پنجاب کے شہر فیصل آباد کے ضلع سمندری سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی اسنوکر کھلاڑی نے خودکشی کرلی ہے۔
29 سالہ محمد ماجد علی نے 2013 کی ایشین انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ اور 2018 کی ورلڈ 6 ریڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
ماجد علی کے بھائی راشد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ ماجد علی گزشتہ چند سالوں سے ڈپریشن کا شکار تھے اور فیصل آباد کے ڈاکٹر کے مشورے سے ادویات کا استعمال کر رہے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر جب گائے کی قربانی ہوئی اس کے فوری بعد ماجد نے فرنیچر ورکشاپ میں لکڑی کاٹنے والی آری کی الیکٹرک مشین سے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی۔
دو مرتبہ عالمی اسنوکر چیمپئن رہنے والے محمد آصف اپنے خیالات کا اظہار کچھ یوں کر رہے تھے، کہ ان کی ایک ہفتہ قبل ماجد سے ملاقات ہوئی تھی، بظاہر وہ افسردہ نظر آرہے تھے لیکن وہ ایک یا دو سال کے وقفے کے بعد پاکستان نیشنل سرکٹ کھیلنے کے لیے تیار تھے۔
Category: کھیل
-

پاکستانی اسنوکر کھلاڑی نے خود کشی کر لی
-

سمتھ مرد میدان قرار؛ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی
سمتھ مرد میدان قرار؛ آسٹریلیا نے سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی
دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 43 رنز سے شکست دیکر ایشز سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے جبکہ آسٹریلیا کی جانب سے ملنے والے 371 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کے کپتان آل راؤنڈر بین سٹوکس نے بھرپور مزاحمت کی۔ اس دوران انہوں نے وکٹ کے چاروں اطراف جارحانہ شارٹس کھیلتے ہوئے حریف باؤلرز کو بے بس کیے رکھا۔
What a lovely game of Cricket… Clearly, Australia and Ben Stokes are the winners here
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 2, 2023
وزیر اعظم شہباز شریف نے لکھا کہ یہ کھیل کتنا خوب صورت ہے کہ اسٹریلیا فاتح قرار پایا ہے. علاوہ ازیں آخری روز ایک دلچسپ مرحلہ دیکھنے کو ملا جب جونی بیرسٹو ڈرامائی انداز میں رن آؤٹ ہوئے اس دوران سٹیڈیم میں فیصلے کے خلاف بھرپور صدائیں بلند کی گئیں۔ انگلش کپتان 155 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، بین ڈکٹ 83 سکور بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر بیٹرز بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
سویٹزرلینڈ کے اعلی سطح وفد اگلے ہفتے پاکستان دورے کا امکان
سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز آل سعود سپردخاک
دو گروپوں میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو فریقین کی خونخوار لڑائی میں 14 افراد زخمی،5 کی حالت تشویش ناک
صادق سنجرانی کا چیئرمین سینیٹ کی تاحیات مراعات کا بِل واپس لینے کا فیصلہ
پی ٹی آئی نے 17 رکنی کراچی نگراں کمیٹی کا اعلان کر دیا
بین سٹوکس الیون ہدف کے تعاقب میں 327 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مچل سٹارک، پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ نے 3.3 شکار کیے۔ اس سے قبل دوسری اننگز میں 279 ر نز بنائے تھے اور حریف ٹیم کو 371 رنز کا ہدف دیا تھا، عثمان خواجہ 77 رنز بنا کر سرفہرست رہے تھے۔ میچ کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے پر سٹیو سمتھ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ -

سوئیڈن واقعے پر احتجاج، عراقی فٹبالرز کا انوکھا انداز
دنیا بھر میں سوئیڈن میں کی جانے والی قرآن مجید کی بے حرمتی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ایسے میں عراقی فٹبال لیگ کی دو ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ نے احتجاج کا منفرد انداز اپنایا جس نے تیزی سے عالمی میڈیا کی توجہ حاصل کرلی۔
عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں ”الشرطہ اور القاسم“ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں نے میچ کا آغاز قرآن پاک کو ہاتھوں میں اٹھا کر بوسہ دیتے ہوئے کیا۔عراقی ذرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا میں فٹ بال لیگ کے ریفریوں اور کھلاڑیوں کے قرآن پاک کے اس انوکھے احترام کو سوئیڈش واقعے کے خلاف منفرد احتجاج اور دندان شکن جواب کے طور پر کوریج مل رہی ہے۔
یاد رہے کہ سوئیڈن میں عراقی نژاد سوئیڈش شہری نے گذشتہ دنوں مجمع عام میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی۔ جس کے ردعمل میں عالمی سطح پر ممالک کے سربراہان اور بین الاقوامی اداروں کی طرف سے مذمتی بیانات کا سلسلہ شروع ہوا جو ہنوز جاری ہے۔ -

