Baaghi TV

Category: کھیل

  • پاکستان میں برج کا بڑا میلہ سج گیا، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کا آغاز

    پاکستان میں برج کا بڑا میلہ سج گیا، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کا آغاز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں برج کا بڑا میلہ سج گیا، پاکستان برج فیڈریشن کے تحت برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کا آغاز ہو گیا،

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب مقامی ہوٹل میں ہوئی جس سے پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان میں چیمپئن شپ کے لئے تمام ٹیموں کے شکر گزار ہیں، حکومت پاکستان کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے ٹیموں کی سیکورٹی کے لئے فول پروف انتظاما ت کئے ، پاکستان میں انٹرنشینل چیمپئن شپ کا ہونا،حقیقت میں پاکستان کی ہی کامیابی ہے، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی نے بھی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا، اور انہوں نے تمام ٹیموں اور انکے اراکین کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان برج کے فروغ کے لئے متحرک ہیں، پاکستان برج فیڈریشن احسن کام کر رہی ہے اور برج کے کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہی ہے، ہم مبشر لقمان، اور پاکستان برج فیڈریشن کے شکر گزار ہیں جنکی کوششوں سے پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑی آئے،

    افتتاحی تقریب میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلوں میں بھارت سمیت دیگر ممالک سے آنے والے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی،بھارت کی 30 رکنی ٹیم کل لاہور پہنچی تھی،

    پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی،

    برج کارڈز کی صورت میں کھیلی جانیوالی گیم ہے۔ جو پوری دنیا میں پیشہ ورانہ طور پر کھیلی جاتی ہے۔ پاکستان برج فیڈریشن پرامید ہے کہ وہ پاکستان میں برج کے کھیل کی ترقی کے لئے اور برج کے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کے لئے مدد فراہم کرے گا، پاکستان رواں برس کے ماہ ستمبر میں ایشین گیمز میں بھی شرکت کرے گا

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    بھارت کی 30 رکنی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی،معروف بھارتی امیر شخصیت کرن نادر بھی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچیں پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے بھارتی ٹیم کا استقبال کیا. برج کی بھارتی ٹیم کو سخت ترین سیکورٹی میں نجی ہوٹل میں پہنچایا گیا. 5 مئی سے 13 مئی تک برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چمیمئن شپ کا انعقاد مقامی ہوٹل میں ہو گا، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں بھارت سمیت اپنے ہمسایہ ممالک کی میزبانی کے لئے پرجوش ہیں،

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں پاکستان پہنچ چکی ہیں چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز پانچ مئی سے ہو گا۔ کل چار مئی کو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں چیمپئن شپ کے مکمل شیڈول بارے میڈیا کو آگاہی دی جائے گی،

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد اس امر کا ثبوت ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، بھارتی ٹیم بھی پہنچی ہے اس چیمپئن شپ کے انعقاد کے حوالہ سے پاکستان برج فیڈریشن کی تمام ٹیم مکمل طور پر پر عزم ہے، ہم سیکورٹی اداروں کے مشکور ہیں جنہوں نے فول پروف سیکورٹی دے کر معزز مہمان کھلاڑیوں کو عزت دی، مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیم بھی اس چیمپئن شپ میں شریک ہو گی ۔

  • شاہد آفریدی کا کراچی میں لیجنڈز ارینا کے قیام کا اعلان

    شاہد آفریدی کا کراچی میں لیجنڈز ارینا کے قیام کا اعلان

    کراچی :قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں لیجنڈز ارینا کے قیام کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : نجی ٹی وی چینل پر سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک ماہ یا 40 روز کے دوران اسپورٹس ارینا کا کام مکمل ہوجائے گاانہوں نے بتایا کہ ارینا میں کرکٹ کے علاوہ اسکواش، جم اور اتھیلیٹس کیلئے ٹریک کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔

    میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں …

    قبل ازیں اپنی ایک فیس بک پوسٹ میں سابق کپتان نے بتایا تھا کہ لیجنڈز ارینا کے ساتھ اپنی وابستگی کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہوں، میں اپنی کرکٹ اکیڈمی، ایل اے بوم بوم کرکٹ اکیڈمی کھولوں گا جو نوجوان اور پیشہ ور کرکٹرز کو اعلیٰ سطح کی کوچنگ اور تربیت فراہم کرے گی-

