Baaghi TV

Category: کھیل

  • قومی کرکٹرشان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    قومی کرکٹرشان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    قومی ٹیم کے بیٹر شان مسعود رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے جس کے بعد ان کا دلہن نیشے کے ہمراہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

    باغی ٹی وی : شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز نکاح کی تقریب کے ساتھ ہوا جس میں کرکٹرز سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔

    اتنی جلدی نکاح کر کے مایا علی اوردیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑا؟ حارث رؤف نے دیا جواب

    فوٹو گرافرز کی جانب سے شان کے نکاح کی تقریب کی شیئر کردہ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن اور دلہے دونوں نے پیسٹل رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا ہے۔
    https://twitter.com/batool8918/status/1616512047566712832?s=20&t=AlousWB6tP5xNQ8T8r_EOQ
    شان مسعود کی شادی کی تقریبات کا آغاز گزشتہ شب نکاح سے ہوا، اسی تقریب میں شان اور نیشے کے درمیان انگوٹھیوں کا تبادلہ بھی ہوا وائرل ہونے والی ویڈیوز میں شان اور نیشے خوشگوار انداز میں خاندان کے دیگر افراد کے درمیان ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہناتے ہوئے دیکھے گئے شان اور نیشے ایک دوسرے کو انگوٹھی پہنا کر کافی خوش دکھائی دیئے۔

    آج 21 جنوری کو بارات کی تقریب پشاور میں منعقد کی جائے گی جبکہ ولیمہ 27 جنوری کو کراچی میں ہوگا، جس میں متعدد کرکٹرز سمیت معروف شخصیات کو مدعو کیا گیا ہے، 33 سالہ شان کے ولیمے کا کارڈ بھی سامنے آچکا ہے-

    شان مسعود رواں ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو ں گے،ولیمہ کب اور کہاں ہوگا؟

    قبل ازیں شان مسعود کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ وہ پسند کی شادی کر رہے ہیں،دلہن ان کی بہترین دوست رہی ہیں اور اب وہ ان کی لائف پاٹنر بننے جا رہی ہیں،ان کی ان سے پہلی ملاقات لاہور میں ہوئی۔

    شان مسعود نے اپنی دلہن کے حوالے سے بتایا تھا کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے ان کی ان سے پرانی دوستی ہے جو اب بہترین رشتے میں بدل رہی ہے اور وہ بہت زیادہ خوش ہیں کہ انہیں زندگی کا بہترین ساتھی مل رہا ہے، وہ انہیں بہترین انسان کے ساتھ بہترین کرکٹر بننے میں بھی مدد کریں گی کیوںکہ جب سے وہ ان کی لائف میں آئی ہیں ان کے کردار میں بڑا اچھا بدلاؤ آیا ہے۔

    شان مسعود معروف بینکر منصور مسعود خان کے بیٹے ہیں، ان کے تایا وقار مسعود خان حکومت پاکستان میں سابق سیکریٹری فنانس رہ چکے ہیں، 3 بہن بھائیوں میں شان مسعود کا دوسرا نمبر ہے۔

    ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ نےشعیب ملک سےجدائی کی تصدیق کردی؟

  • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی جیتنے پر خراج تحسین،کسان نے مکئی کے کھیت میں میسی کی تصویر بنا دی

    قطر میں فیفا ورلڈکپ کی ٹرافی اٹھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو ایک کسان نے منفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے صوبے کورڈوبا کے علاقے لاس کاندورز میں میکسی ملیانو نامی کسان نے مکئی کے کھیت میں 124 ایکڑ کے حصے پر اس خوبصورت طریقے سے فصل اگائی کہ فصل اگنے پر فضا سے دیکھنے پر وہ میسی کی شکل بن گئی، انہوں نے کہا کہ یہ خیال زرعی شعبے کی طرف سے میسی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    انہوں نے کہا کہ کاشتکاری ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل میسی کے چہرے کی شکل میں مکئی کی شکل شروع ہوئی تھی ۔ یہ اقدام ہم نے اپنے کھلاڑی پر یقین کی بدولت اٹھایا تھا،جون اور جولائی میں فصل کی کٹائی کا موسم ختم ہونے کے بعد بھی کھیت میں باقی رہنے والی کثافت کی بدولت میسی کے چہرے دکھائی دیتا رہے گا کسی نہ کسی شکل میں مستقل طور پر نظر آتے رہنے کا بھی امکان ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کسان نے میسی کی شکل بنانے کے لیے منفرد الگوراتھم کا استعمال کرتے ہوئے مخصوص جگہوں پر بیج ڈالے تاکہ مکئی اُگنے کے بعد جب اسے اونچے مقام سے دیکھا جائے تو وہ میسی کی شکل بن جائے انجینئر نے بتایا کہ ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ زرعی مشینری کو بیجوں کی مقدار کے بارے میں علم ہو گیا ہے جو مختلف جگہوں پر بویا جانا چاہیے۔

