہا، قومی ٹیم کا ٹاپ آرڈر ناکام ہونے کے بعد محمد رضوان اور نوجوان سعود شکیل نے ٹیم کو سنبھالااور اسکور 100 سے اوپر تک پہنچایا۔ سعود شکیل نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 گیندوں پر شاندار ففٹی اسکور کی۔یہ پاکستان کی جانب سے ورلڈکپ میں دوسری تیز ترین نصف سنچری ہے۔تاہم سعود شکیل 68 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، انہوں نے 7 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔
    سعود شکیل کی نیدرلینڈز کے خلاف بیٹنگ دیکھ کر سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘ کل انگلینڈ کے خلاف نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا نے پریکٹس میچ کی فارم کا فائدہ اٹھایا اور آج سعود شکیل نے بھی وہی کیا، یہ مڈل آرڈر میں پاکستان کے لیے ایک اچھا آپشن ہیں’۔

  • پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ذکا اشرف سے ملاقات  ، کیش انعامات تقسیم

    پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی ذکا اشرف سے ملاقات ، کیش انعامات تقسیم

    پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے جمعہ کے روز پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملاقات کی۔ ذکا اشرف نے ٹیم کو انٹرنیشنل بلائنڈ اسپورٹس فیڈریشن ورلڈ گیمز میں طلائی تمغہ جیتنے پر مبارک باد دی اور ٹیم کی شاندار کارکردگی پر ہر کھلاڑی اور آفیشل کو تین تین لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔
    یہ گیمز برمنگھم میں منعقد ہوئے تھے جس میں پاکستان بلائنڈ ٹیم اپنی بھرپور مہارت دکھاتے ہوئے دو مرتبہ انڈیا کو شکست دیتے ہوئے چیمپئن بنی تھی۔ یہ مقابلے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی بنیاد پر ہوئے تھے جس میں پاکستانی بلائنڈ ٹیم انگلینڈ۔ انڈیا۔ آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کو شکست دیتے ہوئے ناقابل شکست رہی تھی۔اس نے فیصلہ کن میچ میں انڈیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرایا تھا۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ وہ بلائنڈ ٹیم کو اس شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی یہ شاندار کامیابیاں یہ ثابت کرتی ہیں کہ ہمارے کھلاڑی ہر چیلنج کا مقابلہ کرکے بہترین کارکردگی دکھانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ بلائنڈ کرکٹ کی سپورٹ جاری رکھیں گا۔

