Baaghi TV

Category: کھیل

  • اسنوکر ورلڈ کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    اسنوکر ورلڈ کپ،پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

    پاکستان نے اسنوکر ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 1-3 سے مات دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔

    قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑی محمد آصف اور اسجد اقبال نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کے پنکج ایڈوانی اور برجیش دمانی کو واضح برتری سے شکست دی۔سیمی فائنل کے پہلے فریم میں بھارت نے برتری حاصل کی، تاہم دفاعی عالمی چیمپئن محمد آصف نے زبردست کم بیک کرتے ہوئے دوسرے فریم میں برجیش دمانی کو 23-120 سے شکست دی، جس میں اُن کی 77 پوائنٹس کی شان دار بریک بھی شامل تھی۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان نے اعتماد بحال کیا اور بقیہ فریمز میں بھارتی جوڑی کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

    ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہانگ کانگ چائنا-2 سے ہوگا، جہاں قومی کھلاڑی اپنے سابقہ عمدہ تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل جیتنے کیلئے پُرامید ہیں۔

  • میچ فکسنگ سمیت کرکٹ کی دنیا میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں،سرفراز نواز

    میچ فکسنگ سمیت کرکٹ کی دنیا میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں،سرفراز نواز

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے سوانح عمری لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میچ فکسنگ سمیت کرکٹ کی دنیا میں چونکا دینے والے انکشافات کرنے جا رہا ہوں۔

    فیس بک پر جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں سرفراز نواز نے کہا کہ وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آ رہی ہیں،سرفراز نواز نے کہا کہ اُس خفیہ دنیا سے پردہ اٹھا رہا ہوں جسے جوا مافیا نے طویل عرصے سے چھپا رکھا تھا، اکیلا کھڑا رہا اُن لوگوں کے خلاف جو خاموشی سے کھیلوں کو اپنے مفاد کے لیے موڑتے رہے،یہ وہ لمحہ ہے جب میں وہ سب کچھ کہہ رہا ہوں جسے دوسروں نے کہنے کی ہمت نہ کی۔ اب وہ سچائیاں جو سایوں میں دھکیل دی گئی تھیں، منظرِ عام پر آ رہی ہیں۔ وہ سب کچھ کہہ رہا ہوں جسے دوسروں نے کہنے کی ہمت نہ کی۔

    واضح رہے کہ سرفراز نواز نے 55 ٹیسٹ اور 45 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

  • تین ملکی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    تین ملکی سیریز: پاکستان کی سری لنکا کو 7 وکٹوں سے شکست

    تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے شاندار کارکردگی جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو 7 وکٹوں سے ہرایا اور 129 رنز کا ہدف 15.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 80 رنز کی شاندار ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، جس میں 6 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔ دیگر بیٹرز میں صائم ایوب نے 20، بابر اعظم نے 16 رنز بنائے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا بغیر رنز کے آؤٹ ہوئے۔ عثمان خان 5 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ سری لنکا کے چیمرا نے 2 اور شانکا نے 1 وکٹ لی۔

    اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 128 رنز بنائے۔ جانتھ لیانا 41، کوشال پریرا 25 اور کامل مشہارا 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ سلمان مرزا، فہیم اشرف اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ لی۔

    میچ میں پاکستان نے ایک تبدیلی کی، انجری کے باعث شاہین آفریدی کی جگہ سلمان مرزا کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ قومی ٹیم کل اپنا تیسرا میچ زمبابوے کے خلاف کھیلے گی

    ڈھاکہ میں پھر ایک سیکنڈ کے وقفے سے دو ہلکے زلزلے

    ڈمپر سے ہلاکت اور فائرنگ،ضمانت منسوخ کے فیصلے کے بعد لیاقت محسود فرار

    9مئی مقدمہ،یاسمین راشد کی ضمانت منظور

  • راشد لطیف نے  متنازع  بیان  پر غیرمشروط معافی مانگ لی

    راشد لطیف نے متنازع بیان پر غیرمشروط معافی مانگ لی

    سابق کپتان راشد لطیف نے سوشل میڈیا اور انٹرویوز میں دیے گئے بیانات پر وضاحتی بیان جاری کردیا، راشد لطیف نے اپنے تمام متنازع بیانات پر غیرمشروط معافی مانگ لی۔

    راشد لطیف کا کہنا ہے کہ محمد رضوان کو فلسطینی حمایت پر کپتانی سے ہٹانے سے جوڑنا بلاجواز ہے، بیان نامناسب تھا، کسی ٹھوس ثبوت پر مبنی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ اظہار رائے میں ذمہ دارانہ، شواہد پر مبنی اور محتاط رویے رکھوں گا، ملک کی ساکھ مقدم ہے، غیر ذمہ دارانہ تبصرے کا سوال ہی نہیں بنتا۔سابق کپتان راشد لطیف نے گفتگو میں منصفانہ، متوازن، تعمیری کردار ادا کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

  • ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز کی فائنل میں رسائی

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان شاہینز کی فائنل میں رسائی

    ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے دوحا میں کھیلے گئے ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں سری لنکا اے کو 5 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