    آئی سی سی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم …

    انہوں نے بتایا تھا کہ لیجنڈز ارینا انگلش کرکٹ بورڈ سے منظورشدہ جدید ترین پچز پیش کرتا ہےجوکہ کرکٹ کےخواہشمند کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کونکھارنےکےلیےایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرتی ہیں یہ اکیڈمی نوجوان ٹیلنٹ کو فروغ دینےان کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے ، اور ان میں جیتنے والا رویہ پیدا کرنے پر توجہ دے گی جس سے انہیں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی-

    سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا

    شاہد آفریدی نے بتایا کہ لیجنڈز ارینا میں میرے ساتھ شامل ہوں اور کراچی میں رونما ہونے والے کرکٹ انقلاب کا حصہ بنیں ہم عالمی معیار کی سہولیات اور تربیتی پروگرام فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جو تمام کھیلوں اور فٹنس کے شوقین افراد کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں-

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

  • میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں داخل

    میسی کا فرنچ کلب کو خیرباد کہنے کا فیصلہ،سعودی کلب سے معاہدہ آخری مراحل میں داخل

    ریاض: ارجنٹائن فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی سعودی کلب سے معاہدے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے جو آخری مرحلے میں داخل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مایہ ناز فٹبالر اورارجنٹائن کی فٹبال ٹیم کے کپتان لیونل میسی نے اپنے موجودہ کلب پیرس سینٹ جرمین کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا لیونل میسی جاری سیزن کے اختتام پر پی ایس جی سے اپنی راہیں جدا کرلیں گے۔

    سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا

    واضح رہے کہ حال ہی میں پی ایس جی نے بلااجازت سعودی عرب کا سفر کرنے پر اسٹار فٹبالر کو بطور سزا دو ہفتے کے لیے معطل کردیا تھا لیونل میسی ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے اس دورے کو تفریح قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ سعودی عرب میں وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

    عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پی ایس جی کے اس اقدام کے بعد ہی یہ خبریں گردش کرنے لگی تھیں کہ لیونل میسی اس کلب کو خیرباد کہہ دیں گے اور اب ان خبروں کی تصدیق ہوگئی ہے۔

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    پی ایس جی کی جانب سے کھیلتے ہوئے لیونل میسی نے 71 میچوں میں 31 گول کیے ہیں۔ رواں سیزن میں وہ فرانس میں واقع کلب کے لیے 20 گول اسکور کرچکے ہیں متعدد عالمی ریکارڈ قائم کرنے والے فٹبالر نے 2021 میں بارسلونا کو چھوڑ کر پی ایس جی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق لیونل میسی سعودی لیگ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ سے وہ یہاں موجود ہیں ادارے کو ذرائع سے اطلاع ملی ہے کہ اگر میسی کا معاہدہ ہوگیا تو انہیں سالانہ چالیس کروڑ ڈالر ملیں گے۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ میسی کے والد جورج اس حوالے سے بات چیت کررہےہیں جبکہ سعودی کلب اسٹار فٹبالر کو پرکشش تنخواہ اور مراعات دینے کا فیصلہ کرچکی ہے،اگر آل بلال کلب سے معاہدہ طے ہوجاتا ہے تو لیونل میسی فرانسیسی فٹبال کا معاہدہ جون میں ختم ہونے کے بعد سعودی عرب منتقل ہوجائیں گے۔

  • ڈائر یکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ ندیم خان  ملازمت سے فارغ

    ڈائر یکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ ندیم خان ملازمت سے فارغ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ اسپنر اور اپنے ڈائر یکٹر ندیم خان کو ملازمت سے فارغ کردیا۔ نجی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم خان کو منگل کو برطرفی کا خط جاری کیا گیا۔معین خان کے بڑے بھائی کی تقرری احسان مانی دو ر میں ہوئی تھی ۔ ندیم خان پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ڈومیسٹک، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس بھی رہ چکے تھے لیکن چند ہفتے قبل ان کی تنخواہ میں کمی کرکے ان کا تبادلہ ویمنز ونگ میں کردیا گیا تھا۔

