Baaghi TV

Category: کھیل

  • اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے،ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے،جاوید میانداد

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے کہا ہے کہ اگر ایشیا کپ کیلئے بھارت پاکستان نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے۔

    باغی ٹی وی : صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کہا کہ ’اگر بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہیں آنا چاہتا تو بھاڑ میں جائے، میں ہمیشہ کہتا ہوں اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو کوئی مسئلہ نہیں، ہمیں ہماری کرکٹ مل رہی ہے-

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ یہ آئی سی سی کا کام ہےاسطرح کی چیزوں کو کنٹرول کرنا ورنہ گورننگ باڈی کا کوئی فائدہ نہیں آئی سی سی کا قانون ہر ملک کیلئے یکساں ہونا چاہیے، اگر ایسی ٹیمیں قانون نہیں مانتی تو جتنی بھی مضبوط کیوں نہ ہوں انہیں باہر کردیں۔

    جاوید میاںداد نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی وہ نہیں کھیلتے تھے کیوںکہ وہ نتیجے سے خوف زدہ ہوتے تھےبھارتی کراؤڈ بہت خراب ہے، بھارت چاہے جس سے بھی ہارے وہ گھروں کو آگ لگا دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ڈرتے ہیں۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم…

    واضح رہےکہ ہایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہےتاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سےانکارکرچکا ہے،ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

  • ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

    ویڈیو:لاہورقلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز

    لاہور قلندرز کی ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لیے تیاریوں کا تیسرا روز ،تربیتی کیمپ کے تیسرے روز لاہور قلندرز اور پی ڈی پی کلاس آف 22 کے مابین پریکٹس میچ جاری ہے

    دونوں ٹیموں کے مابین پریکٹس میچ باغ جناح میں کھیلا جارہا ہے لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور حسین طلعت شامل ہیں، دلبر حسین، زمان خان اور جلات خان پی ڈی پی کلاس آف 22 کی نمائندگی کررہے ہیں

    پی ایس ایل 8 کا پہلا میچ 13 فروری کو ملتان سلطان اور لاہور قلندر کے مابین ملتان میں کھیلا جائے گا

  • ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی ڈٹ گیا

    ایشیاکپ ہوگا تو پاکستان میں ہی ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے مؤقف پرڈٹ گیا۔اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے بحرین میں ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے سخت مؤقف اپنایا۔

    بھارتی بورڈ پر واضح کردیا کہ اگر ایشیاکپ متاثر ہوا تو بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور چیمپئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈ لاک ہوگا۔ ایشیاکپ کے وینیو کے حوالے سے فیصلہ اب مارچ میں کیا جائے گا۔

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں شیڈول ہے تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ حکومت کی اجازت کا بہانہ بناکر پاکستان آنے سے انکارکرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے یہ کہا جارہا تھا کہ کرکٹ ایشیا کپ 2023ء پاکستان کے بجائے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ حکام نے متحدہ عرب امارات کو فیورٹ وینیو قرار دے دیا۔

    ایشیا کپ کرکٹ 2023ء پاکستان میں شیڈول تھا تاہم اب اسے نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے ایونٹ کیلئے یو اے ای کو فیورٹ وینیو قرار دیا گیا ہے، تاہم حتمی اعلان مارچ میں کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے کے باعث ایونٹ کو نیوٹرل مقام پر کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • قائمقام گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کو مبارکباد

