Baaghi TV

Category: کھیل

  • ملتان سلطانز 2 ارب  45 کروڑ روپے میں نیلام

    ملتان سلطانز 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان کی نیلامی کے دوران بولی 200 کروڑ روپے کی حد سے تجاوز ،ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں خریدلیا۔

    ملتان کی ٹیم کی نیلامی تقریب میں بیس پرائس 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی، جبکہ اس آکشن میں پانچ بڈرز شریک تھےتقریب میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور سابق چیئرمین نجم سیٹھی بھی موجود تھے پاکستان کے معروف لیجنڈ بلے باز ظہیر عباس نے بھی آکشن میں شرکت کی اس کے علاوہ لاہور قلندرز کے مالکان ثمین رانا اور عاطف رانا بھی ایکسپو سنٹر لاہور پہنچے-

    پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے، جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا،نیلامی کے اختتام پر ملتان کی ٹیم کا حصول سی ڈی وینچرز کے نام ہوا، جس کے بعد پی ایس ایل میں ٹیم کی فروخت کا عمل کامیابی سے مکمل ہوا۔

    واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے سابق مالک علی ترین نے 10 سالہ ملکیت کے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد پی سی بی نے فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا۔

  • محسن نقوی کی آج وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

    محسن نقوی کی آج وزیر اعظم سے ملاقات متوقع

    چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی آج وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی وزیر اعظم شہباز شریف کو آئی سی سی اور بی سی بی سے ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے محسن نقوی آئی سی سی کی درخواست کے بارے میں بھی وزیر اعظم کو آگاہ کریں گے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف کھیلنے کا فیصلہ ہوگا بنگلادیش کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے نقط نظر سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

  • 
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    
 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: انگلینڈ کا نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے پانچویں میچ میں انگلینڈ نے نیپال کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
    ‎دو بار کی عالمی چیمپئن انگلینڈ کی ٹیم حالیہ فارم کے ساتھ میدان میں اتری ہے، جو رواں ماہ کے آغاز میں سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز میں کلین سویپ کے بعد اعتماد کے ساتھ ورلڈ کپ میں شریک ہے۔
    ‎انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں فل سالٹ، جوس بٹلر، جیکب بیتھل، ٹام بینٹن، ہیری بروک (کپتان)، سیم کرن، ول جیکس، لیام ڈاوسن، جوفرا آرچر، عادل رشید اور لیوک ووڈ شامل ہیں۔
    ‎دوسری جانب نیپال کی ٹیم پہلی بار ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں انگلینڈ کے مدمقابل آئی ہے۔ نیپال نے ایشیا اور ای اے پی کوالیفائرز میں شاندار کارکردگی کے بعد اس 20 ٹیموں کے میگا ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا۔
    ‎نیپال کی پلیئنگ الیون میں کشال بھرتیل، آصف شیخ (وکٹ کیپر)، روہت پاوڈیل (کپتان)، دیپیندر سنگھ ایری، عارف شیخ، لوکیش بام، گلشن جھا، کرن کے سی، نندن یادو، سندیپ لامیچانے اور شیر ملا شامل ہیں۔

  • آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ آج، بنگلا دیش بورڈ کے  سربراہ لاہور پہنچ گئے

    آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ آج، بنگلا دیش بورڈ کے سربراہ لاہور پہنچ گئے

    بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے سربراہ امین الاسلام آئی سی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئے۔

    ذرائع کے مطابق امین الاسلام ممکنہ طور پر پی سی بی اور آئی سی سی کی ہنگامی میٹنگ میں شرکت کریں گے، دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہ آئی سی سی کے اجلاس میں ورچوئل شرکت کریں گے،چیئرمین بی سی بی امین الاسلام پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے، بی سی بی صدر امین الاسلام آئی سی سی اجلاس میں شرکت کے بعد شام کو ڈھاکا کے لیے واپس روانہ ہو جائیں گےممکنہ طور پر ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں دیگر بورڈ ممبرز بھی شریک ہوں گے۔

    پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا جس پر آئی سی سی کی ایک اور ہنگامی میٹنگ آج ہوگی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پاک بھارت میچ سے متعلق بھی گفتگو متوقع ہے، اعلی ٰحکام کی اہم ملاقات میں مختلف آپشنز پر غور ہو گا، ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی جانب سے پاکستان کو منانے کی کوششیں جاری ہیں۔

  • تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ’اُردو کمنٹری‘ کا آغاز

    تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں ’اُردو کمنٹری‘ کا آغاز

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں ایک تاریخی پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پہلی بار اردو کمنٹری فیڈ متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق اردو کمنٹری کی یہ سہولت خصوصی طور پر پاکستان کے میچوں کے دوران فراہم کی جائے گی، اس سلسلے میں پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں وسیم اکرم، رمیز راجہ اور بازید خان نے اردو زبان میں کمنٹری کے فرائض انجام دیے-

    آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں انگلش کے علاوہ دیگر تین مختلف زبانوں میں کمنٹری کی جائے گی جس میں ہندی، اردو اور نیپالی شامل ہوں گی۔

    ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے آفیشل کمنٹری پینل میں پاکستان کے چار مایہ ناز سابق کرکٹرز وسیم اکرم، وقار یونس، رمیز راجہ اور بازید خان کو شامل کیا گیا ہے، جو عالمی کمنٹری فیڈ کے ساتھ ساتھ اردو کمنٹری میں بھی اپنی خدمات انجام دیں گے پاکستان میں اردو کمنٹری سرکاری چینل پی ٹی وی پر براہ راست نشر کی جائے گی، جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر بھی شائقین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے مجموعی طور پر 20 ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کر رہے ہیں،فائنل 8 مارچ کو ہوگا۔

  • ٹی 20 ورلڈکپ:فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ،  پاکستان کی  نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

    ٹی 20 ورلڈکپ:فہیم اشرف کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کی نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیدرلینڈ کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

    پاکستان نے نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا،نیدرلینڈز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں 147 رنز بنائے ،نید رلینڈ کی جانب سے مائیکل لیوٹ 24، میکس او داؤد 5، کولن ایکر مین 20، باس ڈی لیڈ 30، کپتان اسکاٹ ایڈروڈز 37، لوگن وین بیک صفر، زیک لائن کیشے 9، وینڈر مروا 4، آریان دت 13 اور پال وین میکران بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے تھے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر سلمان مرزا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر محمد نواز، ابرار احمد اور صائم ایوب نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ شاہین آفریدی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

    ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا27 رنز پر صائم ایوب 13 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا لگایا تھا۔

    پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا بھی صرف 12 رنز بنا کر آریان دت کا شکار بنے اس کے بعد صاحبزادہ فرحان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان صفر پر بولڈ ہوگئے، دونوں کو پال وین میکرین نے ایک ہی اوور میں آؤٹ کیا تھا اگلے ہی اوور میں وین ڈر مرفی نے بابر اعظم کو کیچ آؤٹ کر لیامحمد نواز 13 گیندوں پر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاداب خان 12 گیندوں پر 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    پاکستان کی سات وکٹیں گرنے کے بعد فہیم اشرف میدان میں آئے جنہوں نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 9 گیندوں پر 3 چھکوں اور دو چوکو ں کی مدد سے 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کو ورلڈکپ میں پہلی فتح سے ہمکنار کرایا میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد فہیم اشرف کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے ٹائٹل کے لیے 20 ٹیمیں ان ایکشن ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے بھارت اور سری لنکا مشترکہ میزبان ہیں،ٹی20 ورلڈ کپ میں کل 55 میچز ہوں گے جبکہ فائنل 8 مارچ کو کھیلا جائے گا،پاکستان گروپ اے میں روایتی حریف بھارت کے ساتھ شامل ہے جس کے ساتھ 15 فرور ی کو کولمبو میں شیڈول میچ بنگلادیش کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھیلنے سے انکار کر رکھا ہے۔ پاکستان اپنے تمام میچز سری لنکا میں ہی کھیلے گا۔

  • صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

    صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائزز سیالکوٹ اسٹالینز اور حیدرآباد نے اپنی ریٹینشنز کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق دونوں فرنچائزز کو ہر کیٹیگری میں ایک ایک کھلاڑی ریٹین کرنے کی اجازت تھی،حیدرآباد نے صائم ایوب کو پلاٹینم کیٹیگری میں 12 کروڑ 60 لاکھ روپے میں ریٹین کیا جس کے بعد صائم ایوب پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی بن گئے ہیں جبکہ عثمان خان کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 4 کروڑ 62 لاکھ روپے، عاکف جاوید کو گولڈ کیٹیگری میں ایک کروڑ 96 لاکھ روپے اور معاذ صداقت کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 3 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ریٹین کیا۔

    سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد نواز کو پلاٹینم کیٹیگری میں 6 کروڑ 16 لاکھ روپے، سلمان مرزا کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں 3 کروڑ 92 لاکھ، احمد دانیال کو گولڈ کیٹیگری میں 2 کروڑ 24 لاکھ اور سعد مسعود کو ایمرجنگ کیٹیگری میں 84 لاکھ روپے میں ریٹین کیا ہے۔

  • رحمان اللہ گرباز پشاور زلمی  ٹیم میں شامل

    رحمان اللہ گرباز پشاور زلمی ٹیم میں شامل

    
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے آغاز سے قبل پشاور زلمی نے افغانستان کے وکٹ کیپر اور جارحانہ بلے باز رحمان اللہ گرباز کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔
    ‎ٹیم کے مالک جاوید آفریدی نے سوشل میڈیا پر گرباز کو ’زلمی فیملی‘ میں خوش آمدید کہا۔ رحمان اللہ گرباز پہلے بھی پی ایس ایل میں کھیل چکے ہیں اور اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ ان کے پاور پلے میں جارحانہ انداز سے بلے بازی کرنے کی صلاحیت زلمی کو ابتدائی شروعات میں فائدہ دے سکتی ہے۔
    ‎رپورٹس کے مطابق گرباز اس وقت افغانستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 اسکواڈ میں شامل ہیں، جو 7 فروری سے شروع ہو رہا ہے۔
    ‎پی ایس ایل 11 کی ابتدائی مارکیٹ میں دیگر فرنچائزز نے بھی اہم کھلاڑی سائن کیے ہیں۔ لاہور قلندرز نے بنگلہ دیش کے پیک اسٹار مستفیض الرحمٰن کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ڈیوون کون وے کو سائن کیا، کراچی کنگز نے معین علی کو ٹیم میں شامل کیا، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز نے آسٹریلوی اسٹار سٹیو اسمتھ کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا۔

