بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ پاکستان کو اس سال ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ .یہ فیصلہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی نے کیا تھا۔مزاری نے بتایا کہ "ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی ہمیں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرے۔”انہوں نے کہا کہ حکومت کو ورلڈ کپ کے کچھ مقامات کے حوالے سے بھی کچھ تحفظات ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان خدشات کو آئی سی سی کے سامنے جائزہ لینے کے لیے رکھے گا۔پاکستان اور بھارت نے پچھلی دہائی کے دوران غیر جانبدار مقامات پر صرف کثیر ٹیموں کے مقابلوں میں ایک دوسرے کو کھیلا ہے کیونکہ جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان سیاسی تعلقات کی خرابی کی وجہ سے دو طرفہ کرکٹ تعطل کا شکار ہے۔
Category: کھیل
-

اسکواش کھلاڑی حمزہ خان کو وزیر اعظم کی جانب سے مبارکباد اور انعام
وزیراعظم شہبازشریف سے جونیئرورلڈ چیمپئن اسکواش حمزہ خان کی ملاقات ہوئی ہے۔انہوں نے کی حمزہ خان کو تاریخی فتح پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہبازشریف نے حمزہ خان کو بطورانعام ایک کروڑروپے کا چیک دیا۔ ملاقات میں جونیئرورلڈ چیمپئن حمزہ خان کے والدین اور پی ایس بی کے وزیر بھی شریک تھے۔ حمزہ خان نے ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیت کر تاریخ رقم کی تھی ،آسٹریلیا کے شہرمیلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ نے مصر کے محمد ذکریا کو تین – ایک سے شکست دی تھی۔حمزہ خان کی جیت کا اسکور 12-10، 12-14، 3-11 اور 6-11 رہا، 37 سال بعد پاکستانی کھلاڑی ورلڈ جونیئرز جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
حمزہ خان کا اسلام آباد ائیر پورٹ پرپرتپاک استقبال آرمی اسپورٹس ڈائریکٹوریٹ ،اسپورٹس بورڈ اوراسکواش فیڈریشن حکام نے کیا۔ -

سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ وفات پا گئے
سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ وفات پا گئے
اعجاز بٹ کی موت لاہور میں ہوئی، اعجاز بٹ کی عمر 85 برس تھی ان کے داماد عارف سعید نے انکی وفات کی اطلاع دی وہ طویل عرصے سے بیمارتھے ۔ انکے نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ، چیئرمین پی سی بی زکا اشرف نے اعجاز بٹ کی وفات پر اظہار افسوس کیا ہے،
اعجاز بٹ 2008 سے لے کر 2011 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین رہے ،دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے اعجاز بٹ سابق ٹیسٹ کرکٹر بھی رہ چکے ہیں اور پاکستان کی جانب سے 8 ٹیسٹ میچز بھی کھیل چکے ہیں
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اعجاز بٹ کی کرکٹ میں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کے مغفرت اور درجات بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور صبر سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر اسحاق ڈار، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز بٹ کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے الگ الگ تعزیتی پیغامات میں انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا
-

