Baaghi TV

Category: کھیل

  • کولمبو ٹیسٹ میں پہلے دن ہی پاکستان کی کامیابی

    کولمبو ٹیسٹ میں پہلے دن ہی پاکستان کی کامیابی

    کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان نے سری لنکا کو جلد آؤٹ کرنے کے بعد دو وکٹوں پر 145 رنز بنا لیے جبکہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا، ابتداء میں ہی میزبان ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑ گیا جب 9 سکور پر نشان مدھوشکا 4 رنز بنا کر شان مسعود کی گیند پر رن آؤٹ ہو گئے، 23 سکور پر کوشال مینڈس 6 رنز بنا کر شاہین شاہ کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے، اینجلو میتھیوز بھی بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 9 سکور بنا کر نسیم شاہ کی شاندار گیند پر آؤٹ ہوئے۔

    کپتان کرونا رتنے 17 رنز بنا کر نسیم شاہ کی شاندار گیند پر بولڈ ہو گئے، اس دوران چندیمل اور ڈی سلوا نے کچھ مزاحمت دکھائی اور سکور کو آگے بڑھایا، 121 سکور پر چندیمل 34 رنز بنا ہمت ہار بیٹھے اور نسیم شاہ کو وکٹ دے بیٹھے۔ اس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا، ڈی سلوا 57 رنز بنا کر سرفہرست رہے، سماراوکراما 0، مینڈس 27، جے سوریا 1، فرنینڈو 8 بنا کر چلتے بنے، میزبان ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ابرار احمد نے چار شکار کیے جبکہ نسیم شاہ نے تین وکٹیں لیں۔

    قومی ٹیم کی طرف سے اننگز کا آغاز امام الحق اور عبد اللہ شفیق نے کیا، گرین شرٹس کو بھی شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا جب امام الحق 6 گیندوں پر 6 رنز بنا کر فرنینڈو کی گیند پر کریز چھوڑ گئے۔ اس دوران عبد اللہ شفیق اور شان مسعود نے جارحانہ انداز اپنایا اور وکٹ کے چاروں اطراف باؤلرز کی خوب درگت بنائی، دونوں کے درمیان 100 سے زائد کی پارٹنر شپ بنی جس کا خاتمہ ایک مرتبہ پھر فرنینڈو نے شان مسعود کی وکٹ لیکر کیا۔ قومی بیٹر نے 47 گیندوں پر 51 رنز کی باری کھیلی، اس اننگز میں چار چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.39 فیصد تنزلی ریکارڈ
    اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپو رمیں منشیات کی مبینہ خرید و فروخت،انکوائری کمیٹی تشکیل
    عمران خان کی بہنوں سمیت تحریک انصاف کے رہنما اشتہاری قرار
    پہلے روز کھیل ختم ہونے کے دوران قومی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا لیے ہیں، عبد اللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے فرنینڈو نے دو شکار کیے۔

  • دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر

    دوسرا ٹیسٹ،سری لنکا کی ٹیم 166 رنز پر ڈھیر

    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو میں کھیلے جانے والے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مہمان ٹیم نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی پوری ٹیم کو 166 رنز پر آؤٹ کر دیاسری لنکن اوپنر نشان مدوشکا 4 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کوشل مینڈس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ان کے علاوہ انجیلو میتھیوز 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے 17 رنز بنا سکے، اس موقع سری لنکا کے مجموعی طور پر 4 وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنائے تھے.چندیمل اور ڈی سلوا نے پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز کی شراکت قائم کرکے سری لنکا کا مجموعی اسکور 121 رنز پر پہنچا دیا، تاہم نسیم شاہ نے دنیش چندیمل کو امام الحق کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروا دیا اور پاکستان کے لیے خطرناک نظر آنے والی شراکت داری کو توڑ دیا۔
    سری لنکا کو چھٹا نقصان سدیرا سمارا وکرما کی صورت میں اٹھانا پڑا جو ابرار احمد کا شکار بنے، اس کے بعد دھننجیا ڈی سلوا بھی 57 رنز بنا کر ابرار احمد کی باؤلنگ پر سعود شکیل کو کیچ دے بیٹھے۔سری لنکا کی آٹھویں وکٹ 136 رنز پر گری جب شان مسعود نے پربت جے سوریا کر رن آؤٹ کر دیا، اس کے بعد اسیتھا فرنینڈو کو بھی ابرار احمد نے بولڈ کر دیا۔مہمان ٹیم کی آخری وکٹ 166 رنز کے مجموعی اسکور پر گری جب رمیش مینڈس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

