Baaghi TV

Category: کھیل

  • 100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی

    100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی

    کراچی: پاکستان ٹیم کے کپتان اور تینوں فارمیٹ میں درجنوں اعزاز رکھنے والے بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ 100 واں ون ڈے کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے جبکہ پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے والے کپتان کا سہرا بھی حال ہی میں بابر اعظم کے سر سجا ہے۔

    باغی ٹی وی : بابر اعظم کے 100 ویں ون ڈے کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بابر اعظم کے ون ڈے اعزازات کی ایک فہرست شیئر کی گئی ہے جبکہ پی سی بی نے ا خدمات کے اعتراف میں بابراعظم کو میچ سے قبل 100 میچز مکمل ہونے پر انہیں یادگاری ٹی شرٹ بھی دی جبکہ بابر اعظم کے پہلے ون ڈے کھیلنے کی ویڈیو شئیر بھی کی-

    نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار


    پی سی بی کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق بابر اعظم اپنے پہلے 25 ون ڈے میچز میں کسی بھی بیٹر سے زیادہ (1306 ) رنز بنانے اور کم سے کم 97 اننگز میں 5 ہزار رنز بنانے والے کرکٹر کا اعزاز رکھتے ہیں ون ڈے میچز کی تاریخ میں بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جن کی ون ڈے ایوریج 59.85 رہی، ون ڈے میچز میں اب تک یہ اعزاز صرف بابر اعظم کے پاس ہے۔

    زلمی فاونڈیشن نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپےانعام دے دیئے

    پی سی بی کے مطابق بطور کپتان 20 ون ڈے میچز میں بابر اعظم کی ایوریج کسی بھی کپتان کےمقابلے سب سے زیادہ75.17 رہی،دوسرے نمبر پر بھارتی ویرات کوہلی ہیں جن کی اوسط 72.65 رہی بابر کی 18 ون ڈے سنچریز کے میچز میں سے 14 میچز میں پاکستان کو فتح ملی،3 میں شکست جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔

    جاری فہرست کے مطابق کپتان بابر اعظم وہ واحد بیٹر ہیں جو دو مرتبہ تین لگاتار ون ڈے سنچریز بناچکے ہیں بابر اعظم 757 دن تک ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں نمبر ون رہے ہیں 2019 کے ون ڈے ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم نے بطور پاکستانی بیٹر 474 رنز بنائے اس سے قبل کسی ایک ورلڈکپ میں اتنے رنز بنانے کا اعزاز کسی پاکستانی بیٹر کو حاصل نہیں رہا۔

    شاہد آفریدی کا کراچی میں لیجنڈز ارینا کے قیام کا اعلان


    پی سی بی کے مطابق بابر اعظم آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کی فاتح ٹیم میں شامل تھے بابر وہ واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہیں آئی سی سی مینز اوڈی آئی کرکٹر آف دی ایئر کے اعزاز سے نوازا گیا 2022 میں بابر اعظم نے سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا 2020 میں بابر اعظم نے پاکستان کے ویلیوایبل کرکٹ آف دا ایئر کا ایوارڈ حاصل کیا-

    آئی سی سی ، ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ،فخر زمان بابر اعظم …

  • برج چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے اعزاز میں حویلی ریسٹورنٹ میں عشائیہ، تصاویر

    برج چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کے اعزاز میں حویلی ریسٹورنٹ میں عشائیہ، تصاویر

    لاہور، پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام لاہور میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شریک بین الاقوامی کھلاڑیوں کو لاہور کے معروف حویلی ریسٹورنٹ میں عشائیہ دیا گیا جبکہ نجی ہوٹل سے سخت سیکورٹی میں کھلاڑیوں کو حویلی ریسٹورنٹ لے جایا گیا.


    اس موقع پر پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان بھی شرکاء کے ہمراہ تھے، حویلی ریسٹورنٹ میں دیئے گئے عشائیہ میں کھانوں کی کھلاڑیوں نے تعریف کی !ور کہا کہ لاہور کے بارے میں جو سنا تھا اس سے بڑھ کر لاہور کے کھانوں کے ذائقہ ملا، بین الاقوامی کھلاڑیوں نے پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا عشائیے کے موقع پر خصوصی شکریہ ادا کیا.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج


    علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ مبشر لقمان نے میزبانی کے لئے حق ادا کر دیا ہے لاہور آ کر ہمیں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہوئی بلکہ اسے ہم دوسرے گھر کی طرح سمجھ ریے ہیں، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ لاہور میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے انعقاد میں بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد پر نہ صرف برج کے کھیل کو فروغ ملے گا ساتھ ہی بیرون ممالک سے آئے کھلاڑی پاکستانی کلچر ، ثقافت بارے بھی آگاہی لے سکیں گے، پاکستانی مہمان نواز قوم ہے اور ہماری بھر پور کوشش رہی ہے کہ ہم مہمانوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑیں۔

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، پہلے روز کے میچز کے نتائج

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، پہلے روز کے میچز کے نتائج

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، پہلے روز کے میچز کے نتائج

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں آج پہلے روز کے تمام ٹیموں کے نتائج سامنے آ گئے۔ چیمپئن شپ میں شامل تمام ٹیموں نے تین تین میچ کھیلے ، آج کھیلے جانے والے میچز میں پاکستان کی خواتین کی ٹیم دو میچز میں آگے رہی جبکہ اوپن میچز میں ایک میچ میں پاکستان کی ٹیم آگے رہی ۔

    پہلے میچ میں اردن کی ٹیم 17,72 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، پاکستان کی ٹیم 14،39 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ر ہی، عرب امارات کی ٹیم 5،61 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور بنگلہ دیش کی ٹیم 2،28 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی


    خواتین ٹیمز میں پاکستان کی خواتین ٹیم 18،21 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ،انڈیا کی 14،8 کے ساتھ دوسرے،فلسطین کی 5،2 کے ساتھ تیسرے،عرب امارات کی 1،79 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

    سینئر ٹیمز کے میچز میں بھارتی ٹیم آگے رہی، بھارتی ٹیم 19،34 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے،اردن کی ٹیم 0،66 کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے


    مکس ٹیمز کے میچ میں بھئ بھارتی ٹیم آگے رہی، بھارتی ٹیم 14،6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،اردن کی 11،48 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،پاکستان کی 8،52 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، عرب امارات کی 5،4 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

    دوسرے میچز میں اوپن ٹیمز میں پاکستانی ٹیم 19،59 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، اردن 17،72 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بنگلہ دیش 17،8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،عرب امارات 14،41 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، بھارتی ٹیم 11،2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی


    دوسرے میچ میں خواتین ٹیمز میں سے بھارتی ٹیم 30،54 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستانی ٹیم 22،47 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،اردن 18،97 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،فلسطین 6،23 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے،یو اے ای کی ٹیم 1،79 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

    سینئرز ٹیم میں سے دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم 19،34 کے ساتھ پہلے، پاکستانی ٹیم 18،55 کے ساتھ دوسرے،اردن کی ٹیم 2،11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی

    دوسرے میچ میں مکسڈ ٹیموں کے ساتھ مقابلے کے بعد بھارتی ٹیم 28،99 کے ساتھ پہلے،اردن 23،77 کے ساتھ دوسرے، پاکستانی ٹیم 14،13 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور یو اے ای کی ٹیم 13،11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

    تیسرے میچ میں اوپن ٹیمز میں سے یو اے ای 29،41 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،اردن 27،41 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بنگلہ دیش 22،08 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،بھارت 22،51 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، پاکستانی ٹیم 19،59 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

    تیسرے میچ میں خواتین ٹیموں میں سے پاکستانی ٹیم 38،03 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، بھارت 30،54 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، اردن 26،68 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے، یو اے ای 14،08 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے، فلسطین کی ٹیم 10،67 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہی

    تیسرے میچ میں سینئرز کی ٹیم میں سے بھارتی ٹیم 33،33 پوائنٹس کے ساتھ پہلے،پاکستانی ٹیم 24،58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے،اردن کی ٹیم 2،11 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی

    تیسرے میچ میں مکسڈ ٹیموں میں سے بھارتی ٹیم 37،79 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، اردن 34،97 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، یو اے ای کی ٹیم 27،29 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے،پاکستانی ٹیم 19،95 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہی

    پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام لاہور کے نجی ہوٹل میں جاری برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلے 13 جولائی تک رہیں گے، جو ٹیم اس چیمپئن شپ سے جیتے گی وہ رواں برس کے آخر میں مراکش میں ورلڈ چیمپئن شپ میں کھیلے گی۔ پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ برج کی بین الاقوامی ٹیموں کا پاکستان آنا ہمارے لئے اعزاز ہے، پاکستان برج فیڈریشن کی کوشش ہو گی کہ اس طرز کے مقابلے جاری رہیں

  • نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار

    نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار

    نمبر ون ٹیم بنانے پر انعام کے طور پر ورلڈکپ تک بابر اعظم کپتان برقرار

    پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر کپتان بابر اعظم کیلئے انعام اکتوبرمیں ہونے والے ورلڈکپ تک بابراعظم کوکپتان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جلد پی سی بی بابر اعظم کو ورلڈ کپ تک کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کرے گا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھے ایک روزہ میچ میں کامیابی کے بعد پاکستان نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پر پاکستانی قوم ، ٹیم ، کپتان بابراعظم اور کوچز کو مبارکباد دی۔ جبکہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے پرقوم اور خاص طور پرٹیم کومبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ایسی چیزوں سے موٹیویشن ملتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

    یاد رہے کہ فخرِ پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو 5 مئی 2023 کو تاریخ میں پہلی بار ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے کا اعزاز ملا جبکہ 2005 میں آئی سی سی رینکنگز کے باضابطہ اجراء کے بعد پاکستان پہلی مرتبہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آیا ہے ۔

  • زلمی فاونڈیشن نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپےانعام دے دیئے

    زلمی فاونڈیشن نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپےانعام دے دیئے

    <strongزلمی فاونڈیشن نے ارشد ندیم کو 10 لاکھ روپےانعام دے دیئے

    زلمی فاؤنڈیشن کی جانب سے قومی ہیرو ارشد ندیم کے لیے ایک ملین روپے کا انعام دیدیا گیا۔ زلمی فاونڈیشن آفس لاہور میں ڈائریکٹر کرکٹ پشاور زلمی محمد اکرم نے ارشد ندیم کو دس لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔

    ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم بلند کیا ، چیرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے کہا کہ ارشد ندیم کی کارکردگی سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ زلمی فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ہیروز کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گیں ،اس موقع پر ارشد ندیم نے کہا کہ وہ حوصلہ افزائی پر زلمی فاونڈیشن اور جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کرتے ییں.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    زلمی فاونڈیشن ماضی میں پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم، اسپیشل ایتھلیٹس، ای گیمرز اور ایم ایم اے فائٹرز کو بھی حوصلہ افزائی اور مالی معاونت کرچکی ہے. خیال رہے کہ زلمی فاونڈیشن کھیل کے ساتھ تعلیم، صحت اور فلاحی کاموں میں سرگرم ہے۔

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ،پہلا روز، تصاویر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ،پہلا روز، تصاویر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کے مقابلوں کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، لاہور کے مقامی ہوٹل میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں بھارت، سعودی عرب، فلسطین، عرب امارات، پاکستان ،اردن کی ٹیمیں شریک ہیں، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان اور برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی نے مقابلوں کے دوران ہال کا دورہ کیا،آج ہفتہ کو برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئین شپ میں تمام ٹیموں کے مابین جس میں سیینئر، خواتین، مکس شامل ہیں مقابلے جاری ہیں، آج کے مقابلوں کے نتائج شام کو جاری ہوں گے،

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ 13 مئی تک مقامی ہوٹل میں جاری رہے گی،پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،2007 کے بعد اب پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کی کاوشوں سے رواں برس چیمپین شپ لاہور میں منعقد کی جا رہی ہے،

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

     پاکستان برج فیڈریشن

  • برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ

    لاہور، پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کا آغاز لاہور میں ہو گیا ہے۔ چیمپئن شپ میں بھارت سمیت ایشیا اور مڈل ایسٹ کی ٹیمیں شریک ہیں، لاہور آئے بین الاقوامی کھلاڑیوں نے آج لاہور شاہی قلعہ کا دورہ کیا، پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان بھی انکے ہمراہ تھے، برج کے کھلاڑیوں کو سخت سیکورٹی میں مقامی ہوٹل سے لاہور شاہی قلعہ لے کر جایا گیا جہاں انہوں نے شاہی قلعہ کا معائنہ کیا ، اور کہنے پر مجبور ہو گئے لہور لہور اے، پاکستان برج فیڈریشن کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کے لئے شاہی قلعہ میں عشائیہ کا بھی انتظام کیا گیا تھا،