  • عبدالرزاق نے سیمی فائنل میں کھیلنے کے لئے  شاہین آفریدی کو مشورہ

    عبدالرزاق نے سیمی فائنل میں کھیلنے کے لئے شاہین آفریدی کو مشورہ

    پاکستان کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق اور سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ہالینڈ کے خلاف اپنے آئندہ میچ کے لیے مشورہ دیا ہے۔ایک مقامی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے، رزاق نے صبر کی اہمیت پر زور دیا، خاص طور پر جب پرانی گیند سےکھیل رہے ہوں۔ انہوں نے میچ کی حرکیات کو سمجھنے اور اس کے مطابق باؤلنگ کی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
    سابق کر کٹر رزاق نے کہا، "کرکٹ میچ کی صورتحال کے مطابق کھیلی جاتی ہے۔ کبھی آپ وکٹیں حاصل کرتے ہیں اور کبھی رنز پر قابو پانا ضروری ہوتا ہے۔ اگر آپ ان میں گھل مل جائیں گے تو آپ کو پریشانی ہوگی۔”
    عبد الر زاق نے شاہین کو مشورہ دیا کہ وہ بڑی عمر کی گیند سے باؤلنگ کرتے ہوئے مختلف حالتیں لائیں، اس بات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہ مسلسل وکٹیں حاصل کرنے کے بجائے صبر کرنا اور بلے باز کی غلطی کا انتظار کرنا بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہین کا خیال ہے کہ نئی گیند کی طرح پرانی گیند بھی وہی مدد فراہم کرے گی، جو ایسا نہیں ہے۔ اسے پرانی گیند کے ساتھ اپنی بولنگ میں تغیرات لانے کی ضرورت ہے۔ اسے صبر کے ساتھ بولنگ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ بعض اوقات آپ کو وکٹیں نہیں ملیں گی اور آپ کو بلے باز کی غلطی کا انتظار کرنا پڑے گا۔ اگر آپ ہمیشہ وکٹوں کی تلاش میں رہتے ہیں، تو آپ 100 کوششوں میں صرف دو بار ہی کامیاب ہوں گے،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔کہ پاکستان، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بھارت میگا ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ عامر نے ٹیم میں شاہین کے اہم کردار پر بھی روشنی ڈالی، خاص طور پر ابتدائی وکٹیں لینے میں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاہین کا گیند کے ساتھ ٹون ترتیب دینا پاکستان کی کامیابی کے لیے بہت ضروری ہے، اور ابتدائی کامیابیوں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔بابر اعظم کی طرح ٹیم میں شاہین کا کردار بہت اہم ہے۔ اگر وہ گیند کے ساتھ ٹون سیٹ نہیں کرتے تو پاکستان ٹیم کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ یہ بہت ضروری ہے کہ وہ ابتدائی چند اوورز میں وکٹیں لے۔ اگر وہ ایسا نہیں کرتے۔ وکٹ حاصل کرنا ایک مسئلہ ہو سکتا ہے،

  • ورلڈ کپ 2023: پاکستان  کا فاتحانہ آغاز،نیدرلینڈ کو شکست

    ورلڈ کپ 2023: پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیدرلینڈ کو شکست

    ورلڈ کپ: پاکستان کی کرکٹ ٹیم 11 برس کی طویل مدت کے بعد آج پہلی بار بھارت میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی،
    پاکستان نے ورلد کپ کے پہلے میچ میں نیدر لینڈ کو 81 رنز سے شکست ہوئی. پاکستان کے 287 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 41 اوورز میں 205 رنز بنا آؤٹ ہوگئی، بیس ڈی لیڈا 67 اور وکرم جیت سنگھ 52 رنز بناکر نمایاں رہے۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں نیدرلینڈز نے بیٹنگ شروع کی تو اس کی پہلی وکٹ میکس او ڈاؤڈ کی گری، جو صرف 5 رنز بناکر حسن علی کو وکٹ دے بیٹھے۔پاکستان کو دوسری کامیابی 50 کے سکور پر ملی، افتخار احمد نے کولن ایکرمن کو 17 کے انفرادی سکور پر بولڈ کردیا۔اس کے بعد نیدرلینڈز کے اوپنر وکرم جیت سنگھ نے آج کے میچ میں 4 وکٹ لینے والے بیس ڈی لیڈز کے ساتھ مل کر 70 رنز کی شراکت قائم کی اور سکور 120 رنز تک پہنچا دیا۔ وکرم جیت سنگھ نے اپنی نصف سنچری مکمل کی انہیں شاداب خان نے پویلین کی راہ دکھائی، نیدرلینڈز کے اوپنر نے 52 رنز کے اننگز کے دوران 1 چھکا اور 4 چوکے لگائے۔حارث رؤف نے ایک ہی اوور میں پہلے تیجا ندامانورو کو 5 رنز پر جبکہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈز کو صفر پر میدان بدر کیا اور میچ پر گرین شرٹس کی گرفت مضبوط کردی۔نیدرلینڈز کی چھٹی وکٹ 158 کے سکور پر گری، ثاقب ذوالفقار 10 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کا شکار بن گئے۔
    نیدر لینڈ کے رولوف وین ڈیر مرو نے 10،آریان دت نے ایک، پال وین میکیرن نے سات، لوگن وین بیک نے 28 سکور بنائے۔ پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے ایک، حسن علی نے دو،حارث رئوف نے تین، افتخار احمد نے ایک، محمد نواز نے ایک، شاداب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاہین آفرید ی نے نے ثاقب زلفقار کو 10 رنز پر بولڈ کیا اسی طرح نیدر لینڈ کا چھٹا کھلاڑی بھی پویلین لوٹ گیا ،