    دھونی اورویرات کوہلی کی بیٹیوں کیلئے نامناسب کمنٹس کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    انہوں نے کہا کہ پانچ صوبوں میں ورلڈ کپ سے پہلے، اس کے دوران اور بعد میں میسی کے چہرے کی شکل میں 25 کھیت لگائے گئے تھے۔ اگرچہ ارجنٹائن کے کھلاڑی کا چہرہ ان میں سے کچھ میں واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے، لیکن ان میں سے کچھ میں بیج لگانے کی تاریخ یا خشک سالی سے متاثرہ علاقے کی وجہ سے چہرہ پوری طرح واضح نہیں ہوسکا۔

    انجینئر نے کہا کہ ہم اس اعزاز پر بہت خوش ہیں اور ہم ارجنٹائن کی جیت پر بھی خوش ہیں۔ ہم ٹیم کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں کیونکہ اسے فتح سے پہلے نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ زرعی شعبے کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

    یاد رہے ارجنٹائن میں قحط سالی نے ملک کے وسطی مشرقی صوبوں کو متاثر کیا ہے محکمہ موسمیات نے اگلے چند دنوں میں بیلسٹرس میں بارش کے امکان کی نشاندہی کی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل فٹبال کے متوالوں نے ارجنٹائن کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد میسی کے ٹیٹو بھی جسم پر بنوائے تھے۔

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

  • پی ایس ایل8کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟نجم سیٹھی نےبتادیا

    پی ایس ایل8کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟نجم سیٹھی نےبتادیا

    لاہور:پی ایس ایل8کی افتتاحی تقریب کہاں ہوگی؟اس حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایسل ایل 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہوگی جبکہ فائنل 19 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔

    بابر اعظم کے خلاف مہم، پی سی بی کی آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال

    لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران نجم سیٹھی پی ایس ایل 8 کے شیدول کا اعلان کردیا جس کے مطابق پی ایس ایل 8 کا میلہ 13 فروری سے 19 مارچ تک سجے گا، افتتاحی میچ دفاعی چیمپیئن لاہورقلندرزاورملتان سلطانز کا ہوگا۔ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں راولپنڈی میں 11 میچز ہوں گے، کراچی اور لاہور نو نو میچز کی میزبانی کریں گے، ملتان میں بھی پانچ میچز ہوں گے۔

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    پی ایس ایل 8 میں بابر اعظم پہلی بار 2017 کی فاتح پشاور زلمی کی قیادت کریں گے۔ عماد وسیم 2020 کی فاتح کراچی کنگز کی کپتانی کریں گے۔شاداب خان دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی کپتانی کریں گے۔ محمد رضوان ملتان سلطانز اور سرفراز احمد 2019 کی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان ہوں گے۔

    ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی

    ٹورنامنٹ میں 10 ملکوں سے تعلق رکھنے والے 36 سے زائد غیر ملکی کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔راشد خان لاہور قلندرز، ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ، ٹم ڈیوڈ ملتان سلطانز، جیسن رائے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، بھانوکا راجا پاکسے پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

    نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ پاکستان سپر لیگ بھارت کی آئی پی ایل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا سب سے بڑا برانڈ ہے جو خوب کامیابیاں سمیٹ رہا ہے، اس بار ایسی پی ایس ایل ہوگی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کے دوران 3 ویمن میچز بھی کرائیں گے جبکہ ستمبر میں ویمن پی ایس ایل کی لانچنگ کا بھی پلان ہے۔

  • پاکستان اور آسٹریلیا کی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل ہو گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کی وومن کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ کل ہو گا

    پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) ہفتہ کو نارتھ سڈنی اوول،سڈنی میں کھیلا جائے گا.

    پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ (کل) ہفتہ کو نارتھ سڈنی اوول،سڈنی میں کھیلا جائے گا. قومی خواتین ٹیم ان دونوں دورہ آسٹریلیا پر موجود ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف3ون ڈے اور اتنے ہی ٹی 20 میچ کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل ہفتہ کو نارتھ سڈنی اوول، سڈنی میں کھیلا جائے گا ۔

    میزبان خواتین ٹیم کو پاکستان ویمن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے ون ڈے میچ میں 10 وکٹوں سے مات دی تھی ۔ پاکستانی ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کر رہی ہیں جبکہ آسٹریلوی ٹیم کو میگ لیننگ لیڈ کریں گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر
    توشہ خانہ میں عمران خان کا گھٹیا کردار سامنے آیا ہے. وزیر داخلہ راناثنااللہ
    جنوبی ایشیا میں پاکستان روس کا اہم اتحادی ہے. صدر پیوٹن
    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح
    وزیر خارجہ کی جنوبی افریقہ کے بین الاقوامی تعلقات اور تعاون کے وزیر سے ملاقات
    حدیقہ میمن کیس:اجتماعی زیادتی کا جرم ثابت ہونے پر چار ملزمان کو عمر قید کی سزا
    ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، دہشت گردانہ حملے پرتشویش کا اظہار
    دونوں ٹیموں کے مابین ٹی 20 سیریز کا آغاز 24 جنوری سے سڈنی میں ہو گا، سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا ۔

  • لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    لیونل میسی کی پی ایس جی رونالڈوکی سعودی آل اسٹارزٹیم کے خلاف فتح

    نیویارک کے ٹائمزاسکوائرسے الریاض بلیوارڈ تک پی ایس جی اورسعودی ٹیم کا میچ براہ راست دکھایا گیا ہے

    سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) نے کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں سعودی آل اسٹارز ٹیم کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی ہے۔ الریاض کے النصرکلب کے ساتھ معاہدنے کے بعد یہ پرتگال کے اسٹرائیکر رونالڈوکا پہلا میچ تھا۔لیونل میسی کی قیادت میں پیرس سینٹ جرمین کے مدمقابل سعودی آل اسٹار ٹیم النصر اور ہلال کلب کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی۔ میسی نے موسم الریاض کے اس میچ میں سعودی آل اسٹارز کے خلاف ابتدائی تین منٹ میں گول کردیا تھا اور اپنی ٹیم کو برتری دلا تھی۔کرسٹیانو رونالڈو نے پیرس سینٹ جرمین کے گول کیپرکیلورنواس کے ساتھ ٹکرکے بعد پیلنٹی حاصل کی اور پہلے ہاف کے آخر میں پینلٹی پرگول کر کے میچ برابر کر دیا۔

    پہلے ہاف کے اختتام سے قبل پی ایس جی کے مارکوئنہوس نے گول کرکے اسکورکو 2-1 کردیا۔اس کے بعد رونالڈو نے اضافی وقت میں ایک بار پھرگول کرکے میچ برابرکردیا۔ دوسرے ہاف کے آغاز میں سرجیو راموس نے کیلیان ماپے کی مدد سے پی ایس جی کی طرف سے تیسرا گول کردیا۔اس کے چند منٹ ہی بعد ہی الہلال کے ‘جنگ ہیون سو’ نے ایک بار پھرگول کرکے سعودی اسٹارزکے لیے برابری حاصل کرلی۔ ماپے نے پی ایس جی کی جانب 60 ویں منٹ میں چوتھا گول کردیا۔78ویں منٹ میں پی ایس جی کی ٹیم نے ایک اور گول کردیا اور اسکور 5-3 کردیا۔ اس کے بعد النصرکے تالیسکا نے 93 ویں منٹ گول کردیا اور5-4 کے حتمی اسکور کے ساتھ میچ اختتام پذیر ہوا۔