    بھارت سمیت دیگر ممالک سے آئے کھلاڑی لاہوری کھانوں کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکے، بین الاقوامی کھلاڑیوں نے شاہی قلعہ میں موجود پاکستان کے روایتی رقص کا بھی معائنہ کیا اور محظوظ ہوتے رہے، اس موقع پر بین الاقوامی کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ جتنا پاکستان کے بارے میں سنا تھا پاکستان اس سے بڑھ کر پرامن ملک ہے اور پاکستانی قوم مہمان نواز ہے، ہمیں جو عزت و احترام ملا اسے کبھی نہیں بھلا سکیں گے لاہور آ کر ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ ہم اپنے گھر آ گئے ہیں

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی


  • پاکستانی ٹیم کا ون ڈے میں عالمی نمبرون بننے پر ہمیں فخر ہے.  نجم سیٹھی

    پاکستانی ٹیم کا ون ڈے میں عالمی نمبرون بننے پر ہمیں فخر ہے. نجم سیٹھی

    پاکستانی ٹیم کا ون ڈے میں عالمی نمبرون بننے پر ہمیں فخر ہے. نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ون ڈے انٹرنیشنل میں عالمی نمبر ون بننے پر پوری قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل جیت کرعالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے یہ بہت ہی خوشی کا موقع ہے۔


    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کپتان بابراعظم، پوری ٹیم اورکوچنگ اسٹاف اس اہم موقع پر مبارک باد کے مستحق ہیں۔مجھے اس ٹیم پر فخر ہے اوراس کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
    انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
    ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
    سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
    جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
    یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
    برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
    انہوں نے لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ میرے پچھلے دورمیں پاکستانی ٹیم ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آئی تھی اوراب وہ ون ڈے میں بھی دنیا کی نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔ نجم سیٹھی نے مزید لکھا کہ مجھے امید ہے کہ ہماری جو ٹریننگ ہورہی ہے وہ ایشیا کپ اورپھرورلڈ کپ میں کام آئے گی۔یہ عالمی رینکنگ تبدیل ہوتی رہتی ہیں لہذا یہ جو خوشی ملی ہے اسے منایا جائے۔

  • پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھا ون ڈے بھی ہرادیا
    پاکستان نے نیوزی لینڈ کو چوتھے ون ڈے میچ میں 102 رنز سے شکست دے کر ون ڈے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان نے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف دیا تھا. کراچی میں ہونے والے پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 334رنز بنائے۔ بابراعظم نے 107 رنز کی اننگز کھیلی، بابراعظم کی اننگز میں 10 چوکے شامل تھے۔

    اس سے قبل پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 335 رنز کا ہدف دے دیا ہے جبکہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونےوالے پانچ میچز کی سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں مہمان ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

    قومی ٹیم کی طرف سے اننگ کا آغاز فخر زمان اور شان مسعود نے کیا، دونوں نے محتاط انداز میں بیٹنگ کا آغاز کیا، سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچوں میں مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان اس بار میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 7 ویں اوورز میں 36 کے مجموعی سکور پر 17 گیندوں پر 14 رنز بنا کر میٹ ہینری کا شکار بن گئے۔ شان مسعود اور بابر اعظم سکور کو آگے لیکر چلے ، اس دوران دونوں بیٹرز نے زبردست چوکے لگائے، تاہم شان مسعود بدقسمت ثابت ہوئے اور ففٹی مکمل نہ کر سکے، 86 کے مجموعی سکور پر 55 گیندوں پر 44 رنز بنا کر سوڈھی کی گیند پر اسٹیمپ آؤٹ ہو گئے۔


    محمد رضوان اس بار بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 28 گیندوں پر 24 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔ اس دوران بابراعظم نے اپنے کیریئر کی 27 ویں نصف سنچری بنائی۔ کپتان کی اپنے کیریئر کے آخری 16 میچز میں 13 ویں نصف سنچری تھی۔ قومی ٹیم کے کپتان نے مڈل آرڈر بیٹر آغا سلمان کے ساتھ مل کر سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا، دونوں کے درمیان 100 گیندوں پر 117 رنز کی زبردست پارٹنر شپ بنی۔ اس پارٹنر شپ کا اختتام میٹ ہینری نے کیا جنہوں نے آغا سلمان کو 58 سکور پر پویلین بھیج دیا، افتخار احمد نے کپتان کے ساتھ مل کر جارحانہ باری کھیلی، مڈل آرڈر بیٹر 22 گیندوں پر 28 سکور بنا کر چلتے بنے۔