    نیدرلینڈز کو تیسرا نقصان سیٹ بیٹر وکرم جیت سنگھ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ 52 رنز بناکر شاداب کا شکار بنے، اس کے بعد نئے آنے والے بیٹر تیجا ندامانورو صرف 5 رنز اور پھر اسکاٹ ایڈورڈز صفر پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پہلی وکٹ میکس اوڈوڈ 5 رنز بنا کر حس علی کے بال سے کیچ آوٹ ہوئے،

    آئی سی سی مینز ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کی پوری ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف 286 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ پاکستان کی پوری ٹیم49 اوورز میں آؤٹ ہوئی، سعود شکیل اور محمد رضوان 68،68 رنز بناکر نمایاں رہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان کے بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی ہے۔ محمد رضوان ، شان مسعود کے علاوہ کوئی بلے باز اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ آل راؤنڈرز شاداب خان 32 اور محمد نواز 39 رنز بناسکے۔ نیدر لینڈ کو فتح کیلئے287 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی ٹیم پورے اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور 49 اوور میں ہی آؤٹ ہوگئی۔

    بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدر لینڈز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

    پاکستان کی جانب سے فخر زمان اور امام الحق نے اننگ کا آغاز کیا تاہم 3.4 اوورز میں پاکستان کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی جب فخر زمان 12 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔

    نیدرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی، جبکہ اب تک پاکستان کے تین کھیلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں، تیسری وکٹ 38 رنز کے بعد گری ہے. پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے.

    تاہم پاکستان کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گرگئی جس کے بعد رضوان اور سعود نے ٹیم کو سنبھال لیا تھا جبکہ نیدرلینڈ سے مقابلہ، ٹاپ آرڈر ناکام، سعود شکیل نے شاندار ففٹی بنا لی ہے.سعود شکیل 68رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 68رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز افتخار احمد تھے جو 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئےمحمد نواز اور شاداب خان کریز پر موجود ہیں
    ورلڈکپ میچ؛ نیدر لینڈز کیخلاف پاکستان کی 188پر 6 وکٹیں گر گئیں

    اس سے قبل ٹا س کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے،فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز ہے ، میں اپنے تجربے سےٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا کسی بھی ٹیم کیلئے ورلڈکپ جیتنا بہت اہم ہوتا ہے

    پاکستان کی ٹیم میں آج بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، ایم رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، ایم نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم 11 برس کی طویل مدت کے بعد آج پہلی بار بھارت میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے، پاکستان نے بھارت میں آخری میچ ون ڈے انٹرنیشنل حیدرآباد دکن میں کھیلا تھا،

  • شائقین، ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی  بھارتی معیشت میں بہتری کیلئے پرامید

    شائقین، ورلڈ کپ شروع ہوتے ہی بھارتی معیشت میں بہتری کیلئے پرامید

    میچ کے ٹکٹ 50,000 بھارتی روپے (600 ڈالر) فی پاپ تک فروخت ہوتے ہیں اور اس مقام تک پہنچنے کے لئے پروازیں، ہوٹل کی بکنگ یا صرف میچ دیکھنے والی پارٹی جس میں کھانا اور شراب کا آرڈر دیا گیا ۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ورلڈ کپ کے آغاز کے ساتھ ہی بھارت میں کرکٹ کا جنون پیدا ہوگیا ہے روئیٹرز کے مطابق توقع کی جا رہی ہے کہ ملک کی معیشت کو تھوڑا سا فروغ ملے گا کیونکہ صارفین اپنے پسندیدہ کھیل سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    روئیٹرز نے لکھا کہ ٹورنامنٹ کے 13 ویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کو ہندوستان میں ہوا جس میں دو ماہ کے عرصے میں بین الاقوامی میچ شیڈول ہیں۔ بروکریج ہاؤس جیفریز کے اعداد و شمار کے مطابق ہندوستان نے آخری بار 2011 میں ورلڈ کپ کی میزبانی کی تھی ، جب 1.2 ملین لوگوں نے میچوں میں شرکت کی تھی۔