دس پاکستانیوں سمیت دس دیگر غیرملکی کوہ پیماؤں نے بھی دنیا کی نویں چوٹی نانگا پربت سر کی
دس پاکستانیوں سمیت 40 سے زائد غیرملکی کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کرنے کی مہم میں حصہ لیا، جن میں ثمینہ بیگ، نائلہ کیانی، واجد اللہ نگری کے علاوہ رضوان داد، عید محمد، احمد بیگ، وقار علی، سعید کریم، لیاقت کریم، سوزین اور شاہ دولت اپنی مہم میں کامیاب رہے۔
الپائن کلپ آف پاکستان کے مطابق آج صبح 11 بجے تمام کوہ پیماؤں نے نانگا پربت کو سر کیا۔
مشہور خاتون کو پیماہ ثمینہ بیگ آج صبح 11 بجکر 8 منٹ پر نانگا پربت پہاڑ کی بلندی پر پہنچیں وہ اس سے قبل کے ٹو اور ماؤنٹ ایوریسٹ بھی سر کر چکی ہیں۔ثمینہ بیگ کو 8 ہزار میٹر بلند پہاڑ سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔اس کے علاوہ نائلہ کیانی نے بھی نانگا پربت کی چوٹی پر کامیابی سے پہنچ کر ناقابل یقین کارنامہ سر انجام دیا۔
نائلہ دنیا کی سات بلند ترین چوٹیوں کو سر کرنے والی پاکستانی خاتون بھی ہیں۔
کوہ پیما نائلہ کیانی کا کہنا ہے کہ اس مہم کے حوالے سے وہ تھوڑی خوفزدہ تھیں، تاہم پھر بھی اپنے اس مشن کو مکمل کرنے کیلئے پرعزم تھی۔
نائلہ کیانی کی اس مہم میں بارڈ فاؤنڈیشن نے مکمل طور پر معاونت فراہم کی ہے۔
مینیجنگ ڈائریکٹر بارڈ فاؤنڈیشن مہرین داؤد نے کہا کہ کوہ پیمائی میں خواتین کیلئے محدود مواقعوں کے باوجود نائلہ ایک بہترین مثال بن کر سامنے آئیں، ہم ایسے باصلاحیت افراد کی معاونت اور ہمت افزائی کرتے رہیں گے۔ -

وفاقی حکومت نے نجم سیٹھی دور کی تفصیلات دوبارہ طلب
وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی دور کے تمام ریکارڈ دوبارہ مانگ لیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر حکومت نے پی سی بی چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کو دوبارہ یاد دہانی کا خط ارسال کیا خط میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی بورڈ آف گورنرز میں تعیناتی سے متعلق ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کی تفصیلات دی جائیں، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کوچز، کنٹریکٹ اور مستقل تعیناتیوں کی تفصیلات بھی فراہم کرے خط میںمنیجمنٹ کمیٹی کے دور میں اخراجات کے تمام ریکارڈ کی فراہمی یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا گیا اور مینجمنٹ کمیٹی کے ممبران کی جانب سے اخراجات کی تفصیلات بھی مہیا کی جائیں۔
پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط …
خط کے ذریعے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دور میں معاہدوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کا کہا گیا ہے خط میں پوچھا گیا ہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی دور میں کوچز اور آفیشلز کے خلاف کتنی انکوائریاں ختم کی گئیں؟
وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے پی سی بی کو تمام ریکارڈ 4 جولائی تک فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے، وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے خط کی کاپی وزیرِ اعظم آفس کو بھی ارسال کی ہے اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر وزارتِ بین الصوبائی رابطہ نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر
اس سے قبل وزارت بین الصوبائی رابطہ یاد دہانی کے خطوط 16 مٸی، 2، 13، 22جون کو بھی لکھ چکی ہے۔جس کی کاپی وزیراعظم آفس کو بھی ارسال کی گئی علاوہ ازیں پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے غیر ضروری اخراجات سے متعلق شکایات پر بھی وفاقی حکومت نے ریکارڈ طلب کر رکھا ہے۔
-

کرکٹ کی اولین عالمی چمپیئن ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈ کپ سے باہر
کرکٹ کے عالمی کپ کی گہما گہمی جاری، 2 بار کی چیمپئن ٹیم ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ مقابلوں کی 2 بار فاتح ٹیم ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔ ورلڈ کپ کوالیفائیرز کے جاری سپر سکس مقابلے میں سکاٹ لینڈ نے کالی آندھی کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کردیا لیا ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو بلےبازی کی دعوت دی۔ ویسٹ انڈیز کے بلے باز صرف 181 رنز ہی بنا سکے۔ جواب میں سکاٹ لینڈ نے ہدف باآسانی 3 وکٹوں کے نقصان پر پوراکرلیا۔
-