    قائمقام گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کو مبارکباد

    قائمقام گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کو مبارکباد
    زیراعلئ نے کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیۓ جبکہ وزیراعلئ بلوچستان کا خطاب میں کہنا تھا کہ آج کسی ٹیم کی نہیں بلکہ پاکستان بلوچستان اور کشمیر کاز کی فتح ہوئی ہے ۔ اور میچ کو کامیاب بنانے کے لیۓ بلوچستان کے عوام پی سی بی کھلاڑیوں اور سیکیورٹی فورسز سب نے اپنا کردار ادا کیا۔ جبکہ میچ کا کامیاب انعقاد اور اختتام ملک دشمن عناصر کے لیۓ واضع پیغام ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں امن آچکا ۔عوام اب بد امنی پھیلا نے کی کوشش کرنے والوں کو برداشت نہیں کرینگے۔ اور بلوچستان کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے امن کے قیام میں بنیادی کردار ادا کیا جبکہ اب بلوچستان میں کر کٹ کے دروازے کھل گیۓ ہیں۔ پی سی بی سے کہوں گا کہ کوئٹہ میں کر کٹ مقابلوں کا مسلسل انعقاد کیا جاۓ۔ اور قومی کر کٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا مشکور ہوں کہ انہوں نے بین القوامی میچوں پر کوئٹہ کے میچ کو ترجیح دی۔

    وزیر اعلی کا مزید کہنا تھا کہ آج ہر فرد جزبہ حب الو طنی سے سرشار نظر آیا۔ پولیس محکمہ داخلہ انتظامیہ اور ایف سی کی کارکردگی قابل تحسین رہی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے دن رات محنت کر کے پر امن ماحول میں میچ کا انعقاد یقینی بنایا.

    دوسری جانب قائمقام گورنر بلوچستان میر جان محمد خان جمالی کی جانب سے پاکستان سپر لیگ کی دو مختلف کرکٹ ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز اکا بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں نمائشی میچ کھیلنے پر مسرت کا اظہار کیا اور کوئٹہ گلیڈیئیٹرز کو میچ جیتنے اور کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارکباد دی گئی ہے.

    جبکہ ترجمان کے مطابق قائمقام گورنر بلوچستان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں کھیلوں کی ایسی سرگرمیوں کو فروغ دینے سے بلوچستان کے نوجوانوں کو نہ صرف ایک اچھا پیغام مل رہا ہے بلکہ اس ثقافتی گھٹن میں کمی آئی گی. آج گراونڈ میں اتنی بڑی تعداد میں تماشائیوں بالخصوص خواتین کی موجودگی سے پیغام ملتا ہے کہ بلوچستان کے عوام صوبے میں کھیل اور سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے بہت خواہشمند ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    75 ہزار روپے جرمانہ ہوگااس کوجس نے چلتی گاڑی میں ممنوع کام کیا
    کراچی :اسنوکر کلب میں گھس کر نوجوان کو قتل کردیاگیا
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے
    ترجمان نے مزید بتایا کہ قائمقام گورنر بلوچستان نے امید ظاہر کی کہ پی سی بی آئندہ بھی ایسے میچز کے انعقاد کو بلوچستان میں یقینی بنائے گا جس سے بلوچستان کے عوام کو اپنے صوبے کے ہیروز عبدلواحد بنگلزئی، بسم اللّٰہ خان اور حسیب اللّٰہ خان جیسے نوجوان کھلاڑیوں کو دیکھنے کا موقع ملے گا اسطرح یہاں کے دیگر باصلاحیت نوجوانوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی.

  • ماتھے پر تلک لگانے سے انکار،بھارتی مسلمان کھلاڑیوں پربھارتیوں کی تنقید

    ماتھے پر تلک لگانے سے انکار،بھارتی مسلمان کھلاڑیوں پربھارتیوں کی تنقید

    بھارتی بولرز محمد سراج اور عُمران ملک ہوٹل استقبالیے کے دوران ماتھے پر تلک لگانے سےمنع کرنے پر تنقید کی زد میں آگئے۔

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر بھارتی اسکواڈ کی ہوٹل استقبال کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہوٹل انتظامیہ سے ایک خاتون بھارتی کھلاڑیوں کی ہوٹل میں انٹری کے وقت ان کے ماتھے پر تلک لگا رہی ہے-