    آن لائن ٹریول اور ہوٹل بکنگ پلیٹ فارم میک مائی ٹرپ نے کہا کہ وہ مغربی ہندوستان کے احمد آباد اور ملک کے شمال میں دھرم شالا سمیت شہروں کے لئے سفر کی بکنگ میں اضافہ دیکھ رہا ہے جہاں اہم میچ کھیلے جائیں گے۔ جبکہ پورٹل کے گروپ چیف ایگزیکٹیو راجیش ماگو نے کہا کہ احمد آباد میں 14 اکتوبر کو حریف بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ کی میزبانی کی جائے گی اور اگست کے مقابلے میں کمروں کے ریزرویشن میں 200 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
    ٹاپ آرڈر ناکام، سعود شکیل کی شاندار ففٹی
    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ہوم اسٹے کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے کیونکہ کرکٹ شائقین میچ دیکھنے کے لئے بڑے گروپوں میں سفر کر رہے ہیں۔ جیفریز نے اس ہفتے ایک نوٹ میں کہا، ‘ہندوستان میں میچ کے دنوں میں، منتخب ہوٹلوں کے کرایوں میں پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اوسطا 150 فیصد اور منتخب پروازوں کے کرایوں میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

  • ایشین گیمز ؛  افغانستان پاکستان کو شکست دیکر فائنل  میں شامل

    ایشین گیمز ؛ افغانستان پاکستان کو شکست دیکر فائنل میں شامل

    ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے جبکہ ینگزو میں ہونے والے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی تاہم پاکستان کی ٹیم افغانستان کو متاثر کن ہدف دینے میں ناکام رہی۔


    پاکستان کی پوری ٹیم 115 رنز پر پویلین لوٹ گئی ہے جس کے بعد افغانستان کو جیت کیلئے 116 رنز درکار تھے افغانستان نے 17 اوورز اور 5 گیندوں میں 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ ہدف پورا کرلیا۔
    ورلڈ کپ 2023 کن کن کھلاڑیوں کیلئے آخری ورلڈ کپ ہوسکتا؟
    فرانسیسی سفیر نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کردیا

     بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا

    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں
    میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت قاسم اکرم نے کی، پاکستان کی جانب سے عمیر بن یوسف 24 رنز بناکر نمایاں رہے عرفات منہاس 14 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، عامر جمال نے 14 اور روحیل نذیر نے 10 رنز بنائے تاہم واضح رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں بھارت نے بنگلا دیش کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی ، افغانستان فائنل میں بھارت کا سامنا کرے گی۔

  • ورلڈ کپ 2023  کن کن کھلاڑیوں کیلئے آخری ورلڈ کپ ہوسکتا؟

    ورلڈ کپ 2023 کن کن کھلاڑیوں کیلئے آخری ورلڈ کپ ہوسکتا؟

    ورلڈ کپ 2023 جاری ہے اور پہلے میچ میںنیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو شکست دیکر شاندار فتح سے اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جبکہ اب پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان جاری ہے لیکن اس میگا ایونٹ میں دنیا ئے کرکٹ کے مایہ ناز شامل کھیلاڑی جن کیلئے 2023 کا ورلڈ کپ آخری ورلڈ کپ ہوسکتاہے۔