  • سربراہ پاک فضائیہ کی حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

    سربراہ پاک فضائیہ کی حمزہ خان کو عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

    سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے حمزہ خان کو آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں منعقدہ ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ، 2023 جیتنے پر مبارکباد دی۔اسکواش کے نوجوان کھلاڑی حمزہ خان نے میلبورن میں کھیلے گئے فائنل میچ میں مصر کے محمد زکریا کو 3-1 کے اسکور سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
    ائیر چیف نے 37 برس بعد ٹائٹل پاکستان واپس لانے پر نوجوان چیمپئن کو مبارکباد دی، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس فتح نے 1986ء میں جان شیر خان کی ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں فتح کی یاد تازہ کر دی۔
    ایئر چیف مارشل ظہیر احمد نے اس جیت کو اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی ایک شاندار واپسی قرار دیا اور کہا کہ پوری قوم کو اس باصلاحیت کھلاڑی کی شاندار کارکردگی پر فخر ہے جس نے اسکواش کے کھیل میں سبز ہلالی پرچم سربلند کیا۔
    سربراہ پاک فضائیہ، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے بطور صدر پاکستان اسکواش فیڈریشن یہ کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملک میں اسکواش کے فروغ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ پاک فضائیہ، پی ایس ایف کے شانہ بشانہ قوم کے لیئے ایسی مزید فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اس مقصد کے لیئے بہترین صلاحیتوں کے حامل نوجوان کھلاڑیوں کی معاونت جاری رکھے گی۔
    ائیر چیف نے کہا کہ پاکستان اسکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائیر وائس مارشل کاظم حماد اور کنٹیجینٹ مینیجر ائیر کموڈور (ریٹائرڈ) آفتاب صادق قریشی کی جانب سے کی گئی بھرپور کاوشوں اور کھلاڑیوں کو معیاری تربیت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اسکواش کے کھیل میں باصلاحیت نوجوانوں کی معاونت کے انکے غیر متزلزل عزم کو سراہا۔ائیر چیف نے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کی تربیت اور کوچنگ کی سہولیات فراہم کرنے پر کوچنگ سٹاف کی محنت کی تعریف کی۔
    انہوں نے اسکواش کے کھیل میں پاکستان کی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرنے کے لیے پی ایس ایف انتظامیہ کی جانب سے کی گئی بھرپور کوششوں کی بھی تعریف کی۔

  • پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کر سکتی ہے،زکاء اشرف

    پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کر سکتی ہے،زکاء اشرف

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان شاہینز کو ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستان شاہینز نے فائنل میں بھارت اے کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا، تمام کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، نوجوان کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا مستقبل ہیں۔
    چیئرمین مینجمنٹ بورڈ نےکہا کہ پاکستان شاہینز نے ثابت کردیا کہ یہ دنیا کی کسی بھی ٹیم سے مقابلہ کرسکتی ہے، امید ہے یہ جیت مستقبل کے لیے ٹیم کو مزید حوصلہ فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شاہینز کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو مستقبل کے لیے تیار کرنا ہے، نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مسلسل مواقع فراہم کرتے رہیں گے، ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت سے ایشیا کپ، ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا۔ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ بھی سری لنکا میں ہے ہم سب کی نیک تمنائیں ٹیم کے ساتھ ہیں، خوشی ہے سری لنکا میں پاکستانی ٹیم نے پاکستان شاہینز کے ساتھ وقت گزارا، تجربات شیئر کیے، اس وقت پاکستانی ٹیم میں زبردست ہم آہنگی ہے ٹیم ایک ہوکر میدان میں اترتی ہے۔
    واضح رہے کہ اتوار کو پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو بڑے مارجن سے شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ کا کامیابی سے دفاع کیا اور بھارت کو 128 رنز کے بڑے مارجن سے عبرتناک شکست دی۔

  • دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز

    دوسرا ٹیسٹ، سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز

    سری لنکا نے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ ہی کھلاڑی کھیلیں گے جو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھیلے تھے۔ سیریز کا فائنل میچ کولمبو میں کھیلا جارہا ہے جس کا ٹاس بارش کے سبب تاخیر سے ہوا،سری لنکن کپتان دیموتھ کرونارتنے کے مطابق ان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

