Baaghi TV

Category: کھیل

  • کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے حال ہی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے 2015 کے ورلڈکپ میں ہونے والی تکرار کی وجہ بتائی ہے-

    باغی ٹی وی: یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران سہیل خان سے جب ویرات کوہلی کے ساتھ گراؤنڈ میں ہونے والی لڑائی کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک بہت بڑا نام ہے، برانڈ ہے، وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن اگر کوئی کرکٹ کے میدان میں میری ذات پر سوال اٹھائے گا تو میں نہیں دیکھوں گا کہ میرے سامنے کون ہے-

    قومی کرکٹر نے کہا کہ میں جب ملک کی خاطرکہیں جاتا ہوں تو میرا کام ہے مقابل کی وکٹیں اڑانا، میں نے بھی اڑائیں، اس میچ میں 5 وکٹیں لی تھیں جس پر شاید ان کو غصہ تھاجب میرا ورلڈکپ میں نام آیا تو میں نہیں جانتا تھا کہ ویرات کوہلی کون ہے، اس وقت اس سے بڑے بڑے نام شاہد آفریدی، مصباح اور یونس خان تھے۔


    سہیل خان نے بتایا کہ بھارت کے خلاف ہمارا پہلا میچ تھا، بھارتی اننگز کے بعد جب پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی اور میں بیٹنگ کے لیے آیا تو ویرات کوہلی نے جملے کسے کہ جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں آپ کو کرکٹ میں آئے ہوئے اور آپ اتنی باتیں کرتے ہیں-


    سہیل خان نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے جواب دیا بیٹا جب آپ انڈیا انڈر 19 میں کھیل رہے تھے تب آپ کا باپ ٹیسٹ کرکٹر تھا جس پر مصباح بھائی آئے اور مجھ پر غصہ کیا کہ خاموش ہوجاؤ، ادھر سے دھونی آیا اور ویرات سے کہا سائیڈ میں ہوجاؤ، یہ (سہیل) پرانا چاول ہے، تم اس کو نہیں جانتے،اس کے بعد ویرات سیدھا گیا اور جاکر فیلڈ پر کھڑا ہوگیا-


    سہیل خان کا مزید کہنا تھا کہ عزت اپنی جگہ ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ شاندار کھلاڑی ہے لیکن میری نظر میں بحیثیت بولر، روہت شرما زیادہ اچھا کھلاڑی ہے کیونکہ اس کی تکنیک اچھی ہے-


    اس بیان کے بعد بھارتی صارفین سمیت معروف صحافی اور شخصیات سہیل خان کے اس بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جس کے بعد سہیل پاکستان سمیت بھارت کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں دوسری جانب پاکستانی فینز بھی سہیل خان کے حق میں ٹوئٹس کررہے ہیں ۔
    https://twitter.com/AvinashArya09/status/1621040616162594817?s=20&t=FJbEtYkQ1Jz1TyjiTDW0Nw
    اس کے علاوہ بھارتی صحافی اوینا آریان سہیل خان کی حمایت میں بولے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سہیل خان غلط نہیں ہے، سچ بولنے پر لوگوں کو مرچیں کیوں لگتی ہیں؟ حقائق پر مرچیں نہیں لگنی چاہیئں، نظریات مختلف ہوسکتے ہیں۔
    https://twitter.com/AvinashArya09/status/1621049004393132032?s=20&t=NznBLEPk-2gwBs2IJ-noEw
    ایک اور ٹوئٹ میں اویناش نے قہقہہ لگاتے ہوئے لکھا کہ کوہلی کے مداح سہیل کے لیے نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں کیونکہ سچ کہا ہے، یعنی اگر سہیل خان نے کوہلی کی تعریف کی ہوتی تو یہ فینز انہیں آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گریتھ قرار دے دیتے-

  • آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز  6 فروری سے شروع ہوں گے

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 6 فروری سے شروع ہوں گے

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچز 6 فروری سے شروع ہوں گے.

    آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے آٹھواں ایڈیشن کے وارم اپ میچز 6فروری سے شروع ہوں گے، میگا ایونٹ سے قبل ہر ٹیم دو، دو وارم اپ میچ کھیلے گی، پاکستان اپنا پہلا وارم اپ میچ 6فروری کو بنگلہ دیش اور دوسرا میچ 8فروری کو میزبان جنوبی افریقا کے خلاف کھیلے گا۔ میگا ایونٹ کے باضابطہ آغاز سے قبل 6فروری کو پانچ ورام اپ میچز کھیلے جائیں گے ۔

    انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیراہتمام ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 10 سے26فروری تک جنوبی افریقا کے تین شہروں میں کھیلا جائے گا جس میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی جنہیں دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، گروپ اے میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا ،بنگلہ دیش ،نیوزی لینڈ،میزبان جنوبی افریقا اور سری لنکاشامل ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    اسی طرح گروپ بی میں انگلینڈ،بھارت،آئرلینڈ،پاکستان اور ویسٹ اندیزشامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا رائونڈ 10 فروری سے شروع ہوگا جس میں سے ناک آئوٹ مرحلے سیمی فائنل کیلئے 4 ٹیمیں کوالیفائی کریں گی۔ میگا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 23 فروری جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 24 فروری کو کھیلا جائے گا ۔ میگا ایونٹ کا فائنل میچ 26فروری کو کھیلا جائے گا۔

  • سعودی عرب آئیندہ  2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

    سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

    سعودی عرب آئیندہ 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا. اے ایف سی کا اعلان

    سعودی عرب 2027 میں ایشیاکپ فٹ بال ٹورنا منٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی عرب نے بحرین میں 33 ویں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کانگریس میں ایشیاکپ فٹ بال 2027 کی میزبانی کی بولی میں کامیابی حاصل کی ۔ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی)نے سعودی عرب کے ایشیا کپ 2027 کے ایڈیشن کی میزبان کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی عرب پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرے گا۔سعودی وفدنے چیمپئن شپ کی میزبانی کے ساتھ ساتھ موجودہ سٹیڈیمزکی تزئین و آرائش اور نئے سٹیڈیمز کی تعمیرکے منصوبوں کا انکشاف بھی کیا تھا۔

    اس کے بعد سعودی عرب کی جانب سے چیمپئن شپ کی میزبانی کی بولی اور اس کی تفصیل پیش کی گئی تھی۔اجلاس میں سعودی عرب کے وزیرکھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور فیفا کے صدر جیانی انفنٹینو نے بھی شرکت کی۔شہزادہ عبدالعزیزنے اعلان کے بعد کہا کہ ہم 2027 میں سعودی عرب میں پورے ایشیا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ ہم کھیلوں کے سب سے بڑے عالمی مقابلوں کی میزبانی میں بڑی پیش رفت کر رہے ہیں۔ انہوں نے شرکا کوبتایاکہ مملکت اس ایونٹ کے لیے تیارہے۔واضح رہے کہ اکتوبر 2022 میں اے ایف سی کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) اور سعودی عرب فٹ بال فیڈریشن (ایس اے ایف ایف) کو ایشیا کپ 2027 کی میزبانی کے لیے حتمی بولی دہندگان کے طور پر شارٹ لسٹ کیا تھا۔