    کرکٹ ورلڈ کپ ویب سائٹ کے مطابق اجر اس ورلڈ کپ میں شامل چھ ناموں کا جائزہ لیا جائےتو ان میں روہت شرما،ویرات کوہلی، رویندر جڈیجہ، ڈیوڈ وارنر ، کوئنٹن ڈی کاک اور کین ولیمسن شامل ہیں، جس میں بھارتی ٹیم کے36 سالہ کپتان روہت شرما پہلے نمبر پر ہیں ، جن سےمتعلق یہ کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کا آخری ورلڈکپ ہوسکتا ہے ، 250 ون ڈے میچ کھیل کر 10031 رنز بنانے والے روہت شرما کی آئندہ ورلڈ کپ میں شرکت مشکوک دکھائی دیتی ہیں ، اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ان کے پاس مہندرا سنگھ دھونی کے کارنامے کو دہرانے کا موقع ہے۔

    جبکہ دوسرے نمبر بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی ہیں ، جن کیلئے یہ ورلڈ کپ آخری ہوسکتا ہے، ون ڈے میں 13027 رنز اور 47 سنچریاں بنانے والے ویرات کوہلی کی عمر اس وقت تقریبا ً35 سال ہے اور آئندہ ورلڈ کپ میں چار سال بعد ان کی عمر 39 سال ہوگی، اس حوالے سے بھارت کےلیجنڈ کرکٹر وریندر سہواگ نے کہا تھا کہ یہ ویرات کوہلی کا آخری ورلڈ کپ ہوسکتا ہے، اس لئے بھارتی ٹیم کو ان کیلئے یہ جیتنا چاہئے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق تیسرے نمبر پر بھارتی ٹیم کے آل رائونڈر34 سالہ رویندر جڈیجہ ہیں ، جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ 2023 کا ورلڈ کپ ان کیلئے آخری ہوسکتا ہے ، کرکٹ کی تاریخ کے عظیم فیلڈر رویندر جڈیجہ کا ٹیسٹ اور ون ڈے کیریئر کا ریکارڈ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں،انہوں نے ون ڈے میں 2585 رنز اور 13 نصف سنچریوں کے ساتھ 200 وکٹیں لیکر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رکھا ہے۔

    علاوہ ازیں چوتھے نمبر پر آسٹریلیا کےمایہ ناز اوپنر بلے باز36 سالہ ڈیوڈ وارنر کا نام ہے، ان کے بارمیں بھی یہی خیال کیا جارہا ہے کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہو سکتا ہے۔ انہوں نے 147 ون ڈے میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے کل 6236 رنز بنا رکھے ہیں اور ان کا بھی آگے کا سفر مشکل دکھائی دیتا ہے۔

    خیال رہے کہ جنوبی افریقہ کی ٹیم کے30 سالہ کھلاڑی کوئنٹن کاک بھی اس فہرست میں شامل ہیں ، کیوں کہ انہوں نے ورلڈ کپ ٹیم میں منتخب ہونےکے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا،کوئنٹن کاک نے 145 ون ڈے میچز میں17 سنچریوں اور 30 نصف سنچریوں کی مدد سے 6236 رنز بنا رکھے ہیں، لہٰذا یہ طے ہے کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہے۔

