Baaghi TV

Category: کھیل

  • کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

    کرکٹ صرف کراچی اور لاہور تک محدود نہیں رکھنا چاہتے،نجم سیٹھی

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی اپنے کیرئیر میں جارحانہ کرکٹ کھیلتے تھے،اور ہمیشہ فرنٹ فٹ پر کھیلتے ہیں، شاہد آفریدی کی کرکٹ بورڈ میں ضرورت ہے انہیں عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین بنایا، وہ کافی مصروف رہتے ہیں، انہوں نے ذمے داری قبول کی اسی لیے ان کے مشکورہیں۔

    باغی ٹی وی : سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ فلیٹ پچز پر بھی پاکستان ہاررہا تھا، ہم نے اس سیریز کو بچانے کی کوشش کی۔

    کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ہمارے آنے سےایک دن پہلے پچھلی مینجمنٹ نے ٹیم کااعلان کردیا، میں نے پیغام بھجوایا کہ ابھی ٹیم کا اعلان نہ کریں، ہم نے ٹیم میں ایک دو اہم تبدیلیاں کی ہیں ، ایک دو نئے بولرز بھی شامل کیے ہیں، اس کےعلاوہ سرفرازاحمد نے بہت کامیابیاں دلوائی ہیں اور بابراعظم پاکستان کا اسٹار ہے ۔

    دوران انٹرویو انہوں نے اپنی سابقہ کارکردگی سے متعلق کہا ہم نے اپنے دور میں 5 اکیڈمیز بنائی تھیں، اب ویمنز کرکٹ کو خاص اہمیت نہیں دی گئی ،ہمارے دور میں چیمپئنز ٹرافی جیتی، ہم کرکٹ کو واپس لائے، ہمارے دور میں سب اچھا چل رہا تھا جبکہ جیسے ہی حکومت آئی انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ انہیں چلنے دیا جائے دیکھتے ہیں کیا کرتے ہیں، ان کوموقع دیا گیا کہ لیکن ان سے کچھ نہیں ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں 4 ماہ دیےگئےہیں ، نئے الیکشن کرائیں گے، ہمیں چار مہینے میں بہت کچھ کرنا ہے، ڈپارٹمنٹس کرکٹ بند کردی تھی، ابھی سارے الیکشن کرانے ہیں پھر ایک نیا بورڈ آئے گا۔

    دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ جب شروع میں مجھے پی سی بی بھیجا گیا تو میری دلچسپی نہیں تھی، سب سے بڑا پی ایس ایل چیلنج تھا لیکن ہم نے اسے پورا کیا، جب پی ٹی آئی حکومت آئی تو میں خود چلاگیا، اب بہت بڑا چیلنج ہے، پی ایس ایل سے 10 گنا زیادہ مشکل ہے، تنقید نہیں کرنا چاہ رہا لیکن سارا اسٹرکچر ان ڈو کرکے نیا اسٹرکچر بنانا ہے اور یہ بہت مشکل کام ہے پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی بورڈ کے کافی مسئلے ہیں جنہیں اب حل کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پچھلے بورڈ اور پی ایس ایل فرنچائز کے معاملات ٹھیک نہیں تھے، میں فرنچائز کے مالکان اور ذمہ داران سے ملاقات کروں گا، چاہتا ہوں کہ پی ایس ایل کی ٹیموں میں اضافہ ہو، پاکستان سپر لیگ میں 7سے 8ٹیمیں ہوں تو بہتر رہے گا، تاہم فرنچائز مالکان نہیں چاہتے کہ پی ایس ایل کے لیے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ ہو۔

    مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کا بگٹی اسٹیڈیم پی ایس ایل کے لیے تیار نہیں، اس کے لیے وقت درکار ہے، کوئٹہ میں ایونٹ کروانے کے لیے سیکیورٹی مسائل بھی درپیش ہیں، کہا گیا کہ پشاور میں ریڈ لائن ہے، میں کہتا ہوں وہاں کوئی ایسا مسئلہ نہیں، پی ایس ایل کو پورے پاکستان میں لے جانا ہوگا، کرکٹ صرف کراچی اور لاہورتک محدود نہیں رکھنا چاہتے۔

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

  • سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی  اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

    سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

    سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد

    سابق ورلڈ چیمپئن باکسر عامر خان کی اسپورٹس بورڈ پنجاب آمد جہاں عامر خان کی ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب طارق قریشی سے ملاقات ہوئی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لاہور میں باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے مل کر آیا ہوں جبکہ لاہور میں باکسنگ اکیڈمی کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سے بھی مل کر آیا ہوں. انہوں نے مزید کہا کہ باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب پاکستانی باکسرز کو آگے لانا چاہتا ہوں اور ور،محمد وسیم کی پہلے بھی مددکی، اب بھی کروں گا.

