Baaghi TV

Category: کھیل

  • آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئرکی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل

    لاہور:آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان:پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں ، اس حوالے سے سر گارفیلڈ سوبرز ٹرافی برائے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا۔

    پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرے ٹیسٹ کیلئے تماشائیوں کی انٹری مفت کرنےکا اعلان

    یہ ایوارڈ آئی سی سی کی جانب سےسال بھر میں تمام فارمیٹ ( ون ڈے، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ) میں شاندارکارکردگی دکھانے والےکھلاڑی کو دیا جاتا ہےگزشتہ سال یہ ایوارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنے نام کیا تھا، وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔

     

    رواں سال بھی آئی سی سی کی جانب سے سال 2022 کے بہترین کھلاڑیوں کو سر گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے مینز پلیئر آف دی ائیر کی نامزدگیوں میں شامل کیا ہے۔نامزدگیوں میں پاکستانی کپتان بابر اعظم ، انگلینڈ کے بین اسٹوکس، زمبابوے کے سکندر رضا اور نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی شامل ہیں۔گزشتہ سال اس ایوار ڈ کی نامزدگیوں میں دو پاکستانی کھلاڑی( شاہین آفریدی اور محمد رضوان )شامل تھے۔

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ آئی سی سی 2022 کے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا بھی اعلان کرچکا ہے۔

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ:کوئی بھی جیت نہ سکا

    کراچی:پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا، میچ کم روشی کے باعث ڈرا کیا گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 85 رنز بنا لیے تھے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے میچ کے پانچویں روز جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری جلد ہی دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تاہم بعد میں سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10، نعمان علی 4، کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6 اور محمد وسیم جونیئر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

    ادھر مہمان ٹیم کی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی بیٹرز کو رنز بنانے سے روکے رکھا، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    پاکستان نے 311 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کر دی جس کے بعد مہمان ٹیم کو جیت کے لئے 138 رنز کا ہدف ملا، پانچویں دن 15 اوورز کا کھیل باقی تھا، نیوز لینڈ کو انہی 15 اوورز میں جیت حاصل کرنے کے لئے 138 رنز بنانے تھے۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ہدف کو حاصل نہ کر سکے، مہمان ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 85 رنز بنا لیے تھے تاہم کم روشنی کے باعث امپائرز کی مشاورت اور دونوں ٹیموں کی رضا مندی سے میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا۔

  • کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیدیا

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 138 رنز کا ہدف دیدیا

    کراچی: پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بناکر ڈکلئیر کردی جبکہ کیویز کو 138 رنز کا ہدف دیدیا۔

    پانچواں روز
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں روز قومی ٹیم نے ابتداء میں دو وکٹیں جلد گنوادی تھیں تاہم سرفراز احمد اور امام الحق نے 81 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 اور کپتان بابراعظم 14، سرفراز احمد 53، آغا سلمان 6، محمد وسیم جونیئر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔نوجوان بیٹر سعود شکیل 55 جبکہ میر حمزہ 3 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے 6 جبکہ مچل پریسول نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    چوتھا روز
    پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا تھا، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    تیسرا روز
    تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    دوسرا روز
    مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم نے 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔قبل ازیں، پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

    پہلا روز
    قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
    سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔

  • پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

    پی سی بی میں کمان کی تبدیلی؛ عامر جلد ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں، ذرائع

    کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی کمان تبدیل ہونے کے بعد آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر سمیت سابق اور موجودہ کرکٹرز پر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے دروازے کھل گئے ہیں جبکہ رمیز راجا نے اپنے دور میں صرف پی سی بی پول میں شامل کرکٹرز کو ٹریننگ کی اجازت تھی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر محمد عامر آنے والے دنوں میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لے سکتے ہیں جبکہ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے کرکٹر کی ملاقات بھی متوقع ہے۔

    مینجمنٹ کمیٹی کی جانب سے محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر مدعو کرنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ریٹائرمنٹ کے بعد محمد عامر کو نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    محمد عامر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں پریکٹس سیشن کا آغاز کریں گے، فاسٹ بولر نے احسان مانی کے دور میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ٹیم ہیڈ کوچ مصباح اور بولنگ کوچ وقاریونس کی موجودگی میں نہیں کھیلنا چاہتے تاہم وہ مختلف لیگز کھیل رہے ہیں۔

  • بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں کرکٹر شدید زخمی ہو گئے ہیں

    حادثہ ریاست اترکھنڈ سے نئی دلی آتے ہوئے پیش آیا، کرکٹر کی کار ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی، گاڑی مکمل طور پر جل گئی، ریشبھ پنت کو سر اور دیگر حصوں پر شدید چوٹیں آئیں ہیں، انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے،