    پہلے ہاف میں رونالڈو نے میسی کے پہلے گول کے چند منٹ بعد گول کرنے کی کوشش کی تھی لیکن پیرس کلب کے گول کیپر نے انھیں روک دیا۔ کیلیان ماپے نے 24 ویں منٹ میں ایک گول کردیا تھا لیکن اس کوآف سائیڈ ہونے کی وجہ سے مسترد کردیا گیا۔ یہ فٹ بال میچ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر اور الریاض بلیوارڈ میں اسکرینوں پر براہ راست نشر کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لندن، قاہرہ اور کویت میں بھی بڑی اسکرینوں پر دکھایا گیا ہے۔ میچ ایم بی سی، شاہد، ای ایس پی این، بی آئی این، بی آئی این اسپورٹس، ایم بی سی میسر،اسکائی اسپورٹس اور دیگر پربھی دیکھا جا سکتا تھا۔

    پی ایس جی کلب کی نمائندگی فرانس کے ورلڈکپ اسٹار کیلیان ماپے کے علاوہ برازیل کے نیمار بھی کررہے تھے۔پرتگال کے کھلاڑی رونالڈو بین الاقوامی سطح پر اس وقت سرخیوں میں آئے جب دسمبر میں النصر نے انھیں کروڑوں ڈالر میں سائن کیا تھا۔ اس فٹ بالرنے مبیّنہ طورپریورپ، برازیل، آسٹریلیا اور امریکا کے کلبوں کی جانب سے متعدد پیش کشوں کو ٹھکرا دیا تھا اور ان کے بجائے سعودی عرب کی ٹیم میں شمولیت کافیصلہ کیا تھا۔

    الریاض میں میچ کے وی آئی پی ٹکٹ بھی کروڑوں میں بکے ہیں۔رئیل اسٹیٹ ٹائیکون مشرف الغامدی نے میسی اور رونالڈو سے ملنے اور فاتح ٹیم کے ساتھ فوٹو شوٹ میں حصہ لینے کے لیے 26 لاکھ 60ہزارڈالر(ایک کروڑ ریال) کی بولی لگائی تھی۔ اس میچ کوبالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن سمیت نامور شخصیات نے دیکھا ہے۔سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ کو ان کے ساتھ کھلاڑیوں کا استقبال کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

  • آفریدی لڑکی سمجھ کرفون پر کرتے رہے بات، سامنے آیا تو نکلا لڑکا

    آفریدی لڑکی سمجھ کرفون پر کرتے رہے بات، سامنے آیا تو نکلا لڑکا

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ فون پر لڑکی سمجھ کر بات کرتے رہے تا ہم بعد میں جب لڑکی کو شادی کے لئے بلایا تو وہ لڑکا نکلا

    میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی نے جذباتی ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آل راؤنڈر ہوں ناں، غصہ بھی آتا ہے اور رومانٹک بھی ہوں، نجی ٹی وی کے اینکر شاہزیب خانزادہ نے بتایا کہ شاہد آفریدی جب کیریئرکے عروج پر تھے اور دنیا ان کیلئے پاگل تھی تو وہ ایک انسان سے فون پر بات کرتے تھے اس وقت فون مہنگا ہوتا تھا یہاں تک کہ آسٹریلیا سے بھی انہیں کالز کرتے تھے شاہد آفریدی نے اس انسان کو شادی کیلئے بلا بھی لیا اور پھر جب لالا شاہد آفریدی نے دروازہ کھولا تو سرپرائز یہ ملا کہ وہ لڑکا تھا جو لڑکی کی آواز میں شاہد آفریدی سے بات کرتا تھا

    پروگرام کے دوران شاہد آفریدی نے خود بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس کی آواز اتنی پیاری تھی کہ میں آسٹریلیا سے اس کو فون کرتا تھا حالانکہ اس وقت ہمارے پاس موبائل وغیرہ نہیں تھا کارڈ لے کرہوٹل سے فون ملاتا تھا اور کئی کئی گھنٹے بات کرتے تھے ،جب شاہد آفریدی کو یہ سرپرائز ملا کہ دراصل وہ لڑکی نہیں لڑکا ہے اس پر شاہد آفریری نے کہا کہ وہ عید کے دن ہی سامنے آیا تھا ، پھر میں نے اس لڑکے کو دوسرے کھلاڑیوں کیخلاف استعمال بھی کیا اور وہ لڑکی بن کر ان سے بات کرتا تھا دو تین لڑکوں نے تو اس کو شادی کی پیشکش بھی کردی تھی لیکن وہ پاکستان ٹیم کے کھلاڑی نہیں تھے