    جبکہ اگر اسی طرح جائزہ لیا جائے تو ورلڈکپ 2023ء نیوزی لینڈ کے مستقل کپتان کین ولیمسن کا بھی آخری میگا ایونٹ ثابت ہو سکتا ہے، اس وقت ان کی عمر 33 سال ہے اور آخری آئی پی ایل میں زخمی ہونے کے باعث گزشتہ چھ ماہ سے کرکٹ سے دور تھے ، تاہم ورلڈکپ کھیلنے کیلئے وہ اس وقت بھارت میںموجود ہیں، ان کا کیریئر کافی شاندار ہے، اس دوران انہوں نے مستقل مزاجی برقرار رکھتے ہوئے دنیا کے صف اوّل پلیئرز کو پیچھے چھوڑا اور اپنا نام منوایا۔ وہ اس وقت نیوزی لینڈ کے کامیاب ترین کپتانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔
    فرانسیسی سفیر نے قومی ٹیم کیلئے پیغام جاری کردیا
     بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا
    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟
    بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں
    تاہم واضح رہے کہ ان کے کیریئر کا جائزہ لیا جائے تو وہ اب تک ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں 41 سنچریاں بنا چکے ہیں، 161 ون ڈے، 94 ٹیسٹ میچ اور 87 ٹی ٹونٹی میں ملکی نمائندگی کا اعزاز حاصل کر چکے ہیں، 2010ء سے مستقل طور پر ٹیم کا حصہ رہنے والے کھلاڑی کے بارے میں بھی گمان کیا جاتا ہے کہ مستقبل میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹیم میں آمد کے بعد کرکٹ کو الوداع کہہ جائیں گے اور مذکورہ کھلاڑیوں کے ناموں کا ازسرنو جائز ہ لیا جائے تو یہ کھلاڑی اسی صورت میں آئندہ میگاایونٹ میں شریک ہوسکیں ، کہ ان کو ٹیسٹ کرکٹ یا عالمی سطح پر ہونے والی لیگز کو خیرآبا د کہنے سمیت آئی پی آیل کو بھی الوداع کہنا ہوگا۔

  • انڈین  شائقین پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کیلئے پرجوش

    انڈین شائقین پاکستانی ٹیم کی سپورٹ کیلئے پرجوش

    کرکٹ ورلڈ کپ میں آج شاہینوں کا پہلا امتحان ہے، پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں بھارتی شہرحیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرا رہے ہیں اور میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی سٹیڈیم میں کرکٹ ورلڈ کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے جبکہ امید کی جارہی ہے کہ وہاں پرزیادہ تعداد میں پاکستانی شائقین موجود نہ ہوں کیونکہ بھارتی حکومت نے اب تک پاکستانی شائقین کرکٹ کو ویزوں کا اجرا نہیں کیا ہے۔

    تاہم حیدرآباد شہر میں میچ سے قبل سیکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے جبکہ اسٹیڈیم میں شائقین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اگر موسم کی بات کی جائے تو دوپہر 12 بجے حیدرآباد میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تھا اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ میچ کی شروع ہونے تک اس میں 2 سے 3 ڈگری اضافے کی توقع ہے، پاکستانی شائقین کو بھارت ویزا نہ ملنے کافی دکھ ہے، تو ساتھ ہی حیدرآباد میں کافی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔

    خیال رہے کہ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں پاکستانی ٹیم کی آمد پر جس طرح ان کا استقبال کیا گیا، سٹیڈیم میں اسی طرح کی سپورٹ انھیں ملے گی اور بھارتی شہر بنگلورسے خصوصی طور پر پاکستان اور نیدرلینڈز کا میچ دیکھنے کے لیے حیدرآباد تک کا سفر کرنے والے بھارتی شہری نوید خان کا کہنا ہے کہ جس انداز میں پاکستان کی ٹیم کا استقبال کیا گیا وہ بہت خوش آئند ہے، یہ ٹورنامنٹ بہت اچھے ماحول میں ہو گا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ کپ؛ برائن لارا کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    توہین عدالت کیس، سی سی پی او لاہور کی عدالت طلبی
    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
    علاوہ ازیں ایک خاتون مہوا دتا کا کہنا ہے کہ پاکستان کی ٹیم سات برس بعد انڈیا آئی ہے اور ان کا بہت شاندار خیرمقدم ہوا ہے، میں دونوں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں، پاکستانی کرکٹ ٹیم حیدرآباد میں ایک ہفتے سے مقیم ہے اور اس دوران اُن کی میزبانی اور کھانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی ہیں۔

  • ورلڈ کپ: نیدرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: نیدرلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ: نیدرلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان اور نیدر لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا پہلا میچ کھیلا جارہا ہے، نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ دیدی، جبکہ اب تک پاکستان کے تین کھیلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں، تیسری وکٹ 38 رنز کے بعد گری ہے. پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغازاوپننگ بیٹسمین فخر زمان اور امام الحق نے کیا تاہم پاکستانی بیٹسمین اننگز کے آغاز سے ہی نیدرلینڈز بولرز کا سامنا کرنے میں مشکل کا شکار رہے ، فخر زمان 12، کپتان بابر اعظم 5 اور امام الحق 15 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے تھے.