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا


    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے اس دوران محمد سراج اور عُمران ملک سمیت دیگر بھارتی کھلاڑیوں وکرم راٹھور اور ہری پرساد موہن نے ماتھے پر تلک لگانے سے گریز کیا لیکن بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے بالخصوص مسلمان بولرز کو ہی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر نے محمد سراج اور عُمران ملک کو بالخصوص تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ہندی میں لکھا کہ ’استقبال کے دوران محمد سراج اور عُمران ملک نے ماتھے پر تلک نہیں لگوایا دونوں پاکستان نہیں بلکہ بھارتی ٹیم کے کھلاڑی ہیں، عالمی سطح کے کھلاڑی بننے کے بعد بھی وہ اپنے مذہب کے متعلق سخت گیر ہیں’۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    https://twitter.com/AvinashArya09/status/1621516684694802432?s=20&t=-L-FVDXsfxjUKSTrrnsGNA
    بھارتی ٹی وی چینل کے ایڈیٹر کے جواب میں نہ صرف پاکستانی بلکہ بھارتی صارفین بھی پاکستانی بولرز کی حمایت میں میدان میں کود پڑے-

    پاکستانی سوشل میڈیا صارف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہ وکرم راٹھور اور ہری پرساد موہن نے بھی تلک نہیں لگوائے لیکن سریش اور دیگر دائیں ہاتھ کے بھارتی اکاؤنٹس نے مسلمان کھلاڑیوں محمد سراج اور عُمران ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

  • پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی

    کوئٹہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کو نمائشی میچ میں 2 رنز سے شکست دیدی۔

    باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔


    9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز کو اچھا اختتام دیا جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

    پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 25، اعظم خان 6، صائم ایوب 19، عامر جمال ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔


    دوسری جانب پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر اعلیٰ کا میچ کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں حالیہ دنوں میں بلوچستان سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کرکٹ کے علاوہ بلوچستان میں باکسنگ کا بھی بہت ٹیلنٹ ہے۔

    سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو میچ کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں،آج کا میچ بہت اچھا ہو گا یہ بہت خوبصورت گراؤنڈ ہے، تمام کھلاڑی اس میچ کو انجوائے کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں کھیلنا بہت اچھا ہے۔

    اس سے قبل اسٹیڈیم آنے پر شائقینِ کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا زبردست خیر مقدم کیا نمائشی میچ کے موقع پر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر فوڈ اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں،فوڈ اسٹالز میں روایتی سجی اور دیگر کھانوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

    سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی

    پشاور زلمی

    بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد

  • ایشیا کپ:  نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ: نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا

    ایشیا کپ کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان آنے کے معاملے پر نجم سیٹھی کے بیان کے بعد اب بھارتی کرکٹ بورڈ کا بیان بھی سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ایک بار پھر کہا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا سفر نہیں کرے گی اور یہ بات بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اور اے سی سی کے صدر جے شاہ نے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بتا دی ہے،بھارت نے دوسرے بورڈز کو بھی صورتحال سمجھنےکا کہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق جے شاہ نے دوبارہ بھارت کا مؤقف اے سی سی کے بحرین میں ہونے والے اجلاس میں دوہرایا اور کہا کہ حکومت کی جانب سے پاکستان سفر کی اجازت نہیں ملےگی تمام ممبران نے ایک ماہ انتظار کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہےکہ بھارت کو ایشیا کپ کی پاکستان کی میزبانی پر اعتراض نہیں، ایشیاکپ متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور میزبان پاکستان ہی ہوگا، ایونٹ کے میچز تین وینیو دبئی، شارجہ اور ابو ظبی میں ہوں گے۔

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیاکپ 2023 میں اگر بھارت کی ٹیم نہیں کھیلتی تو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    ایشین کرکٹ کونسل اجلاس، پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کا فیصلہ نہ ہوسکا

