Baaghi TV

Category: کھیل

  • اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی

    پاکستان سپر لیگ 8 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 6 وکٹ سے شکست دے دی، اعظم خان نے ناقابل شکست 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ جبکہ پاکستان سپر لیگ 8 کا 19واں میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کا 201 رنز کا ہدف 19.2 اوورز میں 4 وکٹوں پر پورا کرلیا۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی پہلی تین وکٹیں 69 رنز پر گریں تاہم اس کے بعد اعظم خان اور فہیم اشرف نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی، فہیم اشرف 32 گیندوں پر 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اعظم خان نے 41 گیندوں پر 72 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ سماء کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایلکس ہیلز 34، کولن منرو 11 اور رسی وان ڈر ڈوسین 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کراچی کنگز کی جانب سے محمد عامر، عامر یامین اور تبریز شمسی نے ایک ایک شکار کیا۔ اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنا ڈالے۔

    کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے کیپٹن اننگز کھیلی اور 54 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے کیپٹن اننگز کھیلی اور 54 گیندوں پر ناقابل شکست 92 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 11 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے، عرفان خان نیازی 30 اور ایڈم روزنگٹن 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    معلوم نہیں عمران خان کی ٹانگ خراب ہے یا دماغ،اسحاق ڈار پھٹ پڑے
    میاں نے پستول تو بیوی نے اٹھائی کلاشنکوف،براہ راست فائرنگ،دونوں کی موت
    صحافیوں کے حقوق،مجوزہ قانون سازی کا ڈرافٹ تیار کرنے کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
    آج کی نسل سیکھی سکھائی ہے سینئرز کو ان سے سیکھنا چاہیے ڈاکٹر یونس بٹ
    مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
    پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
    مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
    زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    کراچی کنگز کے دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان 8، طیب طاہر 19 اور شعیب ملک 12 رنز بناسکے، میتھیو ویڈ 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹام کرن نے 2، رومان رئیس، حسن علی اور فہیم اشرف نے ایک ایک شکار کیا۔ ٹاس کے موقع پر عماد وسیم کا کہنا ہے کہ ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، آج کی وکٹ اچھی لگ رہی ہے، پلان کے مطابق کھیلیں گے۔ جبکہ شاداب خان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، ٹاس جیت جاتے تو پہلے بولنگ کرتے۔

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز نے شاندار بالنگ کراتے ہوئےلاہور کو 148پر اۤل اۤؤٹ کیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز نے شاندار بالنگ کراتے ہوئےلاہور کو 148پر اۤل اۤؤٹ کیا

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بالرز نے شاندار بالنگ کراتے ہوئےلاہور کو 148پر اۤل اۤؤٹ کیا

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے 18 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔


    کوئٹہ کے بالرز نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کے بلے بازوں پر اننگ کے اۤخر تک دباؤ ڈالے رکھا۔ تاہم سکندر رضا نے دلیرانہ بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کھیل پیش کیا۔ سکندر رضا نے 34 بالز پر 71 رنز بنائے۔ ان کی دلکشن اننگ میں 3 چھکے اور 8 چوکے شامل تھے۔ لاہور قلندرز کی پوری ٹیم 148 رنز بناکر بیسویں اوورز میں ڈھیر ہوگئی اور جیت کےلئے کوئٹہ کو 149 رنز کا ہدف دیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
    پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
    مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
    زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز اور نوین الحق نے 2، 2 کھلاڑیوں کو اۤؤٹ کیا۔ نسیم شاہ، عمید اۤصف اور اوڈین اسمتھ نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔ لاہور کے کپتان شاہین شاہ اۤفریدی، فخر زمان اور زمان خان رن اۤؤٹ ہوئے۔

  • بابراعظم پرتنقید کرنےسےپہلےاسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں،افتخار احمد

    بابراعظم پرتنقید کرنےسےپہلےاسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں،افتخار احمد

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارح مزاج بلےباز افتخار احمد کا کہنا ہے کہ کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔

    باغی ٹی وی : ایک انٹرویو میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی باز افتخار احمد نے کہا کہ بابراعظم کی کپتانی کو تنقید کرنا ’’گناہ‘‘ کے مترادف ہے، ہر کوئی جانتا ہے کہ بابراعظم جیسا کھلاڑی دنیا میں کوئی نہیں۔ کپتان پر تنقید کرنے سے پہلے اسطرح کا کرکٹر بنیں اور پھر بات کریں۔

    قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے بابراعظم کے حوالے سے کہا تھا کہ شائقین کو پاکستانی کپتان کی قدر کو سمجھنا چاہیے اور ان پر غیر ضروری تنقید نہیں کرنی چاہیے،حیثیت قوم ہم بابر کی قدر نہیں کررہے اور اس پر دباؤ ڈال رہے ہیں، ہمیں بابر کا احترام کرنا چاہیے تنقید کریں لیکن کسی کی دل آزاری نہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل محمد عامر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ میرا کام وکٹ لینا ہے اس سے قطع نظر کون سا بلےباز کریز پر موجود ہے، خواہ وہ بابراعظم ہوں یا کوئی ٹیلنڈر! بولنگ کروانا یکساں ہے، جس کے بعد پیسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    علاوہ ازیں شعیب اختر نے بھی بابر اعظم کے بولنے کی صلاحیت کو نشانہ بنایا تھا شعیب اختر نے کہا کہ ’آج کے دور میں کوئی بھی کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان اور شاہد آفریدی کی طرح کا سپر اسٹار نہیں ہے، جس کی دنیا تعریف کرتی ہو، اس لیے کیونکہ ہمارے لڑکوں کو بات نہیں کرنا آتی جس کے باعث وہ لوگوں سے جُڑ نہیں پاتے‘۔

    انہوں نے کہا کہ آج کل صرف ٹیلنٹ سے کام نہیں چلتا، میڈیا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے، کرکٹ ایک جاب ہے اور میڈیا ایک الگ جاب ہے، اگر آپ بول ہی نہیں سکتے تو اپنی پرفارمنس ٹی وی پر کیسے بیان کریں گے؟’

    شعیب اختر نے مزید کہا ‘میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟’

  • ٹیم کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کیلئےہمیشہ حاضر رہوں گی، بسمہ معروف

    ٹیم کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کیلئےہمیشہ حاضر رہوں گی، بسمہ معروف

    پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دینے کے بعد بسمہ معروف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ قومی ٹیم کی رہنمائی کیلئے ہمیشہ حاظر رہیں گی-

    باغی ٹی وی: ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بسمہ معروف نے لکھا کہ میرے لیے پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے سے بڑا کوئی اعزاز نہیں ہے، مجھے لگتا ہے کہ اب تبدیلی کی ضرورت ہے اور نئی اور نوجوان کپتان کو تیار کرنے کا صحیح وقت ہے۔


    سابق کپتان نے کہا کہ میں ٹیم اور نئی آنے والی کپتان کی ہر طرح سے مدد، رہنمائی اور حمایت کے لیے ہمیشہ حاضر رہوں گی، پاکستان زندہ باد۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے۔


    نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ بسمہ معروف نوجوان کھلاڑی کو قیادت کا موقع دینا چاہتی ہیں، وہ پاکستان کیلئے بطور عام پلیئر دستیاب رہیں گی۔

    خیال رہے کہ بسمہ کی قیادت میں پاکستان نے 62 میں سے 27 ٹی ٹوئنٹی جیتے جبکہ 32 میں شکست ہوئی اس کے علاوہ پاکستان نے بسمہ کی کپتانی میں 34 میں سے 16 ون ڈے میچز میں کامیابی حاصل کی۔

  • کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے،نجم سیٹھی

    کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے،نجم سیٹھی

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کراچی اور لاہور میں اسٹیڈیم کے ساتھ ہوٹل بنانے کا پلان ہے-

    باغی ٹی وی: یہ اعلان انہوں نےاس وقت کیا جب وہ لاہور اور یو کے میڈیا کے درمیان میچ کے موقع پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے

    نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے چیف سکریٹری پنجاب کو خط لکھ دیا ہے کہ ہوٹل کےلیے زمین کی نشاندہی کردیں تاکہ اس پر کام شروع کیا جاسکے۔

    اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میڈیا کے نمائندوں کو کھیلتا دیکھ کر دل کر رہا ہے کہ میں بھی کھیلوں۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہی سے کھیل کو فروغ ملتا ہے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ اس قسم کے ایونٹس ہی سے کھیل کو فروغ ملتا ہے لاہوریوں نے پی ایس ایل کے میچز میں رنگ بھر دیے ہیں، شائقین کرکٹ کے بڑی تعداد میں آنے سے اسٹیڈیم چھوٹے پڑگئے ہیں پی ایس ایل نے ہمیشہ ہی پاکستان کو اچھا ٹیلنٹ دیا ہے۔

    چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بتایا کہ آئی سی سی اور اے سی سی اجلاسوں میں ایشیا کپ اور چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر غور ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈسٹرکٹس اور ریجنز کے انتخابات کروا کر گورننگ بورڈ مکمل کردیں گے، آئندہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کے لیے ڈیپارٹمنٹس نے ہامی بھر لی۔

  • فیفا ورلڈکپ 2022:  لیونل میسی نے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    فیفا ورلڈکپ 2022: لیونل میسی نے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

    ارجنٹائن کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے فیفا ورلڈکپ 2022 کے بہترین مینز پلئیر کا ایوارڈ جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: پیرس میں فیفا کی ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا-

    مینز فٹبالر آف دی ایئر کی کیٹیگری میں فرانس کےامباپے، کریم بینزیما اور لیونل میسی کےمابین سخت مقابلہ تھا تاہم میسی نےحریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سال کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا،بیلن ڈی آر کے فاتح کریم بینزیما دوسرے نمبر پر رہے۔

    یہ دوسرا موقع ہے کہ لیونل میسی کو فیفا کی جانب سے بہترین مینز پلئیر کے ایوارڈ دیا گیا۔

    گزشتہ برس میسی کی کپتانی میں ارجنٹائن عالمی کپ اپنے نام کیا تھا جبکہ اسٹار فٹبالر نے اپنے ملک اور مختلف کلبز کی نمائندگی کرتے ہوئے سال 22-2021 میں 49 مقابلوں میں 27 گولز کیے۔

    اس موقع پر لیونل میسی نے کہا کہ اپنے ملک کو ورلڈکپ جتوانے کا خواب پورا کرلیا ہے، بہت کم لوگ ایسے حاصل کر پاتے ہیں اور میں بہت خوش قسمت ہوں۔

    واضح رہے کہ فٹبال کی عالمی گورننگ باڈی بیلن ڈی آر آرگنائزر نے فرانس فٹبال سے الگ ہونے کے بعد 2016 میں فیفا کا افتتاح کیا تھا۔

  • لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    لاہور قلندرز نے پشاورزلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے،اطلاعات کے مطابق لاہور کے قذافی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 8 کے پہلے مقابلے میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

    قلندرز پلیئنگ الیون
    لاہور قلندرز میں شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان،حارث رؤف, سیم بلنگز، عبداللہ شفیق، طاہر بیگ، حسین طلعت، راشد خان، سکندر راضا، ڈیوڈ ویزے اور زمان خان شامل ہیں۔

    زلمی الیون
    لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پشاور زلمی نے 3 تبدیلیاں کیں۔ ٹیم میں ببار اعظم ، محمد حارث، صائم ایوب، ٹام کوہلر کیڈمور، بھانوکا راجااکسے، روومن پاول، جمی نیشم، سلمان ارشد، ارشد اقبال، وہاب ریاض اور سعد مسعود شامل ہیں۔

  • فرنچائزز مالکان پی ایس ایل میچز امریکا میں بھی کرانے کے خواہشمند

    فرنچائزز مالکان پی ایس ایل میچز امریکا میں بھی کرانے کے خواہشمند

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فرنچائزز مالکان نے ٹورنامنٹ کے میچز یو اے ای یا امریکا میں کرانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پی ایس ایل 8 کے میچز کی لاہور سے منتقلی کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور فرنچائزز اپنے مؤقف پر قائم ہیں کہ سکیورٹی کی مد میں پنجاب حکومت کوپی سی بی کی طرف سے ادائیگی نہیں کی جائے گی اور پی سی بی لاہور میں دو میچز کرانے کے فیصلے پر قائم ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی کا مؤقف ہے غیر ملکی کھلاڑیوں اور ٹیموں کو سکیورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فرنچائزز کی خواہش ہے کہ پی ایس ایل میچز متحدہ عرب امارات یا امریکا میں کرانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے۔