    تاہم پاکستان کی تیسری وکٹ 38 رنز پر گرگئی جس کے بعد رضوان اور سعود نے ٹیم کو سنبھال لیا تھا جبکہ نیدرلینڈ سے مقابلہ، ٹاپ آرڈر ناکام، سعود شکیل نے شاندار ففٹی بنا لی ہے.سعود شکیل 68رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ محمد رضوان نے 68رنز کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے بلے باز افتخار احمد تھے جو 9رنز بنا کر آؤٹ ہوئےمحمد نواز اور شاداب خان کریز پر موجود ہیں
    ورلڈکپ میچ؛ نیدر لینڈز کیخلاف پاکستان کی 188پر 6 وکٹیں گر گئیں

    اس سے قبل ٹا س کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آج کےمیچ میں ورلڈ کپ کا اچھا آغاز کریں گے،فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونا میرے لئے اعزاز ہے ، میں اپنے تجربے سےٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دینے کی کوشش کروں گا کسی بھی ٹیم کیلئے ورلڈکپ جیتنا بہت اہم ہوتا ہے

    پاکستان کی ٹیم میں آج بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، فخر زمان، ایم رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، ایم نواز، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں

    پاکستان کی کرکٹ ٹیم 11 برس کی طویل مدت کے بعد آج پہلی بار بھارت میں ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہی ہے، پاکستان نے بھارت میں آخری میچ ون ڈے انٹرنیشنل حیدرآباد دکن میں کھیلا تھا،

    پاکستان بمقابلہ نیدرلینڈز، شائقین نے بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے جیت کی امیدیں باندھ لیں، شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ پاکستان آج بھارت میں کھیلا جانے والا میچ ضرور جیتے گا، شائقین کرکٹ پرجوش ہیں،شائقین کرکٹ کو پاکستانی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ہے، آج کے پاکستان کے میچ کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے، شائقین کرکٹ ٹرینڈ میں ٹویٹس کر کے ٹیم کا حوصلہ بڑھا رہے ہیں،

     بھارتی ٹیم کے ان فارم بیٹر شبمن گل بخار میں مبتلا

    کیا بابر اعظم بھارت کو منہ توڑ جواب دیں گے؟

    بابراعظم کا کہنا تھا کہ دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں

    ورلڈ کپ 2023: تاریخ رقم ہو جائے گی کہ پاکستانی پریس باکس میں کوئی پاکستانی صحافی موجود نہیں ہو گا،سینئیرصحافی

  • سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ سیمی فائنل لائن اپ کی پیش گوئی کردی

    سچن ٹنڈولکر نے ورلڈ کپ سیمی فائنل لائن اپ کی پیش گوئی کردی

    بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بتا دیا ہے جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی لیکر گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا تھا اور ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    کرکٹ ورلڈ کپ ویب سائٹ کے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں اور ٹنڈولکر کا کہنا تھا بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے۔ واضح رہے کہ لٹل ماسٹر کا کہنا لتھا بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ورلڈ کپ؛ برائن لارا کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام
    ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
    توہین عدالت کیس، سی سی پی او لاہور کی عدالت طلبی
    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
    اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
    عمران خان کو رہا کرو،وال چاکنگ کرنے پر مقدمہ درج
    تاہم سابق بھاتی کپتان کا کہنا تھا میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے، نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئین شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں۔