    انہوں مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں پاکستان میں محمد وسیم جیسے نوجوانوں کی مدد کروں اور ان جیسے باقی لوگوں کو بھی آگے لاوں، دوسری جانب عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے گوجرانوالہ کے لذیز کھانوں کا لطف اٹھایا اور ان کی تصاویر بھی اپلوڈ کیں ہیں.


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
    سوشل میڈیا پر باکسر عامر خان کی گوجرانوالہ کے مقامی ہوٹل میں کھانا کھانے کی ویڈیو سامنے آئی ہے عامرخان نے اپنا آرڈرخود اپنے سامنے بیٹھ کر تیار کروایا اور چائینیز اور دیسی کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔ س موقع پر عامر خان نے گوجرانوالہ کے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے مشہورکھانوں کے بارے میں جو سنا تھا وہ صحیح تھا۔ گوجرانوالہ کے کھانے بہت مزے دار ہیں۔ عامرخان نے مقامی ہوٹل کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • پاکستانی ٹیم  130.4 اوورز میں 438 رنز پر آل آؤٹ

    پاکستانی ٹیم 130.4 اوورز میں 438 رنز پر آل آؤٹ

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ پہلا ٹیسٹ میچ کا دوسرا روز,پاکستانی ٹیم 130.4 اوورز میں 438 رنز پر آل آؤٹ

    کراچی ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان 438 رنز پر آؤٹ ہوگئی جب کہ نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز کا آغاز کردیا ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں جاری ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز میں 438 نز بنائے ہیں جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

    پاکستان کی شاندار بیٹنگ

    کھیل کے دوسرے دن پاکستان نے 5 وکٹوں پر 317 سے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز کھیل رہے تھے۔ دوسرے دن پاکستان کے مجموعی اسکور میں صرف ایک رن کا ہی اضافہ ہوا تھا کہ بابر اعظم آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

    318 رنز پر پاکستان کے 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے تھے اور کریز پر آگا سلمان کا ساتھ دینے نعمان علی آئے۔ آغا سلمان نے نعمان علی کے ساتھ مل کر پاکستان کے اسکور کو مزید بڑھایا، دونوں بلے بازوں نے 54 رنز کی شراکت قائم کی، اسی دوران آغا سلمان نے ٹیسٹ کیرئیر کی چوتھی نصف سنچری اسکور کی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال
    372 رنز پر پاکستان کو ساتواں نقصان نعمان علی کی صورت میں اٹھانا پڑا۔ انہوں نے 7 رنز بنائے۔ پاکستان کی آٹھویں وکٹ 375 رنز پر گری، محمد وسیم جونیئر صرف2 رنز ہی بناسکے قومی ٹیم کی نویں وکٹ 414 رنز پر گری۔ میر حمزہ صرف ایک ہی رن بناسکے۔ اسی دوران آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بھی اسکور کی۔

    438 رنز پرپاکستان کی آخری وکٹ گر گئی، آغا سلمان 103 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کھیل کا پہلا دن سرفراز اور بابر کے نام
    گزشتہ روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستان کے 3 کھلاڑی صرف 48 رنز پرہی پویلین لوٹ گئے تھے۔
    110 رنز پر پاکستان کی چوتھی وکٹ گری تو ایسا لگنے لگا کہ پاکستان کا حشر انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیسا ہی ہوگا۔
    اس وقت سرفراز اور بابر اعظم نے 196 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

  • دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

    دانش کنیریا کا شاہد آفریدی پر طنز،فہد مصطفیٰ نے دیا کرارا جواب

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا کی قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے خلاف طنزیہ ٹوئٹ کرنے پر اداکار فہدمصطفیٰ نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا-

    باغی ٹی وی : گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نےعبوری سلیکشن کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے سابق کپتان شاہد آفریدی کو نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا۔

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    شاہد آفریدی کو عبوری سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیے جانے پر دانش کنیریا نے طنز کرتے ہوئے 2010 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں آفریدی کی گیند چبانے کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے ہنسنے والے ایمو جی کے ساتھ’چیف سلیکٹر’ لکھا۔


    تاہم دانش کنیریا کے طنزیہ ٹوئٹ پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا وہیں اداکار ومیزبان فہد مصطفیٰ بھی سابق کپتان کی حمایت میں بول پڑے۔

    فہد مصطفیٰ نے سوشل میڈیا پر آفریدی کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر دانش کنیریا کو کرا جواب دیتے ہوئےلکھا کہ آفریدی آپ کی طرح فکسر نہیں ہیں ۔