    ذرائع کے مطابق کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ پی سی بی پیٹرن ان چیف وزیراعظم انٹرنیشل برانڈ پی ایس ایل کو بیورو کریٹک مداخلت سے بچائیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ لاہور سے میچز منتقل کرنے کے فیصلے پر قائم ہے۔

    یاد رہے کہ پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کر کے سکیورٹی اخراجات کے معاملے پر آگاہ کیا جبکہ وزیراعظم کی جانب سے نجم سیٹھی کو مکمل تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

  • پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح

    پی ایس ایل:ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی شاندار فتح

    کراچی:کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرادیا ۔کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی ۔

    کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 167 رنز بنائے اور ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا، جواب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 101 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    کنگز کی اننگز
    کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس اور میتھیو ویڈ میدان میں اترے۔ دونوں نے 32 رنز کا اوپننگ سراکت فراہم کی۔انور علی نے اس جوڑی کو ونس کی وکٹ لے کر توڑا۔ جس کے بعد ویڈ کا ساتھ نبھانے طیب طاہر میدان میں اترے۔ویڈ اور طیب نے بہترین بلے بازی کی، طیب طاہر نے نصف سینچری بناکر اپنے پہلے میچ کو یادگار بنادیا۔ انہوں نے 33 گیندوں پر اپنی نصف سینچری اسکور کی۔

    طیب طاہر اور میتھیو ویڈ نے 109 رنز ک شراکت قائم کی، 141 رنز پر احسان اللہ نے طیب طاہر کو آؤٹ کیا تو ان کا اسکور 65 رنز تھا۔

    میتھیو ویڈ نے طیب طاہر کے بعد شعیب ملک کے ساتھ اسکور آگے بڑھانا شروع کیا۔148 رنز پر میتھیو ویڈ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 47 گیندوں پر 46 رنز بنائے۔کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان 167 رنز بنائے اور جیت کے لیے 168 رنز کا ہدف دیا۔

    ملتان سلطانز کی اننگز
    شان مسعود اور محمد رضوان نے ہدف کے تعاقب شروع کیا، ملتان سلطانز کی پہلی وکٹ 41 رنز پر گری، شان مسعود کو عاکف جاوید نے آؤٹ کیا۔کراچی کنگز کو دوسری کامیابی 57 رنز پر ریلی روسو کی صورت میں ملی، 68 رنز پر ڈیوڈ ملر بھی آؤٹ ہوگئے۔صرف 2 رنز کے اضافے کے بعد محمد رضوان بھی پویلین لوٹ گئے، انہوں نے سب سے زیادہ 29 رنز بنائے۔

    76 رنز پر ملتان سلطانز کی آدھی ٹیم میدان بدر ہوچکی تھی۔پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی خوشدل شاہ تھے۔

    88 پر اسامہ میر اور 95 پر بریتھ ویٹ پویلین لوٹ گئے۔ 97 رنز پر ملتان کا آٹھواں کھلاڑ ی آؤٹ ہوا۔ عقیل حسین صرف 2 رنز بناسکے۔ 101 رنز پر انور علی بھی آؤٹ ہوگئے، انہوں نے 12 رنز بنائے۔ ملتان سلطان کی آخری وکٹ 101 پر ہی گری۔ملتان سلطانز کے خلاف تبریز شمسی اور شعیب ملک نے 3، جب کہ عاکف جاوید اور عماد وسیم نے 2،2 کھلاڑی آؤٹ کئے۔

    اس سے پہلے ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے آٹھویں ایڈیشن کے چودھویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

    کراچی کے نیشنل بینک ارینا میں ہونے والے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹاس کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے کپتان عماد وسیم نے ٹیم مٰن ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق بتایا کہ موسیٰ خان،طیب طاہر اورتبریز شمسی ٹیم میں شامل ہوئے ہیں۔

    عماد نے بتایا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم سے عمران طاہر،حیدرعلی اور محمد عمر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا ہے۔کپتان کراچی کنگز کا کہنا تھا کہ ہم اس پچ پر پہلے بیٹنگ کرناچاہتے تھے،ہوم پچ پر کھیلنے کا تجربہ ہے۔

    دوسری جانب محمد رضوان کا کہنا تھا کہ پچ کا اندازہ نہیں اس لیےبولنگ کو ترجیح دی ہے، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے ایونٹ میں اب تک 5،5میچز کھیلے ہیں جن میں سے کراچی کو صرف 1 جب کہ ملتان کو 4 میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت ملتان 8 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے جب کہ کراچی 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

  • پی ایس ایل میچز کی لاہور منتقلی:حکومت پنجاب اورپی سی بی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

    پی ایس ایل میچز کی لاہور منتقلی:حکومت پنجاب اورپی سی بی کے درمیان ڈیڈلاک برقرار

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کے پنجاب میں ہونے والے میچز کے سکیورٹی اخراجات کے حوالے سے حکومت پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان ڈیڈلاک برقرار ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس حوالے سے اجلاس میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیاکہ بورڈ اپنےمؤقف پر ڈٹا رہے گا پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی-

    پی سی بی کی جانب سے نگران حکومت پنجاب کی جانب سے پی سی بی کو 25 کروڑ روپے ادا کرنے کے پیغام پر جواب دے دیا گیا ہے کہ ادائیگی نہیں کی جائےگی۔

    پی سی بی کی جانب سے حکومت پنجاب کو پیغام بھیجا گیا ہے کہ لاہور میں دو پی ایس ایل میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے سیکیورٹی کو بنیاد بنا کر کسی کھلاڑی نے دستبرداری کا فیصلہ کیا تو بورڈ ذمے دار نہیں ہوگاسیکیورٹی کی ذمےداری اسٹیٹ کی ہے، ٹیموں کو اسٹیٹ گیسٹ کا درجہ حاصل ہے۔

    دوسری جانب سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ نے اپنےبیان میں کہا کہ اگر حکومت سکیورٹی نہیں دے گی تو بڑا ٹورنامنٹ نہیں ہوسکے گا، پی ایس ایل دوسرے شہروں میں شفٹ کرنے سے بہت نقصان ہوگا۔

    جبکہ نگران حکومت کے وزیر تعلیم منصور قادر نے بتایا کہ اس سال پی ایس ایل کے انتظامات کا تخمینہ ایک ارب 20 کروڑ روپے لگایاگیا، اتنی بڑی رقم خرچ کرنے پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے تحفظات ہیں غیر ضروری اخراجات ختم کرکے پی ایس ایل پر اخراجات کا تخمینہ 50 کروڑ روپے لگایا گیا جس میں سے ہم 25 کروڑ روپے خرچ کرنے کو تیار ہیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے 25 کروڑ روپے دینے سے انکار کر دیا ہے ہم نے پی سی بی سے کہا کہ 25 کروڑ روپے دے کر لائٹیں خرید لیں، تاکہ ہر سال کام آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے فوری بعد رمضان شروع ہو رہا ہے، مالی بحران کا شکار حکومت رمضان میں عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے یہی وجہ ہے کہ پی ایس ایل پر اتنی بڑی رقم خرچ کرنے سے گریزاں ہے، حکومت پنجاب کو رمضان میں عوام کو ریلیف دینا مشکل ہو رہا ہے ہم چاہتے ہیں کہ پی سی بی اپنا شیئر ڈالے تاکہ عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ رمضان میں سہولت بھی دے سکیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پنجاب حکومت نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سکیورٹی کیلئے سرکاری خزانے سے 50 کروڑ روپے دینے سے انکار کردیا تھا آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی سربراہی میں پنجاب کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے اس فیصلے سے پی سی بی کو آگاہ کیا گیا تھا۔

    ذرائع‏ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے پی سی بی پر واضح کیا گیا تھا کہ پنجاب حکومت تب انتظامات کرے گی جب پی سی بی 25 کروڑ روپے ادا کرےگاکابینہ میں مؤقف اپنایا گیا کہ پنجاب حکومت اب تک پی ایس ایل میچز کے انتظامات پر 45 کروڑ روپے لگا چکی ہے۔

    خیال رہے کہ کل کراچی میں پی ایس ایل کا آخری میچ شیڈول ہے جس کے بعد فائنل سمیت تمام میچز لاہور اور پنڈی میں شیڈول ہیں۔ معاملہ طے نہ ہوا تو ایونٹ کا شیڈول تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