انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخوں اعلان کر دیا ائی سی سی کے مطابق ائندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکہ میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 4 سے 30 جون تک ہوگا،،، میزبان ملکوں کے 10 وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا ہے،،، امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے،،، امریکہ کے نئے وینیوز پر ہونے والے لیگ اور کوالیفائرز میچز کے دوران ائی سی سی کے وفود گراؤنڈز اور انتظامات کے معیار کا معائنہ کیا تھا، امریکہ سمیت ویسٹ انڈیز کے وینیوز کا حتمی بھی اعلان جلد کر دیا جائے گا۔
Category: کھیل
-

ماڈل کے ساتھ اسکینڈل پر عامر خان کی شادی تنازعات کا شکار
پاکستانی نژاد بر طانوی باکسر عامر خان کا ماڈل سمیرا کے ساتھ اسکینڈل مبینہ طور پر ان کی اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا باعث بن گیا ہے، کیونکہ ان کے ایک دوسرے سے الگ رہنے کے خبریں آرہی ہے،ایک غیر ملکی اخبار کے مطابق باکسر عامر نے ماڈل سمیرا سے قابل اعتراض تصاویر کا مطالبہ کیا تھا اور اس سے وعدہ کیا کہ وہ ان تصاویر کو دیکھ کر ڈیلیٹ کر دیں گے غیر ملکی اخبار نے بتایا ہے کہ اس وقت سے فریال اور عامر الگ رہ رہے ہیں اور فریال اپنی شادی ختم کرنے یا نہ کرنے پر وقت لے رہی ہیں۔ اس جوڑے کی شادی 2013 سے ہوئی ہے اور ان کے تین بچے ہیں، دو بیٹیاں، سات سالہ لامائسہ، اور پانچ سالہ علینہ اور ایک بیٹا محمد تین سال کا ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ فریال مشکل وقت سے گزر رہی ہیں اور اپنے بچوں کی فلاح و بہبود پر توجہ دے رہی ہیں۔
واضح رہے کہ باکسر عامر کی جانب سے اس بات کا اعتراف کیا گیا تھا کہ اس نے ماڈل سے غیر اخلاقی تصاویر کا مطالبہ کیا تھا جس پر وہ شرمندہ ہے اور اس نے خود کو دوسری خواتین کو ٹیکسٹ کرنے سے روکنے کے لئے تھراپی کے تحت جانے پر بھی آمادگی ظاہر کی تھی، لیکن انکی اہلیہ باکسر عامر خان کے ان حر کتوں سے دلبرداشتہ ہو گئی ہے،اسلئے وہ آنے والے وقت میں اس رشتے میں رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ کرے گی، -

مصر کا ڈبلیو ایس ایف سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر کی تصدیق کا مطالبہ
ورلڈ اسکواش فیڈریشن نے کہا ہے کہ مصری اسکواش حکام نے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔
جمعرات کو ڈبلیو ایس ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مصری اسکواش فیڈریشن نے حمزہ کی عمر کی تصدیق کے لیے درخواست جمع کرائی ہے۔
یہ فیصلہ 17 سالہ حمزہ نے مصر کے محمد زکریا کو شکست دے کر 23 جولائی کو ورلڈ جونیئر چیمپئن شپ جیت کر 37 سال بعد پاکستان کو جونیئر اسکواش ٹائٹل واپس دلانے کے بعد کیا گیا ہے۔ڈبلو ایس ایف کے منظور شدہ تمام جونیئر ایونٹس سے پہلے، کھلاڑیوں کو شناخت، قومیت اور عمر ثابت کرنے کے لیے اپنا پاسپورٹ اور اسکواش پرسنل آئیڈینٹیفکیشن نمبر جمع کرانا چاہیے،بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی فیڈریشن کے طور پر، ڈبلو ایس ایف کی ذمہ داری ہے کہ وہ مصری اسکواش فیڈریشن کی درخواست کی مکمل تحقیقات کرے۔ تحقیقات مکمل ہونے تک مزید کوئی تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔”
پی ایس ایف کے سیکرٹری ظفریاب اقبال نے کہا کہ "کسی بھی دوسرے ایونٹ کی طرح، حمزہ خان کی عمر کا طبی معائنہ کیا گیا تھا اس سے پہلے کہ وہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے لیے نامزد ہوں۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہمارے پاس ان کی عمر کے تمام دستاویزی ثبوت موجود ہیں جو انہیں عالمی جونیئر چیمپئن شپ میں کھیلنے کے اہل ثابت کرتے ہیں۔” -