    اس دوران قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم نے اپنے کیریئر 18 ویں سنچری مکمل کی، کپتان نے 117 گیندوں پر 107 رنز کی باری کھیلی، وہ لسٹر کی گیند پر میک کونچی کو کیچ دے بیٹھے۔ آخری اوورز میں میچ دلچسپ ہوا ، قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 7 گیندوں پر 23 سکور کی باری کھیلی، آخری دو اوورز میں گرین شرٹس نے 38 رنز بنائے۔ پاکستان نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے، میٹ ہینری نے تین، بین لسٹر، ایش سوڈھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    پاکستانی سکواڈ
    سیریز کے چوتھے میں پاکستان کی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئیں، امام الحق، شاداب خان، عبد اللہ شفیق ، محمد نواز ، نسیم شاہ کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث، اُسامہ میر، حارث رؤف کو شامل کیا گیا۔ فخر زمان، شان مسعود، بابر اعظم، محمد رضوان، آغا سلمان، افتخار احمد، محمد حارث، اُسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم، حارث رؤف

    نیوزی لینڈ سکواڈ
    ول ینگ، ٹام بلنڈل، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، مارک چیمپن، جیمی نیشم، کول میکونچی، ایش سوڈھی، میٹ ہینری، بین لسٹر، بلیئر ٹکنر

  • پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان نے کہا ہے کہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کی ٹیمں برج کھیلنے کے لئے پاکستان آئی ہیں،

    مقامی ہوٹل میں پاکستان برج فیڈریشن کے زیر انتظام برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے آئی بھارتی ٹیم کے کپتان کے ہمراہ مبشر لقمان نے پریس کانفرنس کی ہے، بھارتی برج فیڈریشن کی ٹیم کے کپتان رنجن بھٹہ چاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان آ کر خوشی ہوئی، ہمیں جو محبت اور پیار پاکستان سے ملا ہم اسے فراموش نہیں کر سکتے، مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کے مشکور ہیں جن کی کوشش کی وجہ سے آج ہم لاہور آئے اور ہم یہاں کھیلنے کے لئے آئے ہیں،برج ایک دماغ کی گیم ہے، ہم کھیلنے کے لئے پرجوش ہیں، بھارت سے خواتین اور سینئر کی ٹیم بھی آئی ہے، پاکستان آ کر بہت اچھا لگا، ایسے لگ رہا ہے کہ ہم انڈیا میں ہی ہیں، بھارتی برج فیڈریشن کی ٹیم کے کپتان رنجن بھٹہ چاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن کی طرف سے ہمارا بہت گرمجوشی سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پاکستان مدعو کرنے پر مبشر لقمان اور پاکستان برج فیڈریشن کا شکریہ ادا کیا۔

    پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ پاکستان برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر رہا ہے، یہ ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے کہ بھارت سمیت کئی ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئی ہیں اور چیمپئن شپ میں حصہ لے رہی ہیں، پاک بھارت تعلقات جیسے بھی ہوں گیم کو گیم کے طور پر ہی رہنا چاہئے اور کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرنا چاہئے، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم واہگہ کے راستے لاہور پہنچی، 30 رکنی ٹیم کو میں نے خود ریسیو کیا، حکومت نے فول پروف سیکورٹی فراہم کی، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان آنیوالی ٹیمیں پاکستانی کلچر کو دیکھیں، لاہور گھومیں اور پاکستانیوں کو قریب سے دیکھیں،

    واضح رہے کہ پاکستان برج فیڈریشن کے تحت برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ 2023 کا آغاز ہو گیا،برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی ،افتتاحی تقریب میں برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ کے صدربحجت ماجالی،وفاقی وزیر وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان الرحمان مزاری،پاکستان برج فیڈریشن کے صدر مبشر لقمان،پاکستان برج فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل احسان قادرو دیگر موجود تھے، تقریب کے دوران کمیلا عالمگیر کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ دیا گیا

    برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر

    سپریم نیشنل برج چیمپئن شپ:باغی ٹی وی ٹیم کی شاندار کاکردگی

    مبشر لقمان پاکستان برج فیڈریشن کے صدر منتخب

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    پاکستان 2007 اور 1985 میں بھی برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ کی میزبانی کر چکا ہے،لاہور،کراچی، اسلام آباد میں برج کے ٹرائلز کے بعد بنائی گئی ٹیم برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ میں کامیابی حاصل کرنے والی دو ٹیمیں رواں برس کے آخر میں ورلڈ برج چیمپئن شپ کے مقابلے میں شریک ہوں گی،