ورلڈ اورایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو پولیس نے کیا گرفتار
ورلڈ اور ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن احسن رمضان کو مبینہ طور پر لاہور پولیس نے گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا
لاہور کے علاقے ٹاؤں شپ میں احسن رمضان اسنوکر اکیڈمی میں آئندہ ہونے والے ایونٹس کی ٹریننگ کے لئے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے کہ گرین ٹاؤن تھانے کے اہلکاروں نے رات گئے اسنوکر کلب کھلا رکھنے کی وجہ سے چھاپہ مارا اور کاروائی کرتے ہوئے ورلڈ اسنوکر چیمپئن کو ساتھ تھانے لے گئے، احسن رمضان نے پولیس کو اپنا تعارف کروایا لیکن لاہور پولیس کے اہلکاروں نے ایک نہ سنی، احسن رمضان نے پھر بتایا کہ وہ ٹریننگ کر رہا ہے اور ورلڈ اور ایشین چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت چکا ہے لیکن پولیس نہ مانی اور موبائل اور بیلٹ لے کر حوالات میں بند کر دیا گیا بعد میں قریبی دوستوں کے پہنچنے پر انہیں رہا کیا گیا،
واقعہ کے بعد احسن رمضان نے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں بات بتاتے ہوئے احسن رو پڑے، ویڈیو پیغام میں احسن رمضان کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں تو وہ کہتے کہ ہمارے اوپر کون سا احسان کیا ہے اور غلیظ گالیاں دیں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے کوشش کی اور کامیاب بھی ہوا لیکن مجھے کیا پتہ تھا میرے ملک میں ہی مجھے ذلیل و رسوا کیا جائے گا احسن رمضان نے اپیل کی ہے کہ وزیرِ اعظم اور آئی جی پولیس پنجاب سے اپیل کی ان کے ساتھ انصاف کیا جائے
ورلڈ سنوکر چیمپین احسن رمضان کا تھانہ گرین ٹائون میں پکڑے جانے کا معاملہ، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔سی سی پی او لاہور نے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دیا اور آئندہ 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کر لی، بلال صدیق کمیانہ نے ورلڈ احسن رمضان سے بد سلوکی کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی ہدایت کی، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔
نوٹفکیشن دکھانے اورسارے معاملے کے بعد بیس منٹ بعد تھانہ والوں نے چھوڑا احسن رمضان اور اسکے ساتھیوں کو کلب لیٹ بند کرنے پر پکڑا گیا تھا تھانہ میں احسن رمضان بیس منٹ تک بندرہے
تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
افتخار درانی کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا


-

آئی ایل ٹی 20 نے دوسرے سیزن کے لیے پاکستانی کھلاڑیوں کی شرکت کی تصدیق کردی
انٹرنیشنل لیگ T20 (ILT20) کے منتظمین نے ٹورنامنٹ کے آئندہ دوسرے سیزن پر جوش و خروش کا اظہار کیا ہے، کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی منظوری سے پاکستانی کھلاڑی شرکت کے لیے تیار ہیں۔ILT20 کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے ٹورنامنٹ میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی کھلاڑیوں کو شامل کرنے کے بارے میں پر امید ہے،ILT20 کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے دی نیشنل کو بتایا، "یہ ILT20 کے لیے بڑی خبر ہے کہ پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو سرٹیفکیٹ جاری کرے گا۔ہم سیزن ٹو میں ILT20 میں اعلیٰ معیار کے پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھنے کے لیے پر امید ہیں۔ جو کھیل کو فروغ دے گا، اور ہم اس کے منتظر ہیں۔
تاہم، ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے پاکستان کے مخصوص کھلاڑی کی تصدیق ہونا باقی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو پی سی بی نے ایک ہفتے کے لیے آئی ایل ٹی 20 میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کے دیگر کھلاڑی بھی اپنی دستیابی کے لحاظ سے اس کی پیروی کرنے کا امکان رکھتے ہیں۔اس سے پہلے کرکٹ بورڈ پاکستان نے اطلاع دی ہے، ILT20 کے منتظمین نے شاہین آفریدی، بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت سرفہرست کھلاڑیوں کو ٹیم کی کپتانی کرنے اور تین سال کے معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع کے ساتھ کافی معاہدوں کی پیشکش کی تھی۔ تاہم پی سی بی نے اپنے کھلاڑیوں کو لیگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ پی سی بی کے اس وقت کے چیئرمین رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو آئی ایل ٹی20 میں شرکت کرنے کے بدلے امارات کرکٹ بورڈ سے معاوضے کی درخواست بھی کی تھی۔ -