ایشین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے لئے قومی ٹیم یکم اگست کو روانہ ہو گی
ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی ،قومی ٹیم کے تین آفیشلز کو ویزوں کا تاحال انتظار ہے، ہیڈکوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزہ ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے پاکستانی ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگا، قومی ٹیم واہگہ کے راستے بھارت داخل ہوگی، اور عمر بھٹہ کی قیادت میں براستہ امرتسر چنائے جائے گی۔بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن لاہور میں ہے۔
ایشیئن چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا سے ہوگا، روایتی حریف بھارت سے ٹاکرا 9 اگست کو ہوگا- -

پاک بھارت میچ احمد آباد میں ہی شیڈول، 15 اکتوبر کے بجائے کسی اور تاریخ کو ہو گا، جے شاہ
سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے پاک بھارت میچ کی تاریخ بدلنے کی تصدیق کر دی پاک بھارت میچ احمد آباد میں ہی شیڈول، 15 اکتوبر کے بجائے کسی اور تاریخ کو ہو گا، جے شاہ کے مطابق احمد آباد میں 15 اکتوبر سے ہی ناورتری تہوار کی وجہ سے سیکورٹی ایجنسیز کے کہنے پر تاریخ بدلنا پڑی لہذا 3 ممبر ممالک نے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست دی، سیکرٹری بھارتی بورڈ کے مطابق کس کس ملک نے میچز ری شیڈول کرنے کی درخواست کی، جے شاہ نے یہ نہیں بتایا.آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں پاک بھارت میچ کے وینیو کی تبدیلی کا فیصلہ ایک سے دو روز میں ہونے کا امکان ہے۔ نئی دلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے حوالے سے تمام ریاستی کرکٹ نمائندوں کی ہنگامی میٹنگ بلائی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے کا امکان ہے۔ تاہم اس تبدیلی کے حوالے سے جے شاہ کا کہنا تھا کہ دو سے تین ممبرز ممالک نے میچز کے درمیان وقفہ کم ہونے کی وجہ سے شیڈول میں تبدیلی کی درخواست کی ہے، اس کے ساتھ ساتھ جے شاہ نے کہا کہ ورلڈ کپ کے جاری شدہ شیڈول میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی جائیں گی۔
-

ناروے کوہ پیما نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا
ناروے کی ایک خاتون اور ان کے نیپالی شیرپا گائیڈ 8 ہزار میٹر (26,246 فٹ) سے اوپر کی تمام چوٹیوں کو سر کرنے والی دنیا کی تیز ترین کوہ پیما بن گئیں۔ دونوں نے آج پاکستان میں کم ترین وقت میں K2 کو سر کیا، جو کہ صرف تین ماہ میں ان کا 14 واں بلند ترین پہاڑ ہے۔
نیپالی آرگنائزنگ کمپنی کے ایک اہلکار نے بتایا کہ نارویجن خاتون کرسٹن ہریلا، 37، اور نیپال کے 35 سالہ ٹینجین (لاما) شیرپا نے K2 کا پیمانہ طے کیا، جو آٹھ دیگر گائیڈز کے ساتھ 8,611 میٹر (28,251 فٹ) پر دنیا کا دوسرا سب سے اونچا ہے تاشی نے کہا کہ چند مہینوں میں تمام 14 بلند ترین چوٹیوں پر چڑھنا ایک مشکل کارنامہ ہے، جو عام طور پر کئی کوہ پیما سالوں میں کرتے ہیں۔
انہوں نے نیپال سے تعلق رکھنے والے نرمل پورجا کو ہرا کر تیز ترین کوہ پیمائی کا ریکارڈ قائم کیا جس نے 2019 میں تمام چوٹیاں چھ ماہ اور ایک ہفتے میں مکمل کیں۔ ان کے تازہ کارنامے کی تصدیق پہاڑ پر موجود دیگر کوہ پیماؤں نے بھی کی لیکن اس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈسے ہونا باقی ہے۔ -

پی ایس بی کی جانب سے ہاکی ٹیم کو ایشئین چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کی اجازت مل گئی
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ایشین چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا۔پاکستان سپورٹس بورڈ نے 3 اگست سے بھارت کے شہر چنائی میں شروع ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کی شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے۔
این او سی متعلقہ وزارتوں اور دیگر متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی ایشین میں پاکستان کے علاوہ میزبان بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا کی دیگر ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اپنی مہم کا آغاز 3 اگست کو ملائیشیا کے خلاف میچ سے کرے گا جس کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔ -

وزیر اعظم ٹیلنٹ ہنت یوتھ سپورٹس فٹبال میں پشاور ریجن پہلے نمبر پر
وزیراعظم ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ سپورٹس فٹبال خواتین صوبائی سطح کے لیگ مقابلے میں پشاور ریجن ٹیم فاتح رہا، مردان ریجن نے دوسری اور سوات ریجن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
صوبائی سطح کے لیگ مقابلے عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چارسدہ میں رنگارنگ تقریب کے ساتھ احتتام پذیر ہوگئے، مقابلوں میں پشاور ریجن، مردان ریجن، بنوں ریجن، ہزراہ ریجن اور سوات ریجن کی خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
چارسدہ لیگ مقابلوں کے کھلاڑیوں اور افیشلز نے صوبائی سطح کے لیگ مقابلوں کے انعقاد کے لیے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان نوجوانوں باالخصوص خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور نکھار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں جو کہ ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لیے نیک شگون ہے۔
چارسدہ ،،لیگ مقابلوں کے سیکرٹری و باچا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سپورٹس شبانہ خٹک نے کہا کہ صوبائی سطح پر لیگ مقابلوں کےلئے تمام کھلاڑیوں کا انتخاب ٹرائلز کر زریعے نہایت شفاف طریقے کار کے مطابق یقینی بنایا گیا ہے اور لیگ سے بہترین ٹیلنٹ سامنے ایا ہے جو اگے صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔ -

کولمبو ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دے دی
کولمبو : پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں اننگز اور 222 رنز سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔
باغی ٹی وی: دوسری اننگز میں پاکستان کی عمدہ بولنگ سے سری لنکا کی پوری ٹیم 188 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 3 وکٹیں گرائیں دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 576 رنز پر اننگز ڈیکلیئر کی تھی سلمان علی آغا 132 جبکہ محمد رضوان 50 رنز بنا کر نا ٹ آؤٹ رہے۔
سری لنکا کے اوپنر نشان مدوشکا 33، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 41، کوشل مینڈس 11، دھننجیا ڈی سلوا 10، سدیرا سماراوکراما 5، رمیش مینڈس 16، دنیش چندیمل ایک جبکہ پرباتھ جے سوریا اور اسھیتا فرنینڈو صفر پر آؤٹ ہوئے۔ انجیلو میتھیوز 63 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
فواد عالم کے ہاں بیٹے کی پیدائش
ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے پہلی اننگز میں 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے تھے اور اسے سری لنکا کےخلاف پہلی اننگز میں 397 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی کھیل کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان کی پوزیشن مستحکم رہی ،قومی ٹیم کے اوپنر عبداللہ شفیق 201 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، عبداللہ شفیق نے 322 گیندوں پر 200 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 19 چوکے اور 4 چھکے شامل ہیں۔
سعود شکیل 57 ، شان مسعود 51 اور بابراعظم 39 رنز بناکر نمایاں رہے، سرفرازاحمد 14 اور امام الحق نے 6 رنز بنائے، سری لنکا کے اسیتھا فرنینڈو 3 اور پرابتھ جے سوریا نے 2 وکٹیں حاصل کیں تیسرے روز وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو کنکشن قانون کے تحت فائنل الیون میں شامل کیا گیا تھا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، سلمان علی آغا، نعمان علی، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔
کولبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنا ڈالے
-

کولبو،ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنا ڈالے
کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل میں بھی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ دیئے میچ کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز بنالیے۔کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز عبداللہ شفیق کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ کے نقصان پر 563 رنز بنالیے اور 397 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔عبداللہ شفیق نے 201 رنز کی اننگز کھیلی، وہ جاوید میانداد اور حنیف محمد کے بعد ڈبل سنچری کرنے والے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔
آغا سلمان نے بھی ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کرتے ہوئے 132 رنز بنالیے ہیں۔پہلی اننگز میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے سعود شکیل نے بھی نصف سنچری بنا کر 146 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، سعود ابتدائی 7 ٹیسٹ میں ففٹی پلس اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔آغا سلمان 132 اور محمد رضوان 37 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔سری لنکا کی جانب سے اسیتھا فرنینڈو نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا دو وکٹیں حاصل کرسکے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 166 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی، دھننجیا ڈی سلوا 57 اور دنیش چندی مل 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ فاسٹ بولر نسیم شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