    واضح رہے کہ 2010 میں دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو فیلڈنگ کے دوران گیند کو دانتوں کے ساتھ چباتے ہوئے دیکھا گیا تھا آفریدی کے اس عمل پر ایکشن لیتے ہوئے آئی سی سی کی جانب سے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں شاہد آفریدی پر 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی پابندی لگائی گئی تھی-

    قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    یاد رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے 2012 میں دانش کنیریا کو کرکٹر ویسٹ فیلڈ کو فکسنگ پر اُکسانے کے جرم میں تاحیات پابندی عائد کی تھی فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کیا تھا۔

    دانش کنیریا نے کہا کہ ویسٹ فیلڈ دولت کمانا چاہتا تھا اور میرا فرض تھا کہ اسے خبردار کرتا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا اور میں نے جان بوجھ کر میرون ویسٹ فیلڈ کو مشکوک شخص انوبھٹ سے ملوایا۔

    دانش کنیریا نے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں، پاکستانیوں اور ایسیکس کاؤنٹی کے ساتھیوں سے معذرت خوا ہوں، میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں اور جو کچھ ہوا اس پر مجھے سخت ندامت ہے-

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

  • کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

    کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کوایڈجسٹ کرنےکیلئےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا،رمیز راجہ

    سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ کا کہنا ہےکہ نجم سیٹھی کو ایڈجسٹ کرنےکے لیےکرکٹ بورڈ کا آئین بدلا گيا-

    باغی ٹی وی : اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کھیل صرف اور صرف کرکٹرز کیلئے ہے، کرکٹ بورڈ میں سیاست نہیں ہونی چاہیے،نجم سیٹھی کو لانے کیلئے پورا آئین تبدیل کردیا گیا، اس طرح کی چیزوں سے دکھ ہوتا ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے بورڈ میں آئے ہیں، انہیں کرکٹ سےکچھ لینا دینا نہیں نجم سیٹھی نےکبھی بیٹ نہیں پکڑا، یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہےکہ سیاسی بھرتی کے لیے آئين بدل دو ، جو لوگ باہر سے آکر بورڈ میں حملہ کرتے ہیں وہ اچھا نہیں ہے، نجم سیٹھی کو لانےکے لیے بورڈ میں سب کچھ بدل کررکھ دیا گیا، رات کو سوا 2 بجےٹوئٹ کر رہےہیں کہ رمیز راجہ باہر ہوگئےمجھے مبارک باد دیں۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ جب ٹیم پاکستان آرہی تھی تو آپ نے چیف سلیکٹر کو بدل دیا، مڈل آف دی سیزن آپ کہہ رہے ہیں کہ مکی آرتھر کو لےکر آئیں، یہ طریقہ نہیں کہ کرکٹرز جنہوں نےکافی ٹیسٹ کھیلے ان کو باہر نکال دیں، مجھےخطرہ ہےبہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سےٹیم کی یکجہتی ختم نہ ہوجائے-

    ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں تبدیلی کرنا خطرے سے خالی نہیں ، پاکستان ٹیم ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں اچھا پرفارم کر رہی ہے۔انگلینڈ کیخلاف سیریز ہمارے لیے ایک سبق ہے جو آپ کامیابیاں حاصل کرتے ہیں وہ آسانی سے نہیں ملتی، ہمارا اسٹرائیک ریٹ بہترین چل رہا ہے۔

    بھارت کے حوالے سے سابق چیئرمین کا کہنا تھا کہ کرکٹ باؤنڈریز کو توڑتی ہے، بارڈر توڑتی ہے، بدمزگی وہاں سے شروع ہوئی جب ایشیا کپ ہمیں ملا، پاکستان میں کافی عرصے سے میچز نہیں ہو رہے تھے، جب میچ باقاعدگی سے ہوئے تواس لیے میں کھڑا رہا کہ ایشیا کپ پاکستان میں ہی ہوگا، بھارت نے کہا کہ یہ نیوٹرل وینیو پر ہوگا پاکستان نہیں جائیں گے بھارت کے یہاں نہ آنے کے معاملے پرہم نے اسٹینڈ لیا ،جہاں پاکستان کیساتھ زیادتی ہو گی وہاں ہم اسٹینڈ لیں گے ۔

    انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ بھارت سے ہمیشہ مجھے بہت پیار ملا ہے لیکن بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت ضروری ہے۔

  • سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا،چیف سیلیکٹر شاہد آفریدی

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی پہلے دن کی کارکردگی پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی ٹوئٹ سامنے آئی ہے۔

