Baaghi TV

Category: کھیل

  • ٹرائی سیریز: زمبابوے کی سری لنکا 67 رنز سے شکست کا شکار

    ٹرائی سیریز: زمبابوے کی سری لنکا 67 رنز سے شکست کا شکار

    ٹی ٹوئنٹی ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سری لنکا کو 67 رنز سے شکست دے دی۔

    راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری ٹیم 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سری لنکن کپتان دُسون شناکا 34 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 3 جبکہ رچرڈ ناگاراوا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے، برائن بنیٹ نے 49 اور سکندر رضا نے 47 رنز کی اننگز کھیلی۔سری لنکا کے ونندو ہسارنگا نے 3 اور ایشان ملنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، ایشان ملنگا نے اس میچ میں ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا۔ سری لنکا کی پلیئنگ الیون میں آج ایک تبدیلی کی گئی جبکہ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف پہلے میچ والی ہی ٹیم برقرار رکھی۔

    ٹاس کے بعد گفتگو میں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے کہا کہ پچ پہلے سے استعمال شدہ ہے اور اوس بھی موجود ہے، اس لیے وہ ابتدا میں زمبابوے کی بیٹنگ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رنز روکنا اور سکندر رضا کی جلد وکٹ لینا ضروری ہوگا۔زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے کہا کہ وہ ہدف مقرر کرنے کے بجائے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی حکمتِ عملی اپنائیں گے۔ انہیں یقین ہے کہ ٹیم پہلی شکست کے بعد مضبوط کم بیک کرے گی، جبکہ سری لنکا پاکستان میں حالیہ تینوں ون ڈے میچز ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں نئی شروعات کی امید رکھتا ہے۔

    واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

    کراچی ایئرپورٹ پر ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کا سونا اور غیر ملکی کرنسی ضبط

  • اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ،ارشد ندیم گولڈ میڈل جیت گئے،وزیراعظم کی مبارکباد

    اسلامک سالیڈیریٹی گیمز ،ارشد ندیم گولڈ میڈل جیت گئے،وزیراعظم کی مبارکباد

    پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

    ارشد ندیم نے 83.05 میٹر کی تھرو پھینک کر طلائی تمغہ جیتا، پاکستان ہی کے محمد یاسر سلطان نے 76.04 میٹر تھرو کے ساتھ سلور میڈل اپنے نام کیا جیکہ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز تیسرے نمبر پر رہے،اسلامک سالیڈریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 83.05 کی لمبی تھرو کے ساتھ طلائی تمغہ اپنے نام کیا،پاکستان کے یاسر سلطان نے اپنی چھٹی باری میں 76.04 میٹر تھرو کرکے سلور میڈل جیتا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 میٹر کی تھرو کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ اسلامی یکجہتی کھیلوں (Islamic Solidarity Games) میں پاکستانی جیولن ٹیم کی شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی،وزیرِ اعظم نے ارشد ندیم کی گولڈ اور محمد یاسر کی سلور میڈل جیتنے پر پزیرائی کی اور کہا کہ پاکستانی جیولن کھلاڑی پوری دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں. ارشد ندیم اور محمد یاسر نے کمال محنت اور ہنر سے اسلامی یکجہتی کھیلوں میں کامیابی حاصل کی.کھلاڑیوں اور انکے کوچز کی محنت سے ملک و قوم کا نام روشن ہوا.خوش آئند ہے کہ مختلف فارمیٹس میں کھلاڑی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں.نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے.

  • پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کافیصلہ، گلگت اور فیصل آباد  فائنل

    پی ایس ایل میں دو نئی ٹیموں کافیصلہ، گلگت اور فیصل آباد فائنل

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آئندہ ایڈیشن کے لیے دو نئی ٹیموں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی ہے، جن کے نام گلگت اور فیصل آباد ہونے کا امکان ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے چند روز قبل جن چھ شہروں کو شارٹ لسٹ کیا تھا، اُن میں حیدرآباد، سیالکوٹ، مظفرآباد، فیصل آباد، گلگت اور راولپنڈی شامل تھے، تاہم اب دو شہروں کا انتخاب مکمل کرلیا گیا ہے۔یہ پیشرفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائزز اور لیگ کے بڑے کمرشل اثاثوں کی طویل عرصے سے رکی ہوئی ویلیوایشن بھی مکمل کرلی ہے۔

    دوسری جانب پی ایس ایل انتظامیہ اور ملتان سلطانز کے درمیان معاملات تاحال زیرِ التوا ہیں، اور اطلاعات ہیں کہ فرنچائز کے مالک کی تبدیلی کا امکان موجود ہے، جس کے لیے جلد بولی کا عمل شروع کیا جائے گا

    بحیرۂ عرب کے نگہبان ، پاک بحریہ کی شاندار کامیابی

    مسلح افواج کیلئے 50 ارب روپے کا اضافی بجٹ منظور

    وزیراعظم سے وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کی الگ الگ ملاقاتیں