    بھارتی میڈیا کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی میں حادثے کے بعد آگ لگ گئی تھی، قریبی علاقے سے موجود مقامی شہریوں نے موقع پر پہنچ کر کرکٹر کی مدد کی، اور آگ پر قابو پایا تا ہم گاڑی جل کر خاکستر ہو گئی، کرکٹر کا نجی ہسپتال میں علاج چل رہا ہے،میکس ہسپتال، دہرادون کے ڈاکٹر آشیش یاگنیک کا کہنا ہے کہ کرکٹر رشبھ پنت آرتھوپیڈکس اور پلاسٹک سرجنوں کی نگرانی میں ہیں۔ ان کی حالت مستحکم ہے۔ تفصیلی میڈیکل بلیٹن معائنے کے بعد جاری کیا جائے گا

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    یہ ہے پنجاب،ایک روز میں ایک شہر میں جنسی زیادتی کے چھ کیسزسامنے آ گئے

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

  • کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنا لئے

    کراچی ٹیسٹ؛ پاکستان نے دوسری اننگز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 82 رنز بنالیے

    پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 3 وکٹ کے نقصان پر 82 رنز بنالیے جبکہ کیویز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 97 رنز درکار ہیں، اوپنر عبداللہ شفیق 17، شان مسعود 10 اور نعمان علی 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    چوتھا روز

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز 9 وکٹوں کے نقصان پر 612 رنز بناکر ڈکلئیر کردی تھی۔ نیوزی لینڈ نے چوتھے روز اننگز کا آغاز 440 رنز 6 وکٹ نقصان پر کیا تھا، کین ولیمسن اور اش سودھی نے 159 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور پاکستان پر 174 رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ کین ولیمسن نے ناقابل شکست 200 رنز بنائے جبکہ اش سودھی 65 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے۔ دیگر کھلاڑیوں میں ٹم ساؤتھی اور نَل ویگنر صفر رنز پر پاکستانی بالرز کا شکار بنے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 5، نعمان علی نے 3 جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    تیسرا روز

    تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔ قبل ازیں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 438 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

    دوسرا روز

    مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا۔ ٹام لیتھم نے 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔ قبل ازیں، پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔ بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔ آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

    پہلا روز

    قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔ قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔
    پاکستان ٹیم
    امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد، میر حمزہ۔
    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر، اعجاز پٹیل۔

  • کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن :شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے

    کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن :شاہینوں نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے

    کراچی:کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 612 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی تھی دوسری اننگز میں پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 77 رنز بنا لئے۔

    نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 174 رنز کی برتری حاصل کی ،کین ولیمسن کی جانب سے پاکستان کے خلاف ڈبل سنچری سکور کی گئی اور ناٹ آؤٹ رہے، کین کے کریئر کی یہ پانچویں ڈبل سنچری ہے۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز میں ٹام لیتھم 113، ڈیون کونوے 92، اش سودی 65، ٹام بلینڈل 47 اور ڈیرل مچل نے 42 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔قومی ٹیم کے ابرار احمد نے 5 وکٹیں حاصل کیں جبکہ نعمان علی نے 3 اور محمد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔دوسری اننگز میں پاکستان کا مایوس کن آغاز، 47 اور 71 رنز پر وکٹیں گر گئیں ، عبداللہ شفیق 17 اور شان مسعود 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

    تیسرا روز
    تیسرے روز کیوی اوپنرز ڈیون کونوے اور ٹام لیتھم نے پاکستان میں اوپننگ شراکت کا 57 سالہ کیوی ریکارڈ توڑتے ہوئے 183 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔ ٹام لیتھم 113، کونوے 92، ہینری نکولس 22، ڈیرل مچل 42، ٹام بلنڈل 47، مچل بریسویل 5 بناکر آؤٹ ہوئے تھے۔

    دوسرا روز
    مہمان ٹیم کے اوپنرز بلے بازوں نے شاندار آغاز کیا، ٹام لیتھم 78 اور ڈیون کونوے 82 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، قومی ٹیم کی جانب سے فاسٹ اور اسپن بولرز نے وکٹ لینے کی کوشش کی تاہم کامیابی نہیں مل سکی۔

    قبل ازیں پاکستان نے 317 رنز پانچ وکٹوں کے نقصان پر بقیہ اننگز کا آغاز کیا لیکن کپتان بابراعظم دوسرے روز پہلے اوور کی چوتھی گیند پر ٹم ساوتھی کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ انہوں نے 161 رنز کی اننگز کھیلی۔

    بابراعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد نعمان علی نے آغا سلمان کے ساتھ مل کر 54 رنز کی شراکت قائم کی۔ تاہم، نعمان علی کی وکٹ گرنے کے بعد کوئی کھلاڑی وکٹ پر ساتھ نہ دے سکا۔آغا سلمان نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور 103 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    کیوی کپتان ٹم ساوتھی نے تین کھلاڑیوں کا شکار کیا جبکہ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ فاسٹ بولر نیل واگنر ایک ہی وکٹ لے سکے۔

    پہلا روز
    قومی ٹیم نے ٹیسٹ کے پہلے روز ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو اس کی تین وکٹیں 48 کے اسکور پر گرگئیں جب کہ چوتھی وکٹ 110 رنز پر گری جس کے بعد کپتان بابراعظم اور سرفراز احمد نے ٹیم کو سہارا دیا۔

    دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کی شراکت میں 196 رنز بنائے گئے، کھیل کے آخری اوورز میں سرفراز احمد 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس سے قبل، اوپنر بلے باز عبداللہ شفیق 7 رنز، شان مسعود 3 رنز، امام الحق 24 رنز اور سعود شکیل 22 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    قومی ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اور فاسٹ بولر میر حمزہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ بلے باز امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    سرفراز احمد نے تقریباً 4 سال قبل 2019 میں بحیثیت کپتان جنوبی افریقا کے خلاف جوہانسبرگ میں ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ سرفراز احمد ہوم گراؤنڈ پر اپنا میچ کھیل رہے ہیں۔ فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔

    قومی سکواڈ
    قومی سکواڈ میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

    نیوزی لینڈ ٹیم
    ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر اور اعجاز پٹیل کیویز ٹیم کا حصہ ہیں۔

  • شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی کی شادی کی تقریبات کا آغاز

    پاکستان کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوچکا ہے۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شاہد آفریدی کی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی مہندی گزشتہ روز ان کے گھر پر ہوئی جب کہ شادی 30 دسمبر کو ہوگی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر ناصر نامی شخص سے ہورہی ہے، جوڑے کی شادی کا ڈیجیٹل کارڈ ایونٹ پلینر نے شیئر کیا ہے۔


    خیال رہے کہ شاہد آفریدی کی چھوٹی بیٹی انشا آفریدی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے منسوب ہیں جن کا نکاح آئندہ برس فروری کی 3 تاریخ کو ہوگا اس وقت دونوں خاندان شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں-

    واضح رہے کہ کرکٹر شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، 15 دسمبر 2001 کو ان کے ہاں پہلی بیٹی اقصی کی پیدائش ہوئی،شاہد آفریدی کی اقصی سمیت پانچ بیٹیاں انشا، اجوا، اسمارہ اور عروہ ہیں۔

  • فیفا ورلڈ‌کپ:  لیونل میسی  کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    فیفا ورلڈ‌کپ: لیونل میسی کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

    فٹبال اسٹار لیونل میسی کے قطر میں ہوٹل کے کمرے کو میوزیم میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی دوحا کی قطر یونیورسٹی کے روم بی201 میں رہائش پذیر تھے، جو اب مہمانوں کے لیے دستیاب رہے گا بلکہ ایک چھوٹا عجائب گھر یا میوزیم میں تبدیل کیا جاسکتا ہے، جسے لوگ دیکھ سکیں گے۔

    فیفا نے قطر فٹبال ورلڈکپ کے بہترین گول کا اعلان کردیا

    رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران میسی نے سرجیو ایگیرو کے ساتھ کمرہ شیئر کیا تھا۔ میسی نے فرانس کے خلاف ارجنٹائن کو فائنل میں پنالٹیز پر شکست دے کر تیسری بار ارجنٹائن کو عالمی چیمپیئن بنوایا تھا۔

    قطر یونیورسٹی نے اپنے فیس بُک پیج پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ارجنٹائن کی قومی ٹیم کے کھلاڑی لیونل میسی قطر ورلڈکپ کے دوران جس کمرے میں ٹھہرے تھے اسے ایک چھوٹے سے میوزیم میں منتقل کر دے گی۔

    پاک بھارت کرکٹ میچ آسٹریلیا میں ہوگا؟

    میسی کو 2022 کے ورلڈکپ فائنل میں ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ہونے پر گولڈن بال دی گئی تھی، انہوں نے ٹورنامںٹ میں 8 گولز اسکور کیے تھے جبکہ 7 گولز کے ساتھ دوسرے نمبر رہنے والے ایمباپے کو گولڈن بوٹ سے نوازا گیا تھا۔

  • ہاردک پانڈیا بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    ہاردک پانڈیا بھارت کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان مقرر

    بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو باقاعدہ طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق 3 جنوری سے بھارت میں شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم میں روہت شرما، کے ایل راہول اور ویرات کوہلی شامل نہیں ہیں اور ٹیم کا کپتان ہاردک پانڈیا کو مقرر کیا گیا ہے اور سوریا کمار یادیو ان کے نائب ہوں گے۔

    پاک بھارت کرکٹ میچ آسٹریلیا میں ہوگا؟

    میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شرما سری لنکا کے خلاف 10 جنوری سے شروع ہونے والی ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے اور ہاردک پانڈیا ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کے نائب کپتان ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ پانڈیا کو انجری کا شکار روہت کی جگہ عارضی طور پر ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے یا پھر وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے مستقل کپتان ہوں گے۔

    کراچی ٹیسٹ کا چوتھا دن؛ پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

    بھارتی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر ریشبھ پنٹ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیے ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام رہے جبکہ ایشان کشن کو دونوں ٹیموں میں شامل کیا گیا ہے۔

    ریشبھ پنٹ کے علاوہ شیکر دھون جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کی تھی وہ بھی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

    بھارت 2036 اولمپکس کی میزبانی کیلئے بولی پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے:انوراگ ٹھاکر