Baaghi TV

Category: کھیل

  • ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا میڈل جیت لیا

    ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا میڈل جیت لیا

    پاکستان کے جیولن تھروور ارشد ندیم نے تاریخ رقم کرتے ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوا دیا ہے جبکہ ہنگری کے شہر بڈاپسٹ میں ہونے والی چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے مقابلے میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیتا، وہ گولڈ میڈل جیتنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا سے آدھے میٹر سے بھی کم فرق کی وجہ سے دوسرے نمبر پر رہے۔

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی انٹرینشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کوسلور میڈل جیتنے پر مبارکباد دی جبکہ صادق سنجرانی کا شاندار کامیابی پر ارشد ندیم کے لئے دس لاکھ روپے انعام اپنے جیب سے دینے کا اعلان اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی انٹرنیشل ایتھلیٹ ارشد ندیم کے گھر جاکر انعام دیں گے

    جبکہ صادق سنجرانی نے کہا کہ ارشد ندیم کی کامیابی نے پاکستان نام ایک بار پھر روشن کردیا، ارشد ندیم نے کم وسائل کے باوجود عالمی فورم پر بہترین کارکردگی دیکھائی، اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی ارشد ندیم پاکستان کےلئے ٹائٹل لیکر آئیں گے.

    خیال رہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین تھرو فائنل میں ارشد ندیم نے تیسری باری میں 87.82 میٹرز کی تھرو کی جو تمام 6 تھروز میں سے ان کی سب سے بہترین تھرو تھی تاہم وہ 88.17 میٹر کی تھرو کرنے والے بھارت کے نیرج چوپڑا کو پیچھے نہ چھوڑ پائے ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    ارشد ندیم نے پہلی تھرو میں 74.80، دوسری تھرو میں 82.81، تیسری تھرو میں 87.82 ، چوتھی میں 87.15 جبکہ چھٹی تھرو میں 81.86 میٹر تک جیولن پھینکا ۔ پانچویں باری میں ان کی تھرو کو فاؤل قرار دیا گیا تھا۔ تاہم ارشد اور نیرج کے درمیان آخری تھرو تک گولڈ کیلئے کشمکش رہی، جب چوتھے نمبر پر آنے والے جولین ویبر نے اپنی آخری تھرو 79.01 میٹر کی، کی تو اس کے ساتھ ارشد ندیم کا میڈل یقینی ہوگیا اور پھر جیکب ویڈلیج بھی ارشد ندیم کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہے۔

    آخری باری میں ارشد ندیم کو 88.17 میٹر سے بڑی تھرو کرنا تھی لیکن انہیں اس میں کامیابی نہ ملی اور ان کی آخری تھرو 81.86 میٹر کی رہی جس کی وجہ سے نیرج چوپڑا گولڈ اور ارشد ندیم سلور میڈل کے حقدار قرار پائے ۔

  • بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

    بی سی سی آئی صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی

    ورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر راجر بنی نے دورہ پاکستان کی تصدیق کر دی۔

    باغی ٹی وی: ایک بیان میں راجر بنی نے کہا کہ میں اور نائب صدر راجیو شکلا چار ستمبر کو پاکستان پہنچیں گے، پاکستان میں سرکاری عشائیے کے علاوہ ایشیا کپ میچز بھی دیکھیں گے مجھے پاکستان جانے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، میرا پاکستان کا دورہ ہمیشہ یادگار رہا، پاکستانی بہت مہمان نواز ہیں،اُمید ہے میرے دورہ پاکستان سے پاک بھارت کرکٹ روابط کو فائدہ ہوگا، پاک بھارت مقابلے ایشیز سے بڑے اور سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کرکٹ کے لیے اہم ہیں۔

    پی سی بی کی منیجنگ کمیٹی کے موجودہ چیئرمین ذکا اشرف کی جانب سے 15 اگست کو بی سی سی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کو ایک باضابطہ دعوت نامہ دیا گیا تھابنی سری لنکا سے واپس آنے کے ایک یا دو دن بعد بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کے ساتھ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور جائیں گے جہاں وہ پالی کیلے میں ہونے والے ہندوستان پاکستان میچ میں شرکت کریں گے-

    پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

    واضح رہے کہ راجر بنی 18 سال بعد پاکستان کا دورہ کریں گے، آخری مرتبہ وہ 2005 میں ایشین کرکٹ کونسل کے کیمپ کے لیے پاکستان آئے تھے۔

    بنی کا محض ایک بشکریہ دورہ ہے اور جیسا کہ معاملات کھڑے ہیں، متعلقہ بورڈ کے سربراہوں کے درمیان کوئی باضابطہ ملاقاتیں نہیں ہوتیں امکان ہے کہ بنی اور شکلا اپنے دو روزہ دورے کے دوران 3 یا 5 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں بھی شرکت کریں گے۔

