ایشیا کپ سپر فور، حارث رؤف نے ون ڈے وکٹوں کی ففٹی مکمل کر لی حارث رؤف ون ڈے وکٹوں کی تیز ترین ففٹی مکمل کرنے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے، حارث رؤف نے 50 وکٹیں، ون ڈے کیرئر کی 27 ویں اننگز میں حاصل کیں ، پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین کھیلے جانے والے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں حارث رؤف نے لیجنڈ وقار یونس کا ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے پہلے پاکستان کے لیے تیز ترین 50 وکٹیں لینے کا ریکارڈ فاسٹ بولر حسن علی کے پاس ہے، انہوں نے 24 میچوں میں تیز ترین 50 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔
جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 25 میچز وقار یونس نے 27 میچز میں تیز ترین 50 وکٹیں لے رکھی ہیں جبکہ ثقلین مشتاق اس فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں انہوں نے 28 میچوں میں 50 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
Category: کھیل
-

حارث رؤف نے ون ڈے وکٹوں کی ففٹی مکمل کی
-

آئی سی سی رینکنگ بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی جس میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں بابر اعظم 882 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، پاکستان کے امام الحق چوتھی اور فخر زمان ساتویں پوزیشن پر ہیں، ایشیا کپ کے آغاز سے قبل امام تیسری اور فخر پانچویں پوزیشن پر تھے۔ بیٹرز کی فہرست میں جنوبی افریقا کے ریسی ون ڈر ڈسن دوسری اور بھارت کے شبمن گل تیسری پوزیشن پر ہیں۔ بھارت اور نیپال کے خلاف شاندار باؤلنگ کے بعد شاہین آفریدی کی ترقی ہوئی، وہ ایشیا کپ کے آغاز سے قبل نویں پوزیشن پر تھے جبکہ تازہ رینکنگ میں وہ پانچویں پوزیشن پر آ گئے ہیں۔
پاکستانی فاسٹ باؤلر نے دو میچز میں 29 ریٹنگ پوائنٹس لے کر 4 درجے ترقی حاصل کی ہے۔ -

ایشیا کپ 2023 ،نسیم شاہ زخمی ہو گئے
ایشیا کپ 2023 میں کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے سپر 4 مرحلے میں باؤنڈری بچانے کی کوشش میں نسیم شاہ کا کندھا زخمی ہو گیا۔ جب شاہین آفریدی نے ایک لینتھ گیند ٹانگ میں لگائی جس سے محمد نعیم کو فلک شاٹ کی کوشش کرنے پر آمادہ کیا گیا۔ تاہم، گیند نعیم کے پیڈ سے ٹکرا کر وکٹ کے پیچھے چلی گئی۔ باؤنڈری بچانے کی کوشش میں، نسیم شاہ فائن ٹانگ کی پوزیشن سے دوڑتے ہوئے اپنے بائیں طرف کھسک گئے، لیکن ان کی ٹانگ نادانستہ طور پر باؤنڈری کی رسی سے ٹکرا گئی کیونکہ وہ گیند کو پیچھے کھینچنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس بہادرانہ کوشش کے بعد، نسیم شاہ نے اپنے آپ کو پیٹ کے بل لیٹا ہوا پایا۔ اس کے ساتھی، رضوان، فوری طور پر مدد فراہم کرنے کے لیے اس کی طرف بڑھا۔ یہ واضح ہو گیا کہ سلائیڈ کے دوران نسیم نے اپنے دائیں کندھے کو زیادہ بڑھا دیا تھا۔ اگرچہ وہ چند منٹوں کے بعد کھڑا ہونے میں کامیاب ہو گیا، لیکن وہ باؤنڈری رسیوں سے پرے کھڑا تھا۔ ٹیم کے فزیو محمد حارث کو متبادل فیلڈر کے طور پر طلب کیا گیا اور اس کے بعد نسیم کو میدان سے اتار دیا گیا۔ نسیم شاہ کی تکلیف واضح تھی کیونکہ انہیں پویلین میں طبی امداد دی گئی، ایک ڈاکٹر ان کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ اس کی چوٹ نے ٹورنامنٹ میں شرکت جاری رکھنے کی اس کی صلاحیت کے بارے میں خدشات پیدا کیے، اور اس کے ساتھی اور شائقین ان کی حالت کے بارے میں اپ ڈیٹس کا بے چینی سے انتظار کر رہے تھے۔
-