    بی سی سی آئی کے عہدیدار نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایشیاکپ کو ہر صورت منتقل کرنا پڑے گا۔ کوہلی، روہت، شبمن گِل کے بغیر ٹورنامنٹ کو کوئی اسپانسر نہیں ملے گا۔

    واضح رہے کہ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ کو بتایا کہ اگر ہندوستان پاکستان میں نہیں کھیلے گا تو پاکستان بھی ہندوستان میں 2023 کا ورلڈکپ نہیں کھیلے گا۔

    یاد رہے کہ 2023 میں بھارت نے ورلڈکپ جبکہ 2025 میں آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی ہے۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

  • بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی،نجم سیٹھی

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ بھارت نے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائے گی۔

    باغی ٹی وی: بحرین میں ہوئے ایشین کرکٹ کاؤنسل کےاجلاس میں پی سی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے میزبانی کا ڈٹ کر کیس لڑاجبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا موقف پیش کیا کہا کہ بھارتی بورڈ کا مؤقف تبدیل نہ ہوا تو ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر ہوسکتا ہے بھارت نے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان نہ بھیجی تو پاکستانی ٹیم بھی بھارت نہیں جائےگی۔

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    ذرائع کے مطابق نیوٹرل وینیو کے طور پر یو اے ای اور قطر کے ناموں پر غور کیا جاسکتا ہے, ایشیا کپ متاثر ہوا تو ورلڈکپ اور چیمپیئنز ٹرافی پر بھی ڈیڈلاک ہوگا۔

    بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ کے مطابق حکومتی اجازت کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے۔ پی سی بی اور بی سی سی آئی کے اپنے اپنے موقف سے نہ ہٹنے کے بعد اب مارچ میں اے سی سی کے اجلاس اہمیت اختیار کرگیا ہے جس میں ایشیاء کپ کے حوالے سے فیصلے ہوگا۔

    اگر پاکستان میں یہ ایونٹ ممکن نہ ہو پایا تو سری لنکا اور یو اے ای ممکنہ متبادل آپشن ہوسکتے ہیں، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اجلاس کے بعد بحرین سے دوبئی پہنچ گئے ہیں جہاں ایک روز قیام کےبعد وطن واپس لوٹیں گے۔

    ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں جاپان اور انڈونیشیا کو پاتھ وے پروگرام میں شامل کرنے کے ساتھ سالانہ کیلنڈر آف ایونٹس اور بجٹ کی بھی منظوری دی گئی ۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

    مارچ میں اے سی سی اور آئی سی سی دونوں کے اجلاس شیڈولڈ ہیں، دوسری جا نب اے سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ پر بھی بات ہوئی اور بورڈ نے افغانستان کا بجٹ 9 فیصد سے بڑھاکر 15 فیصد تک کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ میں رواں سال شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو دی گئی تھی، مگر سیکریٹری بی سی سی آئی و صدر اے سی سی جے شاہ نے چند ہفتے قبل اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ستمبر میں ہونے والے ایونٹ کیلیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، ایونٹ کسی نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔

    جواب میں اس وقت کے چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے بھی سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم نہ آئی تو پاکستان بھی اکتوبر میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت نہیں کرے گا، اے سی سی کا ایونٹس کیلنڈر جاری کیا گیا تو اس میں ایشیا کپ موجود رہا مگر میزبان کا کوئی ذکر نہیں تھا۔

    پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایشیا کپ کا کوئی امکان نہیں، بی سی سی آئی اپنی ٹیم نہ بجھوانے کے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا، ایونٹ یواے ای یا پھر سری لنکا منتقل ہوجائے گا مگر میزبانی کے حقوق پی سی بی کے پاس رہیں گےحالیہ واقعات کی وجہ سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ پر خدشات میں اضافہ ہوا ہے،یہی موقف آئی سی سی اجلاس میں بھی دہرایا جائے گا۔