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    پہلا ون ڈے: بھارت نے نیوزی لینڈ کو 12 رنز سے شکست دے دی

    حیدرآباد، دکن:: بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 12 رنز سے جیت لیا۔ میزبان ٹیم کو تین میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی۔

    حیدر آباد دکن میں کھیلے جانے والے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 349 رنز بنائے۔

    برسبین ون ڈے؛ آسٹریلیا کی پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست

    شبمن گل نے ڈبل سنچری اسکور کرتے ہوئے 149 گیندوں پر 208 رنز بنائے جس میں 19 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے۔کپتان روہت شرما نے 34 اور سوریا کمار یادیو نے 31رنز بنائے۔ہنری شِپلے اور ڈیریل مچل نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نیوزی لینڈ:ٹیسٹ سیریز برابر:ون ڈے میں شکست؛ کھلاڑی گھروں کو لوٹ گئے

    جواب میں انتہائی سنسنی خیز انداز میں نیوزی لینڈ آخری اوور کی دوسری گیند پر 337 رنز بناکر ہمت ہار گئی۔سینچری اسکور کرنے والے مچل بریسویل نے دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 12 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 133 رنز بنائے۔مچل سنٹینر نے57 اور فن ایلن نے 40 رنز بنائے۔

    بھارت کی جانب سے محمد سراج نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کلدیپ یادیو اور شارد ٹھاکر نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

    ہاکی ورلڈ کپ 2023 بھارت میں جاری

    دوسری طرف پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا ابتدائی شیڈول اور میچز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

    رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا، مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 19 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سے 25 فروری تک ملتان اور کراچی کی ٹیمیں 5، 5 ہوم میچز کھیلیں گی، سب سے زیادہ 11 گروپ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 9 گروپ میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

  • پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    پی ایس ایل 8 : شاہین آفریدی ایک بار پھر میدان میں اترنے کیلیے تیار

    پاکستان سپر لیگ سیزن 8 کے میچز کا ابتدائی شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا۔اس حوالے سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 کا ابتدائی شیڈول اور میچز کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں

    رپورٹ کے مطابق ایونٹ کا آغاز 13 فروری کو ملتان سے ہوگا، مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، فائنل 19 مارچ کو ہوگا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ 13 سے 25 فروری تک ملتان اور کراچی کی ٹیمیں 5، 5 ہوم میچز کھیلیں گی، سب سے زیادہ 11 گروپ میچز کی میزبانی راولپنڈی کرے گا۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں 9 گروپ میچز کھیلے جائیں گے، ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔

    دوسری طرف فاسٹ بولر شاہین شاہ افریدی کا کہناہے کہ انجری کی وجہ سے کھیل سے دوری ایک مشکل ترین وقت تھا، وہ اب ایک بارپھر میدان میں اترنے کےلیے تیار ہیں۔بائیں ہاتھ کے شہرہ آفاق پیسر ان دنوں ان دنوں نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں مکمل فٹنس کے ساتھ ردھم اور فارم حاصل کرنے کےلیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہیں۔

    نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے اس عزم کا اظہارکیا کہ فینز انہیں کم بیک کے بعد دوبارہ سے اسی لگن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے دیکھ سکیں گے۔

    شاہین کے مطابق فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹیم سے دوری نے بھی بہت کچھ سکھایا۔ فاسٹ بولرز کے لیے فٹنس برقرار رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ رننگ اور بولنگ کے ساتھ بیٹنگ کی بھی بھرپور پریکٹس کررہا ہوں۔پی ایس ایل فرنچائر لاہور قلندر کے کپتان ایک بارپھر ٹرافی جیتنے کی خواہش رکھتے ہیں۔