  • وزیر اعظم کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی  کرکٹ سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    وزیر اعظم کا سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

    وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں سہ ملکی سیریز میں شریک پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں دیے جانے والے ظہرانے میں وزیر اعظم نے تینوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی،اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پا کستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مسلسل انعقاد ملک میں امن و استحکام کا ثبوت ہے۔
    سری لنکا اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں نے پاکستان میں ہونے والی سہ ملکی سیریز میں شرکت کر کےجس جذبے، مہارت اور لگن مظاہرہ کیا، وہ داد کے قابل ہے۔پی سی بی چیئر مین محسن نقوی کی سربراہی میں سیریز کے انتظامات مثالی ہیں۔

    ظہرانے میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر داخلہ و چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی، سری لنکن ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینیویراتھنے اور زمبابوے کے ہائی کمشنر ٹائیٹس ابو بسوتو بھی شریک تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی

  • اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا

    اظہر علی نے پی سی بی سے اختلافات پراستعفیٰ دے دیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے اختلافات کے باعث سلیکشن کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق انہوں نے اپنا استعفیٰ پی سی بی کو بھجوا دیا ہے، جس کے منظور ہونے کا امکان ہے۔اظہر علی سلیکشن کمیٹی کے رکن ہونے کے ساتھ ہیڈ آف یوتھ پروگرام کے طور پر بھی کام کر رہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان سرفراز احمد کو انڈر 19 ٹیم کا انچارج بنانے کے بعد اظہر علی کے اختیارات محدود ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل پی سی بی نے سرفراز احمد کو پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیم کی ذمہ داریاں سونپی تھیں۔اظہر علی اکتوبر 2024 سے سلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے بورڈ کے ساتھ منسلک تھے

    امریکا میں وزیراعظم سے سکھ تنظیم کے صدر کی ملاقات

    صادق آباد: چوروں کی تلاش کرنے والی نجی ٹیم خود اغوا

    استحصال بھی صوبائی سروس کا اور احتساب بھی صوبائی افسران کا،تحریر:ملک سلمان

  • سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

    سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کی زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ فریقی سیریز کے پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 148 رنز کا ہدف آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

    عثمان خان نے 37 اور محمد نواز نے 20 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ فخر زمان 45، صائم ایوب 22 اور صاحب زادہ فرحان 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ کپتان سلمان علی آغا صرف ایک رن اور بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔زمبابوے کی جانب سے بریڈ ایونز نے 2 جبکہ تین بولرز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 147 رنز بنائے۔ اوپنرز نے 72 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، تاہم ابتدائی شراکت کے بعد بیٹرز لائن و لیک سے ہٹ کر مسلسل دباؤ کا شکار رہے۔

    زمبابوے کے اوپنر برائن بینٹ 49 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، مارونامی 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان سکندر رضا 34 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ شاہین شاہ آفریدی، سلمان مرزا، صائم ایوب اور ابرار احمد نے ایک، ایک شکار کیا

    اجیت ڈوول نے بنگلادیش کے قومی سلامتی مشیر کو دہلی میں مدعو کرلیا

  • آئی سی سی کا بابر اعظم پر جرمانہ

    آئی سی سی کا بابر اعظم پر جرمانہ

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستانی بیٹر بابراعظم پر جرمانہ عائد کردیا۔

    آئی سی سی کے مطابق بابراعظم نے سری لنکا کے خلاف تیسرے میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی تھی،آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بابراعظم پر لیول ون خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور کرکٹر کے ڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی شامل کیا گیا ہے،بابر اعظم نے آئی سی سی کی جانب سے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کو تسلیم کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم نے سری لنکا کے خلاف راولپنڈی اسٹیڈیم میں 21 ویں اوور میں آؤٹ ہونے کے بعد بیٹ اسٹمپس کو مارا تھا۔

  • پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹی20 سہ ملکی سیریز  ٹرافی کی رونمائی

    پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ٹی20 سہ ملکی سیریز ٹرافی کی رونمائی

    پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے پر مشتمل ٹی20 سہ ملکی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کردی گئی۔

    تقریب میں قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، زمبابوے کے کپتان سکندر رضا اور سری لنکا کی جانب سے تجربہ کار آل راؤنڈر ڈاسن شاناکا شریک ہوئے۔سری لنکا کے کپتان چریتھ اسالنکا طبیعت ناساز ہونے کے باعث تقریب میں شرکت نہیں کر سکے، اور اسی وجہ سے وہ اتوار کو پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں بھی نہیں کھیل سکے تھے۔سہ ملکی سیریز کا آغاز پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی میں افتتاحی میچ سے ہوگا۔ لیگ مرحلے میں تینوں ٹیمیں 4،4 میچز کھیلیں گی، جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست دو ٹیمیں 29 نومبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔

    سری لنکن بورڈ کے مطابق کپتان چریتھ اسالنکا اور فاسٹ بولر اسیتھا فرنینڈو ذاتی وجوہات کے باعث سیریز میں شریک نہیں ہوں گے۔ چریتھ کی غیر موجودگی میں ڈاسن شاناکا ٹیم کی قیادت کریں گے

    محمد بن سلمان کی وائٹ ہاؤس آمد، تعلقات میں نئی پیش رفت کی کوششیں

    یوکرین فرانس معاہدہ: 100 رافیل طیاروں کی خرید، دستخط ہو گئے

    بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ، بھارت کا ردعمل سامنے آگیا

  • پاک بھارت بلائنڈ ویمن کرکٹ میں مثبت رویہ، گرمجوشی سے ہاتھ ملائے

    پاک بھارت بلائنڈ ویمن کرکٹ میں مثبت رویہ، گرمجوشی سے ہاتھ ملائے

    بھارت اور پاکستان کی بلائنڈ خواتین کرکٹرز نے حالیہ سیاسی کشیدگی کو پسِ پشت ڈال کر ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر کھیل کی حقیقی روح کو اجاگر کیا ہے۔

    منتظمین کے مطابق سری لنکا میں جاری دنیا کے پہلے بلائنڈ ویمن ٹی20 ٹورنامنٹ میں دونوں پڑوسی ملکوں کی کھلاڑیوں نے ثابت کیا کہ اگرچہ وہ بینائی سے محروم ہیں، مگر ان میں اپنی باقاعدہ قومی ٹیموں کے مقابلے میں زیادہ بہتر کھیل کا وژن اور اسپرٹ موجود ہے۔ایٹمی طاقت رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مئی میں ہونے والی مہلک سرحدی جھڑپ کے بعد سے میدان کے اندر اور باہر کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ستمبر میں مینز ایشیا کپ کے دوران بھارتی کھلاڑیوں کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز سے ہاتھ ملانے سے انکار کے بعد دونوں ٹیموں کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار رہے، جبکہ خواتین ٹیموں نے بھی ٹی20 ورلڈ کپ اور 16 نومبر کو دوحہ میں ہونے والے رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں ’نو ہینڈ شیک‘ پالیسی برقرار رکھی۔

    بلائنڈ بھارتی خواتین کرکٹرز سے بھی یہی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ اسی رویے کی پیروی کریں گی، خاص طور پر اس وقت جب ٹاس کے بعد کوئی ہینڈشیک نہیں ہوا۔ تاہم میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں نے نہ صرف گرمجوشی سے ایک دوسرے کا خیر مقدم کیا بلکہ مثبت مثال بھی قائم کی۔دلچسپ طور پر دونوں ٹیمیں ایک ہی بس میں بیٹھ کر میدان تک پہنچیں، جہاں نہ صرف ہاتھ ملائے گئے بلکہ ایک دوسرے کی بھرپور تعریف بھی کی گئی۔

    اسرائیل کا 7 اکتوبر حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیشن کا اعلان

    بھارتی کپتان آئی سی یو میں داخل، طبی نگرانی جاری

    پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس

  • بھارتی کپتان  آئی سی یو میں داخل، طبی نگرانی جاری

    بھارتی کپتان آئی سی یو میں داخل، طبی نگرانی جاری

    بھارت کے کپتان شبھمن گل کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز زخمی ہونے کے بعد کلکتہ کے ووڈ لینڈز اسپتال کے آئی سی یو میں داخل کر دیا گیا ہے۔

    این ڈی ٹی وی کے مطابق شبھمن گل کو گلے اور گردن میں شدید تکلیف کے باعث فوری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ اس وقت محض مشاہدے کے لیے زیرِ علاج ہیں۔ دوسرے دن کھیل کے دوران وہ صرف تین گیندیں کھیلنے کے بعد سائمن ہارمر کی گیند پر سوئپ شاٹ لگاتے ہوئے گردن میں شدید درد محسوس کر کے میدان سے باہر چلے گئے۔بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تصدیق کی ہے کہ شبھمن گل کو نیک اسپاسم ہوا ہے، جو پٹھوں کے اچانک اور غیر ارادی سکڑاؤ کے باعث شدید درد کی کیفیت ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وہ سرجیکل کالر کے ساتھ میڈیکل ٹیم کی مسلسل نگرانی میں ہیں۔

    شبھمن گل کے میدان چھوڑنے کے بعد بھارت نے رشبھ پنت کو متبادل کے طور پر بھیجا، جو اوول ٹیسٹ کے بعد پہلی بار پلیئنگ الیون کا حصہ بنے ہیں

    پاکستان کا ایران کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم

    دبئی ایئر شو کل سے شروع، پاکستان ایئر فورس عالمی توجہ کا مرکز

    ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی: الیکشن کمیشن کا طلال چوہدری کو نوٹس

    شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی ،ویڈیو وائرل، صحافی برادری کی شدید مذمت