    ندیم خان چند ہفتوں سے اپنے اہل خانہ کے ساتھ برطانیہ میں تھے۔عمران خان دور میں ڈومیسٹک سسٹم تبدیل ہونے کے بعد ندیم خان نے ملک بھر میں کوچز کی تقرری اور کئی اور اہم فیصلے کیے تھے۔ تاہم نجم سیٹھی دور میں ندیم خان کو سائیڈ لائن کر کے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے رکن ایزد سید کو قومی اکیڈمی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    ذرائع کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر ایچ آر سرینا آغا کے بعد ندیم خان سابق دور کے دوسرے ڈائریکٹر ہیں جنہیں فارغ کیا گیا ہے۔ جبکہ ندیم خان احسان مانی دور میں با اثر ڈائریکٹر تسلیم کیے جاتے تھے۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 12 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کیخلاف 12 سال بعد ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان نے تیسرے ایک روزہ میچ میں مہمان نیوزی لینڈ کو 26 رنز سے شکست دیتے ہوئے 12 سال بعد ون ڈے سیریز اپنے نام کرلی ہے۔ جبکہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیتنے کے لئے 288 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم قومی ٹیم کے بولرز کی بدولت کیوی ٹیم 261 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بلنڈل اورمیک کونکی کی نصف سنچریاں رائیگاں گئی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ،شاہین آفریدی اوروسیم جونیئرنے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔


    اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنائے، امام الحق 90 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان بابراعظم نے عمدہ نصف سینچری کی بدولت 54 رنز بنائے، محمد رضوان نے 32 رنز اسکور کئے۔ پہلے دو ون ڈے میچز میں مسلسل سینچریاں داغنے والے فخرزمان آج 19 رنز بناسکے، سلمان آغا نے بھی 31 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کامیاب بولر رہے جنہوں نے 3 وکٹیں حاصل کیں، ایڈم ملنے 2 اور کول میکونچی نے ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹاس کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے کہا کہ حریف ٹیم کو بڑا ہدف دینے کی کوشش کریں گے۔ اس وکٹ پر 280 سے 290 اسکور فائٹنگ ہوگا۔ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد وسیم پلیئنگ الیون کا حصہ بنے جب کہ اسامہ میر، حارث رؤف اور احسان اللہ کو ۤآرام دیا گیا۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق محمد نواز کو ایکسرے کیلئے لے جایا گیا ہے ، محمد نواز کی انگلی پر گیند لگنے کے بعد سوجن آئی ہے۔ محمد نواز نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں بولنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے۔

    اس سے قبل پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 288 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جبکہ سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 287 رنز بنائے۔ اوپنر امام الحق اور فخر زمان کے درمیان 37 رنز کی شراکت ہی ہوسکی، فخر زمان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، دوسری وکٹ پر کپتان بابر اعظم اورامام الحق نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، دونوں نے 108 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی جس میں بابر اعظم کا حصہ 54 رنز کا رہا۔


    عبداللہ شفیق 19 رنز بناکر پویلین لوٹے، 90 رنز کی شاندار باری کھیلنے والے امام الحق 192 کے مجموعی اسکور پر میدان سے باہر گئے۔ آغاسلمان نے 31 جبکہ محمد رضوان نے 32 رنز بنائے، شاداب خان 21 اور محمد نواز 11رنز پر ناقابل شکست رہے ۔ یوزی لینڈ کی جانب سے ہنری نے 3 ، ایڈم ملنے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پاکستان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    ٹاس کے بعد کی گئی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم میں3 تبدیلیاں کرتے ہوئے فاسٹ بولر حارث رؤف، احسان اللہ اور اسامہ میر ڈراپ کیا گیا ہے جبکہ ان تینوں کی جگہ شاداب خان ، محمد وسیم اور شاہین شاہ آفریدی کو شامل کیا گیا ہے۔
    5 ون ڈے میچز کی سیریز میں پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

  • آئی سی سی ،  ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم کےقریب پہنچ گئے