    تاہم اے ایف سی کی ویب سائٹ کے مطابق، اے آئی ایف ایف نے دسمبر میں اے ایف سی کو میزبان کے انتخاب کے عمل سے بولی واپس لینے کے اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔اس دوڑ سے بھارت کی دستبرداری کے بعد سعودی عرب ایشیا کپ کی میزبانی کے لیے واحد بولی دہندہ رہ گیا تھا۔سعودی عرب نے 2020 میں’’فارورڈ فارایشیا‘‘کے نعرے کے تحت اپنی باضابطہ بولی بک اے ایف سی کو پیش کی تھی۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ بولی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی تھی جب عام طور پر کھیلوں کے منظرنامے اور خاص طور پر فٹ بال کے منظرنامے کو مملکت کی جانب سے سرکاری سطح پر اجاگرکیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    حال ہی میں ، مملکت نے بارسلونا، ریال میڈرڈ اور اے سی میلان جیسی عالمی ٹیموں کے مابین میچوں کی میزبانی کی ہے۔پرتگال کے فٹ بالر کرسٹیانو رونالڈوالنصر کلب کی جانب سے کھیلنے کے معاہدے کے تحت الریاض منتقل ہو گئے ہیں جس سے اس حوالے سے مملکت کی پوزیشن مزید مستحکم ہو گئی ہے۔سعودی عرب کی قومی ٹیم نے قطرمیں نومبر میں منعقدہ فٹ بال عالمی کپ میں بھی اپنی کارکردگی سے بڑا مثبت اثر ڈالا تھا اور اس نے اپنے پول میچ میں بعد میں عالمی کپ کی فاتح بننے والی ارجنٹائن کی ٹیم کو ہرادیا تھا۔واضح رہے کہ قطر کی مشرق اوسط میں پہلی بار فیفا ورلڈ کپ 2022 کی میزبانی کے بعد 2023میں اے ایف سی ایشیاکپ کی میزبانی بھی کرے گا۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی دو رکنی ٹیم آج بحرین روانہ ہوگی

    لاہور:ایشیاکپ کےمسقبل کا فیصلہ کرنے اور ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی دو رکنی ٹیم آج رات بحرین روانہ ہورہی ہے۔

    آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے ساتھ چیف ایگزیکٹیو (سی ای او) فیصل حسنین 4 فروری سے شیڈول اے سی سی کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔اجلاس بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے کے رویے پر نجم سیٹھی رواں برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے ایشیاکپ پر اپنا موقف پیش کریں گے۔

    پی ایس ایل؛ نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کی حتمی شکل مکمل

    قبل ازیں ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکرٹری بی سی سی آئی جے شاہ چند ہفتے پہلے یہ بیان دیا تھا کہ ایشیاکپ کے لیے بھارتی ٹیم وہاں جاکر نہیں کھیلیے گی اور ایشیا کپ پاکستان میں نہیں ہوگا۔پی سی بی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر بھارتی ٹیم پاکستان آکر نہیں کھیلتی تو ہم بھی اکتوبر میں شیڈول ون ڈے کے عالمی کپ میں اپنی ٹیم بھارت نہیں بھیجیں گے۔

    تاہم چند روز قبل نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ وہ یہ معاملہ ایشین کرکٹ کونسل کے بحرین اجلاس میں اٹھائیں گے، ان کا موقف تھا کہ ایشیائی ممالک نے پاکستان کو میزبانی کے لیے منتخب کیا تھا تو پھر بھارت اپنے طورپر اس فیصلے کی مخالفت کرکے کیسے اپنی مرضی کرسکتا ہے۔واضح رہے کہ اجلاس کے بعد چیئرمین پی سی بی 7 فروری کو وطن واپس پہنچیں گے۔

  • 41 سال کا ہوں مگر آپ میری اچھی صحت کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے. شعیب ملک

    41 سال کا ہوں مگر آپ میری اچھی صحت کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے. شعیب ملک

    41 سال کا ہوں مگر آپ میری صحت کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے. شعیب ملک

    بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں رنگپور رائیڈرز کی طرف سے کھیلنے والے پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ میرا یقین کریں حالانکہ میں ٹیم میں اسوقت عمر میں سب سے بڑا ہوں مگر آپ میری اچھی صحٹ کا 25 سالہ کھلاڑی سے موازنہ کر سکتے ہیں. بی پی ایل کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میں کرکٹ کھیلتا رہوں گا اور اسی لیے میں ریٹائرمنٹ کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا.
    https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1620761381829050368-
    خیال رہے کہ رہے کہ گزشتہ روز اپنی 41 ویں سالگرہ منانے والے شعیب ملک نے ٹیسٹ ڈیبیو 2001 میں بنگلادیش کے خلاف کیا تھا۔ اس کے علاوہ ون ڈے ڈیبیو 1999 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اور ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو 2006 میں کیا تھا۔ شعیب ملک نے پاکستان ٹیم میں آخری ٹیسٹ میچ 2015 جب کہ آخری ون ڈے 2019 اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ 2021میں کھیلا تھا۔
    https://twitter.com/MirzaSania/status/1619583085162659840-
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ایف بی آئی کی امریکی صدر جو بائیڈن کے گھر 4 گھنٹے تلاشی
    امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا
    شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا
    بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا
    ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل
    عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی
    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے گرینڈ سلم کیریئر کے اختتام کے حوالے سے بیان جاری کیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ ‘ آپ اسپورٹس ویمن کے لیے ایک بہت بڑی امید ہیں، آپ نے اپنے کیرئیر میں جو کچھ حاصل کیا مجھے اس پر فخر ہے ‘۔

  • پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    پی سی بی نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی: پی سی بی کے مطابق ہارون رشید سلیکشن کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جبکہ سابق کپتان کامران اکمل، سابق فاسٹ باﺅلر محمد سمیع، یاسر حمید، توصیف احمد اور ارشد خان کمیٹی اراکین میں شامل ہیں۔

    آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر


    پی سی بی نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کر دیا جس کا سربراہ کامران اکمل کو بنایا گیا ہے۔ جونیئر کمیٹی میں شاہد نذیر، شعیب خان، توصیف احمد اور ارشد خان شامل ہیں۔

    کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی کو گزشتہ سال 24 دسمبر کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کیلیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا جس میں عبد الرزاق، راؤ افتخار انجم رکن اور ہارون رشید کنوینر کے طور پر شامل تھے۔

    پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے کے بعد محمد وسیم کی سربراہی میں کام کرنے والی سلیکشن کمیٹی کو تحلیل کر دیا تھا۔

    پی ایس ایل؛ نمائشی میچ کیلئے اسکواڈز کی حتمی شکل مکمل

  • بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں مل گئیں

    بابر اعظم کو ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیاں مل گئیں

    لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے اور سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر کی ٹرافیز موصول ہوگئیں۔

    گزشتہ دنوں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک ہی دن میں دو اعزاز حاصل کیے تھے، بابر نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کیا تھا۔

    تاہم اب چئیرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نےکپتان بابر اعظم کو لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں آئی سی سی ٹرافیاں دے دی ہیں۔بابر اعظم نے نجم سیٹھی سے سر گارفیلڈ سوبرز آئی سی سی کرکٹر آف ائیر اور مینز ون ڈے کرکٹر آف دی ائیر کی ٹرافیاں وصول کیں۔

     

    پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے اپنے نام ایک ہی دن میں دوسرا اعزاز  کرلیا۔بابر اعظم نے آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد اب سرگار فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی اپنے نام کرلیا ہے۔بابر یہ ایوارڈ جیتنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ 2022 میں شاہین شاہ آفریدی نے اپنے نام کیا تھا۔

    اس سے قبل بابر اعظم آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 قرار پائے تھے۔

     

     

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی-آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ، ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔

    علاوہ ازیں ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں

  • کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    کامران اکمل پشاور زلمی کےہیڈکوچ بنادیئےگئے

    لاہور:پی ایس ایل8؛ کامران اکمل پشاور زلمی کے ہیڈکوچ بن گئے،اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلےباز کامران اکمل کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ کیلئے پشاور زلمی نے ہیڈکوچ مقرر کردیا۔

    بابراعظم کی قیادت میں 5 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف نمائشی میچ میں سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق ٹیم مینٹور کے طور پر بھی خدمات انجام دیں گے جبکہ کامران اکمل کو ہیڈکوچ مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں کامران اکمل کو کسی ٹیم نے منتخب نہیں کیا تھا۔کامران اکمل پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایک ہزار 972 رنز اسکور کرنے والے دوسرے سب سے کامیاب بلےباز ہیں۔

    واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈ ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان نمائشی میچ 5 فروری کو بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل کا باقاعدہ آغاز 13 فروری سے ہوگا۔حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کامران اکمل کو جونیئر کرکٹ کے لیے آٹھ رکنی سلیکشن کمیٹی کا سربراہ نامزد کیا تھا۔

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ
    کپتان سرفراز احمد، عبدالواحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، سعود شکیل، احسن علی، عمید آصف، عمیر بن یوسف، ایمل خان، افتخار احمد، ایم نواز، نسیم شاہ، ایم حسنین، خوشدل شاہ

    پشاور زلمی کا اسکواڈ
    کپتان بابراعظم، حسیب اللہ خان، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سفیان مقیم، دانش عزیز، محمد حارث (وکٹ)، سلمان ارشاد، صائم ایوب، عثمان قادر، اعظم خان، حیدر علی، عامر جمال، اور اسامہ میر

  • اور”وہ”ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں

    اور”وہ”ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں

    لاہور:طویل عرصے سے جنوبی افریقا کی ویمن ٹیم کی کپتان رہنے والی ڈین وین نیکرک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلیے پروٹیز ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔اطلاعات کے مطابق ڈین وین نیکرک نےستمبر2021 سےانٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی اور وہ جنوبی افریقی ٹیم کا فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکیں۔

    قومی کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ 8 فروری تک کھیلنے کی اجازت مل گئی

    ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ڈین وین نیکرک کی جگہ سونے لس پروٹیز ٹیم کی قیادت کریں گی۔ڈین وین نیکرک طویل عرصے سے ٹخنے کی انجری کا شکار ہیں اور وہ ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف ہونے والی حالیہ سہ ملکی سیریز میں بھی فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے کی وجہ سے منتخب نہ ہو سکی تھیں۔

    ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 10 فروری سےکہاں شروع ہوگا؟تفصیلات آگئیں

    ڈین وین نیکرک کی غیر موجودگی میں سونے لس ہی جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں اور ویسٹ انڈیز اور بھارت کے خلاف حالیہ سہ فریقی ٹورنامنٹ میں بھی سونے لس ہی پروٹیز ٹیم کی قیادت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں اور ٹورنامنٹ کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سے میچ کھیلے گی،جاوید آفریدی

    جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹ سلیکشن کنوینر کلنٹن ڈو پریز کا کہنا ہے کہ ڈین وین نیکرک کو ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے پورا موقع دیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اتر سکیں، ان کی ٹیم میں سلیکشن کا فیصلہ مکمل طور پر فٹنس سے جڑا ہے۔کرک ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقا کی ویمن کرکٹر کے لیے فٹنس کا معیار ساڑھے 9 منٹ میں 2 کلو میٹر دوڑنا ہے اور ڈین وین نیکرک نے مطلوبہ ہدف صرف 18 سیکنڈ کے فرق سے حاصل کیا۔

    یاد رہے کہ جنوبی افریقا نے گزشتہ دو برس سے کھلاڑیوں کے لیے فٹنس کا معیار انتہائی سخت کر رکھا ہے اور باوجود اس کے کہ آپ کتنے ہی اچھے کھلاڑی کیوں نہ ہوں، اگر آپ فٹنس کے معیار پر پورا نہیں اترتے تو آپ کی ٹیم میں سلیکشن نہیں ہو سکتی۔

  • آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر

    آئی سی سی رینکنگ جاری،ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بابر اور رضوان کونسے نمبر پر

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی:آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 887 پوائنٹس کے ساتھ بدستور بیٹرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں ، ون ڈے رینکنگ میں جنوبی افریقا کے روسی ون ڈر ڈسن دوسرے،کوئنٹن ڈی کک تیسرے نمبر پر ہیں امام الحق کا پانچواں اور فخر زمان کا گیارہواں نمبر ہے۔

    پی ایس ایل 8، ٹیموں کے تربیتی کیمپ اورغیر ملکی کھلاڑی کی آمد کا پلان

    دوسری جانب آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی کی رینکنگ بھی جاری کی ہے جس میں بیٹرز کی فہرست بھارتی ٹیم کے سوریا کمار یادیو پہلے اور پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابراعظم کی چوتھی پوزیشن ہے۔


    علاوہ ازیں ون ڈے بولرز کی فہرست میں بھارت کے محمد سراج پہلے اور ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان کے راشد خان ٹاپ پر ہیں۔

    شاداب خان کی بارات اور ولیمے کی تقریبات کب ہوں گی تاریخیں سامنے آ گئیں