زمان خان ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے تیار
پاکستانی فاسٹ باؤلر زمان خان اس سال ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں ملک کی نمائندگی کرنے کی خواہش رکھتے ہیں حالانکہ وہ ابھی ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبیو نہیں کر پائے ہیں۔زمان خان کہتا ہے کہ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ چونکہ میں دباؤ کے حالات میں بڑے کھیلوں میں بہت اچھا کر رہا ہوں لہذا اگر مجھے ورلڈ کپ میں کھیلنے کا موقع ملتا ہے تو بحران کے لمحات سے نمٹنے کے یہ تمام تجربات مجھے اتنے بڑے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد کریں گے۔
21 سالہ دائیں ہاتھ کے تیز بالر جو آزاد جموں و کشمیر کے ایک عاجز پس منظر سے آتے ہیں گزشتہ چند مہینوں میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ ڈربی شائر کے ساتھ اپنے دور کے دوران، وہ ٹی ٹوئینٹی بلاسٹ کی نمائندگی کرنے والے ٹاپ وکٹ لینے والوں میں شامل تھے۔زمان نے 14 میچوں میں صرف 16.55 کی اوسط سے 25 وکٹیں حاصل کیں۔زمان نے کہا کہ میں نے جو علم حاصل کیا ہے میں اسے آگے بڑھاؤں گا اور اپنی ٹیم کے لیے اچھا کام کروں گا اور مستقبل میں یہ تجربہ مجھے دنیا بھر کی کسی بھی لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں مدد دے گا۔انگلش کنڈیشنز پر زمان نے کہا کہ برطانیہ میں بولنگ کرنا آسان نہیں ہے کیونکہ بلے باز زیادہ ڈاٹ بال نہیں کھیلتے۔ زمان خان نے کہا کہ وہ خود کو بھی بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہیں ڈربی شائر کے مکی آرتھر کے ساتھ مل کر کام کرنے کا موقع ملا، جو پاکستان کی قومی ٹیم کے ٹیم ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کر رہے ہیں۔آرتھر نے اسے T20 بلاسٹ کے آغاز سے کچھ دن پہلے ہی ٹورنامنٹ میں ڈربی شائر فالکنز کی نمائندگی کرنے کے لیے تیار کیا تھا۔اسکا کا مزید کہنا تھا کہ مکی آرتھر بلاسٹ میں میری کارکردگی سے بہت خوش تھے۔ اس نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا اور مجھے بتاتے رہے کہ میں اس کے لیے میچ ونر ہوں اور ٹیم کی جیت میں بہت زیادہ حصہ ڈال سکتا ہوں۔ اس طرح کے تاثرات نے میرے اعتماد کو بڑھایا،‘‘ -

پی سی بی کے اعلی سطح ٹیکنکل کمیٹی میں انضمام اور حفیظ شامل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان مصباح الحق کی زیر سربراہی اعلیٰ سطح کی کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی قائم کردی ہے جس میں انضمام الحق اور محمد حفیظ بھی شامل ہیں۔
کرکٹ ٹیکنیکل کمیٹی مجموعی ڈومیسٹک ڈھانچے، شیڈول، پلیئنگ کنڈیشنز، نیشنل سلیکشن کمیٹی کی تقرری، نیشنل ٹیم کے کوچز کی تقرری، سینٹرل اور ڈومیسٹک معاہدوں اور امپائرز، ریفریز اور کیوریٹرز کی بہتری کے منصوبوں سمیت کرکٹ کے امور پر سفارشات پیش کرے گی۔
کرکٹ کمیٹی کو اضافی ماہرین کمیٹی میں شامل کرنے کے اختیارات ہوں گے اور یہ روزانہ کی بنیاد پر پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے کہا کہ میں ملک میں کرکٹ کی بہتری کے لیے مصباالحق، انضمام الحق اور محمد حفیظ کو خوش آمدید کہتے ہوئے بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، یہ تین سابق کپتان کرکٹ کی شاندار معلومات رکھتے ہیں اور جدید دور کی کرکٹ کی بہت معلومات رکھتے ہیں،امید ہے ان کے سربراہی میں کر کٹ کو خوب فروغ ملے گا، -

کیا شعیب اور ثانیہ واقعی ایک دوسرے سے جدا ہو گئے؟
سپر اسٹار اسپورٹس جوڑی شعیب اور ثانیہ کی خبریں ایک بار پھر میڈیا میں ان، سابق کپتان کی طرف سے سوشل میڈیا پروفائل سے بھارتی اہلیہ کا نام ہٹانے پر دونوں میں علیحدگی کی خبریں پھر زور پکڑنے لگیں ۔پاکستان اور بھارت کے اسپورٹس اسٹار شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی جوڑی میں اختلافات کچھ عرصہ سے میڈیا میں اِن ہیں ، دونوں کی طرف سے ان خبروں کی تردید یا تصدیق نہ کرنے پر خاموشی چھائی ہوئی تھی،،، سابق کپتان شعیب ملک کے اپنی سوشل میڈیا پروفائل سے ثانیہ مرزا کا نام ہٹانے پر پھر انگلیاں اٹھنے لگی ہیں ،کہ اس کا مطلب میاں بیوی میں علیحدگی کو یقینی سمجھا جائے،شعیب اور ثانیہ کی شادی دوہزار دس میں ہوئی تھی اور ایک بیٹا اذہان ہے،
-