    آئی سی سی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم کےقریب پہنچ گئے

    دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے کے بعد 3 درجے ترقی کرکے دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، اس سے قبل فخر زمان 10 ویں نمبر پر تھے رینکنگ میں امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد پانچویں، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 8 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا


    آئی سی سی کے مطابق فخر نے نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کی جاری ون ڈے سیریز کا آغاز جارحانہ کیا ہے، جس میں 33 سالہ کھلاڑی نے بیک ٹو بیک سنچریاں اسکور کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں اپنی ٹیم کو فتح دلوائی-

    بائیں ہاتھ کے اس بلے باز نے راولپنڈی میں سیریز کے افتتاحی میچ میں 117 رنز بنائے اور پھر اسی مقام پر دوسرے میچ میں شاندار 180* کے شاندار اسکور کئے اور تازہ ترین رینکنگ اپ ڈیٹ پر بابر کے پیچھے آٹھ مقام کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر آ گئے-

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    فخر نے باؤنس پر تین ون ڈے سنچریاں اسکور کی ہیں اور کیریئر کی بہترین درجہ بندی 784 ریٹنگ پوائنٹس تک پہنچ گئی ہے اور اب وہ 103 ریٹنگ پوائنٹس سے پیچھے رہنے کے باوجود اپنے کپتان کے قریب ترین چیلنجر ہیں۔

    فخر صرف چوتھے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف ناقابل شکست 180 رنز بنا کر مسلسل تین ون ڈے سنچریاں اسکور کیں-

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں آسٹریلیا کےجوش ہیزل ووڈ کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج دوسرے، آسٹریلیا کے مچل اسٹارک ایک درجےترقی کےبعد تیسرے نمبر پرآگئے ہیں۔

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

    ون ڈےبولرز کی رینکنگ میں کیوی بولر ڈیرل مچل 31 درجےترقی کے بعد 51 ویں، شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کےبعد دسویں، شاداب خان چار درجے تنزلی کے ساتھ 39 ویں، فاسٹ بولر حارث رؤف 10 درجے ترقی کے ساتھ 51 ویں اور فاسٹ بولر نسیم شاہ 12 درجے ترقی کے بعد 73 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

    ون ڈےآل راؤنڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

  • سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا

    سعودی عرب کیوں گئے؟فرانسیسی کلب نے میسی کو معطل کر دیا

    ٹیم ٹریننگ چھوڑ کر بغیر بتائے سعودی عرب کیوں گئے؟ سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔

    باغی ٹی وی : 2021 میں ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کا معاہدہ کیا تھا گزشتہ سال قطر میں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی ان دنوں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    فرنچ میڈیا کے مطابق میسی اور پی ایس جی کے درمیان 2 سالہ تاریخی ڈیل ہوئی تھی، میسی اور پی ایس جی کے درمیان معاہدہ رواں گرمیوں کے سیزن میں ختم ہو رہا ہے، لیونل میسی کو دو ہفتوں کے پیسے بھی نہیں دیے جائیں گے، لیونل میسی پی ایس جی کے ساتھ معاہدہ ختم ہونے پر کلب کو چھوڑ سکتے ہیں۔


    پیر کو سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر لیونل میسی کو سعودی عرب میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کا سعودی میں دوسری چھٹیوں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے بعد ازاں سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں چھٹیاں مناتے ہوئے کچھ تصاویر بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیں۔

    پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار

    سعودی عرب نے لیونل میسی کو سیاحت کا سفیر بھی مقرر کر رکھا ہے، سعودی فٹبال کلب آل ہلال نے لیونل میسی کو ایک سالہ معاہدے کی آفر کی ہوئی ہے، سعودی فٹبال کلب نے میسی کو 400 ملین پاؤنڈ کی آفر کی ہے۔

    لیونل میسی پی ایس جی کی طرف سے 71 بار ان ایکشن ہو چکے ہیں، 71 میچوں میں میسی نے پی ایس جی کے لیے 31 گول کیے اور 34 بار گول اسیسٹ کیا میسی اور فرنچ فٹبال کلب پی ایس جی کے درمیان 2021 میں معاہدہ ہوا تھا، دو سالہ معاہدے کے مطابق فرنچ کلب لیونل میسی کو سالانہ 41 ملین ڈالر صرف تنخواہ کی مد میں دیتا ہے، 41 ملین ڈالر سالانہ تنخواہ میں بونس شامل نہیں ہیں۔