    ایک بی سی سی آئی عہدیدار نے کہا تھا کہ جے شاہ بورڈ میٹنگ کیلیے بحرین میں ہیں مگر بھارت کے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ بلو شرٹس پاکستان نہیں جائیں گے کیونکہ حکومتی کلیئرنس حاصل نہیں ہوسکی۔

    یاد رہے کہ جے شاہ کا تعلق بھارت کے سیاسی خاندان سے ہے،وزیر داخلہ امیت شاہ کا بیٹا ہونے کی وجہ سے انہوں نے ہمیشہ کرکٹ پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کو ترجیح دی نجم سیٹھی نے ایشیا کپ کے حوالے سے بھارتی بیان بازی اور کیلینڈر جاری کرنے کو دھونس قرار دیا تھا، پیچیدہ صورتحال میں ان کا ردعمل انتہائی اہمیت کا حامل ہے، اس کے بعد اکتوبر میں پاکستان ٹیم کو بھی ورلڈکپ میں شرکت کیلیے بھارت جانا ہے پی سی بی پہلے ہی واضح کر چکا کہ ایونٹ کی میزبانی اپنے ملک میں ہی کرے گا۔

    ایشیا کپ کی پاکستان میں میزبانی ،پی سی بی اور بی سی سی آئی آئندہ ماہ آمنے…

  • پی ایس ایل 8 کا  نمائشی میچ آج کوئٹہ میں کھیلا جائے گا

    پی ایس ایل 8 کا نمائشی میچ آج کوئٹہ میں کھیلا جائے گا

    کوئٹہ میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کا نمائشی میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

    ی ایس ایل نمائشی میچ؛ چیئرمین سینیٹ نے کھلاڑیوں کو بلوچستان میں کیا خوش آمدید

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق اسٹیڈیم اور اس کے اطراف میں ڈرون کیمرے کے استعمال پر مکمل پابندی ہو گی جبکہ میچ دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ کو پاکستانی پرچم کے علاوہ کوئی دوسرا جھنڈا اسٹیڈیم لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    پی ایس ایل8 کے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد جبکہ پشاور زلمی کے کھلاڑی قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کریں گےکوئٹہ اور پشاور کی ٹیموں کے کھلاڑی اور آفیشلز کوئٹہ پہنچ گئے-

    میچ کیلئے 13 ہزار سے زائد ٹکٹ فروخت ہوچکےپی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اورمعین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئےجبکہ اداکارایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے تحت پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہوگا جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    پی ایس ایل 8: کمنٹری پینل کے نام سامنے آگئے

  • شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    شاہین افریدی نے اپنے نکاح کی تصاویر شیئر کرنے والوں کو منع کردیا

    ومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئرکرنے والوں سے ناراض ہو گئے۔ اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ مایوسی کی بات ہے کہ میری درخواست کے باوجود بھی ہماری پرائیویسی کا احترام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سمجھ سے بالاتر ہے لوگ کس طرح دوسروں کی چیزیں سوشل میڈیا پر جاری کرتےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ درخواست کرتا ہوں ہماری فیملی سے تعاون کریں اور ہمارا یادگار دن خراب نہ کریں۔


    تاہم پھر بھی صارفین ان تصاویر کو شیئر کرنے سے بعض نہ آئے اور شاہین افریدی کو کہا کہ اگر شیئر نہیں کرنی تو پھر کھینچوائی کیوں تھی جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ ہم معزرت کرتے ہیں اور ایسا نہیں ہونا چاہئے جبکہ زیادہ تر فین ان تصاویر کو شیئر کرتے نظر آئے.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم
    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم
    پی ٹی آئی کے دفتر میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بدنظمی؛ رہنماؤں کے ایک دوسرے کو دھکے

    ایک صارف نے شاہین افریدی کو مبارک دیتے ہوئے لکھا کہ بھابھی ویسے بہت خوبصورت ہے مگر میک اپ کرکے تو انہوں نے اپنا چہرا خراب کردیا ہے لہذا آئیندہ بغیر میک اپ کے کوئی تصویر بنائے گا