    بی سی سی آئی کی جانب سے ملک کا دورہ کرنے سے معذوری ظاہر کرنے کے بعد ٹورنامنٹ کے میزبان پاکستان کو 13 میں سے صرف چار میچز الاٹ کیے گئے ہیں اس کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل کے ساتھ سمجھوتہ طے پانے سے قبل کئی فلیش پوائنٹس کا سامنا کرنا پڑا، جس کی صدارت جے شاہ نے کی، جو کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری بھی ہیں، ہائبرڈ ماڈل پر دستخط کرنے کے لیے۔

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    30 اگست سے شروع ہونے والے چھ ملکی ایشیا کپ میں نیپال کے ساتھ بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ گروپ میں رکھا گیا ہے۔ فائنل میں پہنچنے کی صورت میں دونوں ٹیمیں زیادہ سے زیادہ تین بار کھیل سکتی ہیں۔

  • ایشا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں نیپال سے ہو گا

    ایشا کپ کا آغاز 30 اگست کو ملتان میں نیپال سے ہو گا

    قومی بلے باز سعود شکیل کو ایشیا کپ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے،نوجوان طیب طاہر بطور اضافی کھلاڑی ایشیا کپ اسکواڈ کے ساتھ رہیں گے لنکن پریمیئر لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم، امام الحق اور نسیم شاہ کل لاہور پہنچیں گے تینوں قومی کرکٹر ایک روز گھر آرام کے بعد پیر کو ایشیا کپ اسکواڈ جوائن کریں گے۔ٹیم انتظامیہ نے لنکن پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو سہولت فراہم کی ہے۔ بابر، امام الحق اور نسیم شاہ اتوار کو لاہور جائیں گے اور پیر کی شام کو ٹیم میں شامل ہوں گے۔کھلاڑی 29 اگست بروز منگل ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گے۔ ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کا مقابلہ 30 اگست کو ملتان میں نیپال سے ہوگا۔پاکستانی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، امام الحق، محمد حارث ، محمد نواز، محمد رضوان ، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، سعود شکیل، شاہین آفریدی اور اسامہ میر شامل ہیں

  • بلائنڈ ورلڈ گیمز میں قومی کرکٹ نے بھارت کو فائنل میں شکست دے دی

    بلائنڈ ورلڈ گیمز میں قومی کرکٹ نے بھارت کو فائنل میں شکست دے دی

    أئی بی ایس اے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستان نے فائنل میں بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم ورلڈ بلائنڈ گیمز کرکٹ میں گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب ہو گئی، بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں پر 184 رنز بنائے،بھارتی بلائنڈ ٹیم کی جانب سے ٹومپکی 76 اور رمیش 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جسکے بعد قومی بلائنڈ ٹیم نے ہدف 15 ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا محمد سلمان 48، بدر منیر 41 اور نثار علی 36 رنز بنا کر نمایاں رہے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ گیمز میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی قومی ٹیم نے ایونٹ میں بھارت، بنگلہ دیش، آسٹریلیا اور انگلینڈ کو شکست دی ہے پاکستان بلائنڈ ٹیم نے اس سے قبل گروپ مرحلے میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دی تھی

  • پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

    پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا

    سری لنکا میں تین میچوں کی سیریز میں افغانستان کو وائٹ واش کرنے کے بعد پاکستان آئی سی سی مردوں کی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔سیریز سے قبل پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھا جو آسٹریلیا سے صرف دو پوائنٹس پیچھے تھا۔ تاہم، ان کی 3-0 سے فتح کے ساتھ، پاکستان اب 119 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں سرفہرست آ گیا ہے۔رواں سال ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کا یہ دوسرا موقع ہے۔ وہ مئی میں پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے پہلے چار میچ جیتنے کے بعد سب سے پہلے ٹاپ پر پہنچے تھے۔ تاہم، وہ نیوزی لینڈ سے پانچواں اور آخری میچ ہار گئے، جس کی وجہ سے آسٹریلیا کو دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع ملا۔پاکستان اب 2023 کے ایشیا کپ میں حصہ لے گا اور چھ ٹیموں کے اس ٹورنامنٹ میں اس کا پہلا میچ 30 اگست کو ملتان میں نیپال کے خلاف ہوگا۔اس کے بعد وہ ورلڈ کپ کے باضابطہ وارم اپ فکسچر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا مقابلہ کریں گے، اس سال کے ٹورنامنٹ میں ان کا پہلا مقابلہ 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں نیدرلینڈ کے خلاف ہوگا۔

  • کولمبو،پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر 0-3 سے برتری حاصل کی

