Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ سے بائیکاٹ، بنگلہ دیشی حکومت کا ردِعمل سامنے آگیا

    پاکستان کا بھارت کیخلاف میچ سے بائیکاٹ، بنگلہ دیشی حکومت کا ردِعمل سامنے آگیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے فیصلے پر بنگلہ دیشی حکومت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مشیر کھیل آصف نذرل نے پاکستان کے مؤقف کو اصولی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور اس کی وجہ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔

    بنگلہ دیشی مشیر کھیل آصف نذرل کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بنگلہ دیش کو ورلڈ کپ سے نکالے جانے کے معاملے پر اصولی اور جرات مندانہ مؤقف اپنایا،پاکستان نے بنگلہ دیش کے ساتھ یکجہتی کے تحت بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا، جس پر وہ پاکستانی قیادت کے شکر گزار ہیں۔

    روسی جنگ میں 55 ہزار یوکرینی فوجی ہلاک ہوگئے، زیلنسکی کا انکشاف

    آصف نذرل نے اس موقع پر زور دیا کہ کھیل کو سیاست سے پاک رہنا چاہیے اور عالمی کھیلوں کے مقابلوں میں منصفانہ رویہ اختیار کیا جانا ضروری ہے کھیلو ں کے میدان کو تنازعات سے دور رکھنا ہی عالمی سپورٹس کی بہتری کے لیے اہم ہے۔

    واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کابینہ اجلاس کے دوران کہا تھا کہ ہم بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے کیونکہ کھیل کے میدان پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ ہم نے یہ فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا ہے۔ ہمیں مکمل طور پر بنگلادیش کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے میرے خیال میں یہ بہت مناسب فیصلہ ہے۔

    نوشکی: احمد وال اسٹیشن پر مال بردار ٹرین پر راکٹ حملہ، انجن تباہ

    اس سے قبل حکومت پاکستانی نے یکم فروری کو ایک سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے ذریعے آگاہ کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے مگر 15 فروری کو بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

    اس حوالے سے آئی سی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کونسل کو باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا ہےگزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ آئی سی سی نے مسئلے کے حل کے لیے نائب سربراہ عمران خواجہ کو پاکستان سے بیک ڈور بات چیت کا ٹاسک سونپا ہے۔

    بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے،سلمان علی آغا

  • بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے،سلمان علی آغا

    بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے،سلمان علی آغا

    قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان کے لیے بنگلادیش کی حمایت کے شکر گزار ہیں، یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے آغاز سے قبل کولمبو میں کپتانوں کی پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا نے کہا کہ بنگلادیشی ہمارے بھائی ہیں،یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

    بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ سے متعلق سوال پر قومی کپتان نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے اور ہم حکومت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں،بھارت کے ساتھ میچ ہوگا یا نہیں اس کا اندازہ نہیں، جو حکومت کہے گی اس کے مطابق ہی چلیں گے تاہم بنگلادیش ٹیم کا ورلڈکپ میں نہ ہونا افسوس ناک ہے۔

    سلمان علی آغا نے کہا کہ بطور کپتان یہ میرا پہلا ورلڈکپ ہے جس کے لیے بہت پرجوش ہوں اور امید ہے میری کپتانی میں ٹیم اچھا کھیل پیش کرے گی ،ہم ایشیا کپ کے بعد سے اچھا کھیل پیش کررہے ہیں، پچھلے 6 ماہ سےاچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس مرتبہ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، امید ہے اچھی کارکردگی دکھائیں گے اور امید ہے باقی ٹیموں کے خلاف اچھا مقابلہ دیکھنے کو ملے گاسری لنکا میرے دوسرے گھر کی طرح ہے اور لوگ بہت اچھےاخلاق والے ہیں، یہاں آ کر ہمیشہ اچھا محسوس کیا ہے۔