  • 
عثمان طارق کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ دو بار کلیئر ہو چکے ہیں: سلمان علی آغا

    
عثمان طارق کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں، وہ دو بار کلیئر ہو چکے ہیں: سلمان علی آغا

    ‎
قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے عثمان طارق کے بولنگ ایکشن سے متعلق خدشات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے ایکشن میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ دو بار کلیئر ہو چکے ہیں۔
    کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ انہیں سمجھ نہیں آتا کہ عثمان طارق کے ایکشن پر اتنی زیادہ بات کیوں کی جا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب تو بس یہی رہ گیا ہے کہ عثمان طارق اپنے گلے میں لکھ کر ڈال لیں کہ وہ کلیئر ہیں۔ کپتان کے مطابق عثمان طارق ٹیم کے لیے ایکس فیکٹر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
    ‎سلمان علی آغا نے بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کنڈیشنز میں ٹیم کے لیے بہت اہم ہیں اور مسلسل اپنے اسٹرائیک ریٹ کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔
    ‎سہ فریقی سیریز کے حوالے سے کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم پر ابتدائی میچز کا کوئی دباؤ نہیں، مقصد تمام میچز جیتنا ہے۔ اگر پاکستان تینوں میچز جیت لیتا ہے تو رن ریٹ کی فکر بھی نہیں رہے گی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ہر میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی، تیاری اچھی ہے اور اب پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔ سلمان علی آغا کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں ٹیم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے، موسم پر کسی کا کنٹرول نہیں ہوتا، اصل چیز پرفارمنس ہے جو کھلاڑیوں کے ہاتھ میں ہے۔
    ‎کپتان نے مزید کہا کہ ٹیم وہی کمبی نیشن برقرار رکھے گی جو بہتر ثابت ہوگا اور سارا فوکس کھیل پر ہے۔ انہوں نے پریس کانفرنسز میں غیر متعلقہ سوالات پر بھی ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے علاوہ باتیں ہونا مناسب نہیں۔

  • 
روی چندرن ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن قرار دے دیے

    
روی چندرن ایشون نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات روشن قرار دے دیے

    
سابق بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے جیتنے کے امکانات کو مضبوط قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ایونٹ میں پاکستان واقعی ایک خطرناک ٹیم ثابت ہو سکتی ہے۔
    اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان اسکواڈ کا تجزیہ کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ شاید کچھ لوگوں کو یہ بات پسند نہ آئے، لیکن وہ صرف کرکٹ کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، اور ان کے خیال میں پاکستان کے ورلڈکپ جیتنے کے امکانات خاصے اچھے ہیں۔
    ‎ایشون کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی طاقت اس کی اوپننگ جوڑی اور بولنگ لائن اپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار بابر اعظم اوپن نہیں کریں گے بلکہ صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب اننگز کا آغاز کریں گے، اور صائم ایوب پاور پلے میں جارحانہ بیٹنگ کے باعث مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔
    ‎بولنگ کے حوالے سے ایشون نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا پاور پلے میں اکانومی ریٹ 6.5 ہے، جو ایک بڑا پلس پوائنٹ ہے، جبکہ ابرار احمد اور محمد نواز بھی اہم بولرز ہیں۔ ان کے مطابق نواز کنٹرول کے ساتھ بولنگ کرتے ہیں اور ابرار اپنی انفرادیت کی وجہ سے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
    ‎39 سالہ ایشون نے پاکستان ٹیم کی کمزوریوں کی نشاندہی بھی کی، جن میں بعض کھلاڑیوں کی غیر مستقل کارکردگی اور ٹیم کمبی نیشن کے فیصلے شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا مڈل آرڈر میں آنا ایک چیلنج ہو سکتا ہے، جبکہ نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کی ڈیتھ اوورز میں بولنگ زیادہ مؤثر نہیں رہی، اور شاداب خان کی بیٹنگ اور بولنگ فارم میں بھی کمی آئی ہے۔
    ‎ایشون کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، کمزوریاں ضرور ہیں، لیکن سلمان علی آغا جیسے کھلاڑی بھی موجود ہیں جن کا اکثر ذکر نہیں کیا جاتا اور وہ میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
    ‎واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 7 فروری سے 8 مارچ تک بھارت اور سری لنکا میں منعقد ہوگا، جبکہ پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