    کولمبو،پاکستان نے افغانستان کو 59 رنز سے ہرا کر 0-3 سے برتری حاصل کی

    افغانستان اور پاکستان کی تیسری اور آخری ون ڈے میچ میں قومی ٹیم افغانستان کو 59 رنز پر ہرا کر میچ اپنے نام کر دیا پاکستان نے ون ڈے سیریز 0-3 سے جیت لی 269 رنز کےتعاقب میں افغانستان 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 268 رنز بنائے ابتدا میں پاکستان کی کار کردگی زیادہ متاثر کن نہیں تھا .کولمبو میں ہونے والی میچ میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹگ کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے افغانستان کی ٹیم کو جیت کیلئے مقررہ 50 اوورز میں 269 رنز کا ہدف دیا۔قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن شروع میں مشکلات کا شکار رہی، اوپنر بلے باز فخر زمان 27 جبکہ امام الحق 13 رنز پر گلبدین نائب کا شکار بنے۔کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے وکٹ پر جم کر بیٹنگ کی تاہم رنز کی رفتار انتہائی سست رہی، بابر اعظم 86 گیندوں پر 60 جبکہ محمد رحوان 79 گیندوں 67 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کی دیگر کھلاڑیوں میں آغا سلمان نے ناقابل شکست 38، محمد نواز نے 30، سعود شکیل نے 9 اور شاداب خان نے 3 رنز کی اننگز کھیلی۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب اور فرید احمد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
    افغانستان نے بیٹنگ شروع ہونے کے ساتھ ہی 15 اورز میں 5 رنز بنا کر فہیم اشرف کے بال پہ اوٹ ہو گئے، جس کے بعد ریاض حسن 34 اور ابراہیم زردان 0 پر پویلین لوٹ گئے،اسکے بعد حشمت اللہ شاہدی 13، جبکہ شاہد اللہ 37 رنز بنا کر شاداب کے بال کا نشانہ بنے،جسکے بعد گلبدین نائب کو سلمان اغا نے کیچ آوٹ کر کے 0 پر واپس لوٹا دیا،محمد نبی 3 اور راشد خان کو محمد نواز نے 16 رنز پر اوٹ کر دیا،مجیب الرحمن نے سب سے زیادہ 64 رنز بنا کر اوٹ ہو گئے،اسکے بعد اخری وکٹ فہیم ملک شاہین شاہ آفریدی کے بال کا نشانہ بن کے پوری ٹیم 209 رنز پر ڈھیر ہو گئ،
    شاداب خان نے 3 وکٹ حاصل کئے جبکہ شاہین افریدی ،فہیم اشرف ،اور محمد نواز نے 2،2 وکٹ حاصل کر لئے،اسی طر ح سلمان علی آغا نے بھی ایک وکٹ حاصل کر دی

  • نیزہ بازی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے دو گولڈ مڈلز اپنے نام کئے

    نیزہ بازی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم نے دو گولڈ مڈلز اپنے نام کئے

    نیزہ بازی ورلڈکپ میں پاکستان نے آخری دن 2 گولڈ میڈلز جیت لئے پاکستانی گھڑ سوار تصور عباس لک نے انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا، آخری دن پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں بھی نمبر ون رہتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا،اس طرح مجموعی طور پر پاکستان ورلڈکپ میں دوسرے نمبر پر رہا , سعودی عرب پہلے اور بھارت تیسرے نمبر پر رہا ،نیزہ بازی ورلڈکپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 5 میڈلز اپنے نام کر دئیے، صدر پاکستان فیڈریشن صاحبزادہ سلطان محمد علی کے مطابق پاکستان نے ورلڈکپ میں ورلڈکلاس پرفارمنس دی ،اور پاکستانی گھڑسواروں نے دنیا کو بتادیا کہ وہ ورلڈکلاس سوار ہیں ،

  • کولمبو، افغانستان کی بیٹنگ لائن تنزلی کا شکار 7 وکٹ کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی

    کولمبو، افغانستان کی بیٹنگ لائن تنزلی کا شکار 7 وکٹ کے نقصان پر 99 رنز بنا سکی

    کولمبو،تیسرے ون ڈے کے میچ میں افغانستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی جس میں افغانستان کا99 رنز پہ 7 کھلاڑی آوٹ ہو گئے ہے،افغانستان نے 32.2 اوورز میں 99 رنز بنائے تاہم 7 کھلاڑی آوٹ ہونے کے بعد افغانستان کو جیتنے لے لئے 207 رنز درکار ہے، افغانستان کے کھلاڑی گل باز نے 15 بال پر 5 رنز بنا کر پولین واپس لوٹ گئے جبکہ ابراہیم زدران 11 بالز پر کوئی رن نہ دے سکے،اس وقت ریاض حسن 34 اور حشمت اللہ شاہد 13 رنز پر آوٹ، گلبدین نبی 0 پر پولین لوٹ گئے،محمد نبی 3 اور راشد خان 16 رنز بنا سکے،اس وقت شاہد اللہ 23 اور مجیب الرحمن 1 رن کے ساتھ کریز پر موجود ہے ،

  • پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    پاکستان ہاکی فیڈریشن کوبحال کر دیا گیا،لیٹر جاری

    اسلام‌ آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بحال کردیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : 24 اگست کو صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر نے فیڈریشن کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے پی ایچ ایف کے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداروں کو ہٹا دیا تھا،خالد سجاد کھوکھر نے بتایا تھاکہ پی ایچ ایف کے تمام ممبران کو 31 اگست کو کانفرنس میٹنگ میں اعتماد کاووٹ لیناپڑے گا، یہ فیصلہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی 16 اگست کو ہونے والی میٹنگ میں کیا گیا تاہم اب پی ایچ ایف صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر نے سیکرٹری سمیت تمام عہدیداران کو کام جاری رکھنےکیلئےلیٹر جاری کردیا ہے،دوسری جانب پی ایچ ایف کا کانگریس کا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے اجلاس 31 اگست کو اسلام آباد میں شیڈول تھا صدر پی ایچ ایف نے 23 اگست کو جاری ہونے والے لیٹر کو منسوخ کردیا، پی ایچ ایف کے ایگزیکٹو بورڈ ممبران نے مشاورت کے بعد اجلاس ملتوی کرنے سفارش کی جسے منظور کرلیا گیا۔

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    یاد رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے تمام آفیشلز کو معطل کر دیا ہے اور وزیراعظم آفس کی ہدایات پر تمام عہدیداروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہےجاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کی نگرانی میں ملک بھر میں کلبوں کی اسکروٹنی کروائی جائے گی۔

    شہباز شریف بھی پاکستانی کرکٹرز کی بولنگ کے مداح

  • پاکستان نے افغانستان کو 269 رنز کا ہدف دے دیا

    پاکستان نے افغانستان کو 269 رنز کا ہدف دے دیا

    ہمبٹونا،پاکستان نے 8 وکتوں کے نقصان پہ افغانستان کو کو جیت کے لئے 269 رنز کا ہدف دے دیا،پاکستان نے افغانستان کے خلاف ایک روزہ سیریز کے تیسرے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قومی ٹیم نے 268 رنز بنائے کپتان بابراعظم 60 اور محمد رضوان 67 رنز بنا سکیں اسکے باوجود 43 اوورز میں 6 وکٹوں پر 196 رنز بنا لیے۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے جار رہے سیریز کے تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔فخرزمان اور امام الحق نے اوپننگ شراکت میں 36 رنز بنائے تاہم تجربہ کار فخرزمان 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔امام الحق نے پہلے دونوں میچوں میں نصف سنچریاں بنائی تھیں تاہم تیسرے میچ میں ناکام ہوئے اور 30 گیندوں کا سامنا کرنے کے بعد 13 رنز بنائے اور ٹیم کو 52 کے اسکور پر چھوڑ گئے۔افغانستان کی ٹیم میں آخری میچ میں جگہ بنانے والے باؤلر گلبدین نائب نے پاکستان کی ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔کپتان بابراعظم کا ساتھ دینے وکٹ کیپر محمد رضوان میدان میں آئے اور دونوں بلے بازوں نے سنچری شراکت قائم کرکے ٹیم کو ایک اچھی پوزیشن پر لے کر آئے اور اس دوران دونوں بلے بازوں نے اپنی نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 67 اور بابراعظم نے 60 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان نے اپنی اننگز میں ایک چھکا اور 6 چوکے لگائے جب کہ بابراعظم کی اننگز میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھے۔ ان کے علاوہ آغا سلمان نے 38، محمد نواز نے 30، فخر زمان نے 27 رنز کی اننگز کھیلی، امام الحق 13، سعود شکیل 9، شاداب خان 3 اور فہیم اشرف 2 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 2 ، فرید احمد نے 2، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔آج قومی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئیں، ٹیم میں محمد نواز، فہیم اشرف، وسیم جونیئر اور سعود شکیل کو شامل کیا گیا ہے، سعود شکیل کا یہ ڈیبیو میچ ہے۔ٹاس کے موقع پرگفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ آج کے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف،نسیم شاہ، آل راؤنڈر افتخار احمد اور اسامہ میر کو آرام دیاگیا ہے۔بابر کا کہنا تھا کہ پہلے دس اوورز مشکل ہوں گے ، زیادہ سے زیادہ رنز بناکر افغان ٹیم پر دباؤ بڑھائیں گے۔دوسری جانب آل راؤنڈر عظمت اللہ عمرزئی سائیڈ اسٹرین کی وجہ سے میچ سے باہر ہوگئے، آل راؤنڈر گلبدین نائب کو آج ہونے والے میچ کے لیے افغان ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔واضح رہے کہ یہ میچ جیت کر پاکستان ٹیم ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آجائےگی۔