Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ، سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی

    پاکستان ویمن فٹبال ٹیم ، سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی

    آئندہ ماہ کی فیفا ویمن انٹرنیشنل ونڈو میں میچز کیلئے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے فٹبال ایسوسی ایشن آف سنگاپور سے معاملات طے پاگئے۔پاکستان ویمن فٹبال ٹیم اگلے ماہ سنگاپور کیخلاف فرینڈلی میچز کھیلے گی،ذرائع کے مطابق پاکستان اور سنگاپور کی ویمن ٹیمیں 13 سے 19 جولائی کے درمیان دو میچز کھیلیں گی پاکستان فٹبال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی عید تعطیلات کے بعد میچز کا باضابطہ اعلان کردے گی۔انٹرنیشنل فرینڈلیز کی تیاری کیلئے پاکستان ویمن فٹبال ٹیم کا کیمپ کراچی میں جاری ہے۔
    دوسری جانب برطانیہ میں فٹبال کھیلنے والی اقصیٰ مشتاق کی بھی پاکستان ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سنگاپور سے فرینڈلیز کیلئے اقصیٰ مشتاق کو بھی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

  • ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب

    ایشین گیمز کیلئے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب

    چین کے شہر ہینگزو میں ہونے والی ایشین گیمز کے لیے چار رکنی پاکستان بیڈمنٹن ٹیم انتخاب کر لیا گیا ہے جبکہ پاکستان بیڈمنٹن ٹیم کا انتخاب دو روزہ ٹرائیلز کے بعد کیا گیا ، جس میں چار مرد اور چار خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ ایشین گیمز منتخب ہونے والوں میں پاکستان نمبر ون مراد علی اور نیشنل چیمپئن حافظ عرفان سعید، پاکستان نمبر ون اولمپئین ماہور شہزاد اور غزالہ صدیق شامل ہیں۔

    پاکستان بیڈمنٹن ٹیم ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی،ایشین گیمز چین کے شہر ہینگزو میں 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک منعقد ہوں گے۔ جبکہ اس حوالے سے شائقین پرجوش ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ کھیل کے میدان میں اس طرح کی تقریبات اور انعقاد ہونا چاہئے ہیں تاکہ ہمارے کھیلاڑی بھی اس میں آگے بڑھیں اور ملک کا نام روشن کریں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھارت میں کھیلے جانے والے ورلڈکپ وارم اپ میچز کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی ) کی درخواست منظور کرلی جبکہ گزشتہ روز بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ 2023 کیلئے باضابطہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے، شیڈول کے مطابق سال کے آخر میں منعقدکیےجانے والا کرکٹ کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ 46 دنوں پر مشتمل ہوگا جس کیلئے بھارت کے 10 مقامات کو منتخب کیا گیا ہے۔

  • بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    بابر اعظم اور محمد رضوان نے فریضہ حج ادا کیا

    آج لاکھوں فرزندان اسلام نے اللہ رب العزت کے حضور پیش ہوکر فریضہ حج ادا کیا۔ اس سال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت محمد رضوان اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی فریضہ حج ادا کیا، اس روح پرور سفر میں کھلاڑی دوستوں کا ساتھ بہت ہی خوشگوار رہا جن کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں اس دوران عبادات اور روحانی سفر میں قومی کھلاڑیوں کی دوستی توجہ کا مرکز بنی رہی قومی کپتان کے وکٹ کیپر بلے باز سے فریضہ حج کے دوران گلے ملنے کی ویڈیو بہت وائرل ہوئی جبکہ مختلف تصاویر بھی توجہ مرکز بنی ہوئی ہیں۔

  • وفاقی حکومت نے  پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا

    وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں وفاقی حکومت نے پی سی بی کے بارے میں بڑا قدم اٹھالیا۔
    نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔ خط میں آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کریں۔ اس کے ساتھ انہیں نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہےوفاقی حکومت نے پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے، ساتھ ہی آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے۔
    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کوپی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کےغیرضروری اخراجات کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