ایشیا کپ 2023 ،باکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹ سے شکست دے کر سپر فور کا پہلا میچ جیت لیا
لاہور قذافی سٹیڈیم ،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹو ں سے شکست دے دی ، ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو سات وکٹوں سے ہرا دیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کی جانب سے دیا گیا 194 رنز کا ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر 39.3 اوور میں حاصل کر لی۔
پاکستان کی جانب سے امام الحق 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ رضوان نے ناقابل شکست 63 رنز کی باری کھیلی۔قبل ازیں بنگلادیش کی پوری ٹیم 39 ویں اوور میں 193 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، وکٹ کیپر بلے باز مشفق الرحیم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، نسیم شاہ نے 3، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورافتخار احمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن یہ آغاز بنگلادیش کیلئے اچھا ثابت نہ ہوسکا، میچ کے دوسرے اوور میں بنگلادیشی اوپنرز مہدی حسن میراز بغیر کوئی رنز کیے نسیم شاہ کی گیند پر فخر زمان کو کیچ دے بیٹھے۔
بنگلادیش کو دوسرا نقصان پانچویں اوور کی چوتھی گیند پر لٹن داس کی صورت اٹھانا پڑا جب بنگلادیشی بیٹر لٹن داس 16 رنز بنا کر شاہین کا شکار ہوئے، حارث رؤف نے بھی آتے ہی دھاک بٹھا دی اور اپنے پہلے ہی اوور میں نعیم کو پویلین واپس بھیج دیا جبکہ اپنے دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر بنگلا دیشی بلے باز توحید کو بھی چلتے کیا۔
،پہلی وکٹ فخر زمان کے صورت میں اور دوسری بابر اعظم 22 بالز پر 17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، تیسری وکٹ امام الحق 84 بالز پر 78 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے کریز پر اس وقت محمد رضوان اور سلمان علی آغا موجود ہے قومی ٹیم کو جیتنے کے لئے 97 گیندوں پر 30 رنز درکار ہے
پہلی اننگزبنگلہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور میں قذافی سٹیڈیم میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ اگر ہم زیادہ رنز بناتے ہیں تو اس سے مخالف ٹیم پر دباؤ پڑے گا۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم بھی پہلے بیٹنگ ہی کرتے، گزشتہ رات ہم نے دیکھا کہ حالات نے فاسٹ باؤلرز کی مدد کی، میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے،پاکستان اب تک گروپ اے میں پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس اور 4.76 کے نیٹ رن ریٹ کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ اس کے مخالف آج گروپ بی میں دو پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
گرین شرٹس – کپتان بابر اعظم کی قیادت میں ٹورنامنٹ کا اپنا تیسرا اور پاکستان میں ہونے والا دوسرا میچ کھیل رہے ہیں۔
پاکستان اور نیپال کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ملتان میں کھیلا گیا جب کہ پاکستان اور بھارت کا بلاک بسٹر آمنا سامنا بارش کی وجہ سے روکا گیا، سری لنکا کے پالکیلے میں کھیلا گیا۔ -

ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، جےشاہ
نئی دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر جے شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی۔
باغی ٹی وی: بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے منگل کو پی سی بی کے سابق صدر نجم سیٹھی کے حالیہ تبصروں کا جواب دیا جس میں انہوں نے ذکر کیا کہ انہوں نے اپنے دور میں 2023 کا ایشیا کپ سری لنکا کے بجائے متحدہ عرب امارات میں کرانے کی تجویز دی تھی۔
اے سی سی کے صدر جے شاہ نے بذریعہ ای میل تمام ممبران کو ایشیا کپ کے تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کے حوالے سے وضاحت دی انہوں نے کہا کہ اے سی سی صدر کی حیثیت سے وہ ٹورنامنٹ کروانے کیلئے پُرعزم تھے،ٹورنامنٹ کیلئے سری لنکا کو مشترکہ میزبان بنایا گیا اور ہائبرڈ ماڈل کے تحت پاکستان میں بھی میچز کروائے گئےتاہم یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی قیادت میں ایشیا کپ سے قبل کئی تبدیلیاں ہوئیں-
ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
انہوں نے مزید کہا کہ ان تبدیلیوں کے نتیجے میں کچھ مذاکرات آگے پیچھے ہوئے جس میں میچز کیلئے ٹیکس چھوٹ اور انشورنس جیسے اہم پہلو شامل تھے براڈ کاسٹرز، میڈیا رائنٹس ہولڈرز پاکستان میں ایشیاکپ کے تمام میچز کروانے سے ہچکچارہے تھے جبکہ سیکیورٹی مسائل اور معاشی حالات بھی ان کی بڑی وجہ تھی،مزید برآں، پاکستان میں جاری براعظمی ٹورنامنٹ کے تمام کھیلوں کی میزبانی نہ کرنے کا فیصلہ وہ تھا جو اس میں شامل اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق رائے سے ہوا تھا۔
ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی
انڈین ایکسپریس کے مطابق شاہ نے ایک بیان میں کہا، "ایشیا کپ 2022 کا ایڈیشن یو اے ای میں ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا گیا تھا۔ “اس بات پر زور دینا ضروری ہے کہ ٹی 20 ٹورنامنٹ کی حرکیات کا براہ راست 100 اوور کے ون ڈے فارمیٹ سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔ اس تناظر میں، اے سی سی کے اراکین نے ستمبر کے مہینے میں یو اے ای میں ون ڈے میچز کھیلنے کے بارے میں خدشات کا اظہار کرتے ہوئے اپنی متعلقہ اعلیٰ کارکردگی والی ٹیموں سے رائے حاصل کی اس طرح کا شیڈول ممکنہ طور پر کھلاڑیوں کی تھکاوٹ اور چوٹوں کے بڑھتے ہوئے خطرے کا باعث بن سکتا ہے، خاص طور پر سب سے اہم آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ سے پہلے۔
ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
-