  • لاہور قلندرز نے  مستفیض الرحمان کو براہ راست سائن کر لیا

    لاہور قلندرز نے مستفیض الرحمان کو براہ راست سائن کر لیا

    لاہور قلندرز نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں سیزن کے لیےبنگلہ دیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو براہ راست اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

    لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے5 فروری کو اس اہم معاہدے کی تصدیق کی، جس کے مطابق بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے اس تجربہ کار کھلاڑی کو 6 کروڑ 44 لاکھ روپے کے عوض ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ بنگلا دیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کلکتہ نائٹ رائیڈرز نے بھارتی حکومت کے دباؤ پر ڈراپ کردیا تھا جس کے بعد بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سیکیورٹی وجوہات کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچز بھارت میں نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور آئی سی سی نے بنگلہ دیش کو ایونٹ سے باہر کرکے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کرلیا آئی سی سی کے اس اقدام کو پاکستان نے دوہرا معیار قرار دیتے ہوئے ورلڈ کپ میں بھا رت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    معرکہ حق سے کشمیر کاز پوری دنیا میں دوبارہ پوری قوت سےزندہ ہوا، وزیراعظم

    مستفیض الرحمان اس سے قبل بھی 2016 اور 2018 تک لاہور قلندرز کی نمائندگی کر چکے ہیں اور اب طویل عرصے بعد وہ ایک بار پھر اسی ٹیم میں نظر آئیں گےلاہور قلندرز کی انتظامیہ نے اس فیصلے کو محض ایک پیشہ ورانہ ضرورت نہیں بلکہ ایک جذباتی تعلق قرار دیا ہے۔

    ٹیم کے مالک ثمین رانا کا کہنا ہے کہ جو ایک بار قلندر بن جائے وہ ہمیشہ قلندر ہی رہتا ہے اور مستفیض الرحمان ان کے لیے صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ایک بھائی اور خاندان کے فرد کی طرح ہیں امید ہے مستفیض الرحمان کی ٹیم میں واپسی سے بولنگ لائن مضبوط ہوگی اور ان کا تجربہ ٹیم کو ٹرافی جیتنے میں مددگار ثابت ہوگامستفیض کی مہارت اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ان کی کارکردگی پی ایس ایل کے اگلے سیزن میں ٹیم کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کر ے گی۔

    صحافیوں کی پیشہ ورانہ تربیت ناگزیر،غیر مستند خبر کسی کی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتی ہے،شرجیل میمن

    آئندہ سیزن کے لیے لاہور قلندرز نے اپنے پرانے اور اہم کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے جن میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، عبداللہ شفیق، سکندر رضا اور نوجوان محمد نعیم شامل ہیں گزشتہ سال قلندرز کی ٹیم میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن، مہدی حسن میراز اور ارشاد حسین بھی شامل تھے-

  • پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا بڑا زبردست اقدام ہے،سابق انگلش کرکٹر مارک بچر

    پاکستان کا بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنا بڑا زبردست اقدام ہے،سابق انگلش کرکٹر مارک بچر

    
سابق انگلش کرکٹر مارک بچر نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماننا پڑے گا کہ پاکستان نے اس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔
    مارک بچر نے کہا کہ پاک–بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے اور آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ہی گروپ میں ہوں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے شیڈول ضابطے کے تحت ترتیب پاتے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے لیے خصوصی انتظام کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دیگر ٹیموں کے شیڈول متاثر ہوئے، لیکن بنگلا دیش کو وہ رعایت نہیں ملی۔
    ‎مارک بچر نے کہا کہ کرکٹ کے معاملے میں بھارت ہمیشہ اپنی مرضی چلاتا رہا اور پاکستان کو اسے برداشت کرنا پڑتا رہا، لیکن اس بار پاکستان کا اقدام آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے لیے دھچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دباو ڈالنے کے لیے یہ واحد طریقہ اختیار کیا۔
    ‎واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی پریشان ہوگئی ہے۔

