Baaghi TV

Category: کھیل

  • مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک  جبکہ 80 زخمی

    مڈغاسکراسٹیڈیم میں بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 زخمی

    مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا داخلی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے12 افراد ہلاک ہوگئے ، 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں،مڈغاسکر کے وزیراعظم حادثے کے موقع پر اسٹیڈیم میں مومود تھے، انہوں نے حادثے کو المناک قرار دیا جبکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔

    انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں سے 11 کی حالت تشویشناک ہے ریاست زخمیوں کے طبی اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، میں تمام متاثرہ خاندانوں سے انہوں نے اظہار تعزیت کرتا ہوں-

    ایشیا کپ،ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں ریڈ کراس کے کارکنوں کو ایتھلیٹکس ٹریک کے قریب درجنوں زخمیوں کا علاج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے،خیال رہے کہ انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کا گیارہواں ایڈیشن 25 اگست سے 3 سمتبر تک جارہے گا۔

    قبل ازیں 2018 میں مڈغاسکر اور سینیگال کے درمیان افریقن کپ آف نیشنز فٹ بال ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائنگ گیم سے قبل کرش میں ایک شخص ہلاک اور کم از کم 37 زخمی ہو گئے2019 میں، اسٹیڈیم میں ایک کنسرٹ میں بھگدڑ مچنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے انڈین اوشین آئی لینڈ گیمز ایک کثیر کھیلوں کا ایونٹ ہے جس میں خطے کے ممالک شامل ہیں-

    خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی،نسیم شاہ

  • ایشیا کپ،ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    ایشیا کپ،ڈی آئی جی آپریشنز کا قذافی سٹیڈیم کا دورہ، سکیورٹی اقدامات کا جائزہ

    وفاقی کابینہ نے ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے فوج، رینجرز تعیناتی کی منظوری دیدی

    کابینہ سے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن کے ذریعے منظوری لے لی گئی، فوج اورپنجاب رینجرزکی تعیناتی 27 اگست سے6 ستمبر تک ہوگی، پنجاب رینجرز کی تعیناتی سکینڈ ٹیرکیوآرایف موڈ میں ہوگی، پاک فوج کی تعیناتی تھرڈ ٹیر کیوآرایف موڈ میں ہوگی،ایشیا کپ کی سیکیورٹی کیلئے اسپیشل فورسز اسٹینڈ بائی رہیں گی،نگران پنجاب حکومت نےفوج اوررینجرزکی تعیناتی کیلئے درخواست کی تھی،ایشیا کپ کے 4 میچز پاکستان میں شیڈول ہیں، ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور3میچزقذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہیں،

    لاہور پولیس نے صوبائی دارالحکومت میں ایشیاء کپ کے ہونے والے میچز کی سکیورٹی کو حتمی شکل دے دی۔ ڈی آئی جی آپریشنز سید علی ناصر رضوی نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا۔ ایس ایس پی توقیر نعیم، ایس پی ماڈل ٹاؤن، اے ایس پی گلبرگ و دیکر افسران موقع پر موجود تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سٹیڈیم کے اطراف کئے جانے والے سکیورٹی اقدامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے قذافی سٹیڈیم کے گردنواح سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے افسران کو کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی بارے ہدایات دیں۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے،

    سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ لاہور پولیس ماضی کی طرح ایشیاء کپ میں بھی ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کو بھرپور سکیوٹی فراہم کرے گی۔انہوں نے متعلقہ افسران کو قذافی سٹیڈیم اور نشتر سپورٹس کمپلیکس کی روزانہ کی بنیاد پر سکریننگ اور ملحقہ علاقوں میں قائم ہوٹلوں، کرایہ داروں اور دوکانوں میں سرچ آپریشنکرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ نشتر سپورٹس کمپلیکس کے داخلی و خارجی راستوں پر موثر نفری تعینات کی جائے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جائے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوانوں کو الرٹ رہتے ہوئے گردو نواح نظر رکھنے کا بھی حکم دیا۔

  • خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی،نسیم شاہ

    خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی،نسیم شاہ

    نسیم شاہ کا کہنا تھا میں نیٹ میں بھی بیٹنگ کی بہت پریکٹس کرتا ہوں کیونکہ مجھے مشکل صورتحال میں بیٹنگ ملتی ہے اور گراؤنڈ میں صرف کوشش کرتا ہوں جو میرے ہاتھ میں ہے، عزت دینے والی اللہ کی ذات ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا پریشر صورتحال میں خود کو پرسکون رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے لیکن میں یہی کوشش کرتا ہوں کہ جو میرے ہاتھ میں ہے وہ کروں، باقی اللہ مدد کرتا ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔میچ کے بعد انٹرویو دیتے ہوئے نسیم شاہ کا کہنا تھا اس سال جتنی بار آخر میں میری بیٹنگ آئی ہے، خدانخواستہ مجھے ہارٹ اٹیک نہ ہو جائے کسی دن۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان میچ جیتا، اس جیت کی ہمیں ضرورت تھی، جب گراونڈ میں گیا تو شاداب خان پر بھی یقین تھا کہ ہم میچ فینش کریں گے، شاداب کے آؤٹ ہونے کے بعد ساری ذمہ داری خود لے لی۔

  • ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا

    قومی جیولن تھروورارشد نے ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کے فائنل اورپیرس اولمپکس کیلیے کوالیفائی کرلیا جبکہ ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ 2023 ہنگری میں جیولن تھرو کے مقابلے جاری ہیں، اور ارشد ندیم نے پہلی کوشش 70.63 اور دوسری کوشش میں 81.53 میٹرکی تھرو پھینکی ہے۔


    جبکہ کوالیفائنگ راونڈ میں ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 86.79میٹر کی تھرو لگائی۔ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ کا فائنل 27 اگست کو کھیلا جائے گا۔


    دوسری جانب برازیل فٹ بال ٹیم کے مڈفیلڈر اینڈری سینٹوس نے انگلش فٹ بال کلب ناٹنگھم فاریسٹ کو جوائن کر لیا جبکہ 19 سالہ نوجوان اینڈری سینٹوس نے جنوری میں انگلش کلب چیلسی میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے 33 مقابلوں میں ٹیم کی نمائندگی کی اور 8 گول سکور کیے۔

    جبکہ فاریسٹ میں شمولیت کے حوالے سے اینڈری سینٹوس کا کہنا تھا کہ میں یہاں آ کر بہت خوش اور پرجوش ہوں، میں جانتا ہوں کہ فاریسٹ ایک بڑا کلب ہے، سینٹوس کا کہنا تھا کہ کلب کے پاس اچھے کھلاڑی ہیں اور وہ اچھا فٹ بال کھیلتے ہیں جو میرے لیے اہم ہے، پریمیئر لیگ میں کھیلنا میرا ہمیشہ سے خواب رہا ہے اور میں لیگ میں کھیلنے سے لطف اندوز ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا۔

  • چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے؟ عدالت نے پوچھ لیا

    چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے؟ عدالت نے پوچھ لیا

    لاہور ہائیکورٹ: پی سی بی کے چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی

    عدالت نے وفاقی حکومت، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا ،درخواست ذکا اشرف کی جانب سے دائر کی گئی، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کو آگاہ کیا جائے چئیرمین پی سی بی کا انتخاب کب ہونا ہے۔ پی سی بی انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کیوں نہیں آیا۔وکیل ذکاء اشرف نے کہا کہ اگلے ایک ہفتے میں انتخابی شیڈول عدالت پیش کر دیا جائے گا۔ ایک ہفتے میں ہی انتخابات کروائے جائیں گے۔ الیکشن کمشنر پی سی بی نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔ بورڈ آف گورنرز کے موجودہ اور سابق ممبران نے جا کر حکم امتناعی لے لیا۔ تنازعہ پیدا ہونے کے بعد وفاقی حکومت نے پی سی بی کا نیا بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دیا۔ وزیراعظم نے کابینہ سے منظوری کے بعد بورڈ آف مینجمنٹ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔ موجودہ بورڈ آف مینجمنٹ نے انتخابات کرانے کاعمل شروع کیا۔ انتخابی عمل کے پہلے مرحلے میں جسٹس ر تصدق حسین جیلانی کو تعینات کیا۔

    وکیل ذکاء اشرف نے کہا کہ سیکرٹری پی سی بی نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو ذکاء اشرف کو ہٹانے کے لئے خط لکھ دیا۔ سیکرٹری پی سی بی اپنی مینجمنٹ کمیٹی کا چئیرمین لانا چاہتا ہے۔سیکرٹری الیکشن کمیشن نے سیاسی تعیناتیاں ختم کرنے کا خط تمام اداروں کو بھجوایا۔ پی سی بی کا ملک میں ہونے والےعام انتخابات سے کوئی تعلق نہیں۔ چئیرمین بورڈ آف مینجمنٹ پی سی بی کی تعیناتی وفاقی حکومت نے کی، نگران حکومت منتخب حکومت کےفیصلوں کو ختم کرنے کا اختیار نہیں رکھتی،عدالت سیکرٹری پی سی بی کی جانب سے لکھے گئے خط کو کالعدم قرار دے،عدالت نے وفاقی حکومت،سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو 28 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے

    ،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا نے اس حوالے سے غلط خبریں چلائی

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

    پی سی بی کے بورڈ آف گورننس کے لئے دو اراکین کی منظوری دی گئی

  • کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے

    کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے

    آئی سی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ،آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

    ورلڈ کپ میچز کی جنرل سیل پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے شروع ہو گی ،دنیا بھر کے کرکٹ فینز آن لائن اپنے پسندیدہ میچز کے ٹکٹ بک کرا سکیں گے ،زیادہ سے زیادہ فینز آسانی سے ٹکٹ خرید سکیں اس لیے مرحلہ وار ٹکٹوں کی فروخت ہو گی ،نان انڈیا وارم اپ میچز اور نان انڈیا ایونٹ میچز کے ٹکٹوں کی فروخت آج شروع ہو گی ،انڈیا کے مختلف وینیوز پر ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت 30 اگست سے شروع ہو گی

    پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی فروخت 3 ستمبر کو شروع ہو گی ، سیکریٹری بھارتی بورڈ جے شاہ کا کہنا ہے کہ آج ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو رہی ہے وینیوز فینز کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں،آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف الرڈائس کا کہنا ہے کہ ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے تاریخی ایونٹ کا حصہ بننے کے لیے اپنی سیٹیں محفوظ بنالیں ،ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا،فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائےگا

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

    ، رواں برس 50 واں ورلڈ کپ بھارت میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہو گا، پہلا میچ مودی کے آبائی علاقے احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا،

  • نیکسٹ جنریشن فائنل مقابلے 2023 سے 2027 تک جدہ میں ہوں گے

    نیکسٹ جنریشن فائنل مقابلے 2023 سے 2027 تک جدہ میں ہوں گے

    ٹینس کے انڈر 21 کھلاڑیوں کے لیے سیزن کے اختتام پر نیکسٹ جنریشن فائنل مقابلے 2023 سے 2027 تک جدہ میں کھیلے جائیں گے جبکہ ایسوسی ایشن آف ٹینس پروفیشنلز کے تحت پہلی مرتبہ ٹینس کے مقابلے سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں منعقد ہوں گے اور خیال رہے کہ یہ ٹورنامنٹ 2017 میں شروع ہونے کے بعد سے میلان میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کی انعامی رقم کو بھی گذشتہ سال 14 لاکھ ڈالر سے بڑھا کر بیس لاکھ ڈالر کر دیا گیا۔

    اے ٹی پی نے مارچ میں متعددعلاقوں میں میزبان شہروں کا جائزہ لینے کے لیے بولی لگانے کا عمل شروع کیا تھا جبکہ اے ٹی پی کے چیئرمین اینڈریا گوڈنزی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اے ٹی پی ٹور واقعی عالمی ہے اور ٹینس کے کھیل کے فروغ کے لیے نئی مارکیٹوں کی تلاش مرکزی حیثیت رکھتی ہے۔ اگلی نسل کے اے ٹی پی فائنلز کو جدہ میں لانا ہمارے پاس نوجوان آبادی والے خطے میں نئے شائقین کی حوصلہ افزائی اور ٹینس کے ارد گرد ناظرین کو متحد کرنے کا موقع ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی
    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ اپنے نام کر دی
    علاو ازیں انھوں نے کہا کہ ہم جدہ اور سعودی ٹینس فیڈریشن کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ ہم مل کر ایونٹ کی ناقابل یقین کامیابی کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں تاہم گوڈنزی نے اس سال کے اوائل میں کہا تھا کہ سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی ہے۔

  • ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی

    ہمبنٹوٹا،پاکستان نے افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی

    پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان کو 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی،پاکستان نے حدف 49.5 اوور میں حاصل کر دیا،قومی ٹیم نے 302 رنز بنا کر جیت اپنے نام کر دی, تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو دلچسپ مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی۔سری لنکا کے شہر ہمبنٹوٹا میں کھیلےگئے تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نسیم شاہ کی اہم اننگز کی بدولت 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا۔ افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کہ بہترین ثابت ہوا، افغان اوپنرز نے ٹیم کو 227 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا اور افغان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے۔جواب میں قومی ٹیم نے 301 رنز کا ہدف 49.5 اوورز میں آخری وکٹ پر حاصل کرلیا۔افغانستان کے 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اوپنر فخر الزمان اور انعام الحق نے اننگز کا آغاز کیا، پاکستان کو جلد ہی پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب فخر الزمان فضل حق فاروقی کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے انہوں نے 5 چوکوں کی مدد سے 34 بالوں پر 30 رنز بنائے۔ اس طرح 8.6 اوورز میں 52 رنز پر پاکستان کی پہلی وکٹ گر گئی۔انعام الحق کا ساتھ دینے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انٹری دی تو انہوں نے انعام الحق کے ساتھ ملک کر قومی ٹیم کے اسکور کو 170 رنز پر پہنچا دیا بابر اعظم 6 چھکوں کی مدد سے 66 بالوں پر 53 سکور کرنے میں کامیاب ہوئے انہیں فضل الحق فاروقی کی گیند پر حشمت اللہ نے کیچ آوٹ کر کے پویلین کی راہ دکھا دی، اس طرح 30.4 اوورز میں 170 کے اسکور پر پاکستان کی دوسری وکٹ گر گئی، پاکستان کی تیسری وکٹ اس وقت گر گئی جب مڈل آرڈر بیٹسمین رضوان 7 گیندوں پر 2 رنز سکور کر کے حشمت اللہ شاہدی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہو تے ہوئے شکار بنے۔ پاکستان کی چوتھی وکٹ 37.5 اوورز میں 208 کے مجموعی سکور پر گری جب سلمان علی آغا کو محمد نبی کی گیند پر رحمان اللہ گربازنے کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا۔
    انہوں نے 15 گیندوں پر 14 رنز سکور کیے، پاکستان کے 5 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اسامہ میر تھے جو صفر پر آؤٹ ہوئے، انہیں بھی محمد نبی کی گیند پر شاہد اللہ نے کیچ پکڑ کر پویلین بھیجا، پاکستان کے 6 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی اوپنر انعام الحق تھے جنھوں نے عمدہ اننگز کھیلتے ہوئے 4 چوکوں کی مدد سے 105 بالوں پر 91 رنز بنائے، ان کا کیچ مجیب الرحمٰن کی گیند پر ریاض حسین نے پکڑا۔پاکستان کی ساتویں وکٹ 258 رنز پر گری جب افتخار احمد 24 گیندوں پر 17 رنز بنا کر عبدالرحمان کی گیند پر محمد نبی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔پاکستان کے 8 ویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شاہین شاہ آفریدی تھے جن کا کیچ فضل الحق فاروقی کی گیند پر راشد خان پکڑا، شاہین شاہ آفریدی نے 5 گیندوں پر 4 رنز سکور کیے۔پاکستان کی 9 ویں وکٹ 290 کے مجموعی سکور پر گری جب شاداب خان 35 گیندوں پر 48 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے، انہیں فضل الحق نے رن آؤٹ کیا۔

  • جاوید آفریدی کا ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام

    جاوید آفریدی کا ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے کا انعام

    پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ورلڈ جونئیر سکواش چیمپئن حمزہ خان کو 10 لاکھ روپے کے اعلان کردہ انعام کا چیک ان کے حوالے کردیا گیا۔
    اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے، زلمی فاونڈیشن مستقبل میں بھی قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔حمزہ خان نے 37 سال بعد پاکستان کو ورلڈ جونیئر اسکواش کا ٹائٹل جتوایا تھا، اس تاریخی کامیابی پر زلمی فاونڈیشن اور پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے حمزہ خان کیلئے 10 لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔ 

  • بابر اعظم نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کر دیا

    بابر اعظم نے ایک اور کارنامہ اپنے نام کر دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ون ڈے انٹرنیشنل (ون ڈے) کرکٹ میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر کے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی ہے۔ ہمبنٹوٹا میں افغانستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ کے دوران، بابر نے پہلی 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز (5142) بنانے کا اعزاز حاصل کیا۔یہ ایک قابل ذکر کارنامہ ہے کیونکہ اس ریکارڈ کے پچھلے ریکارڈ رکھنے والے ہاشم آملہ نے اپنی پہلی 100 ون ڈے اننگز میں 4946 رنز بنائے تھے۔
    بابر اب 100 ون ڈے اننگز کے بعد سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں میں سرفہرست ہیں، اس کے بعد ہاشم آملہ (4946)، ویو رچرڈز (4607)، شائی ہوپ (4436) اور جو روٹ (4428) ہیں۔