بھارت کو کرکٹ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے،وفاقی وزیر احسان مزاری
قومی اسمبلی قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ کمیٹی کا نواب شیر وسیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا
اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور کا جاٸزہ لیا گیا، کمیٹی رکن مہرین رزاق بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ذکا اشرف کو کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کا نیا سربراہ لگایا ہے، چیٸرمین قاٸمہ کمیٹی نے کہا کہ امید ہے وہ کرکٹ کی بہتری کیلٸے اچھا کام کرینگے ، وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت بارے اہم اجلاس کل بلایا گیا ہے ، بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کرے گی ،بھارت کی دیگر ٹیمیں پاکستان آر رہی ہیں،پاکستان کی ٹیمیں بھارت جا کر کھیل سکتی ہیں تو بھارت کو بھی پاکستان آنا چاہیے ،بھارت کو کرکٹ کھیلنے پاکستان آنا چاہیے،
نواب شیر وسیر نے کہا کہ ذکا اشرف بلاول بھٹو کیساتھ اجلاس میں مصروف ہے، سب کرکٹ کی بہتری چاہتے ہیں، ،قاٸمہ کمیٹی اپنی تجاویز ذکا اشرف کو بھجوائے گی، وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ خود مختار ادارہ نہیں ہے،پی سی بی حکومت پاکستان کو جواب دے ہے ،پی سی بی کو ورلڈ کپ میں شرکت کیلٸے حکومت کی ہی اجازت درکار ہے ، پی سی بی والے حکومت کی اجازت کے بغیر ورلڈ کپ سمیت کہی نہیں جا سکتے، ،
اجلاس میں پاکستان اسکواش فیڈریشن کی کارکردگی کا جاٸزہ لیا گیا،قاٸمہ کمیٹی نے 37 سال بعد ورلڈ جونیٸر اسکواش کا ٹاٸٹل جیتنے پر سراہا ،سیکرٹری پاکستان اسکواش فیڈریشن نے کہا کہ ٹاپ 50 رینکنگ میں اسوقت کوٸی پاکستانی پلیٸر موجود نہیں،ہماری توجہ جونیٸر پلیٸر کی طرف ہے، پاکستان میں خواتین پلیٸرز کی شرکت بہت کم رہی ہے،
پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے
شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ
خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار
ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔
پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،
وفاقی وزیر احسان مزاری نے کہا کہ ہارون ملک نے پاکستان کی فٹبال کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا
-

آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری،بابراعظم کون سے نمبر پر؟
لاہور : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی-
باغی ٹی وی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہے انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےآسٹریلیا کے آسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے-
مارنوس لابوشین تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر براجمان ہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے-
ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس جمعرات …
ساؤتھ افریقہ کےکگیسوربادا دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دو درجے ترقی کے بعد چوتھے پر چلے گئے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی پانچویں نمبر پر آگئے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں تین درجے بہتری چھٹے نمبر پر آگئے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چار درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے میچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے-
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو از سر نو ترتیب دیا جائے گاذرائع کے مطابق ٹرافی کا پاکستان میں 31 جولائی سے 4 اگست ٹور شیڈولڈ تھا لیکن اب بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کے ٹور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنے تینوں گروپ میچز جیت …
پی سی بی کی بھارت جانے کی اجازت کی درخواست حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے ٹور تعطل کا شکار ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ٹور کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے اب پاکستان کے علاوہ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی ٹور مکمل کرے گی۔
چند روز میں ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے کی اجازت کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی آئی سی سی کو نئی تاریخیں تجویز کرے گا، بھارت کے ٹور کے لیے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے اس لیے بورڈ ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت جانے کے لیے حکومتی اجازت کا منتظر ہے۔
پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست قبول