  • بھارتی ٹیم 224 رنر پر ڈھیر، ایمرجنگ ایشیا کپ، فائنل میں پاکستان فاتح

    بھارتی ٹیم 224 رنر پر ڈھیر، ایمرجنگ ایشیا کپ، فائنل میں پاکستان فاتح

    ایمرجنگ ایشیاء کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کا عبرتناک شکست سے دوچار کرکے ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے جبکہ سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہونے والے ایمرجنگ ایشیاء کپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی ہے اور فائنل میں 129 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔


    پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی بالرز کی درگت بنائی اور 8 وکٹوں کے نقصان کے بدلے بھارت کو 353 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی جانب سے طیب طاہر نے شاندار سینچری اسکور کی۔ پاکستان کی جانب سے نمایاں بلے بازوں میں صا حبزادہ فرحان نے 65 ، صائم ایوب نے 59 اور مبصر نے 35 رنز بنائے، جب کہ بھارت کی جانب سے ریان پراگ اور راج وردھن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی، سپریم کورٹ کا بینچ دوسری بار تبدیل
    بین الاقوانی شہرت یافتہ صحافی، اینکر پرسن، کالم نگار ، مدیر اور مصنف حامد میر
    کسی صورت تو ظاہر ہو مری رنجش مرا غصہ
    نگران وزیراعظم بارے پی پی سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی. احسن اقبال
    پاکستان کی جانب سے دیئے جانے والے 353 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی سورما 224 رنز بناکر ڈھیر ہوگئے۔ بھارت کی جانب سے ابھیشک شرما نے 61، سائی سدھارسن نے 29، یش دھل نے 39 رنز اسکور کئے، جب کہ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے 3، ارشد اقبال، مہران ممتاز اور وسیم جونیئر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جب کہ ایک وکٹ مبشر خان نے گرائی، اس طرح پاکستان نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

  • شہناز شیخ نے ایشین چیمئینز  ٹرافی  کے لئے تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کو  خوب مشورے دئے،

    شہناز شیخ نے ایشین چیمئینز ٹرافی کے لئے تربیتی کیمپ کے لئے کھلاڑیوں کو خوب مشورے دئے،

    ہاکی لیجنڈ شہباز شیخ نے ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے لیے لگے تربیتی کیمپ کا دورہ کیا نوجوان کھلاڑیوں کو ٹِپس دیں ۔بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست تک ہونے والی ہاکی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی کھلاڑیوں کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کیمپ جاری ہے ہاکی لیجنڈ شہباز احمد سینئر نے اولمپیئن وقاص اکبر کے ہمراہ دورہ کیا،کوچز اولمپیئن ریحان بٹ,اولمپیئن محمد ثقلین ,اولمپیئن دلاور حسین, اولمپیئن حسیم خان,گول کیپر کوچز عبدالغفور اور امجد علی نے کھلاڑیوں سے ملوایا،مہمان سابق کپتان نے کھلاڑیوں سے ملاقات کے دوران انکی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اپنے تجربات کی روشنی میں ٹپس بھرا لیکچر دیا،

  • ایمرجنگ ایشاء کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    ایمرجنگ ایشاء کپ کا فائنل کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا

    کولمبو میں جاری ایمرجنگ ایشیا کپ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا دفاعی چیمپئن پاکستان کا ناقابل شکست بھارت سے مقابلہ ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے شیڈول ہے، پہلے سیمی فائنل میں میزبان آئی لینڈرز کو ساٹھ رنز سے ہرانے پر حارث الیون کی قومی ٹیسٹ ٹیم سے ملاقات ہوئی ، بابر اعظم، شاہین آفریدی سمیت کھلاڑیوں نے جیت کے لیے قیمتی ٹِپس دیں اور پانچ وکٹوں کا کارنامہ انجام دینے والے ارشد اقبال سمیت سب کی حوصلہ افزائی کی، شاندار فتح کا کیک بھی کاٹا گروپ مرحلے میں بھارت اے نے روایتی حریف پاکستان کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی قومی کھلاڑیوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کرنے کے لیے جیت پر نظریں جما لیں ،

  • تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

    تحفے میں ملنے والے جوتوں کی رقم سے زیادہ ٹیکس

    پاکستان کی ایتھلیٹ صاحب اسرا کو تحفے میں اسپائیک منگوانا مہنگا پڑ گیا ہے جبکہ صاحب اسرا کے لیے بھیجے گئے جوتوں کی مالیت 54 ہزار روپوں کے لگ بھگ ہے تاہم جوتوں پر 67 ہزار کا ٹیکس عائد کر دیا گیا۔ فیضان لاکھانی کے مطابق صاحب اسرا نے کہا کہ مجھے کسی نے مدد کرنے کے لیے تحفے کے طور پر جوتے بھیجے تھے، جب میں کوریئر کمپنی گئی تو مجھ سے ٹیکس کی رقم کا تقاضا کیا گیا، تحفے میں آنے والے شوز پر اتنی بڑا ٹیکس میرے لیے حیران کن تھا۔

    جبکہ قومی ایتھلیٹ نے کہا کہ میرے پرانے جوتے خراب ہو گئے ہیں اس لیے مجھے ان جوتوں کی شدید ضرورت ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس معاملے پر میری مدد کی جائے۔ کمپنی عہدیدار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی سامان حاصل کرتے وقت ٹیکس کی رقم حکام کو ادا کرتی ہے، جو حکومتی ٹیکس ہیں وہ دے کر ہم سامان وصول کرتے ہیں۔
    زرعی آمدن پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا،اسحاق ڈار
    ایس ایچ او اورساتھی افسر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں رنگے ہاتھوں گرفتار

    تاہم یاد رہے کہ صاحب اسرا ساؤتھ ایشین گیمز کی میڈلسٹ اسپرنٹر ہیں۔

  • میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    میرا خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے،عطا تارڑ

    وزیراعظم کے معاون خصوصی اور رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ کیلئے پاکستان کو بھارت میں ضرور جانا چاہیئے-

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں رہنما مسلم لیگ ن عطا تارڑ نے پاکستان کی ورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سےورلڈکپ میں شرکت کے حوالے سے تاحال بات نہیں ہوئی، وزیراعظم کھیلوں کا فروغ چاہتے ہیں، جب تک مسلہ کشمیر حل نہیں ہوتا، کرکٹ ڈپلومیسی کے ذریعے پاک بھارت کا قریب آنا نظر نہیں آتا۔

    تاہم انہوں نے کہا کہ اگر دشمن کو مات دینی ہے تو اس کے ہوم گراؤنڈ پر مات دیں، پاکستان کی کرکٹ ٹیم بھارت سے بہتر ٹیم ہے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کا موازنہ ہوتاتو لوگ کہتےہیں کہ بابر بہتر کھلاڑی ہے، بھارت کے پاس شاہین آفریدی جیسا کوئی فاسٹ بولر نہیں،میں چاہتاہوں بابراعظم سنچری بنائے اور شاہین آفریدی ویرات کوہلی کو بھارت میں آؤٹ کرے-

    بھارت کو پاکستان آ کر کھیلنا چاہیے ورنہ ہم بھی ورلڈکپ ہائبرڈ ماڈل پر کھیلیں …

    انہوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھیں، بھارت آئے نہ آئے ان کی اپنی مرضی ہے لیکن پاکستان کو سو فیصد ورلڈکپ کھیلنے بھارت جانا چاہیے سیاست اور کرکٹ جب بھی مکس ہوئے تو ملک کی تباہی ہوئی ہے، پاکستان کو آئی سی سی کے فورم پر بھارت پر پریشر رکھنا چاہیے کھیل کا میدان کھیل کا میدان رہنا چاہیے، جنگ کا میدان نہیں بننا چاہیے-

    گال ٹیسٹ،پہلا میچ، پاکستان فاتح،سری لنکا کو شکست

    عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسان مزاری کا خیال ہےکہ پاکستان کو بھارت نہیں جانا چاہیے، لیکن یہ ان کا اپنا خیال ہے، بھارت اور پاکستان کے فاسٹ بولرز کا کوئی مقابلہ نہیں رہا، ماضی میں نیوٹرل وینیو پر جب بھی مقابلہ ہوا تو پاکستان نے بھارت کو شکست دی، میرا تو خواب ہےکہ پاکستان بھارت کی سرزمین پر ورلڈکپ لفٹ کرے، کسی اور ملک کی نسبت پاکستان کی بھارت میں ورلڈکپ جیتنے کی اہمیت الگ ہوتی ہے-

    واضح رہے کہ کرکٹ ورلڈ کپ 2023 رواں برس اکتوبر میں بھارت میں شیڈول ہے اور پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا۔

    ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