  • آئی سی سی  پلیئرز رینکنگ ،صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا

    آئی سی سی پلیئرز رینکنگ ،صائم ایوب نے تمام آل راؤنڈر کو پیچھے چھوڑ دیا

    آئی سی سی نے نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے-

    قومی کرکٹر صائم ایوب ایک بار پھر نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے ان کے 290 پوائنٹس ہیں، سکندر رضا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، آل راؤنڈر میں بھارت کے ہاردک پانڈیا تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد نواز آل راؤنڈرز رینکنگ میں چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بالرز میں بھارت کے ورون چکرورتی پہلے نمبر پر ہیں، پاکستان کے ابرار احمد دو درجے ترقی پا کر دوسری پوزیشن پر آ گئے ہیں، افغانستان کے راشد خان ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر آ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹرز میں ابھیشک شرما پہلے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ انگلینڈ کے ہی جوز بٹلر تیسری پوزیشن پر ہیں، پاکستان کے صاحبزادہ فرحان دو درجے تنزلی کے بعد ساتویں پوزیشن پر ہیں۔ سلمان علی آغا 12 درجہ ترقی کے بعد 29 ویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔

  • 
پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا

    
پی ایس ایل پاکستان کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن گیا

    ‎پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اب ملک کا سب سے بڑا اسپورٹس برانڈ بن چکی ہے، جس کی مقبولیت اور عالمی برانڈ ویلیو میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس کی مالیت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 145 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو لیگ کی بڑھتی ہوئی شہرت اور عالمی سطح پر اعتماد کا واضح ثبوت ہے۔
    ‎لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ یہ ریکارڈ اضافہ پی ایس ایل پر دنیا بھر کے شائقین اور میڈیا کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل نہ صرف پاکستان میں بلکہ دنیا کی صفِ اوّل کی کرکٹ لیگز میں بھی اپنی مضبوط پہچان بنا رہی ہے۔
    ‎پی ایس ایل کے بڑھتے ہوئے عالمی اثر و رسوخ نے نہ صرف اس کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے بلکہ پاکستان کرکٹ کے برانڈ ویلیو کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

  • سیالکوٹ اسٹالینز نے  آسٹریلوی کرکٹر کو سائن کر لیا

    سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی کرکٹر کو سائن کر لیا

    پی ایس ایل فرنچائز سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کرلیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کرکٹر نے بہتر آفراورمینجمنٹ دیکھ کرسیالکوٹ کیساتھ ڈائریکٹ سائن کیا ،اسٹیو اسمتھ نے حال ہی میں بگ بیش لیگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

    واضح رہے کہ سابق آسٹریلین کپتان ٹم پین کو سیالکوٹ اسٹالینز کا ہیڈ کوچ مقررکیا گیا ہے ،انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر نئے ہیڈ کوچ کا اعلان کیا پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے لیے تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم خریدنے کا اعزاز او زیڈ گروپ نے اپنے نام کیا، جس نے سیالکوٹ کی فرنچائز کے مالکانہ حقوق 185 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے حاصل کیے۔

  • ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پی سی بی کو 6 درخواستیں موصول

    ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پی سی بی کو 6 درخواستیں موصول

    ملتان سلطانز کی نیلامی کے لئے پی سی بی کو 6 درخواستیں موصول ہوگئیں، پی سی بی نے 14 جنوری کو ملتان سلطانز کی نیلامی کا اشتہار دیا تھا۔

    پی ایس ایل مینجمنٹ نے 6 بڈز کی وصولی کی تصدیق کر دی،موصول ہونے والی تمام درخواستوں کے تکنیکی جائزے کا عمل جاری ہے،پی سی بی جلد ملتان سلطانز کی نیلامی کے بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان کرے گا۔