    پاکستان اب اتوار کو فائنل میں بنگلادیش کا سامنا کرے گا۔سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز اسکور کیے۔ غازی غوری نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے ناقابل شکست 39 رنز بنائے، جبکہ معاذ صداقت نے 23 اور احمد دانیال و سعد مسعود نے 22،22 رنز کی اہم اننگز کھیلیں۔ سری لنکا کی جانب سے پرمود مدھوشن نے 4 جبکہ تراوین میتھیو نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    153 رنز کے تعاقب میں سری لنکا اے کی ٹیم نے آخری گیند تک مقابلہ تو کیا لیکن 9 وکٹوں پر 148 رنز بنا کر ہدف سے 5 رنز دور رہ گئی۔ ملن 40، ویشن 29 اور لاستھ 27 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، تاہم دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عبید شاہ، شاہد عزیز اور احمد دانیال نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔شاندار آل راؤنڈ کارکردگی پر سعد مسعود کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا

    ایشز کا دھماکے دار آغاز: پہلے دن 19 وکٹیں، بیٹنگ لائن بری طرح ناکام

    بھارتی دفاعی ناکامیاں: سازش کے بیانیے یا اندرونی کمزوریوں کی پردہ پوشی؟

    اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

  • ایشز کا دھماکے دار آغاز: پہلے دن 19 وکٹیں، بیٹنگ لائن بری طرح ناکام

    ایشز کا دھماکے دار آغاز: پہلے دن 19 وکٹیں، بیٹنگ لائن بری طرح ناکام

    آسٹریلیا میں جاری ایشز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کا آغاز غیر معمولی رہا، جہاں پرتھ میں پہلے ہی روز بیٹنگ لائنیں یکے بعد دیگرے پست ہوتی گئیں اور مجموعی طور پر 19 وکٹیں گر گئیں۔ تیز رفتار گیندبازی نے دونوں ٹیموں کے بیٹرز کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔

    انگلش کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، مگر آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ نے بنیادیں ہلا دیں۔ انگلینڈ کی پوری ٹیم دو سیشنز میں صرف 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اسٹارک نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 7 وکٹیں اپنے نام کیں، برینڈن ڈوگٹ نے 2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔پہلی اننگز میں ہیری بروک 52 اور اولی پوپ 46 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جبکہ زیک کرالی اور جو روٹ بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔ ٹیم صرف 32.5 اوورز میں 172 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی بیٹنگ بھی غیر مستحکم دکھائی دی۔ ابتدائی اوور میں ہی جیک ویدریلڈ جوفرا آرچر کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ پوری اننگز کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی بھی انگلش گیندبازی سے پریشان رہے۔ الیکس کیری 26، کیمرون گرین 24 اور ٹریوس ہیڈ 17 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کپتان اسٹیو اسمتھ اور عثمان خواجہ بالترتیب 17 اور 2 رنز بنا سکے۔انگلینڈ کی جانب سے بین اسٹوکس نے 5 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ برائیڈن کارس اور جوفرا آرچر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنا لیے ہیں، جبکہ میچ انتہائی سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو چکا ہے

    بھارتی دفاعی ناکامیاں: سازش کے بیانیے یا اندرونی کمزوریوں کی پردہ پوشی؟

    اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    نوبیل انعام لینے پر ماریا کورینا کو مفرور قرار دیا جائے گا، وینزویلا حکومت

    ٹرمپ کی امن معاہدہ قبول کرنے کی خواہش، زیلنسکی کی مشاورت جاری

  • اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار  نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    اسلامک سولیڈیریٹی گیمز: پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

    پاکستانی پہلوان محمد گلزار نے ریاض میں جاری چھٹی اسلامک سولیڈیریٹی گیمز میں 97 کلوگرام کیٹیگری میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ انہوں نے ترکیہ کے پہلوان رفعت گیداک کو 4-5 کے سخت مقابلے میں شکست دے کر میڈل اپنے نام کیا، جبکہ اس سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ میں افغانستان کے اقبال احمد کو بھی زیر کیا تھا۔

    ایرانی پہلوان امیر علی اظہرپیرا نے فائنل میں قازقستان کے ریضابیک اِتموخان کو 0-5 سے شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔کامیابی کے بعد محمد گلزار نے اپنے اس اعزاز کو افواجِ پاکستان کے آپریشن ’بنیان المرصوص‘، سیکیورٹی اہلکاروں اور شہدا کے نام کرنے کا اعلان کیا۔ صدر پاکستان ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار نے کہا کہ کیمپ میں بہترین تربیت اور محنت نے رنگ دکھایا، یہ کامیابی پوری قوم کے لیے اعزاز ہے۔

    دیگر مقابلوں میں پاکستان کے عنایت اللہ 74 کلوگرام کیٹیگری میں کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل نہ کر سکے اور بحرین کے ماگومیڈ راسل اسلوئیف سے ناکام رہے۔ 65 کلوگرام کیٹیگری میں محمد عبداللہ کو راؤنڈ آف 16 میں ازبکستان کے اومید جان جالولو نے 0-10 سے شکست دی۔