ایشیا کپ:پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان
پاکستان اور بھارت کے درمیان 10 ستمبر کو سری لنکا کے شہر کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-
باغی ٹی وی: پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا آغاز آج سے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہورہا ہےاس مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیمیں آپس میں ٹکرائیں گی،قومی کرکٹ ٹیم سپر فور مرحلے کا اپنا دوسرا میچ 10 ستمبر کو بھارت کے خلاف کولمبو کے پریمیداسا اسٹیڈیم میں کھیلے گی-
تاہم 10 ستمبر کوپاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور میچ کے دوران کولمبو میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے پاکستان اور سری لنکا کا میچ بھی واش آؤٹ ہوسکتا ہے موسمیاتی ماہرین کے مطابق میچ کے دن بارش کا امکان 75 فیصد جبکہ رات کے وقت بارش کا امکان 95 فیصد تک بڑھ جائے گا اس وجہ سے شائقین بہت کم ایکشن اور ممکنہ واش آؤٹ کی توقع کرسکتے ہیں۔
ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں ٹکرائیں گی
پاک بھارت میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دیا جائے گا اس طرح دونوں ٹیموں کیلئے فائنل تک رسائی کیلئے اپنے بقیہ دونوں میچز جیتنا ضروری ہوجائیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا-
ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی
-

ایشیا کپ سپُر فور مرحلہ:بنگلا دیش کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور: ایشیا کپ کے سپر فو ر مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
باغی ٹی وی: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کا پہلا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان کھیلا جارہا ہے گا، مقابلے کا آغاز آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا گزشتہ روز ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا تھا پاکستان نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے، محمد نواز کی جگہ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
Our playing XI for the Super 4 match against Bangladesh 🇵🇰💪#AsiaCup2023 | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/kEfGMsvsgr
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) September 5, 2023
ٹیم میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، فخر زمان، سلمان علی آغا، امام الحق، افتخار احمد، محمد رضوان ، فہیم اشرف، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
واضح رہے کہ پاکستان ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکا ہے، قومی ٹیم نے اب تک دو میچ کھیلے جن میں سے پہلے میں نیپال کو شکست دی جبکہ دوسرا میچ بھارت کے خلاف تھا جو بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔
ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی
-

آئی سی سی ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
سڈنی: آسٹریلیا نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی: کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، حتمی اسکواڈ کی آئی سی سی کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی آسٹریلین اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکیس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی کا کہنا ہے کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں، تمام کرکٹرز انڈیا کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور انڈیا کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ:بھارت نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
واضح رہے کہ آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ رواں سال اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائے گا، ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور فائنلسٹ نیوزی لینڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا، میگا ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے-
آئی سی سی ورلڈ کپ:جنوبی افریقا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-

ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی
کولمبو سے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضامندی کے بعد جے شاہ نے پھر انکار کردیاجس پر سابق چیئرمین پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو میں کروانے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟-
باغی ٹی وی : ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور سری لنکا کررہے ہیں، بارش کے بعد متفقہ طورپر بقیہ میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی طے کیے جانے کے باوجود صدراے سی سی جے شاہ نے یکطرفہ طور پرتمام میچز کولمبو میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔
BCCI/ACC informed PCB today that they had decided to shift next India-Pak match from Colombo to Hambantota because of rain forecasts. Within one hour they changed their mind and announced Colombo as the venue. What’s going on? Is India afraid to play and lose to Pakistan ? Look… pic.twitter.com/8LXJnzoXNf
— Najam Sethi (@najamsethi) September 5, 2023
اس فیصلے پر سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان اگلا میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک گھنٹے کے اندر انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور کولمبو میں میچ کروانے کا اعلان کیایہ کيا ہو رہا ہے? کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟،انہوں نے پوسٹ میں آئندہ دنوں میں کی جانے والی بارش کی پیش گوئی بھی شیئرکی۔پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ
دوسری جانب ایشیاکپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی ایشیاکپ ٹورنامنٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے دوسری جانب براڈ کاسٹررز کی جانب سے ہمبنٹوٹا میں میچز کرانے کیلئے لاجسٹک کے انتظامات شروع کر دیے گئے تھے،اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔
برطانیہ نےروسی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا
ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے-
-

افغانستان کی جیت صرف دو رنز کے فاصلے پر، سری لنکا نے سپر فور میں جگہ بنا دی
ایشیا کپ 2023 کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے آخری کوالیفائر میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کو جیت کے لیے 292 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں افغانستان کی ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی۔
افغانستان کو کوالیفائر مرحلے میں جانے کے لیے سری لنکا سے یہ میچ 37.2 اوورز میں جیتنا تھا جس کے لیے افغان بیٹرز نے بھرپور کوشش کی مگر ناکام رہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سری لنکا کے کپتان نے کہاکہ ہم زیادہ اسکور بنا کر افغانستان کو پریشر میں لائیں گے۔
اس موقع پر افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہاکہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور مرحلے تک رسائی ممکن بنانے کی کوشش کریں گے۔اسقو