    دوسری جانب ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت کے اعلان کے بعد سابق مالک علی ترین کا ردِعمل سوشل میڈیا پر وائرل ہے،علی ترین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن تحریر کیا،علی ترین نے لکھا کہ ’’جب آپ کو پتہ چلے کہ آپ کی ایکس دوبارہ شادی کر رہی ہے‘‘ ان کے اس کیپشن کو صارفین نے ملتان سلطانز کی دوبارہ فروخت سے جوڑتے ہوئے مزاحیہ اورعلامتی قرار دیا۔

    psl

    یاد رہےکہ گزشتہ سال پی سی بی نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر ملتان سلطانز کےمالک علی ترین کو نوٹس جاری کیا تھا تاہم علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈکا لیگل نوٹس پھاڑ دیا تھا اور پھر ٹیم کی اونر شپ سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

  • لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی  پی ایس ایل 11 سے دستبردار

    لاہور قلندرز کے غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 11 سے دستبردار

    لاہور قلندرز کے غیر ملکی اسٹار کرکٹر ڈیوڈ ویسا پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہو گئے۔

    لاہور قلندرز کے مالک ثمین رانا نے کہا ہے کہ ڈیوڈ ویسا نجی مصروفیات کے باعث پی ایس ایل 11 سے دستبردار ہوئے، وہ لاہور قلندرز فیملی کا ایک لازمی حصہ رہے ہیں جبکہ ڈیوڈ ویسا کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننا کرکٹ نہیں بلکہ ایک فیملی کا حصہ بننا ہے ، میں مستقبل میں دوبارہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے اور کامیابی میں حصہ ڈالنے کا منتظر ہوں۔

    فرنچائز کے مطابق ڈیوڈ ویسا نے لاہور قلندرز کے سفر اور کامیابی میں میدان کے اندر اور باہر کلیدی کردار ادا کیا۔ وہ بیٹنگ اور باؤلنگ دونوں شعبوں میں مسلسل کارکردگی دکھاتے رہے۔

    پاکستان سپر لیگ (PSL) کی ایک مقبول ترین فرنچائز ہے، جس نے مسلسل دو بار (PSL 7 اور 8) چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ٹیم شاہین آفریدی کی کپتانی اور عاقب جاوید کی کوچنگ میں کھیلتی ہے، اور اپنے تیز رفتار باولرز کی وجہ سے جانی جاتی ہے

  • پاکستان کا میچ کھیلنے سے انکار،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان

    پاکستان کا میچ کھیلنے سے انکار،بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر کا بیان

    بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے دستبرداری پر آئی سی سی کی حمایت کردی ہے۔

    بی سی سی آئی کے نائب صدر راجیو شکلا نے لوک سبھا میں دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ بورڈ آئی سی سی کے مؤقف سے مکمل اتفاق کرتا ہے، تاہم اس معاملے پر کوئی حتمی ردِعمل اس وقت تک نہیں دیا جائے گا جب تک آئی سی سی سے براہِ راست بات چیت نہیں ہو جاتی۔

    کرکٹ حلقوں کے مطابق آئندہ دنوں میں آئی سی سی اور مختلف رکن ممالک کے درمیان ہونے والی بات چیت اس معاملے کی سمت کا تعین کرے گی توقع کی جا رہی ہے کہ مشاورت کے بعد کوئی ایسا فیصلہ سامنے آئے گا جو عالمی کرکٹ کے استحکام اور وقار کو برقرار رکھ سکے۔

    دوسری جانب کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور کا کہنا ہے کہ پاکستان کا بھارت کے میچ سے بائیکاٹ ویک اپ کال ہونی چاہیے پاکستان نے بنگلا دیش کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا،بنگلا دیش کے کھلاڑی مستفیض الرحمٰن کو کولکتہ ٹیم سے نہیں نکالنا چاہیے تھا،سیاست کی نظر سے کھیل کو دیکھنا افسوسناک عمل ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دے دی ہے لیکن بھارت کے خلاف 15 فروری کو شیڈول میچ نہیں کھیلا جائے گا۔