    محمد گلزار کے کانسی کے تمغے کے بعد پاکستان کے مجموعی میڈلز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ ان میں ارشد ندیم کا جیولن تھرو میں گولڈ، یاسر سلطان کا چاندی، جبکہ باکسرز فاطمہ زہرہ اور قدرت اللہ کے دو کانسی کے تمغے شامل ہیں

    نوبیل انعام لینے پر ماریا کورینا کو مفرور قرار دیا جائے گا، وینزویلا حکومت

    ٹرمپ کی امن معاہدہ قبول کرنے کی خواہش، زیلنسکی کی مشاورت جاری

    کھیل میں سیاست،ورلڈ کپ 2027 بھارت سے منتقل ہونے کا امکان

  • کھیل میں سیاست،ورلڈ کپ 2027 بھارت سے منتقل ہونے کا امکان

    کھیل میں سیاست،ورلڈ کپ 2027 بھارت سے منتقل ہونے کا امکان

    پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین فواد اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ 2027 میں بھارت میں شیڈول ویٹرنز کرکٹ ورلڈ کپ ممکنہ طور پر نیوزی لینڈ منتقل ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق 50 سال سے زائد عمر کے کھلاڑیوں کا یہ ایونٹ بھارت میں ہونا ہے، جہاں پاکستان اپنا اعزاز بھی ڈیفینڈ کرے گا۔

    فواد اعجاز کا کہنا ہے کہ بھارت کو دسمبر تک پاکستان ٹیم کو ویزے کی باضابطہ یقین دہانی کرانا ہوگی، اور اگر بھارت ایسا کرنے میں ناکام رہا تو ورلڈ کپ خود بخود نیوزی لینڈ منتقل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھارت کی جانب سے دسمبر تک ویزہ یقین دہانی ملنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ ہمیشہ سے سیاسی تناؤ اور سفارتی کشیدگی کے باعث متاثر رہی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان متعدد سیریز اور میچز یا تو ملتوی ہوئے یا غیر جانبدار مقامات پر منتقل کیے گئے۔

    حال ہی میں بھارت نے پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے بھی انکار کر دیا تھا۔ بھارتی ٹیم نے آخری بار 2008 کے ایشیا کپ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جبکہ بھارت نے پاکستان میں آخری دو طرفہ سیریز 2006 میں کھیلی تھی۔ پاکستان نے بعد ازاں 2008 اور 2013 میں بھارت کا دورہ کیا، مگر بھارت نے جواب میں پاکستان آنے سے ہمیشہ انکار ہی کیا

    بھارتی فضائیہ کے 30 سال میں 534 طیارے تباہ

    ٹی20 ورلڈ کپ 2026 شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا

    پنجاب ضمنی انتخابات: فوج، رینجرز اور پولیس کی سیکیورٹی تعینات

  • ٹی20 ورلڈ کپ 2026  شیڈول 25 نومبر کو  جاری کیا جائے گا

    ٹی20 ورلڈ کپ 2026 شیڈول 25 نومبر کو جاری کیا جائے گا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کے اعلان کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی 25 نومبر کو ممبئی میں باضابطہ طور پر ایونٹ کا شیڈول جاری کرے گی۔ شیڈول کے اعلان کی تقریب میں آئی سی سی چیئرمین جے شاہ شرکت کریں گے، جبکہ اس موقع پر سابق اور موجودہ کرکٹرز کو بھی مدعو کیا جائے گا۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ آئندہ سال فروری اور مارچ میں بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں منعقد ہوگا۔ ایونٹ 7 فروری سے 8 مارچ تک چلنے کا امکان ہے، جس میں 20 ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جن کا اعلان پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

    ٹورنامنٹ میں شامل ٹیموں میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز، افغانستان، بنگلادیش، امریکا، آئرلینڈ، کینیڈا، اٹلی، نیدرلینڈز، نمیبیا، زمبابوے، عمان، نیپال اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں

    فیصل‌آباد فیکٹری بوائلر دھماکا: 20 افراد جاں بحق، مقدمہ درج

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک

  • پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے ناموں پر پی سی بی کی وضاحت

    پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے ناموں پر پی سی بی کی وضاحت

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل کی جانے والی دو نئی ٹیموں کے حوالے سے پی سی بی نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیموں کے شہروں کے نام ابھی حتمی نہیں کیے گئے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کے لیے بڈنگ کا عمل زیرِ غور ہے، اور کامیاب بولی دہندگان کو اپنی ٹیم کے لیے شہر کا نام منتخب کرنے کا مکمل اختیار ہوگا۔ پی سی بی نے بڈنگ کے لیے جن چھ شہروں کے نام فراہم کیے ہیں، ان میں فیصل آباد، راولپنڈی، حیدر آباد، سیالکوٹ، مظفر آباد اور گلگت شامل ہیں۔

    پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے دنیا بھر سے پیشکشیں طلب کی گئی ہیں، جبکہ ٹیکنیکل پروپوزل جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 دسمبر مقرر کی گئی ہے

    ڈیرہ اسماعیل خان: پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، دو اہلکار شہید

    امریکا کا سعودی عرب کو کم ترجیحی ایف-35 طیارے دینے کا منصوبہ