    پاکستان سپرلیگ کا آغاز 13 فروری سے ملک کے چار سینٹر، لاہور، کراچی ، پنڈی اور ملتان میں ہورہاہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی قیات میں لاہور قلندر نے گزشتہ سیزن میں ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

  • دھونی اورویرات کوہلی کی بیٹیوں کیلئے نامناسب کمنٹس کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    دھونی اورویرات کوہلی کی بیٹیوں کیلئے نامناسب کمنٹس کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع

    نئی دہلی کی پولیس نے بھارتی ٹیم کے سابق کپتانوں مہیندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی کی بیٹیوں کے لیے سوشل میڈیا پر نامناسب کمنٹس کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے ویرات کوہلی کی بیٹی وامیکا اور ایم ایس دھونی کی بیٹی زیوا سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر نفرت انگیز کمنٹس کرنے والوں کے خلاف پولیس کو تحریری درخواست جمع کروائی تھی –


    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ہفتے سواتی نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ کوہلی اور دھونی کی بیٹیوں کے خلاف کچھ لوگ نامناسب کمنٹس کرتے ہیں جب کہ ان کی عمریں صرف 2 اور 7 برس ہیں۔

    سواتی مالیوال نے ایف آئی آر درج ہونے کا ٹوئٹر پر بتایا اور ساتھ ہی کوہلی اور دھونی کو بھی مینشن کیا۔

    سواتی مالیوال نے کہا کہ چھوٹی بچیوں کے خلاف اس طرح کے نازیبا الفاظ اور بیانات دینے والے سوشل میڈیا صارفین سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

    بابر اعظم کے خلاف مہم، پی سی بی کی آسٹریلوی ٹی وی چینل کو شٹ اپ کال

    درخواست کے نتیجے میں دہلی پولیس نے مقدمہ درج کیا اور اب اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کی پاکستان سے ہار کے بعد ہندو انتہا پسندوں نے شکست کا ذمہ دار بھارتی بولر محمد شامی کو ٹھہراتے ہوئے انہیں غدار قرار دیااس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ اور ویرات کوہلی نے محمد شامی کی حمایت میں ٹوئٹس کیں۔

    ویرات کی جانب سے شامی کی حمایت کرنے پر ہندو انتہا پسندوں نے کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی کو نشانہ بنایا اور ریپ کی دھمکیاں ملیں تھیں-

    ہر بیٹی کی پیدائش پر قسمت بدلتے دیکھا ہے،شاہد آفریدی

  • آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری،بابراعظم کی پہلی پوزیشن خطرے میں

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھارت کے ویرات کوہلی سری لنکا کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد دو درجے ترقی پاکر چوتھی پوزیشن پر آگئے ہیں، 3 میچوں پر مشتمل سیریز میں کوہلی نے 283 رنز بنائے جس میں 2 سینچریاں شامل تھیں۔

    پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 766 اور کوئنٹن ڈی کاک 759 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

    ویرات کوہلی مجموعی طور پر 750 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی، ڈیون وارنر 747 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں، امام الحق ایک درجہ تنزلی کے ساتھ چھٹی ان کے 740 پوائٹنس ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے ٹیم رینکنگ میں نیوزی لینڈ پاکستان کو سیریز میں 1-2 شکست دے کر پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے وہ 117 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر ہے جبکہ پاکستان کا پانچویں پوزیشن پر موجود ہے۔

    قیادت کرنے سے ہی آتی ہے کوئی نیچرل یا پیدائشی کپتان نہیں ہوتا. وسیم اکرم

    نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سیریز کے دوران 164 رنز بنائے اور تازہ ترین بلے بازوں کی درجہ بندی میں مجموعی طور پر تین درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے، جب کہ ٹیم کے ساتھی ڈیون کونوے تینوں میچوں میں سنچری اور پچاس کے بعد ٹاپ 100 سے باہر سے 50 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    محمد نواز پاکستان کے لیے بڑا موور تھا، بائیں ہاتھ کے اسپنر نے سیریز کے لیے چھ وکٹیں حاصل کرنے کے بعد گیند بازوں کی فہرست میں 12 درجے بہتری کے ساتھ 28 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

    فوڈ پانڈا نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ اشتراک کرلیا