    باغی ٹی وی : کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے،سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ اس وقت وکٹ پر بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان


    پاکستان کی پہلے دن کی پرفارمنس پر عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کا بیان سامنے آیا ہے۔

    شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ میں آج پاکستان کی پرفارمنس سے خوش ہیں، ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد پاکستان نے شاندار کم بیک کیا، خاص تعریفیں بابر کی ایک اور بہترین اننگز کیلئے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ’سرفراز احمد نے اپنے سلیکشن کو درست ثابت کردیا، انڈر پریشر انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

    کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا-

    پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن قومی ٹیم کے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرنے میں ناکام رہے اور 12 کے مجموعے پر عبداللہ شفیق اعجاز پٹیل کی گیند پر اسٹمپڈ آؤٹ ہو گئے، انہوں نے 7 رنز کی اننگز کھیلی۔

    پاکستان کے اگلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی شان مسعود تھے، شان مسعود بھی مچل بریسویل کی گیند پر زور دار ہٹ لگانے کی کوشش میں اسٹمپڈ آؤٹ ہوئے، وہ صرف 3 رنز کے مہمان ثابت ہوئےامام الحق بھی بریسویل کی گیند پر آگے بڑھ کر چھکا لگانے کی کوشش میں 24 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ؛ سرفراز احمد کی واپسی

    تین کھلاڑیوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم اور سعود شکیل نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن جب ٹیم کا اسکور 110 رنز پر پہنچا تو سعود شکیل 22 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

    بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سنچری مکمل کی جبکہ سرفراز احمد نے بھی تقریباً 4 سال بعد ٹیم میں واپسی کے بعد پہلی ہی اننگز میں ففٹی اسکور کی سرفراز احمد 86 رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ اس وقت بابر اعظم 161 اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔

    قبل ازیں ٹاس جیت کر قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھائی دے رہی ہے، نئی سیریز ہے کوشش ہو گی کہ پہلے سے بہتر پرفارم کریں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، سرفراز احمد کی 4 سال بعد پلیئنگ الیون میں واپسی ہوئی ہے، میر حمزہ اور امام الحق بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

  • قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے کپتان نے 16 برس بعد محمد یوسف کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے باز بن گئے ہیں۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ارینا میں نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ جاری ہے۔ میچ کے دوران بابر اعظم نے ایک اور اچھی اننگز کھیلی ہے، اسی دوران انہوں نے ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بیٹر ک اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔


    ایک کیلنڈر سال میں بین الاقوامی مقابلوں کے دوران سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ اس وقت قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کے پاس تھا۔ محمد یوسف نے 2006 میں 2435 رنز بنائے تھے۔ اس طرح بابر اعظم نے 16 سال بعد یہ ریکارڈ توڑا ہے۔ محمد یوسف سے قبل 1996 میں سعید انور نے ایک سال میں 2296 رنز بنائے تھے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    ایک سال میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بلے بازوں میں چوتھا نام بھی محمد یوسف کا ہے ، جنہوں نے 2002 میں 2226 رنز بنائے تھے۔ بین الاقوامی مقابلوں کے دوران 2000 میں انضمام الحق نے 2164 رنز بنائے تھے۔

  • ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

    ورلڈ کپ 2023،بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے،نجم سیٹھی

    ورلڈ کپ 2023، شرکت کیلئے بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو ٹیم بھیجیں گے، نجم سیٹھی

    چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ جب نئی حکومت آئی تو میں نے فیصلہ کیا کہ عہدہ چھوڑ دوں میں نے کہا کہ نئی حکومت ہے نئی ٹیم بنائی جائے،

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرے خلاف اس وقت بڑے الزامات بھی تھے تو سوچا کوئی بدمزگی نہیں ہو،پچھلے 4 سالوں میں کسی سے متعلق کوئی بات نہیں کی،میرے رکھے گئے لوگوں کونکالا گیا تودکھ ہوا،میرے بارے میں غلط اعدادوشمار ویب سائٹ پر لگائے گئے تھے،میں نے پی سی بی کو ان غلط اعدادوشمار پر پر ایک لیگل نوٹس بھی دیا تھا،لاہور اسٹیڈیم کے نام بدلنے پر بھی بحث ہوئی،میرا ماننا ہےگراونڈزکے جو تاریخی نام ہیں وہ ویسے ہی رہنے چاہیں ،

    میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کیلئے اگر بھارت جانے کی اجازت حکومت دیگی تو پاکستان ٹیم بھیجیں گے،رمیز راجہ کو نہیں روکا جائے گا،وہ کمنٹری پینل کا حصہ بننے تو ضرور آئیں گے میں نے مکی آرتھر سے خود رابطہ کیا تھاوہ خود ہمیں اچھے کوچز کے نام دے دیں گے،بابر پاکستان کا اسٹار ہیں ،اگر وہ نہیں تو ٹیم کچھ نہیں ، وہ ہمارے دلوں میں بیٹھا ہمارا بچہ ہے،بھارت جانے پر میرا پہلے والا موقف ہے ،فیصلہ سیاسی ہوتاہے،

    :میرے سامنے ایک شخص آیا اورمجھے دیکھ کرجنسی عمل کیا:نجم سیٹھی کی بیٹی میراسیٹھی بول اٹھیں

    نجم سیٹھی کیخلاف وزیراعظم عدالت پہنچ گئے

    نجم سیٹھی کی جانب سے حکومتی ملکیتی زمین پر ناجائز قبضے کا انکشاف

  • پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ؛ سرفراز احمد کی واپسی

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ؛ سرفراز احمد کی واپسی

    پاک نیوزی لینڈ ٹیسٹ،سرفراز احمد کی واپسی

    پاکستان اور نیوزی کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کراچی میں شروع ہو گیا ۔ ٹیم میں سابق کپتان سرفراز احمد کی واپس آگئے۔ کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں میدان سج گیا۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا۔ پاکستان نیوزی لینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ محمد رضوان کی جگہ سابق کپتان سرفراز احمد کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

    عبداللہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، سعود شکیل ٹیم کا حصہ ہیں۔آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد اور میر حمزہ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ کپتان بابر اعطم کا کہنا ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔قومی ٹیم میں سرفراز احمد کی واپسی ہوئی اورمیر حمزہ ٹیسٹ ڈیبیو کررہے ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ نیا دن ،نئی سیریز ہے جس پر توجہ مرکوز کررہے ہیں۔کراچی ہمارے لیے اچھا ہے، کوشش کریں گے کہ سیریز جیتیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سفاک شخص نے رشتے سے انکار پر لڑکی کی ماں کو زیادتی کے بعد قتل کردیا
    مکی آرتھر کو ایک بار پھر پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کا فیصلہ
    سونم کپور نے میڈیا کو اپنے بیٹے کی تصاویر لینے سے منع کر دیا
    یوکرین سے روس کی ک جنگ :مغربی ممالک نے مذاکرات کی روسی پیشکش ٹھکرا دی
    خواتین کے کام کرنے پر پابندی، تین فلاحی تنظیموں کا افغانستان آپریشنز معطل کرنے کا اعلان
    یاد رہے کہ سرفراز احمد تنیوں فارمیٹس میں پاکستان کی کپتانی کر چکے ہیں اور انھوں نے 49 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے جس میں انھوں نے 36 کی اوسط سے 2657 رنز سکور کیے ہیں اور تین سنچریاں سکور کی ہیں۔ اس کے علاوہ انھوں نے وکٹ کے پیچھے 146 کیچ پکڑنے کے ساتھ ساتھ 21 سٹمپنگز بھی کی ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    نیوزی لینڈ کیخلاف پہلا ٹیسٹ: رضوان کو آرام دیکر سرفراز کو کھلائے جانے کا امکان

    کراچی :پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کےخلاف کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

    لاہور: نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون فائنل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں محمد رضوان کو آرام دیا جائے گا،ان کی جگہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی کا امکان ہے،سرفراز جنوری 2019 کے بعد ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر میر حمزہ کی بھی چار سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کے ان فٹ ہونے پر میر حمزہ ٹیسٹ کھیلیں گے جبکہ آف اسپنر ساجد خان کو بھی موقع دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بیس سال بعد پاک سرزمین پر ٹیسٹ کھیلنے کےلیے تیار ہیں،گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کی، ٹیسٹ کے لیے تیار پچ کو اسپنرز کے لیے موزو قرار دیا جا رہا ہے ۔

    سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفر قبول کرلی

    نیوزی لینڈ کے کرکٹر ڈیرل مچل کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس متعدد ٹاپ کلاس کرکٹرز ہیں جو نیوزی لینڈ کیلئے مسائل پیدا کرسکتے ہیں، ماضی میں کیا ہوا یہ نہیں دیکھیں گے، پاکستان کے ساتھ سیریز کیلئے پرجوش ہیں۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے 12 ٹیسٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر ڈیرل مچل نے کہا کہ بطور گروپ پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے نیوزی لینڈ کے کرکٹرز کافی پرجوش ہیں، پاکستانی قوم کرکٹ کو کافی پسند کرتی ہے اور نیوزی لینڈ یہاں سیریز کیلئے تیار ہے، امید ہے اچھی کرکٹ ہوگی۔