  • ویمنز ایشز،پہلا  میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا

    ویمنز ایشز،پہلا میچ یکم جولائی کو کھیلا جائے گا

    آسٹریلیا اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشز سیریز میں شامل واحد ٹیسٹ میچ آسٹریلین ویمن ٹیم نے میزبان انگلینڈ سے 89 رنز سے جیت لیا تھا۔دونوں خواتین ٹیمیں اس کے علاوہ ایشز سیریز میں شامل تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلیں گی اور واحد ٹیسٹ میچ کے بعد اب دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم جولائی کو ایجبسٹن، برمنگھم میں کھیلا جائے گا۔
    دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 5 جولائی کو اوول، لندن میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 8 جولائی کو لارڈز، لندن میں کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹونٹی میچز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 12جولائی سے برسٹل میں ہو گا، دوسرا میچ 16جولائی کو سائوتھمپٹن جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 18جولائی کو ٹائونٹن میں کھیلا جائے گا

  • ساف فٹبال چیمپئن شپ؛ پاکستان کو نیپال سے شکست

    ساف فٹبال چیمپئن شپ؛ پاکستان کو نیپال سے شکست

    ساف فٹبال چیمپئن شپ میں پاکستان کو اپنے تیسرے اور آخری میچ میں بھی نیپال کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گروپ اے میں شامل نیپالی ٹیم بھی اگرچہ ناک آؤٹ مرحلے سے باہر ہوگئی ہے لیکن اس نے پاکستان کے خلاف واحد کامیابی حاصل کرکے پوائنٹس ٹیبل پر تین پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    پاکستانی ٹیم نے تین میچوں میں 9گول کھائے اور اس کے کھلاڑی ایک گول کرنے میں بھی ناکام رہے۔ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت اور دوسرے میچ میں کویت سے شکست ہوئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اعجازچودھری کی ویڈیو میں موجودگی، فرانزک رپورٹ جاری
    علی محمد خان پھر دوبارہ گرفتار کرلیئے گئے
    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا
    ڈالر کی قیمت مزید نیچے آنے کا امکان
    مہک ملک کی اداکاری میں اینٹری
    استاد صحافت ڈاکٹر مہدی حسن سویلین کا فوجی ٹرائل، چیف جسٹس کیس پر فل کورٹ بینچ بنائیں، جسٹس یحییٰ آفریدی
    پاکستانیوں اورامت مسلمہ کو حج 1444ھ کی مبارک باد دیتا ہوں. وزیر اعظم
    گروپ اے میں کویت اور بھارت دو میچز کھیل کر 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ دونوں ٹیموں نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، ان کے درمیان میچ یکم جولائی کو کھیلا جائےگا۔ ادھر دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں شمولیت کے لیے حکومت کی کلیئرنس درکار ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھارت کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سکیورٹی کی بناء پر ایشیا کپ پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلیں گے جس کے بعد پاکستان نے بڑا موقف اپناتے ہوئے کہا تھا کہ ایشیا کپ میں اگر بھارت کھیلنے نہ آیاتو بھارت نہیں جائیں گے۔ ایشیا کپ کے ہائبرڈ ماڈل کی منظوری کے بعد ایشیا کپ کے پہلے چار میچ پاکستان اور باقی نو میچ سری لنکا میں ہوں گے، تاہم اسی دوران پی سی بی کی طرف سے ون ڈے ورلڈکپ کے لیے بڑا موقف سامنے آیا ہے۔

  • پشاور ہائیکورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا

    پشاور ہائیکورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا

    پشاور ہائی کورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا۔ پشاور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی سی بی منتخب کرنے کے لیے الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور ارشد علی نےکی۔درخواست پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر کبیر آفریدی نے دائر کی تھی۔وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین کے انتخاب کے لیے بورڈ آف گورنرز کے 16 میں سے 9 ممبران کو اجازت دی گئی ہے، پی سی بی چیئرمین کے لیے نامزد شخص کی تعلیمی اہلیت مکمل نہیں، مینیجمنٹ کمیٹی کا اجلاس بھی غیرقانونی ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روکا جائے۔
    پشاور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا اور چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا۔عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے احکامات دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرچکی ہے۔بلوچستان ہائی کورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے الیکشن 17 جولائی تک روکنے کا حکم دیا ہے اور وزیراعظم، وزارت بین الصوبائی رابطہ اور ذکا اشرف سمیت فریقین کو نوٹسز جاری کردیے۔بلوچستان ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کا الیکشن روکنے کا حکم دے دیا،
    عدالت نے یہ احکامات پی سی بی کے سابق مینیجمنٹ کمیٹی کے رکن گل کاکڑ کی درخواست پر جاری کیے۔
    بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جاچکا ہے۔پی سی بی کے مطابق چیئرمین کا انتخاب بلوچستان ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ملتوی کیا گیا ہے، پی سی بی چیئرمین کا انتخاب آج شیڈول تھا۔
    بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم کے بعد چیئرمین پی سی بی کا انتخاب ملتوی کیا جا چکا ہے،
    خیال رہے کہ پیپلزپارٹی نے چند روز پہلے ذکا اشرف کو چیئرمین پی سی بی بنانے کا مطالبہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کی تعیناتی کیلئے بورڈ آف گورنرز کیلئے ذکا اشرف اور مصطفیٰ رمدے کے ناموں کی منظوری دے دی۔
    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ سابق چیئرمین ذکا اشرف ایک بار پھر چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالیں گے۔

  • آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارت کے دورے اور میچ وینیو سے متعلق حکومت کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ، حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں جبکہ پی سی بی نے اپنے ورلڈکپ کے میچز بھارتی شہر احمد آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی کھیلنےپرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    پی سی بی کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں …

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائینگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ میں پاک بھارت ٹاکرا کا میدان سجے گا،ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول جاری،پاک بھارت میچ کب ہو گا؟

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول جاری،پاک بھارت میچ کب ہو گا؟

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول جاری،پاک بھارت میچ کب ہو گا؟

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا ،ورلڈکپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی ،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی ،
    پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا ،پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی

    15 نومبر کو ممبئی میں ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا .16 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ورلڈکپ شیڈول ممبئی میں خصوصی تقریب کے دوران جار ی کیا گیا ورلڈکپ شیڈول آئی سی سی 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ریلیز کیا گیا آج سے ورلڈکپ میں 100 دن رہ گئے

    icc worldcup

  • سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کس شہر میں ہو گا؟

    سعودی عرب میں فیفا ورلڈ کپ کس شہر میں ہو گا؟

    جدہ: سعودی عرب رواں سال پہلی بار فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی کرے گا۔

    باغی ٹی وی : رواں سال فروری میں سعودی عرب کو فیفا کلب ورلڈکپ 2023 کی میزبانی سونپی گئی تھی،یہ فیصلہ فیفا کونسل اجلاس میں کیا گیا، 2000 میں شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈکپ میں سعودی عرب چھٹا میزبان ہوگا۔

    سعودی فٹبال فیڈریشن کے مطابق فیفا کلب ورلڈکپ کی میزبانی سعودی شہر جدہ کرے گا اور ورلڈکپ کے تمام میچز جدہ میں ہوں گے،یہ فیصلہ فیفا کے وفد کی جانب سے جدہ کے دورے کے بعد کیا گیا ہے فیفا کلب ورلڈکپ کے میچز 12 سے 22 دسمبر تک جدہ میں ہوں گے۔

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر …

    قبل ازیں سعودی وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل کا کہنا تھا کہ دنیا کے معروف فٹ بال کلبز اور شائقین کو سعودی عرب میں خوش آمدید کہنے کا موقع ملنے پر بے حد پرجوش ہیں،ہمیں یہ ثابت کرنے کا موقع ملے گا کہ سعودی عرب بھی ورلڈ کلاس میزبانی کرسکتا ہے، ہم اس کھیل سے اپنی محبت ظاہر کرنے کے منتظر ہیں، یہ تبدیلی کے سفر کی جانب ایک اہم قدم ہے ہمارے ہمارے ملک میں 35 سال سے کم عمر 70 فیصد لوگوں میں فٹ بال کا جنون ہے اور یہ فیفا کی میزبانی ہمارے لیے بہت معنی رکھتی ہے۔

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    واضح رہے کہ فٹ بال سعودی عرب کا قومی کھیل ہے، جہاں 80 فیصد آبادی اس کھیل کو بے حد دلچسپی سے کھیلتی ہے سعودی عرب ایشیائی فٹ بال کپ 2027 کی بھی میزبانی کرے گا اور ویمنز ایشین کپ 2026 کی میزبانی کی دوڑ میں بھی شامل ہے۔

    بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے