Baaghi TV

Category: کھیل

  • امیر کویت شاٹ گن کپ،پاکستانی شوٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا

    امیر کویت شاٹ گن کپ،پاکستانی شوٹر نے گولڈ میڈل جیت لیا

    پاکستان شوٹر نے امیر کویت شاٹ گن کپ میں ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

    باغی ٹی وی: پاکستانی شوٹر عثمان چاند نے ایشیا شاٹ گن کپ کے کوالیفکیشن راؤنڈ میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جبکہ انہوں نے امیر کویت شاٹ گن کپ میں گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔


    پاکستان کے عثمان چاند نے امیر کویت شاٹ گن کپ میں 125 میں سے 124 شاٹ نشانے پر لگا کر منفرد ریکارڈ قائم کیا۔


    واضح رہے کہ نیشنل رائیفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری کے مطابق پاکستان کی جانب سے کویت میں ہونے والے ایشین شاٹ گن کپ میں سینیئر کیٹیگری کیلئے عثمان چاند اور جونیئر کیٹیگری کیلئے امام ہارون پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان ایشیا شاٹ گن کپ شوٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا جو 2023 میں مارچ میں لاہور میں ہوگی۔ رائفل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری رضی احمد خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پہلی بار ایشیاکپ کی میزبانی دی گئی ہے ۔

  • پی ایس ایل کے لاہور میچز، پی سی بی ،فرنچائزز کا پنجاب حکومت کو الٹی میٹم

    پی ایس ایل کے لاہور میچز، پی سی بی ،فرنچائزز کا پنجاب حکومت کو الٹی میٹم

    نجم سیٹھی کی زیر صدارت پی ایس ایل سے متعلق اجلاس ختم ہو گیا

    لاہور:اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی تمام فرنچائزز نے پی سی بی کے فیصلے کی تائید کی ،پی ایس ایل قومی ایونٹ ہے،پی سی بی اور فرنچائزز ایک پیج پر آ گئے،اجلاس میں کہا گیا کہ اس میں سکیورٹی اور لائٹوں کی مد میں اتنی خطیر رقم نہیں دی جاسکتی ،45 کروڑ کی خطیر رقم پنجاب گورنمنٹ کو ادا نہیں کی جائے گی، پی سی بی اور فرنچائزز نے نگران پنجاب حکومت کو فیصلے کیلئے کل تک کی ڈیڈلائن دے دی، نگران پنجاب حکومت کل تک 45 کروڑ کی ڈیمانڈ سےباز نہ آئی تو پی ایس ایل کے بقیہ میچز کراچی منتقل کر دیے جائیں گے اگر نگران حکومت نے پی سی بی کا موقف نہ اپنایا تو نیوزی لینڈ کے میچز بھی کراچی منتقل کیے جائیں گے

  • اسلام آباد آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے  شکست دیدی

    اسلام آباد آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    اسلام آباد آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 6 وکٹ سے شکست دیدی

    پی ایس ایل 8 کے 12 ویں میچ میں حسن علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو 156 رنز تک محدود کردیا، بابر اعظم نے ناقابل شکست نصف سنچری اسکور کی۔

    کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں پی ایس ایل 8 کا 12واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جارہا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی دعوت پر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 156 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کا آغاز شاندار رہا، محمد حارث اور بابر اعظم نے 6.5 اوورز میں 76 رنز بنا ڈالے تاہم نوجوان بلے باز 21 گیندوں پر 40 رنز بناکر شاداب خان کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بارکھان واقعہ،عبدالرحمن کھیتران جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
    سابق نیب چیئرمین کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش</aَََ

    حارث کی وکٹ گرنے کے بعد حسن علی نے تباہ کن بولنگ اسپیل کیا اور پشاور زلمی کے تین انتہائی اہم بیٹرز ٹام کوہلر کیڈمور، روومین پاول اور جیمز نیشم کی وکٹیں لے کر بابر الیون کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ ایک جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری تھا تاہم دوسری طرف سے کپتان بابر اعظم ڈٹ کر کھڑے تھے، انہوں نے 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 75 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

    پشاور زلمی کے 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہوسکے، صائم ایوب3، کیڈمور ایک، روومین پاول صفر، جیمز نیشم 6، دوسان شناکا 11، وہاب ریاض 8، عثمان قادر 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، ارشد اقبال نے ناٹ آؤٹ 2 رنز بنائے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی نے 35 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، رومان رئیس، فہیم اشرف، شاداب خان اور مبصر خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے اچھی لگ رہی ہے، اچھا اسکور کرکے ہدف کا دفاع کریں گے، آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ پاکستان سپر لیگ 8 میں پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز کھیلے ہیں جن میں 2 کامیابیوں کے ساتھ اس کے 4 پوائنٹس پوائنٹس ہیں جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 میچز میں ایک کامیابی حاصل کی ہے۔

  • ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے،شاہین پر تنقید پر شاہد آفریدی کا جواب

    ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے،شاہین پر تنقید پر شاہد آفریدی کا جواب

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے شاہین آفریدی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل پر اپنے بیان میں شعیب اختر نے کہا کہ راولپنڈی ایکسپریس کی کلاس الگ ہے، اگرچہ ہر کوئی شعیب اختر نہیں ہوسکتا، آپ انجیکشن اور دردکش ادویات لیتے ہیں اسکے باوجود بھی انجری کے ساتھ کھیلنا آسان نہیں ہوتا۔

    شعیب اختر کے اس بیان پر شاہد آفریدی نے کہا کہ انجری کے دوران کھیل سے چوٹ مزید بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے، ہر کوئی شعیب اختر نہیں جو تکلیف برداشت کرسکے، میرے خیال میں انہیں کچھ دن اکیلا چھوڑ دیں-

    قبل ازیں شعیب اختر نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ انگلیںڈ کے خلاف ٹی20 ورلڈکپ میں اگر شاہین اپنا اسپیل پورا کرتے تو وہ سُپر اسٹار بن سکتے تھے، انہوں نے کہا کہ اگر یہ موقع مجھے ملتا تو میں پاکستان کیلئے اپنی جان قربان کردیتا، گھٹنا ٹوٹ بھی جاتا تو اسپیل ادھورا نہ چھوڑتا کیونکہ یہ لمحہ دوبارہ نہ آتا، گھٹنا جُڑ سکتا تھا۔


    دریں اثنا شعیب اختر نے غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ جب آپکا اہم بالر انجری کا شکار ہوجاتا ہے تو پریشانی ہوتی ہے، شاہین ورلڈکپ میں مکمل فٹ نہیں تھے لیکن انہیں کھلایا گیا، انہوں نے ورلڈکپ میں بہترین بالنگ کی تھی اور کوشش کرنی چاہیے تھی کہ اسپیل مکمل کریں۔

    واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے دوران فائنل میں شاہین فلڈنگ کے دوران ہیری بروک کا کیچ لینے کے دوران زخمی ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ اوورز کا کوٹہ مکمل نہ سکے اور فائنل میں انجری کا شکار ہوکر باہر چلے گئے تھے۔

  • بابر اب تک پاکستان کا بڑا برانڈ کیوں نہیں بن سکا،شعیب اختر نے بتا دیا

    بابر اب تک پاکستان کا بڑا برانڈ کیوں نہیں بن سکا،شعیب اختر نے بتا دیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ بابر اب تک پاکستان کا بڑا برانڈ نہیں بن سکا کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل کے ساتھ انٹرویو میں شعیب اختر نے شعیب اختر نے کہا کہ آج کے دور میں کوئی بھی کرکٹر وسیم اکرم، وقار یونس، عمران خان اور شاہد آفریدی کی طرح کا سپر اسٹار نہیں ہے، جس کی دنیا تعریف کرتی ہو، اس لیے کیونکہ ہمارے لڑکوں کو بات نہیں کرنا آتی جس کے باعث وہ لوگوں سے جُڑ نہیں پاتے-

    انہوں نے کہا کہ آج کل صرف ٹیلنٹ سے کام نہیں چلتا، میڈیا بڑا اہم کردار ادا کرتا ہے، کرکٹ ایک جاب ہے اور میڈیا ایک الگ جاب ہے، اگر آپ بول ہی نہیں سکتے تو اپنی پرفارمنس ٹی وی پر کیسے بیان کریں گے؟-

    سابق فاسٹ بولر نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بات چیت کرنے کی صلاحیت پربات کرتےہوئے کہا کہ میں کھلے عام کہتا ہوں کہ ابھی بابراعظم کو پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے تھا لیکن وہ نہیں ہے کیونکہ اسے بولنا نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی کوئی لڑکا نہیں بول سکتا، کیوں ابھی تک صرف میں، آفریدی اور وسیم اکرم اشتہاروں میں آرہے ہیں؟

    شعیب اختر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین سمیت معروف کرکٹرز نے شعیب اختر کے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

    کامران اکمل نے کہا کہشعیب اختر کو ان دنوں اسکرین پر زیادہ وقت نہیں مل رہا اور اسی وجہ سے وہ سرخیوں میں آنے کے لیے اس قسم کی باتیں کررہے ہیں، بابر ہمارا کپتان ہے اور دنیا کا بہترین بلے باز ہے۔

    شاہد آفریدی نے ایک شو میں اس‌ حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ کرکٹ کی انگلش اتنی مشکل نہیں ہے، آنی چاہیے اچھی بات ہے، اس کے لیے آکسفورڈ نہیں جانا پڑتا لیکن یہ مطلب نہیں کہ نہیں آتی تو آپ کسی کھاتے میں نہیں ہیں بابر کی بیٹنگ ورلڈ کلاس ہے، وہ پاکستان کی عزت ہےاور بہت بڑا نام ہے، ان چیزوں پر نہیں سوچنا چاہیےجو دنیا بھرمیں جائےان چیزوں کو سامنے نہیں لانا چاہیے-

    اظہر علی نے شعیب اختر کے اس بیان پر ردعمل میں کہا کہ مجھے اس قسم کی باتوں کی سمجھ نہیں آتی، بابراعظم اس وقت پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہے، جتنی قیمت بابر کی ہے اتنا برانڈ اسے ادا کر ہی نہیں سکتے-

  • اگلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کون ہوسکتےہیں:اہم نام سامنے آگیا

    اگلے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کون ہوسکتےہیں:اہم نام سامنے آگیا

    کراچی: سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننے کے خواب دیکھنے لگے۔راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر بھی پی سی بی کا چیئرمین بننے کا ارادہ رکھتے ہیں، 47 سالہ شعیب اختر نے اپنے 14 سالہ کیریئر کے دوران 46 ٹیسٹ، 163 ون ڈے اور 15 ٹی 20 میچز میں حصہ لیا، انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین گیند کرنے کا اعزاز بھی ان کے نام ہے۔

    ایک انٹرویو میں شعیب اختر نے کہا کہ میں کرکٹ بورڈ کا چیئرمین بننا چاہتا ہوں تاکہ پاکستان کیلیے سپر اسٹارز متعارف کراسکوں، میں اپنے ملک کیلیے 50 سپر اسٹارز سامنے لانا چاہتا ہوں، پھر ان کی تعداد 100، 200 اور 2 ہزار تک لے جانے کی خواہش ہے، میرے ملک کا مجھ پر بہت زیادہ قرض اور یہ میری خواہش ہے کہ اب اس کی خدمت کروں۔

    شعیب اختر نے مزید کہاکہ کھلاڑیوں کو کھیل کے ساتھ اپنی بول چال کی صلاحیت کو بھی بہتر بنانا ہوگا، ابھی آپ دیکھیں کہ ٹیم کو کوئی بات کرنے کا طریقہ نہیں آتا، انگریزی سیکھنا اور بولنا کون سا مشکل کام ہے، میڈیا کا سامنا کرنا بھی اہم بات ہے، اگر آپ بات نہیں کرسکتے تو پھر ٹی وی پر کبھی اظہار خیال نہیں کرسکیں گے۔

  • لاہور:  پولیس نے پی ایس ایل 8 کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا

    لاہور: پولیس نے پی ایس ایل 8 کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا

    لاہورپولیس نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے لیے سکیورٹی پلان مرتب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ائیرپورٹ اور اسٹیڈیم کے گردونواح سمیت مختلف مقامات پر ناکے لگائے جائیں گے ، پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں سے مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی۔

    ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر کا کہنا ہے کہ 5 ہزار سے زائد اہلکار پی ایس ایل کے موقع پر سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، ان میں 11 ایس پیز،34 ڈی ایس پیز اور 94 انسپکٹرز بھی شامل ہوں گے۔

    ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں اورشائقین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جائے گی یلیٹ فورس کی 43،ڈولفن کی 107 اور پی آریو کی 58 ٹیمیں پیٹرولنگ کریں گی-

  • بابر اعظم شادی کب کریں گے بتا دیا

    بابر اعظم شادی کب کریں گے بتا دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ تمام کھلاڑیوں کی شادی کروا کر شادی کریں گے-

    باغی ٹی وی: نجی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پہلے تمام ساتھیوں کی شادی ہو جائے پھر میں بھی کرلوں گا۔

    انٹرویو کے دوران میزبان نے بابر اعظم سے رواں برس ساتھی کرکٹرز کے شادی کے بندھن میں بندھنے اورکپتان کے تاحال کنوارے ہونے کا سوال کیا؟ جس پر بابر اعظم کا کہنا تھاکہ میں نے سوچ لیا ہے اس بار ان سب کی شادی کروانے کے بعد میں خود بھی شادی کرلوں گا-

    قومی کرکٹر نے کہا کہ میں آج بھی جب اسٹیڈیم میں بال پِکر کو دیکھوں تو شکر ادا کرتا ہوں اوریاد کرتا ہوں کہ ایک دن میں بھی اس مقام پر تھا لیکن اب اللہ کا شکر ہے اس نے مجھے یہ مقام عطا کیا،والدین کی دعائیں بھی ہیں، ایوارڈ ملنے سے خوشی ضرور ملتی ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ وہیں رک جائیں۔

    بابر نے نوجوانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ انسان کو چاہیے خود پر بھروسہ رکھے کیوں کہ انسان جو ٹھان لے اور سچے دل سے لگن کے ساتھ محنت کرے تو وہ اپنا مقصد ضرور حاصل کرلیتا ہےانسان جتنا نیک نیتی کے ساتھ خود پر بھروسہ کرے گا اس کے لیے راستے اتنے ہی کھلتے جائیں گے-

    واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران شان مسعود، شاداب خان اور شاہین شاہ آفریدی کی شادیاں ہوئیں، جس کے بعد قیاس آرئیاں کی جارہی تھی کہ شاید بابراعظم بھی جلد نکاح کرلیں۔

  • ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدف

    ملتان سلطانز کاکراچی کنگزکوجیت کےلیے197رنزکاہدف

    ملتان: کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے اورملتان سلطانزکی بیٹنگ جاری ہے ، ۔پاکستان سپر لیگ 8 کا 11واں میچ ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے ،

    پی ایس ایل 8 کے 11ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف دیدیا، محمد رضوان نے ناقابل شکست سنچری اسکور کی، رائیلی روسو کے ساتھ سنچری پارٹنر شپ بھی قائم کی۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز مدمقابل ہوں گے، عماد وسیم نے ٹاس جیت کر رضوان الیون کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ملتان سلطانز پاکستان سپر لیگ 8 میں اب تک 4 میچ کھیل کر 3 میں کامیابی حاصل کرچکی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔
    کراچی کنگز کی ٹیم بھی 4 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے صرف ایک میچ جیتا جبکہ تین میچ ہارے ہیں، ٹیبل پوائنٹس پر ملتان سلطانز پہلے نمبر پر جبکہ کراچی کنگز چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

    کراچی کنگز کی ٹیم میں میں جیمز وینس، حیدر علی، شعیب ملک، عرفان احمد، میتھیو ویڈ، عماد وسیم شامل بین کٹنگ، عاکف جاوید، محمد عمر، عمران طاہر اور عامر یامین شامل ہیں۔

    ملتان سلطانز میں محمد رضوان، شان مسعود، رائلی روسو، ڈیوڈ ملر، کیرون پولارڈ خوشدل شاہ، کارلوس بریتھویٹ، اسامہ میر، محمد الیاس، عباس آفریدی اور احسان اللہ شامل ہیں۔

  • ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

    بھارتی کرکٹ ٹیم کےنامور بلے باز ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ کر تیز ترین 25 ہزار رنز بنانے والے پہلے بلے باز بن گئے۔ جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق دہلی کرکٹ سٹیڈیم میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ کے تیسرے دن ویرات کوہلی نے 549 ویں اننگز میں 31ہزار 313 گیندیں کھیل کر 25 ہزار رنز بنا کر ریکارڈ قائم کرلیا۔


    یاد رہے کہ سچن ٹنڈولکر نے یہ اعزاز 577 اننگز کھیل کر حاصل کیا تھا، سچن ٹنڈولکر نے انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 34 ہزار 437 رنز بنائے جبکہ آسٹریلیا کے سابق کھلاڑی رکی پوائنٹنگ نے 588 اننگز میں 25 ہزار رنز بنائے تھے۔
    مزید یہ بھی پرھیں؛
    پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
    متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
    1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
    پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی
    غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
    اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی
    خیال رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2020 میں ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ایک اور ریکارڈ توڑا تھا، جس کے ساتھ وہ ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 12ہزار رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اور اس حوالے سے ان کے مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں اور ویراٹ کوہلی کو مبارک باد دے رہیں ہیں کہ انہوں نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑا ہے.