پی سی بی نے بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ ٹیم کے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا، پی سی بی نے خط وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کو بھی بھیجا ہے۔
باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق پی سی بی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کے توسط سے پیٹرن ان چیف وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا، بورڈ نے چند روز قبل بھارت میں ورلڈ کپ کی شرکت کے معاملے پر خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو رہا ہے اس حوالے سے بتایا جائے کہ شرکت کرنا ہے یا نہیں؟ کس کس مقام پر کھیلنا ہے اس حوالے سے بھی ہدایت جاری کی جائے-
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے خط کے ساتھ تمام وینیوز کی فہرست بھی حکومت کو بھیجی ہے اور کہا ہے کہ روانگی کے فیصلے سے قبل اگر وفد بھارت بھیجنا ہے تو اس کا بھی فیصلہ کر لیا جائے،2016 میں بھی بھارت روانگی سے قبل ایک وفد بھارت گیا تھا، وفد بھیجنے کے حوالے سے سے پی سی بی معاونت کیلئے تیار ہے۔
اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …
واضح ہے کہ ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا، پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارت کے شہر احمد آباد میں ہوگا پاکستان پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر ون کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گا،پندرہ اکتوبر کو پاکستان بھارت کا مقابلہ احمد آباد میں ہوگا،آئی سی سی مینز ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ دس وینیوز پر کھیلا جائے گا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں بورڈ کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو دورہ انڈیا اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے،حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار
-

پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی میچ کا بہترین کھلاڑی قرار
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کرکٹ کی تاریخ میں ٹی 20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لے کر کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔برطانیہ میں جاری ٹی 20 بلاسٹ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے نمایاں اور ذمے دارانہ پرفارمنسز دکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی 20 بلاسٹ میں پہلے ہی اوور میں 4 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی، نوٹنگھم شائر کی نمائندگی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے یہ کارنامہ برمنگھم بیئرز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں انجام دیا ،شاہین شاہ آفریدی نے برمنگھم کے خلاف اوور کی پہلی، دوسری، پانچویں اور چھٹی گیند پر وکٹ حاصل کی۔
انہوں نے 2 کھلاڑیوں کو بولڈ، ایک کو ایل بی ڈبلیو کیا جبکہ ایک کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوا، اپنے 4 اوورز میں فاسٹ بولر 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
میچ میں ناٹنگھم شائر نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں برمنگھم بیئرز کو 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔ -

اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے باہر
ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ نے 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ 2023 کی دوڑ سے باہر کر دیا-
باغی ٹی وی: ہرارے میں کھیلے گئے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ میچز میں زمبابوے اور نیدرلینڈز کے ہاتھوں شکست کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہفتے کو سپر سکس مرحلے کے میچ میں اسکاٹ لینڈ سے بھی ہار گئی ، ورلڈ کپ کوالیفائر سپر سکس میں اسکاٹ لینڈ نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ویسٹ انڈیز کی ٹیم 181 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جیسن ہولڈر 45 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے، روماریو شیفرڈ نے 36 رنز بنائےاسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن مک مولن نے 3، کرس سول، میٹ واٹ، کرس گرِیوز نے 2،2 اور سفیان شریف نے ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ، سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی
ویسٹ انڈیز کے 182 رنزکا ہدف اسکاٹ لینڈ نے 43.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر بآسانی حاصل کرلیا اور 7 وکٹوں سے شکست دی اسکاٹ لینڈ کے میتھیو کراس نے 74 رنزکی ناقابل شکست اننگزکھیلی جبکہ برینڈن میک مولن نے 69 رنز بنائے ویسٹ انڈیز کی جانب سے عقیل حسین، روماریو شیفرڈ اور جیسن ہولڈر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
یہ ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کی مسلسل تیسری شکست تھی جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے لیے جگہ نہ بناسکیبھارت میں ہونے والا کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ویسٹ انڈیز کے بغیر ہونے والا پہلا ورلڈ کپ ہوگا۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے 1975 اور 1979 میں عالمی کپ جیتا تھا۔
ساف فٹبال چیمپئن شپ؛ پاکستان کو نیپال سے شکست
-

پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ، سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی
آئندہ ماہ کی فیفا ویمن انٹرنیشنل ونڈو میں میچز کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور سے معاملات طے پاگئے۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی،ذرائع کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کی ویمن ٹیمیں 13 سے 19 جولائی کے درمیان دو میچز کھیلیں گی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی عید تعطیلات کے بعد میچز کا باضابطہ اعلان کردے گی۔انٹرنیشنل فرینڈلیز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔
دوسری جانب برطانیہ میں فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگاپور سے فرینڈلیز کیلئے اقصیٰ مشتاق کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