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

  • عمران خان کھیلاڑیوں کے ساتھ دوران گفتگو گالم گلوچ سے بات کرتے تھے.  سابق ٹیسٹ کرکٹر قاسم عمر کا دعویٰ

    عمران خان کھیلاڑیوں کے ساتھ دوران گفتگو گالم گلوچ سے بات کرتے تھے. سابق ٹیسٹ کرکٹر قاسم عمر کا دعویٰ

    عمران خان کھیلاڑیوں کے ساتھ دوران گفتگو گالم گلوچ سے بات کرتے تھے. سابق ٹیسٹ کرکٹر قاسم عمر کا دعویٰ
    پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر قاسم عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان ٹیم کے پلیئرز سے بدتمیزی اور بداخلاقی سے بات کرتے تھے، گالم گلوچ کرتے تھے جبکہ سابق ٹیسٹ کرکٹر قاسم عمر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ عمران خان کی وجہ سے 1987 میں انہوں نے بھارت کے ٹور پر جانے سے منع کیا تھا، چیف سلیکٹر حسیب احسن نے بتایا میں یہ بیان نہ دیتا تو بعد میں کپتان بن جاتا، عمران خان نے جنرل ضیاء الحق کو کہہ کر 7 سال کی پابندی لگوائی گئی ۔

    جیو نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی مظبوط ٹیم ہے وہ کسی بھی بڑے ایونٹ میں سرپرائز دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ جبکہ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر قربان جاتا ہوں، تین فارمیٹس کھیلنا میرے خیال میں کسی بھی پلئیر کیلئے آسان نہیں ہوتا۔ قاسم عمر نے فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کی اور انہیں لکی پلئیر قرار دیا۔ حیران ہوں کہ فخر زمان جیسا کھلاڑی ٹیسٹ ٹیم میں شامل نہیں ہے، کچھ پلئیرز تو تینوں فارمیٹ کھیل سکتے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ کی الگ الگ ٹیمیں ہونی چاہئیں۔

    انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کا پہلا اور آخری کھلاڑی ہوسکتا ہوں جس نے 1987 میں انڈین ٹور پر جانے کو منع کیا تھا، ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ انڈیا کے خلاف کھیلے اور پرفارم کرے، اس وقت قومی ٹیم کے کپتان عمران خان کی وجہ سے بھارت کیخلاف سیریز کھیلنے جانے کو منع کیا تھا، عمران خان ٹیم کے پلئیرز سے بدتمیزی، بداخلاقی اور گالم گلوچ سے بات کرتے تھے، قومی ٹیم پر ایسا تاثر جارہا تھا جیسے کہ کسی کے باپ کی ٹیم ہو، دنیا کا کوئی کپتان بھی کسی کو گالی نہیں دیتا تھا، یہ ایک ہی بندہ تھا جو گالی دیتا تھا اسے معلوم تھا کسے ٹیم میں رکھنا ہے اور کسے نکالنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
    بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
    قاسم عمر نے کہا کہ میں جب قومی ٹیم میں گیا تھا تو اپنی پرفارمنس پر گیا تھا، اس وقت کے چیف سلیکٹر حسیب احسن نے کہا تھا کہ اگر میں بیان نہ دیتا تو عمران خان کے بعد مجھے کپتان بنایا جانا تھا، میں نے جو بیان دیا تھا وہ انٹرنیشنل پلیئر کے حوالے سے تھا کسی کا نام اس میں شامل نہیں تھا، میرے بیان کا ایڈوانٹج لیا گیا اور جنرل ضیا الحق کو بھی بلیک میل کر کے مجھ پر 7 سال کی پابندی لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے بیان پر کوئی شرمندگی نہیں ہے یہ بیان دینے کا ارادہ میرے دل میں خدا کی طرف سے آیا جو درست تھا، مجھے بڑی خوشی ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا فلائی اوور میرے نام سے منسوب ہے، اگر انڈیا ایشیا کپ یہاں آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو پاکستان کو بھی بھارت نہیں جانا چاہیے۔

  • آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    آئی پی ایل:میچ میں تلخ کلامی، گوتم گھمبیر،نوین الحق اورویرات کوہلی پر کتنا جرمانہ عائد

    انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) میں گوتم گھمبیراورنوین الحق ،ویرات کوہلی سے الجھ پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز لکھنؤ سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان اہم میچ کھیلا گیا، رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے لکھنؤ سپرجائنٹس (ایل ایس جی) کو 18 رنز سےشکست دے دی۔ ہوم گراؤنڈ پر لکھنو کی ٹیم کو شکست پرٹیم کے مینٹور اور کھلاڑی غصے میں دیکھائی دیئے۔

    پی سی بی اور ایشین کرکٹ کونسل میں ڈیڈ لاک برقرار


    رائل چیلنجرز بنگلور نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 126 رنز بنائے،جواب میں لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں جب سپر جائنٹس کی بیٹنگ کے دوران بیٹر نوین الحق اور بنگلور کے فلیڈر ویرات کوہلی کے درمیان لفظی جنگ کا آغاز ہوا تاہم امپائرز اور ساتھی کرکٹرز نے بیچ بچاؤ کروایا۔
    https://twitter.com/hardickpandya7/status/1653128909087711232?s=20
    میچ کے بعد کوہلی اور لکھنؤ سپرجائنٹس کے کھلاڑیوں نے مصافحہ کیا تو پہلے نوین الحق کوہلی سے الجھ پڑے جس کے بعد گوتم گمبھیر اور کوہلی کے درمیان بھی جملوں کا تبادلہ ہوا پہلے گوتم نے نوین کو کوہلی کے سے بات کرتے ہوئے روکا اور پھر جب کوہلی غصے میں جملے تو گھمبیر بھی غصے میں آگئے اور دونوں کرکٹرز کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں، کھلاڑیوں اور امپائرز کو بیچ بچاؤ کروانا پڑا۔

    فخرزمان کی 180 رنز کی شاندار اننگز،پاکستان نے نیوزی لینڈ کو7 وکٹوں سے شکست دے …

    https://twitter.com/vishu_itsme/status/1653220306797105158?s=20
    منتظمین نے ایک بیان میں کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرکوہلی اورگوتم دونوں پر 100 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہےدونوں کھلاڑیوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے۔جھگڑے میں کردار ادا کرنے نوین الحق پربھی میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا-


    خیال رہے کہ کوہلی اورگھمبیردونوں ہی کپتانی نہیں کرتے، کوہلی اب آر سی بی کے لیے بطورماہربلے بازکھیلتے ہیں تو ریٹائرڈ گوتم گمبھیرایل ایس جی میں گلوبل مینٹورکے فرائض نبھا رہے ہیں۔

    حارث سہیل نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

    واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب افغان کرکٹر نوین الحق نے فیلڈ میں تلخ لہجہ اپنایا ہوا، اس سے قبل لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں محمد عامر اور نوین الحق کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی، جس پر شاہد آفریدی نے بھی غصے کا اظہار کیا تھا۔

    دونوں کھلاڑیوں کے درمیان اس چپقلش کا آغاز بنگلورو میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف آرسی بی کے میچ کے دوران تقریباً ایک دہائی قبل شروع ہوا تھا گوتم گھمبیر اور سال 2014 کے آئی پی ایل میچ کے دوران کولکتہ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی ویرات کوہلی سے الجھے تھے۔

    آئی پی ایل کے موجودہ ایڈیشن میں جب چیلنجرز نے گزشتہ ماہ چناسوامی اسٹیڈیم میں سپر جائنٹس کی میزبانی کی تھی، سابق ہندوستانی اوپنرگوتم گھمبیر نے ایل ایس جی کی جیت کے بعد کوہلی کے ساتھ زبردست مصافحہ کرنے سے پہلے جوش و خروش سے جشن منایا تھا۔

    پہلا ون ڈے: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی